2025-07-04@06:58:19 GMT
تلاش کی گنتی: 5982
«عوامی مقامات پر»:
(نئی خبر)
رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا، مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پیر (30 جون) کو عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے (نقاب پہننے) والے لباس پہنے پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دیے۔ قازقستان کی حکومت کا یہ اقدام وسطی ایشیائی ممالک میں اس بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے جہاں اسلامی لباس کی مختلف اقسام پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ قانون کے مطابق ایسے لباس پر پابندی ہوگی جو شناخت میں رکاوٹ بنتے ہیں، تاہم اس میں طبی مقاصد، خراب موسمی صورتحال،کھیلوں یا ثقافتی تقریبات کے دوران استعمال کیے جانے والے لباس کو مستثنیٰ...
لاہور: شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف...
ویب ڈیسک: سوات سیلاب کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فلڈ فائٹنگ آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ڈرونز اور واٹر ریسکیو بوٹس شامل ہیں، سیلاب اور دیگر ایمرجنسی صورتحال میں اب ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، ڈرونز میں کئی سو کلو گرام وزن اُٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا محکمہ ریلیف نے 30 قیمتیں ڈرونز خریدنے کیلئے تیاری مکمل کر لی، 10 ایچ 30 ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جس میں 100 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی، 20 ایسے ٹرانسپورٹیشن ڈرونز خریدے جائیں گے جو 50 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہوں۔ جوڈیشل کمیشن...
نیویارک: پاکستان نے جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکل توجہ اب کثیرالجہتی تعاون، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی تنظیم (UNCA) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ یہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارت کی ذمے داری ایک گہرے احساسِ فرض اور پختہ عزم کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں، تنازعات...
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں، قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید کرواسکتے ہیں، بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)، خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور ابتدائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں جون میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے واقعات میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہورہائیکورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلیے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے فواد چودھری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو بجٹ ہم نے منظور کیا ہے، یہ حتمی نہیں ہے۔ جس دن عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ میں تبدیلیاں کروائیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں وہ تبدیلیاں اسمبلی میں پیش ہوتی نظر آئیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ کیسے پیش اور منظور ہوا؟ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان 15 مئی سے مسلسل یہ پیغام دے رہے تھے کہ ان کے پاس آکر بجٹ کو ڈسکس کریں تاکہ وہ اس حوالے سے ڈائریکشن دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی ملاقات میں عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات نے فضل الرحمن سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں بنیان مرصوص کے بعد کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش ہیں جو بھارت کے بدترین مظالم کے سامنے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ قابل مذمت ہے۔ پیٹرول 8.36روپے اور ڈیزل 10.39 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ملک کے اندر پہلے ہی غریب آدمی زندہ درگور ہو چکاہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ملک وقوم پر مسلط ہیں جن سے خیر کی کوئی امید نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی دفتر منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ یونٹس کے نام پر جو کھیلوا ڑ قوم کے ساتھ کیا جار ہا ہے وہ شرمناک ہے، سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ ہماری حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں ظالمانہ ٹیکس قراردیتے رہے ہیں اور اقتدار میں آ کران ٹیکسوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا، پاکستان میں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی( آئی این پی )دالبندین شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی روز افزوں تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ گلیوں، محلوں، بازاروں اور رہائشی کلیوں میں ان کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت نے عوام ، بالخصوص خواتین، بچوں اور طلبہ و طالبات کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں زیرِ تعلیم ہزاروں بچے، بچیاں اور خواتین روزانہ ان کتوں کے حملے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات (ایک سے دو بجے کے درمیان) میں ان کی موجودگی ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ بعض اوقات یہ کتے گھروں کے دروازوں تک پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ بلاول-شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم عوام پر گرا دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.5 روپے کا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔رہنماؤں نے سرکاری ملازمین کے پُرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس سندھ پولیس، سندھ کے پُرامن شہریوں پر وحشیانہ تشدد بند کرے۔ سندھ پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی...
اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے سروکار نہیں ۔ بجلی ، گیس،پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہے حکومت عوام کو ریلیف دے ، قیمتیںبڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی کم کرے،بیان مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8سے 11روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں ، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی یکارڈ میں ہے ، درحقیقت بجلی ، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر...
نیویارک، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دنیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا۔ اس...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ معیشت کو استحکام کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار ختم کیا جا سکے۔ چئیر مین ایف بی آر راشد محمور لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ جب 2024ء میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ حکومت نے 12 فیصد تک کمی کا ہدف مقرر کیا تھا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں تو حکومت نے عوام کو سہولت دینے سے انکار کیاتھا اور اب ذرا سی ہلچل ہوئی ہے تو فوری طور پر سارا بوجھ عوام کی جانب منتقل...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کیا علامیہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی منڈی کے اُتار چڑھاؤ کے باعث ہوا ہے، جس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دمشق میں شامی صدر سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میںعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر برا ئے خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی مذکورہ خصوصی ملاقات کا حصہ تھے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ سال 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے...
چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ عوام کو اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کا براہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 11 روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف...
ایک بیان میں اراکینِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے سب سے زیادہ نوکری پیشہ مڈل کلاس طبقے کے افراد متاثر ہوتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ پڑتا ہے، وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی بنائے جس سے معاشی اہداف بھی پورے ہوں اور عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یورپ میں عام طور پر استعمال ہونے والا کھانسی کا ایک شربت ایمبروکسول پارکنسنز کے مریضوں میں ڈیمینشیا کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔تحقیقات کے مطابق، پارکنسنز کا شکار تقریباً نصف مریض 10 سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت کی خرابی، ذہنی الجھن، نظر کے دھوکے، اور مزاج کی تبدیلی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جو نہ صرف مریض بلکہ ان کے خاندان اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اعصابیات ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کو روکنے میں مؤثر نہیں ہیں۔اب ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4 ہزار 400 نئے اساتذہ کی بھرتی کرنے، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام اور 34000 اسکولوں کو مالی طور پر خودمختار بنانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ حکومت سندھ عوام سے کیے گئے تمام وعدے بہر صورت پورے کرے گی۔شرجیل انعام میمن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لیترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان سفارت...
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سوات میں پیش آنے والے دلخراش سانحے پر سیاست کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا غیرجانبداری اور سچائی کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب نے ملک میں شدید نقصان پہنچایا، لاکھوں مکانات تباہ ہوئے اور زرعی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، خطرات سے آگاہی اور پیشگی اطلاع میں ادارے کا کردار نہایت اہم ہے۔شہباز...
وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال...
وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم...
سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی، فواد چوہدری نے کہا کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی، ایک ہی واقعہ پر مختلف تھانوں میں 35 مقامات درج ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل دیے کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بظاہر پہلی ایف آئی آر پر ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور کورٹ میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی ، دو رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل تین...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات عوام پھٹ پڑے قیمتوں میں اضافہ وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہاولپور کے قریب احمدپور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طالبات کی وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں لیاقت پور سے آنے والی 19 طالبات فرسٹ ائیر کا پیپر دینے احمد پور شرقیہ آئی تھیں۔ واپسی پر وین میں ایل پی جی گیس لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں 8 طالبات محفوظ رہیں، تاہم ایک طالبہ جان کی بازی ہار گئی جبکہ 10 دیگر جھلس کر زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین اور شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار...
پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے جو کہ عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صدارت ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب دنیا مختلف تنازعات اور انسانی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے پاکستان کی کوشش ہوگی کہ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جایا جائے اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ اس ماہ فلسطین کے...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اعجاز الحق اور وزیراعظم کے درمیان متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ Post Views: 1
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ جواز اضافہ کردیا گیا، اضافہ بلاجواز اور عوام کے معاشی قتل عام کی ننگی کوشش قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ سے محروم حکومت احساس اور عوام کی مشکلات کے شعور سے بالکل عاری ہے، پٹرولیم مصنوعات میں تازہ ترین اضافہ پہلے سے بیمار اور دم توڑتی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دے...
لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔لاہورہائیکورٹ نیفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئے درخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے فوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔ ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔ ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں موجود...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نےنومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئےدرخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نےفوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے فوری اقدام کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر پابندیاں ختم کی جائیں، محفوظ رسائی دی جائے، غزہ کے شہری ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ غذائی قلت میں اضافہ ہورہا ہے، فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے اعلیٰ سطح بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا مزیدکہنا تھاکہ منصفانہ، پائیدار حل کیلئے سلامتی کونسل کو فوری اور دوٹوک اقدام کرنا ہوگا۔...
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ دنیا...
—فائل فوٹو عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہوگی۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلانڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔ڈیزل کی قیمت میں...
ویب ڈیسک: حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 8روپے چھتیس پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرشہریوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ رات گئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ حکومت فوری ریلیف فراہم کرے ۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کومستردکردیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستاہوناچاہیے، پیٹرول یاڈیزل مہنگاہوتاہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے...
امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور ضلعی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم پیس بائی یوتھ کے زیر اہتمام کم عمری اور جبری شادیوںکے خاتمے کے لیے ایک ضلع سطح کا نوجوان، حکومتی مکالماتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں فوکل پرسن این جی اواسسٹنٹ مختار کار ٹھل ذوالفقار شاہ ،آغا سجاد،سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،محکمہ سماجی بہبود کے نجم الدین نوناری ،محمد فاروق اورشوکت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری اداروں کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز، مسائل اور سفارشات مؤثر...

قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات پروان چڑھائیں گے : مریم نواز : آندھی ، بارش کت دوران حادثات، نہرمیں دوبنے سے جانی نقصان پر افسوس
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن نے دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شامی ایوانِ صدارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر شامی وزیر براہ خارجہ امور و تارکین وطن اسعد شیبانی بھی وہاں موجود تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی گیر پیڈرسن گزشتہ برس 8 دسمبر کو بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعدکئی بار دمشق کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں وہ شام کی نئی قیادت اور سول سوسائٹی کی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔شامی صدر احمد الشرع اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ دعویٰ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پرکیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہوئی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔دوسری طرف ترجمان وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ مذکورہ خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ دعویٰ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پرکیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہوئی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔دوسری طرف ترجمان وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ مذکورہ خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا، نئے مالی سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی کیوں کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس (QS) نے جامعات کی درجہ بندی 2026 جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی لیکن دو وفاقی جامعات قائد اعظم یونیورسٹی 354، اور نیشنل یونیورسٹی سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) 371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، جب کہ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔ جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس 2026 کی جنوبی ایشیا کی جامعات کی درجہ بندی رواں سال کے آخر یا آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں گزشتہ دنوں گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے ایک بار پھر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی، بارش کے بعد یوں تو موسم خوشگوار ہوگیا، مگر بد انتظامی، بروقت نکاسی آب اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کے فقدان کی وجہ سے شہر بھر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش سے قبل ندی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن نہ ہوسکی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسنے رہے اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ شمالی ناظم آباد، کاٹھور، گڈاپ، ملیر، صفورا، امروہہ سوسائٹی، ماڈل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، اور گلشن...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں متوفین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ لانڈھی منزل پمپ رکشا اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ محفوظ علی کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے لیاری سیکٹر 53 ڈی میں فائرنگ سے 15 سالہ مظفر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مظفر کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالوی اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکس پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے، سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا. پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کو اپنے ملک، صوبے یا سیاست کا کوئی پاس نہیں، پی ٹی آئی کے رہنما جماعت میں موجود جن لوگوں پر شک کررہے ہیں عمران خان ان کو قریب رکھ رہا ہے کہ شاید ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے اور عالمی قوانین و جنیوا کنونشنز کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر، اختیارات اور حدود کے حوالے سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔یہ درخواست کراچی سٹی کورٹ میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ سرگرمیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد پولیس حکام کو شکایات دی گئیں، لیکن نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔وکیل جمشید علی خواجہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سینئر صحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے سوال کیا کہ خبر آرہی ہے کہ ابراہم اکارڈ پر پریشر آ نے والا ہے ؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دباؤ آئے گا تو دیکھا جائے گا، اس معاملے پر مشاورت بھی ہو رہی ہے ، اس پر جواب تب دیں گے جب ہمیں اس اکارڈ کا حصہ بننے کا کہا جائے گا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پریشر آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔ دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ...
بنگلہ دیش کے عبوری چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پیر کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال کے اوائل میں کرادیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان چیف ایڈوائزر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، 15 منٹ کی اس کال کو پرتپاک، خوشگوار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں جاری جمہوری تبدیلی، انتخابی اصلاحات، دو طرفہ تجارت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔ محمد یونس نے اس بات پر زور...
کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
وفد نے غاصب صہیونی حکومت کیساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کیساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء ونگ انصاف لائرز فورم کے وفد نے صدر سید اقبال شاہ کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام قونصل جنرل علی رضا رجائی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور ایران، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی پختہ وابستگی اور مکمل...
پشاور ہائی کورٹ میں سیاحتی مقامات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت عالیہ پشاور میں دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے معاملے میں نعیم احمد خٹک ایڈووکیٹ نے علی عظیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں، صوبے میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے، خیبر پختونخوا حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرے۔ 45 منٹ میں جو کر سکتےتھے، ہم نےکیا، 3 سیاحوں کو ریسکیو کیا، سابق ریسکیو آفیسر کا کمیٹی کو جواب سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر...
واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعوی، وائٹ ہاوس کابھی ردعمل آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پر یہ دعوی کیا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں ہوا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت ریکارڈ کرنے کے بعد کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے صرف کچھ ماہ تک جوہری پروگرام کو پیچھے کیا ہے۔ادھر وائٹ ہاوس کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا گیا ہے۔وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہنگامی الرٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان کے علاقوں میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ان کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ دریائے کابل میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی جبکہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔ آ ج نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک اور افسوسناک ہے، حکومت خیبرپختونخوا متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا، اسی دن ریسکیو ٹیموں نے دریائے سوات سے 80 افراد کو بحفاظت نکالا، دریائے سوات کئی سو کلومیٹر طویل ہے اور واقعے کے روز شدید موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر آپریشن میں مشکلات...
سپریم کورٹ : فائل فوٹو سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کا 12 ججز کے دستخط کے ساتھ عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کردی۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل ہوگی۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر آئینی بینچ کے لیے نامزد ہونے والے تمام ججز نظرثانی کیس کے لیے تشکیل بینچ میں شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود...
علامتی فوٹو مری میں جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مری کے دیول بازار میں چور جیولر شاپ سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیوارت چوری کر گئے۔پولیس حکام کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کی واردات رات گئے ہوئی تھی۔دیول بازار میں چوری کی واردات کی خبر سامنے آنے پر تاجروں اور عوام نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔پولیس نے تاجروں کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بازار کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک ہونے والی بارشوں، تیز آندھی اور فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد اور 5 خواتین اور 10 بچے جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 75 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 64 کو جزوی اور 11مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال لوئر، بونیر، صوابی،کرم چارسدہ، ملاکنڈ، شانگلہ، دیر لوئر ، جنوبی وزیرستان اور تورغر میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم...
سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔ درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی...
مخصوص نشستوں کا کیس،رجسٹرار آفس کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون...
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی فیصلے میں 12 ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دی کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی جب کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینئر وکیل حامد خان نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ...
یکم جولائی پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔...
سنی اتحاد کونسل نے 12 ججز کے دستخطوں کے ساتھ آڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں اور یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔ مزید پڑھیے: سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو...
سٹی 42 : چیف سیکرٹری سوات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے تمام تر تجاوزات ختم کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا، تمام کمشنرز اور آرپی او سمیت ضلعی حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ندی نالوں، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں، تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کسی اثرورسوخ یا حیثیت کے حامل افراد کی تعمیرات کو بھی ہٹادیا جائے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دریاؤں، نہروں کےقوانین کو نافذ کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی حدود کا تعین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے.(جاری ہے) ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں...
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
— فائل فوٹو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور ان میں موجود تجاوزات ختم کرنے کے معاملے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا کہ تجاوزات پر کارروائی اثر و رسوخ رکھنے والوں سمیت بلا تفریق سب کے خلاف کی جائے۔ دریاؤں، قدرتی ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کی حد بندی اور نقشہ بندی کی جائے، حدی بندی کو متعلقہ ٹیکنیکل محکموں کے تعاون سے مکمل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا کہ دریاوں کی حدود میں غیرقانونی تعمیرات، ڈھانچے اور ان میں کچرا پھینکنا سنگین مسئلہ ہے۔خط میں 10 دن کے اندر جیوٹیگ شدہ تصاویر، کی گئی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کی رپورٹ دینے اور اس...
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا...
اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :یکم جولائی کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے 13 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے “اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے”۔ یہ مضمون اکتوبر 2016 سے اپریل 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صرف متحد اور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ،پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں، افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی گفت و شنید یا پیشکش سے متعلق قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ “میں نہ تو ایران سے کوئی بات کر رہا ہوں، نہ ہی ان کو کسی قسم کی پیشکش دی گئی ہے۔”انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس سے ایران کے ایٹمی عزائم کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں...
خیبرپختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بچاو کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافرغیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختتار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبرپختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب...
غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم...
ضلع کرم میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی کارروائی کر کے2انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گردوں نے کرم کے علاقے تری منگل میں فائرنگ کر کے 5 اساتذہ کو شہید کیا تھا، کارروائی کے دوران ایک مقامی شخص پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ اساتذہ فائرنگ واقعہ میں 5 اشتہاری ملزمان پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔
نیٹ فلکس کا مشہور شو ’اسکوئڈ گیم‘ ایک خیالی سروائیول ڈرامہ ہے، جس میں بچوں کے کھیلوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں معاشرتی مسائل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس شو کا جذباتی مرکز ایک حقیقت پر مبنی ہے۔ شو کے تیسرے اور آخری سیزن کے 27 جون کو ریلیز ہونے کے بعد، ناظرین کو یہ جان کر حیرانی ہو سکتی ہے کہ اس کے مرکزی کردار ’سیونگ گی ہن‘ کی کہانی دراصل جنوبی کوریا کی محنت کش تاریخ کے ایک افسوسناک واقعے سے متاثر ہے، جو 2009 کا’سانگیونگ موٹر سٹرائیک’ ہے۔ ’سانگیونگ موٹر سٹرائیک‘ کیا تھا؟ 2009 میں، چینی آٹوموبائل کمپنی SAIC جو اس وقت جنوبی کوریا کی ’سانگیونگ...
مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی بے نقاب ہو گئی۔ امریکی عدالت کی حالیہ دستاویزات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی خالصتان رہنماؤں کے خلاف خفیہ سازش کا پول کھل گیا۔ امریکی عدالت کی دستاویزات کے مطابق ’’بھارتی تاجر نکھل گپتا نے تسلیم کیا کہ اسے ایک اعلیٰ بھارتی افسر نے قتل کی سازش کے لیے بھرتی کیا‘‘۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق گپتا کو گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ گرپتونت سنگھ پنو امریکی اور کینیڈین شہری اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ ہیں، جو جون 2023ء میں کینیڈا میں قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی تھے۔ امریکی عدالتی دستاویزات سے مزید پتا چلتا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا...