2025-05-12@14:39:10 GMT
تلاش کی گنتی: 566

«عدالت نے کہا»:

(نئی خبر)
    کیس بنیادی انسانی حقوق کے آرٹیکل 19 اے کا نہیں ہوتا تو آج ہی مسترد کر دیتے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ 11مارچ کو کرے گا سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے قرار دیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ 11مارچ کو کرے گا۔ادھر وفاقی حکومت نے درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ قائم مقام چیف جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ تو آئینی بینچ کا کیس بنتا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے...
    اعظم خان سواتی—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر جج منظر  علی گل نے سماعت کی۔ڈی ایس پی لیگل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔ سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظورلاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کے مطابق تو تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے...
      اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دو مختلف درخواستوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست کے ساتھ 28 جنوری 2025 کا عدالت عالیہ کا حکم نامہ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلے کا مجاز نہیں، درخواست کے قابل سماعت...
    وفاقی حکومت نے پیکا کیخلاف درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے مہلت مانگ لی۔قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیکا  کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو قائم مقام چیف جسٹس جنید غفار نے کہا کہ یہ تو آئینی بنچ کا کیس بنتا ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کیس آئینی بنچ کا نہیں ہے بلکہ عدالت سے ڈیکلریشن مانگی گئی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس بنیادی انسانی حقوق کے آرٹیکل 19 اے کا نہ ہوتا تو آج ہی مسترد کردیتے، اس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ دو رکنی بنچ واضح کرچکا، ریگولر بنچ ڈیکلریشن دے...
    اسلام آباد: شہری کی بازیابی کے بعد فیملی کے افراد کو ای سی ایل میں شامل کرنے پر ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فہرست سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔   شہری فیضان عثمان کی بازیابی کے بعد پوری فیملی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے فیضان عثمان کی فیملی کے 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 8 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس بابر ستار نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت دی کہ صرف فیضان کی شادی شدہ بہن خاتون صالحہ کا...
    ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔  ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔ اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ...
    پی ڈی پی کی لیڈر نے کہا کہ لوگ اس وقت کو دیکھ رہے ہیں اور اگر وہ (این سی) اسمبلی میں بل کو مسترد کرتے ہیں تو یہ این سی کی ترجیحات اور حساسیت کے بارے میں بہت کچھ بتائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی لیڈر التجا مفتی نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں شراب پر مکمل پابندی کے لئے حمایت حاصل کرنے کے لئے ایک دستخطی مہم شروع کی اور سیاسی مخالفین سے تعاون طلب کیا۔ یہ اقدام جموں و کشمیر اسمبلی کے پہلے بجٹ اجلاس سے پہلے آیا ہے، جس میں پی ڈی پی اور حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) کے اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے بل...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی اور اس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی کو جمع کروا چکے ہیں۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ انڈیا اسرائیل اور فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حادثات میں اموات دہشت گردی یا بیماری سے مرنے والوں سے زیادہ ہیں۔ بھاری گاڑیوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی جس میں وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دیے کہ اصل ایشو گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہو گا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ سارا مسئلہ ہی قانون پر عملدرآمد کا ہے۔ جسٹس حسن اظہر...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور الیکشن کمیشن سے معاملے پر تحریری جواب مانگ لیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ اوورسیز ووٹنگ کےلیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ 2 ہفتے میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی، جس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی جمع کرواچکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے عدالت کو بتایا کہ کئی گھنٹے تک ای ووٹنگ نظام...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) حکومت امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی نیوز، آج ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض...
    لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔   چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔   سی ٹی او...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے داڑھی چھوٹی ہونے پر مجھے امتحان دینے سے روکا گیا۔ جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، اسی ادارے نے...
    پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4روزہ ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان اور دیگر ملزمان کیخلاف سرکاری عملے پر حملے اور فائرنگ کے کیس میں 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت متعدد افراد کیخلاف شہزاد ٹاون تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ متن کے مطابق خواتین اور مردوں نے سی ڈی اے کی گاڑیاں توڑیں، پولیس اہلکاروں سے اینٹی رائٹ کٹس بھی چھینی گئیں، ام حسان سمیت متعدد افراد نے سی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی۔لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کےخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کےخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی...
    خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی—فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ آیا، عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملنے نہیں دیا گیا تو توہینِ عدالت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء جیل پہنچ گئےبانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہدایت پر عوام کو رمضان میں ریلیف دینے جا رہے ہیں۔انہوں...
    اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔ پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم جمہوریت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ترمیم سے عدالت کے اندرعدالت بنادی گئی، حکمرانوں کو اب تک 26 ترمیم کے کچھ نکات کا علم نہیں، انہوں نے وکلا سے گلہ کیا کہ آپ تو ہر تحریک میں آگے ہوتے تھے، 26 ترمیم کے خلاف نہیں نکلے؟ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کامیاب سیمینار پروکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئینی ترمیم کے لیے دوتہائی اکثریت ہونا لازمی ہے، اکثریت نہ ہونے کے باوجود 26 ویں ترمیم پاس کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی...
     نوجوان مصطفیٰ عامر کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم ارمغان انسداد دہشتگردی عدالت میں بے ہوش ہوگیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم ارمغان کو عدالت نمبر 2 میں پیش کیا تاہم سماعت کے دوران ملزم ارمغان عدالت میں بے ہوش ہوگیا۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے مگر ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزم سے سوال کیا پولیس نے جب پکڑا اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر ملزم ارمغان نے کہا کہ مجھے مارا گیا ہے۔ عدالت...
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے۔ ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کر دیا، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ آپ کے والد نے وکیل کیا ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظورسندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ کا آرڈر...
    اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی علی محمد خان نے گستاخانہ مواد کے خلاف کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کمیشن کے بجائے حکومت خود استغاثہ بن کر مقدمات دائر کرے۔  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سامنے آرہا ہے حکومتِ وقت اس عمل کا سخت نوٹس لے، ختم نبوت پر اس ملک میں قانون پاس ہوچکا ہے حکومت اس میں استغاثہ بن کر کیسز دائر کرے حکومت اس معاملے میں کمیشن کی طرف نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے حکومت کو توہین سے متعلق مقدمات میں کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، کمیشن کی تجویز...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور  مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف...
    چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی کے وکیل عامر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، چالان پیش ہونے میں وقت لگ جائے گا، میرے مؤکل کے خلاف سیاسی رنجش کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے، آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران پولیس نے مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کے خلاف آڈیو موصول ہونے کا انکشاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے...
    قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں کو پی پی موڈ پر چلانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ جامعات ترمیمی بل یونیورسٹیز پر قبضہ کرنے کا بل ہے، جسے سندھ اسمبلی نے نہیں پیپلز پارٹی نے پاس کیا، اس کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم اراکین کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ارکان نے جامعات ترمیمی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ تعلیم تباہ سندھ...
    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں، رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی محمد اویس الحسن کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری  کردیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نا ہو تو اپیل کنندگان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی، عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف قائم رمضان شوگر ملز مقدے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں دونوں کو بری کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا کہ اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہو گا۔ مدعی مقدمے کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں غا سراج درانی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا ہے، نیب ترامیم کے بعد ملزمان کے خلاف ریفرنس نہیں بنتا،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر بریت کی درخواست پر دلائل دینگے سماعت کے بعد آ غا سراج درانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا شہر ہے اس کو کنٹرول کرنے پولیس کی نفری ہونے...
    پشاور (اے پی پی)مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتائوں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانیچیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو...
    جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی  نے کہا ہے کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں،  پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے،  شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے،  قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے،  ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ  قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام سٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے،  وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف پدترین...
    لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی  عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان عدالت پہنچیں۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ 9 مئی مقدمات؛ اللہ کسی دشمن کو بھی اس اذیت سے نہ گزارے، علیمہ خان...
    علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نو مئی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے دونوں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور ثابت ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بیس مہینے بعد اللہ نے ہمیں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی پیکا ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پییکا ایکٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی، سماعت کے دوران صحافتی تنظیموں کے عہدیدار اور وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ایف یو جے کی جانب سے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا کہ پیکا ایکٹ اتنی جلدی...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل کنندہ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز عدالت نہ آنے کے حوالے سے کہا کہ کل کے لیے معذرت، ٹریفک میں پھنسنے کے باعث سپریم کورٹ نہیں پہنچ سکا تھا۔ کل کے ریمارکس میں 2 ججز نہیں 2 لوگ کہا تھا: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے۔ جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔ چیف جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ، کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف در خواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس شفیع صدیقی نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو کیا اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کریگا، بنیادی سوال یہی ہے۔ ترک صدر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: ترک حکام  چیف جسٹس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب عدالت نہیں پہنچ سکے، سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ رانا وقار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث پہنچ گئے، باقی لوگ بھی پہنچ گئے ہیں، آپ بھی تو آ گئے ہیں، سلمان...
    علی رضا سید نے بھارتی جیل میں نظربند سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو ان کے اہلخانہ کی مرضی کے برخلاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا اور وہ ابھی تک اجساد ورثاء کے...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت پھیلانا اور انہیں اپنی جائز جدوجہد آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک حریت نے سرینگر سے اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور...
    اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 فروری 2025ء ) سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جاننا چاہتے ہیں کس کے ایجنڈا اور مفاد کیلئے عدالت کی تذلیل کی جا رہی ہے؟ آئینی بنچ سے فل کورٹ کی درخواست پر فیصلے تک تعیناتی موخر کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی طے ہونے تک ججز تعیناتی روکی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 4 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کا 10 فروری کو ہونے والا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں زیر زمین پانی کی قلت کی شکایات پر حکومت کو گھروں میں گاڑیوں دھونے پر پابندی عائد کرنے، فوری واٹراتھارٹی‘ کے قیام اور جن پیٹرول پمپس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں ہے اسے سیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ عدالت نے پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہ کرنے کا حکم بھی سنایا۔ جمہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر شہریوں کی جانب سے ’اسموگ‘ سے متعلق دی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت میں سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن حنا جیلانی نے زیر زمین  پانی کی سطح کم ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب...
    سپریم کورٹ کا آئینی بینچ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں 2023 میں کی گئی ترامیم کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے پانچ رکنی آئینی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی جبکہ دیگر ججز میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال خان، جسٹس صائمہ، اور جسٹس علی سلیمان شامل تھے عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت دی کہ آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کیا جائے تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جا سکے سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ ان ترامیم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل...
    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے۔ شہر میں بینرز، پوسٹرز لگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10ہزار روپے جرمانہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کہا ہے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ  کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرا لیں تو پانی بچایا جا سکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کے احکامات دے دیے۔اسموگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے، پانی کومحفوظ بنانے کیلئےباقاعدہ رولزبنانے کی ضرورت ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرالیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، اس حوالے سے پورے شہر میں بینرپوسٹرلگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کریں۔ ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے، میں...
    لاہور ہائیکورٹ— فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10 ہزار جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔آج واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت لاء افسران اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں وکیل  نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ...
    ویب ڈیسک :  سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے۔   جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا۔  جسٹس منصور علی شاہ نے ملک میں موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دے دی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب دور کی بات نہیں ہے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے، عالمی جنوب بشمول پاکستان نے عالمی اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالا لیکن ہمیں اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن...
    لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں، یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو گی یا مسترد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دورن جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس 1962ء  کے آئین کے...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دورن آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ قانون کواس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، توہین رسالت قانون کا غلط استعمال شروع ہوگیا تھا، غلط استعمال روکنے کے لیے ایس پی لیول کے افسر کو تفتیش سونپی گئی، اگر ایک جرم فوجی کرے اور وہی جرم عام آدمی کرے تو ٹرائل الگ جگہ کیسے ہوسکتا ہے؟ عدالت عظمیٰ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیکا ایکٹ میں ترامیم کو عدالت عظمی ٰاور سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے پیکا کے خلاف سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں ہے کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کرے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے‘ جعلی اسمبلی اور...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت  کے دورن جسٹس جمال مندوخیل  نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔  سینئر وکیل سلمان اکرم راجا  نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ  ایف بی علی کیس 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔  جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟  سلمان اکرم راجہ نے کہا...
    سویڈن کی ایک عدالت نے اسلام مخالف مہم چلانے والے ایک شخص کو قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ سویڈش شہری سلوان نجم کو 2023 کے واقعات میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصروں اور قرآن کریم کی بے حرمتی پر معطل اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے مسلم ممالک میں بدامنی اور سویڈن کے خلاف غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف مہم چلانے والے ان کے ساتھی عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کو گزشتہ ہفتے اس دن گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ مقدمے میں اپنا فیصلہ وصول کرنے کے لیے عدالت آ رہے تھے۔ سلوان مومیکا کے...
    میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے پُرامن اور جامع مستقبل کی خاطر مل جل کر کام کرنے کیلئے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی سربراہی میں ایک بین کمیونٹی کمیٹی (آئی سی سی) تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں میرواعظ عمر فاروق نے جے کے پیس فورم کی نمائندگی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد جس کی سربراہی ستیش محلدار کر رہے تھے کے ساتھ ملاقات کی، جس دوران ایک اہم پیش رفتہ ہوئی ہے۔ بین کمیونٹی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد اکثریتی کشمیری مسلمانوں اور اقلیتی پنڈتوں کے درمیان...
    متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کے خلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے جبکہ ان گستاخوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عبرتناک سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ایک مسلمان کے لئے حضور اکرم (ص)کی ذات، آپ(ص) کی سنت و سیرت اور زندگی گزارنے کی ایک ایک ادا اس طرح قابل تقلید اور محبوب ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی طرف اس کا اسلام اور ایمان نگاہ اٹھانے...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیلکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہفتے کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ہم اس کے خلاف اے ٹی سی عدالت میں جائیںگے اس پر عدالت سے بات کریں گے۔ کمرا عدالت میں بھگدڑ مچی‘ اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے قوم...
    فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈا پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل چوہدری ایڈووکیٹ  نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، کمرہ عدالت میں آج بھگدڑ مچی اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے آج ساری سماعت کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو آج عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، ان کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش بھی نہیں ہونے دیا گیا۔ہم اے ٹی سی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 ) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور تحریک انصاف کے راہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں لاہور میں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا، ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔لاہور میں انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کے لیے ووٹ دیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوبعمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، آئین اور قانون کی...
    اسلام آباد(خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر والے شہریوں میں کیا فرق ہے؟ عدالت عظمیٰ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد نے دلائل دیے۔ وکیل خواجہ احمد نے کہا کہ شہری ملٹری ٹرائل میں نہیں آتے، میں مکمل آرمی ایکٹ کو بالکل چیلنج نہیں کر رہا، جسٹس منیب نے بھی اپنے فیصلے میں اسی دلیل کا حوالہ دیا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی...
    راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تابش فاروق کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے نوٹس جاری کیا، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 (ون) (اے) کے تحت پابندی عائد کی گئی۔توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 37 (اے) اور (بی) کے تحت جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران آپ نے نعروں کا جواب دیا، آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اور 10 مئی 2023 کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنوں کی سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 5 افغان شہریوں سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور  پولیس چوکی جلانے کا الزام...
    لاہور ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ صحافی جعفر بن یار کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر  نے مقدمے کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔ یاد رہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس سے آزادی اظہار متاثر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان، صحافتی تنظیمیں احتجاجی جلوس بھی نکالیں گی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز...
    ---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث سزا یافتہ 10 ملزمان کی سزا معطل کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق، ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں، 4 افغان شہری بھی شامل فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے وکیل نے...
    اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
    اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونتکیلیے طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانیکا کہنا تھا کہ عدالت اتنی بھی اندھی نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اُسے اندھا کریں، میرا بڑا واضح موقف ہے کہ جو دہشت گرد ہو گا اس کو دہشت گرد کہوں گا، میں واضح ہوں کہ جو دہشت گرد نہیں ہو گا اسے پھر رہا کرنا ہو گا، اس سے یہ ہو گا کہ اسٹیٹ کی ساری ورکنگ ایکسپوز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی ججوں کا موقف ہے کہ وفاقی کابینہ خفیہ ایجنسیز کو بلا کر خود پوچھے کہ لاپتا افراد کہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ میرا موقف تھا کہ خفیہ ایجنسیز کی کمیٹی ممبران کو اِن کیمرا بریفنگ کیلئے طلب کیا جائے،  میرے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بات چیت اور مصالحت کے بعد ہی کورٹ کا رخ کرنا چاہیے۔کراچی میں آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد کیسز ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہیں اور ضلعی عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں، ہر کیس کورٹ میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت اختیار کرنی چاہیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیسز میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے چاہئیں، انصاف تک رسائی کا مطلب مسئلے کا حل سمجھا جانا چاہیے۔حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل...
    راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس 9 مئی کی منصوبہ سازی ہے اور اس سے متعلق اب تک کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے ، بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے ۔میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق اب تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بی جمع کرانی ہے کوئی بھیشواہد...
    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بذریعہ وزارت خارجہ ہماری خط وکتابت جاری ہے، اگر ان اثاثوں کو ملایا جائے تو یہ 50 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں، یہ نیب کا کیس بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ملازمین کی پنشن کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں کہا ملازمین کی پنشن کی ادائیگی متعلقہ ٹاوٴن کی ہی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر اسد وکیل کے ایم سی نے کہا کہ حکومت سندھ ماہانہ ایک بڑی رقم ٹاوٴنز کو جاری کرتی ہے، جس پر شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد سعید نے 41سال کے ایم سی میں ملازمت کی کے ایم سی سے تبادلہ بلدیہ ٹاوٴن کردیا گیا، اب پنشن کیلیے دونوں اداروں کے دفاتر کے چکر لگایا ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر میونسپل کمشنر بلدیہ ٹاوٴن عدالت میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ  میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی،  سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں، دونوں میاں بیوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، پاکستان میں ان کے اثاثے 34 کروڑ روپے ہیں، ان کے بیرونی ممالک میں بھی اثاثے ہیں، جن کی مالیت 2.8 بلین روپے ہیں، متحدہ امارات، سنگاپور، برطانیہ حکومت کے ساتھ...
    فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نو مئی کیس میں منصوبہ سازی کی پراسیکیوشن کوئی شواہد پیش نہیں کرسکی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بنیادی طور پر اس کیس میں بانی پی ٹی آئی پر سازش کا الزام ہے۔ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ کوئی یو ایس بیز جمع کروانی ہے۔محمد فیصل ملک کے مطابق عدالت نے کاپیز فراہم کرنے سے متعلق ہماری استدعا منظور کرلی، آج تک پراسیکیوشن نے کبھی کسی یو ایس بی کا ذکر نہیں کیا۔ ...
    راولپنڈی: راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پراسیکیوشن کا اصل کیس نو مئی کی منصوبہ سازی ہے اور منصوبہ سازی سے متعلق ابھی تک پراسیکیوشن کوئی دستاویز یا شواہد پیش نہیں کرسکے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس میں آج ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے بنیادی طور پر اس کیس میں سازش کا الزام ہے میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سازش سے متعلق ابھی تک کوئی شواہد مواد پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کوئی یو ایس بیز جمع...
    اسلام آباد (صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لے لیے۔ منگل کو عدالت عظمیٰ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔انہوںنے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے13اور 16جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کا کیس اپنے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ہے، کیا اس آرڈر کی موجودگی میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی، آئینی بینچ نے کہا کہ کل صرف ملٹری کورٹس ہی سنیں گے۔کیس کی سماعت کے دوران وکیل وزارت دفاع کے دلچسپ جواب پر عدالت میں قہقہے بھی لگے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل وزارت دفاع سے جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا فوجی عدالتوں میں ججز یونیفارم میں ہوتے ہیں؟ خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل میں ججز فوجی یونیفارم میں ہی ہوتے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟ جس پر وکیل وزارت دفاع خواجہ...