2025-09-18@21:18:47 GMT
تلاش کی گنتی: 3281

«کامیابی کی امید نہیں»:

(نئی خبر)
    پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
    پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ پاکستان نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں اور حق کی راہ میں ثابت قدمی سے ہی پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک قوم ’لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ‘ کے پرچم تلے متحد ہے، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ صدر نے حالیہ آزمائشوں کے پس منظر میں مسلح افواج اور عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ثابت قدمی نہ صرف عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ ایک مؤثر خارجہ پالیسی کا بھی عکس ہے، جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر وسیع حمایت...
    وفاقی دارالحکومت کے جناح سپورٹس گراؤنڈ میں 78ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت کے جناح سپورٹس گراؤنڈ میں 78ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آج یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جرات، نظم اور حکمت بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کا باعث بنی ہے۔صدر مملکت نے پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا اور اہل وطن کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج ہم قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معرکہ حق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وزیر اعظم کی تمام سیاسی جماعتوں کومیثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت، پاکستان میں سب کو احتجاج کا حق ہے، جلاؤ گھیراؤ کا نہیں، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی کی تقریب جاری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہاز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ پاکستان کی جنگی صلاحیت کو مزدی مضبوط کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں تمام سیاسی جماعتوں کو ’میثاق استحکام پاکستان‘ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں سب کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر کسی کو بغاوت، جلاؤ گھیراؤ یا توہین کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنقید کا حق سب کو ہے لیکن توہین کی کوئی گنجائش نہیں، اور حکومت پاکستان کو باوقار فلاحی ریاست بنانے اور روشن مستقبل کی طرف لے جانے کے عزم پر کاربند ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو سلام بھی پیش کیا اور کہاکہ 14 اگست کی آزادی صرف ایک...
    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے...
    چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور یہ کامیابی دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ سی پیک سے متعلق سکیورٹی کے چیلنجز بھی حل ہو جائیں گے اور اس منصوبے کے فوائد پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی کے میدان میں گہرا تعاون کر رہے ہیں۔ ترقی کی راہ میں جو بھی مشکلات ہیں، انہیں باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی ترقی کی جھلکیاں جیانگ زائی ڈونگ نے سی پیک کے...
    ویب ڈیسک : چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے، کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ان چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، امید ہے وقت کیساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشتگردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، ترقی کی راہ میں مسائل ترقی کی رفتار تیز کرنے سے ختم کیے جا سکتے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے، ہم 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے،...
    بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر رووین آزار نے کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی وڈرا کو اسرائیل کیخلاف فلسطین میں نسل کشی کا الزام عائد کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا میں ان کی تنقیدی پوسٹ پر کانگریس کے پاون کھیڑا اورگوروگوگوئی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کے رویے کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جو چاہوں وہ پہنوں گی‘، پریانکا گاندھی کا فلسطینی بیگ لینے پر مخالفین کو جواب پاون کھیڑا نے ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ کسی ملک کا سفیر برسرِاقتداررکنِ پارلیمنٹ پراس اندازمیں تنقید کرے، یہ ’ناقابلِ برداشت اورغیرمعمولی‘ ہے، انہوں نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریانکا گاندھی کو ’عوامی طور پر دھمکانے‘ کی اس کوشش کو...
    خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔ سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔ سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔ تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
    سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے 1990 میں پیش آنے والے نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے تجزیہ کار انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کا سبب بنا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق شاہ اور یاسین ملک کے...
    5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
    امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پرمشترکہ فوجی مشقوں سے قبل، شمالی کوریا نے اپنی جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے توپ خانے کی مشقیں کی ہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مشقیں کورین پیپلز آرمی کے جنرل اسٹاف کے جنگ لڑنے کی صلاحیت اور پوری فوج کی جنگی تیاری کو کامل بنانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مفاہمت کی کوششیں مسترد کر دیں سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق شرکا نے اپنے اہداف تباہ کرتے ہوئے ’تیز نقل وحرکت اوراچانک کارروائیوں‘ پرمہارت حاصل کی اورٹیکٹیکل توپ خانے کی ذیلی یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلوں کے ذریعے توپ خانے کے ہتھیاروں کے نظام کی کارکردگی کو...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے امریکی سرزمین پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی دعوت حاصل کرکے ایک ’ذاتی فتح‘ حاصل کی ہے، اور یہ ملاقات ماسکو پر نئی پابندیوں میں مزید تاخیر کا باعث بنے گی۔ صدر زیلنسکی نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونباس سے فوجیں واپس بلانے کے امکان کو امن معاہدے کا حصہ بنانے سے بھی انکار کر دیا، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور صدر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے زمین کے تبادلے پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سربراہی اجلاس جمعہ کو الاسکا میں ہونے والا ہے، جو 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی اور روسی...
    کوئٹہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور بینرز آویزاں ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کوئٹہ کی فضا میں حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانے گونج رہے ہیں جو جشن کے ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت معرکہ حق کی شکست کے بعد پوری دنیا اور اپنے عوام کے سامنے ذلیل و رسوا ہو رہا ہے جو کہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ۔مودی کے جھوٹے بیانیہ پر بھارت کے عوام بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے ۔عالمی میڈیا نے بھی مودی کی ڈرامے بازی کا پول کھول دیا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے آگیا ہے ۔مودی کسی کا یار نہیں ہے، صرف اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عوام کو بے وقوف بنا کر پاکستان سے جنگ کی فضا پیدا کر کے الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔ مودی کی گندی سیاست پاکستان دشمنی پر مبنی ہے ۔آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین...
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے، حکومت کی توجہ عوامی خدمت پر ہے، مخالفین کی توجہ جھوٹ پھیلانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کرفیو کی افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، صوبے میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے، کرفیو کی کوئی صورتحال نہیں، کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈہ ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی...
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اور اب تک 60 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ شرمناک ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہو...
      بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مظالم پر عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم کے مترادف ہے۔ پریانکا گاندھی نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا...
    سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 91 ہزار 300 سے زیادہ افراد اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں، جبکہ اندراج 16 اگست تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع ہو رہی ہیں، تاہم دستیاب سیٹیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کا اندراج فوری طور پر روک دیا جائے گا۔ سرکاری حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج پیکیج دونوں دستیاب ہیں، درخواست کے ساتھ پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرانا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے،اطلاعات کی بنیاد پر ملک میں روزانہ 190 سے زائد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے نکتہ اعتراض پر نے کہا کہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوں کیونکہ میرا سگا بھائی ریحان زیب دہشت گردی کا نشانہ بنا، آپریشن اور بدامنی کا سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوتا ہے، اس مسئلہ کاحل آپریشن نہیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے سابق ممبر کا کہنا تھا کہ 25 کتابوں پر حکومتی پابندی غیر جمہوری عمل ہے جس سے بھارت کو کچھ ہاتھ نہیں آئیگا اور وہ اس عمل سے کوئی بھی چیز حاصل نہیں کرسکتا ہے، بی جے پی کے ذریعے انجام دی جانیوالی نفرت کی سیاست بھارتی سیکیولرازم اور جمہوریت کیلئے شدید خطرہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںمودی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کے خاتمے کو 6 سال گزر چکے ہیں۔ 5 اگست 2019ء کے بعد وادی کشمیر کے سیاسی، دینی و سماجی رہنماؤں کو شدید ترین عتاب کا نشانہ بنایا گیا۔ 6 برسوں میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بھاکڑا ڈیم 61 ،پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاوں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے جبکہ دریائے ستلج...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر فتنہ الخوارج نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان سرکاری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر میں بھی 350 سے زیادہ...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، دشمن اب بھی کوئی مس ایڈونچر کر سکتا ہے لیکن اب کی بار پہلے سے زیادہ ذلت اٹھانا پڑےگی۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور اب 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو یاد آیا ہے کہ انہوں نے بھی پاکستان کے طیارے گرائے تھے، جو بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ پاکستان نے بھارت...
     سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، بہتر ہوتے معاشی اشاریے، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری شفافیت کا ثبوت ہیں۔   شہباز شریف نے ملکی معیشت کے بارے میں حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا کہ ملکی معاشی سمت کا یہ اسکور 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے،  گیلپ سروے کے نتائج ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے سے سسٹم میں شفافیت آئی، تاجر...
    عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے! ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج...
    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190ملین پاونڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالتی...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
    مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی جہاں ایک طرف صنعتوں اور تخلیقی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے، وہیں اس کے منفی اور خطرناک پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے اس بحث کو مزید شدید کر دیا ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کس حد تک جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کے تحت چلنے والے اے آئی ٹول Grok Image پر الزام ہے کہ اس نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی فحش نوعیت کی ڈیپ فیک ویڈیوز خود سے تیار کی ہیں۔ قانونی ماہر پروفیسر کلیئر مک گلین کا کہنا ہے کہ یہ محض تکنیکی غلطی...
    برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ اس منصوبے کے جواب میں کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی میں اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا ہے. جرمن نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس تنازعہ کے لیے ہتھیار نہیں پہنچا سکتے جو اب صرف فوجی ذرائع تک رہ گیا رہا ہے ہم سفارتی طور پر مدد کرنا چاہتے ہیں اور ایسا کر رہے ہیں غزہ میں بڑھتا ہوا انسانی بحران اور انکلیو پر فوجی کنٹرول میں اضافہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں نے جرمنی کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے جو تاریخی...
    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
    اسلام آباد  (آئی  این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنیٰ کے خاتمے پر زور دیا، غزہ کی حالیہ صورتحال پر بھی پاکستان اور ترکیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی بحران کے حل کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات...
    وزیر اطلاعات سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر پر 9 مئی جیسے احتجاج کی کال دی، بانی چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ بے چینی پھیلائیں، عوام اب بانی کیلئے ملک کے خلاف چلنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی کی 9 مئی کے بعد دوبارہ کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان فیس سیونگ کی کوشش ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، بھارتی حکومت اور بھارتی فوج جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہی ہے، بدترین...
    پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت...
    سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔ ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس...
    ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں ، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔لاہور میں سرکاری سطح پر...
     (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔  ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔   انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  علی امین نے...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسمارٹ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) کے اجرا کا سادہ اور آسان طریقہ کار جاری کر دیا ہے، تاکہ بیرونِ ملک پاکستانی اور ان کے اہل خانہ گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل کر سکیں۔ پی او سی کارڈ کس کے لیے ہے؟ پی او سی کارڈ ان افراد کو جاری کیا جاتا ہے جو: پاکستانی شہریت چھوڑ کر کسی دوسرے ملک کے شہری بن چکے ہیں۔ ایسے غیر ملکی شہری جن کے والدین یا دادا، دادی، نانا، نانی پاکستانی شہری ہیں یا تھے۔ ایسے افراد جو کسی پاکستانی یا سابق پاکستانی شہری سے شادی شدہ ہیں۔ قریبی رشتہ دار جیسے بہن، بھائی، چچا، ماموں، خالہ، پھوپھو وغیرہ پاکستانی شہری ہوں...
    چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
    لیورپول کے مشہور فارورڈ محمد صلاح نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا پر تنقید کی ہے کہ اس نے فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید المعروف “فلسطینی پیلے” کی یاد میں جاری بیان میں ان کی موت کے حالات کا ذکر نہیں کیا۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید گزشتہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اس وقت اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے جب وہ انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے درمیان موجود تھے۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں العبید کو ’ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی قراردیا جس نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو 27 تا 30 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں ہونے والے نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) فورم میں شرکت کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دستخط شدہ دعوت نامہ پیش کیا۔ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ...
    نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) کیوبا کے ایک سابق معالج یودرمس دیاز ہرناننڈیز اب سیاہ فوجی مکھیوں (black soldier flies) کی افزائش کر کے اتنی آمدن حاصل کر رہے ہیں، جتنی وہ اپنے بیس سالہ طبی کیریئر میں کبھی حاصل نہ کر سکے۔ ہوانا کے نواح میں واقع ایک سادہ سی ورکشاپ میں دیاز ہرنانڈیز ان مکھیوں کو 'انکیوبیٹ‘ یعنی ان کی افزائش کرتے ہیں۔ اس ملک پر عائد امریکی اور مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہرنانڈیز ان مکھیوں کی افزائش کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اوزار خود تیار کرتے ہیں، جو مختلف مقامی ذرائع سے حاصل شدہ پرزوں سے بنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران فرانس، نیدرلینڈز، برطانیہ اور دیگر...
      اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے اتنے ہی ناقابلِ یقین ہیں جتنے غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان نے فوری بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز دیں اور آزاد مبصرین نے بھارتی نقصانات کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے پاکستان نے تباہ کیے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی حملوں میں نشانہ...
    شیورلے کیمرو زیڈایل ون ملک میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار بن گئی ہے، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود کیمرو زیڈایل ون گاڑیوں کی مجموعی چوری کی شرح دیگر تمام گاڑیوں کے مقابلے میں 39 گنا زیادہ ہے۔ امریکی ہائی وے لاس ڈیٹا انسٹیٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معمولی ماڈل کیمرو بھی چوروں کا نشانہ بن رہی ہے، جس کی چوری کی شرح اوسط گاڑیوں کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ ہے، انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کیمرو کو چوری کا نشانہ بنانا ایک نیا رجحان ہے کیونکہ ماضی میں یہ گاڑی اس فہرست میں نمایاں نہیں ہوتی تھی۔ 2025 کی دو تازہ رپورٹس میں کیمرو زیڈایلون 2 ڈور، کیمرو 2 ڈور...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں ۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3  سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کیلئے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔(جاری ہے) ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3 سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔
    انسٹاگرام نے اب صارفین کے لیے ری پوسٹنگ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے وہ پبلک اکاؤنٹس کے ریلز اور فیڈ پوسٹس کو اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اصل تخلیق کار کو مکمل کریڈٹ دیتا ہے اور صارفین کے لیے مواد کو دوبارہ شئیر کرنا آسان بناتا ہے۔ ری پوسٹنگ فیچر کیا ہے؟ اب تک انسٹاگرام صارفین دوسرے صارفین کی پوسٹس کو صرف اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے شیئر کر سکتے تھے، لیکن نئی ری پوسٹنگ آپشن سے آپ کسی بھی پبلک ریِل یا فیڈ پوسٹ کو اپنے فالوورز کے مین فیڈ پر ری شیئر کر سکتے ہیں جیسے وہ آپ کی اپنی پوسٹ ہو۔ یہ ری پوسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3  سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔ شیر افضل مروت...
    کرکٹ کی دنیا میں آج کل کئی فرینچائز لیگز چل رہی ہیں، جن میں انڈین پریمیئر لیگ (IPL)، پاکستان سپر لیگ (PSL)، جنوبی افریقہ کی SA20، آسٹریلیا کی بگ باش لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ (CPL)، متحدہ عرب امارات کی ILT20 اور انوکھی فارمیٹ والی دی ہنڈرڈ شامل ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ان میں سے کون سی لیگ سب سے بہتر ہے؟ بی بی سی اسپورٹ نے کرک وِز کی مدد سے مختلف میٹرکس کا جائزہ لے کر اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ موازنہ کرنے کے لیے چھکوں کی اوسط، ڈاٹ بالز کی شرح، ہوم ایڈوانٹیج، وکٹ لینے والے بولرز کی قسم، اور آخری اوور یا آخری بال تک میچز کی تعداد جیسے عوامل...
    سائبیریا کے سایانو-شوشینسکی نیشنل ریزرو (Sayano-Shushenski Nature Reserve) میں نصب وائلڈ لائف کیمروں نے ایک نایاب اور حیران کن لمحہ قید کیا جب برفانی چیتوں (Snow Leopards) نے بلند، خوفناک حد تک گرج دار آوازوں کے ذریعے ملاپ (mating) کے سیزن کا اعلان کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ خفیہ مزاج رکھنے والے خوبصورت جانور، جو عام طور پر خاموش رہتے ہیں، بلند آوازوں میں گرج کر ایک دوسرے کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان آوازوں کو سن کر دیکھنے والے بھی چونک گئے۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق ماہرینِ حیوانات کے مطابق، برفانی چیتے عام طور پر انسانوں کی نظروں سے دور رہتے ہیں، اور اس...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔ نجی ٹی سے گفتگو رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پر بھی ہلکی پھلکی بات ہو جاتی ہے، آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صورت حال میں نہیں آئیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ بانی پی...
    لیببو گُڑیا کے بڑھتے جنون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاپونتے میں ایک چھوٹی ری سیل شاپ میں بڑی چوری کو جنم دیا، جہاں چور تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا سامان چرا کر لے گئے، جس میں تمام لیببو گُڑیا شامل تھیں۔ یہ گُڑیا، جو بڑی آنکھوں والی خوبصورت مگر عجیب و غریب شکل کی پلس ٹوائز ہیں، ٹک ٹاک پر بے حد مقبول ہو چکی ہیں اور عام کھلونوں کے مقابلے میں کافی مہنگی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی ڈراؤنی گڑیا گرفتار ای بی سی نیوز کے مطابق شاپ کی شریک مالک کے مطابق دکان صرف دو ماہ سے کام کر رہی تھی جب بدھ کی صبح چوروں نے اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) سمندر تک براہ راست رسائی سے محروم ممالک (ایل ایل ڈی سی) کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک نئے ماحولیاتی مذاکراتی اتحاد کے قیام پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ترکمانستان کے شہر آوازا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جاری خشکی سے گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) کے تیسرے روز کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تحت یہ اتحاد عالمی سطح پر موسمیاتی بات چیت میں ان ممالک کی آواز بنے گا جہاں انہیں درپیش مسائل کو طویل عرصہ سے مناسب توجہ نہیں مل رہی۔ Tweet URL اگرچہ یہ...
    بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کرکے مودی کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ٹیرف کا معاملہ طے نہیں پاتا، بھارت کے ساتھ کسی تجارتی ڈیل پر پیش رفت نہیں ہو سکتی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی محصولات(ٹیرف)عائد کیے ہیں، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف کی...
    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے کیونکہ قومی اسمبلی کے متعدد ارکان نے ان کی دوبارہ شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔ پارٹی اجلاس کے دوران کئی اراکین نے رائے دی کہ شیر افضل مروت کو دوبارہ تحریک انصاف میں شامل کیا جائے اور اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان کو باضابطہ سفارش پیش کی جائے۔ بیرسٹر گوہر علی، شہریار آفریدی، اسد قیصر، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر رہنماؤں نے ان کی واپسی کی بھرپور حمایت کی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ مروت کی واپسی سے قبل اُنہیں پارٹی کے خلاف تنقیدی بیانات سے روکنے اور مثبت ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم کچھ ارکان نے تحفظات کا...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )باجوڑ میں خارجیوں کا جھوٹ بے نقاب، سیکیورٹی حکام کی جانب سے قبائل کے سامنے کونسے3 نکات رکھے گئے ،زمینی حقائق سامنے آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم زمینی حقائق کچھ مختلف ہیں۔ مطابق خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے3 نکات رکھے ہیں۔ موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی ، اہلکار کی بچے کے سرمیں جوتیاں مارنے کی ویڈیو وائرل  3 نکات درج ذیل ہیں:...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کسی افسر کا مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کا مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن کی تبادلے کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔ احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کی تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں  ہوئی، جہاں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے موقف دیا کہ محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقررہ وقت سے قبل تبادلے کے لیے جائز وجوہات کا ہونا ضروری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر اس وقت تنازعات کا مرکز بن گئے جب ایک صحافی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک سرکاری اہلکار کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ تاہم خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں صحافی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘جعلی خبر’ قرار دیا۔ بیوروکریسی اور دوسری اشرافیہ کی پرتگال میں پناہ گاہیں مہیا کرنے میں سب سے بڑا کردار ایک ورک صاحب کر رہے ھیں۔ https://t.co/mDDqywAg7t — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع دراصل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سانگھرا کی حالیہ...
    نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، اِن تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیوروکریٹس کے غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور کرپشن پر چشم کشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، پوری قوم میں طویل مدت سے نوکر شاہی کے بارے میں یہی تاثر گہرا ہے، لیکن وفاقی حکومت کے ذمہ دار...
    قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی ایک آسامی پر 142 امیدوار فیز ون امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عائشہ صدیقہ، طاہرہ صادق، آمنہ سعید، ثمرا یار، زنیرہ فاروق شامل ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی ایک آسامی پر 38 امیدوار فیز ون میں کامیاب ہوئے  جن میں عطقیٰ عبدالرزاق، حبیب الرحمن، محمد افتخار، آصف علی، سلطان احمد شامل ہیں۔سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سوشل نیڈ آفیسر لاہور کی دو آسامیوں پر 2 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں فرقان احمداور محمد مجاہد شامل ہیں۔سوشل...
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک نئی تصویر منظرِ عام پر آئی جس میں وہ لندن میں شاش کرن نامی شخص کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ اس شخص کی شناخت سوشل میڈیا پر واضح نہیں ہو سکی، لیکن مداحوں کی تمام تر توجہ ویرات کوہلی کی سفید داڑھی پر مرکوز ہو گئی۔ ان کی ظاہری تبدیلی اتنی نمایاں ہے کہ کچھ لوگ انہیں پہچان بھی نہ سکے۔ 36 سالہ کوہلی اب 37 کے قریب ہیں، اور ان کی عمر اور داڑھی میں چمکتی سفیدی نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ Shash Kiran with King Kohli ???? ???? pic.twitter.com/MW1kNJQyqu — Johns. (@CricCrazyJohns) August 8, 2025 یہ تصویر اس وقت سامنے آئی ہے جب کوہلی کو آخری بار...
    میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
    آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ یوم آزادی پر آتش بازی، ہوائی فائرنگ یا ون ویلنگ کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور 13 و 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دی گئی، ٹریفک ڈویژن کی جانب سے اہم تقریبات کے...
    سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن — فائل فوٹو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرپا، جامع اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔پاکستان اور آسیان کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری 3 دہائیوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آسیان ریجنل فورم میں شمولیت خطے میں امن کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔ 2023 میں دو طرفہ تجارت7.47 بلین ڈالر سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اوراس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کے جبری مذہب تبدیل کروانے اور پسند کی شادی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینش کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام قبول کرنے والی بینش عدالت میں پیش ہوگئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا دبائو کے تحت زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہی آپ نے اپنی پسند...
    کراچی: وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، سابق کپتان نے انھیں نمبر 3 پر بیٹنگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کو سینیئر بیٹر کی ضرورت پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 میچ میں حصہ لیا تھا، اس کے بعد کمتر اسٹرائیک ریٹ کو جواز قرار دیتے ہوئے انھیں باہر کر دیا گیا، اب فخر زمان کی انجری پر سینیئر بیٹر کی واپسی کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی یہی چاہتے ہیں۔...
    وادی کشمیر میں لکڑی سے تراشی گئی مصنوعات یہاں کے ہنر اور روایتی فن کا ایک اہم حصہ ہیں، جن میں گھریلو استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ سجاوٹی سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس قدیم صنعت کو زندہ رکھنے کے لیے وادی نیلم کے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ کشمیر کی لکڑی کی دستکاری سے بنی اشیا نہ صرف مقامی طور پر استعمال ہوتی ہیں بلکہ دنیا بھر میں بھیجی جاتی ہیں اور یہ آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیں۔ مزید جانیے راجا ابریز کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    تجزیہ: فیصل ادریس بٹ  پاکستان میں سول و ملٹری اشتراک سے سمارٹ ڈپلومیسی کے آغاز نے یقینی طور پر تاریخی اعتبار سے سفارتکاری کے نئے و سنہری باب رقم کردیئے ہیں۔ وطن عزیز کو دنیا بھر میں پروقار اور ممتاز حیثیت ،مرتبہ و مقام دلوانے کیلئے قوم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مقروض رہے گی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بہترین اور بروقت استعمال سے جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے علاوہ بیانئے کی جنگ میں کامیابی دلوائی بلکہ سفارتی و معاشی میدان میں بھی سرخرو کر دیا ہے اور آج پاکستان دنیا کی دو سپر پاورز امریکہ اور چین جو ایک دوسرے کے حریف ہیں، ان دونوں کیساتھ متوازن اور پروقار انداز میں گرمجوشی کیساتھ دفاعی و...
    لاہور (نیوز رپورٹر) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔ وزیر اعلیٰ  مریم نواز  نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام ’’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔ مریم نواز نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔  ایس آر ٹی کے ٹیسٹ ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی کی رننگ چیک کی۔ رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایس آر ٹی ٹرام میں سفر کرتے دیکھ کر خوشی...
    میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد لوکیشن شیئرنگ کے میدان میں اسنیپ چیٹ کے مقبول فیچر ’اسنیپ میپ‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرنے، دوستوں کی لوکیشن دیکھنے اور مقام سے منسلک مواد جیسے ریسٹورنٹس یا میوزک فیسٹیولز دریافت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ فیچر ڈفالٹ طور پر بند ہوگا اور صرف اُس وقت اپڈیٹ ہوگا جب ایپ کھولی جائے گی، یعنی اسے ریئل ٹائم میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسٹاگرام اور واٹس ایپ مارک زکربرگ کی ملکیت نہیں رہیں گے؟ فیصلہ عدالت کرے گی اس فیچر کے تحت...
    شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ...
    امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند پر توانائی کے مستقل ذرائع کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اس نے سنہ 2030 تک چاند پر ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کے منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔ یہ قدم چاند پر انسانوں کے مستقل قیام کی امریکی خواہشات کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش کا مشن ناکام، ناسا کا لونا ٹریل بلیزر منصوبہ ختم بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور روس بھی چاند پر اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناسا کے قائم مقام سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ یہ ممالک مستقبل میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں جب روکا جائے گا تو ہم اڈیالہ کیسے پہنچیں گے؟ وی نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب اپنے اضلاع میں تھے۔ بہت آسان تھا کہ ہم اپنے ضلعوں میں احتجاج کی قیادت کرتے، وہاں تقاریر کرتے۔  لیکن تمام تر مقدمات کے باوجود ہم اسلام آباد آئے حالانکہ یہاں دفعہ 144 لگی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی پالیسی کی وجہ سے اسلام آباد آئے، یہاں میاں محمد اظہر کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی، اس کے بعد ہمیں کہا گیا کہ 5 اگست کو کے پی ہاؤس سے سارے ارکان...
    پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی بیوروکریسی کے بارے میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ محمد آصف نے الزام عائد کیا کہ ’بزدار کا قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر 4 ارب روپے صرف سلامی وصول کر چکا، وہ بیوروکریٹ آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر اچانک نمودار ہو کر نہ صرف میڈیا کو حیران کر دیا بلکہ ایٹمی میزائل نصب کرنے کا مذاق بھی کیا۔ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ ٹرمپ، جو اپنی سیکیورٹی ٹیم اور اسنائپرز کے حصار میں تھے، پریس روم کی چھت پر تقریباً 20 منٹ تک چہل قدمی کرتے رہے۔ جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ چھت پر کیوں ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ "بس تھوڑی سیر کر رہے ہیں"۔ اور جب پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو انہوں نے مذاق میں کہا: "ایٹمی میزائل" — پھر ہاتھ کے اشارے سے میزائل لانچ کرنے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے...