2025-11-21@02:18:05 GMT
تلاش کی گنتی: 20222
«داخلہ پنجاب نے»:
(نئی خبر)
فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ کی جانب سے پولیس افسر کے خلاف دی گئی آبزرویشنز کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کمرۂ عدالت ہلکے پھلکے مکالموں سے گونج اٹھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈکوارٹر ملک جمیل ظفر کے درمیان دلچسپ تبادلۂ خیال پر عدالت میں قہقہے لگے۔ سماعت کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈکوارٹر کے ہمراہ موجود وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ فیصل آباد کی ٹرائل کورٹ میں ایک فوجداری مقدمہ زیرِ سماعت تھا، جہاں عدالت نے گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلام کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ان کے مطابق اُس وقت...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ شاہ خاور نے کہا کہ میرے موکل اس وقت ایس پی تھے، انکے خلاف ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں آبزرویشنز دیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ صرف لوگوں کو جیل میں ڈالنا نہیں...
حکومت نے دسمبر میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنےکا پلان مؤخر کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ اب جنوری یا فروری میں جاری ہو سکے گا، حکومت نے رواں سال کے آخری ماہ میں پانڈا بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک بورڈ سے منظوری تاحال نہ ملنے سے بانڈز کے اجرا میں تاخیر ہوئی، اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے، اے آئی آئی بی بورڈ میٹنگ کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ پانڈا بانڈز کے اجرا کے منصوبے میں اب تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے، پانڈا بانڈز...
کراچی درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز5 بدر کمرشل اسٹریٹ نمبر سیون اے کے فلیٹ سے ملنے والی 17 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا۔ لڑکی کی لاش فلیٹ سے نہیں بلکہ چار منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ملی تھی، جاں بحق ہونے والی زینب کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تھا جو اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کے ایک ماہ بعد ہنی مون منانے کراچی آئی تھی۔ متوفیہ کا شوہر جو ایک حساس ادارے کا اہلکار بتایا...
بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف سزائے موت کے فیصلے نے عوامی انصاف کو فتح سے نواز دیا ہے جس کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہوگیا۔ بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ت تھیں۔ شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلا دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب قرار دے کر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا بھی...
بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور ایک لاش پڑی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا جبکہ مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں 2021 کے بعد سے اب تک الیکشن نہیں ہو سکے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1,000 مستحق گھرانوں کو 2 بکریاں، 4 بیگ سائیلج، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت پر مشتمل روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا تاکہ پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔ یہ مرحلہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نافذ کیا، جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریویو کمیٹی کو ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے لا افسران کو حکم دیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عطا اللہ کنڈی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل ماہرنگ بلوچ کے کیس کی پیردی ایمان مزاری ایڈووکیٹ کر رہی تھیں۔ وکیل عطاء اللہ کنڈی نے کہا کہ پٹیشنر کو 7 اکتوبر کو امریکا جانے سے روکا گیا، پہلے پی سی ایل...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بسیہ خیل کی حدود میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو نے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دھند کا سلسلہ شروع ہو گیا ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند کر دی گئی ۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کر دی ۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نائجیریا کی ریاست کیبّی میں سرکاری گرلز اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے وائس پرنسپل کو قتل اور 25 طالبات کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا جب حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، پھر دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زبردستی لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا اس دوران وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ملازم زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق اضافی...
آئینی عدالت میں اپیلوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم ‘ پشاور کا معطل : مزید 2ججز کا حلف تعداد 3,7پنچ تشکیل
اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید دو ججز نے حلف بھی اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا جبکہ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔ آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کر دیا۔ آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو...
سندھ کی تقسیم کا معاملہ پاکستان کی سیاست میں ایک حساس موضوع رہا ہے جو اب ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآپ ایم کیو ایم کی بات نہیں سنتے ہیں تو سندھ میں صوبہ بنے گا کیونکہ آپ حالات ایسے بنارہے ہیں اور لوگوں کو محرومیوں کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل اور ثقافت میں بڑا فرق ہے۔ ان کے مطابق، شہری علاقوں کے مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب توجہ نہیں...
اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ...
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے بند ہونا چاہیے، اسد قیصر وفاقی وزراء مجبور نہ کریں آپ کے گھروں کی باتیں پریس کانفرنسوں میں آئیں،ایکس پر بیان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی اور ان کی اہلیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے بند ہونا چاہیے۔وفاقی وزراء مجبور نہ کریں کہ آپ کے گھروں کی باتیں پریس کانفرنسوں میں آئیں۔سیاست اتنی نیچی نہیں گرنی چاہیے کہ گھروں اور بیڈ رومز تک پہنچ جائے ۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش...
طلبہ کے قتل عام پر کیس کا فیصلہ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل نے دیا فیصلے کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈھاکہ میں سکیورٹی کے سخت اقدامات بنگلہ دیش کی عدالت نے انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔ شیخ حسینہ کے خلاف کیس کا فیصلہ 450صفحات پرمشتمل ہے، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ پرانسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے، استغاثہ نے شیخ حسینہ کو سزائے موت دینے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ...
مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمانوں کے جذبات ایک جیسے ہیں مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے، فلسطین کانفرنس سے خطاب امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کے شعور اور ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے۔بنگلا دیش میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے مسلمانوں کا ختمِ نبوت کے عقیدے پر وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ انشاء اللہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ آج یہاں کانفرنس ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع جاری کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے 3 بینچ تشکیل دے دیے جبکہ مزید 2 ججز نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اور چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-08-7 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عاید کردیا گیا۔ عدالت عظمیٰ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار عدالت عظمیٰ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ’عابد حسین کا جائداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) بنگلا دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے 78 سالہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی، سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کو بھی انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جسٹس غلام مرتضیٰ موجمدار کی سربراہی میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے 3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، ٹریبونل کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس شفیع العالم محمود اور جج محیط الحق انعام چودھری شامل تھے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈھاکا میں قائم انسانیت کے خلاف جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے حسینہ واجدکے خلاف ان کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا،...
کراچی: شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور وزراء 2 گھنٹے تک ائرپورٹ پر موجود رہے، امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہارکیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔ دونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک کئے، پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون...
برطانوی حکومت نے تارکین وطن کے حوالے سے سخت پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے پیر کے روز تارکین وطن کیلیے نئی پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں تارکین وطن کیلیے مستقبل پناہ ختم کردی گئی ہے جبکہ سیاسی پناہ کا دورانیہ پانچ سال سے کم کر کے ڈھائی سال کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اپنے ملک محفوظ واپسی تک عارضی پناہ ملے گی جبکہ تارکین وطن 20 سال کے بعد طویل المدتی رہائش کیلیے درخواست دے سکے گا۔ اعلامیے کے مطابق تارکین کو درخواست کی منظوری کے بعد برطانیہ میں 30 ماہ رہائش کی اجازت دی جائے گی اور اس کے لیے انہیں درخواست دینا...
دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی حکومتوں کے قانون کی سیکشن15 میں ترمیم آئین کے مطابق نہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ کے مطابق اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے افسران کا تعین کرے۔ای سی پی کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر او تعینات کرسکتا ہے۔اس میں کہا گیا کہ سیکرٹری یونین کونسل مقامی حکومتوں کے الیکشن کرانے کی ذمے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انعقاد کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا، انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں...
سلہٹ:(نیوزڈیسک) امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے۔ بنگلا دیش میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے مسلمانوں کا ختمِ نبوت کے عقیدے پر وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ انشاء اللہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج یہاں کانفرنس ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے، امت مسلمہ امتِ واحدہ ہے،اسلام امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتا ہے ۔ امیر جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسلامی اخوت آج بھی زندہ ہے، مسئلہ...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
چباک (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں ایک گینگ نے ایک اسکول پر حملہ کر کے 25 طالبات کو اغوا کر لیا جبکہ ایک اسٹاف ممبر کو قتل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حملہ اس واقعے کے ایک دہائی بعد ہوا ہے، جب شمال مشرقی علاقے میں چباک سے تقریباً 300 لڑکیوں کے اغوا کیا گیا تھا، جس پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اسکول کے بچوں کے اغوا کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس گینگ نے کبی ریاست میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول پر صبح 4 بجے (پاکستان کے وقت 8 بجے) حملہ کیا۔ پولیس...
لاہور: پنجاب میں جلسے ،جلوس، دھرنوں پر پابندی برقرار ہے،اس حوالے سے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر موجود پابندی میں ہفتہ 22 نومبر تک دفعہ 144 کے تحت توسیع کی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت لاو...
سلہٹ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے۔ بنگلا دیش میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے مسلمانوں کا ختمِ نبوت کے عقیدے پر وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ انشاء اللہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں کانفرنس ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے، امت مسلمہ امتِ واحدہ ہے،اسلام امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتا ہے ۔ اسلامی اخوت آج بھی زندہ ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور بنگلا دیش...
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔ طلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان...
وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کو شکست جنرل فیض حمید سزا کب عمار مسعود وی ٹاک وی نیوز
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا، جس دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر...
ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹ کیلئے خریدے جانے والے زرمبادلہ کیلئے بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط عائد کر دی۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے فیصلے کو بروقت اور ضرورت کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین نے ایکسچینج کمپنیز سے بینکوں میں جمع کروانے کیلئے تقریباً ایک ارب ڈالر کے مساوی زرمبادلہ خریدا مگر بینکوں میں جمع نہیں کروایا۔ ملک بوستان کے مطابق خریدے گئے زرِمبادلہ سے بیرون ملک جا کر کرپٹو کرنسی خریدی جا رہی تھی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے سابق جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا استعفے سے قبل تحریر کیا گیا فیصلہ سامنے آگیا۔سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کیا، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے تحریر کیا تھا۔فیصلے میں ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا اور اپیل خارج کرکے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرانے کا کہا گیا، یہ رقم بعد ازاں ورثاء میں تقسیم ہوگی۔فیصلے میں مزید کہا...
سٹی 42: وزیر داخلہ کی کوششیں رنگ لے آئیں،شہداء پیکج میں بڑا اضافہ ہوگیا ۔ سول آرمڈفورسزکےلیےشہداءپیکج کے معاوضےمیں233فیصدتک اضافہ کردیاگیا،سول آرمڈفورسزکےلیےشہداکےنئے معاوضہ پیکج کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نئےمعاوضہ پیکج کااطلاق وفاقی کابینہ کےفیصلےکے دن سے کیا گیا ہے۔ سول آرمڈفورسزکاسیکیورٹی سےمتعلق پیکج کاکم سےکم معاوضہ بڑھ کرایک کروڑروپے ہوگیا ۔اس سےقبل سول آرمڈفورسزکا سیکیورٹی سےمتعلق پیکج کاکم سےکم معاوضہ30 لاکھ روپے تھا۔سول آرمڈفورسزکاسیکیورٹی سےمتعلق پیکج کازیادہ سےزیادہ معاوضہ 2کروڑ روپےہوگیا۔اس سےقبل سول آرمڈفورسز کاسیکیورٹی سےمتعلق پیکج کازیادہ سےزیادہ معاوضہ ایک کروڑروپےتھا محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سول آرمڈ فورسزکےگریڈ ایک سے9 تک کا کیش معاوضہ ایک کروڑ روپے ہوگا۔گریڈ10 سے15 تک کیش معاوضہ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہوگا۔سول...
کراچی (نیوزڈیسک)آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل...
راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل شام پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ موجودہ سیزن میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل کھیلا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہناہے کہ یہ تین ملکی سیریز ہمارے لیے بالکل درست وقت پر ہے۔ یہ گروپ کی دو اچھی ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی اور ہماری ٹی ٹوئنٹی...
ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالت کی جانب سے انسانیت کا مجرم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کے بعد عوامی لیگ اور اپنے حامیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،حامی پریشان نہ ہوں، انھیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی، اللہ لے گا لیکن میں...
وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ورثا کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے،...
صحافی بینظیر شاہ کی ’جعلی‘ ویڈیو کا معاملہ: عطا اللہ تارڑ کی ذمے داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی‘ بینظیر شاہ کی جعلی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل شدید قابل مذمت قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ بینظیر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ عطا تارڑ کی جانب سے فالو کیے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے ان کی ایک جعلی ویڈیو (رقص سے متعلق) تیار کی۔ ویڈیو کے ساتھ دیا گیا بیان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بینظیر شاہ کی لندن میں ایک کلب میں رقص کرتی ہوئی لیک شدہ ویڈیو‘ ہے۔ بینظیر شاہ...
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی ایک کان بیٹھنے سے 30 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کانگو میں تانبے کی کان پر بنا عارضی راستہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کان دھنس گئی اور کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ لوالابا میں پیش آیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے خدشے کے باعث اس علاقے میں جانے پر پابندی تھی، مگر غیر قانونی کان کن پھر بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ ان کے مطابق...
اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔ ذرائع نے...
ملک میںدہشت گردی کی ایک نئی لہر آئی ہے جس میں وانا میں کیڈٹ کالج اور اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے شامل ہیں۔ وانا کیڈٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام بچوں کو تحفظ مقام پر منتقل اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔دوسری طرف اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں 12 افراد شہید اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدامات کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بنوں اور لکی مروت میں 7 خوارج کو ہلاک کیا جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ ان تمام واقعات کے پیش نظر ’’ملک میں...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں سزائے موت سنا دی۔ جس سے تاریخ کا فیصلہ سامنے آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی سزا سے 1971 سے آج تک معصوموں کے خون کا انصاف بالآخر ہوگیا، اور بنگلہ دیش بھارتی جبر اور اثرورسوخ سے حقیقی آزادی کی طرف بڑھ گیا۔ مزید پڑھیں: انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی 2024 میں میں طلبہ کی شروع کی گئی قانونی جدوجہد کا فیصلہ اب عدالت کے تاریخی فیصلے کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ یہ سزائے موت شیخ حسینہ واجد کو نہیں بلکہ بھارت کی بالادستی کو سنائی گئی ہے۔ بھارت بنگلہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وراثت سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وراثت کا حق خدائی حکم ہے اور خواتین کو اس حق سے محروم کرنا آئین اور اسلام دونوں کی صریح مخالفت ہے۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا، جو 7 صفحات پر مشتمل ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ اپنے استعفے سے قبل لکھا تھا۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم عدالت نے ورثا کو تاخیر سے ان کا حقِ وراثت نہ دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ میں کہا ہے کہ مردوں کا خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھنا مکروہ عمل ہے۔وراثت سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے درخواست گزار عابد حسین کی اپیل خارج اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا، جو جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے استعفے سے قبل تحریر کیا تھا۔عدالت نے ورثا کو ان کے حقِ وراثت سے تاخیر سے محروم رکھنے پر عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جو 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد : حکومت نے 77 سال بعد شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈی ریگولیٹ کرنےکی سمری رواں ہفتےوزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 77 سال بعد ملک میں چینی کی قیمتوں اور شوگر انڈسٹری پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔وزارتِ غذائی تحفظ کے ذرائع بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جو رواں ہفتے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین یہ سمری وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ سمری میں نئی شوگر ملز لگانے پر پابندی ختم کرنے کی بھی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیاہے ، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ سے قبل تحریر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواستگزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ، سپریم کورٹ نےعابد حسین کی اپیل خارج کرنےکے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیاہے ، جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے،...
سپریم کورٹ نے ہراسانی سے متعلق اہم مقدمے میں اسسٹنٹ کلینیکل انسٹرکٹر محمد طاہر کی اپیل خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے برطرفی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیڈرل محتسب اور صدر مملکت کے فیصلوں کو بھی درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور کلینیکل ماحول میں انسٹرکٹر کا کردار نہایت حساس ہوتا ہے اور اس کا اعتماد عمومی ملازمت کے مقابلے میں زیادہ سخت معیار کا متقاضی ہے۔ عدالت نے قرار...
سپریم کورٹ نے وراثت سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار عابد حسین کی اپیل خارج اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا، جو جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے استعفے سے قبل تحریر کیا تھا۔عدالت نے ورثا کو ان کے حقِ وراثت سے تاخیر سے محروم رکھنے پر عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، جو 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، عدالت کے مطابق یہ رقم ورثا میں تقسیم کی جائے گی۔فیصلے میں کہا گیا کہ عابد حسین جائیداد کو تحفہ ثابت کرنے میں ناکام رہا،...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کےمطابق صوبہ بھرمیں کتنی جعلی اورغیر قانونی ادائیگی ہوئی؟فرانرک آڈٹ کیا جائے گا،فرانزک آڈٹ گزشتہ 12سالوں کا کیا جائے گا،فرانرک آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائے گی،نجی فرم کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ تھرڈ پارٹی فرانرک آڈٹ کے لیےمحکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے رابطہ کیا ہے،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کا انتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ہے،کنسلٹنٹ فرم نے محکمہ خزانہ کو بروقت رپورٹ نہ جمع کروائیں تو فرم کو جرمانہ ہوگا،دوران آڈٹ غفلت برتنے پر فرم پرپابندی عائد ہوگی۔
آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر...
بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا شیخ حسینہ نے کہا کہ عوامی لیگ نچلی سطح...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں...
سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ مزید معطلی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو مزید 2 دنوں کیلئے معطل کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سروسز 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حمزہ شفقات کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس سے قبل بھی...
بنگلہ دیش میں ‘انسانیت کے خلاف جرائم’ کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں شیخ حسینہ واجد
وفاقی آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کیس کے حوالے سے آئینی عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی وائس چانسلر اسد اسلم کی تقرری کو منسوخ کردیا تھا۔ درخواست گزار افتخار احمد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ آئینی عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی حکم سے اگر کوئی فریق متاثر ہو تو وہ درخواست دے سکتا ہے۔
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے میں پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق، جب کارڈ بیلنس ختم ہو جائے گا تو بجلی کی سپلائی خودکار طور پر معطل ہو جائے گی, صارفین کو بجلی بحال کرنے کے لیے کارڈ میں دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا، اور جیسے ہی کارڈ ری چارج ہوگا، بجلی کی سہولت بحال ہو جائے گی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق وفاقی حکومت کے مطابق اس پراجیکٹ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی...
—فائل فوٹو پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا ہورہے...
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر حکمِ امتناع جاری کردیا ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران غریب مزدوروں کے حقوق اور ان پر لگائے گئے مالی بوجھ سے متعلق اہم نکات پر بحث کی گئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس براہِ راست غریب مزدوروں کے مسائل سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے اس میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو سود سے پاک کرنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا انہوں نے مؤقف اختیار کیا...
وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی
وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا اہم فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوا، اس لیے اسے نمٹانا ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا کیس کی کارروائی کے دوران عدالت نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم کو کام جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ درخواست گزار افتخار احمد نے ان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ تاہم...
وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف فیصلہ دیا تھا، تاہم یہ کیس گزشتہ آٹھ سالوں سے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔ آخر کار وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے...
برطانیہ نے پناہ گزینوں کی پالیسی پر نظرثانی اور پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کا تحفظ اب عارضی ہوگا، باقاعدگی سے نظرثانی ہوگی۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق جن پناہ گزینوں کا آبائی ملک ان کے لیے محفوظ سمجھا جائے گا، ان کا تحفظ منسوخ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بعض سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو قانونی خدمات منسوخ کردے گا۔ یہ اقدامات ان پناہ کے متلاشیوں پر لاگو ہوں گے جو کام کرسکتے ہیں لیکن نہیں کرتے۔
امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں منشیات اسگمل کی جارہی تھی جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق منشیات بردار مبینہ کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو لڑاکا طیاروں، ڈرون اور گن شپ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہفتہ (22 نومبر) تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم و اشاعت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے، اسی طرح...
بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔ نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟ انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کین کمشنر پنجاب کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی کام کر گئی اور 27 شوگرملزنے کرشنگ شروع کر دی ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ایک دو روز میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے چینی سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی تجویز کے مطابق نئی شوگرملز لگانے پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں گی جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کوٹے کا نظام بھی مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش شامل ہے‘حکومت چاہتی ہے کہ چینی کی قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں چینی کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔ کوئٹہ میں فی کلو چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں مختلف مقامات پر 190 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔اسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کے مطابق مستقبل میں چینی کی درآمد یا برآمد کا فیصلہ مارکیٹ فورسز خود کریں گی۔پنجاب میں چینی کی پیداوار سے متعلق پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔ صوبے کی 41 میں سے 27 شوگر ملوں نے کرشنگ...
’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
پاکستانی ریپرز طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم بھارتی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہٰ یونس نے نیپالی پرچم تھام رکھا ہے۔ Talha Anjum, the famous Pakistani rapper from Karachi whose Spotify and YouTube are blocked in India, waves the Indian flag at his Nepal concert. pic.twitter.com/sJi6GEsu1b — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 16, 2025 ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور طلحہٰ انجم...
ویب ڈیسک : نادرا نے یونین کونسل سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا باقاعدہ طریقہ بتا دیا ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شادی کی رجسٹریشن یونین کونسل میں کروائیں۔ ذیل میں نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ جاری کروانے کا مکمل طریقہ درج ہے۔ ضروری دستاویزات:اصل نکاح نامہدلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کی نقولدلہا اور دلہن کے والدین کے شناختی کارڈ کی نقولنکاح کے گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے شادی کی رجسٹریشن کے لیے دلہا یا دلہن میں سے کوئی بھی ایک یونین کونسل جا سکتا ہے۔ وہاں موجود عملہ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اگر کاغذات درست ہوں تو عملہ نکاح...
امریکا نے مشتبہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر مشرقی بحرالکاہل میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی اور ایک معروف اسمگلنگ روٹ پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔ بیان کے مطابق کشتی کو جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے:لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21واں حملہ ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80...
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے میں بڑی پیش رفت متوقع ہے، کیونکہ تقریباً 13 سال بعد ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا روٹ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ روٹ 2012 میں سابق شیخ حسینہ حکومت کے دور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، جسے اب عبوری حکومت کی پالیسی کے تحت بحال کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، شہری ہوابازی اور سیاحت کے مشیر شیخ بشیر الدین اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل میں ایسے تعلقات چاہتے ہیں جو ہمیں متحد کریں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس دورے میں وہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ...
چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کائونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر سٹیکرز...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو سہیل عرف کانٹا زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم صدام کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد...