2025-07-26@22:39:53 GMT
تلاش کی گنتی: 616
«فاصلے سے»:
(نئی خبر)
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔ بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری بھارت کے لیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے...
سرکاری ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹرباؤزر نے حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ تقریباً 10کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے اور آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹرباؤزر نے حصہ لیا۔
سیالکٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے 2 مسلح دہشتگرد مارے گئے نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں نے رات گئے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کی، آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تربت میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس، لیویز، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے...
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ میں پاک بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال اور حالات پر آگاہ کیا، انہوں نے سیز فائر عمل درآمد میں سفارتی عملے کی کاوش کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی برادری کو بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت صورتحال کے درمیان موجود حالات پر آگاہ کیا، آمنہ بلوچ نے سیز فائر عمل درآمد میں سفارتی عملے کی کاوش کو سراہا۔ سفارتی برادری کو بریفنگ دی گئی کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان اور بھارت کے مابین رینجرز اور بارڈر سکیورٹی فورس اہلکاروں کا تبادلہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) جوہری ہتھیار رکھنے والے اور روایتی حریف ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی جب بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ بھارت کا مؤقف تھا کہ اس نے 'دہشت گردوں کے کیمپوں‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا بھارت اور پاکستان میں اب ایک نئی سفارتی جنگ بھارت کا مؤقف تھا کہ یہ حملے 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کا ردعمل تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔...
بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں...
برکینا فاسو ک(نیوز ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے لوروم میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 60 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ نے قبول کرلی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے انٹیلیجینس گروپ نے بتایا کہ صوبہ لوروم میں ملٹری پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ جے این آئی ایم نے قبول کرلی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس حوالے سے پیغامات پوسٹ کیے ہیں، جس میں وہ برکینا فاسو اور مالی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری لے رہا ہے۔ برکینا فاسو کی حکومت کی جانب...
بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کرائی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں پاک بھارت کشیدگی میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور زیر علاج زخمیوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افواج کی ہمت اور محبت لازوال ہے۔ ایک رات میں ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی۔ 10 مئی کی علی الصباح بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امام کرائی اور یہ لمحات رقت آمیز تھے۔...
سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔ خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے،...
رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہو چکی پے۔ اسلام ٹائمز، شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ کامران عباس کے نام سے ہوئی، جو ایک نجی اسکول میں ملازم تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ایک محنتی اور شریف نوجوان تھا، جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا، مگر موت نے راستے میں ہی جکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کامران موقع پر ہی دم توڑ...
پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے بالواسطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کے لیے کسی قسم کا کوئی وعدہ یا یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ سیزفائر اس وقت طے پایا جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ محکمہ خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے دبا ڈال رہا ہے اور اس کوشش کو جاری رکھے گا۔13 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ...

بزدلانہ بھارتی حملے سے سکواڈن لیڈ‘ 10جوان ‘ 40شہری شہید ہوئی : آئی ایس پی آر: 3رافیل سمیت 5جنگی جیاز گرائے دشمن کا دفاعی نظام تباہ کیا سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مسلح فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کے 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حملوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی...
—فائل فوٹو شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاکپولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
امریکی صدر کا سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا۔؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا ءمیں بلند نہیں کیا۔پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا ۔ انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا ۔ پروگرام میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر...
جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...

بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
22اپریل2025ء کو بھارتی کشمیر میں ہندو سیاحوں پرفالس فلیگ حملے کے بعد،بھارت نے پاکستان پراس حملے کاالزام عائدکیا۔اس کے ردعمل میں،7مئی2025ء کو بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘کے تحت آزاد کشمیر میں 9مقامات پر میزائل حملے پاکستان اورآزادکشمیرمیں مساجد اور عام شہریوں کونشانہ بناتے ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔پاکستان کے مطابق ان حملوں میں31افرادہلاک ہوئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور متعددمساجداورتعلیمی ادارے بھی متاثرہوئے۔دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں اور فضائی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔بھارت نے پاکستان کے اندر متعددمقامات پرفضائی حملے کیے،جن میں لاہور میں واقع ایک چینی ساختہ ’’ایچ کیو،9بی ای‘‘ فضائی دفاعی نظام بھی شامل تھا،جس کی آزاد ذرائع نے بھی نفی کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے منگھو پیر جام گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پر محلے دار آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران گولیاں چلنے سے نسرین نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صبح محلے داروں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد صلح ہو گئی، لیکن اس کے باوجود محلے دار آپس میں دوبارہ لڑ پڑے۔واقعے میں ملوث...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
پاکستان کے جوابی حملوں میں 4فضائی اڈوں پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا، صوفیہ قریشی ادھم پور، آدم پور ، پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان، پاکستانی طیاروں نے حملے کیے ، بھارتی ترجمان سیکرٹری خارجہ ، فوجی عہدیداروں کے اترے چہرے ،ایسا محسوس ہوا نقصانات چھپا رہے ہیں، میڈیا بھارتی فوج نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں فضائی حملوں سے دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اس کیلئے پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرے ۔نئی دہلی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ...

سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے...
پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان آرمی کی طرف سے بھارت کے خلاف آج کیے گئے تابڑ توڑ حملوں نے اسے بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈیا مزید حملے نہ کرنے اور سیز فائر کیلئے تیار ہو گیا جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ،امریکی اور دیگر ممالک کی قیادت بھی اس حوالے سے سرگرم ہے،پاکستان نے آج صبح ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر اور بھرپور جوابی...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔‘ ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!‘ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تیاری کی گئی تھی اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ رات دیکھنے کو ملا پاکستان نے بھارت پر کاری ضربیں لگائی ہیں ہم نے گجرات سے لیکر پنجاب تک بھارت کےائیربیس مفلوج کیے ہیں اور پاکستان کی بھارت کے...
پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارتی جارحیت پر پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، پاکستانی سائبر حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔ پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔ ہیک کی گئیں مزید ویب...
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات...
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے: پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے...

بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔ ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو...
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔ میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی...
رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز ) بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق حملے درج ذیل شہروں اور علاقوں میں موجود بھارتی فوجی تنصیبات پر کیے گئے۔ اوڑی، سرینگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھلوڈی، اترلائی اور بھج۔ حکام کے مطابق حملوں میں جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ اور دیگر دفاعی ادارے الرٹ پر ہیں۔ روزانہ مستند اور...
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
اہم بات یہ ہے کہ 2019 حملے کے بعد بھارت کو بھرپور عالمی حمایت ملی جس کے ذریعے سے اُس نے نہ صرف مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا بلکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی۔ اس کے برعکس 2025 میں بھارت سفارتی حمایت سے مکمل محروم رہا اور دنیا بھر میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن بیانیے کو تقویت ملی۔ پلوامہ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ ایک حملہ ہوا جس میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ بھی بعض قرآئن و شواہد کے اعتبار سے ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، لیکن بھارت نے اس حملے کو جواز بنا کر پاکستان کے زیرانتظام آزاد کشمیر کے...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے سفارتی کردار اور جنگی پالیسی پر دنیا معترف نظر آ رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے تعریفی انداز میں کہا کہ پاکستان نے متناسب اور سفارتی ردعمل دیا۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل رات دو ایٹمی قوتوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے جس سے کئی خدشات نے جنم لیا ہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے پاکستان کے سفارت کاری کثیرالجہتی آرڈر اور امن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی امن کو درپیش خطرے...
دفاعی ماہرین کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب بزرگ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، ہم نے تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس بھارتی طیارے کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا، بھارت کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھائی تاہم کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس...
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُس نے پاکستان کے نو مقامات پر حملے کیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن سندور کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی اور مساجد پرحملے کئے ہیں، بھارت کو بھرپور فوری جواب دیاجائے گا، ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپورجواب دیں گے۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا عرب دنیا سے مدد مانگ لی
لاہور؍ نوشہرہ ورکاں؍ تتلے عالی (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چچا نے بھتیجے سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس مقابلے میں ملازم خود بھی ساتھی سمیت ہلاک، قاتل کی فائرنگ سے ایس ایچ او تتلے عالی زخمی، نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں اڑتالی ورکاں میں خوفناک خاندانی سانحہ پیش آیا، جہاں آئس کے نشے میں دھت شخص عمران شیر ورک گزشتہ روز علی الصبح گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع اپنے بھتیجوں کے ملکیتی پٹرول پمپ پر پہنچا، جہاں اس کا بھتیجا عثمان سرفراز ورک اپنے بھائی سفیان ورک اور تین گن مینوں کے ہمراہ موجود تھا۔ عمران شیر نے دروازہ کھٹکھٹایا جیسے ہی عثمان نے دروازہ کھولا تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود میں کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ ایک بریکیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کیا اور بھارت کے متعدد فوجیوں کو قیدی بنا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے، جس کا اس سے بڑھ کر بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مظرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے شرمناک حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ڈی جی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے پاکستان کے تین شہروں پر میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے تینوں جگہوں پر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت میں ہمت ہے تو سامنے سے آکر وار کرے، بزدل دشمن نے چھپ کر وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے بلکہ انہوں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ مزید :
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معصوم سویلین پر رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنے کے بعد بھارت کے وزیر دفاع کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی مسلح افواج نے 'آپریشن سندور' کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں واقع دہشت گردی کے مبینہ مراکز پر فضائی حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں "غیر فوجی، ناپ تول کر کی گئیں اور اشتعال انگیز نہیں تھیں۔" بیان میں کہا گیا کہ کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور اہداف کا انتخاب "احتیاط اور برداشت" کے ساتھ کیا گیا۔ بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے...
علامتی تصویر۔ کابینہ ڈویژن اسلام آباد نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز مخصوص افراد کو اسپیر فشنگ ای میل بھیجتے ہیں۔ فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ہوئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک ای میلز کے ذریعے متاثرین کو میلاویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، وائرس بیک ڈور متاثرہ کمپیوٹر اور اس کے ڈیٹا کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیاجا سکے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے...
—فائل فوٹو گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔ بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحقمستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا،...
بھارتی حکومت نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 7 مئی سے 9 مئی تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ سسٹمز، سائرن بجانے، کریش بلیک آؤٹ، حساس عمارتوں کو اندھیرے میں چھپانے، انخلا کے منصوبے، اور عوام کی رہنمائی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کا...
گجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں پیش آیا، نشے کے عادی ملزم عمران کا مقتول عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔ گجرانوالہ کے علاقے تھانہ تتلے عالی کی حدود اڑتالی ورکاں میں دیرینہ عداوت نے خونیں رخ اختیار کر لیا، جہاں ملزم عمران شیرو نے معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ عثمان ورک، 28 سالہ وقاص، 40 سالہ عمران...
روس کے ایک علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا میں پیش آیا۔ علاقائی گورنر سرگئی میلیکوف کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ مارے گئے افراد کی عمریں 24 برس کے درمیان ہیں فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چار پولیس اہلکار کے ساتھ متعدد شہری بھی زخمی بھی ہیں جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ روس کا علاقہ داغستان، بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے اور یہاں گزشتہ...
2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)، ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
رشیا ٹوڈے نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے یمنی میزائل کے تل ابیب کے وسط میں کامیاب حملے کو انتہائی پیشرفتہ کہلوانے والے دنیا کے مہنگے ترین امریکی فضائی دفاعی نظام کیلئے ایک ''عظیم دھچکا'' قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ حملہ آور یمنی میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ''پیشرفتہ'' کہلوائے جانے والے فضائی دفاعی نظاموں ''آئرن ڈوم'' (Iron Dome)، ''فلاخن داؤد'' (David's Sling)، ''ایرو 3'' (Arrow 3) اور ''اسپائیڈر'' (SPYDER) کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ کے ذریعے خان کرنے اور ''انتہائی پیشرفتہ'' کہلوانے والے امریکہ کے مہنگے ترین ہوائی دفاعی نظام ''تھاڈ'' (THAAD)؛ کہ جس کے بارے پینٹاگون کا دعوی ہے کہ یہ نظام دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے فائر کئے گئے بیلسٹک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، لیکن رافیل طیارے اڑانے کے لیے دل گردہ بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔ یہ بات حب...
یروشیلم (اوصاف نیوز)یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا،حوثیوں کی طویل مار کرنے کی صلاحیت سے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون...
یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام ہوگیا جب کہ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیلی ایئرپورٹ پر جا گرا جسکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہنگامی سائرن بج گئے، یمنی میزائل حملے سے ایک ایئرپورٹ کے قریب ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، واقعے کے بعد اسرائیل نے ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو روک دیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
اسلام آباد‘پشاور (خبرنگارخصوصی‘نمائندہ خصوصی‘ بیورورپورٹ) مختلف کارروائیوں میں پانچ خوارج ہلاک ‘2گرفتار اوردہشتگردوں کے حملوں میں اے ایس آئی سمیت تین اہلکار شہید ‘دوزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پی کے میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مہمند میں سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو...
بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر گل باز مارا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مقابلہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کمانڈر گل باز ہلاک ہو گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے...
پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب بی بی سی نے بھی پہلگام حملے کےحوالے مودی اور اس کے حواریوں کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کے لیے آنے والے وزیر پر برس پڑیں۔ شیتل کا کہنا تھا کہ پہلگام میں 26 افراد مارے گئے لیکن وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل ٹیم تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد اب کشمیر سے باہر عام شہریوں، طلباء اور چھوٹے تاجروں پر حملے ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مسوری علاقے میں کشمیری شال فروشوں پر جسمانی اور زبانی حملے انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ کشمیریوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی نہ ملنے پر وہاں سے فرار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد...
آئی بی اے میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم نے عدالتی نظام کو ختم کردیا ہے، پیکا طرز کا قانون پی ٹی آئی دور میں آیا تو شہباز شریف نے سخت بیان دیا تھا، حکمران عوامی ووٹ سے نہیں جیتا وہ عوامی کام کیوں کرے گا، بنگلا دیش الگ ہوا تو ان کی فی کس آمدنی ہم سے آدھی تھی، آج زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟۔ آئی بی اے کراچی میں دی ویسٹہ سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟کراچی میں دی ویسٹا سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے میں سب کا کردار ہے، حالات اس لیے ایسے ہیں کہ جو اصلاحات کرنی ہیں وہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی درکار ہے، ممکن ہے وہ حملہ کرکے سوال پوچھے کہ ہم کتنے متحد ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟اُن کا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے...

سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے سیکیورٹی ذرائع نے...

پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...
بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی...
پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت وطن لوٹنے والے پاکستانی سفارتی عملے کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے خاندانوں کی پاکستان واپسی میں غیر معقول رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفیروں کو دستیاب اہم سہولیات منقطع کر دی گئی ہیں جس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے آواز اٹھاتے ہوئے مذکورہ صورتحال کی جانب بھارتی حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ مزید پڑھیے: بھارتی مہم جوئی: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیرملکی سفارتکاروں کو حقائق بتادیے یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام واقع کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی...
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دئیے ہیں بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا کیونکہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے اور این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین نظام ہے.(جاری ہے) وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات...
ویب ڈیسک: بھارت نے پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑ ا دیں ،اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی عملے سے تکرار کی۔ ڈی آئی خان, ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی پر واقعہ پیش آیا، پاکستانی عملہ اٹاری بارڈر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واہگہ بارڈرذرائع کے مطابق بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔ بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا مزید :
(عیسی ترین )زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگرودں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو...