2025-10-13@15:39:10 GMT
تلاش کی گنتی: 70817
«وطن عزیز میں مذہب کے نام پر»:
(نئی خبر)
غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس نے آج مرحلہ وار تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، پہلے مرحلے میں 7 اورہ دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی اسرائیل کے سپرد کرے گی جب کہ 1700فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی کنارے کےلیے روانہ ہورہے ہیں۔ ???? LIVE: Preparations underway for exchange of Israeli captives, Palestinian...
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ نے اسمبلی کے ایوان میں بڑی بڑھکیں لگائی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کے پی کہتے ہیں وہ پرچی کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے، وزیراعلیٰ کے پی پرچی نہیں بلکہ فرشی وزیرِ اعلیٰ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ دو خواتین کی لڑائی میں تبدیل ہوتے ہیں، مجھے تو خیبر پختونخوا کے بچوں کی قسمت پر ترس آتا ہے، خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر کیا گیا۔ سیمنٹ سستاہوگیا انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے،...
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب کہ دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کو وزارت...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں آئینی بینچ اور فل کورٹ پر سخت سوالات کیے گئے۔ اہم کیس کی سماعت کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جب کہ جبکہ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے تعینات ججز پر مشتمل فل کورٹ اس کیس کی سماعت کرے۔ بینچ کی...
بیجنگ / برسلز: چین اور یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس پیشرفت کو خوش آئند سمجھتا ہے اور خطے میں استحکام اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بھی مغویوں کی رہائی کو “امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل” قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا...
لاہور: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر 24ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی۔ امدادی سامان بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔ روانہ کیے گئے امدادی سامان میں راشن بیگز بشمول آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت حکومتی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ حکومت پاکستان اور عوام اس...
وطن عزیز میں مذہب کے نام پر جتھے بنانا اور عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں مذہب کے نام پر جتھے بنانے اور سڑکیں بند کرکے عوام کو یرغمال بنانے کے عمل کو توہین مذہب قرار دے دیا۔ وزیر دفاع نے مذہبی جماعت کے احتجاج کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کرکے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانے، سڑکیں بند کرکے عوام کو یرغمال بنانا توھین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کی سکیورٹی اور سافٹ ویئر سپورٹ 14 اکتوبر 2025 سے ختم ہو جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد اس او ایس کے لیے آفیشل اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گے، البتہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کو استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ونڈوز 10 جولائی 2015 میں متعارف ہوا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد کمپنی اس کی زندگی باضابطہ طور پر ختم کر رہی ہے۔ اس وقت تقریباً 43 فیصد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز ابھی بھی ونڈوز 10 پر چل رہی ہیں۔صارفین کے سامنے تین بنیادی راستے ہیں: اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو تو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کر لیں، ورنہ نیا کمپیوٹر...
محکمہ ماحولیات پنجاب نے موٹروے کے اطراف واقع اینٹوں کے بھٹوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای پی اے کی ٹیموں نے سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کو مکمل طور پر میپ کر لیا، حکام کے مطابق اب تک کسی بھٹے کو سیل کرنے، مسمار کرنے، جرمانہ عائد کرنے یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ای پی اے کی ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع انسپیکشن مکمل کی جن میں سے 71 بھٹے جدید زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں اور سفید دھواں خارج کرتے ہوئے ماحولیاتی اصولوں کے مطابق فعال پائے گئے جبکہ 37...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے نجی ٹی وی کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لئے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا.(جاری ہے) سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل گیا، اور خوشی اس قرض بتانے میں...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔شرم الشیخ ایئر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ صدر ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور اُن کے عزمِ صمیم کے بغیر ممکن نہیں تھا وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔انہوں نے...
---فائل فوٹو پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ نے اسمبلی کے ایوان میں بڑی بڑھکیں لگائی ہیں، وزیرِ اعلیٰ کے پی کہتے ہیں وہ پرچی کے ذریعے وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے، وزیراعلیٰ کے پی پرچی نہیں بلکہ فرشی وزیرِ اعلیٰ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ دو خواتین کی لڑائی میں تبدیل ہوتے ہیں، مجھے تو خیبر پختونخوا کے بچوں کی قسمت پر ترس آتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں وزیرِاعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، دیہات کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ کا منصوبے...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کردیں۔ تمام اہم سڑکوں کی مرمت اور 3 دن الیکٹرک بس چلانے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت رائیونڈ کے شوریٰ اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی سی لاہور، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جا کر انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے...

ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ...

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک سے جرمنی کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف کوآپریشن ہیلین پاؤسٹ، گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ (جی جی جی آئی)اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیات کے حوالے سے پروگرام (یو این ای پی۔سی سی سی)کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔پیر کووزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپورٹنگ پریپرڈنس فار آرٹیکل سکس کوآپریشن (ایس پی اے آر سی)پروگرام کے تحت پاکستان کے کاربن مارکیٹ کے قواعد و ضوابط، قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کاراور گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا ۔اپوزیشن نےانتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے چار امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی ، جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا لطف الرحمان ، مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شاہ جہان یوسف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان شامل تھے ۔ سپیکر نے نتیجہ سنایا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارسہیل آفریدی 90...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 100 ٹن وزنی 24ویں امدادی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کی گئی۔امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، ڈبہ بند پھل، تیار کھانے اور راشن بیگز شامل ہیں۔ اب تک پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی 24 امدادی کھیپوں کا مجموعی وزن 2327 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ، الخدمت فاؤنڈیشن اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی...

صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشتگردی کے مسئلہ کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ قیدی نمبر 804 (بانی پی ٹی آئی عمران خان) کے ساتھ بیٹھیں۔ کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفیٰ دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گورنر کے پی کے کے اقدام کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ جو استعفیٰ علی امین نے 8 اکتوبر کو دیا تھا، اس کے متعلق آج تصدیق ہو رہی ہے، گورنر کا اقدام مکمل طور پر غیر آئینی ہے، میں رولنگ دیتا ہوں، سہیل خان کو پارٹی کے چیئرمین نے نامزد کیا ہے.(جاری ہے) صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دیا، 8 اور پھر 11 اکتوبر کو علی امین نے دو استفے گورنر کو بھیج دیے، دونوں استعفوں پر علی امین نے ہی...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ریٹائرڈ) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کردیا۔ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل ایک قانونی ادارہ ہے جو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔ اس سے قبل کمپٹیشن اپلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13اگست 2025 کو 68 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے جنہیں 25فروری 2025 کو ٹربیونل کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ اپنے مختصر مگر فعال تعیناتی کے دوران انہوں نے ٹربیونل میں زیرِ التوا مقدمات میں سے تقربیاً 50 فیصد مقدمات کے فیصلے کیے اور بیک لاگ میں نمایاں کمی کی۔ جسٹس جنید غفار ایک تجربہ کار...
سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کینٹس (Qantas) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چوری ہونے والا کسٹمر ڈیٹا اب آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 57 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ Salesforce نامی سافٹ ویئر کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت Disney، Google، IKEA، Toyota، McDonald’s، Air France اور KLM جیسی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوا تھا۔ ہیکرز ان معلومات کو تاوان کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کینٹس کے مطابق متاثرہ ڈیٹا میں کسٹمرز کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخِ پیدائش اور سفر کی تفصیلات...

جنگ بندی معاہدہ :حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 2 مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور قیدیوں کی 38 بسیں اسرائیل سے غزہ پہنچ گئیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے پیر کو غزہ میں موجود ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کر دیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوری ارکان ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق،مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کے ساتھ ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی اس موقع پر وفد نے وزیراعلی کے عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کروائی۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان...
بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا انتخاب درست قرار دے دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے ایمل ولی خان کے سینیٹر منتخب ہونے کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، اس لیے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا...

چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہنے کو تیار ہے،چینی وزارتِ خارجہ
چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہنے کو تیار ہے،چینی وزارتِ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوست پڑوسی ممالک ہیں۔خوشگوار ہمسائیگی برقرار رکھنا، اقتصادی و معاشرتی ترقی حاصل کرنا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنا، پاکستان اور افعانستان کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اخلاص کے ساتھ امید رکھتا ہے کہ دونوں ممالک بڑے مفاد کو دیکھتے ہوئے تحمل...

چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ
چین کی جانب سے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے حالیہ اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چینی آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کرکے امریکہ کو ریئر ارتھ میٹلز برآمد کیے ، جس سے چین نےریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنڑول کے نئے ضوابط کو متحرک کیاہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس اور مضامین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “چین نے امریکہ کے لئے پاکستان کے ریئر ارتھ میٹلز کی برآمد کے خلاف جوابی اقدامات کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے...

صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث شہر کے متعدد مقامات پر ٹریفک جام اور انٹرنیٹ سروس میں جزوی تعطل کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی، پاور ہاؤس، انڈہ موڑ، سندھی ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے بعض مقامات پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کی کوششیں بھی کی گئیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے۔ نیو کراچی سندھی...
مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی جانب مارچ مریدکےپہنچ کرختم ہوگیا،مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو اور لاٹھی چارج کے باعث پولیس انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔مظاہرین کومنتشر کرنےکےلئےپولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمظاہرین کومنتشر کردیا،اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ،کیل دارڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجےمیں شہریوں اور قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں کو نقصان پہنچا،پولیس نے متعدد مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنان نےاحتجاج کیا اورجڑانوالہ روڈ بلاک کردی،تاہم پولیس نےتین افراد کوحراست میں لےکرمظاہرین کومنتشرکردیا،بوریوالہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چمکنی کے علاقے میں خاندانی سانحہ، فضل حیدر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر جان لے لی۔پولیس کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازمت کرتا تھا، تاہم قتل اور خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔پولیس نے چاروں لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپر ٹیکس کیس کی سماعت دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے،سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی. سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے.(جاری ہے) جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ این ایف...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...

صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مستعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشت گردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھیں خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے. ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
— فائل فوٹو پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا صوبۂ پنجاب کے شہر مریدکے کی صورتحال سے متعلق پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کروادیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آن ڈیوٹی ایک ایس ایچ او شہید جبکہ 48 اہلکار زخمی ہو گئے۔پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، انتشار...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانی بچوں کوانسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر اِنہیں ملک بدر کریں گے، افغان بستی سے پولیو قطرے پلا کر افغانیوں کو واپس بھیجیں گے، انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر کیا اس سے پولیو مہم کو روکیں گے، نہیں، یہ بھی ایک...
صیہونی حکومت کے قریبی چینل کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے، تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت، بینجمن نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے قریبی میڈیا چینل 14 کے تجزیہ کار حلیل بیٹن روزن نے کہا ہے کہ حماس کو اس وقت غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے، اور ہم معاہدے کے نفاذ کے اگلے مرحلے میں داخل ہوئے جب کہ حماس معاہدے میں غیر مسلح ہونے کی...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا مشرق وسطی کے دورے پر روانہ ہو نے سے قبل ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے بورڈ آف پیس جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے .(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں کو وقت سے پہلے بند کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے بعد شہرکی مرکزی شاہراﺅں کو بھی بند کیئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.(جاری ہے) اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹی ایل پی کے مرکزی قافلے کو منتشرکیئے جانے کے بعد تنظیم کے کارکناں کو ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکزمیں جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ...

’’بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں ‘‘وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
قاہرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔ Alhamdolillah, arrived in Sharm El-Sheikh this morning to attend the signing ceremony of the landmark Gaza peace plan — a crucial step towards lasting peace in the Middle East.Grateful to our co-hosts, President El Sisi and President Trump. We would not have seen this moment… pic.twitter.com/JAlipZuvP1 — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 13, 2025 وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار...
غزہ: اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کیخلاف مقامی جرائم پیشہ گروہ کو مسلح کرنا شروع کردیا فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی...
منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے...
پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: اہم آئینی مقدمہ: سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے قانونی جواز پر بحث شروع سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار کے سابق صدور کے وکیل عابد زبیری نے دلائل پیش کیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی جماعت کا یہ حق بنتا ہے کہ بینچ ہٹا کر دوسرا بینچ بنایا جائے؟ کیا ہم پابند ہیں کہ بینچ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے افغان بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ کراچی میں گذری میٹرنٹی ہوم میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ وزیر صحت کے ہمراہ گذری کے میٹرنٹی ہوم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو کا مرض صرف پاکستان اور افغانستان میں ہے، شہید بی بی نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو کے قطرے...

ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔” یاد رہے...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی بھائی نہ بچہ سیاست میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو نہیں ہے، اپنی محنت کرکے اس عہدے تک پہنچا ہوں، میں اپنے قائد کا اس لئے بھی شکر...
میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی...
قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 20 اسرائیلی قیدیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے...
ویب ڈیسک: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے. پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔سعودی وزارت حج احکامات کےتحت پرائیویٹ سکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں اوروزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئےپرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزارعازمین کی بکنگ کرسکے،گزشتہ برس رہ جانےوالے 21 ہزار 654 عازمین کوبھی اگلے سال حج پربھجوایا جائےگا،پرائیویٹ حج سکیم کےتحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے
علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔ ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مطابق خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا آج ہونیوالا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب...
کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔ اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔ بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔ بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا...
کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے،جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں۔پیرکوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو...
’جیو نیوز‘ گریب نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا، میں محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکر گزار ہوں، میرا تعلق قبائلی ضلع سے ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا تعلق قبائلی اضلاع کے متوسط خاندان سے ہے، میرا نہ والد، نہ بھائی اور نہ رشتہ دار سیاست دان ہیں۔ محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی...
—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، نئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ کی طرف سے علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض کے ساتھ واپس کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا...
بیان میں جموں و کشمیر کو غلط طور پر بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ دیا گیا ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق اور علاقے کی قانونی حیثیت سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی ماہرین نے نئی دہلی میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور...
معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
ویب ڈیسک: سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے، تاہم سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے۔ وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب...
ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت ایک جاگیردارانہ ذہنیت کو پروان چڑھا رہی ہے جس سے پسماندہ برادریوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء سے 2023ء کے درمیان دلتوں کے خلاف جرائم میں 46فیصد اور آدیواسیوں کے خلاف جرائم میں 91فیصد اضافہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ یہاں تک اپنی محنت سے پہنچا ہوں،پرچی سے وزیراعلیٰ نہیں بنا،میرا بھائی، والد، چچااور داداسیاست میں نہیں،میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے،پرچی وزیراعلیٰ نہیں بنا، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں،میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں،ہم نےذات پات، فرقہ واریت اور طبقاتی فرق ختم کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان...
سعودی عرب کی ویژن 2030 نے مدینہ منورہ کو روحانیت، استدامت اور جدیدیت کے حسین امتزاج میں ڈھال دیا ہے، جہاں مقدس روایات اور مستقبل کی ترقی ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔ اس وژن کے تحت مدینہ کو مذہبی و ثقافتی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے، معیشت کو وسعت دینے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان گزشتہ برسوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کی توسیع کے ساتھ زائرین کی سالانہ گنجائش کو 30 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحتی...
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ،، سہیل آفریدی 90ووٹ لے کرنئے وزیراعلیٰ منتخب،سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے 90ارکان کے ووٹ حاصل کئے ،قائدایوان منتخب ہونے کیلئے 73ووٹ درکارتھے،اپوزیشن جماعتوں کاانتخابی عمل کابائیکاٹ، ،نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تھا-
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یہ عمل غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، علی امین گنڈاپور نے دو دفعہ استعفیٰ دیا ہے۔ آئین کے مطابق جب آپ استعفے دیں تو منظور ہونے کے بعد کابینہ سے ڈی نوٹیفائی ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، اسمبلی کا اجلاس شروع، اپوزیشن کا واک آؤٹعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے...
محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی۔سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے۔اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی، غیر حاضر اراکین واپس آجائیں، اندر جو اسمبلی میں ہیں انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں۔ اراکین اسمبلی لابی کے گیٹ پر موجود رجسٹرڈ میں اپنے ناموں کا اندراج کریں۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو استعفیٰ علی امین نے 8 اکتوبر کو دیا تھا، اس کے متعلق آج تصدیق ہو رہی ہے، گورنر کا اقدام مکمل...
اسلام ٹائمز: جب مغرب کی اذان کی صدا بلند ہوئی، ہم سکردو واپس پہنچ چکے تھے۔ دل میں سکون، ذہن میں یادیں اور لبوں پر شکر کا کلمہ۔ یہ پورا دن ایک مطالعاتی سفر کے ساتھ ساتھ روح و عقل کی تجدید کا باعث بھی تھا۔ یتیم بچوں کے چہروں پر خوشی، علماء و محققین کی صحبت سے حاصل ہونے والا علم اور بلتستان کی سرزمین میں سانس لیتی علمی و روحانی وراثت، سب نے مل کر اس سفر کو ایک مقدس تجربہ بنا دیا۔ شگر کی فضاؤں میں تاریخ، عرفان اور انسانیت کی خوشبو گھلی ہوئی تھی اور واپسی پر دل یہی کہہ رہا تھا کہ ایسے اسفار بار بار نصیب ہوں، تاکہ ہم اپنی مٹی کے ان روشن...

کے پی اسمبلی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب جاری، اسپیکر نے گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دیدی، اپوزیشن کا واک آؤٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان نے استعفے کا کہا تو انہوں نے اسی روز اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کو تماشا نہ بنایا جائے، جو کچھ گزشتہ دنوں میں ہوا، وہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 19 ماہ کی کارکردگی ریکارڈ پر موجود ہے، جب انہیں حکومت ملی تو خزانے میں صرف 18 دن کی تنخواہوں کے پیسے تھے، جبکہ...
پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) محکمہ ماحولیات پنجاب نے موٹروے کے اطراف واقع اینٹوں کے بھٹوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای پی اے کی ٹیموں نے سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کو مکمل طور پر میپ کر لیا، حکام کے مطابق اب تک کسی بھٹے کو سیل کرنے، مسمار کرنے، جرمانہ عائد کرنے یا ایف آئی آر درج کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ای پی اے کی ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع انسپیکشن مکمل کی...
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں بلکہ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
وشاکا پٹنم(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف 331 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وشاکا پٹنم کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ابتدا میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ اوپنرز سمرتی مندھانا اور پراتیکا راول نے 155 رنز کی دھواں دار شراکت سے بنیاد رکھی۔ سمرتی نے 80 اور پراتیکا نے 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں ہرلین دیول (38)، جمائما روڈریگز (33) اور رچا گھوش (32) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم 49 ویں اوور میں 330 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا...
لاہور: افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں...
لاہور: پنجاب ماحولیاتی تحفظ ادارے (ای پی اے) نے تاریخ میں پہلی بار موٹروے کے اطراف اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی مطابقت (کمپلائنس) رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت کالا یا سیاہ دھواں خارج کرنے والے تمام بھٹوں کا مکمل ریکارڈ تیار کیا گیا۔ ای پی اے ٹیموں نے موٹروے کے گرد 108 بھٹوں کی جامع جانچ کی، جن میں سے 71 بھٹے جدید ’’زگ زیگ‘‘ ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں اور سفید دھواں خارج کرتے ہوئے ماحولیاتی اصولوں کے مطابق فعال پائے گئے، جبکہ 37 بھٹے غیر فعال تھے جن سے کسی قسم کا اخراج نہیں ہو رہا تھا۔ ہر بھٹے کی جی...
سوشل میڈیا اسٹار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں شریک تھیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔ تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سئ قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان...
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیاہے، اجلاس میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمان اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی عمل میں شرکت پر راضی نہیں کرسکے۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا، گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے جس میں کیے گئے دستخظ میں مشابہت...

وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،؛ ڈاکٹر عباد اللہ،اپوزیشن کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ ہو تو نیا انتخاب غیرآئینی ہے،ہم اس غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ علی امین گنڈاپور کو اب بھی وزیراعلیٰ مانتا ہوں،یہ غیرآئینی اقدام ہے، واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے اظہار خیال کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،علی امین گنڈاپور مزید :
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،،شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے ہو گی۔پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آگئے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان بھی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں...