2025-09-18@12:15:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2787
«الخوارج کے»:
(نئی خبر)
کانگریس نے جموں میں "ہماری ریاست، ہمارا حق" کے نعرے کے تحت مظاہرہ کیا اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئینی دفعہ 370 کی منسوخی کو آج 6 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر جموں میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اس دن کو "یوم سیاہ" کے طور پر منایا گیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کو 5 اگست 2019ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں منسوخ کیا تھا، جس کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ کانگریس نے جموں...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سنتوش بالراج آج صبح انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ سنیما کے مشہور نوجوان اداکار سنتوش بالراج بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس کا علاج کروا رہے تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کے پورے جسم میں جوائنڈس پھیل چکا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش بالراج کنڑ اداکار ہیں اور سینڈل ووڈ سنیما کے پروڈیوسر انیکل بالراج کے بیٹے ہیں۔ انیکل بالراج نے کریا ، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی فلمیں بینک رول کی تھیں۔
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاک فوج کے سربراہان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے شعبہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال کے حوالے سے پیغام میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ یوم استحصال بھارتی بربریت کی ایک سنجیدہ یاد دہانی ہے، بھارت کا غیر قانونی اور ناجائز قبضہ علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں بھارت کے وسیع تر تسلط پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہیں، جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کی تلاش ہماری خارجہ پالیسی کا اہم...

جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے متعدد یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اٹھائےجو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو...

ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...
سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے...
یوم استحصال کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف بھارتی جرائم کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ صدر مملکت کا پیغام صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جبرواستبداد میں اضافہ کر دیا ہے، کشمیری عوام اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بن چکے ہیں، کشمیری قیادت قید میں ہے، گزشتہ 6 برسوں میں بھارتی حکام نےغیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقےکے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد...
اسلام آباد: وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ عطاء تارڑ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس جنید انوار...
کشمیر وادی میں ہڑتالی سیاست، پتھر بازی اور علیحدگی پسندانہ سیاست اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں تاہم جس مجموعی ترقی کا نعرہ دیا گیا تھا اس پر عوام محتاط ردعمل دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے ٹھیک چھ برس قبل مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو ہٹانے اور اسے دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اب جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کے نیچے باب رقم ہوں گے ۔ تاہم اب جبکہ چھ برس گزر چکے ہیں اور فی الوقت ریاستی درجہ کی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔ پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
سٹی 42: وزیراعظم نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں کل ملک بھر میں یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیراعظم نےیہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیئے ہیں، مہنگی چینی پر جرمانہ ؛ 50 شوگرملز نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
سابق صوبائی نگران وزیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور انصاف کو فوری یقینی بنایا جائے، اسرائیلی وزیر کی قیادت میں دھاوے نے مسلم دنیا کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کا اقدام اشتعال انگیزی اور عالمی امن کیخلاف قرار دیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی مقدسات کی توہین ناقابلِ برداشت اور امن کیلئے خطرناک ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر حملہ...
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست کا کہنا ہے کہ ایسے مفتیوں کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، جن کا...
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
پاکستانی نوجوان فٹبال ٹیم ’بیٹر فیوچر پاکستان‘ نے ناروے کپ انڈر-15 چیمپئن شپ 2025 جیت کر ملک کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں گرین شرٹس نے ناروے کے مقامی کلب جیووِک-لِن کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے شکست دی۔ احمد علی اور اویس نے فیصلہ کن گول اسکور کیے، جبکہ ٹیم نے پورے میچ پر مہارت اور خوداعتمادی کے ساتھ گرفت قائم رکھی۔ دفاعی حکمت عملی اتنی مضبوط رہی کہ مخالف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہ ملا۔ بیٹر فیوچر پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران کُل 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کرکے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ٹیم نے صرف میدان میں کارکردگی نہیں دکھائی بلکہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...
بیجنگ : رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو...

چین ۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی
بیجنگ : چائنا ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تین اگست کو کہا کہ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ایرنہوٹ پورٹ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور کا اہم داخلی۔خارجی نقطہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل اضافے کی بدولت ، ایرنہوٹ پورٹ پر ٹرینوں کی تعداد ، روٹس ، فریکوئنسی اور نقل و حمل کے سامان کی اقسام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی شپمنٹ میں بنیادی طور پر دھات، کیمیکل اور ملبوسات کی مصنوعات شامل تھیں، لیکن اب ٹرینوں...
“سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز بیجنگ ()رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی...
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
چوری کے الزام پر نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے فتح گڑھ میں 3 ملزمان نے نوجوان پر موبائل چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کےبعد پولیس کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے۔ میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام جامعہ مسجد اتفاق قاری نصیر پڑھائیں گے۔ مرحوم کے دوست احباب اور لیگی رہنماوں کی ان کی گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ Post Views: 9

سی پیک میں شمولیت ‘ تجارتی حجم 10ارب ڈالر کرنے کے خواہاں ایرانی صڈر : لاہور میں نواز شریف مریم اسلام آباد میں وزیراعظم نے شاندار استقبال کیا
لاہور؍ اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اظہار تشکر کیلئے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے...
سندر (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے۔مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ میاں شاہد شفیع مری میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصر اتفاق مسجد میں ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ حتمی وقت خاندان کی جانب سے ترجمان کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔ بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔ دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ...
شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ عمائدین علاقہ اور عوام کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں، ریلی کے...
نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہد شفیع کا انتقال مری میں ہوا، وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔خاندانی ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاون لاہورمیں ادا کی جائے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے ۔ مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے، اُن کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔ سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے شاہدشفیع کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا بھی استعماری نیوز ایجنسیوں کی زد میں ہے، بلکہ بعض بکے ہوئے ہیں اور بعض انکے نظریاتی غلام ہیں اسلئے ان سے اسکے علاوہ کچھ اور توقع نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای کے خلاف میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور پروپیگنڈہ خبریں پھیلانے اور ان کی کردار کشی کی ناکام کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں کہا کہ ہندوستان ہی نہیں دنیا کے بڑے معتبر سمجھے جانے والے صحافتی ادارے بھی فرضی اور پروپیگنڈہ خبریں نشر کرتے ہیں جس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) بنگلہ دیش میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد عبوری حکومت، انتخابی غیر یقینی، انسانی حقوق اور اسلام پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے برسر اقتدار وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے حکومت مخالف پر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں۔ ان مظاہروں کی ابتدا سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ نظام کے خلاف ہوئی تھی، مگر یہ وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئے۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے رہنما یا تو گرفتار ہوئے یا روپوش ہوگئے، جبکہ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...

ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری، شاعر مشرق کوخراجِ عقیدت پیش کیا
سٹی 42 : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔ حضوری باغ آمد پر ایرانی صدر مسعود پز شکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہورائیر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔ مزارِ اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔ مہمان صدر مسعود پز شکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں...
سوات: سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ عمائدین علاقہ اور عوام کی جانب سے نکالی گئی ریلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔
مودی کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب امریکی صدر نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے اور روسی تیل اور دفاعی ساز و سامان کی خریداری پر ہندوستان کو مزید جرمانے کی دھمکی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر جاری غیر یقینی صورتحال کو ہندوستانی معیشت کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ملک کو اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے ہوشیار اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح کسانوں، چھوٹے صنعت کاروں اور نوجوانوں کے لئے روزگار...
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا...
2 اگست 2025 – سوات کے مختلف علاقوں کبل، کانجو، مٹہ اور بحرین میں فتنہ الخوارج کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب ریلیاں علاقہ عمائدین اور عوام کی جانب سے نکالی گئیں، جن میں سینکڑوں افراد نے پاکستان کا جھنڈا تھامے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پاک فوج کے حق میں اور فتنہ الخوارج کے خلاف بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، فتنہ الخوارج کی ہماری زمین پر کوئی گنجائش نہیں۔ اس موقع پر...
جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت کے روبرو مرحوم شخص کی وراثت کی تقسیم کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جعلی عدالتی دستاویز استعمال کرکے بینک لاکر سے قیمتی اشیأ نکلوانے کے انکشاف پر سیشن عدالت ملیر نے درخواستگزار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ناظر نے جعلی اور من گھڑت دستاویز کے استعمال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ ناظر کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز جعلی تھے، حیران کن طور پر دستاویز کی تصدیق کئے بغیر لاکر سے اشیأ حوالے کردی گئیں، عدالت کی جانب سے درخواست...
محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، انھوں نے کہا کہ گجر بکروال برادری کو منظم طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے نکی توی میں 21سالہ نوجوان پرویز احمد کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد کو 24جولائی کو ستواری تھانے کی حدود میں ایک جعلی مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نکی توی میں نوجوان کے گھر گئیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ...
—سینئر وکیل پر مسجد میں فائرنگ کا منظر، چھوٹی تصویر مقتل خواجہ شمس الاسلام کی ہے—ویڈیو گریب/فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق نبی گل سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، 2021ء میں تھانہ بوٹ بیس کی حدود سے نبی گل کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کے چند روز بعد نبی گل کی لاش ٹھٹہ سے ملی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نبی گل کے اہلِ خانہ نے اس کے قتل کا الزام خواجہ شمس الاسلام...

نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ شفقت علی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) افریقی ملک انگولا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے انگولا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہونے والی اموات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی بلاتاخیر، مفصل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔ Tweet URL ادار ے کے...
سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جو اس مقدمے میں دی جانے والی سب سے طویل سزا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے ان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 9 مئی...
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے اسمبلی میں ثانیہ نشترکے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ خیبر پی کے اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کا فارم 58 جاری کر دیا۔ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سینٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔ اس نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی، اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے عالم ربانی شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ سے اہم ملاقات کی۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے دینی ، علمی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد عوامہ کا تعلق حلب، شام سے ہے۔ آپ طویل عرصے تک مدینہ منورہ اور جدہ میں بھی مقیم رہے اور فی الحال استنبول (ترکی) میں سکونت پذیر ہیں۔ مولانا نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ عوامہ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو ان جیسے اہلِ علم سے مستفید ہونے کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور آزاد امیدوار صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ...
ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ ہدف 657 ارب روپے بھی مکمل کیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات...
ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو...
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ میں بحیثیت ایک پاکستانی شہری پاکستان کی خودمختاری کے لیے شدید تشویش میں مبتلا ہوں اور اس بات کو انتہائی کمزور ہوتی حکومت اور ریاست کی علامت سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانیوں کو تیل کے معاہدے کی اطلاع بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملے اور ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی۔ سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پارلیمنٹ اور صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرح کے معاہدے قطعاً ملکی مفاد کے معیار پر پورا نہیں اترسکتے جس میں آئین کی رو سے صوبوں کے طےشدہ حق کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہو۔ ان معاہدات پر فوری طور...
امریکا نے 2025 کے ابتدائی 6 ماہ میں گزشتہ پورے سال سے زائد تجارتی ٹیرف جمع کرلیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جولائی 2025 تک امریکا نے ٹیرف کی مد میں 87 ارب ڈالر سے زائد محصولات حاصل کیے ہیں جو گزشتہ سال 2024 میں حاصل کردہ 79 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ غیر معمولی اضافہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد سامنے آیا۔ ٹرمپ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد اپنائی گئی امریکا کی آزاد تجارتی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے مختلف ممالک اور مخصوص مصنوعات پر بھاری ٹیرف نافذ کیے تھے۔ اب تک امریکا نے کئی ممالک کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کیے ہیں جن...
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے فنڈنگ کے مسائل پر قابو پانے، اسپانسر شپ کے حصول اور مقامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹینس لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے لیگ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے کورٹس کی تعمیر، پرانے کورٹس کو کور کرنے، ٹریننگ، کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ پی ٹی ایف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس سے تعاون کے...
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اپنی تازہ مزاحمتی کارروائی میں خانیونس میں واقع قابض اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ہمراہ انجام پانے والے کامیاب مشترکہ آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں القسام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران خان یونس شہر کے جنوب میں واقع موراگ کوریڈور پر قابض اسرائیلی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کے مطابق الجہاد الاسلامی فی فلسطین اور...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2025 کے پہلے سالانہ امتحانات ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو کی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات طارق کریم نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اگست سے دیے گئے شیڈول کے مطابق مارکس شیٹس بورڈ آفس کی دوسری منزل، بلاک B، کمرہ نمبر 59 سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک حاصل کریں۔ مارکس شیٹس حاصل کرنے کے لیے اسکول ہیڈ ماسٹر یا ان کے بااختیار نمائندے کو دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر ہمراہ لانا لازمی ہوگا، بصورت...
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔ ...
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کثیرالجہتی سطح پر عالمی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ بین الاقوامی تنازعات بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے،عالمی امن اور انصاف کے تحفظ کے لیے انسانی اصولوں کی سیاست اور بین الاقوامی معاملات میں دوہرے معیار کے اطلاق کو ختم کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29سے 31جولائی 2025ء کو جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام پارلیمنٹ کے سپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس کی۔
پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔مشال یوسف زئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔تحریک انصاف نے مشال یوسف زئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دے گی۔
کراچی: شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ یہ سرکلر اپنے آغاز سے ہی غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری...
بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025 تک دنیا بھر کے 46 ممالک کے کل 47،000 جواب دہندگان کے لئے پیش کردہ سوالنامہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جواب دہندگان نے چین...
چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر اپنی مدت ملازمت...
خیبرپختونخوا کے معروف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے، حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر علاقوں میں داخلے سے پہلے انٹری فیس کی ادائیگی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کاغان ویلی سمیت متعلقہ مقامات پر جانے سے پہلے انٹری فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اس سلسلے میں حسام آباد کے مقام پر ایک انٹری فیس وصولی پوائنٹ قائم کیا جائے گا، جہاں بڑی گاڑیوں سے 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور موٹر سائیکلوں سے 20 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) حکومت کے اس فیصلے...
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی حفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رواں سال 159 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے۔ کریک ڈاؤن کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔...
مارشل آرٹس کو بچپن کے بدمعاشوں سے بچنے کے لیے سیکھنے والا نوجوان آج دنیا کا تیز ترین پنچ مارنے والا انسان بن چکا ہے۔ 23 سالہ جوشوا لیالا نے 3 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرکے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ جوشوا نے 7 سال کی عمر میں خود پر ہونے والے اسکول کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے تائیکوانڈو سیکھنا شروع کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس نے نہ صرف خود اعتمادی حاصل کی بلکہ مارشل آرٹس کو بطور کیریئر اپنایا۔ آج وہ اپنی مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر 9 لاکھ 82 ہزار فالوورز کے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں۔ ...
کولمبو: سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2010 میں ایک 48 سالہ شخص کی پراسرار گمشدگی سے جڑا ہے، جب الوگتنے سری لنکن بحریہ کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ الوگتنے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ایڈمرل نشانتھا الوگتنے 2020 سے 2022 تک سری لنکا کے 24 ویں نیول چیف کے طور پر تعینات رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیوبا میں سری لنکا کے سفیر بھی...
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نارویجن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے حکم دیا کہ اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہئے کیونکہ ناجائز آبادکاری کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "اسپن بارٹ ایڈ" نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ماتھے پر ایک داغ ہے اور یہ قتل عام بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے اور غزہ کی پٹی میں انسانیت کی بنیاد پر امداد کو داخل ہونے دینا...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام نے ممبران کے ہمراہ اٹھمقام سیورج لائنز اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم بارے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام نے ممبران کے ہمراہ اٹھمقام سیورج لائنز اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید اور پیر محمد مظہر سعید شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اٹھمقام میں پانی کے غیر فعال نیٹ ورک کی تبدیلی کے فوری اقدامات اٹھائے گی، پانی...

بلوچستان لانگ مارچ‘ اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے‘حافظ نعیم الرحمن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے، بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا اور لاپتا افراد کے مسئلے سمیت دیگر مسائل حل اور ان کے جائز حقوق دیئے جائیں، خیبر پختونخواہ کے مخدوش حالات عوام اور اداروں دونوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں، فوجی آپریشنز کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو رہی، قومی پالیسیوں کو درست، غلطیوں کا اعتراف اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری لائی جائے، وادی تیرہ کے افسوسناک واقعے...
سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے حماد اظہر سے میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے بتای کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس زاویے سے دیکھے تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ...
لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ لاسپور میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، زار نبی ولد سکندر شاہ ساکن کی 24 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔ دوسرے واقعے، چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ Tagsپاکستان
اقوام متحدہ اگلے ماہ ترکمانستان کے ساحلی شہر آوازا میں ایک تاریخی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس کا مقصد خشکی میں گھرے 32 ترقی پذیر ممالک (Landlocked Developing Countries – LDC3) کے گہرے مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اور ان کے لیے عالمی نظام کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ یہ ممالک، جو سمندر تک براہ راست رسائی سے محروم ہیں، عالمی تجارت اور ترقی کے اہم مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں جس سے ان کے 57 کروڑ باشندوں کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خشکی میں گھرے ممالک کتنے ہیں؟ خشکی میں گھرے (لینڈ لاک) ممالک (یعنی وہ ملک جن کے پاس سمندر نہیں ہوتا) میں سے وہ ممالک جنہیں عالمی ادارے ترقی پذیر ممالک...
راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں منگھوپیر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی...
ویب ڈیسک:وادی چترال کے بونی اور ریشن علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں،الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا، معاملہ 2019کا ہے، میں اس وقت جیل میں تھا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی 2شوگر ملز ہیں،چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کرائی گئی، مسئلہ چینی کا نہیں، مصلحت کا ہے،اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب...
پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ایک ایسی پولیس چوکی بھی موجود ہے جسے رواں سال کے دوران دہشت گردوں نے تقریباً ایک درجن بار نشانہ بنایا۔بنوں شہر کے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع مزنگ چوکی سیکیورٹی کے حوالے سے بنوں کی ’فرنٹ لائن‘ سمجھی جاتی ہے۔’مزنگ چوکی‘ کو ناصرف مضبوط کیا گیا ہے بلکہ اسے جدید اسلحہ اور تربیت یافتہ نفری سے بھی لیس کر دیا گیا ہے۔ اس چوکی پر دو روز قبل ہی دہشتگردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے بم سے حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ مزنگ چوکی پر 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کا یہ دوسرا بم حملہ تھا۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے...
کن پاکستانیوں کےلئے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ان کا کہنا...
اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے...