2025-09-18@03:05:24 GMT
تلاش کی گنتی: 5744

«سیاسی پناہ»:

(نئی خبر)
    لاہور: دریائے راوی میں حالیہ سیلاب کے باعث شاہدرہ کے نواحی علاقوں میں قائم کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بری طرح متاثر ہوئیں، تیز بہاؤ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور کئی مقامات پر تین سے چار فٹ تک کھڑا رہا جس سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ بجلی اور دیگر سہولیات بھی متاثر ہوئیں۔ شاہدرہ لاہور کا وہ علاقہ ہے جو براہِ راست دریائے راوی کے کنارے واقع ہے اور گزشتہ چند برسوں میں یہاں مختلف نجی ہاؤسنگ اسکیمیں آباد ہوئی ہیں۔ ان بستیوں کی بڑی تعداد نشیبی زمین پر قائم ہونے کے باعث پانی کے دباؤ کو برداشت نہ...
    پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ اواقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، جس میں 20 ملکوں کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت خالد مگسی کے پاس ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔ دوسری جانب زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 ڈیرہ غازی خان...
    سپارکو نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لیے نیشنل کیٹاسٹروفی ماڈلنگ (NatCat) پروجیکٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروجیکٹ سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، طوفان، سونامی، لینڈ سلائیڈز اور زلزلوں کے لیے احتمالی رسک اسسمنٹ ٹولز فراہم کرتا ہے۔ یہ نمایاں منصوبہ قدرتی آفات سے پہلے تیاری، خطرات کو کم کرنے کے اقدامات اور ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ حکمت عملیوں کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ حالیہ ردعمل اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آفات سے نمٹنے میں خلائی معلومات کتنی اہم ہیں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے جہاں زمینی رسائی محدود ہو سکتی ہے اور بروقت ڈیٹا زندگیاں اور...
    لاہور: دریائے راوی میں پانی کے تیز بہاؤ سے شاہدرہ پل کے قریب سانب بھی نکل آیا۔ لاہور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سانپ کو ڈنڈوں سے قابو کیا، سانپ پانی میں بہہ کر آیا۔ سانپ ریسکیو کرنے والی بوٹ کے انجن سے نکلا تھا۔ واضح رہے کہ دریائے راوی پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب اطراف کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو کی کشتیاں دریاں میں موجود ہیں۔
    بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
    ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جی میل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز کا ایک خطرناک گروپ ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس تک رسائی کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو ہدف بنا رہا ہے۔ یہ حملے سیلز فورس کے کلاؤڈ پلیٹ فارم میں دراندازی کے بعد کی گئے جس کے بعد گوگل سروسز کے صارفین مزید دراندازیوں کا آسان ہدف بن گئے ہیں۔ جی میل اور گوگل کلاؤڈ کی سروسز تقریباً ڈھائی ارب افراد استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے حوالے سے چوکننا رہیں اور اپنی سیکیورتی کو بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدام لیں۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ انے پہلی بار حملوں کے حوالے سے جون...
      برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث “اسنیپ بیک میکنزم” کو فعال کیا جا رہا ہے — ایک ایسا نظام جس کے تحت اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ خود بخود نافذ ہو جاتی ہیں، اور یہ عمل آئندہ 30 روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ یاد...
    افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے کوئی مخصوص اہداف نہیں ہیں۔ یہ بیان انہوں نے جمعرات کو شارجہ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دیا۔ راشد خان نے کہا کہ ہمارے کوئی مخصوص اہداف نہیں ہیں اور ہم اپنے کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہمارا اصل ہدف وہی کرکٹ کھیلنا ہے جو ہم گزشتہ برسوں سے کھیلتے آئے ہیں۔ ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم گراؤنڈ میں 200 فیصد محنت کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، بابر اعظم کی افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ حالیہ مہینوں میں...
    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص آزاد اور منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام نیوزم نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے والے درجنوں ٹوپی بھیجی گئی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ...
    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بدھ کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو 9 مئی 2023 کے فسادات کے دوران جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار لاہور پولیس نے 22 اگست کو شیرشاہ خان، جو عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے ہیں، کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ ایک روز قبل ان کے بھائی شہریز خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں بھی اسی کیس میں 8 روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے شیرشاہ کو 5 روزہ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین میں ایک والد نے بڑے بھائی سے جھگڑا کرنے پر اپنے کم سن بیٹے کو شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل ٹریول انفلوئنسر نے بچے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً سات یا آٹھ سالہ بچہ سنکیانگ کی قومی شاہراہ کے کنارے اکیلا کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں بچے نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کو مارا تھا، جس پر والد نے غصے میں آ کر مجھے گاڑی سے اتار دیا۔ ویڈیو میں بچہ سڑک کنارے لفٹ لینے کی کوشش کرتا ہوا بھی نظر آیا۔ انفلوئنسر کے مطابق جب اس نے والد سے رابطہ کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ جان بوجھ کر بچے کو...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
    اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مظہر حالیہ دنوں میں ازبک سفارتکار اویبک کامباروف کا ملتان چیمبر آف کامرس کا دورہ ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر زور دیا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل، پولٹری، فوڈ پروسیسنگ اور لیدر انڈسٹریز کے معیار و جدت کو سراہا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایف آئی ایف سی) کی کاوشوں سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت 122 ملین ڈالر سے بڑھ کر 404 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 320 ملین...
    کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔ اس...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
    کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے راوی میں سیلاب کی صورتحال فی الحال خطرے سے باہر بتائی ہے۔ کمشنر لاہور کے مطابق دریائے راوی کے بیڈ میں موجود افراد کو مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قریبی آبادیوں سے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف بلال لودھی نے بتایا کہ تاحال صورتحال قابو میں ہے، تاہم آج صبح شاہدرہ سے پانی کا بہاؤ...
    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
    اداکار حمزہ عباسی کی بہن ڈرماٹولوجسٹ فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور ماہرہ خان کو اہم مشورہ دے دیا۔  ایک حالیہ گفتگو میں فضیلہ عباسی نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق فلرز اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے کروائی جانے والی ٹریٹمنٹس کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ نوجوان ہیں اور قدرتی طور پر خوبصورت ہیں انہیں کسی فلرز یا بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے اور مشورہ ہے کہ وہ ایسا کچھ نہ کروائیں۔ ماہرہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ لوگ انہیں ان کی ناک کے بارے میں مشورے دیتے ہیں جس پر انہیں کبھی عمل نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ چیزیں جو لوگ غیر ضروری سمجھ رہے ہوتے...
    ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کارڈیک ڈیوائسز کے کلینکل ٹرائلز میں زیادہ خواتین کی شمولیت سے نتائج مزید درست اور واضح ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نان اسکیمک کارڈیو مایوپیتھی کے مریضوں میں، جو کہ دل کے پٹھوں کی کمزوری ہے اور خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، امپلانٹیبل کارڈیک ڈیفبریلیٹرز (ICDs) کے استعمال پر مردوں اور خواتین میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن اس مطالعے میں تقریباً نصف شرکا خواتین تھیں، جس کے بعد نتائج سامنے آئے کہ مردوں میں موت یا جان لیوا بے ترتیبی دھڑکن (جیسے وینٹریکولر ٹیکی کارڈیا اور...
    واشنگٹن: معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی اور واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی اور پاکستان...
    :26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
    ایشیاء کپ 2025 کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سونی اسپورٹس نیٹورک پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا پروموشنل اشتہار جاری کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز وریندر سہواگ کو دکھایا گیا جس کا مقصد 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول میچ کی سنسنی کو بڑھانا تھا۔ تاہم، پرومو پر بھارتی عوام نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ فینز اور ماہرین کی جانب سے ایشیاء کپ اور سونی اسپورٹس نیٹورک کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے پاک بھارت مقابلے کی...
    شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
    پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے بڑے ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ہوگا، مگر کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں فیورٹ ہونے کے بجائے اصل امتحان دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہے، اور پاکستانی ٹیم بڑے مقابلوں میں جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے شائقین پر زور دیا کہ کھیل کو کھیل کی حد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں غزہ کی جنگ کے بعد کے منصوبوں پر ایک بڑے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ بات ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے منگل کے روز بتائی۔ اسٹیو وٹکوف نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی سربراہی میں ایک بڑا اجلاس ہو رہا ہے، یہ ایک جامع منصوبہ ہے جسے حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا واقعی غزہ کے مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ موجود ہے، اسٹیو وٹکوف نے صرف اتنا کہا کہ لوگ جلد ہی دیکھیں گے کہ یہ منصوبہ کس قدر ’مضبوط اور نیک نیتی پر مبنی‘...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
    آج اکیسویں صدی میں۔ جب کہ ٹیکنالوجی حیرت انگیز انقلاب برپا کرچکی ہے۔ مصنوعی ذہانت نے ہر چیز کے پیمانے اور معیار تک بدل دیے ہیں۔ علم نے جسمانی طاقت پر قابو پالیا ہے اور قلم نے بظاہر تلوار کو شکست دے دی ہے۔ مگر ان تمام سچائیوں کے باوجود آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیّت اقتصادی طاقت کے بجائے عسکری قوّت کی ہے، اور آج کے اس جدید ترین دور میں بھی دنیا کا چوہدری وہی ہے جو دیہاتی زبان میں ’’ڈانگ سوٹے‘‘ کا تگڑا ہے یعنی عسکری طاقت میں دوسروں پر برتری رکھتا ہے۔  چند سال پہلے کی بات ہے، ہمارے قریب سے گزرنے والے دریائے چناب کے کنارے پر واقع ایک گاؤں کا چوہدری غریبوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
    عمران عباس نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرچکے ہیں بلکہ دنیا بھر میں 9 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے کے باعث سوشل میڈیا اسٹار بھی سمجھے جاتے ہیں اور آج کل ایک متنازع معاملے پر پھر سے زیرِ بحث ہیں۔ اس معاملے کا آغاز اداکار ببرک شاہ کے ایک انٹرویو سے ہوا جس میں انھوں نے ساتھی اداکاروں کی ’ریٹنگ‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔ جب میزبان نے ببرک شاہ سے عمران عباس کی اداکاری پر تبصرہ مانگا تو انھوں نے کہا کہ عمران عباس فلمی دنیا کے لیے موزوں نہیں ہیں بلکہ وہ تو مرد بھی نہیں لگتے۔ ببرک کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور کسی نے اسے غیرمناسب طنز تو کسی نے غیر ضروری تنقید قرار دیا تھا۔ تاہم اداکار عمران عباس...
    ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
     بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف درجنوں دیہاتوں کو زیر آب کر دیا بلکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ کر دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ سیلاب کی شدت اور متاثرہ علاقے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح...
    چینی فضائیہ سے منسلک سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں — جنہیں عام طور پر ایواکس کہا جاتا ہے — کو دشمن کے ریڈارز سے بچا سکتی ہے، بلکہ انہیں گمراہ بھی کر سکتی ہے۔ ایویکس طیارے کسی بھی فوجی مہم میں “فضا سے آنکھ رکھنے” کا کام کرتے ہیں اور جنگی حکمت عملی کا ایک اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی طاقتور ریڈار لہریں خود ان کی شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہیں، جس کے باعث یہ دشمن کے ریڈار پر باآسانی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کا کمال: دشمن کا ریڈار چکرا جائے اب چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی ...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان  سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔ انہوں نے کہا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔ ???? سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ہمارے پارٹی معاملات باہر آ جاتے ہیں، حالانکہ عمران خان صاحب نے پہلے بھی اس سے سختی سے منع کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/L1lqknVgvI — WE News (@WENewsPk) August 26, 2025 ’تاہم اس مرتبہ...
    عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اور نوجوانوں کھلاڑیوں کے امتزاج پر مشتمل 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔ عمان نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے چار نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمان ٹیم پاکستان، بھارت اور یو اے ای کے ہمراہ گروپ اے میں موجود ہے۔ اسکواڈ: جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، ونائک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیدرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشت، کرن سوناولے، ذکریا اسلام، حسنین شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد، شکیل...
    اسرائیل کے وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے لیے ’خودکشی‘ ثابت ہوگا۔ نیویارک میں کانفرنس آف پریزیڈنٹس آف میجر امریکن جویش آرگنائزیشنز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغربی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’یہ مہم مختلف ملکوں کی بائیں بازو کی حکومتوں، بشمول فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی قیادت میں چل رہی ہے۔ وہ ایک رُخ پیدا کرنا چاہتے ہیں،۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ: ’یہ حل اسرائیل کے نقطہ نظر سے تباہ کن ہے۔ اگر یہ نام نہاد فلسطینی ریاست یہودیہ اور سامرہ (اسرائیلی حکومت کی مغربی کنارے کے...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی ٹریشالا دت نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے اشاروں میں اپنے ذاتی تجربات بیان کیے۔ انسٹاگرام اسٹوری میں ٹریشالا نے لکھا کہ ہر رشتہ خون کا ہونے کے باوجود زندگی میں جگہ پانے کا اہل نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق بعض اوقات سب سے زیادہ تھکانے والے اور نظرانداز کرنے والے افراد وہی ہوتے ہیں جو فیملی کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے والدین سے دوری اختیار کریں جو انہیں تکلیف دیتے یا احساسِ جرم میں مبتلا کرتے ہیں۔ فیملی ہونا کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ بار بار بدسلوکی...
    کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ نے پیر کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت 103 طیارے خریدے جائیں گے جن کی مالیت قریباً 36 ارب ڈالر (24 ارب پاونڈ) ہے۔ اس میں بوئنگ 787، 777 اور 737 طیارے شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تجارتی شراکت داروں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ زیادہ کاروبار کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ کوریا ایئر کے سی ای او، والٹر چو کے مطابق یہ معاہدہ کوریا ایئر کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے اہم ہے، خاص طور پر جب یہ ایئرلائن اسایانا ایئرلائنز کے ساتھ انضمام کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “چین کو مقناطیس دینا ہوں گے، ورنہ ہمیں 200 فیصد ٹیرف یا اسی نوعیت کے دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس یہ اختیار موجود ہے اور اگر ہم ایسا کر لیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار باقی نہیں رہے گا۔” صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے، لیکن امریکا کے پاس ایسے متبادل آپشنز ہیں جن سے بیجنگ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیان امریکا اور چین کے درمیان جاری...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ دفاع (Department of Defense) کا نام بدلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پرانا نام “ڈیپارٹمنٹ آف وار” زیادہ بہتر اور مؤثر تھا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “محکمہ دفاع” سننے میں اچھا نہیں لگتا۔ ان کے بقول، “ہم آخر کس چیز کا دفاع کر رہے ہیں اور دفاع ہی کیوں؟ ماضی میں یہ محکمہ ‘محکمہ جنگ’ کہلاتا تھا اور اسی دوران ہم نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم سمیت کئی بڑی جنگیں جیتیں۔” ٹرمپ نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس محکمے کا نام دوبارہ تبدیل کرنے پر ووٹنگ کرنا چاہیں تو مجھے...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملاز مت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تحریری (تفصیلی) امتحانات ختم کر کے ان کی جگہ ایم سی کیوز (Objective) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ ،کٹوتی کی شرح 0.25ہوگی، کامیابی کیلئے 100 میں سے 40سے 50نمبر کا حصول لازمی ،یہ فیصلہ بی ایس۔16 سے بی ایس۔21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا، جبکہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بی ایس۔16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی...
    لندن: برطانیہ کے جزیرے آئل آف وائٹ میں تربیتی پرواز کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر سینڈاؤن ایئرپورٹ سے صبح 9 بجے تربیتی مشق کے لیے روانہ ہوا تھا۔ فلائٹ آپریٹر "نارتھمبریا ہیلی کاپٹرز" نے تصدیق کی ہے کہ پرواز میں 4 افراد سوار تھے جن میں پائلٹ بھی شامل تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے صرف 24 منٹ بعد ہی شینکلن کے علاقے میں سڑک کے قریب کھیت میں گرنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچے، علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی سڑک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا اور ساتھ ہی غزہ کی تازہ صورتحال سے متعلق سوالات کا جواب بھی دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے تباہ ہوئے تھے اور یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں جوہری تصادم شروع نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ اس نازک وقت پر انہوں نے مداخلت کی اور دونوں ممالک کو خبردار کیا کہ اگر وہ لڑائی جاری رکھتے ہیں تو امریکا ان سے تجارتی تعلقات قائم نہیں رکھے گا۔...
    تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حماس کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، اور حکومت کو پیش کیے گئے مجوزہ امن معاہدے کو قبول کر لینا چاہیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال زمیر نے حیفا کے ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو جنگ بندی کے لیے سازگار ہیں۔ انہوں نے اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک واضح معاہدہ موجود ہے، اور اب فیصلہ وزیراعظم نیتن یاہو کو کرنا ہے۔ آرمی چیف نے یہ بھی...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی مداخلت سے ایک ممکنہ جنگ کو روکا گیا، جس میں 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے اور حالات جوہری جنگ کی طرف جا سکتے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑنے کے آثار پیدا ہوئے، تو میں نے واضح پیغام دیا کہ اگر تم لوگ لڑتے رہے تو ہم تجارت بند کر دیں گے۔ یہی دباؤ تھا جس نے کشیدگی کم کی۔” انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اُن کے دور صدارت میں دنیا بھر میں سات جنگیں رکیں، جن میں...
    امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ پر بات کی اور غزہ کی صورت حال پر بھی سوالات کا جواب دیا۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت جنگ کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرے تھے اور جوہری جنگ بھی شروع ہوسکتی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس موقع پر میں نے مداخلت کی اور تجارت کے بدلے مدد پاک بھارت جنگ رکوائی۔ میں نے صاف کہا اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں دنیا بھر میں نے 7 جنگیں رکوائیں جس میں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ پر تمام سیاسی جماعتوں اور ماہرین کی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے، جس کا مقصد صوبے کا متفقہ اور مضبوط موٴقف سامنے لانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی...
    بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔ پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر...
    کراچی: وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔ یہ بات انہوں ںے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے  خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے...
     سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
      بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے  دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے  پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ  بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت  انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...
    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں ممکنہ بڑے سیلاب کی پیشگی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے مقام پر دریائے توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جو دریائے چناب میں شامل ہو کر بڑے ریلے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، جس میں پہلی بار مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کو ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی مراسلے کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا سے ڈھاکا میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: میرے اور شہباز شریف کے ویژن میں مطابقت، خطے میں تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، پروفیسر یونس ملاقات میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام بھی شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی...
    ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد فوری طور پر جوہری صلاحیت میں تیز رفتار اضافے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کم جونگ اُن نے ملک کی جوہری طاقت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو جنگ بھڑکانے کے ارادے کا واضح اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں ان ممالک کے دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان کردیا۔  نئے کنٹریکٹس میں کیٹیگری اے کو ختم کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی تنزلی ہوئی جس کے بعد 3 کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔  مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی میں 10 10 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، جس میں 12 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن...
    طاہر جمیل خان:  پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 36 ہزار کیوسک ہے اور صورتحال نارمل بتائی جا رہی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت پوری طرح الرٹ ہیں۔ تحصیل راوی کی اسسٹنٹ کمشنر سیدہ سنبل جاوید نے گزشتہ رات دریائے راوی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور پیرا فورس کے ہمراہ حفاظتی...
    برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
    2025-26 کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دے دیے، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔کانٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے،گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے۔جب کہ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم کو نئے کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں...
    پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے  بعد برطانوی میڈیا میں بھی پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔برٹش میڈیا نےماہ نور چیمہ کےآئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سےبھی زائد قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، ،دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے...
    اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔  ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔  ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ...
    پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کے معاہدے کے مطابق لاہور میں سری لنکن ائیر لائن کی 4 ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔ لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا، معاہدے کے مطابق لاہور میں سری لنکن  ائیر لائن کی 4 ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی...
    سٹی 42 : پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ  طے پا گیا۔  ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں سر ی لنکن ایئر لائن کے عملہ کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔ معاہدے کے تحت لاہور میں سری لنکن کی چار ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی  ترجمان کا کہنا ہے...
    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ نے سب سے زیادہ بونیر کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ہمارے 5 ساتھی شہید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم...
    مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں نذر و نیاز، شربت و پانی کی سبیلوں، میڈیکل کیمپ اور موبائل ٹوائلٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں عزاداران سید الشداء امام حسینؑ کی خدمت کیلئے ’’موکب ابالفضلؑ" لگایا گیا۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں عزاداران امام مظلومؑ کیلئے نذر و نیاز، شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ موکب ابالفضل میں عزاداران حسینیؑ کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شوگر، بلڈ پریشر و دیگر مختلف ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے گئے، جبکہ فرسٹ ایڈ و مخلتف میڈیکل سہولیات بھی فراہم...
    سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایشیائی سیاسی جماعتیں مفاہمت کے لیے منڈیلا ماڈل کی تقلید کریں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان نے اصولی طور پر الجزائر، تیونس، مراکش، اریٹیریا، صومالیہ ، جنوبی افریقہ نمبیا، زمبابوے، یوگنڈا اور تنزانیہ کی آزای کی تحریکوں کی حمایت کی۔وہ افریقی سیاسی جماعتوں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرنے والے اولین ایشائی رہنماؤں میں شامل ہوگئے۔ امریکا اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہو چکا ہے: مشاہد حسینمشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے وعدے کیے تھے کہ وہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں کریں گے۔ مشاہد حسین نے ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس کے شریک چیئرمین ہونے...
    ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔ ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں...
    مشاہد حسین سید نے افریقی سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران ایشیا میں مفاہمت کے ’’منڈیلا ماڈل‘‘ کی تقلید پر زور دیا۔ مشاہد حسین سید تاریخی اہمیت کے حامل پہلے افریقی سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے اور اولین ایشیائی رہنماؤں کی صف میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس گھانا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں 40 سے زائد افریقی ممالک کے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاہد حسین سید کو یہ دعوت ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (ICAPP) کے شریک چیئرمین اور پاکستان کے افریقا پر مبنی پہلے تھنک ٹینک پائیدار (PAIDAR) کے صدر کی حیثیت سے دی گئی تھی۔ گھانا کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان دونوں کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹیم کی قیادت اس بار آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے جو پہلی بار قومی ٹیم کو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں لیڈ کریں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث...
    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مقبول سیشن #AskSRK کے دوران مداحوں کو بتایا کہ ان کی اگلی فلم کا نام واقعی ’کِنگ‘ ہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟ ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی اگلی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا: ’Just KING… نام تو سنا ہوگا؟‘ شوٹنگ اور پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد دوبارہ شوٹنگ شروع ہوگی۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پہلے ’پاؤں کے شاٹس‘ لیے جا رہے ہیں، پھر اوپر کے...
    اپنے ایک بیان میں بانی تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اللہ رب العزت آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد فرمائے اور پاکستان بھر کے عوام کو ایسی آزمائش اور تکالیف سے محفوظ و مامون رکھے۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں اور زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبرپختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا...
    ویب ڈیسک:  ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 400 سے بڑھ چکی ہے جبکہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد399 سے بڑھ گئی ہے، 143افراد زخمی ہیں، بونیر میں قدرتی آفت سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں، 150 افراد لاپتہ ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں 279 مرد،15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔حادثات سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا،11 گھر مکمل منہدم ہو گئے جبکہ 63 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جعلی ادویات کا...
    ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب جون میں جاری 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ تسنیم نیوز کے مطابق بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس “نئے سرپرائز” موجود ہیں جو کسی بھی نئی غلطی کی صورت میں بروئے کار لائے جائیں گے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے بیان میں ایران نے عراق کے ساتھ 1990 کی دہائی میں قیدیوں کی رہائی کی سالگرہ بھی منائی اور امریکا کو “جرم پیشہ اور شیطانی” جبکہ اسرائیل کو “وحشی صہیونی ریاست” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ چین، امریکہ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے۔ بھارت یاسین ملک کو سچ بولنے کے جرم میں سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد کو کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر بھارت سزا دینا چاہتا ہے۔ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کیلئے وقف کی ان کی جان بچائی جائے۔
    حمیداللہ بھٹی جنوبی قفقاز کے ممالک آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان امریکی صدرکی میزبانی میں امن معاہدہ طے پاگیا ہے جو ایک بڑی پیش رفت ہے ۔یہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں اور میزبانی میں ہواہے ۔اِس لیے توقع ہے کہ دونوں طرف سے پاسداری ہو گی مگر اِس معاہدے کی جزیات اور شرائط کے بارے میں ابہام ہے جس کی وجہ سے کچھ حلقے بدگمانی کاشکارہیں اورمعاہدے کو خطے کی حساسیت کے مطابق قرارنہیں دیتے ،بلکہ دستاویز کو جلدبازی میں اُٹھایا گیا قدم کہتے ہیں۔ یہ معاہدہ پائیدار امن کی جانب پیش رفت ثابت ہوگا یا نہیں؟ اِس بارے عالمی ردِ عمل اورخیالات کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ خطے کے اہم ممالک روس اور ایران بھی معاہدے پرناخوش ہیں۔ آذربائیجان...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر پر سابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ساغر چاولہ نے اسلام قبول کر لیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمہ شہادت پڑھایا اور دینِ اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ان کا اسلامی نام عبداللہ ساغر رکھا۔ مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو اسلام پر ثابت قدم رہنے کی دعا دی اور مبارکباد پیش کی۔ مزید :
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں اور انھیں جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کےلیے پہنچی تھیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ اس اچانک مداخلت پر عالیہ نے سخت لہجے میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘ اداکارہ نے بات ختم کرتے ہی عمارت کا دروازہ خود بند کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، ان کی جان بچائیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ چین، امریکا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارت میرے والد کو سچ بولنے اور کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر سزا دینا چاہتا ہے۔حریت رہنما کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے Raziyah Sultan's Urgent Plea:...
    ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،...
    سٹی 42 : فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔  پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے۔  جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پاک فوج کی جانب...
    ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔   اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
    کراچی: سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ خیبر پختونخوا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خوردونوش فوری طور پر خیبر پختونخوا بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
    پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نیل ہاکنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کُن سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں اچانک سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں بہادر اہلکار شہید ہوئے، مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں Post Views: 8
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا ہے کہ  ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی  دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی  ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہوگئی جب کہ  ضلع بونیر میں قیامت صغری  کے مناظر ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بونیر، سوات ،شانگلہ ، بٹگرام ، باجوڑ اور مانسہرہ شامل ہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید دستے بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔ بونیر میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، پشونئی، پیر بابا گاؤں سب سے زیادہ متاثر  ہوا ہے جہاں 70 مکان ملیا میٹ ہوگئے، ملبے سے نکلنے والی 20 لاشیں پشونئی و دیگر علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں بجلی کا نظام درھم برہم...
    اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں...