2025-11-04@12:40:41 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 304				 
                «نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی»:
(نئی خبر)
	نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے)  ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی...
	ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔  وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان    این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
	ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ گرفتاریاں 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد شروع ہونے والی ملک گیر سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ ایرانی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔ گرفتار افراد میں 2,000 سے زائد غیر قانونی مہاجرین بھی شامل ہیں۔ 261 افراد کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ 172 افراد  کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے  پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیلی خفیہ...
	عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو؛سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ریمارکس، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔  نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
	ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما  حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔   پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما حماد اظہر سمیت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ   پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی...
	نیشنل ہائی وے اتھارٹی سندھ میں این فائیوپر کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کواگلے سال مارچ تک مکمل کرلے گی.ویلتھ پاک
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مقصد سندھ میں نیشنل ہائی وے این فائیوپر ملٹی بلین ڈوئلائزیشن کیریج وے منصوبے کے تمام حصوں کو رواں سال اگست اور اگلے سال مارچ تک مکمل کرنا ہے ویلتھ پاک کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق منصوبے جو سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا ایک حصہ ہیں کو اس سال اگست میں حتمی شکل دی جائے گی جب کہ بقیہ دو حصے مارچ 2026 تک مکمل ہونے والے ہیں.(جاری ہے)  رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کا 222 کلومیٹر کا ڈوئل کیریج وے پراجیکٹ ہے جسے اگست 2023 میں شروع کیا گیا تھااسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور نیشنل ہائی...
	خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انویسٹی گیشن انچارج سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انچارج انویسٹیگیشن مچنی گیٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاشنکوف اور پستول کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر علی حسین سمیت تینوں افراد بدقسمتی سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سجاد حسین ، ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے...
	پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ...
	 کراچی:  ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون تبادلہ کر دیا جبکہ ان کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل کیے گئے پولیس افسران میں انسپکٹر (لیگل) دلدار خان انویسٹی گیشن ون ایسٹ ، انسپکٹر منظر حسین قادری ایس آئی او تھانہ سچل انویسٹی گیشن ون ، انسپکٹر ممتاز علی انویسٹی گیشن ون تھانہ سچل  ، انسپکٹر مظفرالحق قائم مقام ایس آئی او تھانہ ماڈل کالونی انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد اکرم انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد نسیم ایس آئی...
	امریکا میں شدید ڈپریشن اور دیگر ذہنی بیماریوں کے شکار ایسے مریض جو ’ڈیپ برین اسٹیمولیشن‘ (ڈی بی ایس) کے تجرباتی علاج سے نمایاں طور پر بہتر ہوئے تھے، اب علاج کی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔ تحقیقی منصوبوں کے خاتمے اور سرکاری فنڈنگ کی بندش کے بعد یہ مریض بنیادی طبی سہولیات اور آلات کی مرمت جیسی مدد سے محروم ہوچکے ہیں، جس نے ان کی زندگی کو ایک بار پھر غیر یقینی اور اذیت ناک بنا دیا ہے۔ ڈی بی ایس کے تحت مریضوں کے دماغ میں باریک الیکٹروڈز نصب کیے جاتے ہیں جو بجلی کے معمولی جھٹکوں کے ذریعے دماغی نظام کو متحرک کرتے ہیں۔ یہ الیکٹروڈز ایک بیٹری سے جُڑے ہوتے ہیں جو...
	کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ  کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ  زخمی ہوگئے جب کہ  ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔
	انکوائری کمیٹی ٹیم ،انتخاب، نظم و ضبط، لاجسٹک مسائل و کھلاڑیوں کے غائب ہونے کی تحقیقات کرے گی ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کیلئے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے میں بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی 15 یوم میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ ڈی جی پی ایس بی کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی ایس یو ورلڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں جن میں ٹیم آفیشلز کے انتخاب،...
	ایشیا کپ سے پہلے اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز ہوگی۔  پاکستان، افغانستان اور یواے ای کے درمیان سیریز شیڈول کا اعلان ہوگا۔  افغانستان ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان آکر سیریز کھَیلنی تھی تاہم اب یواے ای کو شامل کرکے اس کو تین ملکی سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یہ سیریز شارجہ میں کھیلنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں لاجسٹک اور براڈ کاسٹ انتظامات فائنل ہوتے ہی سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ Post Views: 3
	لاہور میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پروپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کیساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، اسے پنجاب میں بھی بے نظیر کے دور کے مقام پر پہنچانا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں آصف زرداری جیسا ویژنری لیڈر نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی میں لیڈروں کی لڑی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے...
	ناسا کے 4 رکنی بین الاقوامی عملے نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے جمعرات کو طے شدہ روانگی سے قبل فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب مشن کی قیادت ناسا کی خلاباز زینا کارڈمین کر رہی ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں ناسا کے مائیک فنک، جاپانی خلائی ادارے JAXA کے کیمیا یُوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل ہیں۔ یہ ٹیم لانچ کمپلیکس 39A سے اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن ’انڈیور‘ پر سوار ہو کر روانہ ہوگی۔  کینیڈی سینٹر پہنچنے پر زینا کارڈمین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ...
	  لاہور:   پنجاب کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کی گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازمی قرار دیدی گئی، پنجاب اسمبلی نے یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ترمیمی بل 2025ء منظور کیا جس پر آج گورنر نے دستخط کردیے اور یہ ایکٹ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کی پنجاب اسمبلی نے منظوری دی، ترمیمی بل کے تحت مختلف ایکٹ اور آرڈیننسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، پنجاب کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے گورننگ باڈیز میں ایم پی ایز کی نمائندگی لازم قرار دیدی گئی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ہر یونیورسٹی بورڈ میں تین ایم پی ایز، جن میں کم از کم ایک...
	سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی: معاشی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف، وزیراعظم
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’ٹرپل سی‘ سے ’بی مائنس‘ کر دی۔ سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے ایک بیان میں کہا کہ ’مستحکم آؤٹ لک ہماری اس توقع کی عکاسی کرتا ہے کہ جاری معاشی بحالی اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں مالیاتی اور قرض کے اشاریوں کو مستحکم کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تک کم ہو گئی۔ سٹینڈرڈ اینڈ پورزگلوبل کے مطابق شرح سود گر کر 11 فیصد پر آ گئی۔ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1100 بیسس پوائنٹس کمی کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ...
	 معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔  انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔ A post common by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران...
	یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے...
	پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) پاکستان کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، افسوس بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
	— فائل فوٹو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
	اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان نے اس سے قبل عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی، تاہم گزشتہ روز عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے ہی محکمے کے سابق افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے خلاف ناقابلِ...
	 ---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول...
	سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
	جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025  سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی...
	امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔  رابطے میں وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دیرپا امن قائم کرنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔  آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کافی دیر بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتی دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
	  اسلام آ باد:   اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔  واضح رہے کہ آج صبح امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔پاکستان میں سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا...
	 لاہور:  باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، مگر اب ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا مسلسل استعمال انسانی دماغی کارکردگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تحقیق معروف امریکی تعلیمی ادارے ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے میڈیا لیب میں کی گئی، جس میں 18 سے 39 سال کی عمر کے 54 رضاکار شامل کیے گئے، تحقیقی ٹیم نے ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا تاکہ مختلف طریقۂ کار سے تحریری کام لینے کے اثرات کا موازنہ کیا جا سکے۔پہلے گروپ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے مضامین چیٹ جی...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)قومی احتساب بیورو(نیب) چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔(جاری ہے) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں، بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے۔چیئرمین نیب کا مزید...
	پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیاکپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ کی میزبابی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کی رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے۔ مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی جگہ ایونٹ کا میزبان کون ہوگا؟ ایشیاکپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی  باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔ فوربس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان یا بھارت ایونٹ سے...
	اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی تیسرے دن بھی برقرار رہے گی۔  حکام کے مطابق ملک کی ایئر لائنز کے ساتھ مل کر بیرون ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اتھارٹی نے کہا ہے، ’’تمام ہوائی عملہ اور طیارے ہر وقت تیار ہیں، لیکن یہ صرف اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب سیکورٹی صورتحال بہتر ہو جائے۔‘‘ فی الحال یہ واضح نہیں کہ فلائٹس کی بحالی کب ہوگی، کیونکہ فیصلہ صرف اسی وقت کیا جائے گا جب فضائی سفر کو محفوظ سمجھا جائے گا۔ اسرائیلی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ اردن اور مصر سے ملنے والی زمینی...
	اگر ایرانی رجیم نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں مزید دیر کر دی اور اپنی سٹرٹیجک پالیسیز پر نظرثانی نہ کی تو اسے امریکی رہنمائی میں اسرائیل کے مزید شدید ترین حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان زمینی فاصلہ لگ بھگ دو ہزار کلومیٹر کا ہے اور اسرائیل کو ایران کی طرف سے میزائل اور ڈرونز حملوں کے سوا کسی قسم کے بری اور زمینی حملے کا خطرہ نہیں ہے جبکہ ایرانی میزائل ٹیکنالوجی اور فضائی حملوں کی صلاحیت اور استعداد کو اسرائیل اپنے 13جون 2025 ء کے الصبح کے حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں کر سکا تو کم از کم کافی حد تک ناکارہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ اسرائیل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...
	 اسلام آباد:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں فائنل مشق "معرکہ بقا" میں شرکت کے لیے 6 سویلین اراکین کی نامزدگی کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ مشق معرکہ بقا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا اہم حصہ ہے جو 26 مئی سے یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں ہو رہی ہے، مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا، جس میں 6 سول ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔  نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سیکریٹری ای اینڈ پی خیبر پختونخوا محمد زبیر، پولیس سروس پاکستان کے او ایس ڈی محمد گوہر نفیس اور پولیس سروس پاکستان کے جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ثاقب اسماعیل میمن کو...
	خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر اور فعال انداز میں استعمال ہو رہی ہے، اور بین الاقوامی فضائی ٹریفک کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو بھی پیشہ ورانہ اور مربوط انداز میں سنبھالا جا رہا ہے اور تمام داخلی و خارجی فضائی راستے کھلے اور محفوظ ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کردیا، حملے کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کی فضائی حدود کا نظم و نسق موثر ائیر اسپیس مینیجمنٹ...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔(جاری ہے)  ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔ 
	پاک فضائیہ نے بھارت کا کولڈ اسٹارٹ جنگی نظریہ ناکام بنا دیا، ایئر یونیورسٹی سابق وائس چانسلر فائز امیر
	پاک فضائیہ نے بھارت کا کولڈ اسٹارٹ جنگی نظریہ ناکام بنا دیا، ایئر یونیورسٹی سابق وائس چانسلر فائز امیر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025  سب نیوز  اسلام آباد :ایئر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ایئر وائس مارشل (ر) فائز امیر نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران انڈین فوج کی خطرناک ترین کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کو مؤثر انداز میں ناکام بناکر بھارت کی عسکری  حکمت عملی کی سنگین خامیوں کوایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔ فائز امیرنے معروف انگریزی جریدے فرائیڈے ٹائمز میں شائع کردہ اپنے تجزیاتی مضمون میں اس امر پر روشنی ڈالی کہ بھارت کا کولڈ اسٹارٹ نظریہ فقط کاغذوں میں پایا جاتا ہے، پاکستان نےحالیہ جارحیت کے...
	کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی  کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا.  میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر  3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
	  لاہور:   ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر زکا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے  ایجنسی کے  ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے جدت پسندی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے ہیلپ لائن سنٹر، فرانزک لیب، نیٹ ورک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کی ہیلپ لائن مکمل فعال ہے، شہری سائبر کرائم سے متعلق  شکایت پر 1799 پر کال کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ افسروں کو سائبر کرائمز سے متعلق شکایات کے جلد ازالے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے دور میں  این...
	انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 13 سال پرانے مقدمے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو 29 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہوں کو بھی پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں طلب کرلیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے، تفتیشی افسران کے نہ آنے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پرانے مقدمہ پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈائریکشن بھی جاری کر...
	 لاہور:  سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔   انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
	غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ملک بھر میں ایمنسٹی وین چلے گی جس میں وہ ننجا تلواروں سے متعلق نئی پابندیوں سے قبل بغیر کسی پوچھ گچھ کے ہتھیار جمع کراسکیں گے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم چلانے والے فارون پال حکومتی اسکیم کے تحت جولائی میں وین پر لندن، ویسٹ مڈلینڈز اور گریٹر مانچسٹر کا دورہ کریں گے۔  ہوم آفس چیرٹی ورڈ فار ویپنز کے ذریعے بنائے گئے 37 سرینڈر بن کیلئے فنڈنگ بھی فراہم کرے گا جو انگلینڈ اور ویلز کی ایسی جگہ رکھے جائیں گے جہاں چاقو کے جرائم کی شرح 45 فیصد تک ہے، ننجا تلواروں پر پابندی کےلئے مقتول نوجوان رونن کانڈا کے خاندان والوں نے مہم چلائی، نئے قواعد یکم...
	 لاہور:  گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار...
	پیٹرولیم مصنوعات میں مزید لیوی، بجلی کے بلوں میں ڈیبٹ سروس سرچارج لگانے اور گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو مزید مالی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بڑی یقین دہانیاں کرائی ہیں اور اس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں مزید لیوی، بجلی کے بلوں میں ڈیبٹ سروس سرچارج لگانے اور گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو مزید مالی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2025ء سے...
	بزدلانہ بھارتی حملے سے سکواڈن لیڈ‘ 10جوان ‘ 40شہری شہید ہوئی : آئی ایس پی آر: 3رافیل سمیت 5جنگی جیاز گرائے دشمن کا دفاعی نظام تباہ کیا سکیورٹی ذرائع
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...
	 لاہور:  پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔  پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا...
	 کراچی:  پاکستان بازار پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے  گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے نجی بینک کے ATM سے چوری کرنے والے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے بینک آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ بینک منیجر مدعی محمد ظفر اسلم نے پاکستان بازار پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے اور نجی بینک کی برانچ میں بطور ڈیولپمنٹ آفیسر تعینات ہے۔ مدعی کے مطابق 4 مئی 2025 اتوار کو ساڑھے 6 بجے بینک کے اے ٹی ایم میں ایک شخص نے داخل ہوکر کیمرہ اور تاریں...
	پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔ اس...
	اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حمایت سے ایک فیصلہ کن اقدام میں نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے ملک بھر میں اے ٹی ایمز کے مبینہ طور پر بند ہونے اور آن لائن بینکنگ سروسز میں رکاوٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی افواہوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایڈوائزری شیئر کی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور تمام بینکنگ انفرا اسٹرکچر بشمول اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم آسانی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہے ہیں، ایڈوائزری میں عوام کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل مالیاتی نظام مضبوط اور محفوظ ہے۔ یہ بھی...
	پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا صارفین کے لئے اہم ہدایت جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے پاکستان اور بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اہم ہدایت جاری کردی۔جس میں کہا ہے کہ سیکیورٹی حالات کے باعث شہری سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا کہنا تھا کہ دشمن کومددفراہم کرنیوالی معلومات،تصاویرکسی صورت شیئرنہ کی جائیں، سوشل میڈیاپوسٹ سےقبل سوچیں، قومی سلامتی اولین فرض ہے۔گذشتہ روز ممکنہ بھارتی سائبرحملوں سے بچاؤ کے حوالے سے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کیا تھا، جس میں شہریوں کو سوشل میڈیا پرغیرتصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی تھی۔ سائبر ایمرجنسی...
	پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...
	پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ شروع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بیک گراونڈ بریفنگ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ان کیمرا دی جارہی ہے۔ بیک گراؤنڈ بریفنگ میں حکومتی اتحاد کے...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا ردعمل دیدیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے، خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 بار کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے حلف اُٹھالیا۔ گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا، یہ شاداب الیون کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم نے آلودگی، کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر حلف اٹھایا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فرنچائز ٹیم سے حلف لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاہین اور حارث کے نام ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز  حلف نامے میں کہا گیا تھا...
	فائل فوٹو۔ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعات پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا گزشتہ روز رابطہ ہوا اور ایل او سی پر حالیہ کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
	ایل اوسی پرجاری کشیدگی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت ہوئی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوا دونوں فوجی افسروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بات چیت کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اس دوران بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے...
	 کراچی:  انویسٹی گیشن پولیس نے بارہ دری اپارٹمنٹ میں عمر رسیدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن علینہ راجپر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقتولہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جس بنا پر انہوں نے انہیں آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان واردات کے روز فلیٹ میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، جہاں مقتولہ کی مزاحمت پر انہوں نے خاتون کو قابو میں کر کے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور منہ...
	کرکٹ کے کھیل کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے بعد ایشین گیمز کا بھی حصہ بنادیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایشین اولمپک کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی؛ 2028 میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی 20ویں ایشین گیمز اگلے سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے.(جاری ہے)  بھارتی ایئر لائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی آمدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گئی مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس...
	پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی سکت کر دی گی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے۔ بھارتی ایئر لائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی امدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گی۔ مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ۔۔۔۔ حالات کے پیش نظر ائیر ٹریفک کنٹرولر جہاز کے کپتان سے ۔پریی ڈہپاچرز...
	لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
	پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
	ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
	علی ساہی:صوبےمیں مزید 16اضلاع میں نئےسمارٹ سیف سٹیزکاپہلےمرحلےمیں آغاز، مختلف اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز نے کام شروع کر دیا ہے۔سمارٹ سیف سٹیزمیں تعینات ہونیوالے16ایس پیزکیلئےگاڑیاں خریدنےکی منظوری دے دی گئی، کابینہ اجلاس میں سمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ایس پیز کیلئےگاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔نئے سمارٹ سیف سٹیز گجرات، اٹک ، جہلم ، سیالکوٹ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ،مری ، جھنگ، ساہیوال، رحیم یار خان ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان ، میانوالی ، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا شامل ہیں۔6گاڑیاں ورکنگ کرنیوالے سمارٹ سیف سٹیز راولپنڈی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں تعینات ایس پیز کیلئے درکار ہیں، 1500سی سی ایک گاڑی کی قیمت 65لاکھ 92ہزار ، 1600سی سی گاڑی کی قیمت 69لاکھ 98ہزار ہے۔   گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو...
	نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ وفاقی کابینہ نے پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کے سیکشن 29 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو کہ 4 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔   واضح رہے کہ 4 اپریل کو نیشنل سائبر...
	سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
	سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے...
	نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت...
	 NEW DEHLI:  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ابھی چند سال ہوئے ہیں تاہم وہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم کے مستقل کپتان کی انجری کے باعث غیرموجودگی میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ایم ایس دھونی کے مداحوں کی بھارت میں بڑی تعداد ہے اور وہ انہیں ماضی کی طرح کامیاب کپتان دیکھناچاہتے ہیں لیکن ان کی ٹیم موجودہ سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر سب پیچھے ہیں اور اب 8 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کو فتح گر تصور کیا جاتا ہے اور اور اپنی ٹیم...
	نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ایف آئی اے کے سابقہ سائبر کرائم ونگ کو ایک خود مختار ادارے کی حیثیت دے دی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے، ادارے کو ملک بھر میں سائبر کرائم کی روک تھام، تحقیقات اور کارروائیوں کے لیے مکمل اختیار حاصل ہے، آن لائن دھوکا دہی، ہراسانی، ڈیجیٹل بلیک میلنگ، جعلی ویب سائٹس، شناخت کی چوری، سوشل میڈیا کرائم اور دیگر سائبر سرگرمیوں کے خلاف ادارہ موثر اقدامات کرے گا۔ترجمان ایف...
	ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ احسن اقدام ہے جس سے نہ صرف پراپرٹی کی خرید فروخت میں بہتری آنے سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹاسک فورس کی دیگر تجاویز پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے، نیو ایئرپورٹ سٹی کے چیئرمین راجہ...
	پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایکشن میں ہوں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہے گا، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہماری ویمنز ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں...
	پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف نے ایوارڈز تقسیم کیے
	پاک فوج کے زیراہتمام کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ فوج کے...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔ ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔(جاری ہے)  ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش،...
	کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔   تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق  گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ سپر لیگ میں آج ایک ہی میچ رات 8 بجے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا۔ اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز...
	پی ایس ایل کے افتتاحی ایونٹ شرکت کے لیے پی ایس ایل ٹیمیں اسلام آباد کے جس نجی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں، اس ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جس نجی ہوٹل میں پی ایس ایل ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی مقیم ہیں، اس ہوٹل کے کے آؤٹر یونٹ جنریٹر میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد باعث لفٹ بند کردی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ہوٹل کے کمروں میں بحفاظت موجود ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے...
	پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔ تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم...
	پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں مکمل ہیں، بدھ کو اسلام آباد کے پنچ ستارہ ہوٹل کے وسیع ہال میں 6کپتان جمع ہوئے اور لیگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تمام ہی کپتان ٹرافی کے دعویدار اور بہترین کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پر عزم نظر آئے مگر ایسے وقت میں جب لیگ اپنے 10سال پورے کر رہی ہے اس کی حالیہ ‘ہائیپ’ مستقبل اور منصوبہ بندی پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل کے بجائے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی زیادہ زیر بحث لیگ کی افتتاحی پریس کانفرنس میں پی ایس ایل کے بجائے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا رنگ زیادہ غالب نظر آیا۔ تقریبا ہر دوسرا...
	 — جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
	 مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں تحریک انصاف کو آئی ایم ایف معاہدوں کے طعنے دیتی رہی ہیں انہوں نے خود پچھلے تین برسوں میں چار معاہدے کیے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار معیشت کو بارودی سرنگوں سے تباہ کرنے کے طعنے دیے گئے جبکہ آٹھ فروری کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بار بار کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے...
	انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مینز اور ویمنز کی 6، 6 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی، جس کیلئے 90، 90 کھلاڑیوں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 12 فل ممبرز ہیں، ایونٹ پروگرام اینڈ ایتھلیٹ کوٹہ کی منظوری آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تاہم لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028؛ منتظمین اسٹیڈیمز کی...