2025-11-03@22:55:33 GMT
تلاش کی گنتی: 2616

«نالہ لئی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کرسچن اسکول میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کا ایک تنازعہ سرخیوں میں ہے، تاہم بدھ کے روز اس میں ایک نیا موڑ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور ریاست کے وزیر تعلیم وی سیوان کٹی کو اپنی ہدایات واپس لینا پڑیں۔ منگل کے روز ریاستی وزیر نے ریاست کے ایک عیسائی مشنری اسکول کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر اسکول آنے کی اجازت دے، تاہم بدھ کے روز انہوں نے اپنے اس حکم نامے کو واپس لے لیا۔ معاملہ کیا ہے؟ کیرالہ کے شہر کوچی کے سینٹ...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 سالہ شخص کی زندگی بچالی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران متاثرہ شخص کی گردن کے دائیں جانب چاقو گھس گیا تھا، چاقو بڑی خون کی شریانوں سے خطرناک حد تک قریب تھا۔شعبۂ حادثات میں زخمی حالت میں آنے والے شخص 40 سالہ شخص کے فوری ٹیسٹ کروا کر کامیاب سرجری کی گئی اور چاقو گردن سے باہر نکال لیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیراعظم نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت کا بہر صورت دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔
    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے سابق لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے انہوں نے اپنے 16ویں سے 20ویں ٹیسٹ میچ تک کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 سے 1988 کے درمیان اپنے 48ویں سے 52ویں ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نعمان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریّت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ویڈیو: ہنر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومت دس سالہ منصوبہ کے تحت پاکستان ریلوے کے لیے دس ارب ڈالرمختص کرے۔ادارے کی بحالی پر توجہ دی جائے تو قومی معیشت بھی بحال ہوجائے گی۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدور کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے پریم یونین کے دفتر کے دورہ کے موقع پر مرکزی صدر پریم یونین شیخ محمد انور سے ملاقات کے دوران کیا۔ عاطف رزاق عاطف، عمران علی، ملک ندیم، نجیب، محسن علی، ندیم احمد و دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ ریلوے ملک کا اہم ترین دفاعی، فلاحی اور رفاحی ادارہ اور وحدت کی...
    حیدرآباد: شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور گوٹھ کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ عینی شاہدین اور بچے کے والد راشد ڈومکی کے مطابق ایان گھر کا سامان لینے نکلا تھا کہ اچانک ایک منی بس نے پہلے ٹکر ماری اور پھر پچھلا ٹائر اس کے جسم پر چڑھ گیا۔ واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بس...
    کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ابلاغ عامہ کلیہ فنون سے محمد امین کو ” محمد عتیق صدیقی،حیات وصحافتی خدمات‘‘ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ کی تکمیل پر پی ایچ ڈی (PHD) کی ڈگری تفویض کر دی گئی ہے۔ محمد امین نے تحقیقی مقالہ اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر اوج کمال کی نگرانی میں مکمل کیا۔ادارہ یادگارڈاکٹر ایوب قادری اوررنگ نو ڈاٹ کام کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سعید حسن قادری نے ڈگری ملنے پر محمد امین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    جنوبی افریقہ کے اسپنر سینوران متھوسامی نے لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 117 رنز کے عوض 6 وکٹیں اور دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ یہ کارنامہ انہیں 1957 کے بعد سے اب تک تیسرے جنوبی افریقی اسپنر کے طور پر ممتاز کرتا ہے جنہوں نے کسی ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب سینوران متھوسامی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 41 سالہ ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل مکمل، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے مزید 226 رنز درکار لاہور ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کورنگی نمبر 5 میمن انسٹی ٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو کمسن موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین جناح اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچے بغیر بتائے گھر سے موٹر سائیکل لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میمن انسٹیٹیوٹ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے دو لڑکےموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں میمن انسٹیٹوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم سن موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا، حادثہ تیزرفتارکوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے کے بعد لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار لڑکوں کی شناخت 14 سالہ مدثر اور 13 سالہ ایان کے نام سے ہوئی، حادثے میں 16 سالہ رافع زخمی ہوا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مدثر تین بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور موٹر سائیکل چلانے والا ایان پانچ بہن بھائیوں...
    رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) رحیم یارخان نورے والی کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق کے مطابق نورے والی کے علاقے میں گلی میں کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں حسنین نامی 2 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ،والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔بچے کے موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ،جبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں روانہ کردی...
    ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) نواحی چک 149نو ایل میں 13سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو ملزم گرفتار کرلئے۔(جاری ہے) بتایا گیا کہ اڈ ہ نائی والا بنگلہ کے کباڑیے کے پاس محنت کش عبدالرشید کا بیٹا محمد وسیم بیٹھا تھا کہ منیر احمد ماچھی ،عاطف اور پرویز اسے دھوکہ سے اپنے ہمراہ موٹر سائیکل پرلے گئے یر غمال بنا کر منیر احمد ماچھی کی بیٹھک میں جا کر بند کر دیا اور ملزموں نے باری باری بدفعلی کی اور فرار ہو گئے ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے عبدالرشید کی مدعیت میں 375 اے ت پ مقدمہ درج کر کے دو ملزموںکو گرفتار کر لیا ہے ۔
    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کی 2 سالہ انسانیت سوز جنگ کے باعث اس علاقے میں کم از کم 55 ملین ٹن ملبہ پیدا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNSP) نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے نئے تخمینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے یو این ڈی پی کے اعلی اہلکار جیکب سیلیئرز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی مکمل تعمیر نو پر 70 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ جنیوا میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مزید تفصیلات فراہم کئے بغیر اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے 70 بلین ڈالر کے بجٹ میں...
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی...
    ٹرمپ کی تقریر کے دوران عرب رکنِ پارلیمنٹ 50 سالہ ایمن عودہ اور 60 سالہ یہودی نژاد رکن عوفر کاسف نے اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہو کر "فلسطین کو تسلیم کرو! قبضہ ختم کرو!" کے نعرے لگائے۔ سکیورٹی فورسز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں ارکان کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا، جبکہ ایوان میں کچھ لمحوں کے لیے شدید شور اور افراتفری پھیل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمان "کنیسٹ" سے اپنے تاریخی خطاب کے دوران غیر متوقع طور پر شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں بے مثال ہنگامہ آرائی اُس وقت ہوئی، جب دو ارکانِ اسمبلی نے امریکی صدر کی تقریر کے دوران اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاﺅندے:۔ افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔1960ءمیں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982ءسے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔2018ءکے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں ان...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے 12سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والا دکاندار گرفتارکرلیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو گرفتارکرلیا،مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا سامان خریدنے گیا تو دکاندار نے نازیبا حرکات کیں، وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
    افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا (Paul Biya) ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔ 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982 سے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008 میں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔ 2018 کے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ نوید، 20 سالہ ظہیر حسین اور عدنان شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک Q میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 32 سالہ شخص مارکرس زخمی ہوا۔ اُسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
    غزہ میں 2 سالہ تباہ کن جنگ کے بعد بلڈوزروں نے ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، جبکہ دسیوں ہزار بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کے برباد شدہ شہروں اور قصبوں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق واپسی کا یہ سلسلہ جمعے کی دوپہر فائر بندی کے آغاز کے فوراً بعد شروع ہوا، جنگ بندی امریکی ثالثی میں نافذ ہوئی،جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے نئے امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس نے معاہدے کے تحت اپنے دستے مخصوص مقامات تک واپس بلا لیے ہیں۔ الجہاد...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ افغانستان کو بار بار سمجھایا دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کو روکیں مگرنہیں روکا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگرافغان حکومت عمل نہ کرسکی، بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کےساتھ کارروائی کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشتگروں کے سہولت کار ہیں، دہشتگردی کو دوبارہ زندہ کیاگیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ کے پی...
    عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی ہے۔ایک بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھارتی سر پرستی میں رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھرپور مؤثر کارروائی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپ تباہ کیے۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان...
     انور عباس :وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔  پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش رفت پر گہری تشویش ہے، طالبان نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر سنگین اشتعال انگیزی کی۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جواب افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہے، ہمارا دفاعی ردعمل امن پسند ہے، پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کے لیے احتیاط برت رہا ہے ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کیلئے احتیاط برت رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کی صورتحا ل پر گہری تشویش ہے،طالبان نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی،طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر سنگین اشتعال انگیزی کی،پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے ہے،پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کیلئے احتیاط برت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر وزیر ریلوے نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر کے خلاف کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں پاک-افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف...
    کراچی: شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی سینٹر ٹاور کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ باسط علی کے...
    نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن کے رہاشی 14 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے مکان نمبر R/ 362 عرفات ٹاؤن بلاک ایل نارتھ ناظم آباد سے ایک بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او تمیوریہ سب انسپکٹر قیصر امتیاز کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ عبدالغنی ولد محمد علی کے نام سے کی گئی۔ متوفی نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔ متوفی ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول میں تعلیمی مسائل تھے...
    لاہور: کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
    بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 19 سالہ طالبہ نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لالہ گوڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ طالبہ کی شناخت مقتولہ ماؤلیکا کے نام سے ہوئی جو سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور کالج کی والی بال ٹیم سے وابستہ تھی۔ طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ کالج کی والی بال ٹیم کے کوچ امباجی کافی عرصے سے میری بیٹی کو پریشان کر رہے تھے وہ ناجائز تعلق قائم کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ جب میری بیٹی نے انکار کیا تو بچی کو ذہنی اذیت دینے لگے اور سب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ماریا کورینا ماچاڈو کو ان کی سیاسی جدوجہد اور سماجی کوششوں کے اعتراف میں 2025ء کا نوبل امن انعام دینے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ یورگن واٹنے فرائڈنیس نے کہا، ''ماچاڈو ایک ایسی کلیدی اور سب کو اکٹھا کر دینے والی شخصیت ہیں، جنہوں نے وینزویلا کی اُس سیاسی اپوزیشن کو متحد کر دیا، جو کبھی بری طرح تقسیم کا شکار تھی۔ ماچاڈو کی کوششوں کے نتیجے میں وینزویلا کی اپوزیشن اب اپنی اس بلند اور متحدہ آواز کو تلاش کر چکی ہے، جس کے ساتھ ملک میں آزادانہ انتخابات اور حقیقی نمائندہ حکومت کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ ناروے کی...
    ایک بیان میں چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ معاہدے کے تحت جلد سے جلد قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے اور غزہ میں قابض افواج کو انخلاء فوری ہونا چاہیئے، ایران کیساتھ مل کر کام کرنے کی کوششوں سے بھی امن کی کوششوں کو استحکام ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری کی جائے گی اور یہ معاہدہ غزہ میں دو سالہ جنگ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اپنے ایک بیان میں ملک محمد بوستان نے کہا کہ معاہدے کی روشنی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔ عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) گوگل نے پاکستان میں 18سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا کہ پاکستان میں وہ طلبہ جن کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے، اب ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت حاصل کر سکتے ہیں۔اس میں گوگل کے جدید ایآئی ٹولز شامل ہیں جیسے کہ جیمینی 2.5پرو ماڈل اور ڈیپ ریسرچ فیچر وغیرہ۔(جاری ہے) اس کے علاوہ اے آئی کو ادیگر گوگل ایپس جیسے جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ کے اندر بھی انٹیگریٹ کیا جائے گا تاکہ طلبہ آسانی سے کام کر سکیں جیسے ای-میل سمری،...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں اورکزئی حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ملوث خوارج کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)گوگل نے آج پاکستانی طلباء کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت 18 سال یا اْس سے زائد عمر کے طلبائگوگل اے آئی پرو پلان (Google AI Pro Plan)کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ بلا معاوضہ پیشکش طلباء کو جدید اے آئی ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جیمینائی اے آئی پرو پلان (Gemini AI Pro Plan)کے تحت، 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلباء گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں: جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے...
    فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔ ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔ ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بزرگ شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ضیا کالونی النور سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 65 سالہ شمعون مسیح کے نام سے کی گئی۔تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا، بن قاسم کے علاقے گھگھر پھاٹک روڈ نمبر 4 کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام...
    فیصل آباد:  13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے جب کہ کمسن بچی کا جسم بھی گرم چمٹے سے جلایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد  کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھر کے مالک مالک حبیب سلیم اور اہلیہ صدف نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جلاتے رہے اور اس کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سول لائن کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ سے رابطہ کیا، بچی ان کی...
    کراچی/ کوئٹہ: سول لائن سے اغوا ہونے والی 4 سالہ بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے اور بچی کے والد نے تصدیق کی ہے کہ بچی ان کے پاس ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سول لائن ہجرت کالونی سے اغوا کی گئی کمسن بچی کوئٹہ سے مل گئی ہے، 4 سالہ مائرہ 25 اگست کو ہجرت کالونی میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سول لائن پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ 26 اگست کو والد کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ کوئٹہ کے ایک شہری نے فیس بک پر بچی کے اغوا کی خبر دیکھ کر اہل خانہ...
    برازیل میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔ رپورٹس کے مطابق ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی ’فاکس آئی سرجری‘ کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔  تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ...
    اسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز قاہرہ(آئی پی ایس ) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج نافذ العمل ہو گیا ہے، اسرائیلی حکومت بھی آج شام تک تصدیق کر دے گی۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سات روز قبل ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار نکلا ہے۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
    اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز قاہرہ: (آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کی لامتناہی بربریت کے بعد جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ العمل ہو گیا جس کا عالمی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اورجنگ کے خاتمے کامعاہدہ طے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور میں 7 سالہ معصوم بچی...
    نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 20 سالہ غلام مرتضی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے) دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 18 سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے رضا کاروں نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو...
    ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ...
    اسلام آباد+ پشاور (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ کارروائی کے دوران 19 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپی کے کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران...
    اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو گزشتہ رات بلیوایریا میں اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الہیٰ کو گولیاں ماریں۔ احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی کی جنگ میں ملک اور قوم کے تحفظ کیلیے شہاد ت کا رتبہ پانے والے افوج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔سیکورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جذبہ شہادت کو مضبوط بناتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سر براہ دانش چنہ نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کیخلاف ا ٓپریشن میں پاک فوج کے 11 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاکت پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی داخلی و خارجی سرحدوں اورعوام کے جان و مال کے...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے رضا کاروں نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کو پیٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھکر (صباح نیوز)بھکر دریاخان روڑ پر ٹرک اور کار میں تصادم دو بھائیوں سمیت چارافراد جاں بحق۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بھکر دریاخان روڑ پر برگیڈئیر شفیق ہسپتال کے قریب کار اور ٹرک آمنے سامنے ٹکراگئے جس کے نتیجے میں کار سوار 4افراد سالہ 25محمد علی ولد محمد جمیل، 40 سالہ محمد اصفر ولد حسین بخش، 40 سالہ محمد آصف ولد محمد جمیل، 23 سالہ اسامہ ولد محمداختر شامل ہیں۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کا تعلق بھکر سے ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، گھریلو جھگڑے اور ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوا، پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے ہی پستول سے فائر کیا، آلہ قتل برآمد اور خاتون گرفتار کرلی گئی۔پیر بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سالہ ہاشم جاں بحق اور 60 سالہ سہیل زخمی ہوا۔ کورنگی ضیا کالونی میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے 14 سالہ حافظِ قرآن اسماعیل جاں بحق ہوا، ڈرائیور عبدالرحمن گرفتار کرلیا گیا۔اسٹیل ٹاؤن جناح گیٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں طاہر حسین اور دلاور موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قحط کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے انتہائی تشویشناک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے بچے گزشتہ دو برسوں سے جہنمی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں لاکھوں کی تعداد میں بچے جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یونیسیف کی سربراہ کیتھرین رسل نے کہا کہ700 سے زائد دنوں سے غزہ کے معصوم بچے موت، معذوری اور بے گھری کا شکار ہیں،  اسرائیلی بمباری بدستور جاری ہے اور دنیا کا خاموش رہنا انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اب تک 64 ہزار سے زائد بچے یا تو جاں بحق ہوچکے ہیں یا شدید زخمی، جن...
    اپنے ایک خطاب میں جہاد اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے کہا كہ ہم کبھی بھی دشمن کی شرائط اور ڈکٹیشن پر سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار آپریشن طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں كیا۔ اس دوران زیاد النخالہ نے کہا كہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے بدھ آٹھ اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا کہ سال 2025ء کا نوبل انعام برائے کیمیا مشترکہ طور پر سوسومو کیتاگاوا، رچرڈ روبسن اور عمر مونّس یاغی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تینوں کیمیائی ماہرین ان 'میٹل آرگینک فریم ورکس‘ کی تیاری پر طویل عرصے سے تحقیق کر رہے ہیں، جو 1989ء میں شروع ہوئی تھی۔ ان تینوں سائنسدانوں کو کیمسٹری کے رواں سال کے نوبل انعام کا مشترکہ طور پر حقدار ٹھہرائے جانے کا اعلان سٹاک ہوم میں رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل ہانس ایلےگرین نے کیا۔ یہ...
    سٹی42 : اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔  اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔...
    عابد چودھری:نواں کوٹ میں نیازی اڈا پر ٹریفک حادثے میں 7سالہ بچی جاں بحق  ہوگئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے 7سالہ بچی کو کچل دیا  جوموقع پر دم توڑ گئی۔بتایا گیا ہے کہ7سالہ عائشہ سڑک کنارے جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری ڈاکٹر خالد العنانی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے صدر منتخب ہوگئے۔ 54 سالہ خالد العنانی نے اس عہدے کے لیے کانگو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ایڈورڈ فرمن ماتوکو کے خلاف مقابلہ کیا۔ ایڈورڈ فرمن ماتوکو اس وقت بیرونی تعلقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایڈورڈ فرمین ماتوکو کے مقابلے میں خالد العنانی کے حق میں 55 ووٹوں کی اکثریت سے ووٹ دیا،جب کہ امریکا نے ووٹ نہیں دیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے (  UNRWA ) نے غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے کہاکہ   غزہ میں دو سالہ جنگ  میں اسرائیلی مظالم کی داستان رقم ہوگئی ہے،  دو سال بہت زیادہ ہو چکے ہیں، اب وقت ہے جنگ رکنے کا اور فلسطینیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا۔انہوں نے کہاکہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے اور اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام انسانی و تجارتی امداد کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے (  UNRWA ) نے غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان نے کہاکہ   غزہ میں دو سالہ جنگ  میں اسرائیلی مظالم کی داستان رقم ہوگئی ہے،  دو سال بہت زیادہ ہو چکے ہیں، اب وقت ہے جنگ رکنے کا اور فلسطینیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا۔انہوں نے کہاکہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے اور اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام انسانی و تجارتی امداد کا...
    شہر میں دنداناتے ہوئے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے ایک اور جان لے لی، متوفی کی عمر 14 سال جبکہ وہ حافظ قرآن تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران گلی کا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو نوجوان دکھائی نہیں دیا اور وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مغرب اور اس کے آلہ کار ایک ہزار سال سے اسلام کے تشخص کو مجروح کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں۔ مغرب رسول اکرمؐ کو عظیم شخصیت کہتا ہے۔ ان کا شمار تاریخ کے بڑے لوگوں میں کرتا ہے مگر انہیں نبی تسلیم نہیں کرتا۔ مغرب کا دعویٰ ہے کہ چونکہ رسول اکرمؐ پیغمبر نہیں ہیں اس لیے اسلام ’’آسمانی مذہب‘‘ نہیں ہے بلکہ یہ معاذاللہ رسول اکرمؐ کی ایجاد ہے۔ انہوں نے کچھ یہودیت سے لیا کچھ عیسائیت سے لیا اور اس کو جوڑ کر اسلام بنالیا۔ مغرب کا اسلام کے بارے میں ایک پرانا دعویٰ یہ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔ اس موضوع پر...
    بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع جاجپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مگرمچھ نے نہاتے ہوئے ایک خاتون کو کھاراسروتا دریا میں گھسیٹ لیا۔ واقعہ کے بعد سے 57 سالہ سودامنی مہالا لاپتا ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر تقریباً چار بجے کانتیا گاؤں میں پیش آیا، جو بنجھرپور تھانے کی حدود میں واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، سودامنی مہالا حسب معمول دریا میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک دیو قامت مگرمچھ اچانک نمودار ہوا اور انہیں پانی کی تیز دھار میں گھسیٹ کر لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل...
    کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ سرفرازعلی شیخ کے نام سے کی گئی، بیہوش ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ دیدار علی شخ کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس نے گہرے سمندر میں پیش آئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
    لاہور: چوکی ہلوکی پولیس نے محافظ ٹاؤن کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو تین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ مقدمے کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم محسن نے لڑکی فاطمہ کو بہانے سے محافظ ٹاؤن میں واقع بلڈنگ کی چھت پر بلایا جہاں ملزم نے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم شفیق نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی اور تھپڑ بھی مارتا رہا، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج ہے۔...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 2جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پولیس نے شہر قائد سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی کمسن لڑکی کو پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے بازیاب کرا کے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ سندھ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کیس کی سماعت کی، جہاں بازیاب ہونے والی 14 سالہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر پنجاب بلایا گیا، جہاں ملزمان نے جعلسازی سے 8 اپریل کو اس کا نکاح پڑھوایا۔عدالت کے روبرو لڑکی نے واضح کیا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ گھر واپس جانا چاہتی ہے۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی کا بیان آج ہی مجسٹریٹ کے سامنے قلم بند کیا جائے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رواں سال طب کے شعبے میں مشترکہ نوبل انعام پانے والے 3 سائنس دانوں کا اعلان کر دیا گیا۔میری ای برنکوو، فریڈ ریمسڈل اور شمون ساکاگوچی کو پریفرل امیون ٹالرنس (ایک نظام جو مدافعتی نظام کو جسم کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے) سے متعلق اہم دریافتیں کرنے پر مشترکہ انعام دیا گیا۔64 سالہ میری ای برنکوو سیئٹل کے انسٹیٹیو فار سسٹمز بائیولوجی میں سینئر پروگرام منیجر ہیں۔ 64 سالہ فریڈ ریمسڈل سان فرانسسکو میں قائم سونوما بائیوتھراپیوٹکس میں بطور سائنٹیفک ایڈوائزر فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ 74 سالہ شمون ساکاگوچی جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں موجود امیونولوجی فرنٹیئر ریسرچ سینٹر میں پروفیسر ہیں۔ان کی تحقیق کا مرکز مدافعتی نظام ہے...
    سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رواں سال طب کے شعبے میں مشترکہ نوبیل انعام پانے والے تین سائنس دانوں کا اعلان کر دیا گیا۔ میری ای برنکوو، فریڈ ریمسڈل اور شمون ساکاگوچی کو پریفرل امیون ٹالرنس (ایک نظام جو مدافعتی نظام کو جسم کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے) سے متعلق اہم دریافتیں کرنے پر مشترکہ انعام دیا گیا۔ 64 سالہ میری ای برنکوو سیئٹل کے انسٹیٹیو فار سسٹمز بائیولوجی میں سینئر پروگرام منیجر ہیں۔ 64 سالہ فریڈ ریمسڈل سان فرانسسکو میں قائم سونوما بائیوتھراپیوٹکس میں بطور سائنٹیفک ایڈوائزر فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ 74 سالہ شمون ساکاگوچی جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں موجود امیونولوجی فرنٹیئر ریسرچ سینٹر میں پروفیسر ہیں۔ ان کی تحقیق کا مرکز مدافعتی نظام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب 4 سالہ بچی رہائشی عمارت کی 20 ویں منزل سے گرنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی۔ بچی کو ایک حاضر دماغ خاتون نے چند منزل نیچے سے پکڑ کر بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہونان میں پیش آیا، جہاں Wu Yumei نامی خاتون رات کا کھانا پکا رہی تھیں۔ وہ عمارت کی 14 ویں منزل پر مقیم ہیں۔ اچانک انہیں کھڑکی کے باہر سے ایک زوردار آواز سنائی دی۔خاتون نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ایک ننھی بچی 13 ویں منزل کے چھجے پر لٹکی ہوئی تھی۔ دراصل وہ بچی 20 ویں منزل کی ایک کھڑکی سے نیچے گر کر وہاں...
    کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان 57 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ان کی 35 سالہ اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔ یہ خوشی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شورا خان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اور ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں خان فیملی کے ارکان اور قریبی...
    پنجاب کے ضلع پاکپتن میں تھانہ چکبیدی کے علاقے میں اوباش شخص نے کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام نے کہا کہ اللہ دتہ نامی ملزم نے فصلوں میں کام کرتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے وقوعہ کا نوٹس لیے جانے کے بعد تھانہ چکبیدی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ چکبیدی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان...
    کراچی (نیوز ڈیسک) الہ آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حمایت میں پوسٹ غداری نہیں۔میرٹھ کےساجد چوہدری رہا، غداری کا الزام ختم، سوشل میڈیا پر ’ پاکستان زندہ باد‘ کی پوسٹ کا الزام تھا،اجد کے وکیل کا عدالت میں استدلال کہانہوں نے پوسٹ خود لکھی نہ بنائی، بلکہ صرف فارورڈ کی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی حمایت میں پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو ضمانت دیتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ایسی پوسٹس اگرچہ غصہ یا عدم ہم آہنگی کو ہوا دے سکتی ہیں، لیکن یہ غداری کے دفعات کے تحت نہیں آتیں۔26ستمبر کے فیصلے میں عدالت نے میرٹھ کے رہائشی ساجد چوہدری کو ضمانت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا 3 ہزار سالہ تنازع حل کے قریب ہے، اس سلسلے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک ایسا امن عمل شروع ہو چکا ہے جو ہزاروں سال پرانے تنازع کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے مخصوص پُرجوش انداز میں کہا کہ تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ حل ہونے کو ہے اور ہم تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کے پیش کردہ امن منصوبے کو تمام فریقین نے مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور غزہ میں جہاں...
    فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گر گئی ، دو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی-ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امدادکے بعداسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں بارہ سالہ راحیلہ فاطمہ اور آٹھ سالہ ابوذَر بن ظہور شامل ہیں ،زخمیوں میں ساٹھ سالہ غلام فاطمہ بی بی پینتیس سالہ سمیرا بی بی ساٹھ سالہ نورا بی بی آٹھ سالہ حسنین فاطمہ چارسالہ ابوبکر تین سالہ دعا فاطمہ اور دس سالہ آمنہ شامل ہیں –
    کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیوار بن گئے جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔ذرائع کہنا ہے کہ  کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشت گردوں سے جھڑپ کے...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔ فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔...