2025-11-20@07:18:42 GMT
تلاش کی گنتی: 13011
«کے سپرد کرنے کی پیشکش کا»:
(نئی خبر)
کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے فعال ہوگا۔ یہ روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبات اور خواتین کے لیے پنک بسیں کہاں سے حاصل کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ خواتین کے لیے مختص بسیں دن کے 3 اوقات میں چلیں گی۔ ’صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے۔ اس سروس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے آرام دہ ماحول، بہتر انتظام اور تحفظ کو اولین...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
علامتی فوٹو عالمی جریدہ بلومبرگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اِس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کا ڈالر بانڈز 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست رہا۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے دوسال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026ء میں یورو بانڈ مارکیٹ...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
کراچی: شہر قائد میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ شرجیل...
سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں...
---فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک اور مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار رہا اور اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس اداروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جو حملے کے پشت پناہی عناصر تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش جیکٹ کی تیاری اور اس کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے...
بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے،رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے،ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کیجانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر...
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع ڈاکیومنٹری پر معافی کے باوجود برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا کیس دائر کرنےکا اعلان کردیا۔ اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کیس ممکنہ طور پر امریکا میں ہی دائر کیا جائےگا اس سلسلےمیں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے،ہم بھی دوسرے ملکوں کی طرح ایٹمی تجربات کریں گے،وینزویلا سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
لاہور (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے، پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ بلومبرگ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی...
اسلام آباد میں نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نکاح کے بعد اپنی ازدواجی حیثیت ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائیں۔ اس اقدام کا مقصد شناختی اور خاندانی ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی رکاوٹ سے بچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا نادرا کے مطابق نکاح کے یونین کونسل میں رجسٹر ہونے کے باوجود یہ ریکارڈ خودکار طور پر نادرا میں شامل نہیں ہوتا، اس لیے شہریوں کی ذاتی موجودگی ضروری ہے۔ شہریوں کے سوالات اور وضاحت شہری یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ نکاح رجسٹر...
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)دہشتگردی کو شکست ہوگئی ‘ پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سنچری سکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔پاکستان کی دعوت...
اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-13 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے کیریئر کی 28 ویں سینچری اسکور کر کے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 102 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد انٹرنیشنل میچ میں سینچری اسکور کی۔فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے۔محمد رضوان 51 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سمارٹ سرویلنس سسٹم (S4) کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO سندھ کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ھائی وے پیٹرولنگ کی کاروائی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی خاص ہدایات پر سندھ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ٹنڈو جام ٹول پلازہ پر کارروائی گاڑی نمبر AFR-2025 YUTONGE BUS کو انچارج ھیڈ کانسٹیبل شوکت علی نے اپنے اسٹاف کہ ہمراہ گاڑی نمبر AFR-2025 nil YUTONGE BUS کو اکرو ٹول پلازہ پر روکا جس میں سوار ملزمان کی شناخت کلیم اللہ ولد شاھزمان رہائشی ضلع باجوڑ کہ نام سے ہوئی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بمعہ YUTONGE...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے معروف تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقیوم قریشی نے پیٹرول پمپ پر مبینہ قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر آئینی پٹیشن 2025/ D-940 سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی گئی ہے، جس میں پی ایس او کیجنرل منیجر، میئر سکھر، میونسپل کمشنر اور دیگر پی ایس او افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو میونسپل انٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے اْن کے پیٹرول پمپ پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔ اس دوران متعلقہ عملے نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ قیمتی مشینری کو نقصان پہنچایا، اہم دستاویزات، سامان اور لاکھوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے بعد ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مزید نمونے لینے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔جرمنی کے صحت کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) نے بتایا کہ سیوریج کے ایک ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو دنیا سے پولیو ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سیوریج میں وائرس ملنا اس بات کا ثبوت...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، افغان سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ افغانستان کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، اس سے قبل ہم غلط فہمی میں رہے، تاہم اب ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں مذاکرات کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ مزید پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو معرکہ حق میں جو سبق ملا ہے اس کے بعد وہ پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرےگا، تاہم پاکستان کسی بھی...
کراچی: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی، وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور پیش نہیں ہوئے، ہڑتال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ایکسپریس کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا بائیکاٹ کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئے ساتھ ہی 27 ویں ترمیم کے بعد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار کا تنازع بھی سامنے آیا۔ سندھ ہائی کورٹ کی جوڈیشل برانچ کی جانب سے قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا کہ...
اسلام آباد: ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پائیڈ کے مطابق قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہوگئی، تمباکو ہر سال ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے، تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں گزشتہ دس برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے سے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ پائیڈ نے اسموک...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
پشاور: وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں ںے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم...
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
حافظ نعیم الرحمن کا عوامی کنونشن: بدلے نظام کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی شروعات، عوامی نمائندگی اور حقیقی تبدیلی کا وعدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کیروم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2 نمبر میں منتقل ہو جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں...
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا.ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
مقبول مختصر ویڈیوز کی سروس وائن ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے شریک بانی جیک ڈورسی کر رہے ہیں، جن کی مالی معاونت سے نئی ویڈیو ایپ دی وائن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کا مقصد پرانی وائن کی یادوں کو تازہ کرنا ہے، جبکہ اس بار ایپ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے منصوبے کی قیادت وہی ماہرین کررہے ہیں جو ابتدائی وائن ٹیم میں شامل تھے، یہ منصوبہ جیک ڈورسی کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم کے تحت چل رہا ہے۔ کوئی...
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کے مطابق دونوں ممالک جلد اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ اسی طرح عمان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت جولائی 2025 میں جُنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے، جس میں دونوں جانب نے اقتصادی و بحری...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایدی كوھن كا کہنا تھا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کیلئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خبررساں اداروں نے رپورٹ دی کہ "شام" کے شہر حلب میں طوفان الاقصی کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ یہ کانفرنس، اس وقت ملتوی کی گئی جب ایک صیہونی صحافی "ایدی کوھن" نے شام پر قابض باغی سربراہ "ابو محمد الجولانی" کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اس حوالے سے ایدی کوھن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جولانی رژیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کے لئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام پر شامی وزیر...
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔ مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیریوکو نے غزہ کی پٹی میں تمام بارڈر کراسنگز کو دوبارہ کھولنے کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں اولگا چیریوکو کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔ ترجمان دفتر رابطہ کاری انسانی ہمدردی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔ اس بات...
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی...
معروف اداکار دھرمیندر اور ان کے خاندان کی انتہائی نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ ویڈیو اُس وقت سامنے آئی جب 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو گزشتہ روز اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا، ویڈیو خفیہ طور پر بغیر اجازت ریکارڈ کی گئی تھی جس میں دھرمیندر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ساتھ موجود تھے۔ پوتے کرن اور راج ویر دیول بھی وہاں موجود نظر آئے۔ ویڈیو میں دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی شدید افسردہ دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل...
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔ وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔ اس موقع پر کاجول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ایسا ہی سمجھتی ہوں، آخر کیا ضمانت ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح شخص سے شادی کریں گے؟ تجدید...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
HAVANA, CUBA: کیوبا اس وقت ایک نئی وبا سے نبرد آزما ہے جس نے جزیرہ نما ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں میں نمایاں طور پر ڈینگی بخار اور چکن گونیا وائرس نے حالیہ ہفتوں میں تیزی سے پھیلاؤ کا سامنا کیا ہے، جس کا اثر ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی پر پڑا ہے اور ہزاروں افراد اس سے بیمار ہو گئے ہیں۔ کیوبا کے چیف ایپیڈیمیالوجسٹ، فرانسسکو دوران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے دوران کی طرح شدت سے کام کر رہی ہے تاکہ ادویات اور ویکسین کی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا دیگر ججزکے ہمراہ پمز ہسپتال میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس واقعہ کے زخمیوں کی عیادت اور شہید وکیل زبیر اسلم گھمن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہارکیا۔ گذشتہ روز چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، دریں اثناء کچہری دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت پیش نہ ہوئی۔ ہائی کورٹ کے4 ججز نے صرف...
اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات طلب کر لیں بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بانی چیٔرمین کی بہن کا 10واں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا جبکہ اس موقع پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔26 نومبر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس بار بھی عدم پیشی پر عدالت نے لگاتار علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔دوران سماعت عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی...
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے گلستان جوہر میں "بدل دو نظام" کے عنوان سے ہونے والے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سیاسی اور اقتصادی نظام پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سودی نظام مسلط ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور یہ نظام ملک کی معیشت اور عوامی فلاح کے لیے تباہ کن ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ معیشت کو نہیں بلکہ سٹے اور جوے کو فروغ دیتی ہے جو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسی طرح انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ادارے کے مالی ڈھانچے کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اجلاس کے دوران کہا کہ ادارے کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل زیرِ غور ہے۔کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی سے کراچی کے شہری مستفید ہوسکیں گے۔مزید نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی...
حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر ارشاد حسین کاظمی تعارفی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) سید سجاد حیدر نے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مٹیاری میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے۔اس دوران ایل پی آر کے 62 کیسز نمٹائے گئے، جبکہ کمیوٹیشن/گریجویٹی کے 43 کیسز، جو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے متعلق تھے، ان کے معاملات بھی حل کر لیے گئے۔ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) سید سجاد حیدر نے کہا کہ کھلی کچہری میں شکایت کنندگان کی غیر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) معذور افراد کے سرٹیفیکیٹس اوراسپیشل سی این آئی سی کا اجراء جوکہ معذور افراد کے لیے ایک مشکل اور پیچیدہ عمل تھا اس عمل کوآسان بنانے کے لیے محکمہ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس ایبلیٹیزسندھ اوراین جی اوز(NOWPDP) نے آج پبلک اسکول لطیف آباد میں ون ونڈو کیمپ کا انعقاد کیا جس میںمعذورین کے لیے اسپیشل این آئی سی اور سرٹیفکیٹس کے اجرائکے لیے ایک ہی چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جبکہ ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد بحالی معذوری منیر احمداورڈپٹی ڈائریکٹر بحالی معذوری ڈاکٹر خرم انصارفوکل پرسنزنے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیمپ کے انعقاد میں اپنی بھرپورکوششیں کیں-اس کیمپ کا مقصد معذور افراد کو سرٹیفکیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حیدرآباد میں 19 روز قبل ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے نوجوان حسنین امیر زرداری کے ورثاء نے محکمہ صحت حیدرآباد وقار میمن کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقات کو مسترد کردیا ہے۔ وکلا برادری نے مقتول نوجوان حسنین امیر کے جی پی ایڈووکیٹ امیر زرداری کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جاں بحق نوجوان کے جی پی حسنین امیر زرداری نے کہا کہ...
اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پمزاسپتال میں کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، عدالتیں اوراسپتال سب غیر محفوظ ہیں اور اس وقت ملک کو ہر سطح پر پائیدار امن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر ناظم زون علی گیلانی، ڈاکٹر آفریدی سمیت اسپتال کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مالی معاونت فراہم...
کراچی: ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا...
معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ
معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر سید خالد عباس، ماجد نذیر، اقتشام نواز، عمر ورک، طلحہ ورک سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت جدہ میں چیئرمین چوہدری گروپ معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ نے ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری علی سہیل ورک (پرتگال) کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر۔ چوہدری شھباز حسین سید خالد عباس (برطانیہ)، ماجد نذیر (برطانیہ)، اقتشام نواز...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کی تعیناتی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ 30 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی مدتِ ملازمت کے اختتام سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور اس کی قیادت سے متعلق سرگرم مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جسٹس امین الدین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ...
شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستان میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن (زچگی کے بعد ڈپریشن) کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد انہیں خود اس بیماری کی علامات محسوس ہوئیں، جن میں گھبراہٹ، سانس لینے میں دشواری، رات کو بار بار پریشان خیالات اور بچے کے بارے میں تکلیف دہ سوچیں شامل تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ دماغی بیماری ظاہری طور پر نظر نہیں آتیں اس لیے اکثر لوگ انہیں نادیدہ سمجھ لیتے ہیں، مگر یہ حقیقی اور سنگین حالات ہیں۔ انہوں نے والدین اور خاندانوں سے اپیل کی کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی ابتدائی علامات کو سنجیدگی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لداخ: بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین...
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین کے...
پاک بحریہ کے سربراہ کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کے آرمی چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف اور بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات کی تصویر(سوشل میڈیا)۔ آئی...
" مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا" جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار سے کیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا: مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا بڑے عہدوں سے اصول کی بنیاد پر استعفیٰ دینا ہر ایک کے بس کی بات...
مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت کی اور متاثرین اور انکے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے دھماکے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس احتجاجی مارچ میں سوپور اور آس پاس کے گاؤں سے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دہلی میں ہوئے بلاسٹ کی مذمت اور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ موم بتیاں اور پلے کارڈز اٹھائے لوگوں نے امن و اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کینڈل مارچ کے شرکاء نے ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی...
ججز کے استعفے، خواجہ آصف تلملا اٹھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار کارنامہ، پاکستان کی ایک اور جیت
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025کی منظوری دے دی، آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس نیا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا،نئے نو ٹی فیکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔ مزید :
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کل (جمعہ) تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے لیے نئے قواعد و ضوابط سے متعلق اہم قانون سازی پر بحث کرے گی اور قانون کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بدھ کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کیا گیا، اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے سے قبل اس قانون سازی کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ نئے ضوابط آئین کے آرٹیکل 243 میں ہونے والی حالیہ ترمیم کے مطابق ہوں گے۔ باوثوق پارلیمانی ذرائع کے مطابق، ترمیم شدہ آئین میں درج ہے کہ وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف (جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے) کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک...
لاہور: لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔ انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔ اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔ فاسٹ بولر...
علیمہ خان—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے شیئرز فریز کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی نے علیمہ خان کی کمپنیز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔عدالت نے دیگر 2 کمپنیوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاریعدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری کوآپریٹوز پنجاب، ڈی جی...
آزاد جموں و کشمیر میں خواتین کے خلاف ہراسانی اور بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ایک مؤثر اقدام سامنے آیا ہے۔ پہلی بار ویمن اینٹی ہراسمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے کیا۔ مزید پڑھیں: معذور خواتین اور لڑکیاں آن لائن ہراسانی کا زیادہ نشانہ افتتاح کے موقع پر آئی جی آزاد کشمیر نے کہاکہ اس سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین اور بچوں کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شخص دوبارہ اس طرح کی زیادتی کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر تمام تھانوں...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی کیمرے کا مبینہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس قریبی پلاٹ سے مل گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈی بی ناکس کلفٹن پارک کی حدود سے ملا ہے، پولیس کی نفری اس حوالے سے ایکسپرٹ نہیں ہے، انہیں معلوم نہیں ہے کہ باکس میں کیا چیزیں موجود ہونی چاہیے، لیکن سیف سٹی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کراچی: سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہوگیا: ڈی آئی جی ساؤتھکراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا...