2025-09-18@14:31:26 GMT
تلاش کی گنتی: 844

«عدالت نے کہا»:

(نئی خبر)
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔ سینئر سیاست دان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو بولیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس میں جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔رپورٹ مرتب کرنے والے اے آئی جی کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وی آئی پیز کی ڈیوٹی زیادہ حساس ہے جس کے لیے وقت بھی زیادہ لگتا ہے، پولیس امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھنے میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں6نائجیرین باشندےگرفتار تعلیمی اداروں کے اطراف اور دیگر جگہوں سے ڈھائی کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد...
    انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ  مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا...
    اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو خفیہ ایجنسی سربراہ کی برطرفی سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی سربراہ شن بیت چیف رونن بار کو فی الحال نہ ہٹایا جاسکتا ہے نہ اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم کے بعد اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت چلے گی نا کہ بغیر اتھارٹی ماورئے آئین حکم کے۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں آخر کیا جمہوری ہے؟ Post Views: 4
      آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس سماعت کی۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔جسٹس...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت سانحہ جعفر ایکسپریس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ 9 مئی کے جرائم ریاستی مفاد کے خلاف تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی ریاستی مفاد کی خلاف ہوتی ہے، تمام جرائم ریاستی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں، کیا بولان میں ہونے والا ٹرین کا واقعہ ریاستی مفاد کے خلاف نہیں تھا؟ آرمڈ فورسز کا بنیادی کام دفاعِ پاکستان ہے۔وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ پھر ہم دفاع کیسے کریں گے جب پیچھے سے ہماری ٹانگیں کھینچی جائیں گی؟ اس پر جسٹس جمال مندوخیل...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ کا آئندہ 2 سماعتوں پر ملٹری کورٹس کیس مکمل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی ہونے کا نہیں ملکی سیکیورٹی کا معاملہ ہے، ایک پولیس والے کی ڈیوٹی ہماری عدالت کے دروازے ہے باہر ہو، اس پولیس والے کی ڈیوٹی ہوگی کہ کوئی اسلحہ سے لیس شخص عدالت داخل نہ ہو مگر وہ پولیس والا 5 منٹ کے لیے ادھر ادھر ہو جائے تو اس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، کیا یہ سیکورٹی آف اسٹیٹ نہیں ہے؟ جسٹس امین الدین خان...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے اور مؤقف اپنایا کہ  کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق...
    وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے تاہم آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس کہ عدالتوں نے صرف یہ دیکھنا ہوتا کہ ٹرائل آئین کے مطابق ہے یا نہیں، دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندو خیل نے قراردیاہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے، عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشت گردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے کیس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل مکمل نہ ہوسکے.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ میں نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی ضمانتیں منسوخ کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی عدالت نے کہا کہ سات دن میں ملزمان شامل تفتیش ہوں،عدالت چارماہ میں فیصلہ کرے.(جاری ہے) عدالت نے پیرکے روز سماعت کے موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ ضمانت منسوخی اپیلوں پر پنجاب حکومت کے وکیل کو غور کی ہدایت درست ہے، ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں خیال رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکنان عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت کی منسوخی کے لیے دائر اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پارکو ریفائنری میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت، پارکو میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار زخمی ملزم سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ ان میں محمد یاسر، فیضان احمد، آصف نظیر، محمد رستم عرف اندھا، فیاض عرف بھورا اور امجد عباسی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر راجہ طارق نے کہا کہ ملزمان سے 80 ہزار لیٹر تیل برآمد کیا گیا جسے کروڈ آئل کہا جاتا ہے، دو ٹرک برآمد کیے گئے ہیں، مزید ریکوری کرنی ہے، کروڈ آئل سے ڈیزل بنانے کی...
    اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے حالیہ رمضان ٹرانسمیشن میں سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کے ساتھ اپنے قانونی تنازع کی تفصیلات پر کھل کر بات کی جویریہ سعود نے  رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے اور سلمیٰ ظفر کے درمیان ہونے والے تنازع کے حوالے سے اہم انکشافات کیے جویریہ سعود کے مطابق سلمیٰ ظفر کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے بعد انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور قانونی کارروائی کے ذریعے انصاف حاصل کیا انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کیس میں تمام ضروری شواہد موجود تھے جس کی بنا پر عدالت نے سلمیٰ ظفر کو ایک مقدمے میں چھ ماہ اور دوسرے مقدمے میں تین ماہ کی سزا سنائی جویریہ سعود نے کہا کہ عدالت جانے کا...
    جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے مارشل لا کے نفاذ پر مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے صدر یون سک یول کو برطرف کر دیا، گزشتہ سال مارشل لا کے نفاذ نے ملک میں دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران کو جنم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مہینوں کے سیاسی خلفشار کے خاتمے کا سبب بنے گا، جس نے ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں شرح نمو کو سست رو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے آئین کے مطابق یون سک یوول کی برطرفی کے بعد 60 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروانا ضروری ہے۔ وزیر اعظم ہان ڈک...
    اسلام آباد؍ لاہور  (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشں لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، جمعرات کی ملاقات کی لسٹ بانی خود فائنل کرکے وکلاء  کے حوالے کرتے ہیں۔ پتا نہیں کس کے کہنے پر ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی کی اڑھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں ہونے دی گئی، بہنوں سے ملاقات...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی 70 سال سے پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، اس طرح گھر نہی چلتا، ملک اور صوبے کیسے چلیں گے، ہم نے فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز گورنر ہاؤس کو بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا، کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحے سنارہی ہیں، پورا رمضان سڑکیں شہریوں کے خون سے لہولہان ہوتی رہیں ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق شہریوں کےلیے پٹیشن دائر کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جعلی چارجڈ پارکنگ مافیا کو کسی صورت ادائیگی نہ کریں، انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کراچی سے تمام جعلی چارجڈ پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ عید الفطر پر میٹرو...
    ڈاکٹر سلیم خان کمبھ کرن کی نیند سونے والے سپریم کورٹ کو ایک گیارہ سالہ بچی کی چیخ نے جگا دیا ۔ جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے کہا کہ وہ عام طور پرہائی کورٹ کے کسی جج پر تبصرہ نہیں کرتے ، لیکن اس معاملے میں انہیں بڑی تکلیف سے کہنا پڑتا ہے کہ الہ باد ہائی کورٹ کے جج رام منوہر نارائن مشرا کا رویہ نہایت غیرحساس تھا۔ یوگی کے رام راج برہمن جج نے چہرے سے شرافت کی نقاب ہٹا کر پھینکی تو کالا منہ سامنے آگیا اور سالیسٹرجنرل تشارمہتاکو کہنا پڑا کہ کچھ فیصلوں پرروک لگانا ضروری ہوتا ہے ۔سپریم کورٹ کے مطابق اس فیصلے کے پیراگراف 24، 21...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ ...
    لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، صرف اس صورت میں پاکستان میں کارروائی نہیں ہو سکتی اگر بیرون ملک کی عدالت ملزم کو سزا یا بری نہ کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992ء سے عمان میں...
    بانی پی ٹی آئی عمران خٓان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کروانے کا کیس، جیل حکام سے رپورٹ طلب بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔...
    ساکیت کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وشال سنگھ کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شرجیل امام نے کھل کر ایک مخصوص برادری کے ذہن میں غصہ اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019ء کے جامعہ ملیہ اسلامیہ فساد معاملے میں الزامات عائد کرنے کے خلاف شرجیل امام کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو کرے گی۔ شرجیل امام نے اپنی درخواست میں ساکیت عدالت کی طرف سے الزامات طے کرنے کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس سنجیو نرولا نے ساکیت کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ نچلی عدالت...
    ظفر علی پر غیر ضروری طور پر ہجوم جمع کرنے، ہنگامہ آرائی کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کی گاڑی جلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شاہی جامع مسجد کے صدر ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ اب ظفر علی کیس کی اگلی سماعت 2 اپریل کو ہوگی، ایسے میں اس بار صدر کی عید جیل میں ہی منائی جائے گی۔ 23 مارچ کو سنبھل تشدد کیس میں پولیس نے جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد 24 مارچ کو چندوسی میں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ کے سول جج سینیئر ڈویژن ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ آدتیہ سنگھ نے ظفر علی کی درخواست ضمانت مسترد کر...
    پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کا نام پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو عمرہ ادائیگی پر جانے دیا جائے، نام 2024 کے درج 3 مقدمات کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا، پی این آئی ایل اور پی سی ایل سے نکالا جائے۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ جن ایف آئی آرز میں آپ کا نام پی این آئی ایل پر ڈالا وہ ہمیں...
    جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا،عدالتی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتارکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری    کردیا، معیزجعفری ایڈووکیٹ    نے کہا کہ  مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے،  ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ جرم کیاکیاہے،  صرف یہ کہہ دینااینٹی اسٹیٹ مواد کافی نہیں،  یہ توبتایاجائےکہ کون سی رپورٹ یا خبراینٹی اسٹیٹ ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ویب سائٹ پرہرچیزموجودہے پھرجسمانی ریمانڈکیوں لیا گیا،  کسی ایک لفظ کی نشاندھی نہیں کی گئی جواینٹی اسٹیٹ ہے، ایف آئی اے کی کہانی سے لگتا ہے کہ...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل آنے والے اپوزیشن رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس پر اپوزیشن رہنماوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، 4 گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی کو بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم آج ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو...
    عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود پی ٹی آئی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس،عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر آج توہین کی گئی، یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی بے عزتی ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے اُن کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، ،اسلام آباد ہائیکورٹ  نے کہا کہ جواب جمع کرائیں کہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع اور جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے؟ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت طلب کر لیا، اسلام آباد...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس میں ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پولیس نے ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔تفتیشی افسر منصور علی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دفعہ 322 شامل کردی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ کہیں یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا تو نہیں، ہم نے ٹینکر مالک کا بھی معلوم کرنا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا...
    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیے۔ ایف آئی اے نے فرحان ملک کو عدالت میں پیش کیا، فرحان ملک کی طرف سے عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر اینکرز اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔فرحان ملک کے وکیل موقف اپنایا کہ ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، فرحان ملک صحافی ہیں۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ریاست مخالف ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں، عدالت نے ویڈیوز دکھانے کی ہدایت کی جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رفتار کے نام سے یوٹیوب چینل...
    مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہم کنال کامرا کی حمایت کرتے ہیں، جنہوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف گانا ترتیب دیا تھا، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت کی ناگپور میں یکطرفہ مسلم مخالف کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ امتیاز جلیل نے مہاراشٹر حکومت کی کارروائیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عدالتوں کو تالا لگا دے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر نے کہا کہ ناگپور میں ملزم کا گھر گرا دیا گیا، ہم اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ریاستی حکومت...
    صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
    مشعال یوسفزئی---فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ سسٹم بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ڈرا ہوا ہے۔ مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائدانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  مشعال یوسفزئی نے کہا کہ مجھے بشریٰ بی بی اور بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔انہوں نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
    ---فائل فوٹو  امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے صحافی کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے جیو فنسنگ کی ہے، سی ڈی آر منگوائی ہے، اس گھر کے قریب سے کیمرے بھی چیک کروائے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرامریکا میں مقیم...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔   قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
    واشنگٹن:  امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ آج صبح، تقریباً نو بج کر 18 منٹ پر، الیگزینڈریا پولیس نے بیورلے ڈرائیو کے 900 بلاک پر ایک جواب نہ دینے والی خاتون کے گھر پر گئی جہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں مردہ حالت میں پایا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ورجینیا...
    کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر انکشاف کیاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کے بعد پھر انکار کردیا ملزم ارمغان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزم سے کہاکہ آج آپ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، جس پر ملزم نے کہاکہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملزم ارمغان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا تھا۔ مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے نامزد ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میں بیان ریکارڈ کروانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کردیں، عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے گھر تعینات گارڈز کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ویڈیو میں ارمغان کے گھر کے باہر اور اطراف میں گارڈز کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے، عدالت نے کہا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے،  ملزم کا میڈیکل کروانے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔مصطفیٰ عامر قتل کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کر دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے، ملزم کا میڈیکل کروانے کا کہا تھا، اس کا کیا ہوا؟۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا میڈیکل...
    اسلام آباد کی مقامی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پیر کو دلائل طلب کرلیے۔ ڈیوٹی جج شہزاد خان ملزم کی درخواست ضمانت  بعد از گرفتاری کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق  اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا اس کا ریکارڈ منگوا لیتا ہوں اس کو پیر کو سن لیں گے ، ملزم کی والدہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عدالت حکم دے ہماری ملاقات کرائی جائے ،ہم کل اڈیالہ گئے تو ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ عدالت نے کہا...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی انفارمیشن سیکریٹری ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کو پیش کیا۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمہ فوزیہ صدیقی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا ہے آپ پیش نہ ہوا کریں، کس نے کہا کہ آپ پیش ہوں؟ صنم جاوید تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔ عدالت نے...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے 26 نومبر احتجاج میں  زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔   پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مبینہ زخمیوں اور ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں شہری گل خان کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکلا  کی جانب سے دلائل  دیے گئے۔  دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں بنیادی قانونی حقوق ہی فراہم نہیں کیے گئے۔ موکل پولیس اسٹیشن اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے گیا،  پولیس نے غیر...
    ---فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم کے بعد پھر انکار کر دیا۔جس پر عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اعترافی بیان ریکارڈ کیا جا سکے، ملزم نے پہلے اعترافِ جرم کی ہامی بھری اور پھر اس سے انکار کر دیا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہارمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف کی رہنما  صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
    برطانیہ میں محمد سہیل فاروق نامی ایک شخص کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کے جرائم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں جیوری نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ لیڈز کا کلینکل سپورٹ ورکر محمد سہیل فاروق دہشت گرد گروہ داعش کے لٹریچر سے انسپائر تھا۔ عدالت کے مطابق مجرم نے لیڈز کے ایک اسپتال اور ملک کے ایک خفیہ جاسوسی اڈے آر اے ایف مین وڈ ہل پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس مقدمے کے دوران مجرم کو ایک خود ساختہ تنہا بھیڑیا دہشت گرد کہا گیا ہے۔ Post Views: 1
    سپریم کورٹ میں سیکرٓیٹری تعلیم کی عدم حاضری پرجسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، انھوں نے آئندہ سماعت پر صوبائی سیکرٹری تعلیم ،صوبائی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری مواصلات کو طلب کر لیا۔ کے پی کے سرکاری اسکولوں کی حالت زار سے متعلق ازخودنوٹس کیس سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اظہارِ برہمی کیا۔ وقفے کے بعد سیکرٹری تعیلم سمیت دیگرسیکرٹریز پیش نہ ہوسکے ۔ آئینی بینچ نےآئندہ سماعت پرسیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے خیبرپختونخواکے سیکرٹریز سے تحریری وضاحت طلب کرلی، آئینی بنچ نے کے پی سیکرٹریز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...
    ---فائل فوٹو کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو عدالت میں پیش کیا جس پر جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے ملزم کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے اسلحے اور منشیات کی سپلائی سے متعلق معلومات کرنی ہیں یہ انویسٹی گیشن پولیس کا حق ہے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتارکراچی کے علاقے ڈیفنس...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی حالتِ زار  پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم کے پی کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کے اسکولوں کی حالتِ زار کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے سیکریٹری تعلیم کے پی کی عدم موجودگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ: سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس  دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری نہیں ہیں، آپ لوگوں...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتا ہے۔سپریم کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کی توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس مقدمے میں سینئر وکیل سلمان اسلم بٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، وہ آج دستیاب نہیں ہیں۔ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کی تو پی ٹی آئی کیا کریگی؟ عمر ایوب نے بتا دیاپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو...
    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کو تفتیشی افسر سے تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔3 لاپتہ شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ فراہم کردہ موبائل فونز کے مطابق تینوں افراد کی آخری لوکیشن لاڑکانہ ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا ان افراد کا تعلق کسی تنظیم سے ہے، ابھی تک ان افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر کیوں درج نہیں کرائی گئی؟ ان تینوں افراد کا آپس میں کیا تعلق ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تینوں افراد کا تعلق کسی تنظیم سے نہیں، ایک درخواست گزار شاہجہاں کا بیٹا اور 2 اس...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ خیبر پی کے میں آپریشن کبھی نہیں رکے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بانی ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو مقبولیت ختم ہو جائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ڈی جی ایم او نے تفصیلی بریفنگ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق نے مشعال یوسفزئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست ڈی لسٹ کرنے اور کازلسٹ منسوخی پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کیخلاف توہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ رولز طلب کرتے ہوئے استفسار کیاکہ کیا چیف جسٹس کسی بینچ میں زیرسماعت کیس کو واپس لے سکتے ہیں؟ آفس اعتراضات دور کرنے کی وجہ بتائے بغیر لارجر بینچ کی تشکیل اور وہاں عدالتی کارروائی قانونی ہے یا نہیں؟ اس ایشو پر ایک حتمی فیصلہ لکھنا ہے، میں لکھوں گا کہ اس طرح کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر یہ کام ہائی کورٹ جج نے نہ کیا ہوتا تو یہ کریمنل توہین عدالت ہوتی۔ کسی کو توہینِ عدالت کا...
    نمائندہ ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال لیں۔ عدالتی احکامات پر ہم پی این آئی ایل سے نام نکالا۔ اسلام آباد پولیس کی سفارش پران کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائرتوہین عدالت درخواست پروفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس راشد علی نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے  ایک پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہو رہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں رکے۔ خبردار ! رات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے ہیں۔ رانا ثناء نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن ہو رہا ہے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کبھی نہیں...
    عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس کو نمبر لگ گیا ہے؟۔ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں، آج مجھے موقع دیں میں بھی دل کی باتیں کر...
    ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
     ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
    پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائرتوہین عدالت درخواست پروفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پرسماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس راشد علی نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکال لیں۔ عدالتی احکامات پر ہم پی این آئی ایل سے نام نکالا۔ اسلام آباد پولیس کی سفارش پران کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔ قائممقام چیف جسٹس ایس...
    توہین عدالت ازخود نوٹس، کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں : عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جج کی مرضی کے بغیر کیس کسی دوسرے بنچ میں ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس درخواست کو نمبر لگ گیا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل...
    ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس کو نمبر لگ گیا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں، آج مجھے موقع دیں میں بھی دل کی باتیں کر لوں، ایک ہی سوال ہے کیا مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں، اس سوال سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی ہے، بانی پی...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان جمع کرادیا جبکہ کیس میں ملزم بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ کراچی جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار ہے، جنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا ہے اور دوران تفتیش اپنے جرم...
    مشال یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ باہر یہ ہو رہا ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں کیا کرتے ہوں گے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کہا کہ آپ وہ بات کر رہی ہیں ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہو گئی ہے، گائیڈڈ میزائل آپ کی طرف جا رہا تھا، وہ اب ہماری طرف آرہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیا چیف جسٹس کے پاس ایک جج کے پاس زیرسماعت کیس اس کی مرضی کے بغیر دوسرے جج کو منتقل کرنے کا اختیار ہے؟ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ ہمیں تو اپنے ادارے کی فکر ہوگئی ہے کیونکہ گائیڈڈ میزائل اب  ہماری طرف آرہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر وکیل مشال یوسفزئی کی جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ازخود توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دی۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کازلسٹ منسوخ اور کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کیا...
    پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے اینٹی کرپشن کی انکوائری کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ درخواست گزار محمود خان سابق وزیراعلیٰ ہیں، محمود خان کےخلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کمنٹس جمع کرائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کمنٹس ہمیں نہیں ملے، وقت دیا جائے تاکہ کمنٹس دیکھ لیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے کہا ٹھیک ہے، آپ کمنٹس دیکھ لیں، پھر کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے، عدالت نے وکیل درخواست گزار کی استدعا...
    کاز لسٹ منسوخ، اس کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحاق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرعمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزجب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشت گرد کون ہے ؟ .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے کیسوں کی کاز لسٹ منسوخ کرنے پر سخت ریمارکس د یتے ہوئے کہا کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے.(جاری ہے) عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب...
    وفاقی شرعی عدالت کا خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ دیا ہے۔ عدالتی حکم میں روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کو غیراسلامی قرار دیا گیا۔ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی بھی ہدایت جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محنت کش خواتین کے حقوق کے لیے کراچی میں ریلی فیصلہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ ان کی...
    ---فائل فوٹو عمران خان سے ملاقات کے کیسز  میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاز لسٹ منسوخ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اُڑا دیتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ می عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اسلام آباد ہائیکورٹ سلطان محمود عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس سردار اعجاز  اسحاق خان نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار  کو طلب کیا تھا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ جو کچھ ہوا ہے کیا آپ...
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات کے کیسز کے معاملے میں کاز لسٹ منسوخ کرنے پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سخت ریمارکس دیے ہیں۔   عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مشال یوسف زئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر عدالت  نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ذاتی حیثیت میں  طلب کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس آج عدالت میں مقرر تھا، کازلسٹ کیسے منسوخ کی؟ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈوکیٹ جنرل کو سیکشن 6 اور  7 کے...
    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اے وی سی سی نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے حکم نامے میں تحریر کیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں۔  مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہارمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔...
    سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہرعباس سپرا نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تنخواہ اس لیے ملتی ہے کہ آپ معاشرے میں انصاف کو یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کی دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا ہے کہ آج بھی پولیس نے ریکارڈ پیش نہیں کرنا اور ایسا ہی ہونا ہے؟ اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعتاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے...
    پی ایس ٹی کے زیراہتمام منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قانونِ ختمِ نبوت(ص)کو ختم کرنے والے اس معاملے کو سنجیدگی سے سمجھیں یہ قانون امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے ہوئے ہے، اگر خدانخواستہ یہ قانون نہ ہوتو شرپسند عناصر گستاخیوں کے نام پر سرعام قتل غارت گری کرینگے، قانون کی موجودگی سے تحقیق تفتیش کا عمل شرپسند عناصر کے لئے سدباب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک و تحریک ختمِ نبوت(ص) رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوت(ص)کانفرنس کی صدارت مرزا محمدارشدالقادری نے کی، علامہ سعید اخترقادری، مرزا اصغرعلی، علامہ عبدالرشیدسعیدی، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رانا غلام...
    راولپنڈی: اکتوبر 2024ء سے لاپتا شہری کے اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی میں شہری کے مبینہ لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جسٹس طارق محمد باجوہ کے روبرو ہوئی۔ لاپتا شہری نور السلام کے بھائی محمد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے بھائی کو 16 اکتوبر 2024ء کو راجہ بازار سے اغواء کیا، میرے بھائی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اغواء کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ سی ٹی ڈی اور راولپنڈی پولیس  نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں، سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ کسی شہری...
    سرپم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی خاتون وکیل کے رویے پر  اظہار برہمی  کیا ہے اور جج آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ نے تقریر کرنی ہے تو ہم آپ کی تقریر سن لیتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی. آئینی بنچ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرا ررکھا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی، دوران سماعت  درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر  عدالت نے  اظہار برہمی  کیا. جسٹس امین الدین خان  نے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدالت کے سامنے پیش...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس بی سی اے کو پورٹل بنانا چاہیے جہاں عوام شناختی کارڈ، ایڈریس کے ذریعے شکایت درج کرا سکیں۔عدالت عالیہ میں تعمیراتی قوانین سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اِسحاق کھوڑو عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں سےمتعلق ایس اوپیز بنا لیے ہیں، 7 سے  15 دن میں شکایات کا ازالہ ہو جائے گا۔سماعت کے دوران ڈی جی ایس بی سی اے نے ایس او پیز کا ڈرافٹ پیش کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن اور یومِ ناموسِ رسالتؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں یہ دن “یومِ ناموسِ رسالتؐ” کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اسلام امن، برداشت اور بھائی چارے کا مذہب ہے، لیکن بدقسمتی سے بعض عناصر دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت اور غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس نفرت کو نہ صرف مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے عالمی امن کے...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی رہنما صارم برنی کے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سماجی رہنما صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش نہیں کیا جبکہ عالیہ برنی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی اور مقدمے کی دفعات ختم...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی فوج ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو سانحہ ہوا اس پر دکھ ہے۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی فوج ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ میں نے 5، 6 ماہ قبل بلوچستان کے بارے میں بات کی تھی۔  کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،سینٹر اعجاز چوہدری ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیران سے ملاقات...
    ---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ اوقاف کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی۔عدالت میں محکمۂ اوقاف کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے کہا کہ درخواست گزار 1 ماہ میں 25 ہزار روپے ہائی کورٹ کلینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےسندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم ڈی اے اور کے ڈی اے کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سندھ ہائی...
    ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظربند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے...
    NEW YORK CITY: امریکی ریاست نیویارک کے دارالحکومت میں عدالت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے فلسطینی ایکٹیوسٹ محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مین ہیٹن کی وفاقی عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی جہاں محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد پہلی سماعت ہو رہی تھی اور انہیں فلسطین کے حق میں فعال کردار ادا کرنے کی پاداش میں ملک بدری کے خطرات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے محمود خلیل کی رہائی کے لیے نعرے لگائے اور کہا کہ اب محمود خلیل کو رہا کرو۔ عدالت میں مختصر سماعت کے دوران محمود خلیل کے وکیل رمزی قسیم نے کہا کہ ان کے مؤکل کو حراستی مقام...
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خاتون رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے اسمبلی اراکین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے بچے باہر پرھتے، گاڑی اور گھر ایک سے دس ہو رہے ہیں، جاکر عوام کا حالت زار تو دیکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی رکن فرح عظیم شاہ نے اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید شروع کر دی۔ بولیں کہ بلوچستان کی صورتحال کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اس ہاؤس میں موجود ہیں۔ تقریر روکنے کی کوشش پر صوبائی اسپیکر سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مائک بند کرنے پر خاتون رکن اسمبلی اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے زمین پر بیٹھ گئیں۔ تفصلات کے مطابق آج بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نوٹس کے خلاف برآمد کنندگان نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے برآمد کنندگان کے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کا معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔وکیل درخواست گزار بیرسٹر طلحہ عباسی نے کہا کہ درخواست گزار دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔اے...