2025-07-27@07:10:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1076
«کو جان بوجھ کر قتل»:
(نئی خبر)
رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے مزید کہا کہ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو بھی حقیر...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے سخت سکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ اور شناخت پریڈ کی...
سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی نظر ثانی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بیوی کو قتل کرنے والے اعجاز نامی مجرم کی بریت کی اپیل کو خارج کیا اور اس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کا آگاہ ہی نہیں کیا جبکہ وہ اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت بھی پیش نہ کرسکا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ بلاشبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے، موجودہ کیس میں مجرم کی ذمہ داری تھی کہ...
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔ گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا...
ایران میں دو پاکستانی مزدور قتل، مسلح افراد نے ورثا کو ویڈیو بھی بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بہاولپور(سب نیوز )ایران میں دو پاکستانی مزدوروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا اور ویڈیو ورثا کو بھیج دی۔تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر کافہ میں حجام کی دکان پر مزدوری کرنے والے کراچی اور احمد پور سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کو ایران میں مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ فیملی کے مطابق دہشت گردوں نے قتل کرنے کی ویڈیو ان کے واٹس ایپ نمبرز پر بھیجیں۔ایران میں قتل ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور دوسرے کا احمد پور سے ہے جس میں سے ایک کی شناخت...
فائل فوٹو نوشہرہ میں تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں مدعی بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے گھریلو ناچاقی پر میری بیوی بچوں کو زہر دیا، بیوی تو بچ گئی، لیکن بچے زہر خورانی سے جانبر نہ ہو سکے۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں گزشتہ ماہ زہر خورانی سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے مجرم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے بریت کی اپیل خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کو آگاہ ہی نہیں کیا، مجرم گھر میں اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت پیش نہیں کر سکا۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلا شبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمے...
چترال (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو چترال میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنایوسف کو چترال میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ثنا کی میت کو گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کیا گیا تھا، اپرچترال کے علاقے چونیچ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے جنازے میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیاتھا۔ مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ یاد رہے اسلام آباد پولیس نے قاتل کو بیس گھنٹے میں فیصل آباد سے گرفتارکیا، جس کے بعد ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے...
سپریم کورٹ نے اعجاز نامی مجرم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے بریت کے لیے دائر اپیل خارج کر دی ۔ یہ بھی پڑھیں: شہری کا بیوی بچوں کے سامنے قتل، ویڈیو وائرل جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے تحت مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کو آگاہ ہی نہیں کیا اور گھر میں اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت پیش نہیں کر سکا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بلاشبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور موجودہ کیس میں مجرم کی ذمے داری تھی کہ اہلیہ کی غیر طبعی موت کی وضاحت پیش کرتا۔ عدالت کے فیصلے میں یہ بھی...
سپریم کورٹ کا بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار،اپیلیں خارج کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار ،عدالت نے اعجاز نامی مجرم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے بریت کیلئے دائر اپیل خارج کر دی ۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلہ کے مطابق مجرم نے اہلیہ کی موت سے پولیس کا آگاہ ہی نہیں کیا۔مجرم گھر میں اپنی اہلیہ کی غیر طبعی موت کی ٹھوس وضاحت پیش نہ کر سکا۔بلاشبہ شکوک سے بالاتر شواہد پیش کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ موجودہ...
راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو وری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ خاتون کے والد کے مطابق وہ شوہر سے ناچاقی کے باعث والدین کے پاس رہ رہی تھی اور خاتون کا شوہر بھی کچھ دن سے ان کے پاس ہی رہ رہا تھا، جس نے...
عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔تھانہ سمبل پولیس نے سخت سکیورٹی میں ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی۔
کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے۔ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025 خلاف آئین بنایا گیا، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا، شادی سے متعلق جو قانون بنایا گیا اس کی قید بامشقت سزا رکھی گئی ہے، قید بامشقت...
---فائل فوٹو رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت یہ گارنٹی دے کہ دوران حراست کسی کا قتل نہیں ہوگا۔ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اور جابر کہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمانجماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اورجابر کہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، اس بل سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔
چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم...
اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پرایسکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کیا مگر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ بعدازاں...
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے۔ دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہد کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔ دوسرے مقتول محمد فہیم کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔ یاد رہے...
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف کاکا نامی ٹک ٹاکر نے مسلسل ریجکشن کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اب مقتولہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ ثنا یوسف نے قاتل سے آخری گفتگو...
نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے، جو 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی کا مقصد نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل جائیدادیں نیلام کی جائیں گی:بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈیبحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو، پلاٹ نمبر 7-D، پارک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا۔ 2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ملزم کو...
اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بیٹی کے قتل کی تفتیش کے دوران ان کے والد کا ویڈیو پیغام بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں وہ اس سانحے سے متعلق بات کرتے نظر آئے اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی۔ ثنا یوسف کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق چترال سے ہے اور سب جانتے ہیں کہ چترالی لوگ...
ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔اہلخانہ کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے۔ دونوں مقتول پاکستانی ایران میں باربر کی دکان پر کام کرتے تھے۔مقتول کے بھائی فاروق نے کہا کہ میرا بھائی مجاہد کئی برس سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے بھائی کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے۔فاروق نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور کا نام محمد فہیم ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔یاد رہے کہ 2...
تہران: ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا ۔ اہلخانہ کے مطابق مقتول پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اورکراچی سے ہے، دونوں پاکستانی ایران میں حجام کی دکان پرکام کرتے تھے۔ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مجاہدکے بھائی کے مطابق اس کا بھائی کئی سال سے ایران میں مزدوری کرتا تھا،گزشتہ رات ملزمان نے مجاہد کو قتل کرنےکے بعد ویڈیو بھیجی۔ مقتول کے بھائی فاروق کے مطابق ملزمان نے بھائی کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانےکا انتظام کیا جائے۔ فاروق کے مطابق جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور محمد فہیم کا تعلق کراچی سے ہے۔ خیال رہےکہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8...
ثناء یوسف— تصویر بشکریہ انسٹاگرام آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جارہے تھے، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جارہی تھیں، ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجی پر کام کیا، 300 فون کالز کا تجزیہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ثناء یوسف کا موبائل فون ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا، ایک چھاپہ فیصل آباد اور 2 چھاپے جڑانوالہ میں مارے گئے، ملزم عمر کو ان چھاپوں کی نتیجے میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا والد گریڈ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے محرکات بتا دیئے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزم عمر حیات فیصل آباد سے لوئر مڈل کلاس کا 22 سال کا بے روزگار لڑکا ہے، وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ثناء سے دوستی کی کوشش کر رہا تھا جس کے لیے وہ مقتولہ کو بار بار پروپوز کرتا رہا لیکن ثناء اس سے دوستی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ اسے مسلسل ریجکٹ کر رہی تھی جس سے ملزم عمر عرف کاکا دلبرداشتہ ہو گیا اور ثنا کو قتل کر دیا۔ آئی...
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں،والدہ
17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ رات 2 جون کو ان کے گھر اسلام آباد جی-I سیکٹر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا پولیس نے قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، پولیس کی کارروائی پر وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا، لکھا کہ ’اسلام آباد پولیس نے ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیے۔ انہوں نے لکھا کہ ملزم سے گرفتار، آلہ قتل اور آئی فون بھی برآمد کیے گئے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آیا تھا ،نقاب پوش ملزم نے نوجوان لڑکی کو...
ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں گزشتہ روز نامعلوم شخص نے ایک گھر میں گھس کر 17 سالہ لڑکی پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور بعدازاں زندگی کی بازی ہار گئی۔ اسلام آباد پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق قتل کا واقعہ گزشتہ روز شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ایف آئی آر میں مقتولہ کی شناخت ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ ‘ملزم گھر میں داخل ہوا، بیٹی پر فائرنگ کر دی’ ایف آئی آر میں مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف نے...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو 2 گولیاں ماریں۔واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ثنا یوسف کو تھانہ سنبل کے علاقے سیکٹر جی تیرہ میں ان کے گھر میں نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتولہ کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے Post Views: 4
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سمبل پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 33 سالہ نوجوان فیصل الیاس کے اندھے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم ارباب خلیل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، جب کہ دو شریک ملزمان معظم اختر اور فاروق اعظم کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد مقتول کے ورثاء اور وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالت اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، جو مستغیث مقدمہ کی پیروی کر رہی تھیں، نے بتایا کہ فیصل الیاس کو 18 ستمبر 2022ء کو اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں انتہائی خفیہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد مقتول کی لاش...
حسین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اس کے ہی قریبی دوست نے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی تھی جو عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، مقتول کا قریبی دوست دلاور واقعے کے بعد ازخود تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔ دلاور نے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا، ملزم دلاور نے بیان میں کہا کہ حارث میرا بچپن کا دوست تھا، وہ میرے باڑے میں آیا ہوا تھا جہاں میرا پستول لوڈ حالت میں رکھا ہوا...
مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ اہلیہ کو قتل کیا۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اُس کے دو ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک اہلکار یا اُس کے ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
ملزم واحد عرف واحدی جعلی پولیس مقابلہ قتل کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سخت نوٹس لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس مقابلہ پر 2 پولیس انسپکٹرز افضال محمود اور زاہد ظہور کو شوکاز نوٹس جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلہ پر کیوں نہ آپ دونوں اور سی پی او، ایس ایس آپریشن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مبینہ جعلی پولیس مقابلہ کو قانونی حثیت دینے کیلئے عدالت کا کاندھا کیوں استعمال کیا، مقتول واحد عرف واحدی اور شوکت محمود کے وارنٹ گرفتاری کیوں لیے گئے، اشتہاری اور وارنٹ گرفتاری کا مقصد پولیس مقابلے میں قتل کرنا تھا۔ عدالت نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے میں بادی النظر میں سی پی او اور...
راولپنڈی میں 2 شہریوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رازق کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم کو ،2 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی، ملزم کو قتل کے جرم میں 2 مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم کو ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ چاہ سلطان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ایمان کو سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے سگی بھاوج کے قتل کے جرم میں ملزم بابر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے گا جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ سزا سنائے جانے کے بعد بابر کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم بابر نے گھریلو تنازع کے دوران کلہاڑی کے وار کر کے اپنے بڑے بھائی کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ دسمبر 2024 میں تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پیش آیا، جس کا مقدمہ بھی وہیں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے مکمل شواہد اور...
—فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کر دیا کراچی گلشن ملت سوسائٹی باغ کورنگی سیکٹر 10میں واقع... پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔
میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ مزید :
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اداکارہ نادیہ افگن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار فیروز خان کے مداحوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ نادیہ افگن نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیروز خان کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کی تھی، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ مداحوں نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا، ’’ہم تمہیں مار ڈالیں گے‘‘ یا ’’تمہاری جان لے لیں...
پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمٰن کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس، ملزمان پر فردِ جرم عائدراولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ عدالت نے سابق ایم پی اے عتیق...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں بھکاری کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔(جاری ہے) پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رقم اور موبائل چھیننے کے دوران دلدار پر چھری سے وار کیے ،زخموں کی تاب نہ لاتے دلدار موقع پر دم توڑ گیا۔مقتول کی جیب میں 78ہزار اور موبائیل موجود ہے ۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بھیک مانگنے کے دوران جھگڑے پر مقتول کو بلیڈ مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد نشئی افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دی ہے۔
سونندا پشکر کی پراسرار موت اور اس کے بعد ششی تھرور پر عائد کیے گئے الزامات ایک بار پھر زیر بحث آ گئے ہیں، جہاں سیاسی تجزیہ کار اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سیاسی انتقام کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر، 2014 میں دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں، جس کے بعد ان کی موت کی تحقیقات کئی برسوں تک جاری رہیں۔ 2018 میں دہلی پولیس، جو بی جے پی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، نے ششی تھرور کے خلاف 3,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کروائی۔ چارج شیٹ میں تھرور پر ’’بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے‘‘ اور ’’ظلم‘‘ جیسے...
—علامتی تصویر سندھ کے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور کے نزدیک پوتے نے دادا کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نشہ کر کے جھگڑتا رہتا تھا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے باعث تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ فائرنگ شدید نوعیت کی تھی، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ تینوں جان بحق افراد کا تعلق ریگی سے ہے جن کی لاشیں خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئیں جبکہ ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی...
— فائل فوٹو عارف والا کے علاقے محلہ لطیف آباد میں خاتون نے سابق شوہر کو زہردے کرقتل کردیا۔خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مدعی نے مقدمے میں کہا ہے کہ بھائی کو اس کی سابق بیوی نے زہر دے کر قتل کردیا۔مدعی کے مطابق طلاق کے بعد بھائی کا سابقہ بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سابق کالج پرنسپل پنجی لال مہر کو پارسل بم کے ذریعے ایک نئے نویلے جوڑے کو نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب نوبیاہتا دلہے کے گھر شادی کے پانچویں روز کوریئر کے ذریعے ایک تحفہ موصول ہوا تھا۔ نوبیاہتا دلہے نے جیسے ہی پارسل کھولا خوفناک دھماکا ہوگیا تھا۔ دھماکے میں 26 سالہ دلہا اور ان کی 85 سالہ دادی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جب کہ قریبی موجود دلہن ریما کو شدید زخمی حالت میں کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا۔ اس اندھے کیس کو حل کرنے میں پولیس تقریباً ناکام ہوگئی تھی لیکن ملزم کی ایک معمولی غلطی نے اسے پکڑوا دیا۔ پولیس نے کئی ماہ...
— فائل فوٹو شیخوپورہ کے چک 28 میں ملزم نے اپنی والدہ اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں گھر آیا اور والدہ سے روٹی مانگنے لگا، ملزم نے تکرار پر والدہ اور بھتیجیوں پر فائرنگ کر دی۔ پشاور: باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 70 سال کی گریس بی بی اور 11 سال کی روزی شامل ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی شناخت مکیش کے نام سے ہوئی۔
لاہور: شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) سویڈن میں استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک سزا یافتہ سویڈش شخص پر سن 2014 کے دوران شام میں "اسلامک اسٹیٹ" (داعش) کے شدت پسند گروپ کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو پکڑنے اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کرنے میں اس کے مشتبہ کردار کے لیے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے جب پائلٹ کو انتہائی بہیمانہ انداز میں پنجرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، تو اس نے بھی مذکورہ پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے اور بند کرنے میں مدد کی تھی۔ جرمنی: دہشت گردانہ حملے کی...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی راولپنڈی میں داہگل ناکے پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔علی محمد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں، آپ کے پاس روکنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے ایس ایچ او سے کہا کہ ہمارے خلاف پنجاب حکومت کا کوئی آرڈر دکھائیں، آپ کس قانون کے تحت ہمیں روک رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ کیا آئی جی پنجاب یا سیکریٹری داخلہ نے آپ کو ہمیں روکنے کا حکم دیا ہے۔
قائد آباد پولیس نے جائیداد کے لالچ میں بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے مقتول بھائی کو نشے کا عادی اور کینسر کا مریض قرار دیا تھا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے قتل کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کر کے قتل کے مرکزی ملزم ایازالدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ روز قبل جناح اسپتال سے پولیس کو اطلاع ملی کہ زہریلی دوا پینے والا ایک شخص اسپتال لایا گیا ہے اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو لواحقین لاش بغیر قانونی کارروائی کے لے گئے تھے۔ تاہم پولیس کے رابطہ کرنے پر مقتول...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ صدروزیرآباد کے علاقے محمد نگر کے قریب پیش آیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے دوران ناکہ بندی 2 موٹرسائیکلوں پر5 سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا۔ سی سی ڈی گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوکھر...
فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال روف نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے رہنما ہرجیندر سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ مقتول سکھ رہنما ہرجیندر سنگھ کو جو کونسلر تھے، چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے چیرتھا میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہرجیندر سنگھ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی...
پنجاب کے ضلع پتوکی میں ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اغوا کے بعد قتل کیے گئے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، مقتول محمد ذوالفقار نے ملزم اقبال کو سود پر رقم دے رکھی تھی، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سود سے تنگ آکر قتل کیا۔ پولیس نے کہا کہ پتوکی کی رہائشی نائلہ ریاض نے اپنے 61 سالہ خاوند محمد ذوالفقار کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا، اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد پولیس کو مغوی محمد ذوالفقار کی ڈیڈ باڈی ملی۔ پتوکی پولیس کے مطابق ملزم نے جسم کے مختلف حصوں پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ ڈی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23مئی کو اغوا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغوا کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار...
لاہور: دوران لڑائی جھگڑا چھریوں کے وار سے 55 سالہ محمد عباس کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مقتول کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر مقامی صحافی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صحافی لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے۔ مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب مستونگ کے مقام پر کوئٹہ ،کراچی قومی شاہراہ کو مظاہرین نے احتجاجا ً بلاک کردیا جس کی وجہ سے اہم شاہرہ پر سیکڑوں گاڑیاں...
—فیس بک ویڈیو گریب فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوا دیا گیا ہے۔
لاہور: باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بعد ازاں رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب...
الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہونے کے ساتھ ساتھ معروف تحقیقی ادارے "دی ہسٹری میکرز" میں ایک محقق اور خاکہ نگار کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں یہودی عجائب خانے میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار مارے گئے، جبکہ ملزم نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے، جس کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف...
امریکا میں یہودی عجائب خانے میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار مارے گئے جب کہ ملزم نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے جس کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ الیاس روڈریگیز نے یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہونے کے ساتھ ساتھ معروف تحقیقی ادارے "دی ہسٹری میکرز" میں ایک محقق اور خاکہ نگار کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ الیاس امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتے ہیں اور ان...
— فائل فوٹو لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیاگوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی...
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ جتیندر کمار سنگھ نامی 23 سالہ نوجوان نے 20 مئی کو اداکار سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جتیندر کو پہلی بار صبح 9:45 بجے کے آس پاس سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سلمان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے...
— فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر دوسرے بیوی رابعہ کو لین دین اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں غیرت کے نام پر 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھ کر لئے -
واشنگٹن ڈی سی (اوصاف نیوز)نامعلوم افراد کا امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںاسرائیلی سفارتخانے کے اہلکاروں پر اچانک بڑا حملہ، کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس پر لکھا، “آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے دو عملے کو بے ہوشی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔” قانون نافذ کرنے والے دو ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایک اسرائیلی سفارت کار اور اس کی خاتون ساتھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔ ذرائع...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شواہد غائب کرنے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔مجرم کے خلاف 25 اگست 2023 کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
راولپنڈی میں سوتیلی بہن سے زیادتی اور بیہمانہ قتل کرنے والے بھائی کو عدالت نے دو بار سزائے موت اور 7 سال قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے ملزم اور سوتیلے بھائی اظہر کو جرم ثابت ہونے پر2 مرتبہ سزائے موت 7سال قید سزا سنائی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندہ پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ اس کے علاوہ عدالت نے قتل کے جرم پر 2 لاکھ اور زیادتی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے زیادتی اور قتل کے شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی...
راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ایک دل دہلا دینے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوتیلی بہن سے زیادتی اور اس کے بعد بیہمانہ قتل کے مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت، سات سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم اظہر نے اپنی سوتیلی بہن نمرہ کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بے دردی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے زیادتی کے جرم میں اظہر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کے جرم میں بھی سزائے موت...
فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔ لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی جبکہ ریپ کے الزام میں ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کردیا۔ سپریم کورٹ نے چوکیدار اور مالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مالی اور چوکیدار (افتخار اور جان) جتنی سزا کاٹ...
صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ...
اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ عمل اختیار نہ کیا گیا تو عالمی برادری میں ایک ایسی ریاست بن جائیں گے جیسا کہ ماضی میں جنوبی افریقا نسل پرستانہ پالیسیوں کے سبب بن چکا تھا۔ سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں یائیر گولان نے مزید کہا کہ ایک سمجھدار ملک نہ تو نہتے شہریوں سے جنگ...

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار، مالی اور چوکیدار رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کی اپیل پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ریپ میں مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی، جبکہ اغوا کے مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا کم کرکے ایک سال کردی گئی، اس کے علاوہ نور مقدم کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدارکی سزاؤں میں بھی کمی کردی۔ فیصلے...