2025-07-27@07:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 2075
«طیارہ بردار امریکی بحری»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو غیرقانونی، بے بنیاد اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ہنگامی دورے پر ماسکو پہنچے، جہاں اُنہوں نے صدر پیوٹن سے تفصیلی ملاقات کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام اُن تک پہنچایا۔ اس خط میں روس سے مؤثر کردار ادا کرنے اور ڈو مور کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ خطے میں مزید تباہی کو روکا جا سکے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران پر حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) پاکستانی حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹوں کو ''مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد‘‘ قرار دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود یا سمندری علاقے کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ تردید ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ حکام نے میڈیا اورعوام دونوں پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی خبر عام کرنے سے قبل قابل اعتماد اور سرکاری...
نیویارک(اوصاف نیوز)ایرانی مندوب سعید ایراوانی نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل میں ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جب کہ اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ ایرانی مندوب سعید...

امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا، ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں نطنز میں فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے، امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے ہم نے نسل کشی دیکھی، پہلے وہ فلسطین پھر وہ یمن کے لئے آئے اور اب ایران کے...
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر بغیر کسی ثبوت کے بھاری حملہ کیا گیا، ایران کی خودمختاری کسی صورت چیلنج نہیں کرنا چاہیے تھی، ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ پہلے جھوٹا الزام عراق پر لگایا گیا اور اب ایران کیخلاف بھی ویسا ہی حربہ آزمایا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے، پلے...
شمالی کوریا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحانہ توسیع پسندی کو خطے میں موجودہ کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیا ہے، اور مغربی طاقتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان پالیسیوں کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال شدید کشیدگی اختیار کر گئی ہے، ایران نے ردعمل میں اسرائیل پر خیبر سمیت درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کر دیے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے اپنے جدید ترین B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کے تین اہم ایٹمی مراکز— فردو، نطنز اور اصفہان—کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ فردو کا ایٹمی پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے اس حملے کو اعلانِ جنگ قرار دیا جا رہا ہے، ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں واضح کیا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے اور اسے سزا دی جا رہی ہے، جو جاری رہے گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے اتوار کو ایران کے 3 اہم ایٹمی مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کیے، جنہیں تہران کی سب سے اہم جوہری تنصیبات سمجھا جاتا ہے۔ ان حملوں میں امریکیB-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں، ٹام ہاک کروز میزائلوں،F-22 ریپٹرز اورF-35A لائٹننگ جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق، فردو کی تنصیب پر 30,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم کا استعمال کیا گیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے...
سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ Post Views: 2
عراق میں ایران نواز ملیشیا کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کے اشارے دیے گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے حملے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا ممکنہ طور پر شام میں بھی امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتی ہے۔ Post Views: 2
وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو عالمی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف گزشتہ شب کیے گئے امریکی اقدامات سے آگاہ کیا، جن کا مقصد بقول امریکا کو لاحق خطرات کو کم کرنا تھا۔ برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے تاکہ دیرپا امن کا راستہ ہموار...
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ممکنہ حملوں کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی تاہم نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے گزشتہ شب ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایک پریس کانفرنس میں کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے، اور واضح کر دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کئی بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فردو جوہری پلانٹ پر حملے میں شامل امریکی اہلکاروں نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور...
یو این او سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا کہ حکومت کی تبدیلی کا لفظ استعمال کیا جائے، مگر اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہو جاتی ہے، تو حکومت کی تبدیلی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ٹرمپ کے دفاعی وزیر پیٹ ہیگسیٹھ نے آج صبح کہا کہ یہ مشن حکومت کی تبدیلی کے لیے نہیں تھا اور نہ ہی ایسا کوئی مقصد تھا۔ اس کے علاوہ نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی میڈیا کو بتایا کہ سب سے پہلے ہم حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، ہمارا مقصد ایرانی جوہری...
طیارے بحرِ انڈمان سے وسطی بھارت کی فضائی حدود عبور کر کے بحیرہ عرب سے ایرانی سر حد پہنچے یہ انکشاف خطے میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک کردار کی علامت ہے، تجزیہ کار امریکی بی ۔ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام( 15 شمال، 145 مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان( 10 شمال، 95-100 مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت( 20 شمال، 75-80 مشرق) کی فضائی حدود عبور...
ایران کے خلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کے فوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ایران کیخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام عالمی فورمز پرایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کے فوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا، پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پر امن ایرانی جوہری توانائی کی تنصیبات پرامریکی حملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس کو سائبر حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔اگرچہ الرٹ میں کسی مخصوص سائبر حملے یا ہدف کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم یہ انتباہ کیا گیا ہے کہ ایران سے منسلک ہیکرز کی جانب سے امریکی نیٹ ورکس پر چھوٹے یا درمیانے درجے کے سائبر حملے کیے جا سکتے ہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت سے وابستہ سائبر گروپس بھی امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی...
BEIJING: چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی تھیں جبکہ امریکی حملے نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ردعمل میں کہا کہ امریکی حملے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ چینی...
فاطمہ بھٹو—فائل فوٹو مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ایران پر بم باری کر کے امریکی صدر ٹرمپ امریکی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حکومتی ایوان کی مرضی کے بغیر ایران پر حملہ کیا اور نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔
TEHRAN: ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسٹریٹجک حوالے سے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل کوسواری نے بتایا کہ مجلس شوریٰ (ایرانی پارلیمنٹ) نے امریکی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کے جواب میں دنیا کی توانائی کے تجارت کے لیے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ مجلس شوریٰ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن اسماعیل کوسواری نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ آبنائے ہرمز بند رکھنے کے فیصلے پر متفق ہیں تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے حملے ناقابل قبول ہیں اور افغانستان ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ سفارتی ذرائع کو موقع دیں اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں تاکہ پورے خطے کو ایک وسیع جنگ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاص طور پر بحرین اور کویت نے ہنگامی اقدامات اور حفاظتی پالیسیوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب میں بھی ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بحرین کی حکومت نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملک گیر ریموٹ ورک پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، یہ فیصلہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں فوری طور پر نافذ العمل ہے، البتہ ہنگامی خدمات اور اہم شعبے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔بحرینی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ...
ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم نامعلوم مقام منتقل کر دی۔ امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے...
مارکو روبیو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چینی حکومت کو غصہ آنا چاہیے، کیونکہ ان کا بہت زیادہ تیل وہاں سے آتا ہے، اس کے نتائج نہ صرف امریکا بلکہ باقی دنیا کی معیشتوں کے لیے بھی تباہ کن ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیےایران پر دباؤ ڈالے، انہوں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایران کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا...
مارکو روبیو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو سب سے پہلے چینی حکومت کو غصہ آنا چاہیے، کیونکہ ان کا بہت زیادہ تیل وہاں سے آتا ہے، اس کے نتائج نہ صرف امریکا بلکہ باقی دنیا کی معیشتوں کے لیے بھی تباہ کن ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیےایران پر دباؤ ڈالے، انہوں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایران کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چین پر زور دیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) پاکستانی سربراہ حکومت نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ان امریکی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی میں ہے۔ اسی دوران پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کی جانے والی جارحیت بین الاقوامی قوانین، خاص طور پر اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین اسلام آباد میں ملکی دفتر خارجہ کے مطابق ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور تنازعے...
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈھول عراق کی یاد دلاتا ہے، یہ خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، کل کوئی اور ملک...
واشنگٹن: امریکا نے آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں پہلی مرتبہ ایم او پی بم استعمال کیے اور ایران کے فردو اور دیگر دو جوہری تنصیبات پر بی-2 بمبار طیاروں کے ذریعے حملے کیے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پلانٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد اصفہان، نطنز اور فردو پلانٹس کو تباہ کرنا تھا، جو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہےدیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ایران کو اب امن کی طرف آنا چاہیے، اگر ایسا نہیں کریں گے تو مستقبل میں حملے اس سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہداف ابھی رہ گئے ہیں، رات کو کیا گیا حملہ ان سب...
ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ”جنگ نہیں، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ ٹوکیو میں ایران پر امریکی حملوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنگ کی مذمت کی۔ نیویارک میں بھی جنگ مخالف یہودیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی۔ اسی طرح برلن میں بھی عوام سڑکوں پر نکلے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکی کانگریس کی رکن نے ایران پر حملے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک واضح بنیاد قرار دیا ہے۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر بمباری کا فیصلہ کیا، جو امریکی آئین اور کانگریس کے جنگی اختیارات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جذبات میں آکر ایک ایسی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کئی نسلوں تک امریکا کو متاثر کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مکمل طور پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لیے ایک ٹھوس اور واضح جواز فراہم کرتا ہے۔یاد...
حملہ کرنیوالے امریکی طیارے کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا ، پاسداران انقلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، ایران پر حملہ کرنیوالے امریکی طیارے اس وقت کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد اور پھیلا طاقت نہیں بلکہ کمزوری ہے، واشنگٹن نے پرامن تنصیبات پر حملہ کرکے خود کو جارحیت کی پہلی صف میں کھڑا کر دیا۔پاسداران کے حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس کسی شدید ردعمل کے نتائج سے بچنے کی صلاحیت نہیں ،وائٹ ہاوس اور تل ابیب پر حکمرانی کرنے...
ایران کے خلاف امریکا کے بڑے پیمانے پر جوابی حملے کی نئی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں، جن میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کے لیے 125 سے زیادہ طیارے، اسٹیلتھ بی-2 بمبار اور زیرِ آب آبدوزوں سے داغے گئے ٹوما ہاک میزائل استعمال کیے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حملے کے آپریشن کو ’مڈنائٹ ہیمر‘ کا کوڈ نام دیا گیا تھا، جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، تہران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیں گے، امریکا امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکی سیکریٹری دفاع اور دیگر حکام نے وارننگ دی ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہمارا جواب اس رات سے بھی زیادہ سخت ہوگا، یہ ایک غلطی سے عاری آپریشن تھا، اس طرح کا خفیہ آپریشن صرف ہماری افواج ہی بہتر کرسکتی ہے، اگر ہمارے عوام ، پارٹنرز یا اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم جواب دینے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کریں گے، دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی۔ اس موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر حملے سے متعلق بتایا کہ گزشتہ روز...
ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ...
پینٹا گون میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ ایران کے تینوں جوہری پلانٹس کو نشانہ بنایا، ابھی تک ہمیں کوئی اطلاعات نہیں کہ انہوں نے ہماری خلاف مزاحمت کی ہے، امریکی تاریخ میں بی 2 بمبار طیاروں کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے کہا ہے کہ آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کو بھرپور طاقت سے کچلیں گے۔ پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار ایران کو...
حافظ نعیم الرحمٰن نے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ پیر کو پور ے ملک میں امریکہ مردہ آباد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پرہونے والی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں کل (پیر کو) یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو...
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد حکومت کے آج کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت ایسے اختیارات استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جو حملہ آور محاذ کی غلط فہمیوں اور اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمانی کا باعث بننے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تہران میں IRGC نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے...
پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان، میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی کے دعوے پر بھارتی حکومت اور میڈیا تاحال سیخ پا ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس بات کو لیکر امریکی صدر کی کردار کشی کی جا ری ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا 10 مئی کو ایکس پوسٹ کے ذریعے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہی بھارتی میڈیا اینکر ارناب گوسوامی نے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ٹرمپ اپنا بیانیہ بیچ رہا ہے، یہ شخص اسرائیل، حماس اور روس یوکرین...
واشنگٹن: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ امریکی وزیردفاع نے ا یئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔...
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین اور جاپان نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کیئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے۔امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سےٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی ۔ انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین...
امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ امریکی ایئر چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں...
امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° شمال، 145° مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10° شمال، 95°-100° مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20° شمال، 75°-80° مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25°-30° شمال، 60°-65° مشرق) پہنچے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان...
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے امریکی طیاروں نے کونسا راستہ اپنایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے مشن کے دوران بھارت کی فضائی حدود استعمال کیں، جس پر جنوبی ایشیا میں سخت ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گوام میں واقع امریکی اڈے سے اُڑان بھرنے والے یہ بمبار طیارے انڈمان سی کے راستے بھارت کے وسطی علاقوں — بالخصوص مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا — کے اوپر سے گزرے اور بحیرہ عرب کے ذریعے ایرانی سرحد کی جانب بڑھے۔ اس فضائی راہداری کو استعمال کرتے ہوئے طیاروں نے ایران میں واقع حساس ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ یہ...
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے طیارے اس وقت کہاں ہیں پتا لگا لیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ کر کے واشنگٹن نے اپنے آپ کو فرنٹ لائن میں کھڑا کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی ماضی کی جنگوں سے سبق نہیں سیکھا، ایران پر بمباری کے بعد اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ...
مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکا کی جانب سے ایران کی حساس جوہری تنصیبات پر براہ راست حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا بھر کے کئی رہنماؤں، تنظیموں اور حکومتوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس حملے نے نہ صرف خطے میں ایک نئی جنگ کے خطرے کو جنم دیا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ کئی ممالک نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مداخلت کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں زیرِ زمین جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا نے اپنا سب سے طاقتور بنکر شکن بم GBU-57A/B میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر (MOP) استعمال کیا۔یہ بنکر بسٹر بم دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری ہتھیار ہے جو صرف امریکا کے پاس موجود ہے، اور اسرائیل بھی اسے حاصل نہیں کر سکا۔جی بی یو-57 اے/بی بم کا وزن 30 ہزار پاؤنڈ ہے جس میں 6 ہزار پاؤنڈ دھماکہ خیز مواد موجود ہوتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بم زیرِ زمین انتہائی مضبوط بنکرز، سرنگوں اور خفیہ تنصیبات کو تباہ...
امریکی سفیر ڈورتھی سیا نے کہا کہ ہم اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو خطے میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ جیسے اسرائیل، تاہم چند لمحوں بعد فوراً تصحیح کرتے ہوئے کہا، میرا مطلب ہے ایران جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بیان کو محض زبانی لغزش قرار دیا اور کہا کہ امریکی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ایران خطے میں دہشتگردی اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈروتھی شیا کے منہ سے سچ نکل گیا۔ امریکی سفیر نے اسرائیل کو خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن عناصر...
اب یا تو امن آئے گا یا ایران کیلئے سانحہ ہوگا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب امن قائم کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو آئندہ حملے کہیں زیادہ بڑے ہوں گے، اب یا تو امن آئے گا، یا ایران کے لیے ایسا سانحہ ہوگاجو پچھلے 8 دنوں میں ہم نے نہیں دیکھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد قوم سے تقریباً 3 منٹ کا مختصر خطاب کیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کو تاریخی قرار دیا۔ قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لندن: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر مستحکم ہے، خطے میں استحکام ضروری ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، نئے مرحلے میں 20 سے 40 میزائل اسرائیلی شہروں پر داغے گئے، جس کے بعد کئی شہروں میں...
—فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سیدمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے ان کا کہنا ہے کہ...
اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔ امریکی سفیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو امریکی شہری اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں ان کے لیے پروازوں کا انتظام کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا شہریوں کے انخلا کے لیے کروز شپ کا استعمال بھی کر رہا ہے۔ Post Views: 4
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس رابطے کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجانا چاہیے۔ Post Views: 5
ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ حملے کرکے طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔ امریکی حکام...
ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے کھلے اور جارحانہ حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں ایرانی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین تند و تلخ جملوں کا تبادلہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا: ’21 جون 2025 کی صبح کے اوائل میں امریکا نے اسرائیلی حکومت کے مکمل تعاون سے، جو اسی وقت ایرانی شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر بمباری کر رہی تھی، ایران کی نگرانی میں کام کرنے والی تین جوہری تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان، پر جان بوجھ کر، منصوبہ بندی کے تحت...
امریکا بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا بھی ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوگیا اور امریکی طیاروں نے تہران کے 3 جوہری تنصیبات پر حملے کردیے، امریکی طیاروں نے ایران کے فوردو، نطانز اور اصفہان میں بمباری کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔ امریکی صدر نے لکھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 25 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ادھراسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ دیر قبل ایران سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل فائر کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔‘ فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے...
نائب امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہرقسم کی غندہ گردی اور انسانیت دشمنی پر مبنی اقدامات سے روکنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔ اصل چیلنج اسرائیل کو ظلم سے روکنا اور فلسطینیوں کو ان کی آزادی اور فلسطینی سرزمین پر ان کے حق ملکیت کو تسلیم کروانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا بڑا خطرناک ہے، اس امر سے کوئی انکار نہیں کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، لیکن عدم توازن سے خطہ میں حالات کو عدم توازن کا شکار اور دوستوں میں اپنے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں 3 کلیدی جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوردو، نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔ صدر نے قوم سے خطاب میں ان حملوں کو شاندار عسکری کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا اور اس دہشتگرد ریاست کی جانب سے لاحق ایٹمی خطرے کا خاتمہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی شب، دنیا کو بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ان حملوں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل اور فیصلہ کن طور پر ختم کر دیا...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران میں امریکہ کے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ایک براہ راست خطرہ ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا مقابلہ کرے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اقدامات کرے۔ حماس 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کر چکا ہے جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ خارجہ نے 16 جون کو بھارت کے لیے لیول 2 کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی، جس میں امریکی شہریوں کو بھارت کا سفر کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت میں سیاحتی مقامات پر جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، اس لیے خواتین کو اکیلے سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تفریحی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکا بھی ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں شامل ہوگیا اور امریکی طیاروں نے تہران کے 3 جوہری تنصیبات پر حملے کردیے، امریکی طیاروں نے ایران کے فوردو، نطانز اور اصفہان میں بمباری کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔ امریکی صدر نے لکھا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ ہمارا مرکزی ہدف تھا اور اس پر مکمل بمباری کی گئی ہے اور یہ پلانٹ ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد قوم سے خطاب میں ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اسے اب امن قائم کرنا ہوگا، ورنہ آئندہ حملے ایران کے لیے سانحہ ہوں گے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات، بشمول فورڈو، نطنز اور اصفہان پرحملے کیے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا نے سالوں تک ان ناموں کو سنا، جب ایران نے اس تباہ کن منصوبے کو تیار کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ آج رات میں یہ اطلاع دے سکتا ہوں کہ یہ حملے بے حد کامیاب رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو خطرناک شدت قرار دیتے ہوئے اس بات کا انتباہ دیا ہے کہ اس تنازعہ کے شدت اختیار کرنے سے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس بات کا بڑھتا ہوا خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ افراتفری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی فضائیہ کے مزید 3 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیے۔اسرائیلی فوج کے مطابق 50 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے آج شام وسطی ایران میں کاووائیاں کیں۔ ترجمان نے بتایاکہ وسطی ایران پر حملے میں ایرانی فضائیہ کے مزید 3 ایف 14 طیاروں کو نشانہ تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کیے تھے۔اسرائیل نے تہران میں ایرانی فضائیہ کے F-14 طیارے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔https://x.com/IDF/status/1936494851442319426?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1936494851442319426%7Ctwgr%5Ec04964e0971f0e65b244b4521e8b97198c553666%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F407345-ایف 14 دو انجنوں اور دو نشستوں والا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا کے سب سے تباہ کن طیارے بحرالکاہل روانہ کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔ اسی لیے امریکا کی جانب سے اپنے جدید ترین اور سب سے تباہ کن جنگی طیاروں کو بحرالکاہل روانہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا کے بی 2 اسٹیلتھ طیارے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کل 4 بی 2 اسٹیلتھ طیارے بحرالکاہل روانہ کیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 4 بی 2 اسٹیلتھ طیاروں نے ہفتے کی صبح امریکا سے اڑان بھری،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔انھوں نے کہا کہ “ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔”چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ...
واشنگٹن :امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عارضی حکم اس کیس کی سماعت کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے کا حق دیتا ہے۔امریکی حکومت نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء اور ایکسچینج اسکالر پروگرام کو منسوخ کر دے گی اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلے دینے سے روک دے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جون کو نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے پر پابندی عائد کرنے اور...
ہوائی(نیوز ڈیسک)ہوائی کے جنگلات میں حالیہ دنوں میں ڈرون کے ذریعے ہزاروں مچھر گرائے جا رہے ہیں۔ لیکن مچھر چھوڑنا یہاں تباہی نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے اور یہ فطرت کو بچانے کی ایک جدید کوشش ہے۔ یہ کوئی خطرناک یا خوفناک تجربہ نہیں بلکہ ایک اہم سائنسی مہم ہے جس کا مقصد وہاں کی خوبصورت نایاب پرندوں کی نسل کو بچانا ہے۔ ہوائی کی جنت نظیر وادیوں میں رنگ برنگے گیت گانے والے پرندے ہنی کریپرز (Honeycreepers) تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ان کی نسل کو سب سے بڑا خطرہ ایویئن ملیریا (avian malaria) سے ہے، جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ مچھر دراصل ہوائی کے قدرتی ماحول...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رکنا بہت مشکل ہوگا، اسرائیل ٹھیک جارہا ہے، ایران کم اچھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت سے...
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی پابندیوں میں ایران کے 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہیں۔ Post Views: 2
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔" چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے...
امریکا نے ایرانی حملوں کے خطرے کے پیش نظر قطر کے العدید ائیربیس سے اپنے طیارے ہٹالیے۔ سیٹیلائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایران اسرائیل جنگ سے قبل کئی طیارے موجود تھے تاہم اب ائیر بیس پر کوئی طیارہ موجود نہیں۔ ایران کے ممکنہ جوابی حملے کا خوف، امریکا نے قطر میں ائیر بیس سے طیارے ہٹالیے قطر میں موجود العدید ائیربیس— فوٹو: اے ایف پی امریکی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے طیارے ہٹانے کی تصدیق کی اور ایرانی حملے کے خطرے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ قطر کے العدید ائیر بیس سے ہٹائے گئے یہ طیارے ایرانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ حملوں کی تعداد گھٹی ہے تاہم قطعیت میں اضافہ ہوا ہے یعنی فریقین ایک دوسرے کی اہم مقامات کو سوچ سمجھ کر، چُن چُن کر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایرانی قیادت کی کوشش ہے کہ اسلحہ خانے کو استعمال کرنے کے معاملے میں دانائی کا مظاہرہ کیا جائے، میزائل برسانے کے معاملے میں جذباتیت نہ دکھائی جائے۔ دوسری طرف اسرائیل بھی محتاط ہوچکا ہے کیونکہ ایران کے داغے ہوئے میزائل جھپٹنے کی اُس کی صلاحیت و سکت میں بھی کمی آئی ہے۔ اسرائیل میں جانی نقصان کم ہوا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تاثر مٹٰی میں مل چکا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔ ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔ مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 30 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات سمیت تمام اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر فورڈو کے جوہری مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی جو زمین کے نیچے محفوظ مقام پر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیل یہ کارروائیاں امریکا کی مدد کے بغیر بھی کر سکتا ہے اور میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کے باوجود لانچرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم کئی مہینوں سے منصوبہ بندی میں تھی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایران پر حملے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیشِ نظر، صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کو اس تنازع میں شریک ہونا چاہیے یا نہیں۔کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکا اس تنازع کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کونسل سے مسلسل اطلاعات حاصل کر رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ یہ واضح کیا ہے کہ وہ سفارتی راستہ اپنانے...

صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات پر بھارت میں بے چینی، پروپیگنڈا فیکٹریاں سرگرم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات کے بعد بھارت میں شدید بے چینی ہے، اور پروپیگنڈا فیکٹریوں کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد بھارتی اخبار ’فرسٹ پوسٹ‘ نے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان سے اڈے مانگ لیے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو امریکی صدر نے اس اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ملاقات کے دوران ایران کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔ امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے کہ انھوں نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے، مگر حتمی حکم کو روک کر رکھا ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں؟ برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین سے کہا کہ وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایران...
ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کر دیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔ خیال رہے کہ امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دیدی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ہی حملے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ٹروتھ سوشل“ پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دی وال اسٹریٹ جرنل کو میری ایران کے بارے میں سوچ کا بالکل بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں...
امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...
اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو آنے والے دنوں میں ممکن ہے۔ یہ خبر امریکی میڈیا ادارے ’بلومبرگ‘نے بدھ کے روز شائع کی جس نے یہ رپورٹ صورت حال سے باخبر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پرتیار کی۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، سینئر امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور اسرائیل پہلے ہی خطے میں بڑے پیمانے پر حملوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے اختتام پر ایران پر...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست دی تھی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہ ماضی میں اور نہ ہی حال میں کسی بھی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی درخواست دی، اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر غور کیا گیا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جا کر نہیں گڑگڑایا۔ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابل نفرت چیز ایرانی سپریم لیڈر کے قتل...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات تاریخ ساز ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک “جیتے ہوئے سپہ سالار” کو بھرپور عزت اور پروٹوکول دیا، جو ماضی میں کسی پاکستانی آرمی چیف کو حاصل نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا میں کس کس سے ملاقات کی ؟ فیصل واوڈا نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف فاتح سپہ سالار کی حیثیت سے امریکا گئے بلکہ اُن کی قیادت ہی کی بدولت آج دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار حاصل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (صباح نیوز)اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل توقع کر رہا ہے کہ ایرانی پہاڑ کے اندر جوہری مواد کو صرف امریکی بی ٹو بمبار طیارہ نشانہ بنا سکتا ہے‘ امریکا ایران کے خلاف جاری غیر معمولی حملوں میں شامل ہو جائے گا۔ اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کے اے این کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں میں امریکی افواج کے شامل ہونے کی منظوری دیں گے۔ اسرائیلی اخبار ہیوم نے تنازع میں امریکی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی زیادہ تر جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے سوائے انتہائی اہم فوردو کے جو 295...

دنیا بھول جائے ایران کبھی سرنڈر کرے گا، امریکی فوجی کارروائی کے نتائج تباہ کن ہونگے:سپریم لیڈر خامنہ ای کا سخت انتباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھول جائے ایران کبھی سرنڈر کرے گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے،ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کریں گے۔یہ خامنہ ای کا جمعہ کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جب اسرائیل نے ایران پر بمباری شروع کی تھی اور انہوں نے سرکاری میڈیا پر نشر...