2025-11-04@11:37:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1542

«کروڑ کی»:

(نئی خبر)
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ  8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
    بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
    معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ جن پر جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ اس کیس میں گرفتار ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے بار بار ضمانت کے لیے درخواستیں دی گئیں مگر انہیں ابھی تک ریلیف نہیں ملا اور کیس زیر سماعت ہے۔ اب اس حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈکی بھائی کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں ڈیڑھ کروڑ کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا تاکہ یوٹیوبر کو ریلیف دلوایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ عروب جتوئی کی گفتگو،...
    اسلام آباد‘راولپنڈی‘باجوڑ‘نوشکی ‘شمالی وزیرستان( خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نیٹ نیوز) بلوچستان اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک‘ کئی زخمی ہو گئے۔ اور شمالی  وزیرستان میں خوارج نے گاڑی کوآگ لگاد ی جس کے نتیجے میں6 شہری زندہ جل گئے۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر...
    پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر نہ صرف منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا بلکہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا بھر میں لوہا منوا لیا۔ پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی۔ یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محض 48 گھنٹوں...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو دوسرے ہی اوور میں بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ کپتان لورا وولوارڈٹی 90، مریزانے کیپ ناقابل شکست 68 اور سونے لوس 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 جبکہ فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش سے دوبارہ متاثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز ورلڈکپ کا 22واں میچ کولمبو کے میدان میں  پاکستان ٹیم کے لیے مایوس کن اختتام بن گیا۔بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں جنوبی افریقا ویمنز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرین شرٹس کو 150 رنز سے شکست دے کر ان کا ورلڈکپ سفر ختم کردیا۔ پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار رہی اور بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے، جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق پاکستان کو 306 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان لورا وولوراڈٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں صارفین کی دو کروڑ چون لاکھ سے زائد ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، جو اس عرصے میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئیں جبکہ 74 لاکھ سے زائد کو مزید جائزے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
    فائل فوٹو صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔  پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔  ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔          View this post on Instagram        ...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور 9 روز سے بند پڑی پاک افغان تجارتی گزرگاہ طورخم بارڈر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے, اگر کسی نئے تنازع کا سامنا نہ ہوا تو بارڈر جلد ہی دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر نصب کر دیا ہے جبکہ کسٹم،...
    پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو پائیدار، جامع اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط اقدامات کے ذریعے آگے بڑھانے کی بڑی پیش رفت کے طور پر، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے قومی ترقی کے اہم شعبوں میں 18 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 35 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے 12 منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے ہیں، جب کہ 6 منصوبوں کی لاگت 280 ارب 20 کروڑ روپے ہے، جنہیں ایکنک (ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل) کو منظوری کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ ایجنڈے میں خوراک و زراعت، طرزِ حکمرانی، صحت، اعلیٰ تعلیم، رہائش، سماجی بہبود، توانائی، ٹرانسپورٹ...
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف کارروائیوں میں افغان شہری اور خاتون سمیت 9ملزمان  کو گرفتار کرکے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس برآمد  کرلی گئی۔ اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم سخت تنقید کی زد میں ہے۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ویمن ٹیم کا ٹاپ فور میں پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹرز کو یکساں میچ فیس ملنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور شبمن گل سے جتوانے اور سنچری کی توقع رکھی جاتی ہے، ویمن کرکٹرز کو بھی پھر توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کا نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے، آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے...
    اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ویب سیریز یا فلموں میں خواتین کی سگریٹ نوشی کو آزادی یا خودمختاری کی علامت سمجھنا غلط ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر کسی کردار کی نفسیات اور کہانی کی ضرورت کے تحت پیش کیے جاتے ہیں، نہ کہ انہیں طاقت خودمختاری یا آزادی کے تصور سے جوڑا جانا چاہیے۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ہمارے معاشرے میں کچھ خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، اس لیے ویب سیریز میں ایسے کرداروں کی پیشکش دراصل حقیقت کے قریب تر ہوتی ہے۔ تاہم ان مناظر کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑنا غلط ہے۔ ثروت گیلانی نے ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز کے کام کے...
    رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کو دسمبر تک 4 ارب 86 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا چیلنج درپیش ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اکتوبر تا دسمبر 2025ء کی سہ ماہی میں مجموعی طورپر 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گی۔ اس بیرونی ادائیگی کے حجم میں 3 ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہے جو وفاقی حکومت رول اوور کرانا چاہتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل...
    الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
    پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
    بھارت میں نریندر مودی اور آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے گٹھ جوڑ کو ملک میں نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کی اصل جڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ نے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ اور پورے خطے کو میدانِ جنگ میں بدل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں اب خود حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلِ خانہ کو جان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے غیر معمولی تجویز پیش کردی،جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے سرنگ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف نے تجویز دی کہ 112 کلومیٹر طویل ’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبہ ماسکو اور بین الاقوامی شراکت داروں...
    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی حرمین شریفین آمد ہوئی ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق  1447ھ کے ربیع الثانی ہفتے (18 سے 24)  میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 افراد نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا رخ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز پڑھی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔ مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا مالیاتی ماڈل بحران کا شکار ہوگیا۔ ڈی اینڈ پی ایڈوائزری کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ریکارڈ آمدنی کے باوجود آئی پی ایل کی قدر میں 17 فیصد کمی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی مجموعی قدر 92500 کروڑ سے کم ہوکر 76100 کروڑ رہ گئی۔ آئی پی ایل کی قدر میں لگاتار دوسرے سال کمی ہوئی ہے جبکہ 2023 میں اس کی قدر لیگ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔
    پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے آئندہ دہائی میں جنگی طیاروں کے انجنوں پر 65 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دفاعی ذرائع اور ماہرین اس اقدام کو اس پس منظر سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں جس میں نئی فضائی طاقت بحال کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے واقعات، جن میں آپریشن سندور کی ناکامی بھی شامل تھی، نے بھارت کو فضائی صلاحیت کی خامیوں کا ادراک دلایا۔ اس پس منظر میں نئی سرمایہ کاری اور طیارہ پروگراموں کو تیز کرنا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انجن خریداری اور منصوبے کی...
    روس کے اعلیٰ نمائندے کریل دیمتریف نے ایک غیر معمولی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت روس اور امریکا کو آبنائے بیرنگ کے نیچے سے ’’پیوٹن۔ٹرمپ ریلوے سرنگ‘‘ کے ذریعے جوڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔  دیمتریف کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ نہ صرف دونوں ممالک کو قریب لانے بلکہ قدرتی وسائل کی مشترکہ تلاش اور امن و تعاون کی علامت بن سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (RDIF) کے سربراہ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کے سرمایہ کاری کے ایلچی کریل دیمتریف  نے تجویز دی ہے کہ 112 کلومیٹر (70 میل) طویل یہ ریلوے اور کارگو سرنگ 8 سال سے کم مدت میں مکمل کی جاسکتی ہے، جس پر تقریباً 8...
    پشاور(نیوز ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی پر فائر کرکے تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
    سٹی 42 : باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کی میڈیسن مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔  پولیس کے مطابق دھماکہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک کے ساتھ بارودی موادنصب کرنے سے ہوا، دھماکے سے کلینک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کنٹرول میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ 
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں خواتین کو ایک چیریٹی رن میں شرکت سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دوڑ لندن کے ایک پارک میں مشرقی لندن کی مسجد کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز اسٹیو ریڈ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقام پر خواتین کو مردوں کے ساتھ دوڑنے سے روکنا افسوسناک ہے۔یہ چیریٹی رن مسجد کی سالانہ پانچ کلومیٹر فنڈ ریزنگ تقریب تھی، اشتہار میں واضح کیا گیا کہ یہ دوڑ صرف مردوں، ہر عمر کے لڑکوں اور 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کے انقرہ پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے منصوبے میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔زرایع کے مطابق سی ڈی اے انوائرمنٹ وِنگ نے ایک جعلی کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکا دے رکھا تھا۔ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ جاگنگ ٹریک کا ٹھیکا ایک کروڑ روپے کی حد میں ہونا تھا، مگر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا معاہدہ سائن کر دیا گیا۔تحقیقات کے مطابق دو بلز فزیکل ویریفکیشن اور لیب ٹیسٹ کے بغیر ادا کیے گئے، جن میں 3.94 ملین اور 4.93 ملین روپے کے بلز جعلی طور پر منظور کرکے ایک فرد کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔مزید انکشاف ہوا کہ متعلقہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پولیو مہم کے ابتدائی تین روز میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے،قومی انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 73 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 54 لاکھ 59 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 21 لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ...
    پشاور: موسم سرد ہوتے ہی افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان آمد کا خطرہ بڑھ گیا۔ شدت پسندوں نے حکمت عملی تبدیل کرکے چترال، کرم، باجوڑ، خیبر سے انٹری کی کوشش کی، بروقت رسپانس ان حملوں اور نئی تشکیلوں کو ناکام بنا دیا گیا. کے پی پولیس نے ’’ایکسپریس ‘‘کو بتایا کہ سرحد پار سے حملوں کے بعد نیا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا جبکہ افغان مہاجرین کی شکل میں شدت پسندوں کیساتھ رابطہ کاروں کی چھان بین شروع کر دی گئی۔ پشاور، خیبر، مہمند، باجوڑ میں اسر نو سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ 2024ء میں 232، رواں سال پولیس پر 382 حملے ہوئے۔ 2024ء میں 105، 2025ء میں 244 حملے ناکام بنائے گئے۔ دہشت گردوں کے اس...
    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا، حکام کے مطابق یہ مبارک زیب خان کے گھر پر تیسرا حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملہ آور ملزمان گرفتار، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مبارک زیب خان سمیت ان کے اہل خانہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عصبی امراض (Neurological Disorders) سے نمٹنے کے لیے کوئی جامع پالیسی موجود نہیں، حالانکہ یہ بیماریاں اب دنیا کی 40 فیصد آبادی کو متاثر کر رہی ہیں اور ہر سال 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اموات کا باعث بنتی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی رپورٹ برائے نیورولوجی کی صورتحال  (Global Status Report on Neurology)  میں بتایا گیا ہےکہ دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد کسی نہ کسی نوعیت کے عصبی مرض میں مبتلا ہیں جب کہ صرف ایک تہائی ممالک نے ان امراض کے لیے قومی سطح پر کوئی...
    سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مرکزِ توجہ بن گیا ہے، جہاں العلا برداشت دوڑ (24 گھنٹے) اور نصف میراتھن العلا جیسے بڑے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایونٹس نبضِ العلا فیسٹیول کا حصہ ہیں، جو اس سال صحت، توازن اور قدرتی طرزِ زندگی کے فروغ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت تفصیلات کے مطابق، العلا برداشت دوڑ 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مغیرا اسپورٹس ولیج میں ہوگی۔ دوڑ کا ٹریک 8.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس پر کھلاڑی مسلسل 24...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔”ویلتھ پاکستان’’ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔اسی دوران اس...
    لاہور: تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں پنجاب کی بیوروکریسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی تازہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 20 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران محکمہ صحت نے کئی منصوبوں میں خریداری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بڑی رقوم خرچ کیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اس معاملے پر باضابطہ انکوائری کا حکم دیا تھا، جس کی...
    سٹی42:شہر کے اندرون اور متوسط علاقوں کی شنوائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے 12 ارب روپے سے زائد لاگت کے شاہراہوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کا بڑا پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی سڑکوں کی ازسرنو بحالی کی منظوری دی گئی، جبکہ چوکوں اور چوراہوں کی بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ منصوبوں کو بھی منظوری حاصل ہو گئی۔ ریلوے اسٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا پراجیکٹ 10 ماہ میں مکمل ہوگا جس پر 1 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے برادرِ نسبتی...
    لاہور: عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب ہو گئی، جس میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایک بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین روپے (20 کروڑ) کی مبینہ مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے حکم پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ممبر انکوائری نے تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ صحت نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک اعلیٰ سطح کامشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اسلام آباد میں 136؍ کنال قیمتی زمین کے غیر قانونی انتقال میں بڑے پیمانے پر فراڈ بے نقاب کیا ہے، جس میں ایک لینڈ مافیا پر الزام ہے کہ اس نے زمین کے اصل مالک اور پاکستان نیوی بینیوولنٹ ایسوسی ایشن (پی این بی اے) دونوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر شروع کی گئی اس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے نگراں اور اس کے ساتھی نے ایک نجی لینڈ ڈیلر کے ساتھ ملی بھگت کر کے پاور آف اٹارنی میں جعلسازی کے ذریعے زمین فروخت کی۔ تاہم، جے آئی ٹی میں شامل پاک بحریہ کے نمائندے نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ(آن لائن)باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔واک میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، سول ڈیفنس اور شہریوں نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر گورنر ماڈل اسکول کے گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک کی دفاع کے لیے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک کے تمام سرحدوں پر ہم اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منعقد ہونے والے تین روزہ “آل انڈیا فارمرز فیئر” میں ایک ایسے بیل نے دھوم مچادی جس کی قیمت سن کر ہر شخص حیران رہ گیا۔ آٹھ کروڑ بھارتی روپے، یعنی تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے اس نایاب بیل نے پورے میلے کا مرکزِ نگاہ بن کر رکھ دیا۔کالے رنگ اور غیر معمولی جسامت والے اس بیل کا نام ’ودھایک‘ ہے، جو نہ صرف اپنی طاقتور ساخت بلکہ شاہانہ انداز کے باعث دور دور سے آئے کسانوں اور جانور پالنے کے شوقین افراد کے لیے کشش کا باعث بنا ہوا تھا۔ جیسے ہی ودھایک میلے کے احاطے میں داخل ہوا، لوگوں کا ہجوم اس کے اردگرد جمع ہوگیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس عالمی ایونٹ میں 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانی اور پاکستانی نژاد ایتھلیٹس بھی شامل تھے جنہوں نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا۔پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے ‘سب تھری’ فنش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سلمان الیاس نے دو گھنٹے چھپن منٹ انتالیس سیکنڈ جبکہ نزار نایانی نے دو گھنٹے ستاون منٹ تینتالیس سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔پاکستان میں مقیم رنرز میں کراچی کے فیصل شفیع نمایاں رہے جنہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ۔ ایک کروڑ 77 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل  استعمال کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں فوری اور مفت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے متعلق راست آئی ڈیز کی تعداد  بھی 4 کروڑ ساٹھ  لاکھ ہو چکی ۔ جون 2026 تک آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد 12 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق معشیت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 19 ہزار سے زیادہ بینک برانچز ، 7 لاکھ...
    فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان...
    اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔  فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور  استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجا سکتا۔  توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔  صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ...
    ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازع یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ صدرِ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے...
     مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم...
    ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور امیر ترین بھارتی مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کے قریبی ساتھی اور ریلائنس پاور لمیٹڈ کے سینئر افسر آشوک کمار پال کو ہفتے کے روز منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیس کا تعلق مبینہ بینک لون فراڈ سے ہے جس کی مالیت تقریباً 17 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امیر ترین افراد کی فہرست، مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑنے والی خاتون کون ہیں؟ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، آشوک کمار پال پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور 25 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ سات برس سے مکیش امبانی کے بھائی انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس پاور میں...
    بھارتی شہر میرٹھ میں قائم آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تین روزہ آل انڈیا فارمرز فیئر میں آٹھ کروڑ بھارتی روپے (25 کروڑ پاکستانی روپے مالیت سے زیادہ) مالیت کے بیل نے میلہ لوٹ لیا۔ ’ودھایک‘ نامی بیل نے میلے میں ملک بھر سے آئے تمام کسانوں اور جانور پالنے والوں کی توجہ کھینچ لی۔ کالے رنگ کے اس بیل کے مالک پدما شری ایوارڈ یافتہ نریندرا سنگھ ہیں جن کا تعلق ہریانہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ودھایک اپنے نام کی طرح ہے۔ جسامت میں مضبوط اور ظاہر میں متاثر کن اور بے مثال ہے۔ یہ مراہ نسل کا ہے۔ میلے میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، اترکھنڈ، راجھستان اور مدھیا پردیش کے کسانوں نے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا سے پہلے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ضرور کرے گی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہوئی تھی، ہم مضبوط حریف کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، یہ دیکھنا ہے کہ پروٹیز کو 2 بار کیسے آؤٹ کریں گے، پچ کا معائنہ کرنے کے بعد حتمی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے بھی لاہور میں بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو انڈر ورلڈ کی جانب سے 5 کروڑ روپے بھتہ کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے۔ ممبئی کی کرائم برانچ کے مطابق ایک گینگ کی جانب سے رواں برس فروری اور اپریل کے دوران رنکو سنگھ کو 3 مرتبہ بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی ہیں، ان سے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے، جن کے نام دلشاد اور نوید ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز میں روپوش تھے جنھیں یکم اگست کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ انھیں اس سے قبل مرحوم ایم ایل اے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے پر بھی گرفتار...
    پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
    سٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔   سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔   سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔  خیال رہے 3 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر...
    نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر،بلے باز رنکو سنگھ سے متعلق ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا ہے کہ انہیں انڈر ورلڈ گینگ داﺅد ابراہیم کی ’ڈی-کمپنی‘ کے نام سے 5 کروڑ روپے کے تاوان کی دھمکی ملی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ رنکو کے خاندان نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اس سال فروری سے اپریل کے درمیان رنکو کی پروموشنل ٹیم کو تین مرتبہ دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پوچھ گچھ...
    برطانیہ کی ہائیکورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا کے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے دائر کردہ ہتکِ عزت (Defamation) کے مقدمے کا فیصلہ بریگیڈیئر نصیر کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، عادل راجا نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور کردار کش الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ عادل راجا کے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے بیانات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً...
    عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے، بطور ہرجانہ 13 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، جس کے مطابق عادل راجہ کو ہرجانےاورعدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے دینا ہوں گے۔جج لندن ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ عادل راجا نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو بدنام کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے، عادل راجا کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنا ہوں گے۔جج نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو عدالتی اخرجات کے تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ بھی دینے...
    راولپنڈی: ملک بھر  میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج...
    ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو پہلے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مقرر کی گئی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی اس کے بعد ہی ان کے سفر کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنڈرا کے خلاف جاری لوک آؤٹ سرکل (LOC) اب بھی موثر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عدالت یا متعلقہ تفتیشی ادارے کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے...
    لاہور: سی سی ڈی  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان نشتر کالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں 2 کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جہاں  ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔  ملزم سیالکوٹ میں ڈکیتی کے مقدمات نمبر 796/22...
    حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد ٹویوٹا کی مقامی اسمبلر کمپنی انڈس موٹر نے پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر غور شروع کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) جو کہ ٹویوٹا گاڑیاں مقامی طور پر اسمبل کرتی ہے، حکومت کی حالیہ پالیسی میں تبدیلی کے بعد تجارتی پیمانے پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کمپنی نے درآمد کے عمل کے آغاز کے لیے مطلوبہ دستاویزات، طریقہ کار اور ضوابط کی وضاحت کے لیے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سے رابطہ کیا ہے۔ اگرچہ کمپنی روزگار، مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ...
    آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارتی کرکٹ لیگ کی پونے تین ارب روپے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر ملک کی نمائندگی کرنے کو ترجیح دے دی۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ لیگ کی جانب سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ کو10 ملین ڈالرز (پاکستانی دو ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) سالانہ کے عوض کل وقتی اوورسیز ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے پیشکش کی  گئی۔ تاہم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے عوض اپنے ملک کی نمائندگی نہیں چھوڑ سکتے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ آسٹریلوی کرکٹرز نیشنل کنٹریکٹس سے سالانہ 42 کروڑ روپے سے زائد کماتے ہیں جبکہ پیٹ کمنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
    بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا،سماعت سے قبل عدالت نے وکیل فیصل ملک اور ان کی ٹیم کے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا،سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں(جیل عملہ)، پراسیکیوشن ٹیم اور وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار، بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو...
    برازیل نے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک انوکھا اور حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مچھر فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فیکٹری ہفتہ وار 19 کروڑ مچھر پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟ یہ فیکٹری برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کمپیناس میں واقع ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 1،300 مربع میٹر ہے۔ یہاں ماہرین مسلسل اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کروڑوں مچھر بالغ ہونے کے بعد افزائش نسل کے لیے چھوڑ دیے جائیں جو سننے میں ڈراؤنا لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے ایک سائنس پر مبنی حکمتِ...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں رہا اور نہ ہی کبھی اعدادوشمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائیشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کابزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملائیشیا اور پاکستان ملکر کام کریں تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیں گے، سیاحت میں تعاون گیم چینجر ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سرکاری دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے...
    کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج ملائیشیاء کے وزیراعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران ان کے اور ان کے وفد کے ارکان کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں 131 ملین روپے (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی 2021-22 کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئی اہم ریکارڈز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیے گئے۔ ان میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق دستاویزات، پے سرٹیفکیٹس، سروس بکس، ریگولیشن بکس اور دیگر اہم فائلیں شامل ہیں۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی بارہا مطالبے کے باوجود جب ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے کمپنی کے رویے پر سخت برہمی کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021.22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ...
    عاجزجمالی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد، خلد آباد میں ایک متنازعہ پلاٹ پر اسکول کی غیر قانونی تعمیر کے باعث سرکاری خزانے کو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمارت محکمہ ایجوکیشن ورکس کی نگرانی میں تعمیر کی گئی، باوجود اس کے کہ آڈیٹر جنرل نے ابتدائی مراحل میں ہی تعمیراتی کام پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگی ایم ایس فرح الیکٹرک سروس...
    رشب شیٹی کی فلم کانتارا چیپٹر 1 سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی پہلے دن بھارت میں 60 کروڑ روپے کا بزنس کرکے شاندار آغاز کیا۔ یہ فلم 2022 کی بلاک بسٹر کانتارا کا پری کوئل ہے جو کَنّڑ، تیلگو، تمل، ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کی گئی۔ ٹریڈ ویب سائٹ سکنلک کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں 1.28 ملین سے زائد ٹکٹیں فروخت کیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا پہلے دن بھارت بھر میں فلم کے 8,800 سے زائد شوز لگائے گئے۔ کَنّڑ زبان میں تقریباً 1,500 شوز کے ساتھ 88 فیصد اوکیوپینسی حاصل ہوئی، جب کہ تیلگو اور تمل میں 70 فیصد سے...
    بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال...
    اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)میں ملک کا تجارتی خسارہ 33 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 7 ارب ڈالر تھا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 2 ارب 32 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، پہلی سہہ ماہی میں ملکی برآمدات 7 ارب 60 کروڑ جبکہ درآمدات تقریبا 17 ارب ڈالر رہی ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات 3.83 فیصد کمی سے 7 ارب 60 کروڑ...
    ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025...