2025-05-20@18:22:20 GMT
تلاش کی گنتی: 658

«ختم نہیں ہوا»:

(نئی خبر)
    نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مختلف شعبوں میں مہنگائی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں سب سے زیادہ جوتوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ 31.89 فیصد تک مہنگے ہوئے جب کہ کپڑے 15.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ جاری رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں کاٹن کا کپڑا 15.12 فیصد، وولن کپڑا 10.55 فیصد مہنگا ہوا۔ ریڈ میڈ گارمنٹس 9.5 جب کہ وولن ریڈی میڈ گارمنٹس کی قیمتیں 11.51 فیصد بڑھیں۔ درزیوں کے معاوضوں میں 8.5 فیصد، ہوزری کے شعبے میں ایک ماہ کے...
    جب آپ تالی بجاتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آخر اسکیوجہ سے مخصوص آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟ جب آپ اپنے ہاتھوں کو رفتار سے ایک دوسرے کے ساتھ ملاتے ہیں تو بہت سے عوامل فوری طور پر اس میں کارفرما ہوتے ہیں: 1)    ہاتھوں کا ٹکراؤ تالی میں ہاتھ ایک دوسرے کو طاقت سے مارتے ہیں جس کیوجہ سے ان کے درمیان ہوا پر دباؤ بنتا ہے۔ یہ عمل ایک شدید دباؤ کی لہر پیدا کرتا ہے، بنیادی طور پر ایک چھوٹی شاک ویو، جو ہوا کے ذریعے سفر کرتی ہے۔ 2)    ہوا پر دباؤ اور اس کا اخراج جب ہوا کو تیزی سے کمپریس کیا جاتا ہے اور پھر چھوڑ دیا جاتا ہے...
    مولانا عبدالحمید کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے، یہ سب ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت ہو رہا ہے، فرقہ واریت کو ابھارنے کی کوشش کی جارہی ہے ’را‘ سمیت بیرون ملک کی طاقتیں اس صورت حال کا باعث ہیں، اسکا فائدہ بھی انہی کو پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ خامیاں ہماری بھی ہیں، سیاستدان اور پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو اپنی حد میں رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے واقعات کو مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آپریشنز کی باتیں ہو رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کئی آپریشنز ہو چکے لیکن دہشتگردی ختم نہیں ہو سکی۔ مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے جس میں سیاسی عمائدین،...
    شرجیل میمن— فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے، بلاول بھٹو نے کہا کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ لوگ اور ان کی معیشت کے مسئلے کو آپ سیاست کہہ رہی ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کوئی عقلمند انسان ایسا بیان نہیں دے سکتا، میڈم آپ آئین پڑھ کر بیان دیں، آپ کا کوئی وفاق سے مسئلہ ہے تو گھر پر...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک...
     مقبوضہ کشمیرکے سرحدی علاقے کا ایک 23سالہ نوجوان یاسر حسن اور لڑکی 20 سالہ آسیہ بانو ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، ان دونوں کی دوستی اتنی بڑھ گئی کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہوگئے مگر شاید ان دونوںکے بزرگ اس شادی کے حق میں نہ تھے۔ ان دونوں نے پوری کوشش کی کہ دونوں خاندان ان کی شادی کے لیے تیار ہوجائیں مگر شاید ان کے والدین اپنے بچوں کی خوشی کو سماج کی روایات کے سامنے اہمیت دینے کو تیار نہیں تھے۔ جب یاسر حسن اور آسیہ بی بی ہر طرف سے مایوس ہوگئے تو اس جوڑے نے مشترکہ طور پر دنیا کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے کیے...
    بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کی روٹیٹنگ چیئرپرسن ژلیکا سیویانووچ نے دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سالوں کے دوران، دونوں فریقوں نے مساوات، باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، عملی تعاون کے ثمرات نمایاں ہوئے ہیں، اور مختلف حجم ، مختلف تاریخی و ثقافتی پس منظر اور مختلف سماجی نظاموں...
    مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں، چھاپے، قتل عام، گرفتاریاں اور دیگر ظلم و تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کچلنے ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ اور ان پر ظلم و تشدد کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی حقوق سلب ہیں اور کشمیریوں کو سرینگر میں جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کی بھی اجازت...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) برآمدات کے فروغ میں معاونت کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق تلوں کے بیجوں کی چین کیلئے برآمدات ایک سواناسی فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں سو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سیمنٹ کی برآمدات میں چھبیس فیصد اور زیورات کی برآمدات میں چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے مثبت اقدامات سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمدات...
    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی ایران کو اپنا دفاع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔ Post Views: 1
    یکم اپریل دنیا بھر میں ’اپریل فول ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ایک مقبول روایت بن گیا ہے۔  اپریل فول کا دن صدیوں سے مختلف ثقافتوں کے ذریعہ منایا جاتا رہا ہے۔ یہاں تک کہ جدید دور میں ٹی وی شوز اور میڈیا آؤٹ لیٹس بھی ناظرین کو سنجیدہ خبریں مذاق میں سناتے رہے ہیں۔ اگرچہ اپریل فول کا دن صدیوں سے منایا جا رہا ہے لیکن یہ کہاں سے شروع ہوا، یہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔  ایک نظریہ بتاتا ہے کہ اس کا آغاز 1582 سے ہوا ، جب فرانس میں جولین کیلنڈر کی جگہ گریگورین کیلنڈر آگیا، جس میں نئے سال کا آغاز یکم اپریل کے بجائے یکم جنوری ہوگیا۔...
    ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی جانب نہیں بڑھ رہا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے سوا ایران کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی ایران کو اپنا دفاع کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔
    غزل پھر وہی فکرِ جہاں اور ترا غم دونوں رات بھر دست و گریباں ہوئے باہم دونوں کھل رہا تھا کہ خزاں لے اڑی رنگت میری مجھ پہ اک ساتھ اتر آئے ہیں موسم دونوں مدتوں بعد سرِ شام ہماری آنکھیں آپ کی یاد میں برسی ہیں چھماچھم دونوں شوخ موسم کی ہواؤں کا مزہ لینے کو گھوم آتے ہیں چلو وادیِ نیلم دونوں کیسے معلوم ہو قاتل مر ادشمن ہے کہ دوست یعنی کرتے ہیں مری لاش پہ ماتم دونوں رنج و راحت کی طرح ساتھ رہا کرتے ہیں باغ میں خندۂ گل، گریۂ شبنم دونوں ایک مدت سے یہاں دشت میں آ کر صادقؔ بھول بیٹھا ہوں غمِ یار میں عالم دونوں (محمد ولی صادق۔کوہستان لوئر) ۔۔۔ غزل...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 17 خارجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاک فوج نے خود کی، اور اس میں کسی ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن کی جگہ کے قریب کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، اور قریبی بستیاں چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقامی افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خارجیوں نے عید پر...
    کراچی: کراچی: ہفتے کے روز سورج کو سال 2025 کا پہلا گرہن لگا تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوران سورج کو پہلا گرہن لگا، سورج گرہن کا آغاز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 51 منٹ پرہوا جبکہ اختتام شام 5 بجکر 44 منٹ پر ہوا۔ مجموعی طور پر سورج گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 53 منٹ پر محیط رہا،سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ تایم یورپ،ویسٹ افریقہ،نارتھ امریکا اور اٹلانٹک میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن کے عدم مشاہدے کے درپردہ نئے چاند کی پیدائش ہے، جس کی وجہ سے سورج گرہن کو دیکھنے والا ٹریک...
    کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔ مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔ اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) جمعے کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں جیسے کہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک محسوس کیے گئے۔ جمعے کو میانمار میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1,002 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,376 ہے۔ دنیا کے کئی ممالک، جن میں بھارت، انڈونیشیا، فرانس اور امریکہ شامل ہیں، نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
    سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔ وہ اس تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔  پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔ سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں۔ اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیسک ے مطابق دھماکے میں ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  
    لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کے امکانات ہیں۔ Tagsپاکستان
    کثیرالجہتی اداروں سے کچھ ممالک کی دستبرداری کے باوجود ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے، چین فرانس مشترکہ بیانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:پیرس معاہدے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین اور فرانس نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور فرانس نے ایک کثیر جہتی فریم ورک کے اندر اس دور میں بڑے چیلنجوں کا مناسب حل فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ کچھ ممالک سائنسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور کثیر الجہتی اداروں سے دستبردار ہو رہے ہیں، اس سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو گا اور ہم اپنے عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ دونوں فریقوں نے...
    کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، 17 افراد کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کر دی گئیں۔ بلوچستان میں پھر دہشت گردی؛ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد نے 6 افراد کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر...
    پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلیٰ ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں  ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے...
      3 مضامین میں اضافی نمبر دینے کا فیصلہ ، عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے مستقل چیئرمین نہیں لگ سکے بورڈ کی نااہلی سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، سردار شاہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں انٹر سال اول کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔انٹر کے طلبہ کے نتائج کا تناسب کم آنے کا معاملے پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا مینڈیٹ دیا، کمیٹی نے انٹربورڈ کے انفر اسٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑے کیے جبکہ کمیٹی نے امتحانی نظام...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔جیل ٹرائل...
      ملک بھر میں 952ترقیاتی کاموں کیلئے ٹھیکوں میں طے کوالٹی کا کام نہ ہوسکا، بریفنگ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جنید اکبر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میںاجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کے لیے بغیر لیب رپورٹس کے 11ارب روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23اور 2023-24کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔پی اے سی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ وزارت تجارت اور صنعت...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو کل ہوا ہے وہ اچھی پیش رفت ہے،راجہ صاحب اس پر مطمئن ہیں، سیکریٹری جنرل ہیں خان صاحب کے پریکٹسنگ وکلا میں سے ہیں جو وہاں پر خان صاحب کے کیس کرتے ہیں، وہ مطمئن ہیں یہ میرے لیے ٹھیک ہے، ٹھیک ہے اچھی پیش رفت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کافی عرصے سے جو ملاقات کا معاملہ تھا وہ تعطل کا شکار تھا، ٹھیک ہے دوبارہ اسٹارٹ لینے کے لیے ایک اچھی ڈویلپمنٹ ہے۔  سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ یہ بہت امپورٹنٹ ایشو ہے، اس میں ایک پہلو جو سب سے اہم...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پراسرار خاتون نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کے وقت ایک کے بعد ایک گھر کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر ہوا میں غائب ہوگئی۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی وہ عورت گلی میں داخل ہوتی ہے کتا اور گائے اسے دیکھ کر بھاگنے لگتے ہیں، عورت نارنجی رنگ کا لباس پہنی ہوتی ہے، جس کا چہرہ اسکارف سے ڈھنپا ہوتا ہے، اور اس کے پاؤں بھی کپڑوں کے چیتھڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ چونکہ خاتون کا چہرہ ڈھکا ہوا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ...
    معروف اداکار جاوید شیخ کے بیٹے اور اداکار شہزاد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر مشہور شخصیت کے بیٹے ہونے کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑا بلکہ بعض اوقات اس کا منفی اثر زیادہ محسوس ہوا ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران میزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے شہزاد شیخ نے اپنی جدوجہد اور انڈسٹری میں آنے کے تجربات پر بات کی شہزاد شیخ نے بتایا کہ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر کسی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے تو اس کے بچوں کے لیے کامیابی کا سفر آسان ہو جاتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک پلیٹ فارم ضرور مل...
    امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسرِنو نظرثانی کی جائے گی اس فیصلے کا بنیادی مقصد امریکہ کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ویزا پابندیوں کے حوالے سے مختلف معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلے سے پہلے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے گا مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ صدر...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہاکہ پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائےگی، فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا، امریکا میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفی دے دوں گا۔ حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف اہم مسائل پر اپنی رائے دی اور شہر کی ترقی کے لئے اقدامات کا اعلان کیا۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو آپ اتنا سنجیدہ نہ لیں، اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا، جہاں تک امن و امان کی صورت حال کا تعلق ہے اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں امن و امان کی جو صورتحال کا تعلق تھا ، اس کے بعد تحریک انصاف کی گورنمنٹ آئی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا فینامینا ہے کہ دہشت گردی کوئی بھی افورڈ نہیں کر سکتا اور نہ کوئی اپنے اوپر مسلط کر سکتا ہے۔  رہنما مسلم لیگ (ن) زاہد خان نے کہا کہ دیکھیں جی ایسا نہیں ہے...
    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ  پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔...
    امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ  پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیرملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گرین کارڈ ہولڈر کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر امریکا نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز سمیت منجمد فنڈز میں سے 5...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوا جبکہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایف بی آر کی ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی۔ تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیا۔ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کروانی ہوں گی جبکہ صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی  حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے ، ایف بی آر کی ود ہولڈنگ ٹیکس میں دو فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہیں ہو سکی ہے ۔  ذرائع آئی ایم ایف کا کہناتھا کہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہواہے ، تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیاہے ، سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کرانا ہوں گی،  صوبوں کو گندم خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد...
    فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس...
    اسلام آباد‘کوئٹہ (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں‘ اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنیوالوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پراتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت کی اس...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاک افغانستان لویہ جرگہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا بارڈر کھولنے کی کامیابی احتجاجی کوشش کا نتیجہ ہے، عید سے قبل طورخم بارڈر کھولنا ناگزیر تھا، جرگہ ارکان نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروباری شخصیات دیگر لوگوں کو مسائل کا سامنا تھا، تاجروں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا تھا، جرگہ ارکان نے طورخم  بارڈر کھولنے کیلئے گورنر کی کوششوں کو سراہا۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ آپریشن کافی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے، امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاقپاکستان نےحالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے بات ریاست کرتی ہے، محکمہ خارجہ کو صوبے کے کوئی ٹی او آر نہیں گئے، مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، ان کا فالو آپ نہیں ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ...
    نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب کہا کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں وزیر اعلیٰ...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کیلئے اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمت غیرمترقبہ ہے، یوم پاکستان پر غربت میں کمی، عدم مساوات اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ 23...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جذبہ جس نے پاکستان کو وجود بخشا، ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں، اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)ایک بھارتی کمپنی نے پانی حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو کہ کئی جگہوں پر نایاب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکوو (Akvo) نامی ایک کمپنی نے ایٹموسفیرک واٹر جنریٹرز (AWGs) نامی مشینیں بنائی ہیں۔ یہ مشینیں ہوا کی نمی سے پانی لے کر اسے پینے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ مشینیں قدرتی کنڈینشیشن کی نقل کرتے ہوئے پینے کا صاف پانی تیار کرتی ہیں، پانی کے باقاعدہ ذرائع کا ایک پائیدار اور ماحول دوست متبادل فراہم کرتی ہیں۔ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ مذکورہ مشینیں قدرتی طریقوں کی طرح کام کرتی ہیں، پانی بنانے کے لیے کنڈینسیشن کا طریقہ کار استعمال کرتی ہیں، جس طرح قدرتی طریقے سے اوس بنتی ہے۔ یہ کیسے...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف کی رہنما  صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتہ نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا، مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں، طالبان کو ٹیبل پر بٹھائیں، مذاکرات کریں یہی واحد حل ہے،...
    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لاؤں گا۔ اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔ علی امین گنڈاپور...
    خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیئے کہ سیکرٹری نہیں ہیں آپ لوگوں نے مذاق بنایا ہوا ہے، ہماری عدالت کا گزشتہ آرڈر پڑھیں وہ کیا ہے، آپ لوگ اس عدالت کے احکامات کو بادر ہی نہیں کر رہے، ایک سیکرٹری اس عدالت کی بات نہیں سن رہا مذاق بنایا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کو 12 بجے طلب کر لیا۔ جسٹس جمال خان...
    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مچ، نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے گیس پائپ لائن اڑادیبلوچستان کے علاقے مچ میں نامعلوم افراد نے دھماکا... لیویز حکام کے مطابق دھماکا لیویز فورس کی گاڑی گزرتے وقت ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
    سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی...
    چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور  چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھی یہ چلایا ہے۔عامر میر نے کہا کہ دو ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا لیکن تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دے دی۔  چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میڈیا نے بھی چلایا ہے۔ عامر میر نے کہا کہ تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ...
    انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے تحت جاری ہونے والے اعداد و شمار پاکستان کےلیے لمحہ فکریہ ہیں۔ گلوبل ٹیرارزم انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یہ اعداد و شمار 2011 سے 2024 کے درمیان کے ہیں اور 2025 کے آغاز سے ہی حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر نے اس پہ مہر ثبت کرنا شروع کردی ہے۔ اور اعداد و شمار پریشان کن بھی ہیں۔ 1099 واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں سے گئے اور پندرہ سے زائد زخمی ہوئے۔ ہونے والی اموات پہلے سے 45 فیصد زائد ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی میں اضافہ طالبان کے افغانستان میں حکومت...
    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں، نئے لڑکوں میں ٹیلنٹ نظر نہیں آرہا۔ لاہور میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں، کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابراعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔ لیکن 10 یا 11 فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔ اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری...
    لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ اگر طاقت کے استعمال سے دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی تو ہم پختونخوا اور سابق قبائلی علاقوں درجنوں آپریشن کر چکے ہوئے ہیں، وہاں آپریشن راہ نجات، راہ راست، ضرب عضب سمیت نہ جانے کتنے آپریشن ہو چکے ہیں۔ اور اسی طرح اگر صرف طاقت کے استعمال سے، کائنیٹک رسپانس سے اگرانسرجینسی کو ختم کیا جا سکتا بلو چستان میں تو وہ نواب اکبر بگٹی کی وفات کے بعد سے تقریباً بیس سال ہونے کو ہیں وہاں پرہمارا کائنیٹک رسپانس ہی چل رہا ہے، وہاں دہشتگردی میں بڑھوتی ہی ہوئی ہے کم نہیں ہوئی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ...
    بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی جن کی کیمسٹری بھی کافی ملتی تھی اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔ یہ بات ہوری ہے ماضی کے رومانوی جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی۔ 'میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔  سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ...
    ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
    ---فائل فوٹو  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 14 اراکین کو دعوت نامے جاری کیے گئے تھے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے تھے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئیاپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔ بشیرخان کچھ دیر ایوان میں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک ضروربچھائی...
    کراچی: جنگی ہوابازی میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیروایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے. سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے انھوں نے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی.  سن 1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا،ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔  ایم ایم عالم  کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر  فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔ ایم ایم عالم نے سن 65 کی...
    جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ حکمران قومی غیرت و حمیت کا ثبوت پیش کریں، ملک کسی ایسی جنگ کا متحمل نہیں جس کا نقصان پاکستانی قوم کو ہوگا، اب وقت ہے کہ قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی بدامنی ٹارگٹ کلنگ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی پلاننگ ہے حکمران اس قومی مسئلہ پر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 149 یونین کونسل 4 میں تقریب افطار میں خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سید عطرت حسین شاہ، شیخ ندیم، ظفر علی خان، محمد اکرم...
    روس میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہی مقبرے میں دفن مختلف عمر کی 4 ایمیزون خواتین کی باقیات دریافت کی ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کی دریافت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمیزون جنگل سے 18 دن بعد زندہ مل جانے والے بچے: کیا نیٹ فلیکس کو لکھاری کی ضرورت ہے؟ روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کی جانب سے شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک لڑکی کی موت کے وقت اس کی عمر 12 سے 13 سال کے درمیان تھی۔ دوسری کی 20 سے 29 سال، تیسری کی 25 سے 35 سال اور چوتھی کی عمر 45 سے 50 سال تھی۔ مقبرہ مٹی اور اوک کے بلاکس...
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ ایران کا پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن آنے کا بیان درست نہیں وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں،  ایران نے...
    کراچی: میں خود ہی ہوں اپنے آپ کے پیچھے پڑا ہوا میرا شمار بھی تو میرے دشمنوں میں ہے مجھے شعر و شاعری کا شوق نہیں لیکن بعض شعر دماغ میں بس جاتے ہیں، یہ بھی انہی میں سے ایک ہے اور پاکستان کرکٹ پر مکمل فٹ بیٹھتا ہے،اگر آپ دیکھیں تو ہم اپنے دشمن نمبر ون ہیں، ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں اور خود کو ہی نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ ماضی میں سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم 10 سے زائد مسلسل سیریز جیت کر دنیا پر راج کر رہی تھی،اس وقت کے ’’بادشاہ سلامت‘‘ نے ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے حوالے سے کوئی مشورہ دیا جسے نہ ماننے پر سرفراز ’’بیڈ بکس‘‘ میں آ گئے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد اور ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل سے 72 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی اسکیموں کا بیک لاک 13 سال سے کم کر کے ساڑھے 7 سال تک لے آئے ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈ پر مانیٹرنگ کے بعد 90 کروڑ روپے سے زیادہ بچت کی گئی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبہ کے عوام کےلیے 40 ارب روپے کا سولر پروجیکٹ شروع کیا گیا، تعلیمی اداروں، مساجد اور سرکاری اداروں کو سولر پر لایا...
    ماضی کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا، بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے...
    ایک جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہوا ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز شکرگڑھ(آئی پی ایس )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے سیاست کو ملکی مفادات سے اوپر رکھا ہے۔اپنے آبائی حلقے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دوست ہیں، انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک اور بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، ہم 2013 میں اس سے بدترین دہشت گردی کو شکست دے چکے ہیں۔ وفاقی وزیر کا...
    ویب ڈیسک : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس معاملے پر پرائم منسٹر صاحب نے پرسوں تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا، بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے- انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پرائم...
    ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ساتھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔   (خبر پر کام جاری ہے۔ مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے)
    اسلام آباد (آئی این پی )   سابق پی ٹی آئی رہنماء   شیر افضل مروت نے  کہا ہے کہ   40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شام کے بعد نہ سیکیورٹی افسر نکلتے ہیں نہ عام آدمی باہر نکلتا ہے۔ لکی مروت میں شام کے بعد عام آدمی نکل بھی نہیں سکتا، ٹانک، وزیرستان، بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں بھی یہی صورتحال ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ہے، افغانستان سے خراب صورت حال کے ذمہ دار ہم...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امن کانفرنس میں حکومت کو بلایا جائے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ راہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سیاست میں ہمیشہ لچک دکھانا پڑتی ہے، ملک مقدم ہے، ہم سب نے ملک کے لیے کام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچلنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید...
    پون کھیڑا نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں چھ بار ہولی اور جمعہ ایک ساتھ آئے اور ہمیشہ پُرامن طریقے سے منائے گئے لیکن آج بی جے پی کو یہ تہوار خطرے میں نظر آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے ہولی کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے مبینہ اقدامات پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہولی کسی ایک رنگ کا نہیں بلکہ تمام رنگوں اور محبت کا تہوار ہے، لیکن ایک منتخب وزیراعلٰی کی جانب سے ایک پولیس افسر کی "سڑک چھاپ" سوچ کو فروغ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔ ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
    سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دانستہ طور پر ہوا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب---فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔ عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوال جواب کی تفصیل سامنے آ گئیسوشل میڈیا پر پوسٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ وڈیو موجود ہے اگر آپ کہیں گے تو میں دکھا بھی دوں گا جس میں عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ 40 ہزار لوگ وہاں پر ہمارے ہیں، ان کو ہم واپس نہ لائیں تو کیا کریں، 40 لاکھ عوام یہاں پہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، ہم 40 ہزار بندہ وہاں نہیں چھوڑ سکتے، یہ ہے ان کی دلیل، جس کی وجہ سے وہاں سے لے کہ آ کہ، یہاں پر انھوں نے اسے امپورٹ کیا، پورے پاکستان کے حالات خراب کیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کا لگایا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہندوستان کی ہوا ہی آلودہ ہو رہی ہے تو یہ خبر آپ کو حیران کر سکتی ہے! پاکستان اب دنیا کا تیسرا آلودہ ترین ملک بن گیا ہے۔ سوئس ایئر ٹیکنالوجی کمپنی IQAir کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہوا اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ اس فہرست میں چاڈ ٹاپ پر ہے جبکہ بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ سال پاکستان میں آلودگی کی سطح اس قدر بڑھ گئی تھی کہ اسے ‘آفت’ قرار دینا پڑا تھا۔ خاص طور پر پنجاب میں حالات کافی سنگین ہو گئے تھے۔ اس زہریلی ہوا کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ لوگ...
    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے اسلحہ لائسنس نہیں بنائے جا رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی پروموشنز دیکھی گئیں جن سے یوں محسوس ہورہا تھا کہ بعض لوگ جعلی اسلحہ لائسنس کارڈ بنا رہے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے اسلحہ لائسنس کی ویری فیکشن کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کروایا جائے گا۔ جس کے پاس اسلحہ لائسنس ہوگا، اگر ادارے چیک کریں گے تو وہ کیو آر کوڈ سکین کریں گے تو اسلحہ لائسنس کی تفصیلات سامنے آجائیں  گی۔ یہ بھی پڑھیےپنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لیے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔ Post Views: 1
    امریکہ میں 20 جنوری 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والوں میں پانچ ارب پتی ایسے ہیں جنہیں اُس دن سے اب تک مجموعی طور پر 209 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اِن میں سب سے زیادہ نقصان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ہوا، 148 ارب ڈالرز، کیونکہ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 45 فیصد کمی آئی۔ دوسرے نمبر پر ایمزون کے بانی جیف بیزوس ہیں جنہیں 29 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کے شریک بانی سرگئی بِرن کو 22 ارب ڈالر، فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کو 5 ارب ڈالر اور فیشن کمپنی لوئی ویٹوں کے سی ای او...