2025-11-05@03:04:53 GMT
تلاش کی گنتی: 707
«ہو اگر»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپرفلڈ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پہلی ترجیع انسانی جانیں بچانا اور لوگوں کے مال مویشیوں کو محفوظ رکھنا ہے،جاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا ہے، لیکن وہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا، یہ کہنا فضول ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو نقصان نہ ہوتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپر فلڈ کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور بیراجوں پر کوئی نقصان...
جہاں جہاں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم ہوئیں انہیں ختم کیا جانا ناگزیر، خواجہ آصف کا اپنی حکومت سے مطالبہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا نیا موسیقی کا مقابلہ ’’پاکستان آئیڈل‘‘ اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آڈیشنز کا اگلا راؤنڈ اتوار 31 اگست کو کراچی کے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ سلسلہ سکھر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاری کر رہے ہیں۔ کئی گلوکار اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے ریاضت میں مصروف ہیں۔ “پاکستان آئیڈل” کا یہ نیا سیزن ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم نوجوان گلوکاروں کے لیے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا...
پاکستان کا نیا موسیقی کا مقابلہ "پاکستان آئیڈل" شروع ہونے والا ہے جس کے آڈیشنز کا اگلا مرحلہ 31 اگست بروز اتوار کراچی کے آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل آڈیشنز کا آغاز سکھر سے ہوا، جس کے بعد ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جہاں کئی باصلاحیت گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے ججز کو متاثر کیا۔ کراچی میں ہونے والے آڈیشنز کے لیے نوجوان گلوکار بڑی تعداد میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں موسیقی سے وابستہ نوجوان اپنی آواز کو نکھارنے کے لیے ریاضت کر رہے ہیں اور اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ "پاکستان آئیڈل" کا یہ نیا سیزن نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ پلیٹ...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 30 اگست سے 2 ستمبر کے دوران کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 اگست کو پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہار افسوس، سندھ حکومت کو فوری تیاری کی ہدایت راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 30 اور 31 اگست کو بارش...
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص آزاد اور منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام نیوزم نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے والے درجنوں ٹوپی بھیجی گئی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ...
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جب کہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہوگا۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں کشمیر، مری،...
شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی جس میں چچا محفوظ رہا جبکہ متوفی فضل الرحمان سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گبول ٹاؤن طارق کامران نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ فضل رحمٰن ولد عمر خطاب...
ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 میں رواں ماہ 19 اگست کو پیٹرول پمپ میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ سول اسپتال برنس واڑد میں زیر علاج تھا جبکہ پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
اسپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز دی الحال ختم ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ اسپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفیے کو آگ لگا دی۔ گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔ اس پر غصے میں آ کر وہ باہر گیا، قریبی پٹرول اسٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑک اُٹھی جس سے کیفیے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے ...
ایس ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے 404 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 87 مکان مکمل تباہ ہوئے۔ دیگر املاک میں 27 دکانیں، 13 پن چکیاں، 20 پل اور 24 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں 11 سے 18 اگست تک جاری برشوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے بتایا کہ 11 سے 18 اگست کے درمیان مون سون میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 مرد، 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 مرد، 3 خواتین، 3 بچے شامل ہیں۔...
سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کا بڑا منصوبہ مسلم اکثریتی خطے پر ہندو حکومت مسلط کرنا ہے تاکہ اس کی مسلم شناخت اور ثقافت کو مٹایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تجزیہ کاروں اور سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت 5 اگست 2019ء سے کشمیری مسلمانوں کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور معاشی طور پر بے اختیار کرنے کے ایک منظم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا مقصد مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کو اختیارات اور حق رائے دہی سے محروم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست کے اشتہار میں بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے کی انکوائری ہو رہی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے اشتہار کو سیاست کی نذر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی ٹرک روانہ کیے ہیں، صوبائی حکومت کو ہر طرح سے مدد دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے پاک فوج اور این جی اوز نے اپنا کردار ادا کیا ہے، خیبر پختون خوا حکومت کو جو مدد درکار ہو گی وفاقی حکومت...
معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔ گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اُس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے متاثرین کو دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا،...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بھی 31 اگست تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 21 اگست سے 31...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمن کرکٹرز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق یہ ٹرائلز 21 اگست سے دو ہفتے تک ملک کے آٹھ شہروں میں منعقد ہوں گے، یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گی جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے کوئی عمر کی حد مقرر نہیں۔ انڈر 19 کی کم از کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے۔ ٹرائلز کے ذریعے منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے چار ٹیموں کے ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس کے بعد ایک انڈر 19 اسکواڈ تیار کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت بشمول صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ای کامرس سیکٹر کے فروغ اور ملک کی عالمی منڈی میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس دنیا بھر میں معاشی ترقی کا ایک بڑا محرک بن چکی ہے تاہم عالمی ای کامرس معیشت میں پاکستان کا حصہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سپورٹ کریں،...
بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کو گھیر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے منظم کیا گیا، جس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے لہرائے، نعرے بازی کی اور بھارت مخالف شعار بلند کیے جن میں ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ شامل تھے۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔ یہ بھی...
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھیپائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951 کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971 کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971 کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے 18 اگست سے 22 اگست تک مختلف علاقوں کے لیے تازہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سمیت چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور گردونواح میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جانی نقصان، صوبائی حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 18 سے 22 اگست کے دوران استور، اسکردو،...
ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے ، جس کے حساب سے 5 ستمبر کو 12 ربیع الاول متوقع ہے،سپارکو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)کی جانب سے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے حوالے سے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بجکر 6 منٹ پر متوقع ہے اور 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریبا 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں، غروب آفتاب اور چاند غروب...
پاکستان بھر کے مسلمان ایک بار پھر ایمان، محبت اور عقیدت سے بھرے مہینے ربیع الاول — کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چاند نظر آنے سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔ اگلے دن یعنی 24 اگست کو چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، جو کہ چاند دیکھنے کے لیے ایک مناسب دورانیہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر ساحلی علاقوں میں چاند اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 45...
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ہفتہ 16 اگست کو درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے 14 بینکوں کی مجاز شاخیں کھلی رہیں گی۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج 2026ء کیلئے ''پہلے آئیے پہلے پائیے'' کی بنیاد پر حج درخواستیں جمع کر رہی ہے، مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی تاہم ہفتہ 16 اگست درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جس کیلئے سٹیٹ بینک...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ ہم نہ صرف اپنے ہیروز کو یاد رکھیں بلکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لے کر مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے...
دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
مریم نواز—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں طلباء کی جانب سے ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر سال اسی جوش و جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں، اس بار 14 اگست کا جوش و جذبہ ہی کچھ اور ہے، آج کا دن خصوصی طور پر شہداء کے نام ہے، پاکستان کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے اپنی جانوں...
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔چینی وزیرِ خارجہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائے گا۔چینی وزیرِ خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو کابل میں ہوں گے۔چینی وزیرِ خارجہ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور سی پیک کی توسیع پر بھی بات ہو گی۔مذاکرات میں پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ علیحدگی پسندوں کےخلاف کارروائی کا معاملہ اٹھائے گا۔چینی وزیرِ خارجہ 21 اگست کو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ مزید :
پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ...
ویب ڈیسک : پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ...
اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم کے دوران چین کی کوہ پیما گوان جنگ ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ گوان جنگ پیر کو اپنے ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ باقی کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے۔ اس مہم میں مختلف...
14 اگست اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
ویب ڈیسک: سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
"گریٹر اسرائیل" کے بارے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے جواب میں سوال اٹھاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اگر نیتن یاہو خود اعتراف کر لے تب بھی یہ بات "یہود دشمنی" ہو گی؟ اسلام ٹائمز۔ "گریٹر اسرائیل" سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری ہونے والے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ اگر نیتن یاہو خود (گریٹر اسرائیل کے بارے) اعتراف کر لے تو کیا یہ بھی "یہود دشمنی" ہو گی؟ واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ ...
اعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کروائے جا سکیں گئے، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہو گئی جب کہ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست کو دائر ہو سکیں گی۔اسی طرج الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اپریل تک جاری کرے گا، امیدوران کی فہرست 19 اگست کو جاری کی جائے گی، امیدوران 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔دوسری جانب سینیٹ کے ضمنی انتخاب...
سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گئی، پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔ واضح رہے سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ نشست کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہو گئی جب کہ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست کو دائر ہو سکیں گی۔ اسی طرج الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اپریل تک جاری کرے گا، امیدوران کی فہرست 19 اگست کو جاری کی...
اسلام آباد – عوام کے لیے جزوی ریلیف کی خبر ۔16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق ڈیزل سستا اور پیٹرول معمولی مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 274.08 روپے فی لیٹرہو سکتی ہے (موجودہ قیمت 285.83 روپے ہے)۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبو ںکے لیے خوش آئند ہوگی۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعدپیٹرول...
سٹی 42: الیکشن کمیشن نےسینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا، 9 ستمبر کو الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگاالیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے،مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر28 اگست کو فیصلہ سنایا جائیگا29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں...
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بات پنجاب کی ہو تو “شہباز اسپیڈ” تیز ہوتی ہے، لیکن کراچی کی باری آتے ہی رفتار سست پڑ جاتی ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی، لیکن کراچی کے لیے وہ تیزی دکھائی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیشہ دہشتگردی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور آج یہاں کی صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں مل کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں،...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، مالیاتی اداروں اور تمام شیڈولڈ بینکوں میں 14اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں عام تعطیل ہو گی۔ سٹیٹ بینک فیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ تعطیل کے باعث کسی قسم کا کاروبار یا مالیاتی لین دین نہیں ہو گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں 14اگست کو تمام سٹاک ایکسچینجزاور چیمبرز آف کامرس بھی بند رہیں گے۔ سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ پاکستان کے ترجمان کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں عام تعطیل کے باعث حصص کی خرید و فروخت یا لین دین کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا۔ علاوہ...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے بہتری اور گرمجوشی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کبھی ایک ہی ملک تھے لیکن ایک خونریز خانہ جنگی کے بعد الگ ہو گئے، جس میں اس وقت مشرقی پاکستان کہلانے والا خطہ الگ ہو کر آزاد ملک بنگلہ دیش بن گیا۔علیحدگی کے بعد کے برسوں میں بنگلہ دیش کی قیادت، خاص طور پر معزول وزیراعظم...
17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے...
14 اگست کی معرکہ حق تقریبات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹریفک کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے اسلام آباد داخل ہونے والی تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جشن آزادی کی تقریبات میں خلل نہ پڑے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: جشنِ یوم آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد پشاور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی گاڑیوں کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا جبکہ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹی چوک پر روکا جائے گا۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک پلان کی مکمل...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی...
سٹی 42 : ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔ یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان علاوہ ازیں 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ 11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی...
—فائل فوٹو پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے نئی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب: رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹصوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں۔ یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں جنہیں غیر ضروری...
مودی کو 15 اگست کو دہلی میں ترنگا لہرانے نہیں دیں گے،31 اگست خالصتان تحریک کا اہم دن ہے،گرپتونت سنگھ
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ سکھ عوام کو آزادی کی جدوجہد میں متحد ہونا ہوگا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے مظالم کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا کہ 17 اگست کو امریکا میں "دلی بنے گا خالصتان" کے عنوان سے ریفرنڈم منعقد ہوگا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دلی سمیت ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے بعض علاقے خالصتان کا حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت سکھوں پر مسلسل پابندیاں لگا رہی...
سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے 13 اور 14 اگست کی شب ہونے والے عظیم الشان کنسرٹ کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سعید غنی،میئر کراچی مرتضٰی وہاب،کمشنر کراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان نے اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلات بیان کی، سینیئر صوبائی وزیر نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف تجاویز اور احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی، مسلح افواج اور پوری قوم نے یکجا ہو کر بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ بھارتیوں نے بھارت...
14 اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے۔ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر ’’پیغامِ ماضی‘‘ دیتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کستوری لال نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا ’’14 اگست 1947 کے بعد میرے دادا جی، جن کا نام ہری چند تھا، نے ہمیں اُس دور کی کئی یادیں اور حقائق بتائے۔‘‘ کستوری لال کے مطابق اُن کے دادا جی ہمیشہ کہا کرتے تھے ’’بیٹا، آپ کے لیے سب سے محفوظ اور بہتر...
مظفرآباد – آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب باراتیوں سے بھری ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ڈنہ کی حدود میں پونیو گلی کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت گاڑی میں موجود خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو مزید زخمی اسپتال پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت...
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طوفان تو ٹل گیا لیکن تیز ہواؤں اور بارشوں کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان ہفتے کے روز اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال...
15 اگست کو الاسکا میں پوٹن سے ملوں گا، ٹرمپ ادارت: کشور مصطفیٰ پوٹن سے الاسکا میں 15 اگست کو ملاقات ہو گی، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ پوٹن نے ملاقات کے ممکنہ مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کا نام تجویز کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’امریکہ کے صدر کی حیثیت سے میری اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات اگلے جمعہ 15 اگست 2025 کو الاسکا کی عظیم ریاست میں ہوگی۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری ہوں گی۔‘‘ روسی صدر پوٹن نے جمعرات سات اگست...
صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیرنے عوام سے اپیل کی کہ سکھر، کراچی اور دیگر شہروں میں ہونے والے ان گرینڈ شوز میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے دی جانے والی تاریخی شکست کو پوری قوم شاندار انداز میں منائے، کیونکہ ماضی کی جنگوں کا مشاہدہ صرف پرانی نسلوں نے کیا تھا، جبکہ موجودہ نوجوان نسل نے پہلی بار اپنی فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور پوری قوم کو ایک ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست دیتے دیکھا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے گلوکاروں سے بھی سیکھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے نصرت فتح علی خان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔حمیرا ارشد کے مطابق وہ استاد نصرت فتح علی خان کی شاگرد بننا چاہتی...
پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام سو اور پنددرہ سو روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ کو ہوگی۔ سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا، دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے کے گیارہ سوننانوے انعامات ہیں۔ اس کے علاوہ پندرہ سوروپے کے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام تیس لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دس لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ Post Views: 2
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی...
ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے لیے صارفین کے اعتماد، سیکیورٹی اور جدت میں توازن ناگزیر ہے: جہانزیب خان
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد، مضبوط سکیورٹی، اور جدت پر مبنی پراڈکٹ ڈیزائن ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے اہم ہے۔ ” From Cybersecurity to Digital Payments – Ensuring Trust in a Cashless Future ” کے عنوان سے منعقدہ سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے، جہانزیب خان نے ملک کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو تقویت بخشنے میں ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارمز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ پاکستان میں کیش لیس اور جدید معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ان کا...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں جاگری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا۔ جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پر ایک خطرنا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ بھارتی فوج کی بس بس توازن کھونے کے بعد ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 15 کو داخل کرلیا گیا۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حکومت کی جانب...
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔ حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا...
پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔یہ بات اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں ایک اہم بل پیش کیا ہے جس کے تحت مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بل کو مزید غور و خوض کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا ۔ ڈپٹی اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ بل پر 15 دن کے اندر رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ معلومات دے سکے گا بل کے مطابق کوئی بھی فرد، ادارہ یا ایجنسی کمیشن کو معلومات فراہم کر سکتی ہے، بشرطیکہ مخبر یہ تحریری ڈکلیریشن دے کہ اس کی فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔ اگر مخبر اپنی شناخت ظاہر نہ کرے یا جعلی شناخت دے تو اس کی معلومات پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دیے گئے ہیں، ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی بہن عظمیٰ خان کی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہو گئی، تینوں بہنیں جیل کے...
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدی صنعت سے وابستہ تاجر اور کاروباری شخصیات پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ خیبر پی کے زرعی، صنعتی اور معدنی وسائل سے مالا مال اور یہاں ہر شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ برآمدات، خصوصاً معدنیات، ہینڈی کرافٹس، ہربل پروڈکٹس، ماربل اور فرنیچر جیسے شعبوں میں معیار اور جدت لا کر عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ گولڈ میڈل ایوارڈ کی پر وقار...
پی ڈی پی کی لیڈر نے کہا کہ ہم سے بولنے اور احتجاج تک کرنے کا بنیادی حق سلب کیا جا رہا ہے، یہ ہماری آواز اور ہمارے حقوق کو بھی چھینے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے 6 سال قبل 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس تعلق سے آج جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، مودی حکومت سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ...
آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
کراچی: مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ یہ...
— فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ...
کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گاڑیوں کو خوفناک آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ فائر بریگیڈکو فون کرو! تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو اسلام جی 13 سیکٹر کی ہے جہاں گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں سمیت پوری ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسڈیزگاڑیاں جل رہی ہیں جبکہ کچھ جل کر تباہ ہوچکی ہیں، ورکشاپ کے باہر کھڑا ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ کوئی فائر بریگیڈ کو فون کریں! خوفناک آگ میں 15 سے زائد لگژری گاڑیاں جل گئیں، بھڑکتی آگ کے ساتھ ساتھ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو گزشتہ دنوں اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا تھا وجہ سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اداکارہ صبا قمر کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور دمہ کی شکایت لاحق ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے صبا قمر کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے۔ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ کی جانب سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں ایک شخص کی موت بھی افسوسناک ہوتی ہے، جتنی بھی اموات ہوئی وہ افسوسناک تھیں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عمران خان مقبول ہیں لیکن یہ تحریک نہیں چلا پائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ کل...
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...