2025-10-27@14:20:15 GMT
تلاش کی گنتی: 11844
«فریم ورک رپورٹ»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگو: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے طاقتور دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے غلمینا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے پہلے ایک پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔ ابتدائی دھماکے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم فورسز کو خدشہ تھا کہ یہ کارروائی کسی بڑے حملے کی تمہید ہوسکتی ہے۔پولیس کے مطابق جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو درابن کے علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم...
ہنگو (نمائندہ خصوصی )ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی پی او خانزیب مہمند نے اس واقعے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہوگیا۔ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔پولیس کے مطابق ایس پی آپریشن کی گاڑی کےقریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، بی آئی ایس پی فنڈز میں خردبرد کرنے والا گروہ گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 21 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں بی آئی ایس پی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سرکاری اہلکاروں میں شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں احسن علی، امر سنگھ، شہزاد علی، نعیم، گیان، خمیسو، امان اللہ، سفیر انور، کنور، جاوید علی، نارائن، جعفر علی، محمد بخش، جمن، عبدالحمید، رجب اور کاشف علی شامل ہیں۔ کارروائی میرپورخاص کے ناگوری ہال میں واقع بی آئی ایس پی سینٹر پر کی گئی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو...
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گورنر اسٹیٹ...
گرفتار اشتہاری ملزم جاوید خان نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 68 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے، بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بابر حسین نے سال 2023 میں 3 شہریوں کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 45 لاکھ 94 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کو 3 مقدمات میں مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار، ملزمان میں خورشید احمد، بابر حسین، جاوید خان اور محسن عباس شامل، ملزمان کو مظفرگڑھ، بہاولپور اور ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے...
یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔ ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد...
لاہور: ڈی جی ویجیلنس نے ریلوے لاہور اور مغلپورہ میں 10 کروڑ رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ کی انکوائری مرتب کر کے رپورٹ وزارت ریلوے کو ارسال کر دی جبکہ ملوث ریلوے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق ڈی جی ویجیلنس، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے ریلوے میں بوگس الاٹمنٹ کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایت پر ابتدائی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزارت ریلویز کو ارسال کردی جس میں محکمہ ریلوے لاہور اور مغلپورہ ورکشاپس میں تقریباً 10 کروڑ روپے رشوت پر مشتمل 200 سے زائد کوارٹرز کی بوگس اور غیر قانونی الاٹمنٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری میں لاہور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اورعوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں، ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس دوطرفہ اورعلاقائی روابط کے فروغ کے لیے اہم ہے، عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اورروابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تک روابط کا محور...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں...
سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس نے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تمام بین الاقوامی مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق، موجودہ دور میں دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، اور پاکستان اس عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ صدیوں سے بیلٹ اینڈ...
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے اہلِ خانہ نے ان کی موت سے متعلق سی بی آئی کی تحقیقات کی کلوزر رپورٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ’نامکمل اور گمراہ کن‘ ہے۔ مارچ 2025 میں سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت خودکشی تھی، اور ان کی سابقہ ساتھی ریا چکرورتی یا ان کے اہلِ خانہ کے خلاف کسی قسم کے جرم، اکسانے یا مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنجہانی اداکار 8 جون سے...
راولپنڈی: 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری...
علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی...
علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ...
دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پورے خطے کے لیے خطرہ ہے اور اس کی کارروائیاں نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف وی نیوز کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ افغان حکومت اگر ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی عالمی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کو خاموشی سے برداشت...
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
آئی فون 2027 میں اپنی 20 ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے اور ایپل اس ایونٹ کو انتہائی دلچسپ انداز منانے کی تیاری کر رہا ہے۔ رواں برس ایپل نے آئی فون کا 17واں ایڈیشن متعارف کرایا ہے جس کے حساب سے 2027 میں متعارف کرائی جانے والی ڈیوائس کو آئی فون 19 کہا جانا چاہیے۔ تاہم، تازہ ترین رپورٹس کے مطابق 2027 میں متعارف کرائی جانے والی ڈیوائس کا نام آئی فون 20 رکھا جائے گا۔ اس سے قبل ایپل یہ اقدام 2017 میں آئی فون ایکس کے لیے کر چکا ہے۔ آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی گئی ڈیوائس کے ڈیزائن میں پہلی بڑی تبدیلی کی گئی تھی جس کے نقوش آج تک واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محمکہ قرنطینہ حیوانیات کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران امریکا کو انڈوں کی ایکسپورٹ کا حجم 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ اور افغانستان سمیت کئی ممالک کو انڈے برآمد کیے جا رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار...
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا یہ بڑا دن ہے، جہاں 50 سے زاید ممالک کی کمپنیاں اور ماہرینِ صحت ایک چھت تلے جمع ہیں۔ ہیلتھ ایشیا کا انعقاد ملک میں معاشی انقلاب کی کڑی ہے، حکومت کا آج اپنی انڈسٹریز کے ساتھ تعلق کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں فارما ایکسپورٹ کو تیس بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایران، روس، ترکی، اور عمان کے قونصل جنرلز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ (DRAP)، جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز, ڈی جی ہیلتھ, اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی...
شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں گوشت کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ مارکیٹ میں مٹن 2,500 سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری قیمت بیف کے لیے 800 اور مٹن کے لیے 1,600 روپے فی کلو مقرر کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آئندہ دوماہ میں جعلی اور مہنگی ادویات کی فروخت 99 فیصد بند ہو جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ لگا کر مارکیٹ میں فروخت پر کام کر رہے ہیں۔ فارما ڈیوائسزز کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے انڈسٹریز کیساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریپ ادویات اورلائسنس کو مانیٹرکرتا ہے، اپنی ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ آئندہ 10 سال میں ہسپتالوں کی تعداد بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دریں اثناء مصطفیٰ کمال نے ایکسپو سینٹرمیں ہیلتھ ایشیا نمائش...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ،پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی...
چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل میں شام کے معاملے پر ہونے والے اوپن سیشن میں خطاب کرتے ہوئے شام کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے۔ جمعرات کے روز فو چھونگ نے کہا کہ شام میں صورت حال تبدیل ہونے کے بعد غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں نے بد امنی سے فائدہ اٹھا کر اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے، جس نے خطے کے امن اور استحکام کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔ ان...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپورجانیوالی پرواز ڈی سات 109 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 ،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے روابط بہتر بنانا ہوں گے، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے۔ اسلام آباد میں دو روزہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے آغاز پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے افتتاحی کلمات میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹویٹی اقتصادی ترقی کا ستون ہے، اسمارٹ ٹرانسپورٹ حل مشترکہ خوشحالی کیلئے ضروری ہے، پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک بہت مفید ثابت ہورہی ہے، کانفرنس کے شرکاء تجارت کے فروغ کیلئے ایک دوسرے...
ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2 ہزار 503 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی مچھر کے حملے تیز ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 102 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2 ہزار 503 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ باغ میں 124 اور میرپور میں 704 کیسز سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق جہلم ویلی میں 26، نیلم میں 38، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6، پونچھ میں 43، کوٹلی میں 25 اور...
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔ اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے...
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر...
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں و کشمیر...
پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کے خلاف محکمہ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ جعلی ڈیلرز کی دکانوں کو سیل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تمام اسلحہ ڈیلرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔ پنجاب میں اب تک 511 ڈیلرز نے اپنے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں،...
ٹرانسپورٹ اور روابط معاشی ترقی کے زینے ہیں، عبدالعلیم خان کا ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے افتتاحی خطاب
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان، عبدالعلیم خان صدر مقرر عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ 59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس...
تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کر دی تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا بے گناہ ہے یا ملزم، شہباز بھٹی کو تھانہ سٹی صادق آباد نیو ٹاؤن اور وارث خان درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل...
اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں خطے کے ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی...
عمران خان کی ہمشیرہ روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں، جج کا شوکاز نوٹس جاری ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے...
کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق، شاندانہ گلزار پر ریاست مخالف اقدامات اور سوشل میڈیا پر من گھڑت پوسٹس کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائیں، این سی سی آئی اےنے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ،تحقیقات سوشل میڈیا پرجھوٹی معلومات اورنفرت انگیز مہمات کیخلاف کی گئیں، شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی نیتن یاہو سے مصافحے کی جعلی تصویر بھی...
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم...
پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور...
—فائل فوٹو نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اسلام آباد میں ریجینل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں زیر سماعت چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بنچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے کیا آپ اس بنچ پر اعتماد نہیں کررہے؟۔ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بنچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد حسین روسٹرم پر آئے اور فل کورٹ...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت کے ڈھائی سالہ معاہدہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی اور علی مدد جتک نے میڈیا سے بات کی۔ صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ وفاق میں پیپلز پارٹی حمایت واپس لے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ علی مدد جتک نے کہا کہ اگر معاہدہ ہے تو ڈھائی سال پورے ہونے پر بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، اگر معاہدہ ہے تو ہم بھی ڈھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان کی حکومت ن لیگ کو دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زرک مندوخیل نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ایڈووکیٹ سرفراز میتلو نے ایک بار پھر بار کے انتخابات کے بعد کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف وکلا کی منظم تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں اور کارپوریٹ فارمنگ کے معاملے پر جاری تحریک کے دوران وکلا کے ایک دوسرے گروپ نے 26ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر معاملات کو درمیان میں لا کر منظم تحریک کو متاثر کیا۔ایڈووکیٹ سرفراز میتلو، ٹھٹھہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹہ کے وکلا کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور وکل سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سرفراز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاشت کاروں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کردی، چھوٹے کاشت کاروں کو 1 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری فی ایکڑ یوریا کھاد دی جائے گی، زرعی آمدن ٹیکس کا سہ گنا نفاذ موخرکرکے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کردی گئی۔اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فی من گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت فصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ،ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا۔ آل پارٹیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ گلوبل اینٹی اسکیم الائنس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی شہریوں کو مختلف آن لائن اسکیمز کے ذریعے 9ارب امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکیمرز نے پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے اتنی رقم لوٹی جتنی آئی ایم ایف کے مجموعی قرض پروگرام سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان کا مجموعی نقصان آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام سے تجاوز کر گیا۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 39 فیصد شہری گزشتہ سال کسی نہ کسی آن لائن اسکیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ ڈینگی مہم میں مزید تیزی لائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ سرویلینس رپورٹ کے مطابق ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کی سرگرمیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فیلڈ ٹیموں نے مجموعی طور پر 44,843 مقامات کا معائنہ کیا، جن میں سے 515 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دین سے سیاست کو جدا نہیں کیا جا سکتا، ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس امن و روحانیت کے مراکز ہیں، حکومت مثبت سوچ کے ساتھ فیصلے کرے۔شاداب رضا نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں، اسرائیل غاصب ریاست ہے جسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہو چکا ہے، جب انصاف کے عالمی ادارے خاموش رہیں تو امن کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش میں 24 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے، جن میں چین، روس، ایران، ترکیہ، برطانیہ، ہنگری اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ تین روزہ ایونٹ کے دوران “مستقبل کے اسپتال” اور “ڈیجیٹل ہیلتھ” کے موضوعات پر خصوصی کانفرنسز ہوں گی، جبکہ ماہرین صحت نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مریضوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں انکلیوسِو سٹی منصوبے کے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی، جو خصوصی افراد کے لیے پاکستان کی پہلی جامع کمیونٹی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے میں رہائش، علاج، تعلیم، بحالی اور روزگار کی تمام سہولتیں ایک ہی نظام میں شامل ہوں گی۔انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل کیا جائے تاکہ معذور بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس میں اسپتال، او پی ڈی، بحالی مراکز، تعلیمی و تربیتی ادارے اور رہائشی بلاکس شامل ہوں گے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب واقع فارم پرمسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو باندھ دیا اور 46 بکرے و بکریاں چھین کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ واقعے کی رپورٹ فارم مالک کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔فارم ہاوس کے مالک شیخ علی کا کہنا ہے کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی شب تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آئی۔ ملزمان کی تعداد 8 سے 10 کے قریب بتائی گئی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ کے لیے جعلی اسٹیمپ اور پروٹیکٹر اسٹیکرز کے استعمال کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر حمزہ اسد کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ قطر کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔حمزہ اسد کے پاسپورٹ پر موجود پروٹیکٹر آف امیگرانٹس اسٹیکر میں جعلسازی کی گئی تھی۔ ملزم نے منصوبہ بنایا تھا کہ قطر پہنچنے کے بعد وہ اسی جعلی پروٹیکٹر کلیئرنس کوپولینڈ روانگی کے لیے استعمال کرے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اوباڑو سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او حسن علی دشتی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر سے 47 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔مکیش چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ نیٹ ورک مزید فعال کیا جائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر سے جنوری تک درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کمی کے باعث پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے، جس کے ساحلی علاقوں پر اثرات نہیں ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب موجود سمندری طوفان کے باعث ڈپریشن میں شدت آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے داخلوں کی منسوخی کا معاملہ,عدالت نے درخواست گزار تین طلبا کو امتحانات میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو حلف نامے یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں،اگر طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبا کے مستقل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کردیا گیا، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، درخواست میں...
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار نہیں بناسکتا، فلسطین میں غزائی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے: عالمی عدالت انصاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین قانونی ادارے، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)، نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔عالمی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں، بشمول قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)، کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی حمایت کرے۔ججوں نے کہا...
برطانیہ میں مقیم ہندی کی ممتاز محقق اور پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کی ملک بدری نے علمی و ادبی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ناقدین اور ماہرین اس پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا ویزے کی خلاف ورزی ہی اصل وجہ تھی یا اس فیصلے کے پیچھے اکیڈمک آزادی پر قدغن لگانے کا مقصد پوشیدہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے میڈیا رپورٹس کے مطابق، لندن یونیورسٹی کے مایہ ناز اسکول آف اورینٹل اینڈ ایفریکن اسٹڈیز (SOAS) میں تدریس سے وابستہ پروفیسر فرانچیسکا اورسینی کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا...
کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا، 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔مبینہ واردات میں دو سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے۔سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کرلیے۔ملیر کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے جان کا تحفظ یقینی بنانے کی استدعا کردی۔ 30 ستمبر کو پیش آئے واقعے پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی معاونت سے چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے چائلڈ پورنو گرافی کی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی پولیس ،انڑپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے چائلڈ ابیوز میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات کی تحقیقات میں آپریشن روڈز اور آئسبرگ کے دوران آسٹریلوی پولیس کے اشتراک انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس حاصل کی گئیں۔ جس...
وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے ایک مرتبہ پھر وفاق سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کا مرکزسندھ کو ملنا چاہیے، 18 سال بعد کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز شایان شان اندازمیں منعقد کرائے جائیں گے۔ 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں روائتی انداز میں صدرپاکستان آصف علی زرداری رنگا رنگ تقریب میں گیمز کا افتتاح کریں گے۔ 13 دسمبرکواختتامی تقریب میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹارچ مشعل ریلی 15 نومبر کو مزار قائد سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں ملک گیرسفرکا آغاز کرے گی۔ گیمز کے موقع پرکھلاڑیوں، اور آفیشلز سمیت 11 ہزار...
SHIKARPUR: سندھ کے ضلع شکار پور میں کچے کے خطرناک 72 ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کی موجودگی میں ہتھیار ڈال دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور میں ہتھیار ڈالنے والے 72 خطرناک ڈاکوؤں میں بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز کے ارکان شامل ہیں، جنہوں نے اپنا تمام اسلحہ بھی جمع کرادیا۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے پالیسی دی کہ کچے میں امن قائم ہونا چاہیے، ہر کوئی چاہتا ہے خطے میں امن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گزارے، یہ پالیسی ایک سال قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ صدر آصف...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
فوٹو: فائل محکمہ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کردیے۔ نئے پاسپورٹس میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔ اسلام آباد سے محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو پرنٹ کیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری سے نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی شروع ہوگئی ہے، پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
برآمد شدہ کرنسی میں پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ملائیشین رنگٹ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسی جو پاکستانی 83 لاکھ روپے مالیت سے زیادہ ہے برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ملائیشین رنگٹ شامل ہیں۔ ملزم کو برآمد شدہ کرنسیز سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔
حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھنے والی عمارات کی تصاویر شامل کی جائیں گی، جو نہ صرف پاسپورٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی بلکہ ملک کی ورثے کی نمائندگی بھی کریں گی۔ اندرونی صفحات پر بھی تاریخی عمارات کی تصویری جھلکیاں نظر آئیں گی۔ یہ تبدیلیاں پاسپورٹ کے نظام میں جدت اور ہم آہنگی لانے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ استعمال میں بھی آسانی ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی صفحات کا...
سندھ کے شہر شکارپورمیں منعقدہ تقریب میں کچے کے 71 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر اپنے ہتھیار جمع کرائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے شرکت کی، جہاں بڑی تعداد میں ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈرپالیسی کے تحت ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچے کا علاقہ ماضی میں اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پہچانا جاتا تھا، تاہم ایک سال قبل صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس مسئلے کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی طے کی گئی۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ مزید :
حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔ نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔
سٹی42: بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں عظیم انقلاب آ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ چین سے لائی گئی جدید بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن...
ویب دیسک : حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی، پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سےبھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، جس کی مالیت83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کےہینڈ کیری بیگز کو مشکوک سمجھ کر اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممالک کی کرنسی — جن میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اور ملائیشین رنگٹ شامل تھے — برآمد کی گئی۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ منی لانڈرنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدملزم اور برآمد شدہ رقم کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ...