2025-11-03@18:51:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2121
«کو طلب کرلیا»:
(نئی خبر)
سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے بچ پائیں گے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران کونسل کو موصول ہونے والی شکایات پر آئینی اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ممکنہ سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ...
اسلام آباد: اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید کرولا گاڑی اور اغواء کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے...
کراچی: لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔ متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے...
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کے روز صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس عدلیہ کے احتسابی عمل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کریں گے، سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گاذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو...
ترکیہ کے شہر قیصری میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی بروقت اور حاضر دماغی کی بدولت خاتون مسافر کو ٹرام کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کانوں میں ایئر بڈز لگا کر ریل ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک سامنے سے ٹرام آ جاتی ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اپنی چوکس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو اپنی جانب کھینچ لیا، جس سے اس کا جان بچ گئی۔ ترکیہ میں سکیورٹی گارڈ نے اپنی حاضر دماغی سے خاتون کو ٹرام کے نیچے آنے سے بچا لیا...
فائل فوٹوز خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وہ سپریم کورٹ بھی پہنچے۔ سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکیوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل راولپنڈی سےواپس روانہ ہوگئے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی...
اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہو ئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے۔سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے۔ سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے۔ ایک ویلاگ میں شہباز گل نے بتا یا کہ چوہدری سرفراز نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مقدمات کیے اور ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ پرموٹ کرنے پر گرفتار کیا پھر سرفراز چوہدری نے منصور علی خان کو ایک انٹر ویو دیاجس میں انہوں نے اپنے آپ کو مولانا عبد الکلام آزادکا چھوٹا بھائی ثابت کیا ۔شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ اب سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے کیونکہ...
افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔ 24نیوز کے پروگرام گونج میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ہارون الرشید صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ حامد خان گروپ کے سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195...
وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر معطل نہ کیا گیا، تو ’’اکثر ملزمان ملک سے فرار ہو جائیں گے‘‘، جس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور احتساب سے جڑی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ نیب نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی...
امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج نے حیران کن منظر ریکارڈ کیا۔ ان کی پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔ مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟ یہ واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے ’اپنا خاص مصالحہ‘ کھانے میں شامل کر دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک خاتون نے بتایا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی...
امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
قدرے فربہ سے بَر میں ڈھیلی ڈھالی سی شیروانی۔۔۔ سر پر وہی مخصوص ٹوپی، جو بعد میں اُنھی کے نام سے موسوم ہوئی۔ چہرے پر پھیلی ہوئی مسکراہٹ کے باوجود سنجیدگی اور متانت ان کی شخصیت کو اور بھی زیادہ پُروقار بنا رہی تھی۔ یہ کوئی اور نہیں ’شہید ملت‘ لیاقت علی خان خود تھے، ہم انھیں آج کے زمانے میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔۔ جھجھکتے جھجھکتے اُن کے قریب گئے، اپنا تعارف کرایا اور بات کرنے کی اجازت چاہی، تو ان کے چہرے پر دبی دبی سی مسکراہٹ در آئی۔ ’’بیٹھ جاؤ، برخوردار!‘‘ ہم نے موقع غنیمت جانا اور جلدی سے ان کے پاس والی نشست پر ادب سے بیٹھ گئے۔ ’’یہاں تو ہم کافی دیر سے آئے...
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق...
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر نے امن و امان کے قیام میں صحافیوں سے تعاون مانگتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، جو سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضا الرحمان اور موجودہ صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد صحافیوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان...
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
بھارت کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے متعلق سوال پر محمد شامی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلی، آئی پی ایل کھیلا اور پریکٹس میں بھی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس تو چل ہی رہی ہے، میچز ملیں گے تب ہی کھیلوں گا۔ محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اجیت اگرکر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔(جاری ہے) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو...
نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست کی سماعت،پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ کان کنی (mining) کے شعبے میں اپنے تعاون سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اعتماد اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔‘ ترجمان سے جب پاکستان سے امریکا بھیجے گئے معدنیات (minerals) کے ایک جہاز اور اس کے چین کی پالیسیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل پر بات چیت کی گئی۔حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم صدر ٹرمپ، ٹونی بلیئر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن، جنگ بندی، اور تعمیرِ نو کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔دوسری جانب حماس نے...
انسٹاگرام نے منگل کے روز نوعمر صارفین یعنی ٹین ایج اکاؤنٹس کے لیے مواد کی فلٹرنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے تاکہ اسے فلموں کے لیے استعمال ہونے والے پی جی 13 ریٹنگ معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ صارفین، خصوصاً بچوں، کی فلاح و بہبود کے مقابلے میں منافع اور مشغولیت کو ترجیح نہ دیں۔ Teen Accounts will be guided by PG-13 movie ratings, meaning teens will see content on Instagram that’s similar to what they’d see in a PG-13 movie, by default.https://t.co/WBJx9bWyTx — Meta Newsroom (@MetaNewsroom) October 14, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق...
فائل فوٹو سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ 2 ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ کے رویے کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس...
غزہ ،لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ۔رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل پر بات چیت کی گئی۔حسین الشیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، ٹونی بلیئر اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں پائیدار امن، جنگ...
حماس نے ٹونی بلیئر کے کردار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی بورڈ کو فلسطین کی سرپرستی کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ حماس کا مؤقف ہے کہ بلیئر کا کردار فلسطینی خودمختاری کے منافی ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو غزہ کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ فیصلہ اردن میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا، جیسا کہ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹونی بلیئر نے فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ سے عمان میں ملاقات کی، جس میں جنگ کے بعد کے حالات، جنگ بندی کے قیام، قیدیوں کی رہائی اور...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پارلیمینٹ میں پیش کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 10100ملین ڈالر غیر ملکی قرضے لیے گئے۔حکومت نے گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2024 تا 30جون 2025کے دوران جتنے بین الاقوامی قرضے حاصل کیے ا ن کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کثیر الرکنی اور دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی قرضے حاصل کیے گئے۔ سابقہ مالی سال میں توثیق شدہ غیر ملکی قرضوں کی...
—فائل فوٹو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ان کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوری اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ انکا علاج کروایا جاسکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان نے پُرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے۔ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔ پُرتشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ 12/13...
انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز اسکور کیے اور اس دوران انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر لیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں...
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گورنر کو باضابطہ سمری ارسال کردی ہے، جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر کے اعتراض کے باوجود خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، آگے کیا ہوگا؟ صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے مطابق سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دیگر 3 امیدوار کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ سمری میں آئین و قانون کے تحت سہیل آفریدی سے جلد حلف لینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ نئی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔ واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا...
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔ ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے...
پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں کو بھی پشاور طلب کر لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنید اکبر، اسد قیصر اور...
برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔ View this post on Instagram A post shared by @bpamb_am.pmam ماہرین نے فوری...
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی جب کہ اس نے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس کے ایجنڈے میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 شامل کرلیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے طویل مشاورت کے بعد یہ بل منظور کیا تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) بیرسٹر گوہرعلی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔(جاری ہے) شبلی فراز کی خالی نشست پر 30اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر...
لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کو ایران سے پکڑکر لایا جائیگا، وزیر داخلہ سندھ
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انہیں ایران سے یہاں لے کر آئے گی اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایاکہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر اسپیشل...
سٹی 42 : ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے مطابق ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی۔ وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جاری کردہ مراسلے کے مطابق 20 آکتوبر کو دیوالی ہوگی، جبکہ تنخواہ 15 آکتوبر کو ملے گی...
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی قومی اسمبلی نشست پر 23 نومبر کو پولنگ شیڈول کی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا جس کے باعث اپیل کی جلد سماعت نہ ہونے پر کیس غیر مؤثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرسٹر گوہر...
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے بینچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا اور چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے،مغویوں کا تعلق کشمیر اور مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،مغویوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔ 28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے...
---فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔محمد اورنگزیب نے...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے برعکس پاکستان نے آزاد کشمیر میں عوامی شکایات کو پرامن طریقے سے حل کرلیا
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان نے مذاکرات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کی سماجی، معاشی اور انتظامی شکایات کو موثر طریقے سے حل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارت کے وحشیانہ مظالم اور جابرانہ فوجی کارروائیوں کے بالکل برعکس پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ عوامی شکایات کو پرامن اور مثبت طریقے سے حل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر...
آئینی بنچ کیسے فل کورٹ بنا سکتا، جسٹس مظہر: چاہتے نہ چاہتے، ججز نے 26ویں ترمیم کو تسلیم کر لیا ہے، جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ آئینی بنچ کیسے فل کورٹ بنا سکتا ہے کیونکہ اب صورتحال مختلف ہے جبکہ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کر لیا ہے۔ جسٹس امین الدین نے وکیل منیر اے ملک سے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی سے ویڈیو لنک پر کچھ کہنا چاہتے تھے مگر آواز ٹھیک سے سنائی نہیں دی۔ منیر اے ملک نے بتایا کہ ان کی لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواست تھی، جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اب اس پر فیصلہ ہو چکا ہے، لہٰذا یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ماؤنٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیماؤں کا ہجوم تھا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کاؤنٹی کے علاقے میں ہفتے کے روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں منگل تک 580 کوہ پیما اور 300 دیگر افرد کیمپ سے جا چکے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
جے یو آئی کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور کرپشن انتہا پر ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے اندرونی معاملات پر کچھ نہیں کہوں گا، سیاسی بحران انتخابات...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی. جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 26ویں ترمیم کے بعد مقرر ہونے والے ججز کو بینچ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے جب کہ جسٹس جمال نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لا کر لگائے گئے ہیں؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل منیر اے ملک نے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ وکیل عابد زبیری نے دلائل کا آغاز کردیا ہے۔دوران سماعت بلوچستان بار کونسل کے وکیل منیر اے ملک عدالت میں پیش...
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے بڑا مقدمہ جیت لیا، عادل راجا کو 13 کروڑ روپے جرمانہ اور ہرجانے کی ادائیگی کا حکم
برطانیہ کی ہائیکورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا کے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے دائر کردہ ہتکِ عزت (Defamation) کے مقدمے کا فیصلہ بریگیڈیئر نصیر کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، عادل راجا نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور کردار کش الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ عادل راجا کے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے بیانات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید وفروخت روکنے کا قانون منظور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے بل کے حق اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسپین کے قانون سازوں نے بدھ کے روز ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی کو باضابطہ طور پر قانون میں شامل کر دیا گیا، یہ اقدام وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں ’نسل کشی ختم کرنے‘ کے لیے متعارف کرایا تھا۔یاد رہے کہ پیڈرو سانچیز دنیا کے اُن چند...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔ قبل ازیں تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان راولپنڈی کچہری پہنچیں، جہاں انہوں نے عدالت میں...
خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔...
— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا کے معمول کے اقدام کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے دیا جائے۔ حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی صوبائی حکومتیں نظر انداز کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے مقبولیت کا قلعہ کے پی خود کمزور کرلیا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر...
پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید اتحاد اب ممکن نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ پارٹی خطے کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور اب وہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اپنی آئندہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے آج کراچی میں خصوصی اجلاس بلائے گی، جس کی صدارت چیئرمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیسکو نے گوادر میں پاور سسٹم اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ منصوبے کے تحت گوادر اور مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلیے جدید انفراسٹرکچر نصب کیا گیا۔ترجمان کیسکو کے مطابق اپ گریڈ سسٹم کے بعد گوادر کے متعدد فیڈرز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور 40 سے 50 میگاواٹ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں پر شنٹ ری ایکٹرز، آٹو وولٹیج ریگولیٹرز اور پولی میران انسولیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ گوادر شہر میں 11 کے وی کوسٹ گارڈ اور جی ڈی اے فیڈرز کی مرمت اور بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پسنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکی انتظامیہ نے امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کردی ہے جس کے بعد کمپنی پاکستان کو بھی جدید میزائل فروخت کرسکےگی۔برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی اب پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلےکے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ایمریم فروخت کرسکےگی۔رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔معاہدےکے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائےگا۔ ان ممالک میں برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا ، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ، پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیئم، بحرین، سعودی عرب،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا، تاکہ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ’اہم فیصلے‘ کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، جو سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حقوق جیسے معاملات پر شروع ہوئی تھی، سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر برہم ہے، حالانکہ اُن ( مریم نواز) کی جماعت (ن) لیگ...
اسپین کی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے پیش کردہ اُس فرمان کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کو قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کے بقول غزہ میں جاری نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے اس اقدام کے حق میں اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو کی جماعت پوڈیموس کے 4 اراکین کی حمایت نے حکومت کو معمولی اکثریت سے کامیابی دلائی، حالانکہ اس جماعت نے پہلے اس فرمان پر تنقید کی تھی کہ یہ...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) شہباز حکومت کا انوکھا فیصلہ، قرضہ اتارنے کیلئے مزید 22 ہزار ارب روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ ٹریژری بلز کی مد...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا...
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی سطح پر سیاسی تناؤ بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ اجلاس میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر راہنماﺅں کو آج طلب کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی معاملے پر ابتدائی بریفنگ لی شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماﺅں کو آج طلب کرلیا .(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین کا اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور وزیر اعظم کو صدر آصف زرداری کا...
اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو راستے میں روک لیا۔ غزہ فریڈم فلوٹیلا کے مطابق اسرائیلی فوجی سگنلز جام کر کے 2 کشتیوں پر سوار ہوگئے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کی تمام کشتیوں اور ان میں سوار مسافر محفوظ ہیں، کشتیوں میں سوار تمام افراد کو اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشتیوں میں سوار تمام افراد کو جلد ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کی 11 کشتیوں پر تقریباً 100 افراد سوار تھے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمدات میں دگنا اضافہ کرنیکا منصوبہ رکھتا ہے۔ عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پاکستانی حکام اس معاملے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2020 سے لیکر 2024 کے درمیان پاکستان سے تقریباً 18 لاکھ افراد روزگار کے لیے سعودی عرب گئے جو کہ 2015 سے 2019 کے درمیان سعودیہ جانے والی افرادی قوت سے 21 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ولی عہد کے ویژن 2030 کی وجہ سے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہورہا...
صوبہ سندھ اور پنجاب کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔وزیراعظم اور پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشدگی پر بات چیت ہوگی۔اس کے ساتھ، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔گزشتہ روز، صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح...
مسّی ساگا: کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی دھوم مچ گئی، جہاں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی اعلیٰ مصنوعات نے خریداروں کو متوجہ کرلیا۔ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2025ء تک کینیڈا میں ہونے والے اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025ء میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات ساز اداروں نے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔ ATS شو کینیڈا کا ایک بین الاقوامی تجارتی میلہ ہے جو شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر خطوں سے شرکا کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ 2025ء کے اس ایڈیشن میں پاکستان، چین، بنگلا دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے یہ نمائش عالمی سطح پر سورسنگ اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کی کوششوں کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب اور سندھ کی سیاسی کشیدگی پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور صدرِ مملکت کا پیغام پہنچائیں گے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ خاتون دم...
امریکی محکمہ جنگ نے پاکستان اور سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی فراہمی کے نئے معاہدے میں شامل کر لیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ ری تھیون میزائلز اینڈ ڈیفنس کمپنی کے ساتھ 41.68 ملین ڈالر کی لاگت سے طے پایا ہے، جس کے تحت جدید ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM) کی تیاری اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی بیان کے مطابق یہ معاہدہ متعدد اتحادی ممالک کے ساتھ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جن میں پاکستان، سعودی عرب، برطانیہ، پولینڈ، قطر، اومان، جاپان، اسرائیل اور دیگر ممالک شامل...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اصل جھگڑا وفاق اور پنجاب کے درمیان ہے، اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں۔ بھتیجی اور چچا کے درمیان جھگڑے میں پیپلز پارٹی کو گھیسٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ وفاقی حکومت، وزارت عظمیٰ دیگر عہدے صدر زرداری کی وجہ سے ان کو ملے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم اتحادی ضرور ہیں مگر غلام نہیں، اپنے گھریلو جھگڑوں کے معاملات کا بوجھ پیپلز پارٹی پر نہ ڈالا جائے۔...
امریکا نے پاکستان کو ائیر ٹو ائیر میزائل کے خریداروں میں شامل کرلیا۔ پاکستان کو اے آئی ایم 120 سی ایٹ میزائل کا اپ گریڈ ورژن بھی ملے گا۔ پاکستان اور ترکیہ سمیت کئی اتحادی ممالک کو میزائل فروخت ہونگے۔ امریکا نے پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی ، میزائلوں کی تیاری کیلئے رے تھیون کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا۔ ایڈوانس میڈیم رینج ائیر ٹو ائیر میزائل کا کنٹریکٹ 2030 تک مکمل ہوگا۔ یہ میزائل دشمن کے طیاروں اور آنے والے میزائلوں کے خلاف بصری حد سے باہر کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ میزائل پاکستان...
امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا ۔امریکی محکمہ برائے جنگ خاموشی سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ریتھیون کمپنی کے جدید اے آئی ایم-120سی8/ڈی3 میزائل خرید رہے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایک معاہدے میں 41.68 ملین ڈالر کی توسیع کے تحت کیا گیا ہے، جو پہلے سے موجود 2.51 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کے کئی اتحادی اور غیر اتحادی ممالک کے ساتھ کیا گیا ہے جن میں جاپان، جرمنی، برطانیہ، اسرائیل، ترکیہ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، سعودی عرب، قطر اور پاکستان شامل ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان کو کتنے نئے...