2025-04-25@12:39:04 GMT
تلاش کی گنتی: 147
«کے لیے وفاق»:
(نئی خبر)
اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ...

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس،رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک اور اجلاس پیر کے...
وفاقی حکومت نے حج 2025 کے پیکج کے اخراجات میں کمی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم حکومت نے 40 روزہ حج پیکج کی لاگت میں 25 ہزار روپے کی تخفیف کرتے ہوئے اب اسے ساڑھے 10 لاکھ روپے کردیا ہے جبکہ 25 روزہ مختصر حج پیکج میں 50 ہزار روپے کی کمی کرتے ہوئے اس کی لاگت کل 11 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہ0ے۔ حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ سعودی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ عازمین حج کو اب تیسری قسط ادا کرنی ہوگی جو طویل پیکج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ روپے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔

کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و...
قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے گلگت بلتستان کی صوبائی وزارت تعلیم کے نمائندہ ادارے کو تمام تر ڈیجیٹل تعلیمی مواد شیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت میں طے پانے والے منصوبے کے مطابق، گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر کے ای لرننگ اور مخلوط تعلیم (بلینڈڈ لرننگ) کو فروغ دیا جائے گا۔ قائم کیے جانے والے اسمارٹ کلاس رومز میں دی جانے والی تعلیم کو مؤثر بنانے کے لیے وفاقی وزارت...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی افادیت سے آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گودار پورٹ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے اور گوادر پورٹ کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم...
کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے: مفتاح اسماعیل کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسانوں کے حوالے سے اہم تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سسٹم آف گورننس فیل ہو چکا ہے، ثبوت یہ ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ بچے پاکستان میں سکول سے باہر ہیں، بھارت میں 11 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے، پاکستان...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وفاع پاکستان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کے نعرے لگائے۔کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کی قیادت، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔ کشمیر مارچ میں خواتین اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی بڑی...
منڈی بہاﺅالدین(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیمرا کے ڈی جی (لیگل) طاہر فاروق تارڑ کے بڑے بھائی مختار احمد تارڑ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے طاہر فاروق تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مختار احمد تارڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، یہ اہل خانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، اور ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے،وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا انعقاد، احسن اقبال کا افتتاحی خطاب وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں...
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق وزیر ہوا بازی کے پی آئی اے سے متعلق متنازع بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی جو کہ مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتا چلائے گی اور اس بیان کے نتیجے میں قومی ائیر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈینینس (Off sthe Grid Captive Power Plants Levy...
وفاقی کابینہ نے ماضی میں سابق وفاقی وزیر ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان کا جائزہ لینے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقدہ ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پائلٹس کے حوالے سے دیے گئے بیان پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سابق وفاقی وزیر کی جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز...
امریکا میں وفاقی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے تلوار چلادی۔ وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دیدیا جائے گا۔ پرسنل مینجمنٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے سویلین حکومتی ملازمین کو جاری دھماکا خیز اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتادیا گیا ہے۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہے کہ چھ فروری تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔ تاہم مینجمنٹ کے ترجمان نے واضح کیا...
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 2030 تک 348ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 2030 تک پاکستان کو اپنے موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جدید فنانسنگ میکانزم کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متحرک...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹیکس بل کے ذریعے اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کی نسبت رواں سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ مزید پڑھیں: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان کا کہنا...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔ اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )وفاقی کابینہ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف سامنے آگیا، ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے، کابینہ نے آپریشنل مقاصد کیلئے 1300 سی سی تک کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے.(جاری ہے) ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا اس ضمن میں ایف بی آر کو ای سی سی ، کفایت شعاری کمیٹی اور کابینہ ڈویژن کی وہیکل اتھارائزیشن کمیٹی کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل یوتھ کی اصلاح و رہنمائی سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا منشور عام آدمی کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین تمام مکاتب باالخصوص یوتھ کے لیے ایک خاص وژن رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقعوں اور ان کی صحیح سمت رہنمائی وفاقی وزیر کی...
کوئٹہ: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ کی قیادت میں وفد جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ، امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کررہاہے لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے سندھ، بلوچستان کے دورہ اور اسلام آباد میں لاہور میں سیاسی مشاورت اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ریاستی سیکورٹی ادارے سنجیدگی کی بجائے مفاداتی اور طاقت و قوت کے استعمال پر انحصار کررہے ہیں۔ریاست کا یہ رویہ بلوچستان میں بڑی بے چینی کا ذریعہ ہے۔فیڈریشن آئین کے مطابق ریاست کی اکائیوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور صوبوں کی شکایات کا ازالہ...

وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت اجلاس ،شزا فاطمہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے اہم تجاویز پیش کیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر نگرانی ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے بھی شرکت کی اور اہم تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین اور آؤٹ لیٹس کی پروڈکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او...
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نج کاری اور سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق میں 2 سال اور 2025ء میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی...
GENEVA, SWITZERLAND: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ ایک ارب ڈالر قرض وصولی کے لیے تمام شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے، جس سے ملک کو درکار مالی ضروریات کے حوالے سے اہم کوشش پوری ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک انٹرویو میں قرض کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرض 6 سے 7 فیصد سود کی بنیاد پر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں دوطرفہ قرض اور دوسرا ٹریڈ فنانسگ سہولت شامل ہے اور یہ دونوں معاہدے مختصر مدتی طور پر ایک سال کے لیے ہیں۔ پاکستان کو حاصل ہونے والا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی 86 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں دو سال کی منظوری دے دی۔ 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔ توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی کے لیے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحق تک پہنچانے کے لیے نئی موثر حکمت...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے خصوصی کاوشوں بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین کی ہنر مند اور با صلاحیت افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی وسائل اور لیبر کی بہبود کے لیے وفاقی وزیر ہنگامی بنیادوں پر اقوامِ عالم کو پاکستان کی طرف مبذول کروانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حجاج کرام اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی مراحل میں رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن...
لاہور:حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔ ایکسائز حکام نے اس فیصلے کے لیے پنجاب کی کابینہ سے منظوری حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کی غرض سے اکثر دوسرے صوبوں یا وفاق میں اپنی گاڑیاں رجسٹر کراتے ہیں، جس سے پنجاب کو ٹیکس کی وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری نے دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹر کروائی تو اس پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نادرا کے ضلعی کوڈز کی بنیاد پر...
وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل کردئیے گئے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ بیک اپ کے لیے بیٹریوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی عمدگی، پائیداری، اور اختراعی حل کے لیے ہماری لگن کی عکاس ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ ہمارے اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گی۔ محی الدین وانی نے مزید کہا رواں مالی سال میں یہ...
وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟ جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی اویس لغاری، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا، اجلاس میں صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سستی بجلی کے...
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کو کامیاب بنانے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کے صدور فوری طور پر اسپیشل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ ونڈو قائم کریں اور آٹو لیزنگ کی طرز پر طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم متعارف کرائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تمام بینکوں کے سی ای اوز اور صدور کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 22 برسوں میں ہم 100 سال کے ہوجائیں گے، دنیا بدل رہی ہے ہم تیز ترقی کا اچھا کیس ثابت ہوں گے اور اس کے لیے ہمیں اڑان پاکستان کے ساتھ منسلک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ہیومن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں، ای وی اسٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو سال 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالرز اکٹھا کرنے کا خواہشمند ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجراء کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان سے ٹیکس بیس میں اضافے کا خواہاں ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
کراچی: لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ تاحال جاری نہ ہوسکے، محکمہ داخلہ سندھ نے 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب وصی لاکھو کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو استدعا کی تھی کہ وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا جائے۔ اپنے مراسلے میں داخلہ سندھ نے کہا کہ وزارت داخلہ انٹرپول سے رابطہ کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس کا اجراء کرائے تاکہ ملزم گرفتار ہوسکے، آئی جی سندھ نے چند ماہ قبل وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے محکمہ داخلہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔...
پاکستان کی قدرے مستحکم ہوتی معیشت ماضی کی مانند آج بھی ’’آئی ایم ایف‘‘ کے سہارے چل رہی ہے، عمومی طور پر جب بھی آئی ایم ایف پلان لیا جاتا ہے تو یہ عالمی ادارہ ایسے ٹیکسز اور پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے جو عوام پر بوجھ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں مگر حالیہ آئی ایم ایف پلان میں ایک ایسی شرط پوری ہوئی ہے جو پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے گندم ، گنا سمیت دیگر زرعی اجناس کی ’’امدادی قیمت خرید‘‘ کا تعین ختم کردیا ہے ۔ ماضی میں زرعی اجناس کی امدادی قیمت خرید کے تعین پر نہ...