2025-12-10@10:38:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1081

«کے کنٹرول میں نہیں»:

(نئی خبر)
    الحمدﷲ! ہم ہر سال ربیع الاول میں بڑی شان و شوکت، محبّت و عقیدت اور عشقِ رسالتؐ کے جذبے سے سرشار ہو کر جشن آمد رسول ﷺ مناتے ہیں۔ مساجد، شاہ راہوں، گھروں اور عمارتوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔ شان دار چراغاں کیا جاتا ہے۔ گلی، محلوں میں رنگ و نور کے دریا بہا دیتے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلسے منعقد کرتے اور جلوس نکالے جاتے ہیں۔ ان محافل میں نعتیں پڑھی جاتی ہیں، درود و سلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔ اس میں کوئی ذرّہ برابر بھی شک نہیں کہ آمد رسول ﷺ کی یاد میں جشن میلاد منانا، جلسے کرنا، جلوس نکالنا، خوشی منانا صرف ذات رسالت مآب ﷺ سے عشق و محبت...
    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔ آفیشل ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ترجیح ان درخواست دہندگان کو دی جائے گی جنہوں نے پابندی کے نفاذ سے پہلے ہی فوری فیس یا ڈیمانڈ نوٹس ادا کردیا تھا۔ درخواست دہندگان آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے اور سیکیورٹی کے فرق کی ادائیگی کے ذریعے کنکشن حاصل کرسکتے ہیں۔ سوئی ناردرن نے کہا کہ وہ درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی سسٹم گیس کنکشن کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ عام یا فاسٹ ٹریک میرٹ پر نئی آر ایل این جی پر مبنی درخواست جمع کرانے کا اختیار حاصل کر سکتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ برقی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
    غیر قانونی گاڑیوں کی درآمد پر جنوبی بھارتی اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج کے گھروں پر کسٹمز کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کسٹمز حکام نے معروف ملیالم فلمی اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی درآمد کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔ حکام کے مطابق بھوٹان سے بھارت میں درآمد کی جانے والی لگژری گاڑیاں جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ٹیکس چوری کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ چھاپوں کا مقصد ان گاڑیوں سے متعلق دستاویزی جانچ اور ٹیکس فراڈ کے پہلوؤں کی تفتیش کرنا ہے۔ اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج پر الزام ہے...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بہت آفرز ہیں، عمران خان اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں، ملک ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، تمام...
    حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-2 طاقت کی اپنی نفسیات ہوتی ہے، اس نفسیات کے حامل افراد اور قومیں جب ’’ہم چوں ما دیگرے نیست‘‘ کے زعم میں مبتلا ہوں تو ان کی نظر میں کسی کا احترام باقی نہیں رہتا، وہ طاقت کی زبان میں بولتے، اسی زبان میں سمجھتے اور اسی زبان میں بات کرتے ہیں، طاقت ہی ان کے نزدیک ابلاغ کی سب سے بڑی قوت ہوتی ہے، ان کے نزدیک سفارتی آداب کی کوئی اہمیت ہوتی ہے نہ بین الاقوامی قوانین کی اور نہ ہی اصول اور ضابطہ کچھ معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی زعم ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لاحق ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر افغانستان نے بگرام ائر بیس واپس نہ دیا تو سنگین نتائج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع بیان پر کہ دورانِ حمل پیراسیٹامول (ٹائلی نال) کے استعمال سے بچوں میں آٹزم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، عالمی سطح پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) اور یورپی میڈیسن ایجنسی (EMA) دونوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔ترجمان عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان تعلق کے بارے میں بات ثابت شدہ نہیں ہے۔ اسی طرح یورپی میڈیسن ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ دستیاب شواہد میں کہیں بھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ پیراسیٹامول آٹزم کا باعث بنتی ہے۔ ان کے مطابق دورانِ حمل اگر طبی ضرورت ہو تو ڈاکٹر...
    مغربی افریقی ملک گنی میں برسوں بعد ریفرنڈم منعقد ہوا ہے، جس میں عوام نئے آئین پر ووٹ دے رہے ہیں۔ اس ریفرنڈم کو ملک کو فوجی حکومت سے سول حکومت کی طرف منتقل کرنے کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے آئین کے مطابق صدارتی مدت 5 سے بڑھا کر 7 سال کر دی جائے گی اور صدر کو ایک تہائی سینیٹرز نامزد کرنے کا اختیار ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم فوجی سربراہ مامادی ڈمبویا کو آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 67 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب کا دو ارب ڈالرقرضہ اس سال دسمبرمیں میچور ہوگا،جون میں مزید 3 ارب ڈالر کا  قرضہ واجب الادا ہے، حکومت آئی ایم ایف شرائط کے مطابق دونوں قرضوں کے رول اوورکی تیاری کررہی ہے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 4 فیصد شرح سود پردے رکھے ہیں، سعودی قرضہ چینی ڈپازٹس اورکمرشل قرضوں کے مقابلے میں کہیں سستا ہے،سعودی عرب نے دو الگ الگ کیش ڈپازٹ 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں،ہرسال بغیر اضافی لاگت کے قرض روول اوور کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کے علاوہ چین کا 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کا3ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے،ان تینوں ممالک کے 12...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
    فلپائن میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت منیلا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ حکام، ارکانِ اسمبلی اور بااثر کاروباری شخصیات کے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک شدید موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے، اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ اربوں ڈالر کے منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے یا شدید ناقص انداز میں بنائے گئے۔ احتجاج کی فضا، نعرے اور عوامی غصہ مظاہرین فلپائن کا قومی پرچم لہراتے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ بس بہت ہو گیا، ان سب...
    اسلام آباد: معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ انہی کمسن مجاہد بچوں میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے...
    ایشیا کپ سپر 4 کے بڑے مقابلے سے قبل شائقین کی سب سے زیادہ نظریں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر جمی ہوئی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کئی بار اپنے شاندار بالنگ اٹیک کے ذریعے بھارت کو مشکل میں ڈالا ہے اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سب سے نمایاں کارکردگی 1985ء میں شارجہ کے میدان میں سامنے آئی، جب عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ آج بھی پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بہترین ون ڈے بولنگ ریکارڈ مانا جاتا ہے۔ اسی طرح 1997ء کے ٹورنٹو کپ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ...
    کراچی (سٹاف رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔...
    پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، ایئرلائنز اور ریزا سسٹمز، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس گزشتہ روز ایک...
    اسلام آباد: معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ انہی کمسن مجاہد بچوں میں  کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اسد طور نے شہزاد غیاث کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ عمران خان ملک میں اس وقت قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں ، محمد علی جناح کے پاس بھی خیبرپختونخوا نہیں تھا۔ اسد طور کر کہناتھا کہ میں یہ سوچتاہوں کہ ہماری جو عمران خان پر تنقید کی وجہ تھی اور پی ڈی ایم بھی عمران خان کی حکومت کے آخری دنوں میں نجی محفلوں اور پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کر تی رہی تھی کہ اگر عمران خان رہا تو یہ فیض حمید کو آرمی چیف بنائے اور پھر یہ الیکشن میں دھاندلی کریں گے ، یہ دوبارہ طاقت میں آئے گا اور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات چیلنج کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ حصول انصاف سے متعلق سوال پر کمنٹ نہیں کروں گا، کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ سے روانگی کے وقت صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو امید ہے سپریم کورٹ سے کوئی سپورٹ ملے گی؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ عدل و انصاف کے ساتھ قانون پر یقین رہا ہے۔ جج سے سوال کیا گیا کہ بطور درخواست گزار کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ جسٹس محسن نے جواب دیا کہ بالکل ایسے جیسے عام پاکستانی محسوس کرتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس عمل سے عام...
    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے آنے والے رئیلیٹی پروگرام ’لازوال عشق‘ پر شدید تنقید کے بعد بول پڑیں۔ عائشہ عمر نے کہا کہ کئی میڈیا اداروں نے پروگرام کو غلط طور پر پیش کیا ہے۔ کچھ نیوز چینلز یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ میں نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی ڈیٹنگ شو ہے، لیکن میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ ڈیٹنگ شو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ شو مغربی ڈیٹنگ فارمیٹس جیسے ’لوو آئی لینڈ‘ سے متاثر نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ پروگرام بامعنی بات چیت اور دیرپا رشتے بنانے پر مرکوز ہے جس کا مقصد شادی ہے۔ ہاں، پرومو کو مختلف قسم کی رائے اور قیاس آرائیاں مل رہی ہیں،...
    ایک تحقیق کے مطابق بچوں کے بال ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ بالوں سے ماپا جانے والا “hair cortisol” اور کچھ دیگر بالوں کے کیمیائی اجزا بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت سی چیزیں بتا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ صرف اشارے (indicators) ہوتے ہیں، حتمی تشخیص نہیں۔ کورٹیسول ہارمون “تناؤ والے ہارمون” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب جسم پر طویل مدتی دباؤ ہو، تو خون میں کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے۔ خون، تھوک یا پیشاب کے بجائے بالوں سے ماپی گئی کورٹیسول کی مقدار بتاتی ہے کہ پچھلے کئی ہفتے یا مہینوں میں کتنا تناؤ رہا ہے۔  بالوں کا ٹوٹنا، جھڑنا، خشکی، سیاہ بالوں کی رنگت میں تبدیلی...
    بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔ اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، آپ سے 5 ماہ میں تقرری کے رولز نہیں بن رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ادارہ شماریات میں تقرریوں کے حوالے سے زیر سماعت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ 5 ماہ ہوگئے، آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بنے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی: حافظ...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہر کے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں اور بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال ہی اٹھارہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، آپ سے 5 ماہ میں تقرری کے رولز نہیں بن رہے؟.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات میں تقرریوں کے حوالے سے زیر سماعت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ ہوگئے، آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بنے فاضل جج نے کہا کہ ہماری ہائی کورٹ کے رولز ایک رات میں بن...
    نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب...
    بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) ایک عام لیکن خطرناک بیماری ہے جو دل اور شریانوں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف غذا اور ورزش ہی نہیں بلکہ طرزِ زندگی کے دیگر پہلو بھی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ’جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں‘ شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق متوازن طرزِ زندگی، جیسے کہ صحت مند خوراک، جسمانی سرگرمی اور ذہنی دباؤ کا بہتر انتظام، بلَڈ پریشر کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے اور ادویات کی ضرورت بھی گھٹا سکتا ہے۔ غذائی عادات اور ورزش سے ہٹ کر یہ اقدامات بھی بلڈ پریشر پر اثرانداز ہوتے ہیں: ذہنی دباؤ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن انداز میں حل کی حمایت کی ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، او آئی سی فورم سے بھرپور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”الجزیرہ“ کو انٹرویو میں کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ محمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے سیاسی پس منظر کو چھپائے رکھنے کی وجہ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے قریبی دوست احباب یہ جانتے تھے کہ میں شفقت محمود کی بیٹی ہوں اور ان کا سیاسی پس منظر کیا ہے لیکن کراچی میں یا انڈسٹری میں کسی نہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے شوبز میں کام شروع کیا تو مجھے کراچی آنا پڑا، اس...
    اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے  یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025  تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔  تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد وزیر اعظم شہباز شریف کو ملنے والے تحائف کابینہ ڈویژن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-32
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-27 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عاید کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں‘ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس، گریڈ 19 کے غلام مبشر میکن کی  خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر شگفتہ بانو کا محکمۂ صحت خیبرپختونخوا حکومت سے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پمز اسپتال اسلام آباد اور میڈیکل افسر ڈاکٹر امیرزش لیاقت کا محکمئہ صحت آزاد کشمیر حکومت سے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل جنرل اسپتال اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا مزید برآں...
    وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر کو کیا تحائف ملے، توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو تحائف ملے، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔چیف آف جنرل اسٹاف...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ ڈویژن نے کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت  یعنی یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے، چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجا رب نواز کو بھی تحائف ملے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد، وزیر تجارت،...
    جشن آزادی کے موقعے پر حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے تھا تاہم چند نام ایسے ہیں کہ جنہوں نے ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی تھی جن میں وزیراعظم شہباز شریف اور سینیئر صحافی انصار عباسی شامل ہیں۔۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟ یہ ایوارڈ ہر سال صحافت، فنون، ادب، تعلیم، سائنس، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نمایاں شخصیات کو دیا جاتاہے۔ اس مرتبہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے باعث فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت افواج کے...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ نے کرکٹ مداحوں میں جوش و خروش کو دوچند کر دیا ہے۔ ملک بھر میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے پیشِ نظر مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز نصب کردی گئی ہیں تاکہ عوام براہ راست میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کو معرکہ قرار دے دیا اج پاکستان اور بھارت کا تاریخی میچ جناح میونسپل اسٹیڈیم میں لائیو دکھایا جائے گا pic.twitter.com/xe09YhJ2t0 — Sukkur House (@SukkurHouse) September 14, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ...
    معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کے مطابق مشہور گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کئی خالی خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں اور کرائم برانچ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف گینگ کے رکن ویرندر چرن نے فیس بک پر الزام لگایا کہ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خوشبو پٹانی نے مذہب...
    برازیل کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور سابق صدر جائر بولسونارو کو 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت نے انہیں 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار پر قابض رہنے کے لیے بغاوت کی سازش کرنے اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا مجرم قرار دیا۔ یہ سزا دنیا کے نمایاں ترین دائیں بازو کے رہنماؤں میں سے ایک کے لیے ایک بڑی سیاسی شکست سمجھی جا رہی ہے۔ پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 70 سالہ بولسونارو برازیل کی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جو جمہوریت پر حملہ کرنے کے جرم میں قصوروار پائے گئے ہیں۔ جسٹس کارمن لوسیا نے ریمارکس دیے کہ یہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے کو داخل دفتر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ کمیٹیوں کے اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور استعفوں کے باوجود کورم پورا رہے گا۔سنی اتحاد کونسل کے 52 اراکین اب تک کمیٹیوں سے استعفے جمع کروا چکے ہیں جبکہ 24 اراکین نے تاحال استعفیٰ نہیں دیا۔ فیصل امین گنڈاپور اور انیقہ مہدی نے اپنے اصلی استعفے جمع کرائے، جنہیں قبول کر لیا گیا ہے، تاہم ان کے فوٹو کاپی استعفے قبل ازیں سیکرٹریٹ نے مسترد کر دیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے حکومتی درخواست کے باوجود استعفے قبول کرنے...
    مالاکنڈ لیویز فورس سے ریٹائرڈ ہونے والے 99 لیوی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا۔ نئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ نے دستخط کرکے باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا جس کے بعد لیوی اہلکاروں کی امیدیں دم توڑ گئیں احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں اور عدالتی کیس کے باوجود اہلکار ہار گئے۔ نوٹی فیکیشن اہلکاروں پر بجلی بن کر گر گئی اکثریت غریب خاندانوں سے ہیں، بیشتر بے روزگاری کے عذاب سے لڑ رہے ہیں پینتالیس سالہ رولز برقرار رکھی گئی۔ اہلکاروں نے سخت عدالتی جنگ لڑی عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ بھی دیا لیکن صوبائی کابینہ کی ترمیم شدہ رولز کے ذریعے مالاکنڈ لیوی فورس سمیت صوبہ بھر کے سینکڑوں لیوی اہلکار ریٹائرڈ کردیئے گئے۔ مالاکنڈ لیوی فورس سے ریٹائرڈ...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ان دنوں کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں اور ایشیز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں۔ مگر دوسری جانب وہ پہلے ٹیسٹ تک خود کو فٹ ثابت کرنے کے حوالے سے غیر یقینی کا بھی شکار ہیں۔ وہ جولائی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور گزرتا ہوا وقت ان کی پریشانی میں اضافہ کر رہا ہے۔ کمنز کے اسکین ٹیسٹ میں ان کے بون اسٹریس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں رننگ اور بولنگ دونوں سے...
    پنجاب حکومت نے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اپنی طرز کی پاکستان کی پہلی ایمرجنسی ڈرون سروس ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو ائیرلفٹ کرکے محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے اس ڈرون کو فوری طور پر سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
    توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار، مسلسل چوتھی بار کوئی بولی موصول نہیں ہوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)توشہ خانہ کے تحائف کی بولیوں میں نجی تخمینہ کاروں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو مسلسل چوتھی بار نجی تخمینہ کاروں سے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی،کابینہ ڈویژن نے نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی تھیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے مختلف کٹیگریز کے تحائف کی، جس میں زیورات ،گھڑیاں اور کارپٹس سمیت دیگر تحائف شامل ہیں، قدر معلوم کرنے کے لیے نجی تخمینہ کاروں سے گزشتہ ماہ بولیاں طلب کی تھیں، تاہم اس میں نجی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سپریم کورٹ کے رولز کو سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو لکھا گیا ایک اور خط سامنے آیا ہے، یہ خط چار ججز نے لکھا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ خط میں سپریم کورٹ رولز سرکولیشن کے ذریعے منظور کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ چاروں ججز نے خط میں رولز منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ہمیں فل کورٹ میٹنگ کا خط...
    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹینڈرکل کھولے گا۔ ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں، چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے منتخب عہدیداران کو مسلسل عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہو اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا جا رہا ہو، ایسے ماحول میں کسی بھی مفاہمتی عمل کا آغاز ممکن نہیں۔یہ بات انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں، مگر ہمارے اپوزیشن لیڈرز کو ہٹایا جا رہا ہے، ہمارے ارکان کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، ایسے میں مذاکرات کی کوئی بنیاد باقی نہیں رہتی۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور حالیہ صورتحال میں...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ  بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نہ صرف انڈسٹری میں کامیاب ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بے حد مستحکم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اثاثوں کی حالیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اجے دیوگن، جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، اپنا پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں اور آج بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنی شاندار اداکاری و مزاحیہ مزاج کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ کاجول کی مجموعی دولت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی...
    جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
    ہاتھوں میں ویٹ مشین اور چھڑی تھامے 30 سالہ اللہ بخش سولنگی اندھی آنکھوں کے باوجود زندگی کی روشنی کو اپنے عزم اور محنت سے جگمگا رہا ہے۔ وقت نے اس کی بینائی تو چھین لی لیکن دانائی اور عزتِ نفس سے بھرپور یہ نوجوان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ اپنی محنت سے روزی کماتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود اللہ بخش نے تعلیم کا سفر بھی ترک نہیں کیا۔ 2013 میں ایک دوست کی رہنمائی سے تعلیم کی طرف واپس لوٹے اور ایف اے کا امتحان پاس کر کے یہ ثابت کیا کہ بینائی سے محرومی علم کی روشنی حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قوت بینائی سے محروم لیکن حوصلے پہاڑسے بلند،کوئٹہ کے...
    سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘ راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔ افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے...
    کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں کام کے اوقات غیر انسانی ہیں اور انہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔ کومل عزیز کے مطابق خواتین کے لیے شوبز ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سیٹ پر نچلی سطح کی سیاست عام ہے جو انہیں پسند نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنی ہو تو بڑی سطح پر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں زیادہ تر...
    میٹھے خربوزوں سے لے کر رسیلے کیوی تک چینی پیداوار تیزی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں گھرانوں کی پسندیدہ انتخاب بنتی جا رہی ہے۔ مقامی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے اور ایس سی او ممالک کے درمیان ایک اہم زمینی تجارتی بندرگاہ ہورگوس نے رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 3 لاکھ 29 ہزار ٹن پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات برآمد کئے جو گزشتہ سال کی نسبت 37.1 فیصد زائد ہیں۔ ہر روز زرعی اجناس کے لئے مختص چین-قازقستان گرین لین کے ذریعے ریفریجریٹڈ ٹرکوں کی طویل قطاریں ہورگوس بندرگاہ سے گزرتی ہیں۔ اس تیز تر کسٹمز چینل کے ذریعے اجناس 24 گھنٹے کے اندر...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 50 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے تین اہم اصول شیئر کیے ہیں، جو انہیں بڑھتی عمر کے باوجود تندرست رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق، ملائکہ اروڑا کو بالی وڈ میں فٹنس کی مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے فٹنس روتین کو بے مثال انداز میں برقرار رکھا ہے۔ اداکارہ سوہا علی خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے 51 سالہ ملائکہ نے اپنے فٹنس راز اور زندگی کے اصولوں کا ذکر کیا۔ ملائکہ کا کہنا تھا کہ میں 50 سال کی ہوگئی ہوں، لیکن یہ صرف ایک نمبر ہے۔ یہ...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لودھراں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی فوج تعینات کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کاموں اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکار 24 گھنٹے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غذر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھا...
    سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ شہر جموں سے نکلنے والے نالوں پر آباد ہے، جب وہاں سے پانی آتا ہے تو شہر زیرِ آب آجاتا ہے۔ تجاوزات نے اس تباہی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ سب بلدیاتی اداروں کی کمزوری اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ خواجہ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے شاہین آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں۔ پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کا ماننا ہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اچھی رفتار حاصل کر رہے ہیں اور وہ آئندہ ایشیا کپ کے دوران اپنی بہترین فارم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ شاہین آفریدی 2023 میں کمر کی انجری کے بعد سے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں پائے تھے۔ Opposition batters should take note, ahead of a busy upcoming white-ball schedule for Pakistan ????https://t.co/3bpMrFNMNb — ICC (@ICC) August 27, 2025 تاہم رواں ماہ کے آغاز...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، جس کے باعث ان کے قریبی افراد کو دھوکہ دہی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ان کا پارسل پہنچ گیا ہے اور پارسل وصول کرنے کے لیے واٹس ایپ کوڈ فراہم کرنا ہوگا۔ اسما عباس نے یہ کوڈ بتا دیا، جس کے فوری بعد ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ اداکارہ کی بہن اور سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے بھیجے گئے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جس میں کسی جاننے والے سے 10 لاکھ روپے کی ادھار کی درخواست...
     گورنر سندھ کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے، برطرفی کے لیے صدرِ پاکستان سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور سابق جج احمد علی گبول نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے، جس میں موجودہ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل احمد علی گبول کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے آئینی حلف اور غیر جانب داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بارہا لسانی بنیادوں پر سیاست کو فروغ دیا اور ایم کیو ایم کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر بحث کے دوران اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ مجوزہ بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں، جن کے تحت اسمگل شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کرنے اور ان کا سامان ضبط کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ بل کے تحت کسٹمز حکام کو ایسی گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات دیے جا رہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں ملوث پائی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم...
    سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور شہر جس کو (ن)لیگ کا قلعہ سمجھا جاتا ہے ری پبلک پالیسی کے سروے کے مطابق وہاں بھی سب سے مقبول لیڈر عمران خان ہی ہیں، (ن)لیگ 2024 کے الیکشن میں 17 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی اوراگلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کس فارمولے کے تحت مسلط کیا گیا ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ، ان شااللہ آئندہ جب بھی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے جبر اور ظلم کا سامنا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان رینجرزسندھ نے شہریوںکے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے خلاف کارروائی کرکے کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ نزد اسلامیہ کالج سی4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عامر علی ولد روشن علی، بلال علی ولد مبارک علی شیخ، فیصل رانا ولد رانا عبدالجبار اور ملزمہ مسماة گلزارہ زوجہ شبیر احمد شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے 15سالہ مغوی راشد بلیدی ولد روشن علی کو بازیاب کرالیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی جو کہ موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کار کو پروٹیکشن فراہم کر رہے تھے موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، پولیس یونیفارم، ہتھکڑی اور ایک کار(جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اﷲ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
    چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں ۔ رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار  اور سپریم کورٹ بار سمیت  دیگر بارز سے بھی مشاورت کی ۔ کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا ، جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025کو منظور کیاہے۔
    قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے فوقیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے فوقیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی  بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان صاحبہ (جنکا بھائی مودی کے آگے لیٹ گیا تھا) حکومت پر مودی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردیے گئے ہیں جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں، رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی بھی کمیٹی میں شامل تھے، کمیٹی نے ججز، پاکستان بار، سپریم...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔ سندھ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 14 اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پر پی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی۔خواجہ آصف کے مطابق اسد قیصر نے کہا وہ کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال 700 شہدا نے وطن پر جان قربان کی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے نہ...
    اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بالآخر غزہ پر قبضے کے منصوبے کے آپریشنل فریم ورک کی توثیق کردی جس پر انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو کی شدید مخالفت کی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ منظوری جنرل اسٹاف فورم، اندرونی سلامتی ایجنسی اور دیگر سینئر کمانڈرز کے اجلاس میں دی۔ بیان میں کہا گا ہے کہ اس اہم سیکیورٹی اجلاس میں اب تک کی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن میں گزشتہ روز سے جاری زیتون کے علاقے پر حملے بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند گھنٹے قبل ہی حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا تاکہ مصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی پر...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دہشتگردی کسی کو قبول نہیں، کیونکہ اس سے سب یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے شروع دن سے صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ ان کوششوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ کرنا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے، دہشتگردی جس طرح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں سائبر سکیورٹی اور سیفٹی ناگزیر ہے، نوجوانوں اور میڈیا کو سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلیئنس ورکشاپ اور ٹیلی کام سائبر سکیورٹی ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے...
    گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے: گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی طرح گزشتہ ہفتے بھی ریڈمی 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چوتھے ، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14...
    غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 54 ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، رجسٹرڈ افراد کے لئے ہفتہ (9 اگست)درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔(جاری ہے) وزارت مذہبی امور کے مطابق 11 اگست سے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔\932
    کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکارہ اور بیوٹی کوئین عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ تبصرے کے بعد، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’میری شادی خطرے میں ہے‘‘، سوشل میڈیا پر ہمدردی کے پیغامات اور یہاں تک کہ شادی کی پیشکشوں کا سیلاب آگیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں اپنے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھ سے شکایت کرتے ہیں کہ میں شوبز کی دنیا میں مصروف ہوں اور میری شادی خطرے میں ہے۔ تجزیاتی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، اس نے ہنستے ہوئے کہا: مجھے اپنی شادی پر اپنے پچھلے بیان کے بعد اتنی ہمدردی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.twitter.com/Awgm5EJHMT — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے...
    پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نادرانے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل نہایت آسان اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے وراثت کے حقوق کا دعویٰ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے کے مطابق، قانونی ورثا اب پاکستان بھر میں قائم کسی بھی 186 سکسیشن سرٹیفکیٹ یونٹس (SFUs) پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں — قطع نظر اس کے کہ وراثتی جائیداد کس صوبے یا علاقے میں واقع ہے۔ یہ یونٹس نادرا کے مراکز میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ بائیومیٹرک عمل بھی مزید آسان نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو بھی سہل بنا دیا ہے۔ اب قانونی...