2025-08-04@16:12:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1055

«سعود شکیل اور کامران غلام»:

(نئی خبر)
    ایران نے پُرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے انتخاب کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت‌ روانچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔ مجید تخت‌ روانچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے دائرہ کار میں پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لیے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے، جس کی ایران بارہا تردید کر چکا ہے۔ اتوار کے روز امریکا نے اسرائیل کے ساتھ...
    اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔ 27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فضائی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت کرے گا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: “دنیا یہ نہ بھولے کہ سفارتی عمل کے دوران سب سے بڑی خیانت امریکا نے کی، جس نے اسرائیل کی جارحیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/مری(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس اقدام کو افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو شاندار (Excellent) کہتا ہے اور ایران کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کررہے ہیں امریکا اسرائیل...
    نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن  3 سے 10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی، آئرِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، 3...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں...
    جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان ،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔(جاری ہے) اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت ،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ستمبر 2025 سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو عرصہ دراز سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی اجازت کا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، اور صرف وہی افراد بیگیج اسکیم کے تحت گاڑی لا سکیں گے جو کم از کم 700 دن بیرون ملک مقیم رہے ہوں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وار امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرنے...
    اقلیتی تنظیموں اور سماجی حلقوں کیجانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے اقلیتوں کی فلاح کی سمت میں ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ایچ کے پاٹل نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے شہری و دیہی دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کر دیں، عدالت نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا جبکہ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں، تبادلے کے نوٹیفکیشن کو...
    ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقریریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 2 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ، پشاور، بلوچستان اوراسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز ناموں پر غور کیا جائے گا اور پھر متفقہ طور پر فیصلہ کر کے تقرریوں...
    ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تبادلہ ہو کر آئے ججز کے لیے کوئی وقت مقرر کرنا ہوتا ہے۔ ججز کا تبادلہ جلد بازی میں کیا گیا اور وجوہات بھی...
    BRUSSELS: یورپی یونین کے 9 ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل آباد کی گئی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئیں بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلاس کے نام جاری خط میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لیکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقدہ گیارہ جامع آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی اسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ایسے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی نہیں رکھتے یا مالی وسائل کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔...
    اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں،...
    ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ 2 ججز کی جانب سے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر 2 ججز نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد کی جانب سے اختلافی نوٹ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے فیس بک میں ویڈیوز سے متعلق ایک بڑی اور اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویڈیو شیئرنگ کے موجودہ نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب فیس بک پر جو بھی ویڈیو شیئر کی جائے گی، وہ ریلز کے فارمیٹ میں نظر آئے گی چاہے وہ مختصر ویڈیو ہو یا طویل۔اس وقت تک فیس بک پر ریلز اور لمبی ویڈیوز کا الگ الگ شیئرنگ نظام ہے، مگر کمپنی اب ان دونوں کو یکجا کرتے ہوئے تمام ویڈیوز کو ایک ہی انداز میں — یعنی ریلز کی صورت میں پیش کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ فیس بک کا ویڈیو پلیٹ فارم مکمل طور پر ریلز مرکوز ہو جائے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل احمد نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ٹرانسفر کے معاملے پر صدر مملکت نے آئینی خلاف ورزی کی۔ ججز ٹرانسفر کیس میں 2 ججز کے اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ آئین پاکستان تبادلہ ہو کر آئے ججز کو مستقل طور ہائیکورٹ کا جج بنانے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق پالیسی کا اعلان کردیا۔وزارت خارجہ کے حکام نے ایران میں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو واپسی کیلیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی اصل کاپیاں بھی اپنے پاس رکھیں۔حکام نے مزید کہا کہ مطلوبہ دستاویزات کی موجودگی واپسی کے عمل کو آسان اور تیز بنائے گی۔حکام نے یہ بھی کہا کہ ایران سے واپسی کے خواہشمند شہری سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔
    آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس، 3کھرب 10ارب سے زائد کا بجٹ پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا۔آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ حجم کا کل تخمینہ 310ارب 20کروڑ رکھا گیا ہے، جو آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے، نئے مالی سال کیلئے 86 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 310 ارب 20 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، غیر ترقیاتی اخراجات...
    اسلام آباد میں دہلی طرز کا نیا نظام حکومت لانے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے، مجوزہ ماڈل کے تحت منتخب اسمبلی، کونسل اور مختلف محکموں کے انضمام کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد میں ایک نیا طرزِ حکمرانی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جس کے تحت صحت اور تعلیم سمیت تقریباً تمام محکموں کو آپس میں ضم کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے دہلی طرز کا ایک حکومتی نظام زیرِ غور ہے۔ منگل کو وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ ، قائمقام چیئرمین کا چارج کس کو ملا؟، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا امریکہ روانہ،ممبر ایڈمن طلعت محمود کو قائم مقام چیئرمین کا چارج سونپ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا2ہفتے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کورس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوئے ہیں۔انکی غیر موجودگی میں ممبر ایڈمن طلعت محمود کو قائم مقام چیئرمین کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    بلوچستان بجٹ میں سرکاری ملازمین کے گریڈ 1 سے 22 ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ کردیاگیا ۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ،اہل صوبائی ملازمین کو گریڈ 1 سے 16 تک ڈسپیریاٹی ریڈکشن الاؤنس 20 کرنے کے تجویز کی گئی . ؛بلوچستان پینشن فنڈز کے لئے 1 ارب روپے مختص کے گئے ،بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے لئے 4 ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے
    امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام سے چند کلومیٹر دور صہیونی حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم...
    دبئی(نیوز ڈیسک)کیا کبھی آپ نے تین دن کی ہفتہ وار چھٹیاں ملنے کی خواہش کی ہے؟ اگر ہاں تو دبئی میں متعدد افراد کا یہ خواب پورا ہونے والا ہے۔ دبئی حکومت نے متعدد سرکاری ملازمین کے لیے اس موسم گرما کے دوران 4 روز تک کام اور 3 چھٹیاں دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک گروپ پیر سے جمعرات تک روزانہ 8 گھنٹے کام کرنے والے افراد پر مشتمل ہوگا جن کو جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں دی جائیں گی۔ برطانیہ میں ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن تعطیلات کا ٹرائل کس حد تک کامیاب ہوا؟ دوسرے گروپ میں شامل افراد...
    کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ دھننجیا ڈی سلوا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سینئر آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ 37 سالہ میتھیوز نے 2009 میں گال میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ اپنا الوداعی میچ بھی اسی مقام پر کھیلیں گے۔ میتھیوز سے قبل دیمتھ کرونارتنے بھی رواں سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں پاسندو سوریابندارا، پوان رتھناایک اور ایسیٹھا وجے سندارا کو شامل کیا گیا ہے جو...
    —فائل فوٹو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کے لیے سنگین قرار دیا ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔حسین ابراہیم طحہٰ اور عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی فوجی حملوں اور اس سے پیدا صورتِ حال پر بات چیت کی۔او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اسرائیل کے ان اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد پڑوسی ملک میں پھنسے 450 پاکستانی زائرین وطن واپس آگئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا کے انتظامات کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 طلبا کو وطن لایا جائے گا، عراق میں پھنسے ہوئے زائرین سے بھی سفارت خانے کا رابطہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر، حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا جبکہ ایران...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے میں مفت تعلیم کا اعلان کیا ہے، کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپسز میں داخلہ دیا جائے گا، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی، اسلام آباد، سب کیمپسز ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے، معذور اور فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی۔ رجسٹرڈ ورکرز اسلام آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس 17 جولائی، واہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے، بے لگام اسرائیل امریکی سرپرستی اور اس کی مکمل تائید و اعانت کے ساتھ عالم اسلام پر حملہ آور ہوگیا ہے، عالم اسلام حقیقی خطرات میں گھر گیا ہے، عالم اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگا، عالم اسلام کے اتحاد اور اس کے ایمان، آزادی، عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جارح، بدمست، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ ناگزیر ہوگیا ہے، اب یہ امر بالکل عیاں ہے کہ اسرائیل کا ناجائز وجود عالمی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مفاد پر مبنی خدمات کی فراہمی کے لیے جامع آئی ٹی اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ہفتہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں اصلاحاتی ایکشن پلان کی مانیٹرنگ اور کوآرڈی نیشن میٹرکس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انضمام اور انسانی وسائل کے انتظام (HRM) کو مضبوط بنا کر عوامی مرکزیت پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔سپریم۔کورٹ سے جاری اعلامیے کیمطابق رجسٹرار کو ڈیجیٹلائزیشن، کیس مینجمنٹ سسٹم میں بہتری اور ای فائلنگ کے حوالے سے اب تک...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) ملک میں جدید سفری ذرائع کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صنعت کی ترقی کے لیے پالیسی سازی و حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، شرکا نے وزیر اعظم کو پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025ء کے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں. وزیرِاعظم الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں DGPR کے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا کے لیے صحافیوں کے لیے درکار تجربے کی شرط میں نرمی شامل ہے۔ اب ایسے صحافی جو مسلسل پانچ سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، انہیں DGPR ایکریڈیشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ شرط دس سالہ تجربے پر مشتمل تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران اب تک پنجاب بھر میں 2,725 صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا...
     نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور  اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے:امریکہ کاسلامتی کونسل میں بیان عاصم...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط سے انکار کردیا اور وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ملی ہے، سمری کو دیکھ رہا ہوں، آئین کے مطابق 14 روز تک سمری پر دستخط کرنے کا پابند ہوں، سمری پر آج ہی دستخط کرنے کا پابند نہیں ہوں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد سمری پر دستخط کروں گا، کسی کا پابند نہیں کہ ہر صورت سمری پر دستخط آج ہی کروں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کا 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 12 فیصد تک اور پنشن 8 فیصد بڑھانے کا اعلان، صوبائی بجٹ کا حجم 3 ہزار 451.87  ارب روپے رکھا گیا، بجٹ تخمینے 3 ہزار 56.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد ہے، سندھ اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت جاری ہے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر شروع کی۔ اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شرابہ کیا، ڈیسک بجا کر احتجاج کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر...
    گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنےکا امکان ہے،جبکہ رات آندھی کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے،مری،گلیات،اٹک،چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،تلہ گنگ،جہلم،راولپنڈی میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،رات کےاوقات میں چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ میں چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،مانسہرہ،شانگلہ،کوہستان،ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک...
    — فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سر انجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کردیا۔وزیر داخلہ نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بونس کا اعلان کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یومیہ اُجرت والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 3 روز میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھا گیا۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صفائی آپریشن میں 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے حصہ لیا، شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی شہری ’گولڈ کارڈ‘ کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈ امریکی شہریت کی طرف ایک خصوصی راستہ فراہم کرے گا، بشرطیکہ درخواست دہندہ امریکی حکومت کو پانچ ملین ڈالر ادا کرے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اعلان کرتے ہوئے لکھا۔ ’پانچ ملین ڈالر کے عوض، ٹرمپ کارڈ آ رہا ہے! ہزاروں لوگ فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیسے دنیا کے عظیم ملک اور مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں؟‘ گولڈ کارڈ کیا ہے؟ ’ٹرمپ کارڈ‘ ایک خصوصی ریزیڈنسی پرمٹ ہے جو اپریل میں پہلی بار منظرِ عام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکسز کے نفاذ کے لیے قانون سازی نہ ہونے پر منی بجٹ لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان سے ہماری یہی گزارش ہوگی کہ وہ ٹیکسز کے نفاذ کے لیے درکار قانون سازی اور ترامیم مہیا کریں تاکہ ہمیں اضافی اقدامات نہ کرنا پڑیں، ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانا پڑیں گے۔اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ 2 ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے، جن میں سے 2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی...
    لندن (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے، امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے۔برطانیہ کے دورے میں ارکان پارلیمنٹ اور تھنک ٹینکس کے اہم ارکان سے ملاقاتوں کے بعد برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں سے ملاقات کے لیے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ...
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائینگی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائیں گی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو...
    سرکاری ملازمین کیلئے پینشن کا نیا نظام قومی اسمبلی میں ہونے والی بجٹ تقریر میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے پینشن کا نیا نظام لاگو کیا جائے گا، پینشن میں اضافہ مہنگائی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پینشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ایک سے زیادہ پیشن کا خاتمہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پینشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معذور ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس کو....
    قومی اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیر خزانہ بجٹ 26-2025 پیش کررہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بجٹ اجلاس شروع ہوگیا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 26-2025 پیش کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس تقریباً آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی تھی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے، پیٹرولیم...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسرائیلی نیول فورسز کیجانب سے پرامن امدادی کاروان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر بیدار ہو چکا ہے، سویڈن کی امدادی کشتی انسانیت کا روشن استعارہ ہے۔ امدادی کشتی کو روکنے کا اسرائیلی اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی دہشت گرد کابینہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں...
    کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو رواں ماہ البرٹا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، مارک کارنی نے کہا ہے کہ اُن کی دعوت بھارت کے لیے تھی، کسی خاص فرد کو نہیں بلایا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور 15 تا 17 جون کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کے لیے اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اوٹاوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مارک کارنی نے ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ ’کیا وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیرِاعظم کا سکھ کارکن ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،مفتی بلال قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی،علامہ کامران رضوی،علامہ محمد میاں نوری،مولانا جمیل احمد امینی،مفتی عتیق اسماعیل ضیائی،مفتی شوکت علی خان،مولانا عاشق سعیدی،علامہ لائق سعیدی،مولانا ظہور حسینی،علامہ وزیر علی نقشبندی،علامہ فیصل رشید ،مولانا فخر الحسن شاہ کراچی کے مختلف مقامات پرعید کے بڑے اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہاکہ کہ عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید ِ قرباں پر اپنی اَنا کو فنا کئے بغیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا جس میں وفاقی بجٹ 26-2025 پر غور کیا جائے گا۔میڈیا ذرائع کےمطابق مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔مشاورتی اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر ، عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی۔جبکہ جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان، مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الٰہی اور نیشنل پارٹی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2025ء ) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025/26ء کے بجٹ سے متعلق اہم تجاویز زیر غور آئیں گی، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، کابینہ فنانس بل کی منظوری دے کر اُسے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دے گی، آئندہ مالی سال کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کی پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے...
    وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کیلئے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا اور ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں...
    طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس) افغان طالبان کی حکومت نے کہا ہے کہ مغرب نواز وہ تمام افغان جو سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے، اب آزاد ہیں کہ وطن واپس آئیں، اور وعدہ کیا کہ اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے یہ عام معافی کی پیشکش اسلامی تہوار عید الاضحیٰ کے پیغام میں کی، جسے ’قربانی کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب...
    آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن (DCP) نظام میں شامل کرنے پر بھی غور ہو رہا...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، افسران و جوانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فوجی افسران اور جوانوں کو غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے  ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔  وزیراعظم نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان ، بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے ایکدوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔  دونوں رہنماؤں نے امت کے اتحاد ، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے امن و سلامتی کی دعا کی اور دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ  اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا...
    لاہور(اوصاف نیوز)ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کولپور میں آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد...
    عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز )جنیوا میں محنت کشوں کے عالمی ادارے کے رکن ممالک کے وزرا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چودھری سالک حسین نے فلسطینیوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، یو این، محنت کشوں کیعالمی ادارے غزہ میں قتل عام روکیں، پاکستان کی توجہ محنت کشوں کا تحفظ یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحی 1446 ہجری (2025) کے موقع پر سندھ بھر کی جیلوں اور اصلاحی مراکز میں قید سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ہے۔(جاری ہے) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو ہوگی، سوائے ان کے جو سزائے موت کے قیدی ہیں یا جنہیں قتل، جاسوسی، تخریب کاری، ریاست مخالف اور دہشتگردی سرگرمیوں، زنا ، اغوا، ڈکیتی، رہزنی، اور مالی بدعنوانی جیسے سنگین جرائم میں سزا ہو چکی ہو یا جنہوں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو، ایسے قیدی اس معافی کے مستحق نہیں ہوں گے۔...
    سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہو گا.سزائے موت ،منشیات ، فارن ایکٹ اور جاسوسی میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اطلاق نہیں ہو گا۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا۔ سزائے موت، قتل، دہشتگردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فریم ورک کو حتمی شکل دے کر جلد نافذ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قانونی فریم ورک کا مسودہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں تیز قانون سازی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کراچی میں آج صبح پھر زمین زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی اعلامیے کے مطابق مجوزہ قانون ڈیجیٹل، ورچوئل اثاثوں سے...
    سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کی اصل روح یہی ہے کہ مسلمان اللہ کی رضا کے حصول کیلئے ایک چٹان کی طرح متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی خاطر تکالیف کو صبر و ہمت سے برداشت کریں اور  حج کی حقیقی روح تقوی اور وحدت اسلامی کے حصول کیلئے کوشاں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج عظیم الشان، مالی، بدنی اور روحانی عبادت ہے، یہ سنت حضرت حاجرہ علیہ السلام اور سنت ابراہیم علیہ السلام کی پیروی ہے۔ فریضہ حج ہمیں اللہ کی محبت عالمگیر اخوت، بھائی چارے ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی کا درس دیتا ہے۔ اس فریضہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے۔ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا۔ دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں...
    علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی...
    سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معطل کیے جانے کے بعد نہ صرف علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ عالمی سطح پر بین الاقوامی معاہدوں کی ساکھ بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ اسی تناظر میں بدھ کے روز پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) میں "پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ" پر ایک روز بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا انعقاد کامسٹیک، کراچی کونسل برائے امورِ خارجہ، حصار فاؤنڈیشن اور پنجوانی۔حصار واٹر انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ سیمینار کا مقصد نہ صرف بھارت کے اس اقدام کے مضمرات پر روشنی ڈالنا تھا، بلکہ بین الاقوامی ثالثی کے تحت طے شدہ معاہدوں کی افادیت اور...
    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کے جائز مطالبات کو خلوص نیت اور باہمی رضامندی سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اجلاس اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،...
    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔ ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔این 25 کیلئے 120 ارب کی بجائے 100 ارب روپے کا پیکج منظور ہوا، جب کہ برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ قومی...
    ماسکو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور  وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو  وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ  روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔اعلامیےکے...
    سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی زمہ داری علامہ قاضی نادر علوی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے جماعت میں نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم نو کے پہلے مرحلے میں صوبائی ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب کیلئے علامہ ملازم حسین نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ظہیر کربلائی، منتظر مہدی، علامہ صدا حسین ورک، ذوالفقار اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ...
    نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ کردئیے گئے ہیں جو کہ 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر کار کا نیا ٹول 1800 روپے ،ایم 3پر لاہور تا عبدالحکیم کار کیلئے نیا ٹول 1200 روپے،ایم 4پر پنڈی بھٹیاں تا ملتان کار کیلئے نیا ٹول 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایم 5پر ملتان تا سکھر کار کا نیا ٹول 1800 روپے مقرر کر دیا گیا ،ایم 14پر ڈی آئی خان تا حکلہ کار کیلئے ٹول 1000 روپے ہو گیا۔ حسن ابدال تا مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کر دیا گیا،لاہور تا اسلام...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے۔مریم نواز نے بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ممکن ہے۔پنجاب کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں...
    وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا۔پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے، ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے،علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، قبائلی عمائدین اورخیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔وزیراعظم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔ پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی مزید :
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو اراضی کی خریداری کے لیے منتقل کی جائے گی نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صحافیوں کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور گرین ایریاز کی ترقیاتی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
    اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروں کو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامنا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات...
    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہی روز کے دوران پانچویں بار زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات 8 بج کر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق سے 30 کلومیٹر دور تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ شام سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے بجٹ 26-2025 کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی...
    ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے...
    — فائل فوٹو  سندھ میں عیدالاضحیٰ کے دوران کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا اور کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والا کانگو وائرس خطرناک ہے، کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگو وائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مویشی منڈی جانے والے افراد کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدام کریں، ماہرین صحت بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس کا...
    پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کا مشن، سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ پاکستانی...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاک بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، انہوں نے بھی اعلیٰ معیار...
    —فائل فوٹو گلگت بلتستان کے سرکاری ٹیچرز کا محکمہ تعلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 857 اساتذہ کو کئی سال سے ترقی سے محروم رکھا گیا ہے۔ کراچی: پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی، جامعہ اردو کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاجکراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسکول اساتذہ کا گریڈ میں اضافے کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھ روز سے مسلسل جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللّٰہ لون نے بتایا ہے کہ متاثرہ اساتذہ کو قانون کے مطابق حق دیا جائے گا۔
    کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکا نے مولانا فضل الرحمان کو صوبائی حکومت کی کرپشن، بدانتظامی، فنڈز کی نیلامی ، کوہستان سکینڈل بارے صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے۔کم عمر کی شادی بل اور مائنز اینڈ...
    نئے بجٹ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، شمسی توانائی کے نظام میں توسیع، تعلیم، صحت، زراعت، اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25ء میں ہم نے کوئی نئی اسکیمیں شروع نہیں کیں کیونکہ ہماری ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ تجاویز پر غور کیلئے ایک اعلی سطح کابینہ اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد کیا جس میں وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت کی ترقی، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے عزم...
    ویب ڈیسک: ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ کی زیرصدارت کاؤنٹرٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔  اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  انہوں نے کہا کہ ملک سےغیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...