2025-07-26@00:27:56 GMT
تلاش کی گنتی: 359

«منہ توڑ جواب»:

(نئی خبر)
    لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے توپخانے نے بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے ہیں، پاک فوج کی پاک فوج کی12.7گن دشمن پر آگ برسا رہی ہیں۔ پاک فوج نے دشمن کی کمر توڑ دی،ستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس یاد رہے کہ ہفتے کے روز  اعلیٰ الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا،...
    پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان آرمی کی طرف سے بھارت کے خلاف آج کیے گئے تابڑ توڑ حملوں نے اسے بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈیا مزید حملے نہ کرنے اور سیز فائر کیلئے تیار ہو گیا جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ،امریکی اور دیگر ممالک کی قیادت بھی اس حوالے سے سرگرم ہے،پاکستان نے آج صبح ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر اور بھرپور جوابی...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔آج ورکنگ باؤنڈری سجیت گڑھ کے دورے پر انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔(جاری ہے) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)امریکی نشریاتی ادارے پر بھارت میں تباہی کے مناظر دکھائے گئے، سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارتی کارروائی کا بھر پور جواب دیا ہے جس کااعتراف عالمی میڈیا نے بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔سی این این نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارت میں چھائے سناٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر نے شروع کر دیئے ۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان...
    اسلام آباد: پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب، پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب جاری ہے، اس حوالے سے بھارت میں پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ میں بہت برے حالات ہیں، حملہ ہوا ہے اور شدید دھماکے ہو رہے  ہیں۔  پٹھان کوٹ پر حملے سے بھارت کو شدید نقصان اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔   افواج پاکستان بھارتی بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔  
    پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیے جانے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔  بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا" کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔ عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔ دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف...
    وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے۔ انہوں...
     وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر  سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، پہلگام واقعے پرحقائق جاننے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا،بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر  سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی  بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17  تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ...
    بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
    آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ  بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔  رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی   کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔ پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔ تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔  
      شاہین عتیق :بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی  کے بعد وکلانے پاک فوج کےحق میں نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کوبھاری نقصان پہنچانےپروکلانے پاک فوج کےحق میں نعرےلگائے۔ ممبرپنجاب بارکونسل نسیم ریاض کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےجوکہاتھاسچ کرکےدکھادیاہے۔
    پاکستان کی اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر دیے گئے ایک سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ حرا مانی نے کنگنا پر کڑی تنقید کی ہے اور بھارت کی انتہا پسند اینٹی مسلم اداکارہ اور سیاستدان کو آئینہ دکھایا ہے۔ حرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہریتھک روشن نے کنگنا کو “صحیح لات ماری”، کنگنا کے پاس کوئی کام نہیں رہا‘۔ انہوں نے کنگنا کو “چھپکلی” جیسے الفاظ سے بھی پکارا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اپنے پیغام میں حرا نے کہا کہ نہ صرف پاکستان میں کنگنا...
    پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے اعتراف پر مجبور ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا جھوٹ کی فیکٹری نے سچائی کے آگےگھٹنے  ٹیک دیے، گودی میڈیا کل تک پورے پاکستان کو فتح کرنے کے جھنڈے گاڑ رہا تھا۔ کراچی بندرگاہ پر  قبضے کی بڑھکیں مارنے والے گودی میڈیا کو عالمی سطح پر سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔ افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد گودی میڈیا بھارتی حکومت اور فوج پر ہی سوال اٹھانے لگا ہے۔  
    پاکستان نے بھارت جارحیت کے جواب آپریشن بنیان مرصوص شروع کردیا جبکہ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 10 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بحری بیڑے کی کراچی کے ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجودگی سے متعلق خبروں پر باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سمندری حدود کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور دشمن کی ہر حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور دشمن کو کسی بھی...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم  مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے ، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان، چیف آرگنائزر ڈاکٙٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک...
    راولپنڈی : پاک فوج نے دو دن کے دوران درندازی کرنے والے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے. تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تفصیلات جاری کردیں۔سیکیورٹی نے بتایا کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا اور کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردئیے گئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹےڈرونز کوٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی...
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی اہم چیک پوسٹس بشمول ڈوبہ مور پوسٹ بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کی تباہی سے دشمن کو جانی اور مالی دونوں حوالوں سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس سے قبل بھی پاک فوج کی بروقت اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں ادھر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول...
    ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکست تسلیم کرلی اور سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا۔ یہ عمل میدان جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر، بھرپور اور بھرپور عسکری جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ مزید بتایا...
    قوم کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ،پوری قوم متحد ہے ،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،جواب آئے گا،بھرپور آئیگا،کب آئیگا فیصلہ پاک فوج پر چھوڑدیا۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پوری قوم متحد ہے ، کچھ حقائق ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، رات کی تاریکی میں بزدل دشمن نے حملہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر علاوہ ازیں ایل او سی...
    ویب ڈیسک:  پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں...
    پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی  پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا، اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے اپنی ہزیمت کو چھپانے کیلئے جھوٹے دعووں کا سہارا لینا شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے  گرانے کے دعوے شروع کردیے جنہیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فوری طور پر مسترد کردیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا "بھارت کی جانب سے ایف-16 اور جے ایف-17 طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں لے جائیں گی۔ ایسے غلط دعوے صرف آپ کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان دعووں کو مکمل طور پر مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔" ...
    سٹی 42 : بھارت کو پاکستان پر کیے گئے آپریشن سندور کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، اس نقصان میں مجموعی طور پر بھارت کے 956 ملین امریکی ڈالر تقریباً 267 ارب روپے کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے ۔  پاکستان ائیر فورس نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور متعدد ڈرونز مار گرائے۔ رافیل کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے تھی ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے...
    سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز حملوں کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی بچا ہے؟ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بھارت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور پھر مہلت ملتے ہی حملے شروع کرنے والی منافقت کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔
    ریاض احمدچودھری بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 8 شہری شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان نے ابتدائی طورپر تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان پر 6 جگہوں کو نشانہ بنایا۔دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد مظفرآباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔بھارت کے حملے کا جواب دیا جائیگا،میزائل حملے کے نقصان...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی،لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئےبھارت کے ڈرونز کو مختلف مقامات پر مارگرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
    پاک فوج کا منہ توڑ جواب: بھارت کے 5 جنگی طیارے اور 12 ڈرونز تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر ایک بزدلانہ حملہ کیا، جس کا پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دے کر دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ جدید جنگی طیارے، کئی ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج شدید گھبراہٹ اور کنفیوژن کا شکار ہو گئیں۔سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستانی جواب کے بعد بھارتی فضائیہ نے دوبارہ ہوائی حملوں سے گریز کرنا شروع...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میم گیم میں اپنی نوجوان نسل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے شروع ہوتے ہی پاکستانیوں نے بھارتیوں کو میمز کے ذریعے ان کی اوقات یاد دلانا شروع کردی تھی۔جہاں پاکستانی ’کی بورڈ واریئرز‘ یہ میم گیم جیتتے نظر آئے وہیں پاک فوج نے بھی بھارتی ہوائی حملوں کا ایسا جواب دیا کہ پڑوسی ملک کے سوشل میڈیا صارفین میمز بنانا بھول گئے۔ ایسے میں پاکستان کے وزیرِ دفاع بھی جنگی میدان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں کو ناک چڑھاتے نظر آئے۔ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دو میمز شیئر کیں جنہوں نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا...
    اسلام آبا((طارق محمودسمیر)بھارت کی طرف سے پہلگام واقعہ کی آڑمیں رات کی تاریکی میں بزدل اور مکاردشمن کی طرح پاکستان پر جو حملہ کیااوراس کے جواب میں پاکستانی فوج اور فضائیہ نے جوابی وارکرکے نہ صرف رافیل سمیت پانچ بھارتی اورلائن آف کنٹرول پربریگیڈکمانڈسمیت دیگرچوکیوں کو تباہ کرکے بھارت کو دندان شکن اور منہ توڑجواب دے کر ثابت کردیاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج تعداد میں کم ہونے کے باوجود پروفیشنل اورجذبہ ایمانی سے سرشارہے،ایئرفورس کی تاریخ میں ایک گھنٹے کی فائٹ کا بھی ایک نیاریکارڈقائم ہواہے ، بھارت کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیرمیں ہونے والے بڑے فضائی حملے میں 70 سے80 لڑاکاطیاروں نے حصہ لیا جب کہ اس حملے کو ناکام بنانے کے لئے پاک فضائیہ کے 30لڑاکاطیاروں نے اڑان بھری،ایک گھنٹے...
    اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت جارحیت کرے گا، بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں دہشت گردی کے کیمپ نہیں تھے۔ وہ بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر بلا اشتعال حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کو دو روز قبل لائن آف کنٹرول کے قریب ان تمام علاقوں کا دورہ کرایا گیا جن کے بارے میں بھارت نے جھوٹا دعوی کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے...
    بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرون مارگرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی طیارہ شامل تھا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت کے ہر حملے کے جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود منتخب کریں گے، مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا...
    اسلام آباد:  پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے  بھارتی جارحیت میںشہیدہونے والے سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس نمازجنازہ اداکردگئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ عسکری و سول افسران، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے...
    سٹی 42 :  بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کردیا۔ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی، جس کا مسلح افواج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر اندھیری رات کو چاندنی رات میں بدل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں بچوں سمیت کئی معصوم پاکستانی شہید ہوئے، جن کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر...
    قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔...
    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کیخلاف وطن کا دفاع کیا۔ اسی طرح جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، ہم ایک قوم ہیں، پاکستان رندہ باد۔ مزید پڑھیں: گمبھیر کا نیوٹرل مقامات پر ہونے والے "پاک بھارت میچز" بھی بند کرنے کا مطالبہ  اسٹار کرکٹرز کے علاوہ عبداللہ شفیق، زمان خان اور سابق کرکٹر محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر...
    بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے  اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع  کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں  کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام میں بھارتی حکام کی جانب سے کیے گئے...
    اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...
    پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔  صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا: سکیورٹی ذرائع سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے بھارتی ڈرون اور متعدد کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم پوری طرح تیار تھے، اس لیے بھارت کو فوری جواب دیا۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنےدفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ Post Views: 4
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارتی میزائل حملوں کے بعد اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا بزدلانہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں درندگی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قوم کی بھرپور حمایت کیساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ہم اپنی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کے جواب میں اور دفاع میں بھارت کے پانچ طیارے  اور ایک کمبیٹ ڈرون ، جو پاکستان پر حملہ آور ہوئے ، انہیں مار گرایا گیاہے ، گرائے جانے والوں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارہ شامل ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون بھی اس میں شامل ہے ۔یہ طیارے بھٹنڈا ، جموں ، ایوانتی پور، اکھنور اور ایک سری نگر میں گرایا گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے سرحد پار شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا، بلا اشتعال بھارتی حملہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی...
    پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ...
    بھارت نے رات کے اندھیر میں پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5مقامات پر میزائل فائر کیئے تاہم پاک فوج کی جانب سے فوری بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے دو طیارے مار گئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت بوکھلا گیا ہے ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت  بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بوکھلا گیا ہے اور عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق  بھارتی حکام نے عرب دنیا کے حکمرانوں سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ عرب حکمران خصوصاً اماراتی حکام کشیدگی کم کرائیں۔بھارت نے عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاک فوج نے ایل او سی پر  بھارت کی گفدار پوسٹ  بھی تباہ کر دی پاکستان...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔  سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ یہ طیارے  اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین  کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں۔اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا کہ اسکے علاوہ  ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی حملے میں تباہ ہونے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کی مذمت  کی ہے ۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت کیساتھ کیا جائے گا ۔ مزید :
    دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ کشیدہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کیے ہیں”۔ وزیرِ اعظم نے اس حملے کو دشمن کی بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مسلط کردہ جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے — اور یہ جواب دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا مورال اور جذبہ بلند ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں اور دشمن کی کسی بھی حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج...
    رکن پارلیمان نے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی متاثر کیا ہے، اسلئے ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے اس غیر انسانی فعل کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے بھارتی حکومت سے حملے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان باتوں کا اظہار اسد الدین اویسی نے سرینگر میں اپنے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اسد الدین اویسی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے کشمیر میں سیاحت کو بھی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے،پوری پاکستانی قوم جنگ جیسی سنگین صورتحال میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی،اس ملک میں ایک جماعت نے ایسا خراب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ملک عدم استحکام کی جانب چلا جائے۔منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جو پیغام انڈیا کو دیا پانی کے معاملے پر وہ صاف ہے، اگر آپ پانی روکے گے تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ،انڈیا میڈیا چینل...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا ۔ بیرسٹر گوہر کا...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پورا ایوان یک زبان ہوگیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان دونوں ہمسایے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کے خلاف کچھ نہیں ہوا ۔ اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا ۔ پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں...
    قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی بیچ دیا، پاکستان آج کہہ رہا ہے کہ یہ معاہدہ توڑنا جنگ کے مترادف ہوگا، انڈس واٹر ٹریٹی پاکستان کے حق میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بھارت کے حملے کی صورت میں پاکستان کا جواب منہ توڑ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مودی آج انڈس واٹر ٹریٹی کو ویپنائز کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ ایوب خان نے پانی...
    لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا  نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
      دہشت گری کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارتی فطرت ہے، بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر نئی دہلی سے جواب طلب کیا جائے،رہنماؤں کا خطاب لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت سے خبردار کردیا۔لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کروایا، اس دوران شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو انہیں فروری 2019 جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مختلف رہنماوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد الزام پاکستان پر لگادینا بھارت کی پرانی عادت ہے، عالمی طاقتیں،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور کثیرالملکی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے مگر اس کے امن کے جذبے کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلام مخالف...
    سٹی 42 : سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے ۔   ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی، زراعت اور معیشت متاثر ہوگی ۔  پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارتی آبی دہشتگردی کی فوری مذمت کرے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، قوم اس مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ...
    ر اولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا،بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور  حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے۔ 2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ و طن عزیز پر بھارتی کی کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گاپاکستانی قوم اپنی عظیم افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوت سے کھڑی ہے ہم اپنے عظیم سپہ سالار آرمی چیف سید محمد عاصم منیر کے قومی بیانے غزوہ ہند کی مکمل حمایت کرتے ہیں اگر انڈیا جنگ کرنا چاہتا ہے تو پچیس کڑور عوام بھارت کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیںجنوبی ایشیا میں ہندوستان کی بالا دستی کا ’’امریکی واسرائیلی‘‘ خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا ’’مظلوم کشمیروں کے غم جانے کب ہونگے ہندوستان میں جب بھی الیکشن آتا ہے بد بخت مودی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور آئندہ کے موقف کے حوالے مشاورت کرنے کے لئے مختلف سیاسی رہنمائوں کے لئے ان کیمرا بیک گرائونڈ بریفنگ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ان کیمرا سیشن پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاکستان فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو پھر خاموش کرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستان فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔  بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے...
    ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع...
    فائل فوٹو بھارت نے اتوار کی رات متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔بھارت نے ایل او سی پرنکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ...
    بھارت نے پاکستان کی متعدد پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی متعدد پوسٹوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس کو پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا۔ بھارت نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا اور کیل سیکٹرز میں فائرنگ کی۔ علاوہ ازیں نیلم اور حاجی پیر سیکٹر میں بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب آئل ٹینکر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشکی دھماکے میں جھلسنے والے ایک اور زخمی نے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ دیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد13ہوگئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب آئل ٹینکر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والوں میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔  متوفی کی شناخت 33 سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے 24 افراد میں سے 13 دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔ جن کی لاشیں غسل اور کفن کے بعد نوشکی روانہ کی جاچکی ہے۔...
    بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاکستانی وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کے پاکستانی پانیوں اور بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بھارتی کارگو بحری جہازوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہےجس کے تحت  کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں  26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، کوئی خط، پارسل بھی وصول نہيں کرے گا بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ تاحال موجود ہے لیکن کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھارت کی جانب سے خطرہ کم ہوگیا ہے، بھارت میں سب کو پتا ہے پاکستان کے پاس کیسی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں پاک بھارت تنازع نہ بڑھے، ہمارے ممالک کے نمائندوں سے رابطے جاری ہیں، جے ڈٰ وینس نے جو کہا ہے وہ خیال امریکی وزارت خارجہ کے بیانات میں نظر نہیں آتا، ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان آیا کہ...
    اسلام آباد: بیانیہ کی جنگ میں پاکستان نے بھارت پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے جانے کے اقدام کے بعد وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ایسا جواب دیا جس نے بھارتی سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے ایک ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر بطور اشتہار نشر کیا گیا، جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔ یہ ملی نغمہ بھارتی ناظرین کو براہ راست یوٹیوب پر دکھایا جا رہا ہے۔نغمہ کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل سامنے آیا۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت پر...
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) تھا نہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں ننھے منے گینگ متحرک، پولیس بے بس، وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ تھانہ سول کے علاقوں میں کم سن گینگ بند گھروں کی ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گینگ دلیری سے بند گھر کے تالے توڑ کے گھر میں داخل ہونے لگے دو ننھے منے بچوں کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، جس میں بچوں کو گھر کے تالے اور گھر کے اندر لگے کیمرے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سول لائن پولیس نے کاغذی کاروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیا۔ نشاندہی اور فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں...
    بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہماری مسلح افواج بھارت کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی دانشمندانہ قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ای-خدمت مرکز بہاولپور کا دورہ کیا۔ وزیر نے ای۔خدمت مرکز میں جاری کام اور عملہ کے صلاحیت کو سراہا۔وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ای-خدمت مرکز آ کر بڑی خوشی ہو...
    وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی اب ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی، امید ہے اب یہ ویگو ڈالوں پر بمب بارود لوڈ کرکے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ ٹکرائیں گے اور وہاں پہ ہمیں جوہر دکھائیں گے یہ کتنے بہادر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، انڈیا جنگی مشقیں کر رہا ہے لیکن...