2025-09-18@19:35:40 GMT
تلاش کی گنتی: 3616
«میں ہوئے ٹیسٹ»:
(نئی خبر)
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کھلاڑی مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ “یہ فتح ہم سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، پوری قوم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” انہوں نے اپنی میچ فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی یہی فیصلہ کیا اور کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو بے بس کردیا۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹرز کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اننگز میں 5 شکار کیے۔ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز جوڑ کر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی کارکردگی پر وہ میچ اور سیریز کے ہیرو قرار پائے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک میڈ اِن ڈالا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکاروں میں درویش رسولی (ایل بی ڈبلیو)، عظمت اللہ عمرزئی (کیپر کے ہاتھوں کیچ)، ابراہیم زادران (اسٹمپ آؤٹ)، کریم جنت (صفر...
مشہور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے ’وقفہ‘ لینے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے یہ اعلان اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کے باعث اسٹیج شوز سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لے رہے ہیں۔ 38 سالہ کامیڈین کے مطابق وہ گزشتہ ایک برس سے صحت میں تبدیلی محسوس کر رہے تھے تاہم کچھ مجبوریوں کی وجہ سے کام جاری رکھے ہوئے تھے۔ ذاکر نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ٹورز کر رہے ہیں اور صبح سے رات تک لوگوں کو خوش کرنے کیلئے شوز کرنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر پانے پر مایوسی ہوئی ہے، تاہم پاکستان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور جیت کی حقدار تھی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے افغان کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عمدہ بولنگ کی جس نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ ان کے مطابق ٹیم کو ایشیا کپ سے پہلے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی اور امید ہے کہ ابوظبی میں افغان ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ...
CHICAGO: یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ قونصلیٹ جنرل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون ، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان المرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک ایکوسسٹم سمیت مختلف...
اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے 14 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رپورٹ میں یہ تعین کیا جائے گا کہ ڈیٹا لیک ہونے میں کون ملوث تھا اور کس سطح پر غفلت یا بدعنوانی سامنے آئی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق...
انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔ جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ انگلینڈ کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے...
ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو مزید تقسیم سے بچانے کے لیے کیا۔ شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، تاہم جولائی 2025 کے انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔ انتخابی ناکامی کے بعد ایل ڈی پی ایوان زیریں میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے باعث وزیراعظم کے لیے پالیسیوں کا نفاذ مشکل ہوگیا تھا۔ پارٹی کے اندر دائیں بازو کے رہنماؤں نے مسلسل دباؤ ڈالا کہ شیگیرو اشیبا شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ...
شارجہ میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایک، ایک میچ جیت چکی ہیں اور آج کا فائنل فاتح ٹیم کے حق میں سیریز کا فیصلہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں پاکستان نے 29 اگست کو افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ 2 ستمبر کو افغان ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 18 رنز سے ہرایا۔ افغانستان حالیہ میچ میں یو اے ای کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے، جب کہ پاکستان نے بھی یو اے...
نیویارک: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) صدرِ پاکستان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔ چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں گوادر میں جاری منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ صحافی حیدر شیرازی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان اراکین پر فارورڈ بلاک بنانے، پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلے کرنے اور ووٹنگ میں عدم وفاداری کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 25 اراکین تاحال قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہیں ہوئے پارٹی کی جانب سے جن شخصیات کی رکنیت منسوخ کی گئی ہے ان میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، شمس الحق...
HARARE: زمبابوے نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اورمہمان ٹیم کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 100 رنز کا ہدف بھی نہ دے سکے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامل مشرا نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے۔ کپتان چریتھ اسالینکا نے 18 اور داسن شناکا نے 15...
کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے رہائشی سوسائٹی کی کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگھوپیر تھانے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں پانچ مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کیش وین کو روکا اور رقم سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین نجی بینک کے سامنے رکی، جہاں ہمارا رائیڈر 22 لاکھ روپے سے زائد رقم کا ایک تھیلا لے کر بینک...
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
تحریر:غزالہ فصیح اے وطن تونے پکارا تو لہو کھول اٹھا تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ہیں یہ سرشت میں شامل ہے کہ انسان جس سر زمین پر پیدا ہوتا ہے، دِل میں اُس کی محبت، جنم دینے والی ماں سے محبت کی طرح گہری ہوتی ہے۔ یہ ہی جذبہ مادرِ وطن کی خاطر ہر قُربانی کا محر٘ک ہوتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے پاک سرزمین اپنے سینے پر افواجِ پاکستان کی صورت میں ایسے جانبازوں کا وجود رکھتی ہے جو اس کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے اپنا لہو دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر جب وطن کے رکھوالوں کی تاریخ دہرائی جاتی ہے تو ہمیں پاکستان کی اقلیتیوں، خصوصاً مسیحی...
ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔ نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔ اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک...
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور مقامی کسانوں سے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ “ماننا پڑے گا، وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے۔” سیلاب زدہ علاقوں میں شدید تباہی بلاول بھٹو نے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب کے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سب سے زیادہ متاثر کسان طبقہ ہوا ہے۔ کسانوں...
خیبرپختونخوا میں 2 ہزار سے زائدزائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر اشیائے خور و نوش پکڑی گئیں۔ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر واقع ایک گودام سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد نوڈلز اور دیگر ناقص اشیائے خور و نوش برآمد کر لی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر بچوں اور شہریوں کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپے کے دوران گودام سے2000 سے زائد نوڈلز کے کارٹن3000 کلوگرام زائد المیعاد چپس، کینڈیز، بسکٹس، پاپڑ اور جوسز اور 15 ہزار کلو سے زائد گلوکوز ضبط کیے گئے۔ تاریخیں بدل کر بیچنے کی کوشش فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گودام مالکان ان زائدالمیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹس تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت...
اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے۔ نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر 11 فروری 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عادل اکبر خان 15 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے جب کہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثمر احسن 4 جون 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن صحبت علی تالپور یکم جنوری 2026، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی 11 جنوری 2026ء، ممبر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ خان نواز 2 فروری 2026، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کے ارشد...
ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار آغاز کیا۔ اوپنرز مایانک (27) اور تنیشا سوری (29) نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے...
خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یوں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور 5 قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں سمیت 51 اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم پی ٹی آئی سے وابستہ 25 اراکین اسمبلی نے ابھی تک مختلف کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیی نہیں دیا ہے۔ عمران خان نے پی ٹی آئی سے وابستہ اراکین قومی اسمبلی کو گزشتہ پیر کو پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبراوردیگر 5 قائمہ کمیٹیوں کےسربراہوں سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکین قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیے تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ 25 ارکان قومی اسمبلی...
لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد رجسٹرڈ ہیں، سوشل میڈیا قوانین 2021 کے رول 7(6) کے مطابق وہ سوشل میڈیا کمپنیاں جن کے 5 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز پاکستان میں موجود ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں، اپنا ایک لوکل نمائندہ رکھیں جو کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے دستیاب ہو، اس کے علاوہ اپنا ایک مستقل دفتر پاکستان میں قائم کریں، جبکہ موجودہ قوانین کے تحت انہیں پاکستان میں ڈیٹا سینٹر یا لوکل ڈیٹا اسٹوریج قائم کرنے کی شرط عائد نہیں کی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک میں...
دبئی : خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپیٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام 6:30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا،...
انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 40 افراد زخمی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد تھے آج اسپتال میں دوران علاج کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ جلسے کے اختتام کے بعد جب لوگ اسٹیڈیم سے سردار...
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ڈیڑھ سال کے عرصے میں منعقدہ ہونے والا پہلا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ختم ہوگیا اور ایجنڈے میں شامل کسی بھی آئٹم پر بحث نہیں ہو سکی۔ اجلاس میں صرف 5 اراکین شریک ہوئے جبکہ سینیٹ کی اراکین کی تعداد اس وقت 14 ہے، سینیٹ کل 17 اراکین پر مشتمل ہوتی ہے۔ شریک ہونے والے اراکین میں ڈپٹی چیئر سینیٹ ڈاکٹر جمیل احمد، وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر تنویر خالد اور ڈاکٹر کمال حیدر شامل تھے جو اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے کے سبب واپس چلے گئے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم یا وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کوئی نمائندہ تک اجلاس میں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت پر عائد ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا جس سے امریکی صنعت کاروں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے جس سے کئی کمپنیاں مشکلات میں گھر گئیں۔ امریکی صدر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہارلے ڈیوڈسن جیسی موٹرسائیکل ساز کمپنی بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا۔ اس صورتحال میں کمپنی...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو، وہ وفاق کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام فریقین متفق نہ ہوں اور سیاسی ہم آہنگی پیدا نہ ہو،...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اُن کا بھارت پر عائد ٹیرف کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا اور امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیکس عائد کیے، جس کی وجہ سے کئی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہوئیں۔ ٹرمپ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کرسکتی تھی کیونکہ بھارت نے 200 فیصد ٹیرف لگا رکھا تھا، جس کی...
پاکستان نے ملائیشیا میں ہونے والی 20 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوالالمپور میں منعقد ہونے والی20 ویں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا۔ بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں20 ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ہونے والی چیمپئن شپ کی میزبانی کینیا کرے گا۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم...
روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو محض کردار ادا نہیں کرتے بلکہ وقت کے دھارے پر اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فنکار اپنی موجودگی سے ایک ایسا طلسم پیدا کرتے ہیں کہ پردہ سیمیں لمحہ بھر کے لیے ایک جیتی جاگتی حقیقت میں بدل جاتا ہے۔ ان کی آنکھوں کی گہرائی، مکالمے کی نرمی یا شدت اور باڈی لینگوئج میں چھپی ہوئی کہانیاں ناظر کے دل تک پہنچتی ہیں۔ وہ اداکار جو محض ڈائیلاگ نہیں بولتے بلکہ ہر لفظ میں اپنی روح ڈال دیتے ہیں، وہی سینما کے حقیقی جادوگر ہوتے ہیں۔ ایسے فنکاروں کی پہچان صرف ان کی کامیاب فلموں سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ہر کردار میں...

بنوں :سکیورٹی فورسزنے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بنادیا، فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد جہنم واصل
سکیورٹی فورسزنے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال تک سیاسی کشیدگی کو پرسکون کرنے کے لیے ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے ، سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت اور جمہوریت کے ذریعے ممکن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ملاقات تقریباً 15 سے 20 منٹ کی رہی، جس میں کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے جلسوں کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اب تمام تر انتظامات جاری ہیں۔ عمران خان کے پیغامات اور پارٹی کی حکمت...
تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک بڑی تازہ پیش رفت سامنے آ رہی ہے — ہونڈا اپنی مقبول سیڈان “سٹی” کا نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ماڈل چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہوگا، جو 2021 میں پہلی بار پاکستان میں لانچ ہوئی تھی۔ یہ اپڈیٹ گزشتہ چار سالوں میں پہلی بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ کیوں خاص ہے یہ فیس لفٹ؟ چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی نے پاکستانی خریداروں میں خاصی مقبولیت حاصل کی — خاص طور پر اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت اور شہری سڑکوں پر آسان ڈرائیو نے اسے ایک مقبول فیملی کار بنا دیا۔ اب، کمپنی بدلتی صارف ترجیحات اور بڑھتی مسابقت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، یہ پارٹی پالیسی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کالا باغ ڈیم کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق اس وقت چھوٹے پیمانے پر ڈیم تعمیر کرنا زیادہ موزوں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کھل کر منصوبے کی حمایت کردی انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اپنے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ موجود ہے، جو وہاں کی...
پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...

اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ
سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔ بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ شدید بارش کے باعث فیڈر روڈز پر پانی کھڑا ہونے اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس اگلی اطلاع تک مکمل طور پر بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس کی بحالی سے متعلق دوبارہ آگاہ کیا جائے...
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ وسیم اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ گلف جائنٹس کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوناتھن فیگی نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں رئیس احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 13.5 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔ دیگر میچز میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 11 رنز سے، جبکہ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے، یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا...
شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی بیٹنگ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدائی اوورز میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے اور اگر انہیں ختم کیا گیا تو اس کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی عدالت نے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا۔ تاہم عدالت نے انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دے دی تاکہ ٹرمپ سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کررہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت، ہارون اختر خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی شامل تھے۔ وفد نے نئی اور جامع صنعتی پالیسی کی تیاری پر ہارون اختر خان کو مبارکباد دی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں نئی انڈسٹریل پالیسی، موجودہ صنعتی چیلنجز اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پیٹر نوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے جس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
کراچی: وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ جام صادق پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تعمیراتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ...
7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی ہے کہ تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں اور پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں، اگلے ماہ ستمبر میں ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔ اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔ سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس شروع ہونے سے قبل کیا۔ مستی خیل نے پریس گیلری کی جانب دیکھ کر اعلان کیا اور فوری طور پر اجلاس ہال سے باہر چلے گئے۔ واضح رہے کہ آج پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے کئی معاملات پر غور متوقع تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کے اراکین کے اجتماعی استعفوں کے اعلان کے بعد...

بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیرف آج 27 اگست 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔ اس اقدام کے بعد بھارتی مصنوعات پر کُل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو امریکا کے بڑے تجارتی شراکت دار ممالک پر عائد ہونے والے ٹیرف میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف نافذ سے ہونے سے پہلے ہی بھارتی کاروباری طبقہ بدترین بحران سے دوچار امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مسودہ آرڈر کے مطابق یہ اضافی ڈیوٹیز اُن تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوں گی جو 27 اگست کی رات 12:01 بجے (امریکی مشرقی وقت) کے بعد درآمد یا کھپت کے لیے...
ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 میں رواں ماہ 19 اگست کو پیٹرول پمپ میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ سول اسپتال برنس واڑد میں زیر علاج تھا جبکہ پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔
دبئی:دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 3 ستمبر تک سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 18 میچز کھیلیں گی۔ تمام مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے افتتاحی موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اصل لیگ میں جگہ بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ گزشتہ سال کھیل کا...
بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے دوستوں جیسے شبانہ اعظمی، ودیا بالن، دیویا دتہ اور لارا دتہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ تنیشتھا چترجی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آٹھ ماہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ والد کو کینسر کی وجہ سے کھونے کے بعد خود اس مرض کی تشخیص ہونا بہت کٹھن لمحہ تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی 70 سالہ والدہ اور...
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جماعتوں سے لڑنے کے بجائے عسکری اداروں سے لڑنا شروع کیا ، یہ غلطی کی، تاہم مفاہمت کا ماحول ہر وقت موجود ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 24،26 نومبر ایسے مواقع تھے جب مذاکرات ہوسکتے تھے، تحریک انصاف آج بھی سیاسی انداز میں فیصلے کرے گی تو اسپیس ہوگی۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔ اگر پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں تو تحریک انصاف سینیٹ کی 8 اور قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔ پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 84 کمیٹیاں کام کرتی ہیں ان میں سے قومی اسمبلی کی اسپیشل اور دیگر قائمہ کمیٹیوں سمیت 43 کمیٹیاں ہیں جبکہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 41 کمیٹیاں ہیں۔ ان کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملاقات کی کوشش کر رہی تھیں، مگر مسلسل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بالآخر چار ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت تسلی بخش ہے، البتہ ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جارہی ہے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی اور پارٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ان کے وکیل ہیں اور وہ ’ہمارے لیے فیملی کی طرح ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے، لیکن یہ معاملہ دراصل پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔ ’میرا خیال ہے کہ اس بارے میں انہی سے پوچھنا بہتر ہوگا۔‘ اپنے بیٹوں کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے افسوس کا اظہار کیا۔...
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر شہری املاک اور زرعی زمینوں کی تباہی کو جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔ عالمی حقوق کی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ ’نو ویئر ٹو ریٹرن: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں وسیع تباہی‘ میں دستاویز کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے دھماکہ خیز مواد اور بلڈوزرز کے ذریعے گھروں، مساجد، قبرستانوں، سڑکوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو ملیا میٹ کر دیا۔ یہ تباہی 24 میونسپلٹیز میں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی...
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں شیڈول ہے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔اطہر اسماعیل امجد ٹیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش کے جھینگا (Shrimp) فارمز بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تیرُوپور میں، جو بھارت کی تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً ایک تہائی فراہم کرتا ہے، کئی فیکٹریوں میں مشینیں بند پڑی ہیں۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگرچہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اپنی خدمات بطور وکیل اور قانونی معاون بدستور بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
اسلام آباد: عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او کو درخواست جمع کرادی اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق نے سی پی او کو بذریعہ ڈاک درخواست ارسال کردی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل غفور انجم، اے ایس پی زینب سمیت دیگر پولیس افسران کا نام بھی شامل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قواعد کے مطابق سہولیات میسر نہیں، ڈاکٹروں سے بھی ملنے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
کراچی: سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔ فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے، فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔ رواں برس کے سب سے زیادہ...
ملک کے تمام کمرشل بینکوں نے نان ہوسٹ اے ٹی ایم (یعنی جس اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جا رہی ہے وہ کسٹمر کے اپنے بینک کا نہ ہو) سے رقم نکلوانے کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ فیس 23.44 روپے سے بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن مقرر کردی گئی ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت 28 روپے اے ٹی ایم چلانے والے بینک کے حصے میں آئیں گے جبکہ 7 روپے انٹر بینک اے ٹی ایم نیٹ ورک ون لنک (1LINK) کو ملیں گے۔ بینکوں کے مطابق یہ اضافہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت اور سروسنگ اخراجات کی وجہ سے کیا گیا ہے، تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد اسے عام شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘ نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب...
اسلام آباد:نومبر احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشتگری عدالت نے مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی۔ سزا تھانہ انجرا ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔ ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو چار ملزمان نے اقبال جرم کیا، جج نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر الزامات عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔ ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں...

ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: 4 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید کی سزادوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی...
ایمل کانسی—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر کئی سیاسی رہنماؤں نے دستخط نہیں کیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کا جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے: ایمل ولیایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قاٸدین...