2025-09-18@16:51:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1032
«کام کرتے ہیں»:
(نئی خبر)
پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے،...

وزیرداخلہ محسن نقوی کی کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتن? الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہدا...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اب احتجاج کیلئے اس لیے نہیں نکل رہے کیوں کہ فتنہ، بے ہنگم شور شرابہ، گالی گلوچ، گریبان پکڑنے والی سیاست کارکردگی کے باعث دفن ہوکر رہ گئی ہے، کام صرف باتیں کرنے سے نہیں ہوتے بلکہ کام کرنے سے ہوتے ہیں، فساد فتنہ پھیلانے والے، گھیراؤ جلاؤ کرنے والے کیا جانیں عوام کی خدمت کرنے اور ان کے کام کرنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے، ہم نے جرائم کا قلع...
ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل...
جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے رہنماؤں سے زائرین کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا بھرپور استقبال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا رکن صوبائی اسمبلی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ہدایت الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے رابطہ کرکے انہیں زائرین کو درپیش مشکلات اور زائرین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے زائرین کی حمایت کا...
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر...
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شیری رحمان، ہمایون خان، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ ہمارے پولیس کے شہداء امن کے خاموش نگہبان ہیں، پولیس کے شہداء نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔ تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا...
کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوگیا جب کہ لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان...
پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اپنے کچھ متنازع بیانات کا کھل کر دفاع کیا ہے۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر عتیقہ اوڈھو نے اپنے شو ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘ کے دوران وائرل ہونے والے متنازع بیانات پر بات کی جس میں ارینج میرج اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں سے متعلق بیانات شامل تھے۔ عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کی کہ ’’یہ بات میں نے شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں کہی تھی، جہاں میں نے سوال اٹھایا تھا کہ دو اجنبی لوگ جب شادی کرتے ہیں تو کیسا محسوس کرتے ہوں گے؟ اس پر مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگوں نے پیغامات بھیجے اور اپنی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) ملک میں کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں شامل ملزمان موبائل فون چھین کر انہیں کارگو کمپنیوں کے ذریعے پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ویژن گرین پنجاب کے تحت ملکہ کوہسار مری میں شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہے ۔ ڈی ایف او مری کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او سہر بگلہ رینج نے جنگل نمبر 9/RF بھوربن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشمیری بازار کے اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ درخت لگائے ۔ شجرکاری مہم میں معززین علاقہ، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف ودیگر نے بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی ڈی ایف او نے کہا کہ مری کے جنگلات میں ماضی کی نسبت درختوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ درخت آکسیجن کی کمی کو پورا...
بالی ووڈ کی حالیہ کامیاب فلم ’’سیارا‘‘ کے ہدایت کار موہت سوری نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہان پانڈے ٹک ٹاک پر پہلے ’’گھٹیا اور کراہت آمیز‘‘ ویڈیوز بنایا کرتے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔ فلم ’’سیارا‘‘ کے مرکزی اداکار اہان پانڈے ان دنوں فلمی حلقوں میں چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اہان کو بھی راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ فلم کی ریلیز سے پہلے یش راج فلمز نے اہان کو پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ ہدایت کار موہت سوری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’اہان کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ، میزبان اور یوٹیوبر جگن کاظم نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشہور شخصیات کے خلاف مسلسل تضحیک آمیز رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب جگن نے اداکارہ علیزے شاہ سے نہ صرف نجی طور پر بلکہ برسرعام بھی صلح کر لی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری منفی تبصروں نے انہیں شدید ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا، انہوں نے کہا: ’ہم بطور قوم، بطور انسان اتنے بے حس کیوں ہو گئے ہیں؟‘ اپنے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ کی ویڈیو میں جگن کاظم نے کہا: ’ہمیں دوسروں کو دکھ دینا کیوں اچھا لگتا ہے؟ علیزے اور میرے درمیان معاملہ حل ہو گیا ہے، لیکن ٹرولنگ ابھی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحریک نہ شروع ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اب عدالت سے ملنے والی سزاؤں سے بہانہ بھی مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی نے کہا تھا کہ 5 اگست کو تحریک کو عروج پر جانا تھا لیکن ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکی، پی ٹی آئی کو اس کے لیے بہانہ مل گیا کہ 9 مئی کیس میں سزائیں ہو گئیں اس لیے کچھ نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا جمہوریت ڈائیلاگ سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منسوخ کرائی۔ بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آج ملک میں...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلیٹ فارم سے ہم یہ تحریک چلائیں گے، عوام سے اپیل ہے، کہ وہ نکلیں اور آئین و جمہوریت کے لئے آواز اٹھائیں، پارٹی میں ورکرز کا پہلا حق ہے، پیسے کے زور پر کسی کو ٹکٹ نہیں ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے...
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ملک گیر تحریک چلائیں گے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ثابت قدم ہے، 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 2 سال مکمل ہو جائیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے مخلص ہیں، عوام کی آواز کو سنیں ، ہم عوام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ ہمارا ساتھ دیں ، ہم سب کو اکٹھے ہو کر اس ملک کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنے حق، اپنے لیڈر اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ کسی جماعت کے کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دیں جتنی پی ٹی آئی کارکنوں نے دیں۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ پرامن ریلی پر گولیاں چلیں گی۔ سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے یا نہیں۔ کچھ لوگ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صرف وہ لوگ آنے چاہئیں جو عوامی حمایت سے منتخب ہوں۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو عدالت سے سزائیں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، پورے ملک میں سازش کے تحت حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی حملوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، 9 مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، آج کا فیصلہ قانون اور انصاف کے نظام کی جیت ہے، ان سزاؤں سے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے...
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کو دو بڑے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ایک ٹرمپ کے سیز فائر دعوے کا اور دوسرا امریکی ٹیرف پالیسی پر حکومت کی جانب سے اب تک اختیار کردہ خاموشی کا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور بھارت و پاکستان سیز فائر میں اپنے کردار کا دعویٰ کرتے ہوئے نئی دہلی کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگایا، جس پر کانگریس قیادت نے حکومت کی خاموشی کو ملک کی خودمختاری کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس...
عطا تارڑ(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے کیے گئے، یہ قانون اور اس ملک میں نظام انصاف کی جیت ہے۔ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔ اس سب کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں، جو اس وقت جیل میں ہیں۔انھوں نے مزید...
یمنی رہبر انقلاب نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں فضائی راستے سے امداد کی ترسیل کا کوئی جواز نہیں اور یہ اقدام غزہ کے مظلوم و مزاحمت پیشہ عوام کے اعلی وقار کی توہین ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی رہبر انقلاب سید عبد الملک بن بدر الدین الحوثی نے آج کے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مختلف مسائل بالخصوص غزہ اور یمنی فوج کی مزاحمتی کارروائیوں میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے ظالمانہ جنگی جرائم کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں وسیع انسانی تباہی کا پہلا شکار بچے ہیں اور یہ کہ...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنمائوں کی سزائوں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے آج افسوسناک دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد فیصلہ کریں گے . پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان سے نکالاجا رہا ہے، جن کو سزائیں دی گئیں وہ سیاسی تشدد پر یقین نہیں رکھتے، کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنا چاہتے ہیں ، ابھی بھی وقت ہے سسٹم کو بچایا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو فیصلے آ رہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی. عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا...
مصطفیٰ نواز کھوکھر — فائل فوٹو اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے حکومت آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتی رہیں جبکہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کرائی تھی جو منسوخ کردی گئی۔ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا...
اپوزیشن کی ال پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت مقامی ہوٹل پہنچی، محمود خان اچکزئی ، مصطفے نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا، ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت ہے، حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتے رہیں، جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے اج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ...
چین نے اس بات پر زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اور پائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے، اس مقصد کے لیے چین فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں...

کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا: راجا ناصر عباس
---فائل فوٹو سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں علامہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ...

تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر
تائیوان کی علیحدگی پر مبنی نصابی کتابوں کو آبنائے کے دونوں اطراف کے چینیوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کا دفتر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے ستمبر کے نئے سمسٹر سے “چین کے خطرے کو سمجھنا’’ کے عنوان سے 13 ضمنی نصابی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کے علاقے کی رائے عامہ نے اس اقدام کو ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘ کی ایک منظم برین واشنگ مہم کے طور پر تنقید...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے ارب پتی مالک روپرٹ مرڈوک ان کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کو طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ ٹرمپ نے 18 جولائی کو وال اسٹریٹ جرنل اور اس کے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے کی بنیاد ایک متنازع رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جس میں ایک جنسی نوعیت کی تصویر اور کچھ خفیہ اشارات بھی شامل تھے۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’وال اسٹریٹ جرنل نے میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے جنگ رکوائی، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن،پاک امریکہ تعلقات نئے دورمیں داخل ہونے جا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے غیر آئینی اقدامات ملک میں انتشار کا باعث بنیں گے، حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین اربعین حسینیؑ پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین حسینیؑ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹریٹ میں...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنیوالے سولر پینلز کی تنصیب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ دور میں سولر انرجی بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی کیونکہ یہ گھروں اور کاروبار میں بجلی کی ضرورت کو مکمل کرنے اور صاف اور قابل تجدید توانائی کا ایک مناسب اور بہترین ذریعہ ہے۔ اس سے بجلی کے بلوں میں کمی، ماحول دوست توانائی کا استعمال اور بجلی کی فراہمی میں خود کفالت حاصل ہوتی ہے تاہم ان پینلز کی بہتر کارکردگی اور حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی ضروری ہیں۔ عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ جتنی تیز دھوپ ہوگی سولر پینلز بھی اتنی زیادہ بجلی پیدا کریں گے کیونکہ یہ...
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور دو ریاستی حل کیلئے پرعزم ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپین کے وزیر خارجہ "خوزہ مانوئل الباریس بوئنو" نے کہا کہ اس وقت جب لوگ غزہ کی پٹی میں شدید بھوک کا شکار ہیں، امدادی ٹرکوں کو وہاں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ناسور بن کر رہ جائے گا۔ ہم تمام فریقوں سے...
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کا قومی کاز ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا موقف جاندار انداز میں پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے انجینئرڈ الیکشن کے باوجود مودی اور بی جے پی کو بد ترین شکست ہوئی۔ جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ...
امیدوں کے کچھ دکانداروں اور سوداگروں کا کچھ ذکر تو ہم کرچکے ہیں یہ جنات،جنتر منتر،تعویز گنڈے اور دم شف بیچنے والے۔جو اپنے خیال میں خدائی قوانین کو معطل کرکے اپنے قوانین نافذ کردیتے ہیں۔دراصل انسان بیچارا،حکومتوں کا مارا بلکہ دین و دنیا محل اور مندر کا مارا جب ان دونوں کی’’مار‘‘ سے جاں بلب ہوجاتا ہے۔تو ڈوبنے کو تنکے کا سہارا والی کیفیت ہوجاتی ہے۔توجھوٹی امید کو بھی دل وجان سے قبول کرتا ہے وہ کسی نے کہا بھی ہے کہ پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کرلے جھوٹا ہی سہی کیونکہ ہر طرف سے مایوس ہوکر اسے کوئی تسلی کوئی امید چاہیے ہوتی ہے ؎ منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے...
ویب ڈیسک : اپر جنوبی وزیرستان ضلع بھر میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے دوران ضلع بھر میں تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز کل مکمل طور پر بند رہیں گے اورسراروغہ، کوٹکائی، سپینکئی راغزئی تا نظر خیل تک تمام راستے کرفیو کے دوران بند رہیں گے۔اس کے علاوہ درگئی پل، مدی جان، شین ورسک تا مولا خان سرائے و چگملائی تک نقل و حرکت پر...
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ زائرین کے لئے محفوظ راستے اور مناسب سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ یہاں حکومت خود ہی انکے راستے میں رکاؤٹیں پیدا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور قابل مذمت ہے۔ لاکھوں زائرین نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق میں یہ سفر کرتے ہیں۔ حکومت زائرین کی راہ میں رکاؤٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے دفتر کے دورے کے موقع پر ضلعی صدر سید وقار...
معروف اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی اہلیہ، اداکارہ نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی روزمرہ کی عادت بن چکی ہے، جو نہ صرف محبت بلکہ ذمہ داری کا مظہر بھی ہے۔ واسع چوہدری کے شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے احمد حسن نے کئی دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے انکشافات کیے۔ گفتگو کے دوران جب ان سے ان کی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ڈرامہ ’پیا کا گھر پیارا لگے‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ نوشین میک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں استعمال شدہ (لنڈا کے) کپڑوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صرف گزشتہ مالی سال کے دوران 51 کروڑ ڈالر مالیت کے 11 لاکھ 37 ہزار 510 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں سیکنڈ ہینڈ ملبوسات کی فروخت کا مرکز کراچی ہے، جہاں ہر ماہ چار سو سے پانچ سو کنٹینرز یورپ، امریکا، جاپان اور کوریا سے پہنچتے ہیں۔ کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور گوداموں میں اترنے والے ان کنٹینرز سے مال آف لوڈ کرکے چھانٹی کی جاتی ہے۔ یہاں سے ملک بھر کے ہول سیلر کپڑے خرید کر اپنے شہروں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے منظم...
اسلام ٹائمز: مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم حکومتِ ہند، عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارت کی بڑی اور نمایاں مسلم تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے قضیہ فلسطین پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں بھارتی حکومت اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں۔ انہوں نے کہا "ہم بھارت کی مسلم تنظیموں کے رہنماء، مذہبی علماء اور ملک کے امن پسند شہری، غزہ میں جاری نسل...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن میں عوامی ریلیف اور صنعتی ترقی کے پہلو نمایاں ہوں گے۔ اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کے لیے 50 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ سستے گھروں کی اسکیم کے تحت سبسڈی اور رسک شیئرنگ ماڈل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جن پر منظوری متوقع ہے۔ علاوہ ازیں عوامی مفاد کے حوالے سے ایک اور اہم معاملہ گھی اور کوکنگ آئل...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے...
خیبرپختونخوا سے 3نومنتخب اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خیبرپختونخوا سے نومنتخب اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں اراکین سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا تاہم اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا سے 2 نو منتخب اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ سینیٹر طلحہ محمود اور روبینہ خالد سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دونوں اراکین سے حلف لیا۔نو منتخب رکن نیاز احمد نے بھی سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا، نیاز احمد وفاقی وزیر امیر مقام کے صاحبزادے...
پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جب کہ کارکنان اور ان کے ورثا شدید غصے میں ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ورثا نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے ، صبح لے کے آتے ہیں شام کو واپس لے کے جاتے ہیں، نہ کھانا دیا جاتا ہے اور نہ ہی خیال رکھا جاتا ہے، کبھی پوچھا نہیں گیا کہ ہم کیسے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے صرف دعوے ہی ہیں، میڈیا پہ کہا جاتا ہے کہ ہم باقاعدگی سے کارکنان کا خیال رکھتے ہیں ایسا کچھ بھی ہیں ہے۔ قیدی کارکن نے کہا کہ شاندانہ...
پی ٹی آئی کے لاہور میں مجوزہ جلسے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ ان کی تحریک کا نقطہ عروج ہے تو پھر اس کو پشاور میں کریں اور پورے پاکستان کو بہت بڑا مجمع اکٹھا کرکے دکھائیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو لاہور میں جلسے کے اعلان سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے اس روز کو اپنی تحریک کا نقطہ عروج قرار دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار...
جلا ئوگھیرائو کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، اور ہم انتشار کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں،شرجیل میمن 59عمارتیں خالی کرائی جا چکی ہیں، حکومت چھ ماہ کا کرایہ کرایہ داروں کو فراہم کر رہی ہے، میڈیا سے بات چیت سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے باعث ناردرن ایریاز میں شدید نقصان ہوا ہے، تاہم سندھ حکومت مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو ہم امداد کے لیے حاضر ہیں۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو سزا ملنے پر پیپلز پارٹی کو خوشی نہیں ہوتی، لیکن اگر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، اس حوالے سے مجھے کوئی اختلاف یا تردد نہیں ہے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قانون بناتے وقت عوامی نمائندے اپنی سوسائٹی کو دیکھتے ہیں اور اس کے مزاج کو پرکھتے اور اس کی ویلیوز کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہو سکتیں، سوسائٹی کے اپنے اقدار ہیں، چاہے جاہلانہ ہیں، چاہے جو کچھ بھی ہیں، لیکن ہمیں سب...
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت 200 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت...
نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نومئی کومنصوبہ بندی کے تحت200سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں تمام ملزموں کا شفاف ٹرائل ہوا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، نومئی کیاوپن اینڈ شٹ کیسز ہے، ملک احمد بھچر،احمد چٹھہ، رانا بلال عمر سمیت32 سے زائد ملزمان کو...
یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے، لگتا ہے وزیراعلیٰ کے پی کے نے اپنی نوکری کیلئے وقت مانگا ہے؛ عظمی بخاری
سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی ...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔سانحہِ 13 جولائی 1931 سرینگر کی برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت...
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931ء کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے لیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت نے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، کیونکہ اس کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا قلع قمع ناگزیر ہو چکا ہے۔ انسانی حقوق کے چیمپئنز ہر مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں، لیکن پنجابیوں کے قتل پر سب کی آنکھیں بند ہیں۔ پی ٹی آئی کو صرف احتجاج کی چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ایک مہاتما نے والدہ کے نام پر تو ہسپتال بنوایا، مگر نہ کوئی اور ہسپتال بنایا اور نہ...
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کیلیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں صدر آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر، اُن 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کی جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و جبر کے خلاف اور حقِ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کشمیری عوام جس عظیم جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔...
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) نے باضابطہ طور پر وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کے لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں، اگر پی ٹی آئی خود ان کی تبدیلی کا فیصلہ کرکے کسی اور کو سامنے لائے تو جے یو آئی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر گولیاں ماری گئیں، جو نہایت دلخراش سانحہ ہے، اور بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب پنجابیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش رہتے ہیں، یہ دوہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔ ہم سب کو بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے...
معروف سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے ڈراموں میں خلوص، سچائی اور جذبات کی بجائے ظاہری خوبصورتی اور دکھاوے کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ ماضی کے فنکار اپنے کرداروں سے جذباتی طور پر جُڑے ہوتے تھے اور ان کی اداکاری میں فطری انداز اور سچائی جھلکتی تھی، جبکہ آج کل کی اداکاری میں اصل جذبات کی بجائے میک اپ اور سرجری سے بنائے گئے خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔ توقیر ناصر نے خاص طور پر اداکاراؤں میں بڑھتے ہوئے پلاسٹک سرجری کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد نے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کراچی میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے قائم مقام ناظم الامور سے ملاقات کی اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج نے اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اس نے امت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،تمام تر غیر ملکی پابندیوں اور سازشوں کے باوجود ایران نے ہمیشہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے بڑھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کی قیادت میں تاجر برادری کی 19 جولائی کو ملک گیر پرامن ہڑتال کے اعلان کی حمایت کردی۔ انہوں نے تاجروں کے مؤقف کو بروقت، جائز اور کاروباری طبقے کے حقیقی جذبات کی عکاسی قرار دیا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ موجودہ فنانس ایکٹ میں شامل کیے گئے کاروبار دشمن اقدامات نے صنعت و تجارت کی فضا کو شدید طور پر متاثر کیا ہے اور اب خاموشی کا مطلب معیشت کی مزید بربادی ہوگا۔ جنید نقی نے کہا کہ ہم کراچی چیمبر کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کیونکہ حکومت نے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومت سے زیادہ ہوا تو اپوزیشن آئینی طور پر تحریکِ عدم اعتماد لانے کا حق رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں، جبکہ 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں۔ اگر کبھی اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہوئی، تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول وفاق اور پنجاب میں بھی لاگو ہوتا ہے، جہاں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لا سکتی ہے۔ ہم ماضی میں قومی اسمبلی میں بھی یہ قدم اٹھا چکے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
امریکی ٹی وی دیئے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جانتا ہے کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کہاں زیر زمین دفن کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے یقین ظاہر کیا کہ ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان...
جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان نے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا فارمولہ بتا دیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی احتجاج کی قیادت کرے تو اچھا ہو گا، اس سے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریکِِ عدم اعتماد لے آئینگے: فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ صرف محبت نہیں طنز بھی ہو سکتی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکر بانی کی فیملی سے محبت کرتے ہیں، خواہش ہے کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پشاور رنگ روڈ کے مِسنگ لنک ناصر باغ روڈ منصوبے کو ہر صورت آٹھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ناصر باغ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور شہر کو جتنی ترجیح دی جانی چاہیے تھی، ماضی میں نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے ترقیاتی منصوبے کو 2035 تک گھسیٹنے کا کوئی ارادہ نہیں، صرف وہ منصوبے شروع کریں گے جنہیں اپنی مدتِ اقتدار میں مکمل کرسکیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پچھلی حکومتوں سے مسائل کا بوجھ ورثے میں ملا ہے، جبکہ صوبے کے خزانے میں محض 18 دن کی تنخواہوں کے برابر وسائل...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو اس گلیمر کی دنیا میں لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امر خان نے حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے۔ اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ 9 مئی کو اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم سے آج کوئی بھی زندہ نہ ہوتا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ یہ لوگ نو مئی کو انڈرسٹیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، میں درست بتا رہاہوں کہ اگر ان لوگوں کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم میں سے کوئی شخص اس وقت زندہ نہ ہوتا ، یہ ان کا منصوبہ تھا،دونوں جی او سی کے گھر میرے گھر کے قریب ہیں ، ایک گھر میرے گھر کے پیچھے والی سڑک پر ہے ، دوسرا گھر میرے سامنے والی سڑک پر...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ لیاری کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امدادی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80،80 گز کے پلاٹ جبکہ بے گھر خاندانوں کو راشن اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:نبیل گبول کا سانحہ بغدادی کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو 6 ماہ کا کرایہ ادا کرے اور انہیں اسی علاقے میں گھر لے کر دے۔ اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کو راشن بھی دیا جائے گا تاکہ وہ اس کٹھن وقت میں اکیلے محسوس نہ کریں۔ ساتھ ہی متاثرین کو ہدایت کی گئی کہ وہ...
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورانہ کرسکیں کیونکہ اس وقت سیاست کی نہیں داد رسی کی ضرورت ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دورۂ لیاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی...
ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی رپورٹ / محمد علی فاروق) پاکستان میں جعل سازی کا عفریت خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹروں، پولیس افسران، انسپکٹروں کے بعد اب جعلی جج بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی گرفتاری نے پورے نظام کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو حکومتی اداروں کے نام پر بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کرنے والا ایک جعلساز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص ایک “فلمی” انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے...

آئی ایس او کراچی کے تحت 9 محرم کے مرکزی جلوس میں مولانا صادق جعفری کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
دوران نماز اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، اور جو بھی حکومت ایسا قدم اٹھائے گی وہ قوم کے جذبات سے کھیلنے کی مرتکب ہوگی، موجودہ حکومتی نمائندے جتنی بھی کوشش کرلیں ہم اسرائیل کو قبول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا، جس کی امامت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔ دورانِ نماز خطاب کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ کربلا فقط اسلامی تاریخ کا باب نہیں بلکہ انسانیت...
کانگریس صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کے چلتے مودی حکومت نے کہا کہ ہم پاکستان کو برباد کردیں گے، جس میں اپوزیشن نے انکا مکمل ساتھ دیا، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کے سبب ہی آج تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ کے حیدر آباد میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب میں "آپریشن سندور" کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے اس نے جنگ ختم کی، لیکن نریندر مودی اس بات پر خاموش ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں بڑھی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت...
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا،پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا پشاور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں۔ آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم...
بیجنگ :رواں سال گرمیوں کے آغاز سے ہی موسمیاتی تبدیلیاں تیز رہی ہیں، جس سے موسم گرما کی فصل کی کٹائی کے حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 18 جون تک ،موسم گرما کی فصل کی کٹائی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور سردیوں کی گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں ، زرعی مشینری کے اسمارٹ سسٹم کا اہم کردار ہے۔ماضی میں، فصل کٹائی کے موسم میں زرعی مشینری آپریٹرز کو کام کی تلاش میں گھر گھر جانا پڑتا تھا اور اکثر غیر معقول آپریشنل روٹ کی منصوبہ بندی ہوتی تھی، جس کے نتیجے میں مشینوں...
تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش تھی۔وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیؤف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10...
جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ تیلگو، تامل، کناڈا اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے 43 سالہ جانی ماسٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون (POCSO) کے تحت جنسی الزامات کے مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وگنیش شیون نے بتایا کہ جانی ماسٹر نے ان سے فلم لوو انشورنس کمپنی میں کام کے حوالے سے بات کی ہے، جبکہ یکم جولائی کو جانی ماسٹر نے ایک...
پشاور (بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) گورنر خیبر پی کے نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے چیئرمین ثاقب گڈ لک نے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت شامل کیے گئے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوانین تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بنیں گے جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکس افسران کو غیر معمولی اختیارات دینا سراسر غیر منصفانہ اور کاروبار دشمن اقدام ہے۔حکومت اگر ٹیکس ریونیو میں اضافہ چاہتی ہے تو اسے کاروبار کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا نہ کہ کاروباری افراد کو خوف میں مبتلا کرنا۔ کاروبار چلے گا تو ٹیکس...