2025-11-19@15:42:57 GMT
تلاش کی گنتی: 927
«مخصوص نشستوں کے کیس کا»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
بدین: دھان کی قیمتوں میں کمی کرنے کیخلاف جماعت اسلامی کے امیر کاشف سعید احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-23 سیف اللہ
صوبائی امیر کاشف سعید کی اپیل پر جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کے تحت دھان کی قیمتوںمیں کمی اور ناجائز کٹوتی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی دھرنے و مظاہرے کیے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق، بالخصوص میڈیکل اور پنشن سہولیات، زیر بحث آئیں۔ اجلاس میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندے شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل سہولیات کے معاملے پر ہولڈنگ کمپنی اور لیبر یونینز کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ہولڈنگ کمپنی نے تجویز دی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو انشورنس کمپنی کے ذریعے میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم ملازمین کے نمائندوں نے اس تجویز پر تحریری تفصیلات مانگ لیں تاکہ اسے بہتر طور پر جانچا جا سکے۔ اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن...
پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔ زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85 — Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025 معروف میزبان توثیق...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اندر جاکر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔(جاری ہے) ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر حماس نے غزہ میں لوگوں کو مارنا جاری رکھا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ہم اندر جاکر انہیں ماریں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ کون ان کو مارنے کے لیے جائے گا۔ انہوں نے بدھ کو تصدیق کی کہ امریکی فوج غزہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے...
وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نا اہلی،عوام بجلی و پانی کے بحران،انفرا اسٹریکچر کے مسائل اور اسٹریٹ کرائم کا شکار ہیں،منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی میں بد امنی،مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں میں شہریوں کی اموات اورعوام کے دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام لاقانونیت و بد امنی ، بجلی وپانی کے بحران ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں او ر انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی اور کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت...
اسلا م آباد:۔ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کے سلسلے میں وزارت سیفران کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزارت سیفران نے آخری 28 افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا کہا ہے، پشاور میں8، نوشہرہ میں 3، ہنگو میں 5اور کوہاٹ میں 4افغان مہاجرین کیمپس ختم کیے گئے ہیں، اسی طرح مردان اور صوابی میں 2،2جب کہ بونیر میں ایک اور دیر میں 3مہاجر کیمپس بند کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں افغان کمشنریٹ کو کیمپس کی زمینیں صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی گئی...
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
اپنے بیان میں پشتونخوا نیپ نے کہا کہ تمام غیر قانونی، غیر آئینی اور عوام دشمن فیصلے ریاستی اداروں کی ایما پر بغیر کسی بحث و مباحثے اور کابینہ کے اجلاس کے بغیر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد کابینہ کے سرکولیشن فیصلے کے ذریعے صوبے کے کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور قلات ڈویژن کے بی ایریاز کو اے ایریاز میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ ہرگز ہمارے عوام کیلئے قبول نہیں ہے۔ پشتونخوا نیپ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کو غیر آئینی غیر قانونی فیصلے اور...
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں...
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کئی گھنٹوں تک اڈیالہ جیل میں جاری رہی، وکیل سلمان صفدر نے مزید دلائل کیلئے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیے، وفاقی پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید ملک ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں سماعت کے دوران موجود تھیں، سینیٹر مشال یوسفزئی اور بیرسٹرسیف بھی سماعت میں شامل ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے 2 وکلاء ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی نے دلائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر...
اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکا یک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوں میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا تھا وہ سب بھول چکی ہیں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے اسے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا اور الٹیاں ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں...
آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تازہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مجموعی طور پر مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ 2026 میں یہ اضافہ بڑھ کر 4.3 فیصد تک متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2026 میں کم ہو کر 14.3 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کے 1.8 فیصد کے برابر رہے گا، جو 2026 میں مزید کم ہو کر...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔ سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے معاملے پر گورنر کے پی نے اپنا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھیج دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا؟ جب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہی نہیں ہوا تو دوسرا وزیراعلیٰ کیسے منتخب ہو سکتا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں گورنر کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعفیٰ وصول کرنے والے کو دیکھنا ہوتا ہے کہ استعفیٰ اصلی ہے کہ نہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ دوران...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے باوجود علی امین گنڈاپور کی کابینہ تاحال برقرار ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ کابینہ کی تحلیل نہ ہو سکی جبکہ انکے مستعفی ہونے پر ان کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے کابینہ ارکان برقرار ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت سے ہدایات ملتیں تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جاتا، ممکنہ طور پر موجودہ صورت حال کی وجہ سے ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہوں۔ معاملہ الجھنے سے صوبہ خیبر پختونخوا 24 گھنٹے سے چیف ایگزیکٹو سے محروم ہے۔ علی امین کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب گزشتہ روز...
پشاور ہائیکورٹ کا نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامے میں درج ہے کہ درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔حکمنامہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ میں نے استعفا 8 اکتوبر کو دیا ہے، جمہوری عمل کا مذاق نہ اُڑایا جائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا‘صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں‘ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو اقدامات کیے وہ سب ریکارڈ پر ہیں، حکومت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب وہ مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو صرف 15 دن کی تنخواہیں تھیں‘ اپوزیشن کو فنڈ نہ دینے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 میں سے 11 کیسز کے فیصلے سنادیے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔محتسب اعلیٰ سندھ کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر گورنر سندھ نے اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے سماعت کی۔کامران ٹیسوری نے 13 کیسز نمٹائے، جن میں 11 درخواستوں پر فیصلے سنائے جبکہ 2 پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ اپیلوں میں صوبائی محکموں میں بدانتظامی، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات شامل تھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معاملات میں شفافیت، میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے۔گورنر ہاؤس میں ہراسانی، صوبائی محکموں میں بدانتظامی کی شکایات وصولی کےلیے افسر مقرر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، طالبان بے بنیاد پراپیگنڈا کی بجائے حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کی پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، طالبان ایسے معاملات پر تبصرہ سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت...
پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب...
علی امین کے استعفے کی منظوری اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، گورنر پختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری...
سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے...
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے...
مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔ شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس...
بدین میں چاول کی قیمت میں اچانک اور غیر معمولی کمی پر مقامی آبادگار شدید احتجاج پر اتر آئے۔ ضلع کے علاقے گولارچی میں مظاہرین نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ یہ ریلی ’’آبادگار ایکشن فارم‘‘ کے تحت محمدیہ مسجد سے نکالی گئی جو بعد ازاں فاضل چوک پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چاول کی فی من قیمت3200 روپے سے کم ہو کر2200 روپے تک گر چکی ہے، جس سے کاشتکاروں کو زبردست مالی نقصان ہو رہا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ’’پاسکو سینٹرز‘‘ قائم کیے جائیں اور چاول کی سرکاری خریداری شروع کی جائے تاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں آج امن کے نوبل انعام کا اعلان کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر دنیا کی نظریں ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مرکوز ہیں، جو اس انعام کے لیے غیر معمولی طور پر پُرامید نظر آ رہے ہیں۔اعلان سے چند گھنٹے قبل ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مجھے نوبل انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑی توہین ہوگی۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے انہیں عالمی امن کے لیے کئی اہم پیش رفتوں کا کریڈٹ دیتے ہیں ، جن میں غزہ جنگ بندی معاہدہ، ابراہام ایکارڈز اور کووِڈ ویکسین کی فوری تیاری شامل ہیں۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو اراکین کی وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، صوبائی صدر کی ہدایات جاری
خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیں گے۔ گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر کے اسے منظور کریں گے۔ استعفیٰ...
قاہرہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، جو کسی ممکنہ معاہدے کی صورت میں رہا کیے جائیں گے۔ النونو نے کہا کہ حماس مذاکرات میں مثبت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سے پر امید ہے۔ بدھ کو قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ ابراہیم کالن، امریکہ کے خصوصی مشرقِ وسطیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف، اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہٹانے سے متعلق خبروں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.(جاری ہے) عدالت عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر...
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی یقینی تھی، مگر ان کے نادان دوستوں نے ایسا نہیں ہونے دیا، مشاہد حسین سید کا انکشاف
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے...
صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کامطالبہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہےکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ...
جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ میں بینچ کی تشکیل کو عدالتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ فوٹوز سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ جاری کردیا۔اختلافی نوٹ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظر ثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کروائیں۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل...
عبدالعلیم — فائل فوٹو صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی بیانات کے بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ دیں۔ وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی بیان بازی پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اخلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلی اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش...
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں درخواستیں 9جولائی 2024کے فیصلے کیخلاف دائر ہوئیں،اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23ستمبر کے تفصیلی فیصلے پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل پہلے ہی تفصیلی فیصلے میں نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی۔ دوستیوں کے رنگ بدلتے ہیں۔۔۔ اختلافی نوٹ میں ججز کاکہناتھا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر بھی ہو جائے تو وہ بھارت نہیں جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟۔ سوال کے جواب میں اداکارہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کے لیے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سےسفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں تجویز کی گئی ہے، جس کا مقصد جماعتوں کے اندر جمہوری عمل کو بہتر بنانا اور انتخابی نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں درجنوں سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں، لیکن بیشتر کے اندرونی جمہوری ڈھانچے کمزور ہیں۔ ایسے میں انٹراپارٹی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کو نگرانی کا باقاعدہ اختیار دینا ضروری ہے۔ موجودہ قوانین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں...
خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی 2023 کو مردان میں پیش آنے والے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے مقدمے کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کیس میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزامات شامل تھے۔ نجی ذرائع کے مطابق، کیس کی پیروی کے لیے حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو اس مقدمے کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کی جانب سے کیس واپس لینے کی سفارش عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لیے15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس میں کیس کی واپسی کی قانونی حیثیت پر...
لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جب فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوا تو اسے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ فلک جاوید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، ایسا کرنا غیر ضروری ہوگا۔ عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا اور بعد ازاں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کا حکم دیا۔ فلک جاوید...
2025 کا ریاض بین الاقوامی کتب میلہ، جو ادب اتھارٹی برائے اشاعت وترجمہ کے زیرِ اہتمام ’ریاض پڑھ رہا ہے‘ کے عنوان سے جاری ہے، اپنے دوسرے روز بھی علم وادب کے متوالوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ میلہ جامعہ امیرہ نوره میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں کتابوں کے شائقین، طلبہ، محققین اور اہلِ قلم بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ علمی و ثقافتی رنگوں سے مزین یہ میلہ علم و فن کے متنوع پہلوؤں کو ایک ہی جگہ سموئے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں بین الاقوامی کتب میلہ، دلچسپی کا مرکز بن گیا انتظامیہ نے زائرین کے لیے مفت بس سروس فراہم کی ہے، جب کہ ریلوے اسٹیشن سے جامعہ تک ٹیکسی کا کرایہ اوسطاً 25 ریال...
ضلع کچہری لاہور نے ریاست مخالف ٹوئٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دوران سماعت این سی سی آئی اے نے فلک جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے وکیل رانا عبدالمعروف نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی، جس پر سابق کرکٹرز نے انہیں غلط وقت پر بولنگ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ وسیم اکرم نے انہیں ’رن مشین‘ قرار دیا، جبکہ محمد یوسف اور محمد عامر کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے حارث پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا۔ اس دوران ان کے متنازع رویے پر آئی سی سی نے بھی 30 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا، جس سے ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی حارث رؤف...
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کرتی ہے۔ اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ...
بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہِ ریاض وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں ریاض کا دورہ کریں گے جس دوران بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات سعودی عرب کی زرعی شعبے میں دلچسپی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستانی زرعی مصنوعات، چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ میں سرمایہ کاری اور تجارت کا خواہاں ہے۔ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل...
ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک بغیر کاروائی کے ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک بغیر کاروائی کے ملتوی سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین فیصل مفتی کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت کو قوثین فیصل مفتی کی عدم دستیابی کے بارے آگیا کردیا توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 6 اکتوبر کو ہوگی سماعت کے دوران استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیل قوسین فیصل مفتی جرح مکمل کریں گے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
سٹی 42: خیبر پختونخوا کی صوبائی اراکین کابینہ کے قلمدانوں میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا گیا ہے، مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کےمحکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان حوالے کردیا گیا ہے۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ، شہری سلامتی اور تعمیراتی عمل میں شفافیت لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں کا جامع سروے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیرقانونی اور بے ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر روک کر موقع پر ہی مسمار کیا جائے۔ انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی حدود میں باقاعدہ...
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں عدالت نے کہا ہے کہ آرٹیکل 187 کا اطلاق اس تنازعے میں قابلِ قبول نہیں ہے اور اس بنیاد پر دیے گئے ریلیف کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، کس پارٹی کے حصے میں کتنی سیٹیں آئیں؟ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل انصاف کے اختیار کا استعمال کر کے تحریک انصاف کو وہ ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا جو دیا گیا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ آرٹیکل 187 کا اطلاق صرف حقائق اور قانون کے مطابق ہی ممکن ہے اور اس صورتِ حال میں اس کا اطلاق غیر مناسب...
فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا ہے ہے کہ فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا پی ٹی آئی چاہتی تو فریق بن سکتی تھی مگر جان بوجھ کر نہیں بنی، سپریم کورٹ نے کبھی حکم نہیں دیا کہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ سکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو کہ 47 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے وجوہات تحریر کی ہیں، تفصیلی فیصلے میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں،...
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے7 اکتوبر کے دوران دیر اپر اور لوئر، چترال اپر اور لوئر، سوات، کوہستان اپر اور لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور موسلادھار بارش...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنمائوں کی اسپیکر سے ملاقات ، دونوں جماعتوں کا لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیانات اور تقاریر پر اعتراض اٹھایا گیا، جس پر دونوں جماعتوں نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا جب کہ لفظی جنگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے درمیان تنا کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں جماعتوں کی دوریاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا ہے۔بدھ کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ...
عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوٹا جا رہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
ایک وقت تھا جب انسان نت نئی ٹیکنالوجی کے بغیر بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرسکون زندگی گزارتا تھا اور پھر اسمارٹ فون سمیت دیگر جدید سہولیات نے ہمیں اپنا مرہون منت بنالیا لیکن کبھی کبھار یہ سہولیات ہمیں نہ سلجھنے والی مشکلات سے دوچار بھی کردیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے آج کے اس مصروف دور میں ہم بعض اوقات بے دھیانی میں کچھ ایسے کام بھی کر بیٹھتے ہیں جس کے بعد ہم لاکھ سچے سہی لیکن لوگ کا اعتماد کھوبیٹھتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ کہانی ہے کراچی کے ایک اسکول کے مالک اور معلم کی ہے جن کی زندگی اسکول اور اس سے وابستہ...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو 22...
ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور کی جانب چلی جانے کے بعد، لواحقین کیجانب سے احتجاج کیا گیا۔ مطالبات منظور ہونے پر پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈرائیور کو فائرنگ کرکے جانبحق کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ ایف آئی آر لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور سمیع خان جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق...
خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...