2025-09-18@01:56:39 GMT
تلاش کی گنتی: 330
«ایمان مزاری اور ان کے شوہر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) اسماعیل بقائی کے مطابق، ''ایران کا پرامن جوہری پروگرام جاری ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے ایسا ہی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے رکن کی حیثیت سے یہ ایران کا حق ہے… یقینی طور پر ہم اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔‘‘ یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار 16 فروری کو کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے جوہری عزائم اور اس کے اثر و رسوخ کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا: ''ہر دہشت گرد گروہ...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 12-13 فروری کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈی جی آئی اے ای اے نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دوران ملاقات موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بات چیت کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے...
واشنگٹن:امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل رواں سال کے وسط تک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی ہفتوں یا مہینوں تک پیچھے دھکیل سکتا ہے لیکن اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہیں، تاہم اسرائیلی اور امریکی حکومتوں نے اس رپورٹ پر کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ملاقات کررہے ہیں دبئی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی)وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ملاقات کی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی ملاقات ہوئی ۔ مسٹر رافیل ماریانو گروسی سے آج وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا...
ویب ڈیسک:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر رافیل ماریانو گروسی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے IAEA کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، غذائی تحفظ، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن IAEA کئی دہائیوں پر محیط اس تنظیم کے...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) ایران کے سینئر عسکری رہنمائوں نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای اگر حکومت کی بقا چاہتے ہیں تو انہیں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے فتوے کو منسوخ کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے رہنمائو ں نے علی خامنہ ای سے مغرب سے وجود کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار رکھنے کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل فتوی میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ممانعت تھی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم کبھی بھی اتنے کمزور نہیں رہے اور بہت دیر ہوجانے سے پہلے اسے حاصل کرنے کا یہ ہمارا آخری موقع ہوسکتا ہے۔تہران سے ایک ایرانی عہدیدار نے...
حکومت پاکستان کی دعوت پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانو گروسی، اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ چشمہ پاور پلانٹ وہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام سیمینارز میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ لاہور میں انمول ہسپتال اور چشمہ میں جوہری توانائی سے بجلی بنانے والے پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ واضح رہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان 1957 سے اشتراک اور تعاون کا سلسلہ چل رہا ہے، پاکستان اِس...
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ان کمپنیوں، بحری جہازوں اور افراد پر لاگو کیے گئے ہیں جو پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں سے منسلک ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کی فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی امریکا ایسے اقدامات کرتا...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر “ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے’’ بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے مستند جوہری امن معاہدے کو...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی محصور اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کی گئی پٹی غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس میں صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھ رہا ہوں، ہم غزہ پر قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک اردن اور مصر بے گھر فلسطینیوں کو اپنی پناہ میں لے لیں۔ وائٹ ہاؤس میں میں میڈیا سے گفتگو سے قبل انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ امریکہ کی شمولیت کو روکنے اور اقوام متحدہ کے فلسطینی امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کے لئے ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ انہوں نے ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں ایران کے خلاف ایک سخت پالیسی کو دوبارہ نافذ کیا گیا جس کا مقصد ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری و چھینا چھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر کے روز بھی 60 سے زاید موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں، ملزمان نے وارداتوں کے دوران گل بہار سے 2 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 1، شاہراہ فیصل 2، لانڈھی 6، ڈاکس 1، بلوچ کالونی 2، گلستان جوہر 7، پیر آباد 1، عزیز بھٹی 1، سچل 4، کورنگی انڈسٹریل ایریا 2، شرافی گوٹھ 1، شاہ فیصل کالونی 2، سرجانی ٹاؤن 2، پاکستان بازار 1، مومن آباد 1، سہراب گوٹھ 2، بہادر آباد 1، ماڈل کالونی 1، مدینہ کالونی 2، درخشاں 2، گڈاپ سٹی 2، شاہ لطیف ٹاؤن 2، کھوکھراپار 2، اورنگی ٹاؤن 1،...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمیونٹی میں چینی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیار کردہ ایک نئے اوپن سورس ماڈل “ڈیپ سیک۔آر 1 کو انتہائی پر جوش ردعمل ملا ہے ۔ 20 جنوری کو ریلیز ہونے والی یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور کے مفت چارٹس میں تیزی سے سرفہرست آئی اور اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیپ سیک کے مطابق ، ریاضی ، کوڈنگ اور قدرتی زبان کی استدلال جیسے کاموں میں ، اس ماڈل کی کارکردگی کا موازنہ اوپن اے آئی جیسے ہیوی ویٹ کے معروف ماڈلز سے کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیپ سیک ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنیادی ٹیکنالوجی ریسرچ کمپنی لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی ہے۔یہ...
جنگ فوٹوز کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں، جس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ امریکا واپس جانے سے انکار کرنے والی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کر کے ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...

اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے ماتلی میں بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی آفس میں اپنی کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ماتلی کے 2 بھائیوں پر اپنی دکان سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا تھا، ملزمان نے پسٹل کے فائر کر کے عبدالواحد کمبوہ کو قتل اور طاہر کمبوہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایس پی بدین نے واضح لفظوں میں تنظیم کا نام بتایا کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق سندھ کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہ کہ قتل کی ایف آئی آر قاتلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ دن پہلے حکومت پر اس وجہ سے برہمی کا اظہار کیا کہ وہ توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور الزامات جیسے انتہائی سنگین معاملے پر ایک تحقیقاتی کمیشن بنانے پر ابھی تک ناکام ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو توہین مذہب کے جعلی مقدمات میں پھنسا کر بلیک میل کرنے کے معاملے پر عدالتی کارروائی شروع کی تھی۔ پٹیشنر کے وکیل عثمان وڑائچ نے کیس داخل کرتے ہوئے سپیشل برانچ کی ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا تھا جس کے مطابق ایک 'آرگنائزڈ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت کے لوگ آئین، قومی پرچم اور دیگر قومی علامتوں کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور انکے نظریات کانگریس سے بالکل مختلف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر آئین کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے، جس پر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں ملک کی آزادی کی تحریک اور آئین کی اہمیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ راہل گاندھی کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون دہلی...
کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکاراؤں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکاراؤں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکاراؤں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے...
ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) گزشتہ دو ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب تہران کا وفدتین یورپی طاقتوں سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں جنیوا میں تہران اور تین یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات ہوئے تھے۔ جرمن وزیرخارجہ کے مطابق، ''یہ مذاکرات نہیں ہیں‘‘۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اسے فقط ''مشاورت‘‘ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا، ''پیر اور منگل کو طے شدہ اس بات چیت میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ ہے،...
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...