2025-06-23@10:37:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2512
«بھی قیوم نظر»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، مگر خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کی بڑی مویشی منڈیاں سنسان پڑی ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر قائم شہر کی مرکزی منڈی میں قربانی کے بعد گہما گہمی کی جگہ ویرانی نے لے لی ہے۔ بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کر دی ہے، لیکن اس کے باوجود منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے ایام ختم ہوتے ہی شہری کم قیمت پر جانور خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ بھاری نقصان میں جا رہے ہیں۔ ایک بیوپاری نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک گھر میں بجلی کے 2 میٹرز کے معاملے پر حکومت کو قیمتی مشورہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا تو دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی کہ یہ فیک نیوز ہے، اب تو وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ...
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔ لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری، ہزاروں سکیورٹی گارڈز تعینات دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے معاشی حب کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہ پایا جا سکا۔فائربریگیڈ کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیلی، آگ نے فیکٹری سے متصل کپڑوں کے گودام اور پلاسٹک بنانے کی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لیا۔آگ سے ایک فیکٹری مکمل تباہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری فیکٹری مخدوش ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ بجھانے میں مصروف عملہ، 5 فائر فائٹرز زخمی ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں،...
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی بڑی تعداد سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہوں گی، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی سے خاطر تواضع کی جائے گی۔دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی...
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔ بجٹ کاحجم 17 ہزار 600 ارب مقرر:تنخواہوں میں 10فیصداضافہ کی تجویز
صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات کردی گئی جبکہ انفنٹری بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم نے پوزیشنیں سنبھال لی۔ احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ سخت صدارتی اقدامات پر گورنر نیوسم نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا۔ امریکا میں پُرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔ Post Views: 5
لاہور، کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام نے سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا بھی پلان تیار کر لیا ہے۔ ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہوں گی، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور کڑاہی سے خاطر تواضع کی جائے گی۔ دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جن افراد...
ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو 3 جون کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد امجد کا ایک...
فوٹو اسکرین گریپ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جنہوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیوجی شہیدی کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کےترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر بھی پاکستان نے اپنی روایت کے مطابق خیر سگالی اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ علامتی تقریب اس بات کی...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات ( جسے کاکا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کے والد نے اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔ درد اور عدم یقین سے بھرپور ان کے اس بیان نے پورے پاکستان میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمر حیات کو اسلام آباد میں 17 سالہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سے جڑی ہوئی ایک وائرل ویڈیو کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس نے تیزی سے پورے پاکستان کی توجہ حاصل کرلی، اور بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ اپنے انٹرویو میں، عمر حیات کے والد، امجد جاوید، جو محکمہ زراعت میں 16ویں...
عوام کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے شینا زبان میں اپنا پہلا میوزک ویڈیو ’کرے کرے‘ جاری کر دیا ہے۔ گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ مقامی گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی سلمان پارس ہی نے کی ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود علی ظفر نے علی مصطفیٰ کے اشتراک سے انجام دی ہے، جبکہ گیت کے بول ظفر وقار تاج نے تحریر کیے۔ علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے...
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، صفائی کارکن جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں اور گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں سرگرم ہیں، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے کیوں کہ پردیسی آبائی...
منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی طرح ہندوستانی فتنوں کو بھی شکست فاش ہوگی، پوری قوم شہداء اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوجستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر گئے، شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو...
عید الاضحیٰ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو راحت فراہم کی۔ یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ ضلع باجوڑ میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جس سے شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شدید گرمی کے بعد ہونے والی اس بارش نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، اور لوگوں نے موسم کی اس تبدیلی کو قدرت کا انعام قرار دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس...
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی (E3) آئندہ ہفتے واشنگٹن کے ساتھ ملکر ایک ایسی قرارداد کی حمایت کرنیوالے ہیں، جس میں ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد کی حمایت نہ کریں، ورنہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: "یاد رکھیں! یورپ ایک اور اسٹریٹیجک غلطی کرنے جا رہا ہے، ایران اپنے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دے گا۔" یہ بیان ایسے وقت...
برطانیہ میں ہونیوالے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت غزہ میں جاری سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے جواب میں تل ابیب کیخلاف اقتصادی و اسلحہ جاتی پابندیاں عائد کرنے سمیت اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدے کی معطلی کی بھی خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ "62 فیصد برطانوی، اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں جبکہ 65 فیصد اس کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہتے ہیں اور 60 فیصد برطانوی شہری، اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بھی معطل کر دینا چاہتے ہیں" یہ اعداد و شمار برطانیہ میں ہونے والے یونڈر کنسلٹنگ (Yonder Consulting) نامی شماریاتی ادارے کے ایک نئے سروے کے نتائج پر مبنی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے...
ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا...
تین ہسپانوی مسلمانوں عبداللہ رافائیل ہرنانڈیز مانچا، عبدالقادر حرقاسی اور طارق روڈریگز نے سات ماہ کے طویل سفر کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کی سعادت حاصل کی، اور یوں صدیوں پرانے اندلسی مسلمانوں کی روایت کو زندہ کر دیا۔ یہ روح پرور سفر اکتوبر 2024 میں اسپین کے صوبے اندلس سے شروع ہوا۔ عبداللہ ہرنانڈیز نے اسلام قبول کرتے وقت 35 سال قبل جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کرتے ہوئے گھوڑے پر سوار ہوکر مکہ جانے کا عزم کیا۔ سفر کے دوران انہوں نے 6,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا، جس میں پیرنیز، برف سے ڈھکے الپس اور بلقان کے پہاڑی علاقوں کو بھی پار کیا۔ مالی مشکلات کے باوجود، یہ قافلہ فرانس، اٹلی، سلووینیا، کروشیا،...
سٹی42: عید قربان کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لیے خوشیوں بھرے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے قربانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ نئے کپڑے، جوتے، عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے تاکہ یہ بچے بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور ڈائریکٹر ایڈمن وقار عظیم نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تہنیت چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بیورو میں ہر سال کی طرح اس بار بھی بچوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تاکہ انہیں اپنائیت...
فلسطین میں عیدالاضحیٰ کا پہلا دن بھی دکھ، خون اور تباہی کا پیغام لے کر آیا، جب اسرائیلی افواج نے غزہ پر فضائی حملے اور زمینی فائرنگ جاری رکھتے ہوئے کم از کم 42 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں جاری رہے، جن میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا پر شدید حملے میں 11 افراد موقع پر شہید ہو گئے، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں سے بھی شہادتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب فلسطینی عید کی نماز کے لیے تیار ہو رہے تھے یا عید کے پہلے روز کی...
عوام کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مداحوں سے کیا وعدہ پورا کرتے ہوئے شینا زبان میں اپنا پہلا میوزک ویڈیو ’کرے کرے‘ جاری کر دیا ہے۔ گانے میں گلگت بلتستان کی خوبصورتی، روایات اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ مقامی گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی کمپوزیشن بھی سلمان پارس ہی نے کی ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری اور پروڈکشن خود علی ظفر نے علی مصطفیٰ کے اشتراک سے انجام دی ہے، جبکہ گیت کے بول ظفر وقار تاج نے تحریر کیے۔ https://www.instagram.com/reel/DKj2zYeNQYi/ علی ظفر نے اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے...
چین میں کچھ عرسے سے ایک عجیب و غریب رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے تحت بیروزگار نوجوانوں کرائے کے دفاتر میں کام کرنے کا بہانہ کرنے کے لیے فیس ادا کرتے ہیں اور اس میں انہیں کوئی مالی فائدہ بھی نہیں ہوتا بلکہ الٹا پیسے بھرنے پڑتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ شادی کے لیے پیسے ادھار لیں گے! ایسے نوجوان کچھ جعلی کمپنیوں کو ادائیگی کرتے ہیں تاکہ وہ جھوٹ موٹ کی نوکری کرسکیں جس کے لیے انہیں 4 تا7 امریکی ڈالر روزانہ اس کمپنی کو دینے ہوتے ہیں۔ یہ کمپنیاں کسی کو بھی مختلف کام کرنے والے ماحول کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور ان کے لیے...
عید الاضحیٰ پر ہر خاص و عام ذائقے بھرے گوشت کا لطف اٹھاتا ہے، لیکن ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال سے لیکر اس کا گوشت کھانے تک کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جو بے احتیاطی کے باعث آپ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ پر قربانی سے لیکر کھانے پکانے تک کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی بھی کریں قربانی کے بعد اس کا گوشت بھی کھائیں لیکن کچھ باتوں کا خیال کرتے ہوئے۔ ڈاکٹر سمن ندیم اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ عیدقرباں میں شہری صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں متوازن غذا کااستعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ گوشت کا غیرمتوازن...
میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)ہر سال کی طرح، اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے ایک شاندار، رنگا رنگ اور دلوں کو جوڑنے والا چاند رات فیسٹیول منعقد کیا ۔ جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت روایت بنتا جا رہا ہے۔ اس سال کا فیسٹیول خاص طور پر یادگار رہا، جہاں تقریباً 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً 50 اسٹالز اور فوڈ ٹرکس پر مشتمل اس ایونٹ میں ہر عمر کے افراد کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی دن بنا گیا۔ بچوں کے لیے سپر ہیروز کی لائیو اپیرنس، بیلون ٹوسٹنگ، اور خصوصی عیدی گفٹس نے ایونٹ کو ایک خوشگوار تجربہ بنا دیا۔...
بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں شہری مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔ پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانور کی قیمتوں میں تیس سے چالیس ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ شہری عین وقت تک جانوروں کی قیمتوں میں...
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، مگر سندھ جیسے صوبے میں، جہاں ناخواندگی کی شرح پہلے ہی تشویشناک حد تک بلند ہے، وہاں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ اسکولز کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد رپورٹس نے یہ انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ ایسے ہیں جو نہ صرف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں بلکہ سرکاری خزانے سے باقاعدگی سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2024 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5,000 گھوسٹ اساتذہ کی شناخت کی گئی، جن میں سے بعض بیرون ملک مقیم تھے اور دو سال سے زائد عرصے سے اپنے اسکولز نہیں گئے، مگر...
ثنا یوسف چترال سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت، تخلیقی اور خودمختار نوجوان لڑکی تھی جو سوشل میڈیا پر سرگرم تھی اور ایک بااثر ڈیجیٹل کریئیٹر کے طور پر ابھر رہی تھی۔ مگر بدقسمتی سے اس کی زندگی کا اختتام ایک ایسے المیے پر ہوا جو صرف ذاتی سانحہ نہیں بلکہ ایک گہری سماجی بیماری کی علامت ہے۔ ثنا کو ایک 23 سالہ نوجوان عمر حیات نے صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس نے اس کی دوستی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قاتل کا اعتراف، رینٹ کی گاڑی، تحائف ٹھکرانے کا رنج یہ معاملہ محض ‘غیرت’ یا وقتی غصے کا نہیں...
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
غزہ عید الاضحیٰ کے روز بھی ماتم کدہ بن گیا،اسرائیلی طیارے نےخان یونس اور غزہ سٹی پر بم برسا دئیے،عید کے روز ایک ماں دو بیٹوں سے محروم ہوگئی۔ اسرائیل نےانسانیت کا علامتی مظاہرہ کرنابھی گوارا نہ کیا،عیدالاضحی کےموقع پر بھی نہتے فلسطینوں پر بموں کی بارش کردی،نہ عید کی نماز کی مہلت نہ قربانی کا کوئی وسیلہ،مظلوم فلسطینیوں کیلئے صرف زندہ رہنا ہی چیلنج بن گیا۔ اہلی عرب اسپتال پربمباری سےچارصحافی شہید ہوگئے،چوبیس گھنٹےمیں مزید سترفلسطینی شہید ہو گئے،شہدا کی مجموعی تعداد چون ہزار چھ سو ستتر ہوگئی۔۔ دوسری جانب خان یونس میں مجاہدین نےاسرائیلی فوج پرگھات لگا کرحملہ کردیا،اسرائیلی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،اسرائیلی طیارے خان یونس کے اوپر نچلی پروازیں کرنے لگے۔ اسرائیلی طیاروں نےبیروت پر...
پشاور: جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، قیمتیں کم ہونے کے انتظار میں شہری مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیتمیں بھی ہر سال بڑھتی جارہی ہیں، امسال بھی جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا۔ پشاور کی مویشی منڈیوں میں بڑے جانور کی قیمتوں میں تیس سے چالیس ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ شہری عین وقت تک جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کرتے رہے لیکن آخری تین دنوں میں جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، بڑے جانور کی قیمت دو لاکھ سے تجاوز کرگئی اور اسی طرح چھوٹے...
عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کےلیے بھی نرخ بڑھا دیے جبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قسائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قسائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔ پیشہ ور قسائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قسائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قسابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10 ہزار، گائے 18 ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6...
زاہداقبال رانا: شہر بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، قربانی کے جانوروں کے بعد اب شہریوں کی توجہ چھریوں، ٹوکوں اور دیگر آلات قربانی کی خریداری اور تیز کرانے پر مرکوز ہے۔ بازاروں میں چھریوں اور ٹوکوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی چھریاں تیز کروا رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بخوبی انجام دی جا سکے۔ دکانداروں کے مطابق اس بار پہلے کی نسبت رش زیادہ ہے لوگ نہ صرف نئی چھریاں خرید رہے ہیں بلکہ پرانی چھریاں اور ٹوکے بھی تیز کروانے آ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت ہے اور اس کے لیے تیاری بھی عبادت کا حصہ ہے اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جون 2025ء) عالمی حدت میں اضافے سے سمندروں کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے جن میں مونگے اور مچھلیوں کے ذخیرے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ 9 جون سے فرانس میں شروع ہونے والی اقوم متحدہ کی سمندری کانفرنس میں اس مسئلے سے نمٹنے اور سمندری ماحولیاتی نظام کو تحفظ دینے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔فرانس کے شہر نیس میں 13 جون تک جاری رہنے والی اس کانفرنس (یو این او سی 3) میں سمندروں کو درپیش شدید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے پر غورخوض ہو گا جس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب اس ضمن میں جتنا نقصان ہو چکا ہے اس کا ازالہ...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار...
جون 2025ء کا یہ مہینہ ، عید الاضحیٰ سے قبل،تین پاکستانی خواتین کے لیے عجب خبریں لے کر طلوع ہُوا ہے ۔ اِن خبروں میں وطنِ عزیز کی مستورات کے لیے حوصلہ افزائی بھی ہے اور حوصلہ شکنی بھی ۔ مثال کے طور پر حنا ارشد وڑائچ صاحبہ ۔ محترمہ حنا ارشد کا تعلق سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ ) سے ہے ۔ وہ نون لیگی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ اُن کے والد صاحب مرحوم ، ارشد جاوید وڑائچ، سمبڑیال سے نون لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی تھے : مقامی سیاست کا ایک نہائت مقبول اور معروف نام ۔ ناگہانی طور پر ارشد جاوید وڑائچ اللہ کو پیارے ہو گئے تو اُن کی جگہ اُن کی صاحبزادی ، محترمہ حنا...
شہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے عالمی یوم ماحولیات 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یو این ہبیٹٹیٹ، والڈ لائف، موسمیاتی تبدیلی اور گرین مارگلہ ہلز فرینڈ سمیت سینی ٹیشن، انوائرمنٹ ونگ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد شہر میں گرین ایریاز، ماحول دوست شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی...
آب رسانی کے محکمہ کا کہنا ہے کہ یوم ترویہ کے موقع پر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر سسٹم کے ذریعے نکالے جانے والے پانی کی مقدار 980,633 کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ یہ کوشش اس جامع آپریشنل پلان کا حصہ تھی جو حج کے موسم میں پانی کی انتہائی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماہ ذی الحجہ کے آغاز سے یوم ترویہ تک مجموعی طور پر 6,899,177 کیوبک میٹر پانی نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچ گئے حجاج کو محض وافر پانی ہی فراہم نہیں کیا گیا بلکہ اتھارٹی نے پانی کے معیار اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا۔ اس کے لیے...
2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو...
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم، اجلاس سے نکال دیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) صارفین کے لیے 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ، بجلی سستی کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپرا کے فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وزارت توانائی نے تحفظات کا اظہار کردیا نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا ریلیف صارفین کو جون کے بجلی بلوں میں ملے گا۔ آپ اور آپ کے...
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملیر جیل کے قیدی فرار ہوتے ہوئےکینٹین سے لاکھوں روپےکا سامان بھی لوٹ کر لےگئے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ...
رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں مقتولہ کے والد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واقعے کی تفصیلات بتائیں اور قتل کے وقت گھر میں موجود اپنی ہمشیرہ (ثنا کی پھوپھو) کا عینی مشاہدہ بیان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف چترال میں سپرد خاک 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے ثنا یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر دوستی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، اور بار بار انکار کے بعد اس نے...
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین ایک مرتبہ پھر اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔اداکار اکثر و بیشتر انٹرویوز میں اس قسم کے بیانات دیتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آتے، ایسے میں ان کے مداح اور دیگر صارفین سوشل میڈیا پر ان کی تصیحح بھی کرتے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے چار شادیوں پر کھل کر اپنی رائے دی، اداکار نے کہا کہ میں ذاتی طور پر چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں، میں نے جس سے محبت کی اسی سے شادی کی، اب کسی اور عورت کو دیکھنے کا سوال ہی...
اداکارہ و ماڈل حوریا منصور کا کہنا ہے کہ وہ شریک حیات کے طور پر ایسا شخص چاہتی ہیں جو زندگی کے ہر پہلو میں توازن رکھتا ہو۔ انہوں نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ شادی سے متعلق سوال پر حوریا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور وہ فی الوقت شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہیں۔ جب شریکِ حیات کے انتخاب کی بات آئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو زندگی کے ہر پہلو میں توازن رکھتا ہو۔ ان کے مطابق لڑکا صرف پریکٹیکل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی سے جانداروں کی بہت سی انواع کے علاوہ انسانی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دنیا میں ہر سال 400 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے جس کی نصف مقدار صرف ایک مرتبہ استعمال ہوتی ہے اور صرف 10 فیصد کو دوبارہ کام میں لایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، ہر سال پلاسٹک کا 19 تا 23 ملین ٹن کچرا آبی ماحولیاتی نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔ اگر اسے روکنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک اس کچرے کی مقدار میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ Tweet URL پلاسٹک کرہ ارض کے ہر کونے کو آلودہ کر رہا ہے۔(جاری...
ٹک ٹاکر 17 سالہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دی ہے اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خوبصورت اداکارہ عائزہ خان جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔ جس میں اداکارہ عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو، کبھی بھی سوشل میڈیا پر...
سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ، پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر ہوگیا ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ویزا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے سب سے آسان ملک جرمنی ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟ یورپ جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانیوں کے لیے جرمنی وہ شینگن ملک ہے جو سنہ 2024 میں ویزا کی منظوری کے لحاظ سے سب سے آسان اور سازگار مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ شینگن ویزا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال 78,362 ویزا درخواستیں جمع کروائیں جو کہ سنہ 2023 کے مقابلے میں 9.61 فیصد کم ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اب بھی سب سے زیادہ شینگن ویزا درخواستوں کے لیے عالمی سطح پر...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی...
ایران میں دو پاکستانی مزدور قتل، مسلح افراد نے ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بہاولپور(سب نیوز )ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت...
ملیر جیل—فائل فوٹو کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے گزشتہ روز فرار ہونے والے 216 میں سے اب 102 قیدی گرفتار ہونا باقی ہیں۔جیل حکام کے مطابق واپس جیل میں آنے والے قیدیوں کی تعداد 114 ہے، مختلف تھانوں کی پولیس نے فرار قیدیوں کو گرفتار کر کے جیل پہنچایا ہے۔جیل حکام کے مطابق کچھ افراد کے اہلِ خانہ بھی انہیں واپس جیل لے کر آئے ہیں، واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔کراچی میں آئے زلزلے کے بعد قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی اور جیل پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا۔واقعےمیں 1 قیدی ہلاک جبکہ جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات...
نوجوانوں میں ذیابیطس (ٹائپ 1 اور ٹائپ 2) دل کی بیماریوں اور ’قبل از وقت‘ موت کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ذیبیطس کے باعث اموات کی وجوہات میں انسولین کی پیداوار میں کمی، غیر صحت مند طرز زندگی، تمباکو نوشی، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور موٹاپا شامل ہیں۔ 40 سے زائد برس کی عمر کے افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جوانی میں ذیابیطس کا شکار ہونا بعد کی زندگی میں دل کے امراض اور اموات کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ سنہ 2000 سے سنہ 2020 تک جاری رہنے والی ایک طویل مطالعاتی رپورٹ میں 5...
لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی ۔ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل، پولیس آرڈر ترمیمی بل اورپنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل کی منظوری دیدی گئی ،اسٹیمپ ترمیمی بل، پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔ امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل اور لیڈز یونیورسٹی ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دی گئی،ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 کی منظوری بھی دیدی گئی ۔ اسی طرح نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل، ابوا یونیورسٹی فیصل آباد بل بھی منظور کرلیا گیا،موٹر وہیکل بل، پنجاب آرمز ترمیمی بل، جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل ، اینٹی ٹیررازم ترمیمی بل...
نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کی خواہش کے جواب میں نہ کرنے پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے ان کی رہائش گاہ کے اندر قتل کردیا تھا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ذرائع نے کہا کہ ملزم عمر حیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا، پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پر فار چونر گاڑی ساتھ لایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پھول پیش کرنےکے بعد فائرنگ کی‘ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی ...
ایران کے معروف تجزیہ کار حنیف غفاری نے اپنے تجزیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپ روز بروز جنگ کے خطرے سے قریب ہوتا جا رہا ہے اور اب وہاں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے جبکہ یورپی ممالک ممکنہ جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ کے امور کے ماہر اور تجزیہ کار حنیف غفاری اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں: "یورپ میں ڈیٹرنس کی جگہ جنگ نے لے لی ہے۔ پولینڈ اور بالٹک ممالک بیرونی خطرات کے مقابلے میں اپنی حفاظت کے لیے یورپی یونین کی سرحدوں پر ٹینک تعینات کر رہے ہیں اور مائنیں بچھانے میں مصروف ہیں۔ اس دورا لتھوانیہ نے اپنے تعلیمی نصاب میں فوجی کتابوں کا...
قیدیوں کی جانب سے جیل سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے چھینے جانے والی 2 ایس ایم جیز کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کون سے قیدیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ، فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہوگئی، 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 قیدیوں کو گرفتار کرکے...
عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔تھانہ سمبل پولیس نے سخت سکیورٹی میں ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی۔
—فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے 2 روز قبل فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد گرفتار قیدیوں کی تعداد 94 ہو گئی۔جیل حکام کے مطابق 122 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں، گرفتاری کےلیے آپریشن جاری ہے۔حکام نے کہا کہ رضا کارانہ طور پر واپس آنے والے قیدیوں کے ساتھ رعایت بھرتی جائے گی، مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری بھی لوٹ لیکراچی کی ملیر جیل سے فرار ہوتے وقت قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری کو بھی لوٹ لیا۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف...
اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پرایسکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کیا مگر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعدازاں...
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی...
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔...
اسلام آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس اندوہناک قتل پر ہر انسان افسردہ ہے۔ صارفین ثنا کے لیے انصاف اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں شوبز کے معروف ستارے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس مجرم کو انجام تک نا پہنچایا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں۔ If we do not take this to task this will not stop!! Show his face – make an example...
اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بیٹی کے قتل کی تفتیش کے دوران ان کے والد کا ویڈیو پیغام بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں وہ اس سانحے سے متعلق بات کرتے نظر آئے اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی۔ ثنا یوسف کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق چترال سے ہے اور سب جانتے ہیں کہ چترالی لوگ...
امریکا میں 2 چینی محققین پر خطرناک حیاتیاتی فنگس اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق33 سالہ یونکنگ جیان اور 34 سالہ زونیونگ لیو پر امریکی محکمہ انصاف نے سازش، اسمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ دونوں افراد چین کے شہری ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’فوزیریم گرامینیارم‘ نامی فنگس امریکہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جو گندم، چاول، مکئی اور جو جیسی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور انسانوں و مویشیوں کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا...
کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہوتے وقت قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری کو بھی لوٹ لیا۔ذرائع کے مطابق جیل سے فرار قیدیوں نے جیل کی کینٹین اور ڈسپنسری بھی لوٹ لی تھی۔ ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے دروازہ توڑا؟ملیر جیل کی بیرکوں سے قیدیوں کو عملے نے نکالا یا قیدیوں نے بیرک کا دروازہ توڑا؟ فرار سے قبل قیدی جیل کی ڈسپنسری میں رکھی ادویات اور دیگر سامان بھی ہمراہ لے گئے، کینٹین سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹا گیا۔ذرائع کے مطابق ملیر جیل کے سی سی ٹی وی کیمرے خراب اور ناکافی ہیں، جیل حکام نےمحکمہ داخلہ کو دسمبر میں کیمروں سے متعلق خط...
سوشل میڈیا پر الفتوں کے رنگ بکھیرنے والی ثنا یوسف دل میں ارمانوں کے انبار لیے اسلام آباد تو آئی مگر بے دردی سے قتل کر دی گئی۔میں نے ابھی کھیلنا ہے کودنا ہے، جھومنا ہے، گانا ہے، دکھی نہیں ہونا، مسکرانا ہے، مجھے جینا ہے اسلام آباد کے حسین رنگوں کی دل افروز ترنگ کے سنگ، میں نے محبتیں بانٹنی ہیں، اپنی باتوں کے دوش پر میں شوخ و چنچل ہوں، کیونکہ میں نے ابھی جینا ہے، بہت جینا ہے۔کچھ یہی سوچ کر چترال کی دلکش و دلفریب وادیوں سے اک پیاری، راج دلاری اور نازک اندام بچی شہر اقتدار کی دلفریب رعنائیوں میں آبسی۔ لیکن اس نازک پری کو کیا معلوم تھا کہ وہ اپنی حیات کی بہار...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔ قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقہ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا۔ مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی۔ پولیس پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے، کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا کے موبائلز کی کوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی۔ بعد ازاں...
آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور لوکل حکومت کی طرف سے ہماری ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آلائشیں نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 جو گاڑیاں جلائی گئی ہیں ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جو ناانصافی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر مارنا عام سی بات ہوگئی...
بھارتی حکام کے مطابق 2020ء کے بعد سے اب تک آرٹیکل 311 کے تحت 80 سے زائد ملازمین کو سکیورٹی یا قومی سلامتی پر خطرات کی بنیاد پر نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے آج تین سرکاری ملازمین کو عسکری تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا اور انہیں جیل بھیجا گیا۔ یہ کارروائی بھارتی آئین کے آرٹیکل 311 (2)(c) کے تحت انجام دی گئی، جس کے تحت ملازمین کو بغیر کسی رسمی انکوائری کے ریاستی "سلامتی کے مفاد" میں برخواست کیا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق برطرف ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر (ضلع اننت...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر کو پٹواریوں کی اسامیوں کےلئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں پٹواریوں کی اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اس کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کی بات ہے، پٹواری آفس میں لوگ خوار ہوتے ہیں، کیوں نہ میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو عدالت میں بلا لوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 1981ء سے پٹواریوں کے رولز نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پنجاب کے رولز کے تحت یہاں پٹواری...
پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کی وردی تبدیلی کی گزارشات وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کردہ ممکنہ نئی یونیفارم کا عکس بھی منظرعام پرآ گیا۔پولیس زرائع کے مطابق موسمیاتی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی یونیفارم کے لیے خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے.دوہزار چھ میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیل ہو گا۔
ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ، ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، نئی تعیناتی جلد کی جائے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر وزیر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی جیل واقع کی محرکات بتا سکے گی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا...
کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں 19واں زلزلہ 11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 رہی جبکہ گہرائی 11...
کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں کی تعداد میں قیدی فرار ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مفروروں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد بہت سے سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جیسا کہ ان قیدیوں کو پھر سے کیسے پکڑا جائے گا، کیا اس نوعیت کا زلزلہ آیا جس سے دیواروں میں دراڑیں پڑگئی ہوں یا پھر وہ حاضر ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت تھی؟ کیا مفرور قیدیوں کو دوبارہ پکڑنا ممکن ہے؟ قانونی ماہر خیر محمد خٹک نے ملیر جیل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی قیدی جیل جاتا ہے اس کی انٹری ہوتی ہے اور اس کا بائیو ڈیٹا جیل کا ریکارڈ بن جاتا ہے...
—فائل فوٹو حکومت پنجاب نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلے سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور، چیئرپرسن سارہ احمد وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی مشکورپنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کر لی۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کے...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، ملیر جیل سے 216قیدی فرار ہوئے، کچھ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی. کراچی میں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ بیرکوں سے باہر نکالا جائے، تاہم زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے باہر نکالنا غلط تھا، کیوں کہ معمولی نوعیت کے جھٹکوں سے نقصان کے امکانات نہیں ہوتے، بلکہ یہ چھوٹے زلزلے جھٹکے اس اعتبار سے بہتر ہوتے ہیں...
— فائل فوٹو سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا کہنا ہے کہ قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں زلزلہ آیا تھا جس سے بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈی ٹوٹ گئی۔ قیدیوں نے جیل سے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ فرار قیدی سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کا ریگولیٹر نیپرا ہے، ہم نے وفاق سے کہا ہے کہ، کے الیکٹرک...
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز قتل کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا، جو خود بھی ٹک ٹاکر ہے، اُس نے گھریلو تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا یوسف کے گھر والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ والدہ بازار، والد اور بھائی غیر حاضر تھے، صرف مقتولہ کی پھوپھو گھر میں موجود تھیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ثنا نے غصہ نہ کرنے کو کہا اور پانی لانے کی بات کی۔ نوجوان پر تشدد، وکلا اور عوام نے ملزم...