2025-07-27@08:01:36 GMT
تلاش کی گنتی: 5992
«بھی پاکستان»:
(نئی خبر)
اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب اور امریکا کی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی خاتون مینڈی کی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد امریکی خاتون پاکستان پہنچیں اور پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا۔ ساجد زیب کے مطابق امریکی خاتون مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔ ساجد کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی خاتون کا ان کے گھر آنا اور اس سے نکاح ہونا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور پورا گھرانہ اس موقع پر خوشی محسوس کررہا ہے۔ امریکی خاتون زلیخا (سابقہ مینڈی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ساجد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر برادر پڑوسی ملک سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کے لیے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے بعد پہلی ایرانی پرواز کراچی پہنچ گئی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم...
شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت ختم ہونے کے بعد بنگلہ دیش بھارت تعلقات میں ایک تناؤ ہے۔ ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کے عبوری وزیر اعظم ہیں۔ مارچ 2025 میں ڈاکٹر یونس نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد بنگلہ دیش کے تعلقات پاکستان اور چین دونوں کے ساتھ تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش اس وقت چین اور ایشیائی مالیاتی اداروں کی طرف مائل ہے۔ 2025 میں بنگلہ دیش نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 400 ملین ڈالر قرض کلائمیٹ چینج کی مد میں حاصل کیے ہیں۔ یہ بنک ایشیا میں انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور اس کا صدر دفتر...
ملک میں سیاسی استحکام اور عالمی سطح پر حالات بہتر ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں 100 انڈیکس 1792 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 27 ہزار 419 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس سے انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار 790 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط کیا۔ ماہرین کی رائے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ سلمان نقوی نے کہا کہ معاشی اعشاریے جیسے کرنسی کی مضبوطی، سرمایہ کاری میں اضافہ، اور سادہ اکثریت کی حامل حکومت...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 911 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، جنگ بندی کی خبر پر 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا ہے جب 11 جون کو بجٹ کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی تھی، اُس روز 100 انڈیکس میں 2,328 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کا موثر اور مدلل موقف پیش کرکے نہ صرف قومی وقار کو بلند کیا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی سے بھی ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت میں بلاول زرداری کے نعرہ سندھو پر ڈاکہ نامنظور کو تقویت ملی ہے ، انہوں نے اپنی کوششوں سے پانی پر جدوجہد کرنے والے تمام دوستوں کو پیغام دیا ہے کہ انکی جنگ کامیابی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑئی جا رہی ہے اور انشا اللہ...

سیاحت کے فروغ کیلئے منصوبہ جائے ‘ صوبوں سے ملکر کا م کرنے کی ضرورت : وزیراعظم آزادرکن چودھری عثمان مسلم لیگ ن مین شامل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔...
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سینئر صحافی و اینکر پرسن ندیم ملک نے سوال کیا کہ خبر آرہی ہے کہ ابراہم اکارڈ پر پریشر آ نے والا ہے ؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب دباؤ آئے گا تو دیکھا جائے گا، اس معاملے پر مشاورت بھی ہو رہی ہے ، اس پر جواب تب دیں گے جب ہمیں اس اکارڈ کا حصہ بننے کا کہا جائے گا، ابراہم اکارڈ سے متعلق پریشر آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے جو کہ فخر کی بات ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ...
منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ وی نیوزکے مطابق ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ شہری اب بیرون ملک روانگی سے قبل اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں، یہ سہولیت پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر پہلی مرتبہ فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے جب کہ ائیرپورٹ پرقائم کیاسک سے شہری ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔سی ٹی اوکا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے بھی مختلف...
منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زیادہ ٹیموں میں سے اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس میں انقلابی تحقیق پر اعلیٰ اعزازات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کو قومی معیشت کا متحرک شعبہ بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک جامع اور دُور رس منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نہ صرف ملک کے سیاحتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ان کے بھرپور استعمال کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی مناظر، موسمی تنوع اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک کے شمالی علاقوں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیوں، جھیلوں، دریاؤں اور صحراؤں...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی، سپریم کورٹ کا حالیہ جو فیصلہ آیا اس سے رہی سہی کسر بھی نکل گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہو نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، اس وقت سیاسی سوجھ بوجھ والی قیادت راہنماؤں کی ضرورت ہے، آئین و قانون کو احترام دینے والےافراد کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چودہری نے کہا کہ اب صرف جدوجہد ک راستہ رہ گیا ہے، سوات پوری فیملی مرگئی، پاک پتن اسپتال 20 بچے مر گئے، ہم سب بھولنے کے عادی ہیں، میڈیا ایک چیز کو اٹھاتا ہے پھر دوسرے دن وہ بھی بھول جاتا ہے۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے خلاف مبینہ...
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024ء کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس...
لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔ ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔ ایشیا کپ 28 اگست سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت...
پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر، قابلِ عمل اور آئینی حیثیت کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی اقدام غیرقانونی قرار، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں سے متعلق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جس میں عدالت نے اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ ترجمان...
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا ایک بار پھر ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 3282 ڈالر ہوگئی۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 240 روپے پر پہنچ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب رمدے چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ ہو گئے ہیںیکم جولائی سے سپین کے شہر سیویل میں منعقدہ اس چار روزہ کانفرنس میں مختلف ملکوں سے راہنماﺅں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی.(جاری ہے) کانفرنس میں ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں کے لیے پائیدار اور جدید مالیاتی حکمت عملیوں کی تیاری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو تیز کرنے کی کوششوں پر غورو خوض ہو گا وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورے کے دوران کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں اور مختلف اعلی سطحی سائیڈ ایونٹس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ جمعرات، 3 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس دورے کے دوران آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ تنظیم میں شامل دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں معاشی استحکام، توانائی تعاون، باہمی تجارت، سفارتی تعلقات اور دیگر اہم امور پر گفت و شنید متوقع ہے۔دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اقتصادی اہداف کے تناظر میں خاصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں اسلام آباد اور باکو کے درمیان تعلقات میں واضح پیش رفت دیکھی گئی ہے۔...
عابد چودھری :انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ شہری اب اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے،پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے،کیاسک سے شہری لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراہوں پر کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس لاہور جدید طرز کی جانب گامزن ہے،کیاسک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا ،عملہ تعینات کر...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے فلپائن میں 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں میں سے، اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے بتایاکہ جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو...
اسلام آباد: وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پیر کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی، وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور...

مدینہ منورہ پوسٹ حج آپریشن عروج پر: 214 میں سے 207 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔:محمد ریاض ڈپٹی کوآرڈینیٹر حج میشن مدینہ
مدینہ منورہ ( نمائندہ نوائے جاوید اقبال بٹ ) پاکستانی حجاج کرام کے لیے پوسٹ حج آپریشن تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق حاجیوں کی جانب سے درج کی گئی بیشتر شکایات کو مؤثر انداز میں حل کر لیا گیا ہے۔ مدینہ میں پاکستانی حج مشن کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر محمد ریاض نے بتایا کہ موصول ہونے والی 214 شکایات میں سے 207 کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا ہے، جبکہ باقی چند شکایات پر بھی کام جاری ہے اور جلد ان کا حل بھی متوقع ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں شکایات کی کم شرح کو وزارت مذہبی امور کی بروقت اور بہتر انتظامی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا، جس کے تحت حجاج کے لیے...
(گزشتہ سے پیوستہ) جہاںایک طرف ’’رافال‘‘ بمقابلہ ’’جے10سی‘‘ کی ہوائی جھڑپوں پردنیا کی نظریں مرکوز ہیں،وہیں سوال یہ بھی جنم لیتاہے کہ آیایہ سب ایٹمی جنگ کے دہانے کی طرف پیش قدمی ہے؟ کیابرصغیرکی فضاؤں میں گونجتی ہوئی جنگی گرج مستقبل کی امن فاختاؤں کوہمیشہ کیلئے خاموش کردے گی؟ پاکستان میں گرائے گئے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون ہویابراہموس میزائل کاراستہ بھٹک جانایہ سب نئی جنگی حکمتِ عملی کاحصہ ہیں،جہاں انسان کم اورمشینیں زیادہ بولتی ہیں۔یہ دراصل چوتھی نسل کی جنگ(فورتھ جنریشن وارفیئر)ہے جہاں دشمن کا چہرہ دھندمیں چھپاہوتاہے اورحملہ خاموش ہوتاہے۔ ہاروپ ڈرون اب محض جاسوسی نہیں کرتے بلکہ وہ ’’لوئٹیرنگ ایمونیشن‘‘جیسے خفیہ ہتھیاروں میں تبدیل ہوچکے ہیں جوفضامیں شکارکی تلاش میں گردش کرتے ہیں۔یہ حکمتِ عملی نہ صرف دفاع...
— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرتارپور راہداری آج بھی بند شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے حالیہ دنوں میں اپنے بیانات میں کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا میں تیزی سے ترقی کررہی ہے اور یہ ٹیکنالوجی اگلی ایک دہائی میں طبی ماہرین کا کردار اس دنیا میں کم سے کم تر کردے گی۔ یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی پہلے جدید ترین ممالک میں استعمال ہوتی ہے اور پھر وہ پاکستان جیسے ملک کا رخ کرتی ہے، لہٰذا ہم پاکستان کے شعبہ صحت میں مصنوئی ذہانت کے امکانات اور رجحانات کا جائزہ لیتے ہیں۔ صحت کا شعبہ ہر ملک اور اس کے شہریوں کےلیے ایک اہم شعبہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ شعبہ جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیل ہورہا ہے تاکہ زندگی کے معیار،...
بھارتی پراکسیز فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کی دہشت گردی کےناقابل تردیدشواہد سامنے آ گئے۔ مودی سرکار ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اور فتنۃ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ہیں۔ 29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25...
لاہور: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ...
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و حال ہی میں بیرون ممالک کا دورہ کرنے والے سفارتی وفد کا حصہ رہنے والی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں بیرون ممالک کے دورے کے دوران ہم نے دیکھا کہ ہوائیں پاکستان کے حق میں ہیں۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور لندن میں ہماری اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔ ’پاک بھارت جنگ کے بعد قوم میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے‘ بشریٰ انجم بٹ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO) کے تحت ہونے والی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (ILC) میں شرکت کے لیے مورخہ 2تا 13جون جنیوا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان کے مزدوروں کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دیا۔ جنیوا کانفرنس دنیا بھر کے تمام رکن ممالک سے سہ فریقی وفود پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں حکومت، آجر (مالکان) اور مزدوروں کی اعلیٰ سطحی نمائندگی شامل ہوتی ہے۔ پاکستان سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مزدور رہنما ظہور اعوان بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ILC دنیا بھر کے لیے عالمی لیبر معیارات کا تعین کرتی ہے۔ ان معیارات کی منظوری کے بعد مختلف ممالک ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 دسمبر 2023 کو پاکستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے شپ بریکنگ کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کی ہے۔ اس توثیق کے بعد حکومت بلوچستان کے شپ بریکنگ ایکٹ 2017 پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ اس توثیق کے بعد دنیا بھر کی شپ بریکنگ صنعت مزدوروں کی یکساں معیار حفاظت کی پابند ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ کنونشن 26 جون 2025 سے پاکستان شپ بریکنگ کی صنعت پر نافذ ہو گیا ہے۔ نومبر 2016 میں پاکستان شپ بریکنگ کی تاریخ کا ایک دردناک ترین حادثہ گڈانی میں پیش آیا جس میں 28 مزدور انتہائی بے بسی کے عالم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ضرورت محسوس کی...
پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور عوامی دلچسپی کا حامل موضوع رہا ہے۔ خاص طور پر وہ پاکستانی جو بیرون ملک مقیم ہیں، اکثر اپنے وطن واپسی پر گاڑی لانے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سہولت کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کی بیگج اسکیم موجود ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص شرائط کے تحت گاڑیاں لانے کی اجازت دیتی ہے۔ لیکن حالیہ وفاقی بجٹ میں اس اسکیم کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر اس اسکیم کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کون سی گاڑیاں لائی جا سکتی ہیں؟ کس پر کتنی ڈیوٹی عائد ہوگی؟ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس میں کون سے...
کراچی: ’’ایک ارب 80 کروڑ روپے یہ رقم تو بہت زیادہ ہے، اگر بھارت نے حصہ نہیں لیا تو ایشیا کپ تو شاید ہو ہی نہیں سکے گا‘‘ پاکستانی ٹی وی چینل کے نمائندے نے جب حیرت سے بھارتی براڈ کاسٹر سے یہ پوچھا تو جواب ملا ’’ فکر نہ کریں ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا،ہماری ٹیم بھی شرکت کرے گی‘‘ یہ بات چیت حال ہی میں ہوئی ہے،پاکستان میں اس وقت چار اسپورٹس چینلز ہیں، ان میں سے ایک سرکاری ٹی وی کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں، دوسرا چینل ماضی میں بلیک لسٹ ہو کر اب پرانی ویڈیوز دکھا کر ہی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حال ہی میں ایک انٹرنیشنل اسپورٹس چینل سے الحاق...
ماحولیاتی تبدیلی اکیسویں صدی کا وہ بحران ہے جو اب محض مستقبل کی پیش گوئی نہیں بلکہ حال کی حقیقت بن چکا ہے۔ ہماری زمین کا درجۂ حرارت صنعتی دور سے اب تک اوسطاً 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، اور اگر عالمی برادری نے فوری اور جرأت مندانہ اقدامات نہ کیے تو یہ اضافہ 2.5 ڈگری یا اس سے بھی زیادہ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے اثرات ناقابل واپسی ہوں گے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہی ہے بلکہ انسانی زندگی، معیشت، اور ریاستی سلامتی کو بھی براہِ راست چیلینج کر رہی ہے۔ گذشتہ چند سال (2021 سے 2025) عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد، نئی پالیسیوں کی تشکیل، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے بیچ لڑائی میں بھارت کہاں کھڑا ہے اور یہ جنگ بڑھی تو یہ کہاں کھڑا ہوگا۔ اپنے پچھلے ایک مضمون میں ہم نے اس امر کا جائزہ لیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں پاکستان کہاں کھڑا ہے اور جنگ بڑھی تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا۔ جہاں تک اس سوال کا کہ بھارت کہاں کھڑا ہے اور مستقبل میں جنگ کے شعلے تیز ہونے کی شکل میں کہاں ہوگا اس کا ایک ہی سیدھا سادا سا جواب ہے کہ آج بھی اور کل بھی بھارت ایک ہی پوزیشن پر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا وہ یہ کہ بھارت منافقت کی بلندیوں پر کھڑا ہے نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: کل تک تو تم ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت نالاں تھے اور آج ایسا عنوان مجھے تو بڑی حیرت ہورہی ہے تم پر۔ وہ: میں نے سوچا کہ نطق وبیاں میں اتنی تلخی بھی اچھی نہیں، بات بات پر ٹوکنا، طنزو تشنیع کو مسلسل اپنا وتیرہ بنائے رکھنا کبھی کبھی دل کو بوجھل سا کردیتا ہے، بقول میرؔ حد سے زیادہ جور و ستم خوش نما نہیں ایسا سلوک کر کہ تدارک پذیر ہو میں: تو تم آج دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہ رہے ہو؟ وہ: ہاں وہ تو اس دن ہی سے کم ہوگیا ہے جب پاکستان نے حکومتی سطح پر صدر ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دینے کی سفارش کی تھی۔ میرا دل...
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جرات مند موقف اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران امریکی صدر...
کراچی: امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، اولمپک میں شمولیت سے اسکواش کو فروغ ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایس ایف جہانگیر خان قومی جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کی کوئی کمی نہیں،پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکواش مقابلوں کا...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے آج شمالی سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ زون چین کی مصروف ترین خشک بندرگاہ، سرحدی گیٹ اور تعاون مرکز کے طور پر فوائد کی منفرد تین رخی خدمات پیش کرتا ہے جو چین اور قازقستان کے درمیان سامان اور لوگوں کے آزادانہ بہاؤ کے لیے ایک مثالی پل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے مقامی قیادت سے بھی ملاقات کی اور اس پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح یہ ڈرائی پورٹ لوگوں اور سامان کے لیے چھٹی نسل کے کراسنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ڈرائی پورٹ میں اس کے ممکنہ استعمال کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی جوابات فراہم کرنے کی بجائے سوالات کو زیادہ جنم دے رہی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے ایک ایسے دروازے میں داخل ہو رہی ہے جس سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آتا۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان ابھی تک اپنے روایتی مالیاتی نظام کو مؤثر طریقے سے نہیں چلا پایا جبکہ کرپٹو کرنسی کا نظام اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، جو ملک کو بڑے مالیاتی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ ایک مالیاتی ماہر راشد مسعود کا کہنا ہے کہ بظاہر حکومتِ پاکستان اسے کچھ بین...
تحریر:راشدعباسی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پر خود کش حملےمیں 13 اہلکارجام شہادت نوش کرگئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے قافلے کو نشانہ بنایا،دہشت گردی کایہ المناک واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران قوم کویہ نوید سنائی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے،واقعہ کے بعد فیلڈ مارشل پشاورپہنچے جہاں انہیں کورہیڈکوارٹرزمیں سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی،انہوں نے بنوں گیریژن میں حالیہ دہشت گرد حملے...
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ ایام عزاء کا آغا ہوچکا ہے اور حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے تمام تر اعلانات ابھی تک صرف اعلان ہی ہیں جبکہ عملی اقدامات انجام نہیں دئیے گئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں نواسہ پیغمبر اکرم (ص) جناب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھ باوفا ساتھیوں اور آپ علیہ السلام کے اہل و عیال نے دین مبین اسلام کی بقاء کی خاطر وقت کے یزید...
پاکستان میں تقریباً 13,000 گلیشیئرز ہیں اور گرمی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ان کا پانی دریاؤں سے مل کر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جس سے ڈھانچے، نقل و حمل کے راستے، مشینری اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 2025 کی عالمی آب و ہوا رپورٹ (Climate Rate Index) کے مطابق، 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا جہاں ایک تہائی حصہ زیرِ آب آیا، 33 ملین متاثر ہوئے، 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان گزرا۔ آل...
لاہور: دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے...
بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز” اور "ڈرامہ بازار” کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر”، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش” بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک” بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو...
جنگ تباہی لاتی ہے۔ انسانی جانوں کا ضیاع، معیشت کی بربادی، ریاستوں کی کمزوری۔ مگر بعض اوقات یہی جنگیں نئے حقائق کو بے نقاب کر دیتی ہیں، اور بعض پوشیدہ امکانات کو اجاگر بھی کرتی ہیں۔ فوجی دنیا میں ’’ڈیٹرنس‘‘ یعنی باز رکھنے کی صلاحیت ہی امن کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسے دشمن ممالک جوہری طاقت بننے کے بعد کسی بڑی جنگ سے بچے رہے ہیں، اگرچہ چھوٹی جھڑپیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہیں۔ ایران اسرائیل حالیہ جنگ اگرچہ افسوسناک اور خونریز ہے، لیکن اس کے چند اہم نتائج پاکستان کے حق میں گئے ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا خود فریبی ہوگی۔ بظاہر اس جنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، مگر اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ معاہدے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 بلین ڈالر تک پہنچانے کے وعدے کو پورا کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور بینک آف چائنا نے جمعے کو مجموعی طور پر 1.6 بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ رقم کل تک جو موجودہ مالی سال کا آخری دن ہے، جاری کی جائے گی۔...
اسلام ٹائمز: پاکستان سے سب سے زیادہ محبت اور ہمدردی رکھنے والی شخصیت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔ انہوں نے "ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار" نامی کتاب کو عربی سے فارسی میں ترجمہ کیا، جسکا بعد ازاں اردو ترجمہ بھی شائع ہوا۔ اس کتاب میں انہوں نے قائدینِ پاکستان، خصوصاً قائداعظم محمد علی جناح سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح وہ علامہ اقبال کے مداحوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اپنے دورِ صدارت میں انہوں نے اقبال پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کیا، جو "اقبال، مشرق کا بلند ستارہ" کے عنوان سے شائع ہوا۔ تحریر: سکندر علی بہشتی پاکستان اور ایران دو اسلامی اور ہمسایہ ممالک ہیں، جو تاریخی اور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور قانونی کامیابی ہے۔ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ اور بہتر انتظام پر کام کر رہا ہے کیونکہ پانی ہماری معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن کی حیثیت...
ابھی تک مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو سب سے طاقتور ملک سمجھا جاتا تھا مگر اب اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اسرائیل امریکی مدد کے بغیرکچھ بھی نہیں کر سکتا۔ گزشتہ دنوں اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلم کھلا جارحیت کی اور کئی دنوں تک اس پر پوری طاقت سے حملہ آور ہوتا رہا مگر جب ایران نے اسے نشانہ بنانا شروع کیا تو اسے اپنی حقیقت کا پتا چلا کہ وہ ایران کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ ایران نے اپنے طاقتور میزائلوں سے اسرائیل میں ایسی خوفناک تباہی مچائی کہ اس کے ہوش اڑ گئے اور اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو کوسنے لگے۔ امریکا اس غلط فہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس نے سال 2026 کی جامعہ درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی کوئی بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی۔کیو ایس کی درجہ بندی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی 354 ویں نمبر پر جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تاہم سندھ کی کوئی اور جامعہ دنیا کی 1500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔کیو ایس عالمی درجہ بندی میں پاکستان...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، یہ فارم 47 کی جعلی اسمبلیاں ہیں، ان کی حیثیت ایک کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل جو آئینی بینچ کا فیصلہ آیا ہے، انتہائی مایوس کن ہے،آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے۔ پاکستان کی جوڈیشری بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے.عدلیہ سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کبھی رائے نہیں دیتا، فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی کہہ چکے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہو رہے، آج بھی کہہ رہے ہیں نہ ہی فرنٹ اور نہ ہی بیک ڈور پر رابطہ ہو رہا ہے۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی بات چیت کی پیش کش پر آپ کیا کہیں گے؟، جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں سیاسی معاملات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے 100 بہترین ملکوں کی فہرست شائع کی ہے، جس میں خوش آئند بات یہ ہے کہ اس فہرست میں گرین پاسپورٹ رکھنے والا ہمارا ملک بھی شامل ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ءکی رینکنگ جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ پلیٹ فارم”ہینلے اینڈ پارٹنرز” کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100 ویں نمبر پر براجمان ہے، جو 2021ءمیں 113 ویں نمبر پر تھا۔ مذکورہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پہلو ہے، جو کہ بین...
پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ۔ فوٹو: فائل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہو گا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کراچی میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہیں، ترقی کےلیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حقِ خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سےاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ...
معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔شہر قائد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ملک ترکی، بجرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کامیاب کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایواڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آٹ پاکستان...
کراچی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے بھارت سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کی 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دوست ممالک کے پریڈس کو مبارک باد دیتا ہوں، میری ٹائم واریئرز کی شاندار پاسنگ آؤٹ کا معائنہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن کیلیے بات چیت چاہتا ہے مگر کوئی شک نہ رہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور ہر صورت اپنے مادر دفاع کو یقینی...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، ہمارادشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کامسلسل مظاہرہ کررہاہے ،دشمن اگرسمجھتاہے کہ ملکی خودمختاری پر حملے کو برداشت کریںگے تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ سے خطاب انہوں نے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی یہ پروقار پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظہر ہے۔ فیلڈ مارشل نے کامیاب کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُراعتماد انداز میں قوم کی امیدیں سمٹ آئی ہیں۔...
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے اور ملک کو اس سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے، ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب...
پاکستان عالمی سطح پر ڈیفالٹ کے خطرے میں سب سے زیادہ کمی کرنے والا ملک بن گیا۔ بلومبرگ انویسٹمنٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی کے حوالے سے سرِ فہرست آگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں میں پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ سب سے کم ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی معجزہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف ڈیفالٹ کے امکانات 59% سے کم ہوکر 47% ہو گئے، جو کہ 1,100 بیس پوائنٹس کی بہتری ہے۔ Breaking: Pakistan Leads the World in Sovereign Risk Improvement – Tops Global EM Rankings As per the latest data posted by Bloomberg Intelligence, Pakistan stands out globally...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
— فائل فوٹو پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھی پاکستانی پاسپورٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔اب پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کا 113واں نمبر تھا۔عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ایئرپورٹس پر ای...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) اس کے دروازے پر ایک سادہ سی تختی یہ اعلان کرتی ہے، ''محمد اقبال (1877-1938)، پاکستان کے قومی شاعر 1907ء میں یہاں مقیم رہے۔‘‘ یہ مکان، جو پاکستانی کمیونٹی میں ''اقبال ہاؤس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، گوگل میپس پر بھی درج ہے لیکن وہاں پہنچنے پر نہ تو کوئی عجائب گھر ملتا ہے، نہ کوئی ٹور گائیڈ اور نہ ہی اس بات کا کوئی ''واضح نشان‘‘ کہ اس مکان نے کبھی برصغیر کے مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی آبیاری کی تھی۔ اقبال کا ہائیڈل برگ سے تعلق یہ وہی جگہ ہے، جہاں متحدہ پنجاب کے سپوت علامہ اقبال نے 1907ء کے دوران ہائیڈل برگ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کیلئے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔(جاری ہے) جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روز روشن کی طرح واضح ہے۔
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کے نام کے غیر قانونی استعمال پر ملک بھر کے وفاقی و صوبائی کھیلوں کے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ طارق پرویز اور اس کی خودساختہ تنظیم کی کسی بھی سرگرمی، فیصلے یا نوٹیفکیشن کو ہر سطح پر مسترد کیا جائے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آئین 2022 وفاقی حکومت (کابینہ) کی منظوری سے نافذ العمل ہے جس کے مطابق صرف وہی کھیلوں کی فیڈریشنز "قومی اسپورٹس فیڈریشنز" کہلا سکتی ہیں جو باضابطہ طور پر پی ایس بی سے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں افشین حیات نے بتایا کہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں تاہم ڈراموں میں انہوں نے چند پراجیکٹ میں سپورٹنگ کردار ادا کیا ہے اور اب وہ ڈرامہ ڈائن میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی کیونکہ اس ڈرامے سے انہیں پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ہے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔ افشین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی...
پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ترکیہ...
(گزشتہ سے پیوستہ) سوال یہ ہے کہ کیاروس اورچین کی پوزیشن امریکی حملے کومؤخرکرواسکتی ہے؟چین اور روس کی مشترکہ مزاحمت امریکی فوجی آپشن پرایک مضبوط توازن پیداکرتی ہے۔خدشہ ہے کہ ٹرمپ اگلے دوہفتوں میں حملے کافیصلہ کرسکتے ہیں،مگرعالمی طاقتوں کے دباؤنے ٹرمپ کومحتاط کردیاہے۔اقوام متحدہ سمیت متعدد ممالک نے بھی زوردیاہے کہ طاقت سے مسئلہ حل نہیں، سیاسی راستے اپنانے چاہئیں۔اس پس منظر میں امریکی مددکے بغیراسرائیل کامکمل حملہ خطرناک حدتک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مرحلے پرسیاسی و چین روس مشترکہ مؤقف اورمغربی ممالک کے دباؤنے ٹرمپ کے فوجی آپشن پرپابندی عائدکردی ہے۔سفارتی حل ہی زیادہ ممکن دکھائی دیتے ہیں،اورفوجی محاذپرکسی صورت میں بریک لگنے کے آثارنمایاں ہیں۔ چین کاموثراور متوازی مقام،روس کے ساتھ مضبوطی اورعالمی میڈیاکے مشترکہ مؤقف...
بھارتی اخبار دی پرنٹ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سخت حکومتی اقدامات اور 30 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے نتیجے میں بھارت کی کرپٹو مارکیٹ 97 فیصد تک سکڑ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس پالیسی نے لاکھوں نوجوان سرمایہ کاروں کو بیرون ملک جانے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ بھارت میں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دی پرنٹ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی امیر،سابق سینیٹروسابق سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ افغان ملت نے 1919ء میں برطانوی سامراج، 1979ء میں روسی سامراج اور 2001ء میں امریکی سامراج کی قیات میں نیٹو فورسز کو شکست دیکر ثابت کیا کہ یہ خطہ کسی کا تابع نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کی خلیج ختم ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کو ترقی، تجارت اور تعلیم وصحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آرایس) پشاور کے زیراہتمام پاک افغان تعلقات کی نئی جہتیں کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔ سراج الحق...
پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن نے اپنے فیصلے میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کے اقدام کو ناقابلِ قبول اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ معاہدے میں کسی بھی فریق کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ یکطرفہ طور پر ثالثی کارروائی کو روک دے یا عدالت کے دائرہ کار کو محدود کرے۔ فیصلے کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ معطلی سے متعلق کوئی شق موجود نہیں، اور اس معاہدے کا اطلاق صرف دونوں ممالک کی باہمی رضا مندی سے ہی ختم یا معطل کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر ایک فریق معاہدہ معطل کرنے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور۔ پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو کی۔ علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔ پھر بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل طے ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں میڈیا کو پاکستان کی کامیابیوں اور سفارتی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پرایک آزاد اورخودمختار قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جس کا...
بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، تاریخی شکست ہوئی اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، میٹ دی پریس میں میڈیا سے گفتگو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کیخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیے کے محاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کے دوران پاکستان کے میڈیا کا...
معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا خطرہ ، رپورٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے اداکار پر سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے او آئی سی اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کی جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق خصوصی سیشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)چیئرمین کرنسی ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اشرافیہ اورمفت خور طبقے نے نچوڑ کر رکھ دیا ہے اور انہوں نے ملکی خزانے کو “مال مفت دل بے رحم سمجھ لیا ہے،ملک میں مفت خور طبقے نے پچھلے سال بجلی،گیس،گاڑیوں،پیٹرول،گھر،ہوائی جہاز اور ریلوے کے ٹکٹس، سیرسپاٹے پر 39 کھرب روپے خرچ کئے جبکہ اس سال کا ڈیٹا بتا رہا ہے کہ58کھرب کا خرچہ ہے،اتنی وسیع فالتو اخراجات کرکے پاکستان کیسے ترقی کرسکتا ہے۔ ملک محمدبوستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں پہلے ایک کروڑ افراد3ڈالر(ایک ہزار روپے)روزانہ کماکر ایک وقت کا کھانا کھاتے تھے لیکن ملک میں غربت بڑھ جانے سے اب یہ تعداد4کروڑ تک پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بات کریں فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ترجمان پاک فوج نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں، فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انٹرویو...
مستقل عدالت برائے انصاف کے تحت قائم ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتےہوئے بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کوغیر قانونی قراردے دیا۔ ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور قانونی حیثیت رکھتا ہے، جسے یکطرفہ طور پر کوئی بھی فریق معطل نہیں کر سکتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی ایک فریق کی جانب سے معاہدہ معطل کرنے کا اعلان ثالثی عدالت کی کارروائی کو متاثر نہیں کرتا۔ معاہدے میں کسی بھی تنازعے کی صورت میں ثالثی کا عمل بنیادی شرط ہے، جسے روکا نہیں جا سکتا۔ بھارت کی جانب سے ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے...
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7 گنا بڑا ملک اور وسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، ہم نے انڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں۔ اسلام آباد پریس کلب میں "میٹ دی پریس" میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پر شکر گزار ہوں، بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ انہوں نے...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے زیر غور آئے، جبکہ علاقائی و عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جولائی میں سلامتی کونسل صدارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ْ وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم برطانوی ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر اظہار اعتماد کیا۔ ملاقات میں آئندہ کثیرالملکی اجلاسوں کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اسکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے فارن افیئرز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان اِس وقت غیر معمولی رینج والے میزائل تیار کرنے میں مصروف ہے۔ چین کی بھرپور تکنیکی مدد کے ذریعے تیار کیے جانے والے جدید ترین انٹرکانٹینینٹل بیلسٹک میزائل پاکستان سے امریکا تک کا فاصلہ بھی طے کرسکتے ہیں اوروہ بھی دس ہزار کلو گرام تک کے ایٹمی ہتھیار لے کر۔اسٹریٹجک امور کی ویب سائٹ ڈیفینس سیکیورٹی ایشیا نے بتایا ہے کہ امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جن کی دسترس امریکا تک ہوسکتی ہے۔ یہ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ہوں گے اور اِن کی شمولیت سے پاکستانی فضائیہ کی...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے دی؟ بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، ہماری وابستگی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ درانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتی ہے، کیا معرکہ حق میں فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے...