2025-10-16@21:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 72081
«بجے کے بجائے»:
(نئی خبر)
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔ اسحاق ڈار کے دو عہدے رکھنے کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا، کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔ عدالت نے وکلاء سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، ایران اور ترکیہ میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے ہے...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مذہبی جماعت کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزمان کا 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزمان پر پولیس اہکاروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان میں محمد طارق ، شاہد علی ، جہانگیر بابر ، علی رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریباً 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔" انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔ گووندا نے دہائیوں تک چلنے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
اپنے ایک انٹرویو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ میں ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کی مخالفت کرتا ہوں جو لبنان کے محاذ پر تناؤ میں اضافے یا جنگ کے شعلوں کو تیز کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار لبنانی اخبار "الجمہوریہ" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے انعقاد کا ایک موثر قانون ہے اور اسی کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ اس قانون کا مطلب ہے کہ لبنان میں ووٹ ڈالا جائے گا اور جو کوئی بھی ووٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز کے بعد افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جن میں جعلی اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف افغان اور بھارتی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور بھارتی میڈیا افغان جارحیت کو پاکستان سے جوڑ کر جھوٹی خبریں پھیلانے میں سرگرم ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ایک پاکستانی ٹینک پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حقیقت میں...
سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 67 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں متعدد جھڑپوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ گروپ ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 33 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشتگردوں کا خاتمہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپنوام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دستے نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ...

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے قاہرہ میں ملاقات،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے) دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے اندر تقریباً 6.2 کھرب ٹن ہائیڈروجن موجود ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر آئندہ ایک ہزار سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک پوری دنیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ قدرتی ہائیڈروجن زیرِ زمین پانی اور آئرن سے بھرپور معدنیات کے درمیان ہونے والے کیمیائی ردعمل کے نتیجے میں بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اسے کامیابی سے نکالا جائے تو یہ ہائیڈروجن روایتی “گرے ہائیڈروجن” اور فوسل فیول کے مقابلے میں ایک صاف اور کم کاربن والا توانائی کا متبادل فراہم کر سکتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک تحقیق کے مطابق اگر زمین کے ان مجموعی ذخائر کا صرف 2...
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
پاکستان پہلی بار سعودی عرب کے فنکاروں کی میزبانی کرے گا جو ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے کراچی پہنچیں گے۔ یہ میلہ 31 اکتوبر سے 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق اسے دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی فیسٹیول قرار دیا جا رہا ہے۔ 141 ممالک کے فنکاروں کی شرکت فیسٹیول میں 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جن میں 37 افریقہ، 41 ایشیا، 36 یورپ، 13 شمالی امریکا، 11 جنوبی امریکا اور 3 اوشیانا سے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں لیبر اصلاحات: غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئے دور کا آغاز یہ 7 ہفتوں پر مشتمل میلہ 45 تھیٹر پرفارمنسز، 60 میوزک شوز، 25 ڈانس نمائشوں، 6...
افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئےاقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں،یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم لال اکبر کی درخواست پر سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوا دیا۔سماعت جمعرات کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور سزا کے تعین سے متعلق مختلف نکات پر سوالات اٹھائے۔وکیل اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ چرس برآمدگی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا طریقہ کار 2021 سے تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے ایک کلو...
مودی حکومت پر امریکی ٹیرف کا دباؤ بھاری پڑ گیا، بھارت نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو کر روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل لینے پر خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے قابل نہیں، مگر جلد ہی یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے...
لندن: برطانوی جریدے دی گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کی غیر معمولی سفارتی مہارت اور بردباری کی کھل کر تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ امن سربراہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع اور بعض اوقات بے ساختہ رویے نے کئی عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا، لیکن صرف شہباز شریف وہ رہنما ثابت ہوئے جنہوں نے صورتِ حال کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ماحول کو خوشگوار بھی بنا دیا۔ دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے بعض مواقع پر غیر رسمی حرکات کیں۔ اطالوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے تقریر روک دی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا مائیک خود سنبھال لیا اور کینیڈا کے وزیراعظم کو...
لندن میں گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد فونز کا سراغ نہیں ملا، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی تازہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ صرف مقامی سطح پر ہونے والی چھوٹی وارداتیں نہیں بلکہ ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو چوری شدہ فونز کو ہانگ کانگ، چین اور الجزائر جیسی عالمی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔ پولیس نے شمالی لندن میں حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 2 ہزار چوری شدہ موبائل فونز اور 2 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 49 لاکھ روپے) نقدی برآمد کی۔ یہ کارروائیاں اُن دکانداروں اور درمیانے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف – ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جب کہ وزیر خزانہ نے سعودی عرب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ منصوبوں میں تعاون کی درخواست کی۔ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے تاکہ طویل المدتی معاشی استحکام کو یقینی بنایا...
کراچی: جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، جس کے گلے میں چاقو پیوست تھا۔ 2 گھنٹے طویل نازک سرجری کے بعد چاقو کو محفوظ طریقے سے نکال کر مریض کی جان بچالی گئی۔ عبدالرحمٰن نامی 40 سالہ مریض عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ہے، جسے گھریلو تنازع پر سوتیلے بیٹے نے گردن کے نچلے حصے میں چاقو مارا تھا۔ مریض کو گزشتہ صبح جناح اسپتال (جے پی ایم سی) لایا گیا، جہاں ایکس رے سے انکشاف ہوا کہ چاقو اتنی گہرائی میں پیوست ہے کہ اس کا سرا دوسری جانب جلد کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد شعیب کی سربراہی میں ڈاکٹر فراست اور دیگر طبی ماہرین نے 2...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام، بھوک کے خاتمے اور غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےبھوک کے خاتمے، غذائی تحفظ کے فروغ اور پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے کے لیے قومی و عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم خوراک کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں سے "بھوک کا خاتمہ"کے مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کےلیے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔\932
سعودی عرب نے اپنی لیبر مارکیٹ میں ایسی بنیادی اصلاحات نافذ کی ہیں جنہوں نے غیرملکی محنت کشوں کے لیے روزگار، اقامت اور سفر کے نظام کو نئی سمت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات یہ تبدیلیاں وژن 2030 کے اہداف کے تحت متعارف کرائی گئیں تاکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ ڈیجیٹل معاہدوں کا شفاف نظام وزارتِ افرادی قوت و سماجی ترقی نے 2021 میں جو لیبر ریفارم انیشی ایٹو نافذ کیا، اس کے ذریعے اب غیرملکی کارکن ڈیجیٹل معاہدے کے تحت آجروں سے وابستہ ہیں۔ اس نظام نے انفرادی انحصار کو کم...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی اور عالمی امور پر تفصیلی غورکیا گیا۔ وزیراعظم نےبیرونی دوروں،ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا،اجلاس کے شرکا نے پاک فوج کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کابینہ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ،ہندوستان کی شرانگیزیوں اورخوارج کی کارروائیوں کا تفصیل سےجائزہ لیاگیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونےوالےافواج پاکستان کےجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،جبکہ انکےاہل خانہ سےمکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا،کابینہ ارکان نے اس...
نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر...
ایک گرفتار افغان دہشتگرد کے اعترافات سامنے آئے ہیں جس میں اس نے بتایا ہے کہ اسے کیسے پاکستان میں دہشتگردی کے لیے تیار کیا گیا۔ اگرچہ افغانستان دوسروں پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود دہشتگردی کی نرسری ہے، اور اس کے شہری دہشتگردی میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک افغان دہشتگرد امراللہ کے اعتراف جرم پر مبنی ویڈیو کلپ منظرعام پر آیا ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ اس کے والد کا نام سید عارف ہے جو کہ ایک ریٹائرڈ استاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیے افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج اس نے بتایا ‘میں مارکی خیل، ضلع...
ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد با اثر ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر معطل نہ کیا گیا، تو ’’اکثر ملزمان ملک سے فرار ہو جائیں گے‘‘، جس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور احتساب سے جڑی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ نیب نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ وہ...
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
جریدے ’دی وائر‘ کے مطابق مودی سرکار کے ریاستی جبر نے لداخ کے عوام کو ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ کو ریاستی درجہ دینے اور چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرا دیا۔ مزید پڑھیں: بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ یہ غلط فہمی دور کرے کہ علاقے میں حالات معمول پر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انصاف اور آئینی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں کے مطابق مودی حکومت دھمکیوں، گرفتاریوں اور فائرنگ جیسے ہتھکنڈوں سے عوامی آواز نہیں دبا سکتی۔ مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز پنجاب منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے مزدوروں کی صحت، ان کے خاندانوں کی فلاح اور بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے۔(جاری ہے) اسی لیے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہر مزدور اور اس کا خاندان معیاری طبی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ وزیر لیبراینڈ ہیومن ریسورسز منشا اللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدوروں کی اجرت کے تحفظ،...
کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز کپتان کی حاضر دماغی سے پرندوں سے ٹکرانے سے بچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن کی پرواز کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ لینڈنگ سے قبل فضا میں پرندوں کی بہتات ہوگئی تھی۔ دریں اثنا کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ہوا جس پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو گو اراونڈ کرنے کی ہدایت دی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے برڈ شوٹر کے ذریعے پرندوں کو کلئیر کیا گیا جبکہ لینڈنگ ایریا کلیئر ہونے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا۔ ترجمان پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی لینڈنگ اپروچ کے باعث کپتان نے طیارے کو گو آراونڈ کیا۔
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آمرانہ اقدامات اور ریاستی جبر کے خلاف لداخ کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کے مطابق، ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ کو فوری طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو مکمل آئینی حقوق حاصل ہوں۔ مقامی قیادت نے وزارت داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایک بھرپور عوامی مارچ نکالا جائے گا تاکہ مودی...
پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظِ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت زیر تعلیم ہونہار ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 70 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ تحفظِ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق تحفظِ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے۔ یہاں لاوارث اور گھر سے نکالے گئے ٹرانسجینڈر بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم کی سہولت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست وژن اور مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں فصل کی باقیات جلانے کا رجحان نمایاں طور پر کم ہونے لگا ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کسانوں نے فصل کی باقیات کو جلانے کے بجائے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے نہ صرف سموگ میں کمی آئی ہے بلکہ ماحولیات کے تحفظ کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔ فصل کی باقیات جلانے کے بجائے جدید طریقہ کار کا استعمال پنجاب میں پہلی بار کسانوں نے جدید مشینری کے ذریعے فصل کی باقیات کو محفوظ انداز میں جمع کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ 14 دیہاتوں کے 11 ہزار 205 ایکڑ رقبے سے...
ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پولیو مہم کے ابتدائی تین روز میں 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے،قومی انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 73 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 54 لاکھ 59 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، بلوچستان میں 21 لاکھ 18 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو...
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اٹھارہ نومبرتک منظور کر لی ہے-پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتا رنہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے- جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کیخلاف ایف آئی آر درج ہے،جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے ہمیں تو پتہ نہیں کتنی ایف آئی آر ز ہیں ہو سکتا ہے میرے خلاف بھی ہوں ، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے کی-
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزیز الجدعان سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (پی آئی ای) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیر اعلی نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وسطاعت سے درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی خیبر پختوںخوا نے نئے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔
لاہور: مذہبی جماعت کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کے اسپتالوں سے علاج معالجے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر درست اتھارٹی لیٹر نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔ بعد ازاں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مذہبی جماعت کی درخواست پر سماعت کی ، جو عثمان نسیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،لاہور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن...
اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے...
بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے سلیگام ڈنگر پورہ میں سیب کے بیسیوں درخت کاٹ ڈالے۔ بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، نامعلوم افراد نے باغ میں گھس کر سیب کے درخت کاٹ دیے۔درختوں پر سیب لگا ہوا تھا جو اتارے جانے کیلئے تیار تھا۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برسوں کی محنت کو راتوں رات تباہ ہوتے دیکھ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ سروے جاری ہے اور متاثرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں اور 11 ہزار اہلکار سرگرم ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں 58 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فلڈ سروے میں3لاکھ 68 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں جب کہ سروے ٹیموں نے 10لاکھ42 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 7 ہزار مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا ہے۔ لاہور: ایوان عدل کے قریب...
فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے،...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
ذرا ایک لمحے کو آنکھیں بند کیجیے اور سوچئے… اگر گھڑی کی سوئیاں کبھی وجود میں نہ آتیں، اگر دیواروں پر لٹکے کیلنڈر کے اوراق کبھی نہ پلٹتے، اگر لمحے اور ساعتیں کسی حساب کتاب میں قید نہ ہوتیں، تو زندگی کیسی ہوتی؟ شاید سورج کا طلوع محض ایک روشنی کا لمحہ ہوتا اور غروب محض ایک بچھڑتا ہوا سایہ۔ صبح اور شام کے بیچ کوئی لکیر نہ ہوتی، دن اور رات صرف احساس کی دھڑکن سے پہچانے جاتے۔ زندگی ایک ایسے دریا کی مانند بہتی جس کے کنارے نہ ہوتے، بس موجیں ہوتیں اور بے سمت روانی۔ ایسی دنیا میں انسان کا طرزِ حیات بھی مختلف ہوتا۔ دفتر جانے کی عجلت نہ ہوتی، امتحان کی گھنٹی نہ بجتی، کسی...
سیالکوٹ: تھانہ قلعہ کالر والہ میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا...
پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی مؤثر پیروی کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے 2 سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کر دیا، رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید اسپیشل پراسیکیوٹر تعنیات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسپیشل پراسیکیوٹر مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر درج کیسز میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں پراسیکیوٹرز انسداد دہشتگردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے زندگئی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا...
آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
الجبیل(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں جاری جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ کل جمعے کے دن ایونٹ کے دو فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جن میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے جذبے سے سرشار اور بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔ جے سی ایل ٹی 12 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کا فائنل نقی الیون اور اے ایل سی سی الیون کے درمیان ہو گا جبکہ پرائم ڈویژن کا فائنل شاہین الیون اور ایگل سی سی الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پریمیئر ڈویژن کی 14 اور پرائم ڈویژن کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جس سے واضح ہے کہ الجبیل میں...

’کے ایس ریلیف‘ کی جانب سے ’بَثراء‘ مہم کا آغاز، بیرونِ ملک دیہی چھوٹے پروڈیوسرز کنندگان کو بااختیار بنانے کا منصوبہ
سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے آج ریاض میں بَثراء (بیج) نامی ایک نئی عالمی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد مملکت سے باہر چھوٹے پیمانے پر دیہی پروڈیوسرز کو بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر نائب وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر منصور بن ہلال المشیطی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ آج ہم بَثراء پہل کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں، جو اس پختہ یقین سے جنم لیتی ہے کہ حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب انسانوں کو خود اپنی زندگی سنوارنے کے قابل بنایا جائے۔ یہ پائیداری کا وعدہ ہے اور اس...
پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت...
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں...
راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ بی بی غیرت نام قتل کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی گئیں جس کے بعد چاروں ملزم کچہری سے فرار ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے عبوری ضمانتیں خارج کیں، ملزمان امیر خان، گل بادشاہ، آصف میر اور اجمل خان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔ عدالت نے ان چاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ طلاق کے بعد دوسری پسند کی شادی کرنے پر والد، سسر اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا تھا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا، 13 ملزمان جیل میں ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی. ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن کیجانب سے وائس میچنگ کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکیوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کیلئے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کیوجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف کیس کی سماعت...
آسٹریلوی سوئمر آریارنے ٹٹمس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے، 10 برس ملک کو دیے۔ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آریارنے ٹٹمس کا کہنا تھا کہ کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا میں...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ نے عالمی ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کر نے کی اپیل کی ہے ۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ٹیکنالوجی کے لیے خصوصی سفیر امن دیپ سنگھ گل نے دبئی میں جاری ٹیکنالوجی اور اے آئی نمائش ’’جیٹیکس گلوبل‘‘ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے کے لیے عالمی تعاون اور مؤثر حکمرانی ناگزیر ہیں۔بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً 5.5 ارب افراد انٹرنیٹ سے منسلک تھے، جو 2023 کے مقابلے میں 22 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ہے تاہم رپورٹ میں واضح کیا...

شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) سپیکر قومی اسمبلی نےمبارک زیب سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔سپیکر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور سکیورٹی اداروں کو...
فلسطینی ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسرائیلی حراست میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو تشدد کے بعد سروں پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسرائیل سے غزہ پہنچنے والی 90 فلسطینی شہدا کی لاشوں کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بیشتر شہدا کے ماتھے پر گولیوں اور بعض کے گلے پر پھانسی کے نشانات موجود ہیں، کئی کے ہاتھ پر ہتھکڑیوں اور جسم کے دوسرے حصوں پر زخموں کے نشانات ملے ہیں۔ عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کی سہولت کاری میں حماس کی جانب سے کچھ یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا گیا ہے، جو جنگ کے دنوں میں غزہ میں مارے گئے...
لداخ میں مودی حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف عوام نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا –بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق، ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور آئینی چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے-مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی یہ سوچ غلط ہے کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ عوام جب تک اپنے آئینی حقوق حاصل نہیں کر لیتے، احتجاج جاری رہے گا-احتجاج میں شامل سونم وانگچک سمیت تمام گرفتار افراد کی رہائی بھی مطالبات کا حصہ ہے-
انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز (IIA) نے عبداللہ صالح الشبیلی کو گلوبل آڈٹ کمیٹی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مرکز واشنگٹن ڈی سی میں قائم ہے۔ عبداللہ الشبیلی اس وقت سعودی اتھارٹی آف انٹرنل آڈیٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور عرب کنفیڈریشن آف انٹرنل آڈیٹرز کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کی سماجی رہنما رانیہ معلیٰ کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا یہ تقرری سعودی عرب کی آڈٹ اور گورننس کے شعبے میں عالمی سطح پر حاصل کردہ ترقی یافتہ مقام اور اعتماد کی عکاس ہے۔یہ فیصلہ عالمی پیشہ ورانہ برادری کے سعودی ماہرین پر اعتماد اور مملکت کے اس کردار کو...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیواری پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہو گئے، کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا، نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث متعدد بااثر ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں، لہٰذا ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ فوری طور پر معطل نہ کیا گیا، تو ’’اکثر ملزمان ملک سے فرار ہو جائیں گے‘‘، جس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور احتساب سے جڑی کارروائیاں متاثر ہوں گی۔ نیب نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ...
جنوبی وزیرستان لوئر کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کے ملازمین گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ موجودہ صورتحال کے سبب ملازمین اور ان کے اہلخانہ سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں اسپتال کی مرمت تک کے پیسے بھی جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ مقامی قبائل اور اسپتال کے عملے نے خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور: پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا...
خوبرو اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو امریکا میں ایوارڈز کی تقریب میں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ نامور اداکارہ ہانیہ عامر تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں اور اپنے مخصوص، پُرکشش انداز اور مسکراہٹ سے دل جیتتی نظر آئیں، وہ نیلے رنگ کے ویلوٹ کے لباس میں نہایت دلکش لگ رہی تھیں، انہوں نے تقریب میں گلوبل اسٹار ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ تاہم شو کے دوران ایک موقع پر ہانیہ عامر کو مداحوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، ہیوسٹن میں منعقدہ تقریب میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، جیسے ہی ہانیہ عامر وہاں پہنچیں، مداح ان کی...
اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو بتایا ہے کہ حماس کے پاس مزید یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ امریکی میڈیا نے 2 اسرائیلی اور ایک امریکی عہدے دار کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس کی جانب سے لاشوں کی بازیابی کے لیےخاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ امریکی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کے بغیر غزہ معاہدہ اگلے مرحلے میں نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کرسکتے تھے۔ باقی مغویوں کی لاشیں تلاش کرنے کےلیے خصوصی...
ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
امریکی صدر نے پھر پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے، بولے اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اشارہ اُس ممکنہ ایٹمی جنگ کی جانب تھا جو بھارت اور پاکستان کے درمیان چھڑنے کے قریب تھی-
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے نصیبولعل کے گانے کو بلند آواز میں چلانے پر ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈرائیور نے سڑک پر عوامی مقام پر بلند آواز میں گانے بجائے جن کے بول تھے ’مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ای کی ظلم کمان لگا ایں‘۔ پولیس نے رکشہ میں نصب ساؤنڈ سسٹم کو ثبوت کے طور پر قبضے میں لے لیا ہے۔ "مینوں سوتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں ،، کی ظلم کماون لگا ایں" گانا سننے پر مقدمہ درج pic.twitter.com/m0WhqC1IjQ — Ahmad Warraich...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہو گیا ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے، حماس کو جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنا ہوگا، چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے...
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اینٹی اسموگ آپریشن جاری، 30 سے زائد بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار موٹروے کے اطراف 112 بھٹوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 77 بھٹے سفید دھواں خارج کر رہے تھے، 34 نان فنکشنل پائے گئے جبکہ صرف ایک بھٹے سے کالا دھواں نکلا۔ ای پی اے فورس 24 گھنٹے بھٹوں کی چمنیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ زیرو پولیوشن پالیسی پر عملدرآمد بلا امتیاز جاری ہے۔ موٹروے پر سفر کے دوران اگر کسی بھٹے سے کالا دھواں نظر آئے تو 1373 پر اطلاع دیں، ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ، جس میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی-محسن نقوی نے ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،،،، محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے،،،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریاستی رِٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیویارک میں ایک دلچسپ و عجیب اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جہاں جدید ٹیکنالوجی نے ایک بے زبان جانور کی زندگی بچا لی۔ایک بلی کا بچہ حادثاتی طور پر ایک زیرِ زمین پائپ میں جا پھنسا، جہاں تک انسانوں کا پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔ بلی کی مسلسل میاؤں میاؤں نے اردگرد کے لوگوں کی توجہ کھینچ لی اور مقامی ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو عملے نے فوری طور پر ایک ریموٹ کنٹرول کار کو ریسکیو مشن کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کھلونے کی اس کار میں ایک چھوٹا کیمرہ اور تیز روشنی نصب کی تاکہ پائپ کے اندر بلی کا پتا لگایا جا سکے۔ویڈیو دیکھیں: https://www.facebook.com/share/v/1BZ6XNQKd4/کار کو احتیاط سے...