2025-04-25@10:50:32 GMT
تلاش کی گنتی: 311

«شہید ہوگئے»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تام ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی۔ تاہم اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔ مگر اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اسکالر اور کئی شوز کے میزبان رہ چکے عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، وہ اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ اپنی وفات سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا۔ لیکن انتقال سے قبل ان کے آخری الفاظ خوب وائرل ہوئے تھے، آج نیوز نے ان کے مبینہ آخری الفاظ پر مشتمل ایک ویڈیو 10 جون 2022...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم“وار 2 “کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں...
    خیبرپختونخوا: دو مختلف اضلاع میں آپریشنز، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے، حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالاکنڈ اور سپاہی آفتاب علی کا تعلق...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔ حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) فلم ’وار 2‘ کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ پشاور میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کرلی گئی ہے۔ آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کررہے ہیں کہ کس ملک سے اورکیسے آیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے 100...
    معروف بھارتی اداکار اور ہدایتکار عامر خان 60 برس کے ہوگئے ہیں، اس خاص موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کے ایک سیشن کی میزبانی کی، جس کی خاص بات اداکار کی گرل فرینڈ گوری رہیں، جن سے ان کی ملاقات 25 سال قبل ہوئی تھی۔ پریس میٹ کے دوران اداکار نے اپنی گرل فرینڈ گوری کا میڈیا سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ گوری سے 25 سال پہلے ملے تھے اور اب پارٹنر ہیں۔ ’ہم ایک دوسرے سے بہت سنجیدہگی کے ساتھ وابستہ ہیں، ہم ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے شاہ رخ خان کا دیا ہوا لیپ ٹاپ برسوں تک کیوں نہ کھولا؟ عامر خان نے مزید بتایا کہ...
    چترال میں واقع شاہی مسجد کی بنیاد 1919 میں ریاستی دور میں رکھی گئی تھی، یہ مسجد چترال کی سابق ریاست کے حکمران مہتر شجاع الملک نے اپنی والدہ کی خواہش پر تعمیر کروائی تھی۔ مسجد کی عمارت اس خطے میں مغل طرز تعمیر کا اولین نمونہ ہے۔ اس کی تعمیر میں سیمنٹ اور سریے کے بجائے مقامی میٹیریل سے کام لیا گیا ہے۔ اس کی تعمیر کو 100 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ چترال شہر کے وسط میں دریا کنارے واقع اس تاریخی شاہی مسجد کو اپنی منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے چترال کا لینڈ مارک تصور کیا جاتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے فٹبالر حمدان قشطہ بری طرح زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے کیے جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ 60ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کیلئے اچھی خبر
    انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ہیری بروک انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2025 سے دستبردار ہوگئے۔ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر ہیری بروک نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ 26 سالہ بروک، جو جوس بٹلر کی جگہ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان بننے کے اہم امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، کو آئی پی ایل کے رواں سیزن کیلئے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا۔ بروک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی پی ایل کے اس سال کے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں پہلی مرتبہ سپرسیڈر پراجیکٹ کے مشینی کاشت کے تاریخی دور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سب سے بڑے سپر سیڈر پراجیکٹ کی لانچنگ سے سموگ میں واضح کمی کا امکان ہے۔ پنجاب میں 60فیصد سبسڈی پر سپر سیڈر کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے سپر سیڈر کی فراہمی کے تیسرے فیز کے لئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ سال ایک ہزار سپرسیڈرکی قرعہ اندازی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 2ہزار سپر سیڈرکی مینو فیکچرنگ کا پراسیس...
    تھائی لینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، اب ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تھائی لینڈ کا ای ویزا سسٹم متعارف کرادیا گیا، ای ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لیے دستیاب ہوگا۔اب پاکستانیوں کو ویزے کیلئے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں صرف آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیاحتی، ٹرانزٹ اور نان امیگرنٹ ویزے باآسانی حاصل کرنے کی سہولت ہوگی اور ویزا پروسیسنگ میں صرف چودہ کام کے دن لگیں گے۔سفر سے قبل ای ویزا کا پرنٹ نکالنا ضروری ہوگا، ڈیجیٹل کاپی قبول نہیں ہوگی تاہم ای ویزا کے لئے کسی ایجنٹ کی بھی اب ضرورت نہیں۔ ای ویزا کے لئے جعلی دستاویزات جمع نہ...
    کوہاٹ میں تفریحی مقام تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تفتیش کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، تفتیشی عمل جاری ہے۔ دریں اثنا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس...
    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کون سے بحث ہوئی ہے؟ کم ازکم اپنے ممبران کو تو بتا دیں کہ ہو کیا رہا ہے، ہم کس سے لڑ رہے ہیں، کیا اہداف ہیں؟ کتنے اہداف ہم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں 27 نئے وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو شامل کیا گیا ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک، سابق سینیئر بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ، آزاد رکن اسمبلی مبارک زیب، صحافی حذیفہ رحمان، مختار بھرت، شذرہ منصب، وجیہہ قمر، معین وٹو، جنید انور، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج سمیت دیگر نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ وی نیوز نے تجزیہ کاروں سے جاننے کی کوشش کی کہ حکومت کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کتنا درست ہے؟ یہ بھی پڑھیں وفاقی...
    پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔موسیٰ ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس عہدے پر بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں ۔موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ ویرات کوہلی اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے اہم فائنل سے قبل دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ایک گیند ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب لگی، جس کی وجہ سے وہ اپنے تربیتی سیشن کو روکنے پر مجبور ہوئے گئے۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر کوہلی کی متاثرہ جگہ اسپرے کیا اور پٹی بھی کی۔ تاہم انڈین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے اس چوٹ کو معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص اہمیت نہیں دی۔ کوہلی اس واقعے کے بعد آئی سی...
    ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری رمضان ٹرانسمیشن کے دوران عامر لیاقت کی تحریر کردہ نعت پڑھتے ہوئے پروگرام کے دوران آبدیدہ ہوگئے جبکہ جویریہ سعود بھی فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر ہرسال کی طرح امسال بھی رنگ و نور اور روحانیت سے بھرپور رمضان ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ نشر کی جارہی ہے، پروگرام روزانہ دوپہر کو 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں جبکہ ثنا خواں شیری رضا اور نعت خواں احمد رضا قادری بھی پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی خوبصورت اور مسحور کن آواز سے پروگرام کی روحانیت...
    کراچی: ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گھر کے مکینوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں افطار /ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں...
    بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ 274 ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔خیال رہےکہ وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم بنگلادیشی ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔ مشفق الرحیم نے 274 ون ڈے میچز میں 9 سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 795 رنز بنائے جو کہ بنگلادیش کی جانب سے دوسرے سب سے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی مہنگائی کم ہوگئی، بڑی صنعتیں مکمل طور پر سکڑ چکیں، وزراء آ جائیں مارکیٹ چلتے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ مہنگائی کیا کم ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جانب سے مہنگائی کم ہو جانے اور معیشت کے ترقی کرنے کے حکومتی دعووں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، وزراء آ جائیں مارکیٹ چلتے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ مہنگائی کیا کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
     محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔ اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ  لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر  ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔ مریم نواز...
    میرانشاہ (نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آدھی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے والے کم از کم 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔نجی چینلمیں ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر زخمی...
    پاکستان میں افغانستان سے دراندازی جاری، ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، اس حوالے سے ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ سامنے آرہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین دہشت گردوں کے لیے جنت بن چکی ہے، جہاں سے یہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے۔ 28فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان...
    پشاور: رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن قابو کرنے کے لیے حکومت کی تمام تبدیریں الٹی ہوگئیں، دکانداروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شہر میں گوشت، قیمے، دودھ، سبزی، فروٹ من پسند نرخوں پر فروخت کیے۔ ڈپٹی کمشنر کا سبزی و پھل منڈی کے دورے بازاروں کا بھی معائنہ کیا لیکن عوام کو ریلیف نہ مل سکا، رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔  محکمہ خوراک کی جانب سے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا، حکومتی ہدایات پر تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی اب پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کے علاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی  کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح...
    کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے زہری میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما کے غلام سروراپنے ساتھی امان اللہ سمیت شہید ہوگئے۔ حملے میں جے یو آئی کے رہنما غلام سرور کا گن میں بھی زخمی ہوا ہے۔
    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔   یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق  شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور   کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
    اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
    علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دینے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آنے والے علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رمضان میں مہنگائی میں کمی کے بجائے گراں فروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔چیئرمین...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔انگلش بیٹر جو روٹ کی افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر بنائی گئی سنچری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 11ویں سنچری تھی۔جوکہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے کسی ایڈیشن میں سب زیادہ (10) سنچریاں 2002 اور 2017 کے ایڈیشن میں بنی تھیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اب تک 8 میچز کھیلیں گئے ہیں اور اس میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ،...
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    سوڈان کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ آباد علاقے میں گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں...
    فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔  بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ استاد کا کہنا ہے کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر...
    کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی میں اتوار 23 فروری کو پارلیمانی انتخاب 2025 ء کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد 59.2 بتائی جا رہی ہے۔ ان میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد 23 فروری 2025 ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وفاقی جرمن انتخابات، جرمنی کی...
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
     پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی دینے والی  کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں ایسے نقائص سامنے آئے ہیں جن سے ہیکرز کو کھلی چھوٹ مل سکتی ہے۔ سائبر حملہ آوروں کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائزز کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان،...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک، جو عام انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے تقریباً کنارہ کش ہوگئے تھے، ایک بار پھر سرگرم نظر آرہے ہیں اور 22 فروری کو نوشہرہ کے جلسے میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک الیکشن میں ناکامی کے بعد ناراض تھے اور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے تھے، اس وقت انھوں نے موقف اپنایا کہ کہ وہ سیاست سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے پرویز خٹک کی ملاقات، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ پرویز خٹک نے رواں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوب پروگرام ’انڈیا گوٹ لیٹنٹ‘ میں شرمناک گفتگو پر شو پر تاحکم پابندی عائد کردی ہے جس پر اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رائنا آبدیدہ ہوگئے۔ پابندی کے شکار سمے رائنا نے کینیڈا میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی میزبانی کی جس میں وہ کافی دباؤ میں نظر آ رہے تھے۔ اپنے ذہنی دباؤ کو دبانے کی کوشش میں انھوں نے موجودہ صورت حال پر طنزیہ فقرے بھی کسے اور خود اپنا مذاق اڑایا۔ سمے رائنا نے شو شروع کرتے ہی شرکا کی آمد کا شکریہ یہ کہہ کر ادا کیا کہ میرے وکیل کی فیس کا بندوبست کرنے کا شکریہ۔ یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 19 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔ علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عہد حاضر کے اہم ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے، کئی پلیئرز انجری یا دیگر مسائل کے سبب باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے، جس کے سبب ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے بغیر ٹرافی کی جنگ میں شامل ہونا پڑرہا ہے، ان میں نمایاں ترین بھارتی پیسر جسپریت بمرا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ آئی سی سی کے 8 ملکی ایونٹ میں شائقین کرکٹ دنیا کے بہترین اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے آرزومند تھے لیکن ان کی یہ خواہش مکمل طور پر پوری نہیں ہوپائے گی ،البتہ یہ دیگر پلیئرز کے لیے سنہری موقع ہوگا جو شوپیس ایونٹ میں غیرمعمولی پرفارمنس سے راتوں رات چمکتے ستاروں میں ڈھل سکتے...
    کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
    جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ ڈومنی اور سو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری...
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ ڈومنی اور سو نے پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی...
    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔ عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال عمارت گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    قلات میں لیویز چوکی پرحملےمیں ایک اہلکارشہید اور دو زخمی ہوگئے۔وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد لیویزفورس کےجوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکارکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے بلندی درجات اوراہلخانہ کے لیےصبرکی دعا کی.شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر وترقی کےدشمن ہیں. دہشت گردوں کےناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
    آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی...
    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں...
    بھکر: بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی،...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    قلات(نیوزڈیسک)قلات کے علاقے توغو چھپر میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد لیویزفورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنےکاعمل شروع
    جنوبی وزیرستان کے شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف بہادر کے مطابق شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل صادق وزیر شہید ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں نے انہیں بہت رلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن بعد میں اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔ متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ ڈوڈی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں...
    کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔سندھ ہائیکورٹ نے کے فور منصوبے کے راستے کی 100 ایکٹر زمین پر حکم امتناع ختم کرکے کیس مسترد کردیا۔نجی کمپنی نے 100 ایکٹر زمین کے سلسلے میں 7 سال قبل یعنی 2018ء میں دیوانی دعویٰ دائر کیا تو عدالت نے 4 مئی 2018ء کو حکم امتناع جاری کردیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی کے فور منصوبے کی راہ میں حائل حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔دوران سماعت وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر سوا کھرب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناع...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    کراقچی (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے جیسے قریب آرہا ہے منافع خور مافیا کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافے کے ساتھ دوسری اشیائے خورد و نوش بھی مہنگی ہو رہی ہیں۔ بناسپتی گھی ان اشیاء میں سرفہرست ہے عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گھی مہنگا کیاجا رہا ہے مگر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے گھی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاون کیا جائے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ ملک میں لاکھوں ایکڑ پر محیط ساحلی علاقے پام آئل کی شجرکاری کیلئے نہایت موزوں...
    سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ نو مئی کا جرم سرزد ہوا؟ جس پر سلمان اکرم راجہ جواب گول کر گئے اور کہا کہ میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی جانب سے بھارت میں...
    کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنہائی میں دھکیلنے کی سازش کرنے والے خود تنہا ہوگئے ہیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تاریخیں دینے والے معاشی ترقی دیکھ کرمنہ چھپاتے پھررہے ہیں،ذاتی مفادات کیلئے ملک دشمنی کی ہرحد سے گزرنے والے اورسیاست کے میدان میں ناکام ہونے والے لوگوں کوملک میں سیاسی استحکام ہضم نہیں ہورہا ہے، اب آئی ایم ایف کوگمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جودیگرتمام سازشوں کی طرح ناکام ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایک ناکام سیاسی گروہ اپنے مزموم مقاصد کیلئے ملک کی معیشت کوبرباد کرنے پرتلا ہوا ہے مگرانھیں ہرمحاذ پر شکست ہورہی ہے کیونکہ سیاسی حکومت اورفوج ایک پیج پرہیں اورانکی...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔
    محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے...
    واشنگٹن ،غزہ (صباح نیوز،اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی‘ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف عائد کرتے ہوئے بڑے سپلائرز کے لیے استثنیٰ اور ڈیوٹی فری کوٹے کو ختم کر دیا۔ وائس آف امریکا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران کہا کہ ’یہ ایک بڑی ڈیل اور امریکا کو دوبارہ امیر بنانے کی ابتدا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کو یورپی یونین کا انتباہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے دوران ٹرمپ کی جانب سے محکمہ تجارت کی سربراہی کے لیے نامزد کردہ ارب پتی فنانسر ہاورڈ لٹنک بھی موجود تھے۔ ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ آپ وہ صدر ہیں جو امریکی اسٹیل ورکر کے لیے...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچ گئے، جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور...
    بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو” بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔  کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو ٹھاکر نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں راجیو ٹھاکر نے وضاحت کی کہ کپل پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، جو لوگ نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا، "کون دو ڈھائی گھنٹے کے شو کا اسکرپٹ بغیر اٹکے یاد رکھ سکتا ہے؟ کپل کبھی نہیں اٹکتا اور یہی اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔” راجیو نے مزید کہا کہ کپل اپنی شہرت...
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور میں مختلف مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیمیں، جمعیت علما اسلام (ف) سنی تحریک، پاکستان مسلم لیگ، شہری ایکشن کمیٹی کشمور کے رہنمائوں متولی مرکزی امام بارگاہ کشمور مولوی خالد حسین حافظ محمد حنیف رانا غفار اور حاکم علی بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ کے پی کے کی حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے جبکہ عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پورے صوبے کے عوام کا جینا اجیرن ہوگیا۔ وزیر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی قابل فخر ایونٹ ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں انتشار شروع کر دیتی ہے، آج ہم ملک میں یوم تعمیر وترقی منا رہے ہیں اور یہ انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، اب ملک میں ایک اور 9 مئی اور 26 نومبر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج میں ملک میں سہ فریقی کرکٹ سیریز شروع ہوئی ہے، چیمپیئن ٹرافی بھی ہونے جا رہی ہے اور قوم دیکھ رہی ہے کہ اس قابل فخر ایونٹ کے دوران پی ٹی آئی پھر سڑکوں پر انتشار...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2032 میں زمین کے سیارچے سے ٹکرانے کے امکانات دُگنے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق 22 دسمبر 2032 کو زمین اور گزشتہ برس دریافت ہونے والے سیارچے 2024 وائے آر کے درمیان تصادم متوقع ہے۔ 90 میٹر بڑے اس سیارچے کے متعلق گزشتہ ہفتے کی گئی پیشگوئیوں  میں زمین سے قریب موجود اس فلکی جِرم کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فی صد تھے جو اب بڑھ کر 2.3 فی صد ہوگئے ہیں۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ادارہ سیارچے کا مطالعہ جاری رکھے گا اور جیسے جیسے اس کے اور اس کے مدار کے متعلق معلومات حاصل ہوتی جائے گی اس کےٹکرانے کے امکانات کے  حوالے...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد بعض خوش گمانوں کا خیال تھا کہ آنے والے سیاسی منظر نامے میں عمران خان امریکہ کی ضرورت بن سکتے ہیں اور امریکہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرکے عمران خان اور پاکستانی عوام کے ایک قابل لحاظ حلقے کو اپنے حلقہء اثر میں لے سکتا ہے۔ اس گماں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خاص مصاحب رچرڈ میدان میں کود بھی پڑے تھے۔ تحریر: سید تنویر حیدر کہا جاتا ہے کہ امریکہ کی دشمنی اس کی دوستی سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ پہلے اپنے نظریہء ضرورت کے تحت کسی کو دوست بناتا ہے اور پھر اپنی ضرورت پوری ہونے پر اسے...
    پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
    قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان جو کچھ عرصے سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف سوالات بھی اٹھائے جا رہے تھے، اب ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ وہ بیماری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ انہیں انجری نہیں تھی بلکہ وہ بیمار تھے۔ انہیں ہائپر تھائیرائیڈ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا 10 کلو وزن کم ہوا اور پٹھے کمزور ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریکوری میں بہت وقت لگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی؟...
    ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت 2021 میں شروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے۔ ملیر ہالٹ ،ماڈل کالونی سے براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس پروجیکٹ کا ابتدائی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے تھا، جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔ شہری منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور یاد رہے کہ سندھ حکومت کے ریڈ لائن منصوبے پرریڈ لائن میٹرو بس چلے گی۔ 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 بس اسٹیشنز بنائے جائیں گے...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق ایک دل خراش خبر نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ انٹرنیٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نورا فتیحی ایک بنجی جمپ حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Living India News (@livingindianews) یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا۔ تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔...
    سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025 کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
    میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    میاں چنوں(نیوز ڈیسک)درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام پتّے ضائع ہوگئے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام پتے ضائع ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو خط کا جواب ملا کہ موصول نہیں ہوا ہے، اگر ہو بھی گیا تو ہمیں ایسے خط میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ایک شخص جس نے تمام کارڈ استعمال کیے وہ ضائع ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی دورہ امریکا کی دعوت آجائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ان...