2025-11-19@13:59:45 GMT
تلاش کی گنتی: 16879
«امیدواروں کو»:
(نئی خبر)
کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں یونیفل کا کہنا تھا کہ لبنانی سرزمین پر اسرائیل کی موجودگی اور تعمیراتی اقدامات، سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنانی سرزمین پر صیہونی رژیم کی جارحیت میں اضافے کے خلاف، اقوام متحدہ کے امن دستے یونیفل نے کھل کر تنقید کی۔ یونیفل نے کہا کہ لبنانی سرزمین پر اسرائیل کی موجودگی اور تعمیراتی اقدامات، سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ نیز یہ امر لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھی پامالی ہے۔ یونیفل نے کہا کہ صیہونی فوجیوں کو ہر صورت مقبوضہ علاقوں سے باہر نکلنا چاہئے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے اِس امن دستے نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے...
بدل دو نظام عوامی کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی ایماندار اور دیانتداروں کے بجائے چور اور ڈاکو ہی پسند آتے ہیں، نعمت اللہ خان کی امانت و دیانت کے اثرات اور کام اہل کراچی نے دیکھے ہیں، اس کے بعد کیا ہوا اور آج کراچی کہاں کھڑا ہوا ہے، سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں، اسی طرح چوہدریوں، سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، انگریز کی خدمت کے...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا...
آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
اسلام ٹائمز: عراق کے حالیہ الیکشن میں وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کی کامیابی کی وجوہات سمجھنے کے لیے موجودہ عراقی حکومت کے اہم اقدامات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ محمد شیاع السوڈانی نے جو سب سے اہم کام انجام دیا ہے وہ مرکزی حکومت کو مضبوط بنانے کے لیے ملک میں جاری تمام منصوبوں پر براہ راست نظارت کی ہے۔ اسی طرح انہوں نے تمام حکومتی اداروں کو جدید وسائل سے لیس کیا ہے اور الیکٹرانک پاسپورٹ سے لے کر ای بینکنگ تک انفرااسٹرکچر کو ترقی دی ہے۔ کسٹم سے حاصل ہونے والی آمدن میں ان کی حکومت کے دوران تین گنا اضافہ ہوا ہے اور حکومتی ادارہ جات میں کرپشن میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تقریباً...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں سود سے پاک بینکنگ نظام لایا جائےگا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا کابینہ اجلاس تھا، جس میں سہیل آفریدی نے سب سے پہلے امن جرگہ کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی امن جرگہ تھا جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو جاتا ہے، کابینہ میں سب سے اہم چیز ’ایکشن ان...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو جان بوجھ کر محدود کر کے ایجنسی کی کارروائیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان جبکہ شدید بارشوں اور سرد موسم کے آغاز کے ساتھ 2 ملین سے زائد بے گھر فلسطینی انتہائی خراب حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یو این جنرل اسمبلی کی فورتھ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے احکامات اور اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، حکومت اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے اُسے مکمل کرنا چاہتی ہے، آئین حکومتوں کو پابند کرنے کیلئے ہوتا ہے، حکومتوں کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین کو اپنے سیاسی فائدے کیلئے بگاڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈھانچے پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد جو ایجنڈا ادھورا رہ گیا تھا، اب ستائیسویں ترمیم کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے دو بنیادی نکات سامنے لائے جا رہے ہیں، اول آئینی...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے، آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کو سازش کر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپوزیشن اور عدلیہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ اِنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ آئین کے وفادار ہیں یا ایک شخص کے؟ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اِنہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاکستان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔ سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا :عظمیٰ بخاری مزید :
کسی کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شفقت محمود نے 1865بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے روک دیا، قوم کا آٹا قوم ہی کا حق،تحصیلدار فتح جنگفتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود متحرک،متعلقہ اداروں کے ہمراہ بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1865 بوری آٹا افغانستان اسمگل ہونے سے بروقت روک دیا۔ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود اور پرائس کنٹرول انسپکٹر ثناء شبیر نے اپنی پیشہ ورانہ مستعدی،...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری...
عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی...
یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ججوں کا کام ٹکر بنوانا، کسی کو رسوا کرنا یا ڈانٹا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے۔ پرویز رشید نےکہا کہ صرف 2 ججز نے استعفیٰ دیا اور ان کا اعتراض ہے کہ آئین کوختم کردیاگیا، سپریم کورٹ کے ٹکڑےکردیےگئے تاہم کسی دوسرےجج نےان کی اس بات کوتسلیم نہیں کیا اور اپنے کام کو جاری رکھنا مناسب سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتاہےکہ نہ آئین کونقصان پہنچا اور نہ ہی سپریم کورٹ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیاگیاہے، صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتےکہ کوئی تحریک چل جائےگی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کاحق پارلیمنٹ کو ہے، یہ ہمارا...
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔
‘دھی رانی پروگرام’ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اور عوام دوست منصوبہ ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کا شاہکار ہے۔ یہ پروگرام مستحق، غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی عزت و وقار کے ساتھ کرانے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ معاشی مشکلات کی وجہ سے شادیوں میں تاخیر نہ ہو۔ پروگرام کا آغاز جنوری 2025 میں ہوا۔ یہ اجتماعی شادیوں کی شکل میں منعقد کیا جاتا ہے، جہاں حکومت مکمل شادی کا انتظام کرتی ہے اور جہیز کا سامان، کھانا اور مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت تمام مذاہب مسلم، مسیحی، ہندو وغیرہ کے جو مستحق جوڑے ہیں سب اس پروگرام کے تحت مستفید ہو سکتے...
روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پہلے انسان نما روبوٹ کی افتتاحی تقریب اس وقت دلچسپ صورتِ حال اختیار کر گئی جب روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر منہ کے بل گر پڑا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ نے حاضرین کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے اپنا دایاں بازو اٹھایا، مگر حرکت کے ساتھ ہی اس کے توازن کا نظام فیل ہوگیا اور روبوٹ نیچے جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد اسٹیج پر موجود دو افراد نے روبوٹ کو اٹھانے میں مدد کی۔ روسی میڈیا کے مطابق روبوٹ بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک قیمتی تجربہ سمجھتے ہیں اور مستقبل میں اس کی...
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنا میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے دیور کے ساتھ ناجائز تعلقات کے باعث مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پرمیشور رام تیڈے کے نام سے ہوئی ہے جو سوم تھانہ گاؤں کا رہائشی تھا۔ لاش بوری میں بند ہو کر تالاب میں تیرتی ملی جمعرات کی صبح ولا سوم تھانہ تالاب میں بوری میں بند ایک لاش تیرتی ہوئی ملی۔ اس وقت تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچ نامہ کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں مقتول کے والد رام ناتھ کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی...
لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہندو گرو سری روی شنکر پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ روی شنکر نے آج میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ علاقے میں بات چیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ میرواعظ نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری سیاسی بحران کے سلسلے میں جو لوگ قید ہیں انہیں ہمدردی اور افہام و تفہیم کے طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرکی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی اور اراکین کونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیا دت خدمت خلق کے عزم کے ساتھ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ اپنے محدود وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ناظم آباد ٹاؤن کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ خدمات فراہم کریں، ہم اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ٹاؤن کی ترقی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جس میں نمبر۱یک سر فہرست ہے سینیئر اور تجربہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16...
اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو...
اسلام ٹائمز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور ویسٹ سے ایسٹ کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ساؤتھ ایشیاء کا امن پورے ایسٹ کا امن شمار ہوگا، مغربی طاقتیں طاقت کی منتقلی کے اس عمل کو روکنا یا سست کرنا چاہتی ہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ کو کبھی بھی پاپولر (عوامی) لیڈرشپ برداشت نہیں ہوتی، اسی لئے انہیں یاتو مار دیا گیا یا انکی کردار کشی کی گئی۔ رپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی آئے روز بگڑتی صورتحال کے تناظر میں صوبائی سطح پر ایک اہم...
اجلاس میں بھتہ خوروں، سونے کی اسمگلنگ، حوالہ و ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 20واں اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی توثیق کی گئی۔ کمیٹی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے ملک میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی بار سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملک کی تاریخ کا پہلا سرکاری سطح پر منعقد ہونے والا ای اسپورٹس ایونٹ ہے، جس میں پاکستان بھر سے 400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپئن شپ کا فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا اور جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلوں میں دو اہم ایونٹس شامل ہیں، جن میں نوجوانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔الفاشر شہر کے زوال نے جنگ میں دارفور کے خطے پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گرفت کو مضبوط کیا ہے، اڑھائی سال سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔الفاشر سے بے گھر ہونے والوں نے بتایا کہ عام شہریوں کو سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے جارہے ہیں، الفاشر سے فرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائےگی۔کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔اجلاس سے قبل حکومت گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے اہم اسٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے رپورٹ سے متعلق تکنیکی اختلافات دور...
ایمان مزاری—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ ججز کے خلاف بیانات پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے حافظ احتشام کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔ عدالتِ عالیہ نے درخواست خارج کرنے کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔نیشنل پریس کلب کے باہر 27 ستمبر کو ایمان مزاری سے منسوب تقریر کے متن کو بھی عدالتی فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایمان مزاری کی ججز سے متعلق تقریر حقائق کے بر خلاف اور...
لاہور/ کراچی: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ انجمن غلامان امریکا کیجانب سے 26ویں کے بعد 27ویں ترمیم ملک کی بنیادوں کو ہلا دینے کے مترادف ہے، عوام سے پُرامن احتجاج کا حق چھیننا جمہوریت نہیں بدترین آمریت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اندرون سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم سہیل احمد شارق، امیر ضلع آصف یاسین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول...
وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آصف وحید ایڈووکیٹ نے ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ کے توسط سے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو غیرآئینی قرار دیا جائے اور وفاقی آئینی عدالت بنانے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 70 سال سے تمام آئینی فیصلے سپریم کورٹ کر رہی ہے، ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت پر نہیں ہوگا،...
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ستائیسویں ترمیم کے خلاف درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کوئٹہ شہر کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل کر ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر مقامی تاجروں، مزدوروں اور کاروباری شخصیات نے اعلیٰ فوجی افسر کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بھی بنوائیں۔ میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے شہریوں کے مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ نے مشن روڈ، میزان چوک، قندھاری بازار، لیاقت بازار، منان چوک، انسکمب روڈ اور زرغون روڈ سمیت شہر کے...
9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 نومبر تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-2 لاہور(آن لائن ) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے پیٹرن انچیف میاں سہیل نثار،چیئرمین محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اور وائس چیئرمین راجا وسیم حسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضو ں کے چنگل سے چھٹکاراپائے بغیر سیف اللہ
لاہور: 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی جج منظر علی گل کے روبرو ہوئی، جس میں پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی ۔ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن میٹنگ میں گئی ہیں، جس کی وجہ سے دلائل بھی نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور ضمانت...
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔ اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر کے امریکی سفارتخانوں کو ایک نیا مراسلہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا میں داخلے یا مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کو بیماری کی بنیاد پر ویزا دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔اس نئے فیصلے کے تحت موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، دل کے امراض اور دیگر سنگین طبی مسائل میں مبتلا افراد ممکنہ طور پر ویزا کے اہل نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کے علاج کے اخراجات امریکی سرکاری وسائل پر اضافی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک چارج رول کے تحت ایسے افراد کا ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ وہ امریکا آ کر سرکاری صحت کی سہولیات پر...
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فارپیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے سے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کو دیے گئے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں 14ممالک کے ماہرین تعلیم، سفارت کاروں، صحافیوں اور دانشورں نے شرکت...
مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پچھلے دو روزہ واقعات نے جنوبی ایشیا کو ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑا کر دیا ہے جہاں ہر واقعہ محض ایک بم یا شعلہ نہیں بلکہ وسیع الجہت سیاسی، عسکری اور سفارتی گردشوں کا نتیجہ بنتا محسوس ہوتا ہے۔ 10 نومبر بروز پیر نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار دھماکے میں کئی شہری ہلاک ہو گئے، اور اس کے اگلے ہی دن 11 نومبر کو اسلام آباد کے ضلعِ کچہری کے قریب ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوئے یہ واقعات وقت، مقام اور نوعیت کے اعتبار سے بیک وقت وقوع پذیر ہو کر نہ صرف دونوں دارالحکومتوں کے عوام میں خوف و اضطراب پیدا کر رہے ہیں بلکہ خطے...
معروف امریکی گلوکار ایکون کو گزشتہ ہفتے امریکی ریاست جارجیا کے ڈی کالب کاؤنٹی DeKalb County میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق چیمبلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ایکون کو اس وقت حراست میں لیا جب ٹنٹ ورلڈ (Tint World) نامی آٹو اسٹائلنگ سینٹر کے باہر سیکیورٹی کیمروں نے ایک ایسی گاڑی کی نشاندہی کی جس کے خلاف وارنٹ جاری تھا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو گاڑی کے مالک کی شناخت معروف گلوکار ایکون کے طور پر ہوئی، حکام کے مطابق انہوں نے گرفتاری کے دوران کوئی مزاحمت نہیں کی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایکون کو تقریباً چھ گھنٹے جیل میں رکھا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ کارروائی کے بعد رہا کر دیا...
سابق بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کا دارومدار ’شمولیتی جمہوریت‘ کی بحالی، عوامی لیگ پر عائد پابندی کے خاتمے اور آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات کے انعقاد پر ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بھارت میں ایک نامعلوم مقام سے دیے گئے خصوصی ای میل انٹرویو میں حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہوئےانتہا پسند قوتوں کو بااختیار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت کو نئی دہلی میں دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ اونٹاریو کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
—فائل فوٹو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پراونشل ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے، پولیس کو 7 ارب روپے جاری کیے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لیے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے پی حکومت پورا...
پشاور (ویب ڈیسک) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں کے پی حکومت تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو 7 ارب روپے جاری کئے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی اسی لئے آئیں کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کر سکیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصانات کا ازالہ کے...
(احسن عباسی) سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے صوبے کی معیشت اور عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری کا سبب بن رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار تا ٹنڈو آدم سڑک، اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے اور سڑکوں کے منصوبے علاقائی اور بین الصوبائی روابط کو مضبوط بنائیں گے، تجارت، زراعت، اور صنعتی شعبوں کو بھی فروغ ملے گا،سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ، اور دیگر علاقوں میں جاری منصوبے دیہی معیشت کو فعال اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی پالیسی...
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادِ تشدد میں اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں پر مبینہ طور پر کیے جانے والے منظم تشدد اور بدسلوکی کے حوالے سے سخت سوالات کیے گئے۔ کمیٹی کے رکن پیٹر ویڈل کیسنگ نے بتایا کہ مختلف اداروں اور تنظیموں کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز میں تشدد اور غیر انسانی سلوک کے بے شمار واقعات درج ہیں، جن میں بچوں اور کمزور طبقات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ’یہ الزامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تشدد ایک ریاستی پالیسی کی صورت اختیار کر چکا ہے، جو گرفتاری سے لے کر قید تک ہر سطح پر موجود ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کے دوران فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے واقعات...
مریم نواز ’’کلائمیٹ چینج وارئیر، لیڈر قرار‘‘ پنجاب کو ماحولیاتی بہتری کی قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیراعلیٰ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،...
اسلام آباد‘ کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لئے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہئے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہئے۔ افغان وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تجارت ختم کرنے سے پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دوسرے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں۔ میں تمام تاجروں پر زور دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لئے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ہدایت کے بعد...
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
پشاور (نیٹ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔ اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا میں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ نہیں مانا۔ دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے، یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ سب مغربی منصوبے ہیں، مقصد ہے کہ اس خطے کو جہنم بنایا جائے۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی...
کوئٹہ: نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ Tagsپاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام آدمی روز مرہ کے بنیادی اخراجات بھی برداشت نہیں کر پا رہا۔ حالیہ سرکاری اعداد و شمار اور رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ ملکی صورتِ حال حکومت وقت کے تمام تر دعووں سے کہیں زیادہ بدتر ہے۔ خوردنی اشیائے خورونوش، بجلی و ایندھن اور روزگار کے مواقع کی کمی نے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ...
27ویں ترمیم: سابق صدر، وزیراعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے کا رواج، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سابق صدور اور وزرائے اعظم کو جیلوں میں ٹھونسنے اور عدالتوں میں گھسیٹنے کا رواج ہے، اس لیے استثنیٰ بڑی بات لگتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کا عہدہ علامتی ہوتا ہے، اس نے براہ راست معاشی فیصلے نہیں کرنے ہوتے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ صدر کو جو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے وہ اس صورت میں ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدر وفاق کی علامت ہے، اور ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہوتے، صدر مملکت تمام کام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرتے ہیں۔ اس لیے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO) اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) نے مشترکہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے 16 علاقوں میں شدید غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور نومبر 2025 سے مئی 2026 کے دوران لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی رپورٹس کے مطابق زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بھوک کی بنیادی وجہ جنگ اور تشدد ہیں، اور سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں ہائٹی، مالی، فلسطین، جنوبی سوڈان، سوڈان، اور یمن شامل ہیں جہاں آبادی کو فوری طور پر شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، افغانستان، کانگو، میانمار، نائجیریا، صومالیہ اور شام کو انتہائی خطرہ والے علاقے قرار دیا گیا، جبکہ برکینا فاسو، چاڈ، کینیا اور...
اپنے بیان میں پشتونخوا میپ نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں سرکاری اسکیمز میں 77 فیصد پرسنٹیج کرپشن و کمیشن کے نام پر لیا جارہا ہے اور 23 فیصد سکیم کیلیے رکھے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کی سرکاری عوامی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کے ناروا عمل پر دکھ و افسوس ہے۔ مسلط حکومت کرپشن، کمیشن، پرسنٹیج کی حد تک صوبے کو پہلی پوزیشن پر لاچکی ہے، جبکہ ترقیات، عوامی فلاح و بہبود کے سکیمات، عوامی مسائل کے حل میں نچلے سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ صوبے میں پرسنٹیج 52 فیصد تک...
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنیکی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ شہر کے عوام کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کہا ہے کہ گیس سے متعلق تمام عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنے کی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ غیرقانونی کمپریسرز لگانے اور...
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی، ای سی او-سی سی آئی اور نائب صدر کاسی عاطف اکرام شیخ نے پرائم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں پاکستان پراسپیرٹی فورم میں شرکت کی اور فورم سے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان، بزنس کمیونٹی کے رہنما، ٹیکس اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار معاشی ترقی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو اب مذاکرات کی نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر...
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فیس بک / قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا میں دہشت گردی کی کوشش کرنے والے خوارج میں بدقسمتی سے افغانستان سے لوگ بھی شامل تھے، دہشت گردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے، چاہتے ہیں افغانستان امن عمل میں شریک ہو اور دہشت گردوں کو لگام دے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج اس ایوان نے بڑی یکجہتی کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئی اور آج یہ آئین کا حصہ بن گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ جو چیز وفاق کو کمزور کرے تو وہ کتنی ہی اچھی ہو وہ پاکستان کے لیے مفید نہیں، کالاباغ ڈیم بڑا شاندار معاشی منصوبہ ہے مگر ہماری...
سینیٹر افنان اللہ کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، پنجاب پولیس کا DSP بیچ میں آگیا، روکنے کی کوشش، نواز شریف کا اظہار ناپسندیدگی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی۔ میاں نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے اور اسی دوران دیگر لوگوں کو الوداع کر رہے تھے۔ گاڑی کی دوسری طرف سے سینیٹر افنان اللہ خان نے آکر نواز شریف سے ملنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو دونوں میں تھوڑی کھینچا تانی ہوئی لیکن افنان اللہ اپنے قائد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور افغانستان کی جنگ دراصل دونوں ملکوں کی ہار جیت نہیں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلیہ سائنس کی سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس تقرری کا محکمۂ بورڈ و جامعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈاکٹر بلقیس گل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان مرحوم کی اہلیہ ہیں، وہ اپنی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2028ء تک وائس چانسلر رہیں گے۔
دہلی بم دھماکہ کے بعد نریندر مودی کو بھوٹان جانے کی جگہ ذمہ داری اور جوابدہی طے کرنی چاہیئے تھی، کانگریس
کانگریس ترجمان نے دہلی بم دھماکہ کے 24 گھنٹوں بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مفصل بیان سامنے نہیں آنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ معاملے میں کانگریس پہلے ہی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کر چکی ہے، اب پارٹی نے اس مشکل وقت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر سوال اٹھا دیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے ترجمان سپریا شرینیت نے کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر سینیئر لیڈر سپریا شرینیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ جرگہ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور معاہدے کا حتمی مسودہ تقریباً تیار ہے، مغرب کی اذان کے بعد شرکا نماز ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس مسودے پر دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جرگہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دن بھر مختلف نکات پر مشاورت کے بعد اب تمام شرکا اتفاقِ رائے سے ایک نتیجے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔ حتمی مسودہ میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ...
اپنے بیان میں ساجد ترین نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ نقصان، جو ضیاء الحق اور پرویز مشرف بھی نہیں پہنچا سکے، وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور قومی اداروں کو کمزور کیا۔ سیاسی کارکن سب کچھ قربان کر سکتا ہے، لیکن اپنا نظریہ...
دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظرانداز نہیں کرے گا اور اگر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ مزید بگڑا تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار محض لفظوں تک محدود ہے یہ سچائی کا ثبوت نہیں ہے ، افغان طالبان کی...
پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں: وزیر اعلی پنجابٰ
لاہور:ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے...
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، تاہم جب بات قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کی ہو تو تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابقفیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے اگر افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں ہمیں شامل کیا جاتا ہے تو فائدہ ہو گا افغانستان کے ساتھ جنگ آخری آپشن ہونا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کو خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں نے خوش آئند قرار دیاتھا،پاک افغان مذاکرات کے اثرات ڈائریکٹ خیبرپختونخوا پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ وادی نیلم میں موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ان کاکہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے لوگوں کا مذہب، زبان،ثقافت ، روایات...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فحش ویڈیوز کے ذریعے ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی اسد ولد احمد خان کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون کی ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔ ملزم کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، فرانزک رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، مقدمہ نمبر 193/2025 درج کرلیا گیا، سیکشن 21 PECA 2016 کے تحت کارروائی کی گئی۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈیجیٹل شواہد فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔
’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی
’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جب کہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا...
کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔ شرجیل میمن نے...
---فائل فوٹو ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج 46 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ قومی ایئر کی آج کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پرواز پی کے 302 میں 7 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 10 پروازویں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی کی 4، ملتان 3، فیصل آباد ایک، سیالکوٹ 4 اور پشاور کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی 4 پروازوں میں 3 سے ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے۔غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 27ویں ترمیم ہو رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اپنے اختیارات میں اضافہ کروا لیتی، اسلامی نظریاتی کونسل بھی تجاویز بھیجوا دیتی، اختیارات بڑھ جاتے۔ عدالت نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ بھی اسی ماہ کر سکتے ہیں، ترمیم کے بعد تو شاید یہ اختیار بھی نہ رہے۔ عدالت نے نمائندہ نظریاتی کونسل سے استفسار کیا کہ کیا اسلامی نظریاتی کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے؟ رائے دینے کے لیے کس نے آپ کو اپروچ کیا؟ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ اگر ہم کچھ کریں گے تو...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزراء، ایک معاون خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ...