2025-12-08@17:45:50 GMT
تلاش کی گنتی: 14098
«ا نسو گیس»:
(نئی خبر)
اپنی ایک پریس کانفرنس میں جرمن اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر، صیہونی وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں حالانکہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ مشتبہ جنگی مجرم سے ملاقات، ایک معمولی سرکاری ملاقات شمار نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر "فریڈرک مرز" مستقبل قریب میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" سے ملاقات کریں گے۔ فریڈرک مرز کے مذکورہ دورہ اسرائیل کو جرمنی میں بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ "فان آکن" نے کہا کہ فریڈرک مرز کی جانب سے تل ابیب کا دورہ، بین الاقوامی قوانین کے...
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 289 ڈی جی خان 4 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 289 میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی اشاعت 13 دسمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے۔ اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 29 دسمبر تک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست 30 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی، انتخابی نشانات 1 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔ محمود قادر کے...
---فائل فوٹو کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی عائد کی ہے، پہلے ان سڑکوں کی تعداد 20 تھی جسے اب 26 کر دیا گیا ہے۔اِن سڑکوں میں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، سہرب گوٹھ، جیل چورنگی، کورنگی کراسنگ، بورڈ آفس، ناگن چورنگی اور ملیر کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 17 دسمبر تک رہے گا، پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
---فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں وائرل انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔کراچی کے اسپتالوں میں وائرل انفیکشنز سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں میں نزلہ اور کھانسی شدت اختیار کرنے سے نمونیا کی شکل اختیار کر رہا ہے۔دوسری جانب سندھ کے متعدد شہروں میں ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔حیدرآباد میں ڈینگی سے 7 سال کی بچی انتقال کر گئی جس کے بعد رواں برس صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔اسد عمر نے انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے 8 کمیٹیاں بنائی گئیں جو معیشت کو بہتر کرنے کا طریقہ بتائیں گی، آپ نے ڈیڑھ سال سے کیا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے۔
(اسامہ ملک )کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گرگئی، جائے حادثہ سے گزرنے والے راہ گیر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال کر اس کی جان بچالی۔ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے گٹر میں جاگری۔ جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری نے بچی کو بروقت کھلے گٹر سے نکال لیا، بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی، بچی چھٹی کے بعد اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ گٹر میں گر گئی۔ لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز یاد رہے کہ گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات 3 سالہ ابراہیم نجی...
ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے...
غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن...
خریداری نظام پر کمیشن نیٹ ورک کا کنٹرول ،بجٹ کا بڑا حصہ غیر ضروری دوروں پر خرچ اسپتال کا بجٹ اربوں روپے ہونے کے باوجود دوائیں دستیاب نہ ہونے پر سنگین سوالات کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی این آئی سی وی ڈی میں دوائیوں کی شدید قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے ۔ غریب مریض روزانہ پریشان واپس لوٹ رہے ہیں۔ ڈاکٹر چھ دوائیں لکھتے ہیں۔ اسٹور سے بمشکل ایک یا دو ملتی ہیں۔ چار دوائیں مکمل غائب ہیں۔ یہ صورتحال انتظامی غفلت اور مالی بے ضابطگی کو واضح کرتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپتال کا بجٹ اربوں روپے ہے ۔ اس کے باوجود دوائیں دستیاب نہ ہونا سنگین سوالات اٹھا رہا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کے لیے گھریلو چولہا جلانا بھی ایک مشکل ترین امتحان بن گیا ہے ۔ بجلی اور گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، اور جب یہ دونوں دستیاب نہیں ہوتیں تو عوام ایل پی جی پر گزارا کرتے ہیں۔ مگر حالیہ اضافہ نے محروم طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ روزگار نہ ہونے ، آمدن کم ہونے اور ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے غریب گھرانے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور ہر روز زندگی کا بوجھ پہلے سے زیادہ بھاری ہو رہا ہے ۔مہنگائی صرف بڑھتی قیمتوں کا نام نہیں، یہ انسان کے خوابوں،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر...
کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گینگ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا۔ گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے چرائے گئے 05 لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ گینگ جڑواں شہروں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور چوری کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا، زیر حراست افراد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر لیپ ٹاپ چوری کرتے تھے۔ کینٹ پولیس نے سینکٹروں سی سی ٹی فوٹیجز کا جائزہ لیا، بہترین تفتیش کرتے ہوئے گینگ کے رکن کے جوتوں سے اسے ٹریس کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےصحافیوں پر مقدمات اور این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے دوران 2 صحافیوں کے خلاف مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے کہا کہ جیسے وکلا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ویسے ہی میڈیا کو بھی اپنے صحافیوں کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک ایک کرکے سب کی باری آئے گی۔ علیمہ خان نے صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا...
روزانہ 2 کپ مالٹے کا جوس پینے سے صحت پر نمایاں مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں ساؤ پالو، نارتھ کیرولینا اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران شرکاء کے مدافعتی خلیوں میں 1700 سے زائد جینز میں تبدیلیاں دریافت کیں جن میں بلڈ پریشر، لپڈ لیول اور سوزش سے جڑے جینز شامل ہیں۔ یہ عوامل دل اور عروقی صحت کے لیے اہم ہیں۔ مالٹے کا جوس، بیر، چائے اور کوکو میں پائے جانے والے فلاوونائڈ مرکبات سوزش کو کم کرنے اور خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ان کے اثرات ہر انفرادی شخص پر اس کے وزن کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے نتائج...
مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 2026ء میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا، عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں...
سونی پکچرز نے مقبول ’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم تیار کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ طے نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل۔ مزید پڑھیں: فاکس کارپوریشن ویڈیو اسٹریمنگ میں نیٹ فلکس کو پچھاڑنے کے لیے تیار چینی کمپنی پاپ مارٹ کی ’لابوبو ڈولز‘ اس سال عالمی سطح پر ہلچل مچا چکی اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔ لابوبو کے ’بلائنڈ باکسز‘ شاپنگ کا نیا رجحان بن گئے ہیں، جن میں ڈولز کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا۔ مزید پڑھیں: ’بیوٹی کوئین‘ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا باضابطہ اعلان واضح رہے کہ سونی فلم نے پہلے بھی بچوں کے لیے ’جُمانجی‘...
تعزیتی تقریبات میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا پاکستان کے معروف مزاح نگار پطرس بخاری کی67ویں برسی(آج) 5 دسمبر جمعہ کو منائی جائے گی. اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پطرس بخاری جن کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔ ان کی معروف تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہے،انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا اسپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو بنیادی طور پر غلط قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن حماس کے خاتمے کے نام پر شروع ہوا، مگر نتیجتاً پورا غزہ تباہ کر دیا گیا۔ان کے مطابق غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی کے دوران شہری ہلاکتوں اور تباہی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات واضح طور پر فوجی حکمتِ عملی کی سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہیں، اور ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مانا جا سکتا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا عنوان: بی بی فاطمہ الزھراء بعنوان موجودہ دنیا میں رول ماڈل میزبان: محمد سبطین علوی مہمان: حجہ الاسلام و المسلمین سید ضیغم رضوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: آئمہ اطہار اور بی بی فاطمہ (س) کے ساتھ ہمارا تعلق اور رابطہ کیسا کن پہلووؤں میں ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ حسن اخلاق کے حوالے سے...
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جرمانہ زیادہ اس لیے ہے کہ لوگ خلاف ورزی نہ کریں، دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوتے ہیں۔ قانون سوسائٹی کو بہتر کرنے کیلئے بنتے ہیں، شہریوں کو ذمہ دار بنانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے، میرے گھر کے بڑوں اور بچوں دونوں کے چالان بھی آئے ہیں، پولیس کے مطابق پانچ ہزار کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ورزی سے حادثات میں زخمی اور فوت ہوئے، حکومت نے قانون بنا دیا ہے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے طے شدہ سسٹم مینٹیننس کے باعث 6 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) عارضی طور پر معطل رہے گا۔عوام کو کہا جاتا ہے کہ ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پیشگی مکمل کر لیں۔ خبر ایجنسی
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے...
کراچی: پاک افغان کشیدگی، سرحدوں کی بندش سے افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی ٹرک ڈرائیورز پرتشدد حملوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال سے پاکستانی کینو کے برآمد کنندگان، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک آپریٹرز بری طرح متاثر ہیں۔ بہت سے لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جن کے ہاتھ میں نقدی نہیں ہے اور ان کے پاس تمام وسائل ختم ہوچکے ہیں۔ اسی نوعیت کا انسانی بحران پاکستان میں بھی برقرار ہے جہاں سیکڑوں ڈرائیور بغیر خوراک، پناہ گاہ یا ضروری امداد کے سرحدی مقامات پر محصور ہوچکے ہیں۔ پاک افغان جوائنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔کاٹی کی جانب سے امن و امان کی بہتری کے لیے دی گئی مثبت تجاویز پرعملدرآمد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین دانش خان، نائب صدر سید محمد طلحٰہ، سابق صدور مسعود نقی، جوہر قندھاری،ایس ایس پی شعبہ تفتیش محمدقیس خان،ایس پی شاہ فیصل ممتاز احمد ملک، ڈی...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ مجرم ہیں، ان کی ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہی ہوسکتی ہیں، اگر کسی نے جیل توڑنےکی کوشش کا سوچا بھی تو ریاست بھرپور ردعمل دےگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ قیدی کو سیاسی گفتگو کرنے یا ملاقات کرنے والے کو ملاقات میں ہوئی بات پبلک میں کرنے کی اجازت نہیں، جیل میں ملاقات نگرانی کے بغیر نہیں ہوسکتی، قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہفتے میں ایک خط اور ایک ملاقات کرسکتے ہیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملاقات سے نقض امن یا انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔ایک سوال کےجواب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈز F-16 گر کر تباہ ہو گیا۔ حاضردماغی سے پائلٹ محفوظ، تحقیقات شروع۔امریکی ایئر فورس کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن اسکواڈرن کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ایف سولہ جنگی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، طیارہ گرنے اور پائلٹ کے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، F-16 سی فائٹنگ فیلکن تقریباً صبح 10:45 پر ایک تربیتی مشن کے دوران کریش ہوا۔یاد رہے کہ اسی علاقے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے گزشتہ ماہ ملیر جیل کراچی میں انتقال کرنے والے بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ 57 سالہ سیونو رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستانی حکام نے فوری طور پر بھارت کو آگاہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سیونو رانا کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ 19 نومبر کو جانبر نہ ہوسکا بعدازاں بھارتی حکام کو اس کی موت اور ابتدائی معلومات فراہم کی گئیں، بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد گزشتہ روز لاش...
سینیٹر مشال یوسف زئی(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کی سینیٹر مشال یوسف زئی نے کہا ہے کہ مجھے حاسدین اور مخالفین دونوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آپ جو مرضی کر لیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گی مقابلہ کروں گی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بنایا ہے، انہیں چاہیے بانی کی گائیڈ لائن پر چلیں ذاتی ایجنڈے نہ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے اختیار دیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کھل کر بات کریں، ہم ورکشاب اٹینڈ کرنے گئے ہماری جماعت کی پالیسی واضح نہیں تھی۔مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ ایک نجی...
اس وقت دنیا کے سب سے بڑے کاروباری میگزینز کی سرخیاں ایک ہی نام سے جگمگارہی ہیں اور وہ ترقی کی بلندیوں کو چھونے والے لوآنا لوپز لارا ہیں۔ محض 29 سال عمر میں لوآنا لوپز لارا نے شہرت، بزنس اور پیسا سب کچھ ہی کمالیا ہے۔ یہ وہی نوجوان لڑکی ہے جو کبھی اپنا گھر بار بیلے ڈانس سے چلانے پر مجبور تھی۔ آج وہی لڑکی ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے کم عمر ارب پتی کاروباری شخصیت بن کر ابھری ہیں۔ اس کے عزائم پختہ تھے، حوصلے بلند تھے اور مقاصد واضح تھے۔ بیلے ڈانس کو چھوڑ کر معروف تعلیمی ادارے MIT سے کمپیوٹر سائس کی ڈگری لینے کی ٹھانی۔ وہ ذہین تو تھی ہی، ایم آئی ٹی نے اس کی مہارت میں مزید اضافہ...
فیصل آباد(نیوزڈیسک) گھنٹہ گھر کے اطراف واقع امین پور بازار میں پیپر شاپ کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی 15 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود کاغذ اور کتابوں کی بڑی مقدار کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی 10 سے زائد فائرفائٹنگ ٹیمیں اور فائر وہیکلز موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم آگ کی شدت کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کم نہ ہوسکی۔ واقعے میں متاثرہ پلازے کی بالائی دو منزلیں بھی گر گئیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق...
پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف ہر سنجیدہ کوشش میں حکومت کو تعاون دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت حقیقتاً کوئی قدم اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی فضائی کیفیت کے خلاف جمعرات کو سونیا گاندھی کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ماسک پہنے اراکین کے ساتھ زہریلی ہوا کے مسئلے پر حکومت کی بے عملی پر شدید تشویش ظاہر کی اور فوری عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ دہلی کی آلودہ فضا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا...
لاہور: پاکستان نے ملیر جیل کراچی میں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے 57 سالہ بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیونورانا کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 19 نومبر کو ان کی موت ہوگئی اور اس حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کی طرف سے سیونا رانا کی شہریت کی تصدیق کے بعد ان کی لاش جمعرات کو واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی۔ سیونارانا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھارت کی مشرقی علاقے مدنا پور کا رہائشی...
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر...
سٹی 42: شکار پور ؛2 تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کندھکوٹ شکارپور انڈس ہائی وے تحصیل خانپور کے علاقے پارکو کے مقام پر دو تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک زخمیوں میں مسمات مصرت منگی،منظورہ منگی ، مسمات نصرت منگی ، لطيفہ منگی ، حسنا منگی ، غلام مرتضی ٰ منگی ، رجب منگی شامل ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کے...
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب—فائل فوٹو ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے، وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 2 بڑے عالمی ڈیجیٹل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی اور 9 دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بلال ثاقب بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایونٹس میں ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین شریک...
امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک خاندان کے کتے نے گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا ہے۔ اس کی زبان، جو عام طور پر منہ کے کنارے باہر رہتی ہے، 7.83 انچ لمبی ماپی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈاگ شو، ایف 9 پارک میں رنگا رنگ میلا او زی، جو فرانسیسی ماسٹیف اور بل ماسٹیف کا مرکب ہے اور انجیلا پک اور ان کے خاندان کا پالتو ہے، زندہ کتے کی سب سے لمبی زبان کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔ اس سے قبل بلومنگٹن، الینوائے کے کتے راکی کی زبان 5.46 انچ ماپی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے لمبے اور چھوٹے کتوں کی ریکارڈ ملاقات کیسی رہی؟ انجیلا پک نے بتایا کہ او زی کی زبان پیدائش...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس، کوئلہ اور بجلی کا سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے یہاں تک کہ سندھ میں کام کرنے والی آئل کمپنیوں میں بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جارہا جو سراسر ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ کے کوئلے، گیس اور پیٹرول پر پہلا حق سندھ کے عوام کا قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو اپنا مکمل حصہ دیا جائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ سندھ سے نکلنے والا گیس پنڈی پہنچ رہا ہے، تھر سے نکلنے والے کوئلے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں ایک پالتو کتے نے اپنی غیر معمولی جسمانی خصوصیت کی بدولت دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ اوکلاہوما کے ایک خاندان کے پالتو کتے ’’اوزی‘‘ نے زندہ کتوں میں سب سے لمبی زبان رکھنے کا نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔گینیز حکام کے مطابق اوزی کی زبان کی لمبائی 7.83 انچ نوٹ کی گئی، جو کسی بھی زندہ کتے میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ پیمائش ہے۔یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل الی نوائے کے شہر بلومنگٹن کے کتے ’’راکی‘‘ کے پاس تھا جس کی زبان 5.46 انچ لمبی تھی اور اس نے یہ اعزاز 2023 میں حاصل کیا تھا۔ اوزی نے یہ ریکارڈ نہ صرف توڑ...
قابض اسرائیلی رژیم کے پولش نژاد وزیراعظم نے بدنام زمانہ صہیونی جاسوس تنظیم کی سربراہی کیلئے اپنے روسی نژاد فوجی مشیر کو نامزد کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے وزیراعظم آفس نے اعلان کیا ہے کہ پولش نژاد بنجمن نیتن یاہو نے جنگی جنون کے حامل اپنے روسی نژاد فوجی مشیر میجر جنرل رومن گوفمین کو بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کا آئندہ سربراہ منتخب کر لیا ہے جبکہ اس کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ برنیا کی 5 سالہ مدت جون 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ اس بارے اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے انتہائی قریبی اہلکار گوفمین کے انتخاب کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو نے ڈیوڈ بارنیا کی جانب سے...
کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع پر کے ایم سی کے 6 فائر ٹینڈرز روانہ ہوگئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا محور ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی پیش رفت تھی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صفائی سے متعلق حکومتی اقدامات کو صوبے بھر کے شہری مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نگرانی کے لیے وہیکل ٹریکنگ سسٹم فعال ہے جبکہ کوڑا منتقل کرنے والے کنٹینرز کی لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ تنخواہوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے...
کراچی (نیوزڈیسک) لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے، طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ بجھانے کےلیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کی۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر بھی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوع پر فوری طور پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ...
اپنے بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس شہر پر نااہل اور جعلی میئر مسلط کر دیا گیا ہے، جس کو بچانے کی ناکام کوششیں کی جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب کمسن ابراہیم کی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتےہوئے اسے متعلقہ اداروں کو بدترین غفلت اور بے حسی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ مبشر حسن نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن اور نجی اسٹور کو ذمہ دار قرار دیئے جانا اپنی نااہلی کو چھپانے کی مذموم کوشش...
سٹی42: پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث بدنام عادی مجرموں کو انگلینڈ سے طلب کر لیا۔ مصدقہ خبر آئی ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں چھپے ہوئے سنگین نوعیت کے جرام میں ملوث پاکستانی افراد عادل راجہ اور شہزاد اکبر کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے انگلینڈ کو رسمی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ان دونوں پاکستانیوں پر پاکستان میں ریاست کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے اور کرپشن کے مقدمات ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے انگلینڈ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک آج ہی وزیر داخلہ...
نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ ایک اور واقعے میں ماں اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ثنااللہ کے نام سے ہوئی جو یونیورسٹی میں نائب قاصد تھا۔ گزشتہ روز ہونے والے واقعے میں 5 طلبہ اور ایک کلرک سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی یونیورسٹی کے کلرک شیر زادہ کی حالت بھی تشویشناک ہے جن کا 60 سے 65 فیصد جسم جھلس چکا ہے، یونیورسٹی میں گیس لیکیج اور کمرے کے اندر شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا جس سے ساتھ والا کمرا بھی متاثر...
کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔
ایک ماہ میں ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی سروسز مزید مہنگی ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں صحت کا شعبہ 6.99 فی صد جب کہ دیہات میں 9.65 فی صد مہنگا ہو گیا ہے، میڈیسن کا شعبہ 6.94 فی صد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ تھراپک اپلائنسز اور ساز و سامان 2.19 فی صد مہنگا، ڈاکٹر کی فیس میں 7.37 فی صد اضافہ ہوا، ڈینٹل سروسز 8.36 اور میڈیکل ٹیسٹس 10.72 فی صد مہنگے ہوئے، جب کہ شہروں میں ایک ماہ میں اسپتال سروسز 5.21 فیصد مہنگی ہوئیں۔دیہات میں ایک ماہ میں ڈرگز اور ادویات 8.35 فی صد مہنگی ہوئیں، دیہات میں ایک ماہ میں...
پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی گیم چینجر منصوبہ ہے، جس کا مقصد صحت مند اور حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حلال مصنوعات کی تجارت، برآمدات کو فروغ دینا اورفوڈ انڈسٹری میںمصنوعات کے لیے حلا ل سر ٹیفکیٹ اور لائسنس کا اجرا کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ دور حاضرکا بغور جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے کہ امریکا، یورپ، اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا حلال مصنوعات کی جانب تیزی سے راغب ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے حلال مصنوعات کی برآمدات کو ممکن بنایا جائے، تاکہ عالمی منڈی میں حلال مصنوعات کی تجارت کے نئے دروازے کھلیں سکیں۔ ادارے کے پس منظر کا جائزہ لیں تو جولائی 2022 میں حکومت پنجاب نے...
ویب ڈٖیسک :سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہری مہنگی ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو گئےجبکہ عوام نے سوئی گیس حکام سے فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں احمد آباد، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد، مسلم ٹاؤن اور اسلام پورہ سمیت کئی مقامات پر کئی روز سے گیس نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک شہریوں کا کہنا ہے...
ماحولیاتی نگرانی سے متعلق ائیر انشیٹو ادارے کے تجزیے کے مطابق رواں برس نومبر میں لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ائیرکوالٹی انشیٹو کی نمائندہ مریم شاہ کے مطابق 2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح 539 مائیکروگرام سے 56 فیصد کم ہے۔اسی طرح ماہانہ اوسط میں بھی 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ کم ہو کر 181 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک آ گئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر بھی فضائی آلودگی میں مجموعی طور پر تقریباً 15 فی صد کمی بتائی گئی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار شدید آلودگی کے وہ عوامل نظر...
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر ، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لیے آئی سی سی بی ایس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سندھ حکومت یونیورسٹی کو توڑنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام عوامی مفاد یا...
گیلپ کے بدھ کو جاری کردہ ایک تازہ سروے کے مطابق امریکا میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے حامی اب اس بات پر متفق ہوتے جا رہے ہیں کہ مخالفین کے خلاف اشتعال انگیزاورسخت سیاسی زبان حد سے بڑھ چکی ہے۔ سروے میں اگرچہ ہر جماعت کے حامی زیادہ تر الزام مخالف پارٹی پر ڈالتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ سیاسی بیانات میں شدت اور سختی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صحت کے نظام میں نسلی تعصب پھیل رہا ہے، سروے رپورٹ کیا کہتی ہے؟ گیلپ کے تجزیہ کار جیفری جونز کے مطابق ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ تعداد میں امریکی سمجھتے ہیں کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز دونوں...
وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، حکومتی تجاویز میں ہم اس کو اتھارٹی دینا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہونے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس ایک بڑا ادارہ ہے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر، ادارہ، جامعہ کراچی اور پنجوانی فیملی سے باہمی مشاورت سے ہی اس حوالے...
ذرائع کے مطابق مقررین نے ان خیالات کا اظہار "کشمیر میڈیا سروس اور یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام ”کشمیر میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: جنوبی ایشیائی امن کے لیے سنگین خطرہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی رہنماﺅں، ماہرین تعلیم اور حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہندوتوا ایجنڈے کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان، کشمیری قیادت اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف ایک مربوط اور جامع حکمت عملی ترتیب دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا...
پشاور میں ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ناساپہ چارسدہ روڈ پر وارث نامی شہری کے گھر میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔
معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کوچنگ سینٹر پر نیٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے شروع ہوئے۔ افتتاحی میچ روایتی حریفوں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمدخالد محمود مہمان خصوصی تھے۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔ گیمز میں جمعہ کو تین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے۔ مردوں اور خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم جبکہ مردوں اور خواتین کے شوٹنگ بال مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز، مردوں اور خواتین کے سیلنگ مقابلے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ہتباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں...
ویب ڈیسک: پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو نے لاہور کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک 2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ فضائی آلودگی کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ...
مکہ مکرمہ کی ایک شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی ہے۔ ناسا کے خلا باز ڈان پیٹِٹ نے یہ تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی اور لکھا کہ مکہ مکرمہ کا خلائی نظارہ، درمیان میں دکھائی دینے والا روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو خلا سے بھی صاف نظر آتا ہے۔ ڈان پیٹٹ آئی ایس ایس کے اپنے چوتھے مشن کے دوران خلائی فوٹوگرافی کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے یہ منظر اسٹیشن کی کاپولا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وٹکوف اور کشنر کی ملاقات اچھی رہی، پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، پانچ جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں۔ واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان افغان سرحد محدود وقت کے لیے مشروط کھولی جائے گی: صرف اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے مال کے لیے اجازت
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو عام تجارت یا ہجرت کے لیے نہیں کھولا اور نہ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بحال کیا ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں (WFP،UNICEF، UNFPA) کی رسمی درخواستوں کے جواب میں حکومتِ پاکستان نے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کا استثنا منظور کیا ہے تاکہ کنٹینرز کی افغانستان تک نقل و حمل ممکن ہو سکے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بندش سے افغانستان کو کتنا تجارتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟ اس اجازت کو 3 مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے اشیائے خور و نوش، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں صحت و تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اشیا بھجوائی جائیں گی۔ یہ سہولت صرف اقوام متحدہ کے انسانی...
ویب ڈیسک:مسافر بس میں آگ، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ، تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ حادثہ موٹروے ایم-4 ٹوبہ ٹیک سنگھ، کے قریب پیش آیا، نجی کمپنی کی بس میں آگ بھڑکی تھی، مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔ آگ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے لگی، موٹروے پولیس نے بروقت آگ کی نشاندہی کرتے فوری طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ بس میں سوار 44 مسافر اور عملہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ...
غذائیت سے بھرپور کھانے نہ صرف ہمارے جسمانی نظام کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ ذہنی کارکردگی، توانائی اور روزمرہ کی سرگرمیوں میں بھی حیران کن بہتری لاتے ہیں۔ پاکستان میں فاسٹ فوڈ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جب کہ ڈاکٹرز اس بات پر زور دیتے ہیں کہ متوازن، قدرتی اور غذائیت سے بھرپور کھانوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جدید تحقیق کے مطابق ہمارے جسم کے 70 فیصد مسائل غذائی بے ترتیبی سے جنم لیتے ہیں اور چند آسان تبدیلیاں زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور کھانوں کا بنیادی حصہ پروٹین ہے، جو جسم کے پٹھوں، ہڈیوں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلکیاتی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ناسا کی جدید ترین جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دو بونی کہکشاؤں کا ایسا نادر مشاہدہ کیا جو کششِ ثقل کی باہمی قوت کے باعث ایک دوسرے کے گرد گھومتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ غیر معمولی منظر زمین سے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر موجود کان ویناٹیسی نامی جھرمٹ میں دیکھا گیا، جہاں NGC 4490 اور NGC 4485 نامی دو ڈوارف گیلکسیوں کا جوڑا ایک دوسرے کی جانب کھنچاؤ کی کیفیت میں ہے۔ماہرین کے مطابق ملکی وے کی ہمجولی کہکشاؤں کے علاوہ یہ نظام ہماری کہکشاں کے قریب ترین ٹکراتا ہوا معروف ڈوارف-ڈوارف سسٹم ہے، جہاں نہ صرف...
بلوچستان پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث ایک جدید اور منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے، ایک گینگ کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد دوسرے گینگ کو کوئٹہ میں فروخت کر دیتا تھا پولیس حکام کے مطابق ان گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گینگ نے لین دین کے روایتی طریقے چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کو اپنایا جس نے گینگ کو ٹریس ہونا مشکل بنا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ عمران قریشی کے مطابق کراچی میں سرگرم ایک گینگ نئی اور مہنگی گاڑیوں کا تعاقب...
عارف بلڈر کی دریا کے پیٹ میں اسکیم نے شہریوں کی جمع پونجی کو ڈبو دیا متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت ، بھاری رقوم لے کر آنکھیں بند کر لی گئیں (رپورٹ: اظہر رضوی) الرحیم سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے والے سیکڑوں شہری 10 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عارف بلڈر کی جانب سے دریا کے پیٹ میں تعمیر کی گئی اس ہاؤسنگ اسکیم نے شہریوں کے خوابوں کو ملبے میں بدل دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی اور بچوں کے مستقبل کے پیسے لگا کر پلاٹ خریدے، مگر آج تک نہ قبضہ ملا، نہ ترقیاتی کام ہوئے۔شہریوں کے مطابق دریا کے...
کراچی: کراچی: ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 3 فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے 3 زخمی ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیرکو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر ساتھی ماجد سلطان اور ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار، چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو تیس بور پستول برآمد...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ باغ ابن قاسم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بچوں والا ہوں، ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سُن کر بہت تکلیف پہنچی، اب اس واقعے پر کوئی بلیم گیم نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور میئر اعتراف کرتا ہوں کہ ہم اس واقعے کو روک نہیں سکے تاہم مستقبل میں روک تھام کیلیے اس حادثے کو مثال بناکر اقدامات کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں نے ابراہیم کے اہل خانہ سے معافی مانگی جبکہ اپنی اور انتظامیہ...
سٹی42: پہلے عدالتِ عالیہ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے سے باز نہ آنے والے شریر بچوں کی ڈھال بنیں، اب سنگین نوعیت کی وائلیشن کرنے کے عادی گروہ نے سزاؤں سے بچنے کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ماں مریم بے چاری حادثات میں جانیں بچانے اور قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کرے تو کیا کرے۔ آج بدھ کی شب یہ خبر آئی ہے کہ بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان ہو گیا ہے۔ سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ ہڑتال کا یہ اعلان سکول کالج جانے والے بچوں نے یا دفتروں اور کارخانوں مین نوکریاں کرنے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں نے نہیں بلکہ سنگین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے۔ سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا آئین...
وفاقی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس کے لیے باضابطہ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کریں گے۔ مزید پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے نامزد اراکین بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کا پہلا حصہ وفاق کی مالی صورتحال پر بریفنگ سے شروع ہو گا، جو وفاقی سیکریٹری خزانہ پیش کریں گے۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزارتِ خزانہ اپنی معاشی حیثیت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ این ایف سی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :سبزیوں میں پائی جانے والی پھلیاں نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی رکھتی ہیں، پھلیاں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہیں، جو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے متعدد بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلیوں میں موجود فائبر نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور قبض کے مسائل کو کم کرتا ہے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ پروٹین کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی توانائی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت پر بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے مینیجر نے نیپا چورنگی پر قائم مارٹ کے نزدیک پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ 30 نومبر 2025 کی رات تین سالہ بچے ابراہیم کی کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکت انتہائی دل خراش سانحہ ہے اور پروجیکٹ انتظامیہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے مینیجر انوائرنمینٹل اینڈ سوشل سیف گارڈ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ واقعہ...
کراچی میں نیپا چورنگی پر واقع نجی اسٹور کے باہر گٹر کا ڈھکن ٹوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔لنک روڈ پر 17 نومبر کی رات 2 بج کر 5 منٹ پر گٹر کا ڈھکن ڈمپر کے گزرنے کے باعث ٹوٹا تھا، جس کے بعد سے مین ہول کھلا پڑا تھا۔اس سے قبل کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دے دیا۔کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او...
عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام
عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا۔فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی اور وکلا کی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض، اندھے اور بہرے آئین و قانون کے مطابق سن لیں فیملی کی ملاقات صرف حال احوال کیلئے ہوگی جبکہ وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت...
اسلام آباد: پی آئی کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے، نجکاری کیلئے بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کارباوری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے اور قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نجکاری کا عمل سہل طور سے جاری ہے، انشاء اللہ جلد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر سے "گریٹ پیپل...
ناسا نے خلا میں ایک منی ٹیلی اسکوپ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو زمین سے دور 20 سیاروں پر زندگی کے آثار تلاش کرے گی۔ یہ ٹیلی اسکوپ وزن میں 716 پاؤنڈ اور چوڑائی میں 17 انچ کی ہوگی اور عام خلائی دوربینوں کے مقابلے میں کہیں چھوٹی ہے۔ ناسا آئندہ سال اس ٹیلی اسکوپ کو لانچ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت اس نئی ٹیلی اسکوپ کو پانڈورا کا نام دیا گیا ہے جو منتخب 20 ایکسوپلینٹس کا مشاہدہ کرے گی۔ ہر سیارے کو 24 گھنٹے تک مسلسل اسٹڈی کیا جائے گا اور یہی عمل 10 بار دہرایا جائے گا۔ مشن کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ...
پاکستان میں اس ماہ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جو دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں مسلسل 2 دن منائی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں تعطیلات ایک قومی موقع اور ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی شیڈول میں یہ تاریخیں پہلے سے مقرر تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 26 دسمبر کو ملک بھر کے مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل دی جائے گی، جو خصوصی طور پر اسی کمیونٹی کے لیے مختص ہے۔ یہ دونوں تعطیلات کابینہ ڈویژن کے سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں، جس میں...
پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 مفاہمتی یادداشتیں اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے اور معدنیات اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ان دستاویزات پر ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں آنے والے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے، جن کی وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان پیٹرولیم کی تلاش کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی. ان معاہدوں میں ایسٹرن آف...
نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم کل اپنے کوچ سلمان بٹ کے ساتھ کراچی پہنچیں گے۔ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے محمد یاسر سلطان بھی نیشنل گیمز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق واپڈا سے ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سخت حریف تصور کیے جارہے ہیں۔ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔ نیشنل گیمز میں جیولین تھرو کا ایونٹ 8 دسمبر کو...
3 سالہ ابراہیم بھاگتے ہوئے اپنے والد کے پاس جانے لگا اور اچانک مین ہول میں گرگیا۔ ننھے ابراہیم کی والدہ کے چیخنے چلانے پر رش لگ گیا اور قریب کھڑے افراد نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی، جائے حادثہ پر موجود لوگ گٹر کے گرد جمع ہوکر بچے کی تلاش میں مصروف ہوگئے، تاہم ابراہیم کو نہ بچایا جاسکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ننھے ابراہیم کی کھلے مین ہول گرنے کی دلخراش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب پیش آئے اس سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم اپنی والدہ کے ساتھ ڈپارٹمنٹل اسٹور سے باہر نکلا...
کراچی(نیوز ڈیسک)معیشت کے لیے مقامی تیل و گیس کے شعبے سے مزید ایک خوشخبری سامنے آگئی۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے تحت ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلات پر مشتمل خط پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔ خط کے مطابق پی پی ایل نے 25 فیصد شراکت داری حصہ اور آپریٹرشپ ترکیہ...
ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں وہ تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جو جسمانی کمزوری کے باعث کسی بھی شہری کو مکمل زندگی گزارنے سے روکتی ہیں۔ لیکن آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یہ دن محض ایک رسمی کارروائی محسوس ہوتا ہے کیونکہ شہر میں سہولیات کی وہ بنیادی شکل بھی میسر نہیں جو ایک معذور شہری کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی گلیاں، بازار، عوامی دفاتر اور پبلک پوائنٹس وہ تمام بنیادی تقاضے پورے نہیں کرتے جو کسی بھی بیسٹ پریکٹس شہر میں معذور افراد کے لیے لازمی سمجھے جاتے...
معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔آمنہ یوسف جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ...
بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور دیگر اولاد اپنی والد کی وراثتی جائیداد سے محروم ہوگئی ہے۔ دھرمیندر کا لدھیانہ میں واقع گھر جو کروڑوں روپے مالیت کا ہے اب ان کے بچوں کی ملکیت نہیں رہا۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی زندگی کے دوران 2.5 ایکڑ زمین اور وراثتی گھر اپنے چچا کے پوتوں کو تحفے میں دے دیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے والد کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کیا اور اس جائیداد کے قانونی کاغذات 2015 میں دستخط کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی...
واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں بچے کو مین ہول میں گرتے دیکھا جاسکتا...