2025-11-03@10:48:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1455

«کی خاتون»:

(نئی خبر)
    پنجاب پولیس کی سینئر خاتون افسر، ایس پی عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "ایکسلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025" سے نواز دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ IAWP کی 62ویں سالانہ کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک کی 300 خواتین پولیس افسران نے مختلف ایوارڈز کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔ ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات...
    لاہور: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر کیا گیا بھروسہ مہنگا پڑ گیا، جب شادی کے دو سال بعد 80 تولے سونے کی چوری کا الزام اسی کے شوہر پر عائد ہو گیا۔ خاتون کی فیصل جاوید نامی شخص سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو جلد ہی رشتے میں بدل گئی۔ دو سال قبل دونوں نے باقاعدہ نکاح کر لیا اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، یہاں تک کہ چند دن قبل خاتون اپنی بہن کے گھر گئیں اور پیچھے سے ان کے ساتھ ایسا دھوکا ہو گیا جس کی انہوں نے کبھی توقع بھی نہ کی تھی۔ گھر واپسی پر خاتون نے...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی بہن سحر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لیا ہوا تھا۔ سحر کے مطابق اس کا سابق شوہر اپنے بھائی علی، عارف...
    میاں بیوی کی روز لڑائی ہوتی تھی‘ میاں سارا دن کام کرتا تھا اور شام کو تھک ہار کر واپس آتا تھا‘ بیوی کے پاس سارے دن کا غصہ جمع ہوتا تھا‘ وہ اسے دیکھتے ہی نفرت کی پوری بالٹی اس پر الٹ دیتی تھی یوں چخ چخ لڑائی میں تبدیل ہوجاتی تھی اور نوبت لڑائی مار کٹائی تک آ جاتی تھی‘ یہ روز کا معمول تھا‘ بیوی تنگ آ گئی اور اس نے خاوند سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ اس کی ہمسائی نے اسے شہر کے ایک باباجی کے بارے میں بتایا‘ اس کا کہنا تھا باباجی کے پاس مؤکلات ہیں۔  یہ اپنے مریدوں کو تعویز دیتے ہیں اورمؤکلات...
    محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ سے گزرنے والی ریلوے  ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ طاہرہ زوجہ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ریلوے ٹریک عبور کررہی  تھی کہ واقعہ رونما ہوا۔تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
    امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کے جنسی استحصال اور پھر ان کو بدنام کرنے پر 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کی جیوری نے پایا کہ صدر ٹرمپ نے خاتون مصنفہ کیرول پر جنسی حملے کے مقدمے کے بعد سے متعدد بار بدنیتی کے ساتھ جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات دیے۔ یاد رہے کہ 81 سالہ کیرول نے 2019 میں می ٹو مہم کے تحت دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 90 کی دہائی میں اُن پر ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے چینج روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ پر ایک اور خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کردیا جس...
    لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔...
    دمشق: شام کی خاتون اول لطیفہ الدروبی نے جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے گریجویشن مکمل کرلی۔ ڈگری تقسیم کی اس تقریب میں شامی صدر احمد الشرع نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی اہلیہ کو ڈگری پیش کی۔ شامی صدارتی دفتر کے مطابق یہ تقریب جامعہ ادلب میں 2025 کے بیچ ’’النصر والتحریر‘‘ کے تحت منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں۔ خیال رہے کہ لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے۔ رواں برس فروری میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد انہیں پہلی بار صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دوروں میں دیکھا گیا تھا۔ شامی صدر متعدد مواقع پر یہ اعتراف کر چکے...
    دمشق: شام کے صدر احمد الشرع شمالی شہر ادلب میں اپنی اہلیہ لطیفہ الدروبی کی گریجویشن تقریب میں شریک ہوئے۔ صدارتی دفتر کے مطابق خاتونِ اول لطیفہ الدروبی نے 2025 کے بیچ “النصر والتحریر” کے تحت جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری مکمل کی۔ تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں جس میں صدر احمد الشرع بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ لطیفہ الدروبی کا تعلق حمص شہر سے ہے اور اقتدار کی تبدیلی کے بعد رواں برس فروری میں پہلی بار انہیں صدر کے ہمراہ ترکی اور سعودی عرب کے دوروں میں دیکھا گیا تھا۔
    لاہور: پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔ اے ایس...
    راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر  سنگرال  گاؤں میں  بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم خاتون پانی میں ڈوبنے کے باعث دم توڑ گئی، خاتون کی لاش کو مقامی افراد نے پہلے ہی نالے سے نکال لیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بتایا کہ 60 سالہ خاتون محبوب جان نالہ پار کررہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر پانی میں بہہ گئی۔ علاقہ مکینوں کی خاتون کو پانی میں بہتے دیکھ  کر مدد کے لیے پکارنے کی ویڈیو  بھی سامنے آگئی۔ بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئیں!!#ExpressNews #BreakingNews #LatestNews #latestupdates #rawalpindi pic.twitter.com/BuMsOJVcIb — Express News (@ExpressNewsPK) September 7, 2025  
    لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور کے علاقے موہلنوال کے فلڈریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ موہلنوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں مقیم خاتون یاسمین کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کی پیدائش کےوقت ماہر لیڈی ڈاکٹر بھی موجود تھیں۔ بچے کی پیدائش پر باپ ، دادی اور رشتہ دار خوشی سے نہال ہوگئے۔ خیمہ بستی میں ننھےمہمان کی آمد پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس بے سرو سامانی میں مخیر حضرات آگے بڑھے اور اہل خانہ کو تحفے تحائف اور نقد پیسے دے کر...
    بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔ Woman Tied To Tree, Beaten, Stripped In Tamil Nadu, Video Sparks Outragehttps://t.co/3h2HpeossP pic.twitter.com/Oa4nTvN94s — NDTV (@ndtv) September 7, 2025 اس واقعے کی 2 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ زمین کے تنازعے کا شاخسانہ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف...
    فرانس کی کاسمیٹکس کمپنی لوریال کی وارث اور بانی یوجین شوئیلر کی نواسی، فرانسواز بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کی دولت تقریباً 24 ارب ڈالر بڑھ کر 98 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے آگے نکل گئی ہیں۔ Françoise Bettencourt Meyers, the French beauty heiress and granddaughter of L’Oréal founder Eugène Schueller, has seen her fortune surge by nearly $24 billion this year, making her wealthier than Asia’s richest man, Mukesh Ambani — Asif Hussain (@AsifHus80321718) September 5, 2025 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 72 سالہ بیٹنکورٹ مایرز کی دولت میں صرف 8 ماہ کے دوران 32 فیصد اضافہ...
    فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
    امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔  کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا منہ نوچ لیا۔ متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ وہ بےحد تکلیف سے گزریں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں تھیں جبکہ کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ضرور ہوا تھا مگر اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ خاتون نے بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے سے منع...
    لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
    لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں...
    لاہور ہائی کورٹ  نے کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی  سے متعلق کیس میں عدم پیشرفت پر آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے مغویہ فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، عدالت نے سی سی پی او لاہور کی رپورٹ عدم اطمینان کیا اور  تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا۔ مغویہ کی عدم بازیابی پر سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سی سی پی او صاحب آپ کے تفتیشی افسر نے ضمنی لکھی ہے پڑھیں اس کو، ایسے ضمنی لکھی جاتی ہے ایسے اہم کیسز میں۔ عدالت نے...
    کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں خاتون مبینہ طور پر...
    غزہ میں قیامت: حاملہ خاتون سمیت مزید 100 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ غزہ کے شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئیں۔ حملے سے گھر کا ایک حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ رپورٹس کے مطابق کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے بھی ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کیے تھے۔ قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں ایک ہی روز مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار...
    کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون 1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) تھانہ شالیمار پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ کارروائی متاثرہ خاتون سامیعہ حجاب کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم حسن زاہد کئی روز سے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 31 اگست کو شام ساڑھے 6 بجے، ملزم نے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں...
    غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہو گئیں۔ فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم حکمت عملی کے تحت صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ دبایا جا سکے۔ بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف فوری ردعمل دیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے...
    ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
    جنوبی وزیرستان میں بارش کے باعث گھر کی  چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقہ اسپین مزک بٹیکائی میں مکان کی چھت گرگئی جس سے ماں اپنی دو کمسن بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ جنوبی وزیرستان اپر لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل سراروغہ اسین مزک بٹیکائی میں  گذشتہ رات مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گری ہے جس سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی اطلاع صبح سویرے موصول ہوئی کیونکہ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا ہےجس کے فوری...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے میں ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت نے تیزاب گردی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ جج نے متاثرہ خاتون کے 2 بیٹوں کو زخمی کرنے کے جرم میں 4، 4 سال قید اور 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینک...
    ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھی اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ امینہ اِردوان کا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک...
    ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء  کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و  بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) ریکھا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے 11 بیٹوں اور 6 بیٹیوں میں سے پانچ بچے پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے ضلع ادے پور میں ایک 55 سالہ خاتون ریکھا کلبیلیا نے 17 ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ خاتون پہلے ہی نانی اور دادی کے درجے پر فائز ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کا نام کوارا رام کلبیلیا ہے۔ دونوں کے ہاں 11 بیٹوں اور 6 بیٹوں نے جنم لیا، تاہم ان میں سے چار بیٹے اور ایک بیٹی پیدائش کے فوری بعد انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے 12 بچے حیات ہیں، جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں...
    نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
    نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو کمر پر تین گولیاں لگی ہیں جسے اس کا ساتھی 125 موٹر سائیکل پر اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی خاتون کو پیٹ پر گولی لگی...
    کراچی: شہر قائد میں گارڈن شو مارکیٹ کے قریب واقع ایک رہائشی فلیٹ کی چھت کا حصہ اچانک گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت محمودہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی افراد میں محمد ابراہیم اور علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  
    گارڈن شو مارکیٹ ناریل والی گلی میں رہائشی عمارت میں فلیٹ کی چھت کا پلستر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور ایک کمسن لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔ چھیپا حکام کے مطابق 5 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر بنے ہوئے فلیٹ کی چھت گری تھی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ متوفیہ کی شناخت 50 سالہ محمودہ کے نام سے کی گئی جبکہ شوہر 55 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ علی ولد ذیشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی...
    بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر زرینہ مری کے اغوا کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ مکمل محکمانہ تحقیقات کی گئی ہیں، اور یہ واضح ہے کہ زرینہ مری نام کی کوئی اسکول ٹیچر نہیں تھیں۔ مسنگ پرسنز انتہائی حساس مسئلہ ہے، ایسی کوئی بھی بے بنیاد خبر دینے سے قبل متعلقہ ادارے سے تحقیق کر لینی چاہیئے تھی۔ کوئٹہ میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور مشیر وزیراعلیٰ مینا مجید بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ زرینہ مری کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں نے مکمل تحقیقات کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی...
    امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے والی ایک شدت پسند خاتون نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی ناپاک جسارت پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویلنٹینا گومیز نامی خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو ریپبلکن پارٹی سے وابستہ اور (Make America Great Again) کا کارکن ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ ویڈیو میں ویلنٹینا گومیز ایک فلیم تھروور نما آلہ اٹھائے ہوئے قرآن پاک کو آگ لگاتی ہے اور انتہائی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز لہجے میں کہتی ہے کہ جملے ادا کرتی ہیں سب کی بیٹیاں ریپ ہوں گی اور بیٹوں کے سر قلم کیے جائیں گے، اگر ہم نے اسلام کو ہمیشہ کے لیے ختم...
    شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ معمر خواتین بھی ملزمان  کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے معمر خاتون سے واردات کی گئی جس میں  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق  آج صبح 6 بجکر 26 منٹ پر پیش آئی، خاتون گلی سے گزر رہی ہوتی ہے، موٹر سائیکل پر سوار ملزم آجاتا ہے، خاتون...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والی سری لنکن خاتون کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والی سری لنکن خاتون کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نیم رسیا شیرف خاتون کی 15 سال پہلے سعودی عرب میں پاکستانی جاوید اقبال سے شادی ہوئی تھی۔ شوہر کی بیماری کے باعث خاتون  پاکستان میں تھی اس کا ویزہ ختم ہوگیا۔ وکیل نے کہا کہ خاتون بیمار شوہر کے ساتھ رہائش پزیرتھی، ایف آئی اے نے سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔ ایف آئی اے نے خاتون...
    چین میں ایک ڈلیوری بوائے نے خون سے لکھا گیا ہنگامی نمبر دیکھ کر خاتون کو موت سے بچالیا۔ چین کے صوبے سچوان کے شہر لی شان میں ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالب علم ژانگ کن، جو موسمِ گرما کی چھٹیوں میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہا تھا، نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچالی۔ یہ بھی پڑھیں: زندہ دفن کی جانے والی نومولود کی زندگی کیسے بچائی گئی؟ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 12 اگست کو ژانگ نے ایک سڑک پر ایک سفید تکیہ دیکھا جس پر خون سے ہنگامی نمبرز ’110‘ اور ’625‘ لکھے گئے تھے۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے یہ اشارہ ڈیکوڈ کیا اور پتا لگایا کہ یہ...
    امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک...
    دنیا کی معمر ترین خاتون ایتھل کیٹرم نے اپنی 116ویں سالگرہ منالی، 21 اگست 1909 کو انگلینڈ کے گاؤں شپٹن بیلینجر میں پیدا ہونے والی کیٹرم کو رواں برس اپریل میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ زندہ شخصیت قرار دیا تھا۔ اس سے قبل یہ اعزاز برازیل کی نن ایناکینابارو لوکس کے پاس تھا جو اپریل میں 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟ اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے ایتھل ہمیشہ ایک سادہ مگر گہری نصیحت کرتی ہیں کہ کبھی کسی سے بحث نہ کرو، جھگڑا نہ کرو، دوسروں کو...
    ویب ڈیسک :جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔  تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔  ورثا نے بتایا کہ مرحومہ 35 سالہ نازیہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  شوہرافسرفراز نے ہسپتال کی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے شوہر کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر لاش تلاش کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کچا کھیالی روڈ کے قریب سیوریج نالے سے ملی ہے، ملزم نے اسی علاقے میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء نے پولیس کو خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
    —فائل فوٹو ملتان کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون پر تشدد کے الزام میں کار سوار مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی کو کار سوار خواتین نے معمولی سی ٹکر پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خاتون پر تشدد کرنے والی 2 خواتین اور ایک نوجوان گرفتار ہے، جنہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نمرہ سلیم نے تینوں ملزمان کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی اور انہیں 31 اگست کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوئی تھی،...
    ملتان کے شہر گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 16 اگست کو شام 4 بجے پیش آیا جب میمونہ نامی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہی تھیں۔ راستے میں شہیر سلمان، زاہدہ خورشید اور شاہدہ بی بی نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زمین پر گرا کر بالوں سے گھسیٹا، کپڑے پھاڑنے کی کوشش...
    فائل فوٹو کراچی میں سائٹ باچا خان چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔شہریوں نے ٹرک ڈرائیور حمزہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔
    آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے 4 کیٹگریز پر پابندی کے لیے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ ڈکیتی، دہشت گردی و دیگر مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ملاقات نہیں ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کی ایڈمن بلاک میں پہلے سے ہی ملاقات بند ہے۔ جبکہ...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
    امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔ میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا...
    امریکی ریاست آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں ایک امریکی خاتون نے 2.3 قیراط کا سفید ہیرا تلاش کر لیا، جسے وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی میں جڑوائیں گی۔ میٹروپولیٹن نیو یارک کی رہائشی 31 سالہ مِشیر فاکس نے 2 سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود تلاش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پیسے سے مسائل حل کرنا ایک علامتی بات ہے، مگر کبھی پیسہ ختم بھی ہوجاتا ہے، اس لیے محنت سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ ان کے ساتھی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی اور اتفاق کیا کہ جب تک وہ ہیرا نہ ڈھونڈ لیں، انتظار کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غوطہ خور...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) تھانہ دھمیال کی حدود میں واقعہ علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا، پولیس نے خاتون کا پوسٹ مارٹم کروا کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم...
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 1 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کی دھمکی دے دی۔ ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ میلانیا کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ذریعے ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ متنازع بیان رواں ماہ فلم ساز اینڈریو کیلاگھن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔ اس دعوے کے خلاف خاتون اول میدان میں آئیں اور انہوں نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے وکلا نے بھی ہنٹر بائیڈن کے اس دعوے کو جھوٹا، توہین آمیز، بدنام کن اور اشتعال انگیز“ قرار دیا ہے۔ خاتونِ اول کے وکلا کی...
    راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔ کوٹ ادھو میں خاموشی...
    مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
    اتر پردیش کے ضلع بُلندشہر میں ایک انتہائی نایاب طبی کیس سامنے آیا ہے، جس میں 30 سالہ خاتون کے رحم کی بجائے جگر میں حمل کی نشونما ہوئی  ایک ایسا واقعہ جو بھارت میں پہلی بار رپورٹ کیا گیا اور دنیا بھر میں بھی نہایت کم درجوں میں سامنے آیا ہے۔ خاتون، جو دو بچوں کی ماں ہیں اور گھریلو زندگی بسر کرتی ہیں، تقریباً دو ماہ تک مسلسل پیٹ کے شدید درد اور قے سے پریشان رہیں۔ ابتدائی معائنے اور علاج بے سود ثابت ہوئے۔ آخر کار انہیں ات کے ایک نجی امیجنگ سنٹر جانبجا بھیجا گیا، جہاں 22 جولائی کو MRI اسکین کیا گیا۔ ڈاکٹر کے کے گپتا نے بتایا کہ اسکین میں ایک 12 ہفتے کے جنین...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شیطانی مسکراہٹ والی ’لبوبو گڑیا‘ کی بھارتیوں نے پوجا شروع کردی۔ ایک ویڈیو آن لائن سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو میں ایک بھارتی خاتون کو لبوبو گڑیا کی پوجا کرتے دکھایا گیا ہے، یہ سمجھے بغیر کہ یہ دراصل ایک چینی کھلونا ہے، کسی دیوتا کی مورتی نہیں۔ ویڈیو میں خاتون کو ہندو رسومات ادا کرتے اور پراساد چڑھاتے بھی دکھایا گیا تاہم ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے توہم پرستی کی انتہا قرار دیا۔ ٹک ٹاک اور ایکس پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا۔ ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک...
    جنوبی کوریا میں کرپشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ کم کیون کو سنگین مالی جرائم کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتونِ اوّل کو گرفتار کرنے کا حکم عدالت دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ کم کیون شواہد ضائع کرسکتی ہیں۔ عدالت میں پراسیکیوشن نے بتایا کہ کم کیون پر کئی سنگین الزامات عائد ہیں جن میں قیمتی زیورات، تحائف اور نقد رقوم کی وصولی، خفیہ معلومات حاصل کرکے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری، اثر و رسوخ کے ذریعے انتخابی عمل میں مداخلت اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر غیر قانونی سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔ عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سابق خاتونِ اوّل کے تمام جرائم جنوبی کوریا کے انسداد بدعنوانی قوانین...
    ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔  ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،...
    — فائل فوٹو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز آج سے بند، احکامات جاری یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیئے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ...
    جنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے سابق جنوبی کوریائی صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا، جس کے فوری بعد انہیں سیول سدرن ڈیٹینشن سینٹر میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا کی آئینی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر اور ان کی اہلیہ دونوں کا بیک وقت زیرحراست ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سیول کورٹ کے ترجمان کے مطابق، کم کون ہی کے بارے میں “ثبوت ضائع کرنے کا امکان” پایا گیا، جس کی بنیاد پر ان کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا۔ چھ تاریخ کو،جرمن آٹوموبائل...
    لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان  میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز  دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
    کراچی: شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب نے خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے  ،پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے ،تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے ،بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے ،ہر خاتون کو بروقت سکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے ،خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے  ،دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور...
    فائل فوٹو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔پنک ربن پاکستان کے سی اِی او عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے، بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے۔آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے، خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے۔
    قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
    اسلام آباد میں پنک ربن پاکستان کے بانی عمر آفتاب سے ملاقات کے دوران خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین کو لاحق سب سے عام بیماری ہے، جس سے ہر 9 میں سے ایک پاکستانی خاتون متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کی تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے، اس لیے ہر خاتون کی بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور مؤثر علاج تک رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ خاتون اول نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور پنک ربن پاکستان کی جانب سے اس حوالے...
    سٹی 42 : خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔  پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے، تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے، ہر خاتون کو...
    بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سڑک پر سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی شروع ہوئی۔ بحث بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور شوہر نے غصے میں آ کر بیوی کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔ فون ٹوٹنے کی دیر تھی کہ خاتون شدید طیش میں آ گئی اور شوہر کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتی ہوئی سڑک پر پیٹنا شروع کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے شوہر پر...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
    سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتے ہوئے ایک خاتون پر مگرمچھ کے مبینہ حملے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، تاہم محکمہ وائلڈ لائف نے اس کی تردید کر دی ہے۔ خاتون کے شوہر حبدار نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میری بیوی نارا کینال پر کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کرکے ٹانگ دبوچ لی اور نہر میں گھسیٹنے لگا۔ میں فوراً لپکا، مگرمچھ سے مقابلہ کیا اور بیوی کو اس کے چنگل سے آزاد کرایا۔ بیوی کے لیے جان دینا پڑ جائے تو بھی دریغ نہیں، اس وقت یہی سوچا کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔ زخمی خاتون اس وقت سکھر سول اسپتال کے ٹراما...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی...
    عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے! ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج...
    کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا معاملہ عدالت نے نامزد ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل دہرے قتل کیس میں نامزد ملزمان گل جان بی بی ، سردار شیر باز ساتکزئی نے ضمانتوں کی درخواستیں ایڈیشن اینڈ سیشن جج 10 کی عدالت میں 9 اگست کو دائر کی تھیں جن پر آج سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے سردار شیرباز ساتکزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ مقتولہ بانوبی بی کی والدہ کی ضمانت منظور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایک غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزارت تعلیم نے لاعلمی میں ایک ایسی خاتون کو اہم عہدے پر ترقی دے دی جو دو ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، رحمت العالمین اتھارٹی کی نئی رکن کے طور پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فرخندہ ضیا 22 جون 2025 کو وفات پا گئی تھیں۔ تاہم، اتھارٹی نے ان کے انتقال کی اطلاع وزارت تعلیم کو نہیں دی، جس کے باعث ان کا نام فہرست میں برقرار رہا۔ وزیراعظم آفس کو ڈاکٹر فرخندہ ضیا کی تعیناتی کی سمری ان کی زندگی میں بھیجی گئی تھی۔ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں رحمت العالمین اتھارٹی کے چھ ارکان...
    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ کیا گیا۔  یہ واقعہ ساؤتھ ولکریسٹ ڈرائیو پر واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا، جب جمعہ کی شام تقریباً 5 بجے ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو پیچھے سے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ خاتون کے منہ کے بل گرنے سے ان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور بآسانی سڑک کے دوسری جانب چلا گیا۔ خاتون کے بیٹے محمد ظہیر نے بتایا کہ اس کی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر...
    سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھونے کے دوران ایک خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا، تاہم خاتون کا شوہر دلیرانہ انداز میں مگرمچھ سے لڑ کر اپنی بیوی کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی بیوی کو بچانے والے حب علی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مگرمچھ پر مکے اور لاتیں برسا کر اپنی اہلیہ کی جان بچائی۔ واقعہ نارا کینال کے آرڈی 115 مقام پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کر کے اسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا اور پانی کی جانب...
    —فائل فوٹو  سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔ سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر...
    راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔ زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،  متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔
    ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔ وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔ مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری وزارت تعلیم...
    سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سکھر پولیس نے بتایا کہ کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔ سھکر پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو بُری طرح چبا ڈالا ، خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
    —اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدرہ  قتل کیس،  رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت...
    —فائل فوٹو چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطلعدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کے سر پر بوتل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں پولیس ناکہ پر پیش آیا جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور اس نے جھگڑا کیا، ڈولفن اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو...