2025-09-19@16:28:33 GMT
تلاش کی گنتی: 7267
«میاں اظہر ایک»:
(نئی خبر)
رستے میں جب بارش ہوئی تیری یاد آئی، بہت آئی یہ شعر پڑھ کر آپ کے ذہن میں یہ خیال آیا ہو گا کہ ہم آپ کی کسی جان سے پیاری شخصیت کی بات کر رہے ہیں، مگر ایسی بات بالکل نہیں ہے، یہ ذکر ہے ایک ایسی چیز کا، جو اکثر ہمارے بہت کام آتی ہے، ہمیں کئی چیزوں سے بھی بچاتی ہیں۔ زیادہ حیران نہ ہوں، ہم آپ کی بے چینی ختم کیے دیتے ہیں، یہ بات ہو رہی ہے چھتری کی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ موسم کے بدلتے تیور میں یہ خوب ساتھ نبھاتی ہے، مگر سال کے زیادہ دن سب کی نظروں سے اوجھل ہی رہتی ہے، اسے یہ ہی انتظار ہوتا ہے...
بالٹی مور میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق گزشتہ 25 برسوں میں امریکا میں ہائی بلڈ پریشر کے باعث گردوں کی بیماریوں سے اموات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے ماہرین نے بتایا کہ سب سے زیادہ شرحِ اموات سیاہ فام امریکیوں میں ریکارڈ کی گئی، جو دیگر نسلی گروہوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جبکہ ہسپانوی نژاد افراد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 1999 میں فی ایک لاکھ افراد میں 3.3 اموات رپورٹ ہوئیں جو 2023 میں بڑھ کر 4.9 ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سخت بلڈ...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
دہشتگردی میں ملوث صہیب بلوچ عرف امیر بخش سے متعلق بلوچ تنظیموں کے متضاد دعوؤں نے ان تنظیموں کو ایک بار پھر ہزیمت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قلات آپریشن میں مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نے لاپتا افراد کے دعوؤں کی حقیقت آشکار کر دی‘ ایک جانب بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے ایک بیان میں اپنے کارکن صہیب بلوچ کی ہلاکت کو ’قربانی‘ قرار دیتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا ہے، تو دوسری طرف بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) اور دیگر حلقوں نے صہیب بلوچ کی گمشدگی اور اس کے بعد کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ماہرنگ بلوچ کے ساتھ تعلقات صہیب بلوچ کو ایک تصویر میں وہ سماجی کارکن ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے ساتھ کھڑا...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبانہ محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت...
محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن صرف ایک مذہبی یا تہذیبی تقریب نہیں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب کی یاد ہے۔ وہ انقلاب جس نے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی دنیا کو روشنی عطا کی، ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے انسانوں کو مساوات اور عدل کی نعمت بخشی، طبقاتی تقسیم کے شکار معاشرے کو اخوت، بھائی چارے اور ہمدردی کے رشتوں میں جوڑا، اور سب سے بڑھ کر انسان کو انسانیت کا احترام سکھایا۔ یہ ایک تاریخی اور ابدی حقیقت ہے کہ محسن انسانیت، ہادی اعظم حضرت محمد ﷺ کے ظہور قدسی سے عالم نو طلوع ہوا،...
آج کا دور ترقی یافتہ کہلاتا ہے، ہر گوشۂ زندگی میں نت نئی ایجادات ہورہی ہیں، جدید اِکتشافات کے سامنے عقل و خرد محوِ حیرت ہے، آج دنیا کی دوری ختم ہوچکی ہے، ذرائع ابلاغ اور وسائلِ نقل و حمل نے ترقی کرکے سالوں اور مہینوں کے کام دِنوں، گھنٹوں اور منٹوں میں ممکن کردیے ہیں، ماضی کے مقابلے میں آج مال و دولت کی بھی کمی نہیں رہی، حقیقت میں آج زمین سونا اگل رہی ہے، سمندروں نے اپنی تہوں سے ہیرے، موتی اور جواہر ساحلوں پر لاکر رکھ دیے ہیں۔ لیکن! ہر قسم کے اسباب و وسائل کی فراہمی کے باوجود ایک دائمی بے اطمینانی کا راج ہے۔ بے سکونی کا تسلط ہے۔ ظلم و ستم کی گرم...
بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔ مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی...
پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ محکمہ نے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی ایک لگژری SUV کو رجسٹر کیا، جس پر صرف رجسٹریشن فیس ہی 9 کروڑ 44 لاکھ روپے وصول کی گئی—جو اب تک کی سب سے بڑی فیس ہے۔ گاڑی کس کی ہے؟ یہ جدید اور مہنگی گاڑی گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی ہے، جنہوں نے اپنی گاڑی کے لیے ایک یونیک نمبر پلیٹ WA-089″ بھی حاصل کی۔ محکمہ کا ردعمل محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر شاہد گیلانی کے مطابق، یہ رجسٹریشن ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز نے اپنے ٹیکسٹ ایکسپینشن آپشن کو باقاعدہ لانچ کر دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی تھریڈز اپ ڈیٹس میں 10 ہزار الفاظ تک کا اضافہ کر سکیں گے۔ اس نئے آپشن تک رسائی کے لیے تھریڈز نے پوسٹ کمپوزر میں ایک نیا آئکون پیش کیا ہے، جس کو ٹیپ کرنے سے ایک بلاگ کی طرز کا ایڈیٹر کھل جائے گا جس میں اضافی ٹیکسٹ لکھا جا سکے گا۔ یہ ٹیکسٹ بعد ازاں پوسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کو ’ریڈ مور‘ کے پرامپٹ سے پڑھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ تھریڈز ان پوسٹس میں دیگر ذرائع کو لنک کرنے کے عمل میں بھی آسانی کرنے جا رہا ہے۔ کمپنی...
سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کے کامیاب ٹرائلز کیے ہیں جو ہائپر ٹینشن کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنے والے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ دنیا بھر میں بلند فشار خون سے متاثر تقریباً 1 ارب 30 کروڑ افراد پر علاج اثر انداز نہیں ہوتا اور ایسے مریضوں کو ہارٹ اٹیک، اسٹروک، گردے کے مسائل اور قبل از وقت موت کا سامنا ہوتا ہے۔ اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بیکسڈروسٹیٹ نامی ایک نئی گولی قلبی مرض کے خطرات کم کرنے کے لیے مریضوں کا بلڈ پریشر بڑی حد تک کم کرسکتی ہے۔ فیز تھری کلینکل ٹرائل میں دنیا بھر کے 214 کلینکس کے 800 کے قریب مریضوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز...
ملک میں مہنگائی کی رفتار زور پکڑ گئی،ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں (ہفتہ وار)مہنگائی کی رفتار کی شرح میں1.29 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح3.57 فیصد سے بڑھ کر5.07 فیصدہو گئی ہے۔ تازہ اعداد شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4...
جاپان میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 18 سالہ نوجوان نے اپنے چچا کے خراٹوں سے تنگ آکر ایسا قدم اٹھایا جو سب کو چونکا گیا۔ نوجوان نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت چچا کے کھانے میں زہریلا مواد ملا دیا، جس سے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نوجوان طالبعلم نے خراٹوں سے پریشان ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق اس نے چچا کے لیے تیار کردہ سوپ میں زہر ملایا۔ کھانے کے فوری بعد چچا کی طبیعت خراب ہوئی، اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ہونے والے طبی معائنے سے یہ بات...
نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہر سال ستمبر کا مہینہ ایک منفرد قسم کی توانائی اور امید سے بھر جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں ہونے والا جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس (UNGA 80) اس لحاظ سے اور بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط ہونے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ صرف ایک اجلاس نہیں، بلکہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن، موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ اور مستقبل کے مشترکہ وژن کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔ UNGA 80: تاریخ، مقام اور بنیادی ڈھانچا UNGA 80 کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 15 سے 19 ستمبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کا مرکزی تقریب، یعنی جنرل ڈیبیٹ...
تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔ تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔ انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے...
سری لنکا میں خوفناک حادثہ، سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز کولمبو میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب پیش آیا۔ بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور قابو سے باہر ہو کر تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور...
غزہ پر وحشیانہ بمباری اور جان بوجھ کر قحط مسلط کرنے کے بعد سے اسرائیل ایک بعد ایک اپنا اتحادی ملک کھوتا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک جس تیزی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں اس سے اسرائیل کے دنیا میں تنہا رہ جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ جنگ کے آغاز سے اتحادی رہنے والے ممالک نے نیتن یاہو کی حمایت بند کردی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی خبردار کیا تھا کہ اسرائیل جنگ میں فتح حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا میں اس کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے۔ ادھر سعودی عرب کی کاوشوں سے یورپی ممالک بھی فلسطین کے دو ریاستی حل...
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
جرمنی میں یورپ کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں امریکی اور چینی غلبے کو کم کرنے اور موسمیاتی تحقیق سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیش رفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جوپیٹر سپر کمپیوٹر کیا ہے؟ یہ سپر کمپیوٹر مغربی جرمنی کے یولش سپرکمپیوٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ یورپ کا پہلا ’ایگزا اسکیل‘ سپر کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک کوئنٹیلیئن (ایک ارب ارب) حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Europe’s first exascale supercomputer, Jupiter, will be inaugurated Friday in Germany, promising to boost the continent’s capabilities in fields from artificial intelligence to climate...
دنیا بھر میں فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی اور معروف اطالوی ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ارمانی گروپ نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق ارمانی اپنے آخری ایام تک اپنے کام سے جڑے رہے اور اپنے پیاروں کے درمیان پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہیں ان کے ملازمین اور ساتھی ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد کرتے رہیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ارمانی نئے کلیکشنز اور آئندہ منصوبوں کے لیے آخری وقت تک سرگرم رہے۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں جاری بیان میں کہا گیا کہ...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی، جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ بیگ سے برآمد کیے گئے...
چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ انسانیت ایک بار پھر امن یا جنگ، مکالمے یا محاذ آرائی اور باہمی فائدے یا اپنے فائدے کے لیے دوسرے کے نقصان کے کھیل کے درمیان انتخاب کے دوراہے پر کھڑی ہے‘ انسانیت کو جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جانا چاہیے۔ تیان من اسکوائر میں ہونے و الی پرشکوہ فوجی پریڈ میں شی جن پنگ کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے حالیہ فوجی پریڈ کے موقع پر دنیا کو ایک ایسے موڑ پر کھڑا دکھایا جہاں انسانیت کو ایک بار پھر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ...
عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے آخری دنوں تک انتہائی جانفشانی سے کام کرتے رہے۔ ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کے جنازے کی تقریب آئندہ ہفتے میلان میں عوامی سطح پر خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی جائے گی جس کے بعد تدفین کی جائے گی۔ گورجیو آرمانی کون تھے؟ گورجیو آرمانی...
نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔...
حکومت کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد مالی سال 25-2024 کے دوران چینی ایکسپورٹ کرنے والی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر یعنی 11 ہزار 280 ارب روپے مالیت کی 7 لاکھ 49 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی ہے۔ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور 140 روپے فی کلو والی چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی سیاسی شخصیات شوگر ملز مالکان ہیں، انہوں نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یعنی ایس ای سی پی نے شوگر ملز کے مالکان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں اس...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا اور مختلف چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 109.24 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق مستند خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے کراچی کے علاقے صائمہ جناح ایونیو کے قریب ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران 11.200 کلوگرام آئس برآمد کر کے دو غیرملکیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے انکشاف پر ٹیم نے صائمہ جناح ایونیو پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے آئس کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز اور منشیات کو مختلف...
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
لزبن (نیوز ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک ہولناک حادثے نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ شہر کی تاریخی گلوریا فنیکیولر کیبل ٹرین پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پرتگالی ایمرجنسی سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر نصب کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر قریبی عمارت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایاکہ ڈیجیٹل کرنسیز اور اثاثوں کی بیرونِ ملک منتقلی پر فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت سالانہ ایک لاکھ ڈالر کی حد لاگو رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مرکزی ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) متعارف کرانے پر کام جاری ہے، تاہم اس کی اجرا سے قبل پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA)کا قانون، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم اور مکمل ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے۔ قائمہ کمیٹی کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں PVARA بل کی شق وار منظوری کاعمل شروع کیاگیا۔ وزارت قانون کے قانونی مشیر شہروز بختیار نے...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے...
عذاب الٰہی کا تو سوچا بھی نہیں جاسکتا، رحمٰن و رحیم پروردگار اس ارض پاک، اس کے مکینوں سمیت پوری امت مسلمہ کو ہر عذاب سے اپنی ستاری میں لپیٹ رکھیں، آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔ ہمارے اعمال کے نتیجے میں اللہ کی طرف سے مسلسل ہمیں تنبیہ مل رہی ہے، پے در پے مشکلات اور امتحانات ہیں ایک مشکل ختم نہیں ہوتی، دوسری آن گھیرتی ہے۔ مگر قوم اور حکمران اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کے لیے تیار نہیں اور رب کو راضی کرنے کا خیال نہیں۔ ابھی قوم شمالی علاقوں بالخصوص خیبرپختونخوا میں آنے والی قیامت صغریٰ کی تباہ کاریوں کے صدمے سے دوچار تھی کہ پنجاب تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں آگیا۔ 1988کے دوران...
کوئٹہ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد شہید، سابق ایم پی اے سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے، تاہم سیاسی قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ چھ جوان شہید ہوگئے۔ بلاشبہ بھارت اپنی دہشت گرد پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے خطے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی اور علمبردار ہے لیکن بھارت سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی سرکار...
وطن عزیز میں چکن کا استعمال عام ہے۔ کئی لوگ تو تقریباً روزانہ کسی نہ کسی شکل میں یہ سفید گوشت کھاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے، چکن کو لال گوشت کی نسبت صحت کے لیے کم خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ خیال بھی عام ہے کہ چکن پروٹین کا سستا ذریعہ ہے۔مگر اب ہوشیار ہو جائیے۔ اٹلی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق جو انسان ہر ہفتے زیادہ چکن کھاتا ہے، وہ آنتوں اور معدے سمیت 11 مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے، طبی ماہرین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کسی بھی قسم کے کینسر کا شافی علاج ابھی دریافت نہیں ہو سکا۔ تحقیق کرتے ہوئے اطالوی سائنسدانوں نے دو دہائیوں کے...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں نئے قبرستانوں کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام...
ایشیا کپ 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ماہ میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھیں۔ ایشیا کپ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث دو طرفہ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ان پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟ اس بار کے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ابتدائی مرحلے میں کم از کم...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 40 افراد زخمی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد تھے آج اسپتال میں دوران علاج کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ جلسے کے اختتام کے بعد جب لوگ اسٹیڈیم سے سردار...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسی سے 8 بجکر 54 منٹ پر بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ کراچی جانے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس بھی لالہ موسی سے 10 بجکر 33 منٹ پر بروقت...
بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
چین ان دنوں پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کی زبردست قوت کا مظاہرہ ہر کوئی دیکھ رہا ہے۔ بالخصوص گزشتہ روز منعقد ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ، جس کی قیادت چینی صدر شی جن پنگ نے کی اور جو دوسری عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ اس پریڈ نے نہ صرف چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کو ظاہر کیا بلکہ مغرب مخالف ممالک کے ساتھ اس کی قربت کو بھی نمایاں کیا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ چین کی قیادت میں دنیا میں ایک نیا اور مضبوط بلاک کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ پریڈ سے...
ہیوسٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچہ معمولی سی شرارت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات شہر ہیوسٹن کے مشرقی علاقے ریسین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب کچھ بچے گھروں کی ڈور بیل بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گئے، لیکن ایک 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے...
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ایک بار پھر اپنے آباؤ اجداد کی مشہور بکتر بند سبز ٹرین میں چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔ یہ ٹرین محض ایک سواری نہیں بلکہ شمالی کوریا کی حکمران نسل کی پہچان اور طاقت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ ٹرین کئی دہائیوں سے کم خاندان کے زیرِ استعمال ہے۔ کم جونگ اُن کے والد کم جونگ اِل اور دادا کم اِل سُنگ بھی ہوائی سفر سے گریز کرتے ہوئے انہی بکتر بند ڈبوں میں لمبے سفر کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات پرانے وقتوں میں اس ٹرین پر شاندار ضیافتیں ہوا کرتی تھیں، جن میں فرانسیسی شراب اور...
بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ایک اورآپشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قوانین کےمطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی، دوسری پانچ ٹیموں کو فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کی میزبانی میں ایشیا ہاکی کپ، پاکستان کے بعد عمان کا بھی شرکت سے انکار اب اس میں چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو...
بیجنگ پریڈ میں چینی صدر، پیوٹن اور شہباز شریف ایک ساتھ، بھارت کو دعوت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیے۔ بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، جسے عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ پریڈ میں پاکستان کی اعلی سطح کی شرکت خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ تینوں رہنماؤں کی ایک ساتھ موجودگی کو ایشیائی طاقتوں...
سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)بیجنگ کے تیانمن اسکوائر میں جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ ہوئی جس میں چین کی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج کے دستے شریک ہوئے اور صدر شی جن پنگ کو ولولہ انگیز سلامی پیش کی۔ پریڈ میں ہائپر سونک میزائل، ڈرونز، ٹینک اور جدید ترین فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کا آغاز شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اور قومی ترانے کی دھنوں سے ہوا جبکہ توپوں کی سلامی نے ماحول کو مزید سنجیدہ اور پرشکوہ بنا دیا۔ عالمی رہنماؤں کی شرکت تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن،...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی ہر 100 اموات میں سے ایک سے زائد کی وجہ خودکشی ہے، جو ایک بڑا عوامی صحت کا بحران بنتا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف سال 2021 میں تقریباً 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے خودکشی کی، جبکہ ہر ایک خودکشی کے مقابلے میں 20 بار کوشش کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اموات نہ صرف متاثرہ افراد کی زندگی ختم کرتی ہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ اور دوست احباب کو بھی شدید صدمات سے دوچار کرتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق خودکشی دنیا بھر میں نوجوانوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے...
چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. ???? pic.twitter.com/OfIkdhVYE4 — Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025 چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں...
کیا عمران خان صاحب کو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لینی چاہیے؟ یہ سوال ہتھیلی پر رکھے انگارے جیسا ہی سہی لیکن اس معاشرے، ملک اور خود تحریک انصاف سے خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ اسے پوری سنجیدگی سے زیر بحث لایا جائے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا معاملہ یہ ہے کہ معاشرہ آگے بڑھ چکا ہے اور یہ پیچھے رہ گئی ہیں۔ اس باب میں کسی کو شک ہے تووہ سیلاب کے دوران، وزرائے کرام کے بیانات اور تاویلات پڑھ کر عین الیقین کی منزل کو پہنچ سکتا ہے۔ یہ 90 کی دہائی سے نکل ہی نہیں پا رہے، سیلاب زدگان کے لیے خوراک کے پیکٹوں پر بھی یہ اپنی تصاویر لگواتے ہیں۔ ادھر...
بیجنگ: چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ صدر شی جن پنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے تقریب میں شرکت کی اور چانگ آن ایونیو پر موجود فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر 45 سے زائد فارمیشنز اور یونٹس نے صدرِ مملکت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مکمل تیاری کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔ پریڈ میں چین کے جدید ترین ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا...
ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 100 اموات میں سے ایک موت خودکشی کے باعث ہوتی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی صحت کے بحران کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر خودکشی کی شرح میں معمولی کمی ضرور ہوئی ہے، مگر یہ پیشرفت نہایت سست رفتار ہے۔ 2021 میں، جس کے اعداد و شمار دستیاب ہیں، دنیا بھر میں اندازاً 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر ڈیورا کیسٹل کے مطابق...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
میکسیکو کے شہر گوادالاجارا میں ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمرالڈا فیریر گریبے، ان کے شوہر، اور 2 بچوں کو گن پوائنٹ پر قتل کر کے پلاسٹک میں لپیٹ کر پک اپ ٹرک کے اندر پھینک دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کارٹل کی واردات ہو۔ خبر کے مطابق، اس خونی واقعے کی تمام 4 لاشیں ایک خالی گرے فورڈ رینجر ٹرک میں پائی گئیں۔ پراسیکیوٹر الفونسو گٹیرز سانتیان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹرک کا راستہ قریب ہی واقع ایک آٹو ورکشاپ تک ٹریس کیا گیا، قتل اسی مقام پر کیا گیا تھا، وہاں خون کے داغ، فائر کی گئی گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے۔ ابتدائی طور پر اس ورکشاپ کے...
سوڈان کے وسطی دارفور کے گاؤں تراسن میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد خوفناک لینڈ سلائیڈنگ نے پورے گاؤں کو مٹی تلے دبا دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ فاکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کو پیش آیا۔ باغی گروہ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (ایس ایل ایم-اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں کے تقریباً تمام رہائشی لقمہ اجل بن گئے اور صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ ابھی تک آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ تنازع کے باعث اس خطے تک رسائی محدود ہے۔ تاہم اگر یہ اعداد درست ثابت ہوئے تو یہ سوڈان کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت ہوگی۔ دارفور کے...
فلسطینی صدر محمود عباس نے العربیہ اور الحدث چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں کم از کم دو لاکھ افراد یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا زخمی، لیکن عالمی برادری محض مذمت تک محدود ہے۔ عباس نے کہا کہ فلسطینی برسوں سے بین الاقوامی فیصلوں کے غیر مؤثر ہونے کے عادی ہیں۔ ہمارے پاس فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی ایک ہزار قراردادیں موجود ہیں لیکن کوئی بھی نافذ نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق غزہ میں صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ جو لوگ بمباری سے نہیں مر رہے وہ بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور بھوک سے جاں بحق...
بہار پولیس نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف 29 اگست کو دربھنگہ ریلی میں لگائے گئے مبینہ ’غیر شائستہ نعروں‘ کے معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اقدام وزیرِاعظم نریندر مودی کے دور میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتقام کی جھلک ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں کو من گھڑت کیسز اور پولیس کارروائیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ معمول کی نعرہ بازی کو جرم بنا دیا گیا انتخابات کے دوران جلسوں اور ریلیوں میں نعرہ بازی معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ لیکن راہل گاندھی کی دربھنگہ ریلی کو سیاسی سرگرمی کے بجائے قانونی مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا،...
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 7 سال سے لاپتا شوہر کو اچانک انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جتیندر کمار کی شادی 2017 میں شیلو نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن جہیز کے مطالبات اور گھریلو جھگڑوں کے باعث جتیندر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا رہا۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ اچانک لاپتا ہوگیا اور 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔ اہلخانہ نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ شیلو کے رشتے داروں نے جتیندر کو قتل کردیا ہے، تاہم کئی سال تک تلاش کے باوجود وہ نہیں ملا۔...
غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار...
تیانجن (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک نئے عالمی سلامتی اور معاشی نظام کا تصور پیش کیا ہے جو خاص طور پر گلوبل ساؤتھ ممالک کو مرکز میں رکھتا ہے۔ یہ اعلان پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔ امریکا کے خلاف پیغام برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی کا یہ اقدام امریکا کے اثر و رسوخ کے لیے ایک براہِ راست چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دنیا ایک نئے موڑ پر ہے جہاں بالادستی اور طاقت کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کے مطابق مستقبل...
ایک حالیہ رپورٹ میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے کہ چین میں ایک نوجوان لڑکا طویل عرصے تک موبائل فون دیکھتے ہوئے گردن جھکائے رکھنے کی وجہ سے فالج کا شکار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے اور یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گُدی کی رگ میں خون جمنے کا مسئلہ پیدا ہوا جو فالج کا سبب بنا۔ طبی ماہرین اس واقعے کو "text neck" یا غیر مناسب گردن کی پوزیشن کے سنگین نتائج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نوجوان نے بہت لمبے عرصے تک موبائل استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن کو جھکائے رکھا۔ جس کے نتیجے میں گردن میں خون کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ریڑھ کی رگوں میں اوپری حصے خون جم گیا اور وہ فالج کا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم تا 3 ستمبر کے دوران ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے جبکہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راو ی میں جسر کے مقام پر اس وقت 60 ہزار 94 کیوسک کے ساتھ نارمل بہاؤ موجود ہے، تھین...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
میں چوںکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس لیے میں نے بھی تھوڑی دیر کو گلوز پہن لیے اور جب موٹر سائیکل نے چلنا شروع کیا تو واقعی اس عمل نے بہت سکون دیا۔ سورج ہمارے سروں پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ جلال پور شریف آگیا۔ ہم جہلم سے چلنا شروع ہوئے تھے اور جلال پور شریف پہنچ چکے تھے مگر سڑک کو نہ ٹھیک ہونا تھا نہ ٹھیک ہوئی۔ جلال پور شریف کی سیاحت کے بارے میں کچھ بھی چیز ہماری فہرست میں شامل نہیں تھی سڑک پر چلتے چلتے ہی ہمیں جلالپور شریف کے کچھ تاریخی دروازے نظر آئے جنہیں اب جدید ٹائلوں سے بنا دیا گیا ہے۔ ہم سڑک پر...
یانگ جیان ہونگ کے بچپن کی یادوں میں، ریڈیو سے آنے والی بین الاقوامی خبروں کی آوازیں آلو بخارے سے بنی مٹھائی کی خوشبو کی طرح جانی پہچانی تھیں۔ یانگ کے والد یانگ یانگ ژینگ ایک خاموش طبع انسان تھے اور ان کے معمولات غیر متزلزل تھے۔ وہ ریڈیو نشریات بیٹھ کر پورے انہماک سے سنتے اور آلو بخارے سے بنی مٹھائی کی تیز شیرینی کا مزہ لیتے، جو شنگھائی کی ایک خاص مٹھائی تھی۔ یانگ جیان ہونگ نے اس خاص مٹھائی کی اہمیت کو بہت بعد میں جا کرسمجھا۔ یہ مٹھائی اس کے والدکے لیے مشرقی چین کے ایک بڑے شہر کی یاد تازہ کرتی تھی۔ وہ شہر جہاں 1937ء میں ایک 23 سالہ نوجوان نے اپنے ساتھی سپاہیوں...
کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون 1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں...
سالہا سال سے ڈاکٹروں اور ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ نمک کھانا انسانی صحت خصوصاً دل اور بلڈ پریشر کے لیے خطرناک ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں ایک نیا نقطۂ نظر سامنے آیا ہے کہ انتہائی کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے نمک کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے، نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔ زیادہ نمک: بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو دنیا بھر میں فالج...
امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا کی ویڈیو...

چینی صدر کی اہلیہ کا 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ اسکیم موڑ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص، غالب مارکیٹ گلبرگ مین مارکیٹ کے قریب سے 52 سالہ نامعلوم شخص، ہیر بیدیاں روڈ سے 45 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کاہنہ ڈیفنس روڈ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ چاروں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ ادھر ساندہ کے علاقے میں 65 سالہ محمد سلیم کو قتل کردیا گیا، مقتول گزشتہ...
چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں پاکستان میں جعفر ایکسپریس اور خضدار جبکہ بھارت کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار پر زور دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد اعلامیے کے مطابق سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں ’ریجنل اسٹیبیلائزر‘ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کو بنیادی اصول قرار...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم، جنہیں دنیا بھر میں ‘سلطان آف سوئنگ’ اور بہترین بولر کے طور پر جانا جاتا ہے، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ شہرت کے پیمانے کس قدر بدل گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے شو میں بتایا کہ وہ ایک تقریب کے سلسلے میں شارجہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔ تابش نے پہلے وسیم اکرم کو اسٹیج پر بلایا تو حاضرین نے تالیاں بجائیں لیکن وہ جوش و خروش نظر نہ آیا جس کی توقع تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا تاہم...
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،...
جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی اقدام کے تحت پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ۔ ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا اور صرف 2 ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے 1133 ارب روپے قرضہ کی ایک اور یادگار واپسی سر انجام د ی جس سے اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی...
انقلاب اور پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز ✍️ محمد عارف (قائدِ انقلاب)(تحریکِ انقلاب پاکستان) دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت عیاں ہے کہ کوئی بھی قوم بغیر قربانی اور جدوجہد کے ترقی کی منزل تک نہیں پہنچتی۔ جب ظلم، ناانصافی اور استحصال حد سے بڑھ جائے تو عوامی بیداری ایک نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔ انقلاب کبھی حادثاتی طور پر نہیں آتا بلکہ یہ ایک سوچ، قربانی اور اجتماعی شعور کا نتیجہ ہوتا ہے۔ فرانس کا انقلاب: عوامی بیداری کی طاقت 1789ء کا فرانس بھوک، غربت اور طبقاتی ناانصافی کی علامت تھا۔ شاہی خاندان عیش و عشرت میں تھا جبکہ عوام روٹی کو ترس رہے تھے۔ بالآخر عوام کے صبر...
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
مظفرآباد کا ایئرپورٹ، جو کبھی جہازوں کی پرواز اور بورڈنگ اناؤنسمنٹس سے گونجتا تھا، آج ایک نئے انداز میں زندہ ہے۔ اب یہاں مسافروں کے ہجوم کی بجائے سیاحوں کی قہقہے سنائی دیتے ہیں، ڈرون کی بھن بھن اور پیراگلائیڈرز کی رنگین اڑانیں آسمان کو اپنی گرفت میں لیے نظر آتی ہیں۔ یوں یہ ویران پڑا رن وے ایک بار پھر زندگی سے بھر گیا ہے، مگر اس بار ایڈونچر اور سیاحت کے دلکش رنگوں کے ساتھ۔ آسمان کی نیلاہٹ میں پرندوں کی مانند جھولتے گلائیڈرز جب اسی پرانے رن وے پر اترتے ہیں تو ایک نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔ اردگرد کے سرسبز پہاڑ، دریائے نیلم کا بہتا پانی اور کھلا آسمان اس مقام کو ایک منفرد دلکشی عطا...