2025-09-18@18:05:57 GMT
تلاش کی گنتی: 8214
«کا نام نہیں دیا»:
(نئی خبر)
کراچی: ٹیکسٹائل برآمدات میں مطلوبہ اضافے کا رحجان سامنے نہ آنے، بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے کاروباری حلقوں میں اضطراب کے باعث مقامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب ہے جس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ ستمبر کے اختتام تک بارشوں اور سیلاب بارے صورتحال واضح ہونے کی صورت میں ہی پاکستان میں کاٹن سیکٹر مکمل فعال ہوسکے گا۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان میں کپاس کی فصل اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ پنجاب میں کپاس کی سب سے زیادہ پیداوار کے حامل ضلع بہاولنگر میں کپاس کی فصل 50فیصد تک متاثر ہوچکی ہے اور...
نوشہروفیروز: قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں سات افراد جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت علی احمد جانوری کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع خیرپور کے گاؤں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا۔ علی احمد جانوری کے والد غلام محمد جانوری کی کراچی میں وفات ہو گئی تھی اور وہ اپنے والد کی میت کو گاؤں لے جارہے تھے کہ یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں علی احمد جانوری، اس...
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں ایک بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس میں عوامی شمولیت پاکستان کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کرے گی۔ امین گنڈا پور نے کہا کہ جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا تاکہ حالات اور موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بہترین انتظامات ممکن بنائے جا سکیں،بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق حالیہ بارشوں اور...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے تخلیق کاروں (کریئیٹرز) کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت وہ اب اپنی ہی پوسٹس اور ریلز پر کیے گئے اپنے تبصروں کو پنِ (Pin) کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اے آئی ترجمہ فیچر متعارف کرا دیا اس نئی سہولت سے تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی بات کو نمایاں کرنے کا موقع ملے گا بلکہ بحث و مباحثے کے انداز اور لہجے کو کنٹرول کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ فی الحال عام صارفین صرف دوسرے لوگوں کے تبصرے کو پن کر سکتے ہیں (اگر ان کے پاس یہ فیچر فعال ہے) لیکن اپنا تبصرہ پن کرنے کی سہولت...
راولپنڈی : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی خلا، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجیز کے میدان میں صلاحتیں مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا یومِ شہدا آج ملک بھر کے تمام پی اے ایف بیسز پر عقیدت و احترام سے منایا گیا، دن کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔...
ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز جھنگ (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی...

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
روس نے ایک بڑی طبی پیش رفت کا اعلان کیا ہے کہ اس نے نئی کینسر ویکسین کے ابتدائی(پری کلینیکل) تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس سے اس دوا کی اثر انگیزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘طاس’ کے مطابق یہ اعلان وفاقی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے مشرقی اقتصادی فورم میں کیا۔ کئی برسوں پر محیط تحقیق ورونیکا سکورتسووا کے مطابق یہ تحقیق کئی برسوں پر محیط رہی جن میں آخری 3 سال لازمی پری کلینکل مطالعات کے لیے مخصوص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ویکسین استعمال کے لیے تیار...

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور /ملتان (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے...
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک میں مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کا کٹنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی مائیکروسافٹ نے کیبلز کے کٹنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہو رہا ہے۔ کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرق وسطیٰ سے گزر کر نہیں آتی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی...
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے...
ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج کے دو اہم مقامات—ہریکے اور فیروز پور—پر “انتہائی اونچے درجے” کے سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ پانی کا بہاؤ اب سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ چند گھنٹوں میں یہ سیلابی ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ وزارت آبی وسائل نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا وزارتِ آبی وسائل نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر اونچے درجے...
سنہ 2006 میں خون کے سرطان کے باعث وفات پانے والے 15 سالہ نوجوان کو کیتھولک چرچ کی تاریخ میں ملینیئم کا پہلا سنیٹ (ولی) قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹی کن میں اتوار کو ہونے والی اس تقریب کی قیادت نئے پوپ لیو نے کی جس میں درجنوں ممالک سے آئے ہزاروں نوجوان عبادت گزار شریک ہوئے۔ سینٹ قرار دیے جانے والے کارلو اکوتیس برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے اور اٹلی میں مقیم تھے۔واضح رہے کہ ملینیئل جسے جنریشن ’وائی‘ بھی کہا جاتا ہے سے مراد وہ افراد ہیں جو عموماً سنہ1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے۔...
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی" (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی" کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔ رپورٹس...
ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جہاں علی پور میں سپر بند کے ٹوٹنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ گئے ہیں۔ موضع عظمت پور کے علاقے میں سپر بند ٹوٹنے سے تحصیل علی پور کے وسیع علاقے میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہاولنگر میں سیلاب کی شدت نے 143 دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں اور دیگر ضروریات زندگی کو تباہ کر دیا ہے، جس سے مقامی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دریائے ستلج میں...
ABUJA: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔ شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو...
واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا...
واشنگٹن: امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹ نک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو برداشت نہیں کر پائے گا اور آئندہ ایک یا دو ماہ میں امریکا سے معافی مانگنے پر مجبور ہو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے کہا کہ بھارت جلد ہی مذاکرات کی میز پر آئے گا، معافی مانگے گا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کے مطابق بھارتی حکومت محض دکھاوے کے لیے سخت موقف اختیار کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دباؤ کے آگے زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکتی۔ ہاورڈ لٹ نک نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا کی حمایت...
لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی، یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی...
بیجنگ میں منعقدہ پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی، جہاں دونوں برادر ممالک کے درمیان 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے اسے پاکستان کے زرعی مستقبل کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ کانفرنس کے دوران زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 24 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا۔ ان معاہدوں میں جدید زرعی مشینری کی فراہمی، اعلیٰ معیار کے بیجوں کی تیاری اور اسمارٹ ایگریکلچر کے منصوبے شامل ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پریسیژن ایگریکلچر کے تحت ڈیٹا پر مبنی کھیتی باڑی سے پاکستان میں نہ صرف فی ایکڑ...
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر کے تقریباً 10 لاکھ رہائشیوں کو جنوب کی طرف منتقل ہونے کا حکم دیا ہے اور شہر کو حماس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے وہاں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ کے کئی حصے پہلے ہی ریڈ زون قرار دیے جا چکے ہیں، جہاں شہریوں کو متوقع فوجی کارروائی سے قبل انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین خوراک نے شہر کو قحط زدہ قرار دیا ہے جبکہ امدادی ادارے متواتر خبردار کر رہے ہیں کہ بڑی نقل مکانی انسانی بحران کو مزید سنگین کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سٹی کی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ نریندر مودی نے ایکس پر امریکی صدر کے بیان کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ...
جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان پیپاہ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ تیز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں الٹ گئیں اور متعدد مقامات پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، طوفان کوچی اورواکایاما سے ٹکرا چکا ہے، جبکہ شیزوکا اور دیگر قریبی شہروں میں بھی شدید بارشوں اور آندھی کی اطلاعات ہیں۔ طوفان سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں24 افراد زخمی ہوئے ہیں اور220 سے زائد عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ کئی گاڑیاں سڑکوں پر اُلٹ گئیں۔واکایاما اور ملحقہ علاقوں میںسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے متاثرہ...

کئی گنا بڑےدشمن کاغرورمٹی میں ملایا،فوجی قیادت سفارتی ومعاشی محاذ پر بھی کرداراداکررہی ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ 1965 کے 60 سال بعد اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور مٹی میں ملایا، ملک کے نہ صرف جغرافیائی بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی پاک فوج کی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہلالِ استقلال کی تبدیلی کی رسم ادا کی، اسٹیشن کمانڈر، ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تقریب میں شریک ہوئے، پولیس، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جیسے واقعات قوموں کی زندگی کو جلا بخشتے ہیں، جنگ...
پاکستان بھر میں یومِ دفاع اور معرکۂ حق کی یاد تازہ کرنے کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے اپنے پیغامات میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ دن 6 ستمبر 1965 کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بناتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ اس موقع پر مختلف ستاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قوم کو یاد دلایا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ پاک فوج نے معرکۂ...
یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے سربیا کے نامور کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ الکاراز نے جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے، جو ان کے کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ اب تک دونوں کھلاڑی گرینڈ سلیم ایونٹس میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تین میچز میں الکاراز فاتح رہے ہیں، جب کہ جوکووچ دو بار کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل...
محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن صرف ایک مذہبی یا تہذیبی تقریب نہیں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب کی یاد ہے۔ وہ انقلاب جس نے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی دنیا کو روشنی عطا کی، ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے انسانوں کو مساوات اور عدل کی نعمت بخشی، طبقاتی تقسیم کے شکار معاشرے کو اخوت، بھائی چارے اور ہمدردی کے رشتوں میں جوڑا، اور سب سے بڑھ کر انسان کو انسانیت کا احترام سکھایا۔ یہ ایک تاریخی اور ابدی حقیقت ہے کہ محسن انسانیت، ہادی اعظم حضرت محمد ﷺ کے ظہور قدسی سے عالم نو طلوع ہوا،...

کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟ شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان غیر متوقع گفتگو
بیجنگ میں ایک عسکری پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک غیر متوقع موضوع زیر بحث آیا کہ کیا اعضا کی پیوندکاری کے ذریعے موت کو ہمیشہ کے لیے ٹالا جا سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے مترجم، جو چینی زبان میں بات کر رہے تھے، نے شی جن پنگ کو بتایا کہ ’انسانی اعضا کی بار بار پیوندکاری کے ذریعے انسان عمر کے اثرات کو کم کر سکتا ہے اور ممکن ہے کہ بڑھاپے کو غیر معینہ مدت تک روکا جا سکے۔...

ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل
ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے ردعمل دیا ہے۔ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔مریم ریاض کا بیان شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن خود کہہ رہی ہیں کہ...
قصور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔ قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی سب سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے، پچھلی حکومت میں بھی جب سیلاب آیا تھا اس وقت امداد کی گئی...
بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہر سال ستمبر کا مہینہ ایک منفرد قسم کی توانائی اور امید سے بھر جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں ہونے والا جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس (UNGA 80) اس لحاظ سے اور بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط ہونے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ صرف ایک اجلاس نہیں، بلکہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن، موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ اور مستقبل کے مشترکہ وژن کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔ UNGA 80: تاریخ، مقام اور بنیادی ڈھانچا UNGA 80 کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 15 سے 19 ستمبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کا مرکزی تقریب، یعنی جنرل ڈیبیٹ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ واقعے کے بعد موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل...
دریائے ستلج میں جاری اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پنجاب کے ضلع بہاولنگرمیں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ کمال چوک کے قریب سیم نالہ بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں بستی بہاون شاہ، آبادی قادری مل، قمر دین بودلہ اور دیگر علاقے سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئے۔ پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ضلع بہاولنگر کو ملک بھر سے ملانے والی مین شاہراہ زیرآب آنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ سے بھارت کی جانب سے آنے والے نئے سیلابی ریلے نے ہیڈ سلیمانکی پہنچنا شروع کر دیا ہے، جہاں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 42...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں آزاد قومی ٹیکنوکریٹ انتظامیہ کے قیام پر تیار ہے۔ یہ فیصلہ 18 اگست کو ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے جواب میں کیا گیا، اور اب تنظیم اسرائیل کے باضابطہ ردعمل کی منتظر ہے۔ ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایک جامع معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ اس منصوبے کا دائرہ صرف قیدیوں کی رہائی تک محدود نہیں بلکہ اس میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، قابض افواج کا...
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔ فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن...
لاہور: پنجاب میں رینگنے والے جانوروں اور پانی و خشکی دونوں میں زندہ رہنے والے جانوروں (ایمفیبینز) کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب اگلے مرحلے میں صوبے بھر میں نباتات کا جامع سروے شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہورکے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب وائلڈلائف رینجرز، محکمہ جنگلات کے افسران، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این) کے ماہرین اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس میں بوٹینیکل سینسز کے طریقہ کار، مدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو "پنجاب وائلڈ لائف سروے اسکیم" کا حصہ ہے، جس کا فیصلہ...
عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے آخری دنوں تک انتہائی جانفشانی سے کام کرتے رہے۔ ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کے جنازے کی تقریب آئندہ ہفتے میلان میں عوامی سطح پر خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی جائے گی جس کے بعد تدفین کی جائے گی۔ گورجیو آرمانی کون تھے؟ گورجیو آرمانی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 اراکینِ قومی اسمبلی نے تاحال پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ منگل کو پارٹی سے وابستہ تمام اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 ارکان نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پارلیمانی ذرائع کے مطابق 26 اراکین نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور بدستور پارلیمانی کارروائیوں اور کمیٹی اجلاسوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی...
بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ انسانیت کے...
شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
سی ٹی اسکین میں ایکس ریز استعمال ہوتی ہیں اور اس سے جسم میں آئیونائزنگ ریڈی ایشن داخل ہوتی ہے۔ یہ ریڈی ایشن ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور لمبے عرصے میں کینسر کے امکانات کو کچھ حد تک بڑھا سکتی ہے۔ تاہم چند اہم نکات یاد رکھنا ضروری ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ایک عام سی ٹی اسکین میں ریڈی ایشن کی مقدار عام ایکس رے کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے، لیکن یہ مقدار اتنی زیادہ نہیں کہ فوراً کینسر پیدا کر دے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک سی ٹی اسکین سے کینسر کا خطرہ بہت معمولی حد تک بڑھتا ہے، خاص طور پر اگر زندگی میں بار بار اسکین نہ کرایا جائے۔ بچے اور...
لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچے جنگی حالات کی وجہ سے زخمی ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ بچے مستقل معذوری کا شکار ہو گئے۔ کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے احکامات نابینا اور بہرے افراد کے لیے قابلِ رسائی نہیں تھے۔ رفح کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بہری ماں اپنے بچوں سمیت ہلاک ہو گئی کیونکہ وہ انخلا کی ہدایات سن...
لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں...
ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جو تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے دوران کشتیوں کے حادثات عام ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنا، کشتیوں کی خستہ حالی اور لائف...
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں جدید ترین جنگی ڈرونز اور بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ ڈرونز غیر معمولی صلاحیتوں اور نئے ڈیزائن کے حامل ہیں جنہیں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ائیر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑان بھرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔ یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملوں، خودکار آپریشنز اور فضائی جنگ میں نئے تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ونگ مین ڈرونز پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...

دریائے چناب و ستلج میں بلند ترین سیلاب، 41 اموات اور لاکھوں متاثر،حکومت کا بڑے ریلیف آپریشن کا دعویٰ
مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب نے پنجاب کے کئی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون اب تک کم از کم 41 افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھیت، مویشی اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد مزید خطرہ بڑھ گیا ہے، اور ریلیف ادارے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی بلند ترین سطح فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن...
لاہور: دریائے ستلج، چناب اور راوی میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیلابی ریلوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور تیزی لا کر متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق، پنجاب پولیس اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 43 ہزار 605 شہریوں کا کامیاب انخلا یقینی بنا چکی ہے۔ ان میں 1 لاکھ 34 ہزار 395 مرد، 1 لاکھ 1,893 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 317 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ 66 ہزار 794 مال...
کوئٹہ سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 14 افراد شہید، سابق ایم پی اے سمیت 33افراد شدید زخمی ہو گئے، تاہم سیاسی قائدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسری جانب بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ چھ جوان شہید ہوگئے۔ بلاشبہ بھارت اپنی دہشت گرد پراکسیز فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ذریعے خطے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن کا داعی اور علمبردار ہے لیکن بھارت سرکار پاکستان کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ مودی سرکار...
MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
بھارت کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ یمنا دریا دہلی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگا ہے، تقریباً 10 ہزار افراد کو نشیبی علاقوں سے نکال کر عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران اترکھنڈ اور اترپردیش میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ متعدد...
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں توسیع کے لیے ان سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2027 تک اپنے منصب پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں، قانون میں ترمیم ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے انہوں ںے کہاکہ نئے صوبوں کی بات ہم...
برطانوی حکومت نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے، ایسے تمام افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے۔ ویزہ ختم، اب برطانیہ میں قیام ممکن نہیں برطانوی ہوم آفس نے ہزاروں غیر ملکی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے ہیں، جن میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے، تو ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کو 14,800 سے زائد...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے...
پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی کپ کھیلنے کے دوران ملائیشیا کے ہوٹل کے بلز ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈ ریشن کے صدر کے انتخاب، مالی بے ضابطگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری پر کام کر رہی جس پر یہ حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں...

دہشتگرد ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن وہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب سیاسی و حکومتی تسلسل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو آئندہ پانچ سے دس سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اُنہیں اس حوالے سے پہلے سے کوئی شک نہیں تھا، تاہم کچھ حلقے اس معاملے پر شکوک و شبہات کا شکار تھے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق مری میں ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطح کی مشاورت شامل تھی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ہوگا، وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ہوگا۔ نئے ڈیمز اور پانی کے مسائل پر گفتگو ایک...
انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
ایشیا کپ 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ماہ میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھیں۔ ایشیا کپ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث دو طرفہ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ان پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟ اس بار کے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ابتدائی مرحلے میں کم از کم...

بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری
بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارت کی جناب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی کے بہا ومیں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا۔دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5ستمبر تک دریاوں کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے رہنماؤں پر امریکا کے خلاف سازش کا الزام عائد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس کے سربراہان پر الزام لگایا کہ وہ بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’جب آپ امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، تو میری طرف سے ولادی میر پیوٹن اور کم جونگ ان کو بہت بہت سلام کہہ دینا۔‘ یہ پریڈ بدھ کو بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے...
ڈریم 11 کے گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھارت کا آئندہ ایشیا کپ کسی لیڈ اسپانسر کے بغیر کھیلنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے نیشنل ٹیموں کی مرکزی اسپانسر شپ کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کے لیے بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی ہے جبکہ ایشیا کپ نو ستمبر کو شروع ہو کر 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریئل کرنسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بی سی سی آئی نے ڈریم 11 سے معاہدہ ختم کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...

کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر صحت کا انکشاف
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مری میں ن لیگی قیادت کےاہم اجلاس میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تسلسل 5 برس کیلئے ہوگا یا 10 سال کیلئے، جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے...
کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے سامنے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق دوسری جانب محکمہ صحت...
اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے غزہ پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیکر ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسرائیل کے ریزرو فوجیوں نے غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کو سیکڑوں اسرائیلی ریزرو فوجیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں غزہ سٹی پر قبضے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا تو وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوں گے۔ ریزرو فوجیوں نے تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیتن یاہو کی غیرقانونی جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 365 سے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔ حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔ سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔ یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہوانی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے سول اسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، 15 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے متاثرین پر اب تک 6 بڑے آپریشن بھی کیے...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کرکٹ کے لیے مزید خصوصی آفرز متعارف کرا دی گئی ہیں۔ ایونٹ کے منتظمین کے مطابق تین مختلف پیکجز تیار کیے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس کے ذریعے شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور سب سے اہم پاکستان بمقابلہ بھارت کا میچ دیکھ سکیں گے۔ دوسرا پیکج 525 درہم کا ہے جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچ شامل ہیں۔ DP World Asia Cup 2025 – Exciting match ticket packages are available NOW!Details ???????? pic.twitter.com/pXSWvMApDq — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 2, 2025...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور شمالی کوریا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے بیجنگ میں چینی صدر کے جاپان کے خلاف دوسری جنگِ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر ہونے والی شاندار فوجی پریڈ کے ردعمل میں کہا کہ چینی صدر کو بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔ صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو بھی دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ چینی صدر، روسی صدر...
سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...