2025-07-26@21:34:55 GMT
تلاش کی گنتی: 4789
«یاسمین لاری کا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے اجلاس’’آئین سپریم ہے‘‘کے بیان پر ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں’’ آئین سپریم ہے ‘‘کے معاملے پر ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وزارت قانون کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے آئین سپریم ہے،شہریارآفریدی نے کہاکہ دوبارہ یہ بات داہرئیں سننے میں اچھا لگ رہا ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات مزید :
وہاڑی (اے بی این نیوز)وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں عرس بابا حاجی شیردیوان کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈ یا یونیورسٹی امتحانات پر نہیں ہوگا، ایمرجنسی، میڈیکل، میونسپل اور سیکیورٹی محکمے بھی تعطیل سے مستثنیٰ ہیں۔ سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس؛خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،نبیل گبول کاطلال چودھری ، چیئرمین سی ڈی اے کے رویے پر اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری اور چیئرمین سی ڈی اے کے رویےپر پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول بائیکاٹ کر گئے،نبیل گبول نے کہاکہ خیرات میں جو دوتہائی اکثریت آ گئی ہے اس سے آپ زیادہ مغرور ہو گئے،ہم نے پہلے بھی آپ کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی ہم کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،کمیٹی میں شازیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیاگیا۔ بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شازیہ مری نے کہاکہ اس افسر کے خلاف تحریک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سی سی ڈی کےملازمین کے الاؤنس کا اجراء کر دیا گیا، افسران اور ملازمین کو 2011 کے بنیادی پےاسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائےگی۔ مراسلے کے مطابق ڈیپیوٹیشن پرسی سی ڈی میں آنے والے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل ہونے والے افسران اور اہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔ طویل مدت رخصت اور دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانے والوں کوبھی الاؤنس نہیں ملےگا،سی سی ڈی کے اوایس ڈی بنائے جانے والے افسران اور اہلکار الاؤنس کے حقدارنہیں ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ بھیج دیا،سی سی ڈی کےملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نےدی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کے جوتے اتارنے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی، کرسٹی نوئم نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکیننگ سے گزر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ آلات کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ مسافروں کو جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت متعارف کروائی گئی تھی جب ایک نومسلم فرانسیسی شہری نے اپنے جوتوں میں بارود چھپا کر...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گڈ گورننس، شفافیت اور سروس ڈلیوری کے نظام میں وسیع اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، اور اب صرف میرٹ پر مبنی فیصلے ہی بلوچستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے اپنائیں تاکہ نظام کی بحالی ممکن ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ اب وفاقی اور غیر ملکی فنڈڈ اسکیموں سمیت ہر منصوبے کی مسلسل...
مصنوعی ذہانت کی ترقی دنیا بھر میں محنت کی دنیا کو اسی طرح بدل رہی ہے جیسے صنعتی انقلاب نے کیا تھا، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب صارف خدمات، قانون، مالیات، تخلیقی فنون اور دیگر شعبوں میں کام کے انداز کو بدل رہی ہے۔ گولڈمین زاکس کی 2023 رپورٹ کے مطابق، جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے 2030 تک عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، کروڑوں نوکریاں ختم یا تبدیل ہو سکتی ہیں، خاص طور پر وہ جو دہرانے والے اور قاعدہ و ضابطہ پر مبنی کاموں پر مشتمل ہیں۔ سیم آلٹمین کی پیش گوئی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ترقی کو ’ایک نیا موڑ‘ قرار...
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔ عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ لاہور میں 26 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مری میں 6 ملی میٹر اور منڈی بہاالدین میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی...
ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، والد نے لاش لینے سے انکارکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی انتہائی مسخ شدہ لاش برآمد ہونے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ لاش گذری تھانے کی حدود میں واقع ایک رہائشی فلیٹ سے ملی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش نہایت خراب حالت میں تھی، جسمانی اعضاء بری طرح گل سڑ چکے تھے اور چہرہ پہچاننے کے قابل نہ رہا۔ پوسٹ مارٹم کے...
ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا استقبال کیا، یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ترک وزیر دفاع یاشر گوولر کل وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اعلی سول اور عسکری حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر دفاع یاشر گوولر ترکیہ کے آرمی چیف بھی رہ چکے ہیں، ترک وفد کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، دورے کے دوران اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر گزشتہ روز کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش تقریباً 15 سے 20 دن پرانی ہے۔ فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کے گھر سے ان کی 7 روز پرانی لاش ملی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فنکار کس قدر تنہا زندگی گزار رہے ہیں کہ وہ مر جائیں تو کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔ کراچی میں مشہور ماڈل اور ایکٹرس حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش اس کے فلیٹ سے ملی ہے...

حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،کتنے عازمین رجسٹریشن کراچکے؟وزارت مذہبی امور کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کرا چکے، گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، رجسٹریشن کرانے والے ہی حج کے اہل تصور ہونگے، رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر...
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال 2024-25 میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق یہ کارکردگی ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔بلال اعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسلام آباد ایکسائز کی مجموعی ٹیکس کلیکشن 17 ارب 23 کروڑ روپے رہی تھی، جب کہ اس سال 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیا۔ اُن کے مطابق ٹیکس وصولی میں اس قابلِ ذکر اضافے کا...
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔ ...
چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج بروز بدھ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت )کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔ • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ • شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت۔...
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آج پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز / موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 36 ملی میٹر، لاہور میں 26 ملی میٹر اور شیخوپورہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مری میں 6 ملی میٹر...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-8، ایف-9، آئی-8، بنی گالہ، ترامڑی اور بہارہ کہو سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی کے علاقے فیض آباد، ڈبل روڈ، کری روڈ، کھنہ پل، سکس روڈ اورسیٹلائٹ ٹائون، صادق آباد میں بھی بادل خوب برسے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید خنکی اور خوشگوار موسم کی نوید ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔...
بھکر: دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر فلڈ سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث نچلے درجے کا سیلاب درمیانے درجے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار 656 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 62 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس ای انہار بھکر کے مطابق سپر بند کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور فلڈ کیمپوں میں عملہ ہمہ وقت تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہاؤ...
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اپنے سرکاری دورۂ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری سید علی اسد گیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ آنے والا وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کرے گا، جن میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ Turkish Defence & Foreign Ministers arrive in Islamabad for key defence and diplomatic talks. Strategic brotherhood in motion ???????????????????? pic.twitter.com/zGCLwLUDQk — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) July 8, 2025 اس سے قبل ترکیہ کے وزیر دفاع یاشر گوولر...
قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے 4 سرمایہ کار کمپنیاں اہل قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )نج کاری کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن کی نج کاری کیلیے 4 سرمایہ کاروں کو پری کوالیفائی کر لیا۔مشیرِنج کاری محمد علی کی زیرِ صدارت نج کاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔نج کاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے پیشگی کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا، 5 ممکنہ سرمایہ کاروں کے اہلیت کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 4 سرمایہ کار کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا، کوالیفائی کرنے والے کنسورشیم اب ڈیو ڈیلیجنس مرحلے کی طرف بڑھیں گے۔نج کاری کمیشن کے اعلامیے...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے ۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مودی حکومت کی مزدور دشمن اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر ملک گیر سطح پر احتجاجی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ بینکاری، انشورنس، ڈاک، کوئلہ کان کنی، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 25 کروڑ سے زائد مزدور بدھ کو ملک گیر ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے، جسے مزدور تنظیموں نے ’’بھارت بند‘‘ کا نام دیا ہے۔یہ ہڑتال بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینز کے مشترکہ فورم کے تحت دی گئی کال پر ہو رہی ہے، جنہوں نے مودی کی مرکزی حکومت پر ’’مزدور دشمن، کسان دشمن اور قوم دشمن پالیسیاں‘‘ اپنانے کا الزام لگایا ہے۔آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (AITUC) کی جنرل سیکرٹری امرجیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسی لیٹیشن ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے گزشتہ روز کو اپنے دفتر میں منعقدہ سادہ تقریب میں ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جو کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں شامل تھے۔ نفٹ انتظامیہ نے کامیاب عازمین حج کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر سی بی اے کے صدر فرحان محمود، سیکریٹری جنرل سلمان محمود، طاہر خان، شبیر حسین اور غلام دستگیر بھی موجود تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے اوربحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کامطالبہ ۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، عمران خان کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی...
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغان طالبان نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی عدالت کے ایسے احمقانہ اعلانات ہماری شریعت سے وابستگی اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتی اور عدالت کے فیصلوں کو سیاسی اور تعصب پر مبنی قرار دیا۔طالبان کے ترجمان کاکہنا تھا کہ آئی سی سی کا یہ اقدام مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ وہ احتجاجی تحریک کی قیادت خود کریں گے،میں جیل میں آزاد ہوں جبکہ باہر سب قید ہیں۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے لیے پیغام دیا ہےکہ لوگوں کو اپنے لیے، رول آف لا،اور 26ویں ترمیم کے خلاف باہر نکلنا ہوگا اور جو اس تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے۔عمران خان نے کہا کہ 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال مکمل ہو جائیں گے اور اسی دن تحریک اپنے عروج پر پہنچے گی۔علیمہ خان نے جیل میں...
لاہور کے علاقے اچھرہ میں آوارہ کتے نے گلی میں کھیلتے کمسن بچے کو حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔بچے پر کتے کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، اچھرہ کے علاقے میں 6 سالہ فواد گلی میں بارش کے پانی میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران گلی میں موجود 2 آوارہ کتوں میں سے ایک نے بچے پر حملہ کردیتا ہے، آوارہ کتا بچے کو نوچتے ہوئے گھسیٹ لیتا ہے۔قریب کھڑا ایک شخص آوارہ کتے کو پتھر مارتا ہے، جس پر وہ بچے کو چھوڑ دیتا ہے۔ وہیں موجود دوسرا شخص زخمی بچے کو اٹھا کر سائیڈ پر لے جاتا ہے، زخمی بچے کو ا سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر...
خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحے پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن 10 دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔واضح رہے کہ 2 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل شدہ 77 میں سے 74 ارکان کو بحال کر...
میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم نامہ کے مطابق ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔ عدالتی حکم نامہ کے مطابق یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامہ کے...

سانحہ سوات: بچے دریا میں نہیں ہوٹل میں پھنسنے کی اطلاع ملی، محکمہ آبپاشی حکام کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
سانحہ سوات پر سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں محکمہ آبپاشی مالاکنڈ کے حکام نے بریفنگ دے دی ۔حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ جو پہلی کال ہمیں آئی، اُس میں کہا گیا کہ بچے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی مالاکنڈ کے حکام نے بتایا کہ ہمیں کال پر یہ نہیں بتایا گیا کہ بچے دریا میں پھنسے ہیں، ٹیم کو اطلاع غلط ملی، جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو حکام کو 10 منٹ میں اطلاع ہوگئی تھی، ہم نے 15 سال میں 15 لاکھ افراد کو ریسکیو کیا۔انہوں نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ ہمارے پاس تمام آلات موجود ہیں، 15 منٹ کا دورانیہ تھا، جس میں یہ سب...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2024 میں جاری کردہ اعلامیے کو معطل کردیا ہے۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر سنایا گیا، جو عدالت نے محفوظ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت بھی خطرے میں؟ عدالت کی جانب سے جاری 2 صفحات پر مشتمل فیصلے میں الیکشن کمیشن کے خواتین اور اقلیتوں سے متعلق دونوں اعلامیے کالعدم قرار دے دیے گئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی نئی ایلوکیشن کرے، اور اس عمل سے قبل تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین کوئٹہ بورڈ محمد اسحاق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پوزیشن ہولڈرز میں آفتاب عالم نے 1051 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ محمد حاشر نے 1043 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔کوئٹہ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد طفیل اور ثاقب علی کے حصے میں آئی، جنہوں نے 1038 نمبر حاصل کیے۔چیئرمین بورڈ کے مطابق اس سال...

توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
اسلام آباد(ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی نوعیت اور ان پر ہونے والی تفتیش کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی تفتیشی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے اور کئی مقامات پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توہینِ مذہب کے ان مقدمات میں سزا پانے والے 93 قیدیوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں حیران کن طور پر سب کے بیانات ایک جیسے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اس پر حیران ہوئے اور ریمارکس دیے کہ ایک قیدی سندھ سے، ایک لاہور سے اور ایک بلوچستان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی اور ایف آئی اے کی درخواست پر پاکستان مخالف پروپیگینڈا کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 24 جولائی2025 کو حکم نامی جاری کیا جو منگل کو متاثرہ اکاﺅنٹس کے مالکان کو یوٹیوب کی جانب سے موصول ہوا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت نے یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو 27 معروف یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔ Post Views: 5
—فائل فوٹو اسلام آباد کی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد سے متعلق ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کے شواہد سے مطمئن ہیں قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔عدالت نے یوٹیوب کے افسر انچارج کو 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے حکم دے دیا۔
چین نے سیاحت کو فروغ دینے کیلیے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کے بعد دنیا بھر سے سیاح ملک میں سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا چین میں 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ دراصل چینی حکومت سیاحت، معیشت اور اپنی طاقت کو فروغ دینے کیلیے ویزا فری انٹری کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔ ملک کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں 20 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزا داخل ہوئے۔ اگرچہ زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی غیر ملکیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فخر زمان، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کارکردگی اور احتساب پر مبنی نظامِ حکومت متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔ وزارت خزانہ میں وفاقی حکومت کے ڈھانچے کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان کے مالیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیرِاعظم کی زیر نگرانی ایف بی آر میں اصلاحات کے منصوبے پر مکمل عزم کے ساتھ عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ٹیکس وصولی کو بڑھا کر مالیاتی خودکفالت حاصل کی جا سکے اور ایف بی آر کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلی مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں اس لیے زیادہ ہیں کیونکہ ملک میں مجموعی طور پر بجلی کا استعمال کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی کا استعمال نہیں بڑھے گا، نرخوں میں کمی ممکن نہیں۔ کمیٹی اجلاس میں ارکان نے مہنگی بجلی، زیادہ بلوں، اور بجلی چوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا سکندر حیات نے استفسار کیا کہ عوام کو کب ریلیف ملے گا؟ اُن کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں اور کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آج بھی بجلی کے کنیکشن موجود نہیں، جہاں بجلی چوری عام...
---فائل فوٹو وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کےلیے پانچ لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔وزارت غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق چینی کی امپورٹ حکومتی شعبے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ چینی کی امپورٹ ماضی سے مختلف بہتر حکمت عملی سے کی جارہی ہے۔ کوئٹہ: چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہمارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہو گئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں...
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور معروف وکیل و پاکستان بار کونسل کے نمائندہ احسن بھون کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ کیس کے دوران احسن بھون نے کہا کہ ’’کیس میں تو التوا لینا تھا، میں اس لیے آیا ہوں کہ جج صاحب کو دیکھ آؤں کہ کیا چل رہا ہے‘‘۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’آپ نے کہا کہ آخری چند دنوں کے لیے جو ہیں اُن کو دیکھ آئیں‘‘۔ احسن بھون نے وضاحت دی کہ ’’میرا یہ مطلب نہیں تھا‘‘، تاہم جسٹس اعجاز نے ہنستے ہوئے کہا ’’بھون صاحب،...
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔ دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے،...

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟اس پر والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا، سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی میں مقتولہ ثنا یوسف کے والدین بھی موجود تھے۔ سینیٹر فلک ناز نے کہاکہ ثنا یوسف کے بہت سے خواب تھے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی،عرفان صدیقی نے کہاکہ ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟والدہ ثنا یوسف نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی بہت زبردست رہی ہے۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں ایک اہم اور متنازع سفارتی ملاقات کے دوران ایسی باتیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے فلسطین، غزہ اور مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے امکان کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، بلکہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے جیسے خطرناک منصوبے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔نیتن یاہو نے ملاقات میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے ہرزہ...
راؤ دلشاد: پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، پی ڈی ایم اے، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور واسا کے افسران کو خود فیلڈ میں نکل کر نکاسی آب کے اقدامات کی نگرانی کا حکم دیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو...
ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ایلون مسک کی جانب سے نئی “امریکا پارٹی” کے قیام کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔ یہ گراوٹ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کے باعث سامنے آئی کہ...
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو نئی امریکی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان مہنگا پڑ گیا۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ایلون مسک کی جانب سے نئی "امریکا پارٹی" کے قیام کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔ یہ گراوٹ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کے باعث سامنے آئی کہ سیاست میں مسک کی دلچسپی ٹیسلا کی توجہ اور ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں علی الصبح ہونے والی موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور فضاء کو خوشگوار بنا دیا، بارش کے باعث درخت اور سڑکیں دھل گئیں جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلتے رنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران نئے موسمی سسٹمز کی تشکیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔موسمی ماہرین کے مطابق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے مشترکہ خطرہ قرار
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے تحت عمل میں آئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے پہلے باضابطہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو خطے کے امن و استحکام کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) ایک سینیئر سکیورٹی اہلکار کے مطابق، مہاجرین کی نئی آمد کا آغاز دو جولائی کو دو حریف چن گروپوں، چِن نیشنل ڈیفنس فورس (سی این ڈی ایف) اور چن لینڈ ڈیفنس فورس ہوالنگورام (سی ڈی ایف۔ ایچ) کے درمیان میانمار کی شمال مغربی چِن ریاست میں اسٹریٹجک علاقوں کے کنٹرول کے لیے شروع ہونے والے جھگڑوں کے بعد ہوا۔ میانمار: باغی گروپ اراکان آرمی کا سرحدی قصبے پر قبضے کا دعویٰ میانمار کی سرحد سے متصل بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورم نے مشترکہ نسلی تعلقات اور قربت کی وجہ سے 2021 کی بغاوت کے بعد سے چن پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ میزورم 2021 میں بغاوت کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کئی ممالک پر نئے تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر لگائے جانے والے تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تیونس پر 25 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلادیش پر 35 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سربیا اور کمبوڈیا پر 35 اور 36 فیصد، جبکہ تھائی لینڈ سے درآمدات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سمندری خوراک برآمدات کی سالانہ رپورٹ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے لیے پرکشش بن رہی ہیں، پاکستانی سمندری خوراک کی برآمدات 20.5 فیصد اضافے سے 489.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین اور تھائی لینڈ پاکستانی سمندری خوراک کے سب سے بڑے خریدارہیں۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ مؤثر پالیسی اور ضابطہ کاری کا نتیجہ ہے، جھینگے، کیکڑے، میکریل اور جیلی فش اہم برآمدی اشیاء میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور پائیدار اقدامات کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ، پاکستان عالمی سمندری خوراک مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملک پر ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے۔ فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا اوراس کی بنیاد پر بنائی گئی جعلی حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ جماعت اسلامی عوامی طاقت سے ظلم کے اس نظام کاخاتمہ کرے گی۔ہماری سیاست گالی، گولی،تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کاحلیہ بگاڑ دیا ہے۔سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔ دھونس اور دھاندلی سے جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ دار اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہو کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔کروڑوں اور اربوں روپے کے اشتہارات...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں زمزم سعودی عرب مکہ مکرمہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی غیر رسمی عشائیہ ملاقات کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا وقت طے ہو گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پرامن انداز میں ترقی کا موقع دینا چاہتے ہیں، اور مناسب وقت پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ ایرانی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ایران میں حکومت بدلنے کا فیصلہ صرف اور صرف ایرانی عوام کو کرنا ہے۔ ہمارا مقصد خطے میں استحکام اور امن ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا...
سیالکوٹ(نامہ نگار +آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے اور عالم اسلام بندستور خاموش ہے،کوئی تو سدباب کرے،یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں بھارتی قیادت کی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے، آج سے 2 ماہ قبل جو ان کے ساتھ ہوا مودی کے چمچے چاٹے ذلیل خوار ہوئے اور ان کا تکبر اور سندور اجڑا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عاشور کے جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین کی آن اور شان پر آل رسول قربان ہو گئی، کربلا کے میدان میں آل...
اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی۔ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تسلیم کیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اشیاء ضروریہ اور اشیاء خوردونوش کی ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر تجارت، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طلب اور رسد کی صورتحال، قیمتوں کے تعین کے رجحانات اور بازار میں ضروری اشیاء خوردونوش کی مستحکم دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دریں اثناء محمد اسحاق ڈار سے اتصالات گروپ یو اے ای کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ دفتر...
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کے زیر قبضہ 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کر دیں گے جبکہ غزہ کے دیگر 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنا غیر ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بقیہ 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنے سے قیدیوں کو غیر ضروری خطرہ درپیش ہوگا۔...
آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 24.69 فیصد کمی کی۔ تین سال قبل مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد تھی، دیہی علاقوں میں یہ شرح 32.63 فیصد جب کہ شہری علاقوں میں 26.85 فیصد تک جاپہنچی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال 2025-26ء میں پاکستان ایک بار پھر مہنگائی کے ممکنہ طوفان کی زد میں آسکتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک نئی رپورٹ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ تازہ تخمینے کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح میں 3.21 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد یہ شرح 7.7...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کے اعلان کو “مضحکہ خیز اور غیر ضروری” قرار دے دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ “امریکا پارٹی” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا ایک مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔ اس سے صرف سیاسی الجھن میں اضافہ ہوگا۔”صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایلون مسک کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں خطرناک طغیانی اور نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اٹک کی تحصیل خضرو کے علاقے فارمولی میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی کے سبب دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ کے زیریں علاقوں میں طغیانی کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی و صوبائی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے اسپل وے کھولنے کے بعد سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس لیے بروقت اطلاع رسانی، نکاسی اور امدادی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات...
زمبابوے کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے دنیا کے عظیم بلے باز برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع جان بوجھ کر چھوڑ دیا۔ ویان ملڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور وہ صرف 33 رنز کی دوری پر تھے کہ انہوں نے ٹیم کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر لیا، حالانکہ وہ باآسانی تاریخ رقم کرسکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: برائن لارا کا ریکارڈ 21 سال بعد ٹوٹ سکتا تھا، مگر ’چوکرز‘کے غلط فیصلے نے موقع گنوا دیا؟ میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ویان ملڈر نے کہا ’سچ پوچھیں تو...
کراچی: مختلف سیاسی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارت مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ۔فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔کشمیری رہنما شہید برہان مظفر وانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو کراچی میں آرٹس کونسل...
سٹاک ہوم(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کے مطابق 7 جولائی 2025 سے پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کیلئے پاکستان سے شینجن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے معاملات 9 جولائی تک طے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث اس اعزاز کی دوڑ میں شامل کیے گئے ہیں۔ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 27 برس کے طویل انتظار کے بعد پروٹیز نے آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں مارکرم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی...

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول...
ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
زمبابوے کے شہر بولاوے میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ (6-10 جولائی) میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 626 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کپتان وِیاان ملڈر نے ناقابل شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے۔ ملڈر کی شاندار اننگز نے برائن لارا کے 21 سال پرانے عالمی ریکارڈ 400 رنز کو توڑنے کا نادر موقع فراہم کیا تھا، لیکن ٹیم کی اننگز جلد ڈیکلیئر کروانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ اگر جنوبی افریقہ نے ملڈر کو موقع دیا ہوتا تو یہ عالمی...
---فائل فوٹو تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی...
منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق حالیہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ تنازع محض چند مفاد پرست عناصر کے سیاسی عزائم کا نتیجہ ہے، جو عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ادارے کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کچھ گروہ اور افراد جان بوجھ کر الیکشن کمیشن، اس کے سربراہ اور دیگر ممبران پر بے بنیاد تنقید کر کے انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کمیشن کے تمام فیصلے مکمل طور پر آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، کسی سیاسی دباؤ کے بغیر...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔
ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز نیوجرسی(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کی اور اسے “بے ہودہ” قرار دیا۔نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ “میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔”انھوں نے مزید کہا “یہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف...