2025-10-18@19:38:09 GMT
تلاش کی گنتی: 40337

«پاکستانی مداح»:

(نئی خبر)
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی...
    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کے روز صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی مختلف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس عدلیہ کے احتسابی عمل اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔  
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔جیو نیوزکے مطابق  فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان وفود کی سطح کے دوحہ مذاکرات میں سیزفائر میں 48 گھنٹے کی توسیع ہوئی۔ مزید :
    غیر ملکی ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے اپنے درمیان جاری جنگ بندی کی مدت میں 48گھنٹے کی توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا گیاہے۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور امن قائم رکھنے کے لیے اس اقدام کو اہم قرار دیا ہے۔ دونوں طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی علاقے میں امن و استحکام کے لیے مثبت قدم ہے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی ختم کرنے اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت جاری رہے گی۔ یہ جنگ بندی امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں، وفاقی وصوبائی ادارے غیرقانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے، افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے اس حملے کا بھرپور انداز سے جواب دیا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا،مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ملا کر نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران فیلڈ مارشل سید عاصم...
    عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے ملاقات کی ۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات ’’میڈ اِن پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن‘‘ کے موقع پر کی گئی جس میں پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے) ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خوراک، زراعت، آئی ٹی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اشتراک کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے پاکستان، افریقی ممالک اور تیسرے فریق کے درمیان سہ فریقی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مستقبل کے تعاون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ افغان طالبان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلےکا مشکل مگر قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا.افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائیوں کے دوران عوامی نقصانات سے پرہیز کیا. پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی ہوئی.تاہم اس دوران پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے. ساتھ ہی اپنے شہریوں...
    سٹی 42 : پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں توسیع کردی گئی۔  سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کل شام 6 بجے تک کیلئے ہوگی۔  افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں عارضی توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔ اعلیٰ سطح مذاکرات بروز ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی،...
    وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فائل فوٹو  16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ77 ہزار 592 افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ افغانیوں کی وطن واپسی سہل اور تیزی سے ممکن ہو سکے۔وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی قسم کی اضافی مہلت نہیں دی جائے گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں اٹارنی جنرل نے لاپتہ افراد پر بنی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے مسئلہ حل ہو چکا، شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع میکانزم وضع کیا جائے گا، آئندہ میٹنگ میں مکمل میکانزم پیش کر دیا جائے گا۔اجلاس میں عدلیہ میں مداخلت کے خلاف ادارہ جاتی ردِ عمل پر بھی غور...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 300  کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300  کیوسک، خیرآباد پل آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 9 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 20  ہزار 900  کیوسک  اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 55 ہزار 500 کیوسک اور اخراج  49 ہزار کیوسک، چشمہ آمد  40 ہزار 900 کیوسک اوراخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ...
    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ترجمان ماری انرجیز نے ڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔حکام کے مطابق کنواں 12ستمبر 2025کو کھودا گیا،گہرائی 1195میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل،3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
    میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ "کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی ، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی...
    فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے پاکستان پر حالیہ حملے اور خوارج کی دراندازی کی کوششوں کا ساتھ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، اعلیٰ حکومتی عہدیدار متعدد بار افغانستان کے دورے پر گئے، افغان نگران حکومت کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے سے متعلق مذاکرات کیے، پاکستان نے افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور کوشش کی۔ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے اور مہلت نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں کوئی ملہت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اعلی سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، خیبر پختونخوا کے...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج...
    افغانستان کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے سفارتی چینل کامیاب نہیں ہوا،وزیو اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کینمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔ وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کےنمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے کی سفارتی و سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور کوشش کی گئی، دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی پاکستان نے ہر مشکل وقت میں مدد کی۔انہوں نے...
    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک مسائل کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے مسلسل افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ ان کے مطابق 11 سے 15 اکتوبر کے دوران سرحدی علاقوں پر طالبان کی جانب سے کیے گئے اشتعال انگیز حملوں پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں، تاہم ان حملوں کا مؤثر جواب دیا گیا اور دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی صرف دہشت گرد...
    سٹی 42 : افغانستان کا پاکستان پر حالیہ حملہ اور خوارج کی پاکستان میں در اندازی کی کوششوں کا ساتھ دینا تشویشناک امر ہے۔ پاکستان کے بہادر عوام، جنہوں نے دھشتگردی کی جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، ہم سے سوال کرتے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی. تمام صوبائی حکومتیں، وفاقی و صوبائی ادارے قریبی تعاون کے ساتھ پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے. فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم معاملات...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، نرسریاں، تربیت اور دیگر سرگرمیاں ریکارڈ پر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تشویش ہے، پاکستان نے اپنی دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارا ٹارگٹ افغان عوام نہیں ہمارا ٹارگٹ دفاعی جوابی کارروائی تھی، افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیوں کہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان کو مسترد کرتا ہے جو ہندوستان میں دیا گیا، پاکستان نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش...
    سٹی42: پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث بھارتی پراکسی خارجی گروہ  کے خلاف جنگ میں مزید دس خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جن میںہمارے جوانوں نے بے جگری کے ساتھ  کومبیٹ کارروائی کرتے ہوئے۔گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ  بھارتی پراکسی دہشتگرد گروہ کے 94 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔شمالی وزیرستان میں میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشن کئے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہماری فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 304ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔ اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر اے کیو آئی انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔...
    امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے پاک افغان جھڑپوں کے دوران جانبحق ہونے والے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دیں۔ جن میں پانچ مزدور اور دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ جن میں دو سکیورٹی فورسز، جبکہ پانچ عام شہری ہیں۔ مبینہ طور پر مذکورہ اموات پاک افغان جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔ سول ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترجیحات کا مرکز ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شخص محرومی، بھوک یا مایوسی کا شکار نہ ہو۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا ہے، اس مقصد کے لیے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور خوشحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب معیشت کو استحکام ملتا ہے تو اس کے...
    سٹی 42 : فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے۔  119 افغان مہاجرین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل بیان حلفی تھانوں میں جمع کروادیئے۔ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے زریعے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔  مجموعی طورپر 413 افغان مہاجرین فیصل آباد میں مقیم تھے، انچاس افغان مہاجرین کو گزشتہ روز پشاور بھجوادیا گیا تھا۔  فیصل آباد میں اس وقت 245 افغان مہاجرین کی موجودگی کا امکان ہے، جنہیں تلاش کرنے کیلئے پولیس سرگرام ہے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
    سٹی 42: فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے 119 افغان مہاجرین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل بیان حلفی تھانوں میں جمع کروادیئے۔مجموعی طورپر 413 افغان مہاجرین فیصل آباد میں مقیم تھے۔ انچاس افغان مہاجرین کو گزشتہ روز پشاور بھجوادیا گیا تھا۔فیصل آباد میں اس وقت 245 افغان مہاجرین کی موجودگی کا امکان ہے ۔ 245 افغان مہاجرین کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سرگرام ہے ۔افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے زریعے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم
    پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت...
    اسلام آباد: برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے جہاں ہم عقیدے اور عقائد کے تنوع کیلئے  انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویش ناک ہے، پاکستان...
    موبی لنک بینک نے ’بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025‘ میں بینکنگ سیکٹر کے بہترین ادارے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ''بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 "میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے...
     کلیم اختر:ایف بی آر میں بدعنوانی، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیسز سامنے آنے لگے، افسران کو جبری ریٹائرمنٹ اور بڑی سزاوں کا سامنا کرنا پڑا،ایکس پاکستان چھٹیوں پر جانے والے متعدد افسران بھی واپس لوٹ کر نا آسکے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کے دوران ابتک ایف بی آر کے درجنوں افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئی، ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے متعدد افسران کو محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں 56 افسران کو “میجر پینلٹی” کی سزا دی گئی۔  ڈھاکہ:جولائی چارٹر پر دستخط کی تقریب، پولیس کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ،خیمے نذر آتش   45 افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ طاہر اندرانی وزارت خارجہ میں گریڈ21کے افسر ہیں،طاہر اندرابی تیونس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ طاہراندرابی جنیوامیں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر اندرابی آج کل وزارت خارجہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبہ کے نگراں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر مزید :
    فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بار بار افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، پاکستان نے11 تا 15 اکتوبر سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا، طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے نام ایک باضابطہ خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی و پیٹرن ان چیف عمران احمد خان نیازی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزیرِاعلیٰ نے وفاقی و صوبائی حکام سے بھی رجوع کیا خط کے مطابق وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پنجاب کے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 15 اکتوبر 2025 کو ایک خط کے ذریعے ملاقات کے انتظامات کی درخواست کی تھی، جو متعلقہ حکام کو موصول بھی ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی تاہم متعدد یاد دہانیوں اور رابطوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کا اعلان کیا، جب کہ اس وقت غزہ امن معاہدہ طے پا چکا تھا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے عناصر ملک و عوام...
    ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے عائد الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور اس دوران پوری کوشش کی کہ کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور قومی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔ انہوں نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے بیانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ...
    ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں “پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور “میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں دو طرفہ تجارت کے نئے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش نے ایتھوپیا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیے۔ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔ جام کمال خان نے...
    پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک مذہبی جماعت نے ایسے وقت میں احتجاج کا اعلان کیا جب غزہ میں امن معاہدہ ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیے تحریک لبیک پاکستان جیسی متشدد جماعتوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق، “پرتشدد احتجاج کرنے والے نہ ملک کے خیرخواہ ہو سکتے...
    افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر عسکریت پسندوں کا خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے پاس ملٹری کیمپ پر خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک پاکستان اور افغانستان کے درمیان اڑتالیس گھنٹے کی محدود فائر بندی کی مدت پوری ہونے سے پہلے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب جمعہ سترہ اکتوبر کے روز کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے۔ صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ خود کش بم حملہ ایسے وقت پر کیا گیا، جب ماضی میں ایک دوسرے کے حلیف رہنے والے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین حالیہ ہلاکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں سال غیر معمولی یا انتہائی سرد موسمِ سرما کی خبروں کو سائنسی طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے گزرنے سے چند علاقوں میں سردی کی وقتی لہریں آسکتی ہیں، تاہم ملک بھر میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیوں پر یقین نہ کریں۔
    کراچی: معروف کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ کامیابی ماڑی غزیج ایکسپلوریشن ویل سے حاصل ہوئی، جہاں ٹیسٹنگ کے دوران روزانہ تقریباً 305 بیرل خام تیل اور 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس حاصل ہوئی۔ توانائی کے شعبے کے ماہرین اس دریافت کو پاکستان کے موجودہ معاشی اور توانائی بحران کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر فہیم حیدر کے مطابق یہ کامیابی کمپنی کے ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ملک میں کم ہوتی گیس کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مسلسل تحقیق اور...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کو محصولات میں کمی اور پنشن اخراجات میں اضافے جیسے مالی دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اشاریوں میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران بتدریج بہتری آئے گی، جس میں مالیاتی خسارے میں کمی اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی شامل ہے، تاہم ادارے نے محصولات کی مسلسل کمی اور پنشن و صحت کے اخراجات میں اضافے سے بھی خبردار کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی فِسکل مانیٹر 2025 رپورٹ کے مطابق جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔ رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 14100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359087  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 141 ڈالر اضافے کے بعد 4358 ڈالر فی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔ پہلے ٹی 20 کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔ پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے میں دستیاب ہوں...
    دشمن بھی باوقار ہونا چاہیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کیا کسی نے کبھی اس خیال کو اس سے زیادہ سادہ انداز میں بیان کیا ہے کہ دشمن بھی ایک شائستہ حریف کی اخلاقی قدروں کا مظہر ہونا چاہیے؟ تاریخ میں اس کی ایک لازوال مثال سکندرِ اعظم اور راجہ پورس کی مشہور ملاقات میں ملتی ہے۔ ایک سخت اور خونریز جنگ کے بعد جب سکندر نے شکست خوردہ پورس سے پوچھا کہ اس کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جائے، تو پورس نے جواب دیا: ”جس طرح ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ سے سلوک کرتا ہے”۔ سکندر اس باوقار جواب سے متاثر ہوا، اس نے نہ صرف پورس کی جان بخشی بلکہ...
    حکومتِ پاکستان نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کی جانب سے معروف کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کے متنازع اور شدید تنقید کا نشانہ بننے والے فیصلے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کھیل سے جنگ تک: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی رقابت کا نیا باب سلمان بٹ وہ کوچ ہیں جنہوں نے پاکستان کے اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو عالمی سطح پر کامیابی دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ ان پر پابندی کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام نے سخت ردِعمل ظاہر کیا، جس کے بعد حکومت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس...
    کراچی:پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے. آئی سی سی کے مطابق اس میچ نے 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی ،اس دوران 1.87 ارب منٹ دیکھے گئے، جس سے یہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔ ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے. پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔
    پاکستان کا 28 رکنی دستہ تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گا۔ بحرین میں 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے گیمز میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان قومی دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری کردہ این او سی وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ 31 اکتوبر تک ہونے والے گیمز میں پاکستان 4 کھیلوں کے 9 ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ قومی دستے میں 2 خواتین سمیت 22 کھلاڑی، ایک خاتون سمیت 4 ٹیم آفیشلز اور 2 سرکاری آفیشلز شامل ہوں گے۔ قومی دستہ پیر کو لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔ 4 ایتھلیٹس میں غلام مرتضیٰ،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیر اعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم شبہاز شریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاہب،...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور اس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سطح پر ملنے والے اعتماد...
    افغان طالبان کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کے لیے پریشان کا سبب بن گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں داخلے کے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگے ، نقصان کے پیش نظر تاجر افغانستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کوبڑا نقصان ہورہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سیکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں جب کہ ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 983 پر پہنچ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 999 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 752 کی نچلی سطح تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔  دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے،...
     پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر معروف ماہر تعلیم و صنعتکار شکیل احمد میر نے HopeToSkills.com کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ یہ ملک کا پہلا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ویژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ تقریب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اے آئی ماہر عرفان ملک اور ڈیٹا سائنٹسٹ ڈاکٹر شیراز نے پلیٹ فارم کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ شکیل احمد میر نے کہا کہ، “HopeToSkills صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک تحریک ہے، جس کا مقصد تعلیم...
    پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70اضلاع میں 65لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ)سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابوں سے 229763مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے...
     افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام آج دوحہ میں مذاکرات کریں گے۔پاکستان کی طرف سے ابھی ان مذاکرات کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔قبل ازیں پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان...
    دنیا کے آلودہ ترین ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ماحولیاتی نگرانی کے ماہرین کے مطابق لاہور میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔اسی طرح بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضائی معیار تشویشناک ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر AQI انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، جس سے سانس سمیت دیگر بیماریاں بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    پشاور: افغان طالبان کی جارحیت اوردہشت گردی پر پاکستانی عوام کا شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار، وزیرستان، باجوڑ، پشاور، سوات اور چترال سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاراچنار کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی کرنی چاہیے، ہاک فوج نے افغانیوں کو بہترین سبق سکھایا اور ان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے بلااشتعال حملوں کے خلاف بھر...
    افغان طالبان کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کے لیے پریشان کا سبب بن گیا،پاکستان میں داخلےکے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگےنقصان کے پیش نظر تاجر افغانستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں ،ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کوبڑا نقصان ہورہا ہے ،پاکستان سےتعلقات بہتر کرکے تجارت بحال کرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے-
     پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 030 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1241 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام آج دوحہ میں مذاکرات کریں گے۔ پاکستان کی طرف سے ابھی ان مذاکرات کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ پاکستان ٹی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ  دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔ آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات جاری کردیں، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باولرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لیے یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ ہنگامی ٹیکس کیلئے سولر پینلز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس کی شرحیں بڑھانے پر غور ابتدائی تخمینوں میں...
    پاکستان ریلوے نے سردیوں کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جو جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا۔نئے ٹائم ٹیبل میں 16 ٹرینوں کے اوقاتِ روانگی میں معمولی تبدیلیاں، معطل سروسز کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ راستوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کردیا ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، یہ تبدیلیاں آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ اہم تبدیلیاں علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی (پہلے 7:00 بجے تھی)۔ عوام ایکسپریس کی روانگی کراچی سے صبح 8:00 بجے مقرر کی گئی ہے (پہلے 7:30 بجے تھی)۔ نارووال پسنجر ٹرین اب 7:25 بجے روانہ...
    تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اورتعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ مسعود پزشکیان نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی بےامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے، خطےکو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نئے سرے سےکشیدگی نے ایران سمیت خطے میں موجود دیگر ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے، مشترکہ جڑوں اور ثقافت والی مسلم قومیں عقیدے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کا سب سے بڑا نقصان اس وقت افغان تاجروں کو ہو رہا ہے۔ سرحد پر پاکستان میں داخلے کے منتظر افغان ٹرکوں پر لدے تازہ پھل اور سبزیاں شدید خراب ہو رہی ہیں، جس کے باعث افغان تاجروں کو نہ صرف مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے بلکہ انہیں اپنا قیمتی مال مقامی مارکیٹوں میں اونے پونے داموں فروخت کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، خاص طور پر ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے کی اطلاعات ہیں، جو افغانستان کے لیے ایک اہم برآمدی جنس سمجھی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا...
    خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اس وقت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے دفتر میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں تھا۔ تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں اس اقدام کو غیر آئینی، قومی وقار کے منافی اور سرکاری آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں اسی تناظر میں ایک...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد دونوں ممالک نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بعض میڈیا ذرائع کو تصدیق کی کہ یہ بات چیت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کی سرحد پر ہونے والی مہلک جھڑپوں اور عارضی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے بعد مذاکرات کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اب گیند افغان طالبان کے کورٹ میں ہے اور اگر وہ 48 گھنٹوں میں پاکستان کے جائز تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں تو اسلام...
    دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں کمی، مگر 31 ممالک کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں کمی آئی ہے، تاہم پاکستانی شہری اب بھی دنیا کے مختلف خطوں میں کئی دلچسپ ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب 103ویں نمبر پر ہے اور اسے یمن کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر یہ ایک نمایاں کمی ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان 96ویں نمبر پر تھا اور 32 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل تھی،...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز(عسکری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز  کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 ء کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے تمام مقررین اور پینلسٹس کا قیمتی خیالات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے آفس سے قومی پرچم ہٹا دیا گیا۔ سہیل آفریدی نے آفس میں پارٹی پرچم لگا دیا ہے۔ قائداعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی اور فوج کے جنازے نہیں پڑھتی۔ دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور خیبر پی کے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے، کیا اگر قومی پالیسیاں آپ کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو وہ وفاق پر حملہ آور ہوں گے،...
    پاک افغان تنازع کے حوالے سے دونوں ممالک میں مذاکرات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آج بھی ہور ہے ہیں اور آئندہ بھی یہ چلتے رہیں گے۔ ایک بات مگر نوٹ کر کے رکھ لیں کہ یہ مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہوسکتے، جب تک معاملہ کے بنیادی محرک اور وجہ ِ تنازع کو دور نہیں کر لیا جاتا۔ وہ وجہ تنازع تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج الہند )ہے۔ جب تک افغان طالبان حکومت ٹی ٹی پی کی سرپرستی، فنڈنگ اور سپورٹ جاری رکھے گی، تب تک چاہے چین، روس ، قطر یا کوئی بھی دوسرا ملک ثالثی کرا لے، کچھ فرق نہیں پڑنے والا۔ اصل وجہ تنازع کو دور کرنے کے بعد ہی پاک افغان...
    سینیئر صحافی اور افغان امور کے ماہر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور وہ اور ٹی ٹی پی ایک ہی ہیں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ شاید ان کو اقتدار مل جائے گا اور پھر اقتدار ملنے کے بعد وہ کس طرح کا رویہ رکھیں گے حالانکہ ہمیں ان کے پہلے دور اقتدار میں ان کے طرز عمل کے کچھ اشارے مل گئے تھے جب انہوں نے ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق...
    سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
    پاکستان پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور دونوں جانب سے ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد عارضی سیز فائر ہو گیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اس جنگ بندی کو دیرپا بنانے اور آئندہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے جلد مذاکراتی عمل شروع کرنا اشد ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ پاکستانی حکام کے مطابق 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے دوران افغانستان نے پاکستان میں دراندازی کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق افغانستان نے چترال ارندو بارڈر سے لے کر بلوچستان تک مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستان کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان میں موجود...
    مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی،افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی افغانستان کیساتھ جائز شرائط پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی، 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں، ہم نے بھائی چاریکے رشتیکو قائم و دائم رکھا ہے، افغان دہشت گرد...
    ریاض احمدچودھری آج کل پاک افغان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ ویسے تو یہ تعلقات کبھی بھی بہترین حالت میں نہیں رہے ۔ اس کی وجہ افغان معاملات میں بھارتی مداخلت اور پشت پناہی ہے۔ اپریل میں اسحاق ڈار کے دور کابل کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان جمی برف تیزی سے پگھلنا شروع ہوئی جس کے بعد مئی میں اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور پاکستان ازبکستان کے درمیان براستہ افغانستان ٹرین چلانے کا اعلان بھی کیا گیا۔لیکن اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں، جو 11 اور 12 اکتوبر کو شدید فوجی کشیدگی کے بعد خراب تر ہو گئے۔ دونوں اطراف نقصان ہوا لیکن زیادہ نْقصان افغانستان کی...
    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا نا انتہائی شرم ناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ میں ٹرمپ کے اِس بیان کہ امریکا نے اسرائیل کی فتح کے لیے بے پناہ اسلحہ دیا ہے نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ امن کا داعی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کی جس شرم ناک انداز میں چاپلوسی کی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔موصوف نے نہ...