2025-09-18@09:55:36 GMT
تلاش کی گنتی: 9673

«نئے گیس»:

(نئی خبر)
    محکمہ موسمیات نے 7 تا 9 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہو ا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی صوبے مدھیہ پردیش پر واقع ہےجس کے مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور 6 ستمبر کو راجستھان سے ملحقہ سندھ کے علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ اس موسمی نظام کے باعث سندھ اور پنجاب کے مشرقی علاقوں میں 6 ستمبر سے شدید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔ جس کے زیر اثر سندھ میں6 سے 9 ستمبر کے دوران تھرپارکر،مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر آج جمعہ کی رات گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ اپنے اعلامیے میں سوئی سدرن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کی مناسبت سے رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش نہیں کی جائے گی، صارفین کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس آج سے بلاتعطل 6 ستمبر کی رات دس بجے تک دستیاب رہے گی، گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو موخر کیا جائے گا اور بندش نہیں ہوگی۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےجس پر جنید اکبر نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اپنی حد تک سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، جنید اکبر نے کہا سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں، جنید اکبر نے وقاص اکرم سے کہا ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں، جنید اکبر نے کہا جمشید دستی ممبر بھی نہ تھے پھر بھی ان...
    کراچی: بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے بعد سندھ کے بیراجز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے لیے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، محمد علی ملکانی، جام اکرام اللہ  دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری لائیواسٹاک کاظم جتوئی، سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ، سیکریٹری ریہیبلی ٹیشن اختر بگٹی، ڈی جی (پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔ بذریعہ وڈیو لنک وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، وزیر...
    ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دجید اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بننے کے قریب ہیں۔ گذشتہ سیزن میں پریمیئر لیگ کے دوسرے ہاف اور اب رواں سیزن کے آغاز پر شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں پہلی بار سینئر انگلش مینز فٹبال ٹیم کیلیے طلب کرلیا گیا ہے۔ مینیجر تھامس ٹوچیل نے اینڈورا اور سربیا کے خلاف آنے والے ورلڈکپ کوالیفائرز کیلیے 25 سالہ دجید کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ Welcome to your first #ThreeLions camp, @DjedSpence! ???? pic.twitter.com/x3f8jG6eOd — England (@England) September 2, 2025 اگرچہ فٹ بال ایسوسی ایشن کسی کھلاڑی کے مذہب کا ریکارڈ نہیں رکھتی، لیکن اسپینس انگلینڈ کی ٹیم کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کھلاڑی ہوں گے۔ اسپینس کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے قریب سے اس کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 35 سالہ محمد راحیل ولد محمد ہاشم کے نام سے کی گئی، مقتول لانڈھی نمبر 3 کا رہائشی تھا۔...
    انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
    کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس...
    کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے دوران گفتگو جنگیں رکوانے کی بات دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں رکوائیں اور یہ توقع کی تھی کہ روس-یوکرین تنازعہ کو حل کرنا آسان ہوگا، لیکن یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
    کراچی: شہر قائد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس...
    نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کم وقت میں 100 میٹر طویل لیگو کے انبار پر برہنہ پا دوڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاتون نے 100 میٹر کا فاصلہ 24.75 سیکنڈ میں طے کیا۔ کرائسٹ چرچ میں رننگ ٹریک پر امیجینیشن اسٹیشن (نیوزی لینڈ کا غیر منافع بخش ادارہ) کے عطیہ کیے گئے تقریباً 300 کلو گرام وزنی لیگو برکس بچھائے گئے۔ گیبریئل وال نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے لیے تیاری کرتے ہوئے وہ دو ماہ تک ننگے پیر رہیں یہاں تک کہ شادیوں میں بھی بغیر جوتوں کے گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیگو سے متعلقہ مزید گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے سے متعلق سوچ رہی ہیں۔
    امریکہ کی مِشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا شیمپو نما جیل تیار کیا ہے جو کیموتھراپی کے عام اور تکلیف دہ ضمنی اثر — بال جھڑنے — سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیموں کیمو تھراپی سے 10 ہزار گنا زیادہ پُراثر کیوں؟ یہ جیل ابتدائی طور پر جانوروں پر آزمایا گیا ہے اور خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ علاج شروع ہونے سے پہلے اسے سر کی جلد پر لگایا جائے اور کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیا جائے تاکہ جب دوا جسم میں گردش کرے تو بالوں کی جڑوں کو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔ اس تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر برائن اسمتھ، جو انسٹیٹیوٹ فار کوانٹیٹیو ہیلتھ...
    اٹک: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اور انضمام کا نتیجہ ہے جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائی کی دشواریوں پر قابو پایا گیا۔ پی پی ایل نے ڈھوک...
    بحرین میں ہونے والے تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں 100 رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے گا۔ یوتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان یوتھ کمیشن رانا مشہود، صدر پی او اے عارف سعید بھی اجلاس کا حصہ بنے۔ پی او اے نائب صدر احمر ملک، سیکرٹری جنرل خالد محمود، محمد جہانگیر، میجر ماجد وسیم بھی شریک ہوئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا اور محمد سعید نے کی۔ یوتھ گیمز 22 سے 30 اکتوبر تک بحرین میں شیڈول ہیں۔تیسری ایشین یوتھ گیمز کے لئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اسی ہفتے لگائے جائیں گے۔ پاکستان کا 100 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل وفد...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مقدمات نمٹانے کی رپورٹ کے جائزے کے بعد مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جہاں سپریم کورٹ کے مختلف شعبوں کے حکام نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ بہتری کے لیے89 ٹاسک مقرر کیے گئے تھے، جن میں سے 30 ٹاسک کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 44 قسم کے اقدامات پر کام جاری ہے اور 14 تکمیل کے قریب ہیں۔ اجلاس میں مقدمات کو نمٹانے کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیف جسٹس نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار...
    پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جسے ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، پوٹھوہار ریجن میں واقع ڈھوک سلطان 3 سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے  ۔ اعلامیے کے مطابق، نئے ذخیرے سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2,113 بیرل خام تیل اور 4.13 ملین مکعب فٹ گیس (MMCFD) حاصل کی جا رہی ہے۔ یہ دریافت پوٹھوہار کے کوہاٹ سب بیسن میں تیل کی اب تک کی دوسری گہری دریافت ہے، جو اس علاقے میں ہائیڈروکاربن کی وسیع موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت...
    بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو چار کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینے پر انہیں والدہ سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔ فلم ایکلویہ: دی رائل گارڈ کے ہداہتکار ونود چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم کیلئے اپنے قیام اور دیگر اخراجات کا بوجھ خود اُٹھانے پر قائل کیا تھا کیونکہ وہ اس فلم میں موجود دیگر اداکاروں کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔ ہدایتکار کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ونود چوپڑا کو ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کر سکیں گے جس کا اعتراف امیتابھ بچن نے...
    بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنی زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلو اپنی سوانح ’حیات کھلّم کھلّا: رشی کپور اَن سینسرڈ‘ میں بیان کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا  اس کتاب میں انہوں نے اپنی شراب نوشی کی عادت اور ذاتی زندگی سے جڑا ایک انوکھا واقعہ بے جھجک لکھا ہے۔ رشی کپور کے مطابق اپنی سابقہ محبت یاسمین سے علیحدگی کے بعد وہ سخت دل گرفتہ تھے۔ فلم ’زہریلا انسان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اکثر نشے میں اپنی کو-اسٹار نیتو سنگھ (جو بعد میں ان کی اہلیہ بنیں) سے کہتے کہ یاسمین کو فون کرے اور اسے منانے کی کوشش کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ...
    جدید تحقیقی ڈیٹا کے مطابق آج کے نوجوان عموماً پرانے زمانے کے مقابلے میں زیادہ ناخوش ہیں۔ اس نظریے کو چند اہم تحقیقاتی شواہد اور وجوہات سپورٹ کرتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2024 کے مطابق 30 سال سے کم عمر نوجوانوں نے گزشتہ دہائی میں خوشی کی سطح میں نمایاں کمی دکھائی ہے، خصوصاً شمالی امریکہ اور مغربی یورپ میں۔ پرانے زمانے کے افراد ان کے مقابلے میں زیادہ مطمئن اور خوش تھے۔ اس کے علاوہ ناروے، فرانس، جرمنی، اور دیگر مغربی ملکوں میں بھی اس رجحان کا مشاہدہ ہوا ہے۔ 20 ممالک میں 200,000 افراد کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ نوجوانوں کی زندگی میں سکون کی کمی آئی ہے۔ مخصوص مسائل جیسے جسمانی و ذہنی صحت، مالی...
    سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم آج یو اے ای کے مدمقابل آئے گی۔ شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ یو اے ای کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج قسمت آزمائی کرے گی۔ یو اے ای کو فائنل میں رسائی کے لیے اپنے دونوں میچز میں اچھے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا جس پر حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا فرحان غنی عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔
    بیجنگ: چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں جدید ترین جنگی ڈرونز اور بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹرز متعارف کروائے ہیں۔ یہ ڈرونز غیر معمولی صلاحیتوں اور نئے ڈیزائن کے حامل ہیں جنہیں پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق پریڈ میں مسلح ریکی ڈرون، ونگ مین ڈرون، ائیر سپیریئورٹی ڈرون اور بحری جہازوں سے اڑان بھرنے والے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر شامل تھے۔  یہ ڈرونز اسٹیلتھ حملوں، خودکار آپریشنز اور فضائی جنگ میں نئے تصورات کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ونگ مین ڈرونز پائلٹ کے حامل جنگی طیاروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی...
    جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق  پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز  بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔ شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو...
    سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
    غزہ:  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شق بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا ہے۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں ایک پائیدار اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے، تاہم غیر مسلح ہونے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن...
    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ایک منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا سے غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 33 ملین ایرانی ریال، دو موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
    امریکا کی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے 52 گھنٹوں تک لگاتار کک بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست جورجیا میں جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے 27 مرد اور 13 خواتین نے جمعے کی صبح آٹھ بجے کک بال کھیلنی شروع کی جو کہ لگاتار 52 گھنٹوں تک جاری رہی۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹیو بروس ڈیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی کوشش سے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی گئی۔ بروس ڈیل کے مطابق ٹیم کا مقصد جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگہی پھیلانا ہے۔
    وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کارکردگی دکھارہاہے،جاری رہناچاہئے ، پنڈی اور اسلام آبادبڑی ذمہ داری سے نظام کو چلارہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہائبرڈ نظام کی کامیابی سب کو نظر آرہی ہے، اس نظام کاتسلسل 2027 کے بعدبھی جاری رہے گا ،تاہم انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام کے تسلسل کافیصلہ مری کی حالیہ میٹنگ میں طے نہیں پایا، جب سے یہ نظام چل رہاہے تب سے ہی یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  ہائبر نظام اچھی چیز ہے دعاہے کہ آگے چلے۔ ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں نوازشریف سیاست میں لے کرآئے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازشریف حکومت پر نہیں نظام پرتنقیدکی،کیابیوروکریسی کےبارے...
    راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
     بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
    انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
    ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز) ملتان کے مقام پر دریاوں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاو اندازے سے بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاو بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔دوسری جانب...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ دریائے ستلج میں **ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب** کا خدشہ ہے۔ اسی طرح دریائے توی میں جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وزارتِ آبی وسائل نے بھارت سے موصولہ اس انتباہی پیغام کی بنیاد پر فوری طور پر 28 اہم محکموں کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال...
    لندن: کامن ویلتھ اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرا دی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک نائیجیریا نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت اس ایونٹ کو اپنی کھیلوں کی عالمی ساکھ بڑھانے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصاً 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 یاد رہے کہ 1930 میں پہلے کامن ویلتھ گیمز کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں کھیلے...
    سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزا معاشی اعداد و شمار کے سہارے مارکیٹ نے نئی بلندیاں حاصل کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 152,000 کی سطح عبور کرگیا۔ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,346.88 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,322.36 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.89 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ گرین زون میں ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں...
    سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
    کامن ویلتھ گیمز 2030 کی میزبانی کیلیے بھارت اور نائیجیریا مدمقابل آگئے۔ کامن ویلتھ اسپورٹس کے مطابق 2030 صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ بڈز جمع کرادیں۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 1930 میں اولین کامن ویلتھ گیمز کے میزبان کینیڈا نے میزبانی کے لیے پیشکش نہیں کی۔  بھارت کی یہ پیشکش 2036 اولمپکس کی میزبانی کے خواب کے طور پرسامنے آئی ہے جس کے لیے احمد آباد کو ممکنہ میزبان شہر کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔
    بیجنگ، عظیم جنگی کامیابی کی 80 ویں سالگرہ، شاندار فوجی پریڈ، چینی صدر کا دنیا کو امن کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز بیجنگ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز چینی صدر شی جن پھنگ کی آمد سے ہوا، جنہوں نے عالمی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر شی جن پھنگ جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی...
    چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. ???? pic.twitter.com/OfIkdhVYE4 — Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025 چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں...
    ہاتھوں میں ویٹ مشین اور چھڑی تھامے 30 سالہ اللہ بخش سولنگی اندھی آنکھوں کے باوجود زندگی کی روشنی کو اپنے عزم اور محنت سے جگمگا رہا ہے۔ وقت نے اس کی بینائی تو چھین لی لیکن دانائی اور عزتِ نفس سے بھرپور یہ نوجوان کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا بلکہ اپنی محنت سے روزی کماتا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود اللہ بخش نے تعلیم کا سفر بھی ترک نہیں کیا۔ 2013 میں ایک دوست کی رہنمائی سے تعلیم کی طرف واپس لوٹے اور ایف اے کا امتحان پاس کر کے یہ ثابت کیا کہ بینائی سے محرومی علم کی روشنی حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ قوت بینائی سے محروم لیکن حوصلے پہاڑسے بلند،کوئٹہ کے...
    لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل معصوم شاہ مزار کے ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔  پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  شارع فیصل پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل کاشف سے ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس اہلکار نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی تاہم فوری طور پر...
    کورنگی کے علاقے میں گھر میں جوان لڑکی نے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرخود کشی کرلی۔کورنگی انڈس چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران سیڑھیوں سے گر کرایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر3 سیکٹر 1/34 عرفات مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پرجوان لڑکی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ لڑکی کی شناخت 18 سالہ مسکان دختر رستم علی کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کا کہنا ہے کہ متوفیہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایاکہ متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور متوفیہ...
    پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 19اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے ملک گیر سطح پرٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم پر ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔ان ٹرائلز میں شہر بھر سے 200 کے لگ بھگ ویمن کرکٹرز نے اپنی اہلیت کی جانچ کرائی۔ قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ رینجل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اعظم خان اور اسسٹنٹ کوچ جویریہ رؤف نے ان کی معاونت کی۔
    ذرا سا مڑ کر دیکھیں۔ اْس ہستی کو یاد کریں جس نے آپ کا ہاتھ پکڑا تھا۔ چند قدم دور آپ کو تھامنے کیلئے ایک اور مہربان موجود۔ اور یوں آپ کو پہلا قدم اْٹھانا سکھایا گیا۔ دوسوال: وہ ہستیاں اب کہاں ہیں؟ اور آپ کو مڑ کر دیکھنے میں اتنی دِقت کیوں ہو رہی ہے؟ وہ ہستی اب آپ خود ہیں بہت سوں کیلئے۔ اور مڑ کر دیکھنے میں دِقت کی وجوہات دو ہیں۔ ایک تو یہ کہ مڑ کر کل کو دیکھتے ہوئے دل دْکھتا ہے کہ تب میں توانائی اور شباب سے بھرپور تھا اور کئی آنکھوں کی امید۔ خواب جوان اور بہت سوں کی امیدیں زندہ تھیں۔ آج میں خود دوسروں سے امیدیں لگائے بیٹھا ہوں۔...
    خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ نے انسداد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن رہا ہے لہٰذا فوری طور پر صفائی اور انسداد ڈینگی مہم شروع کی جائے۔ اس...
    ملک میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران قدرتی گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں 4.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کی مجموعی گیس پیداوار 621 ارب کیوبک فٹ (BCF) تک پہنچ گئی  ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک میں گیس کے ذخائر 18,142 ارب کیوبک فٹ تھے، جو اب بڑھ کر 18,981 ارب کیوبک فٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کل 621 ارب کیوبک فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ گیس ذخائر میں اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ ماڑی انرجی کے ذخائر میں 996 ارب کیوبک فٹ کا اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، سوہو اور سپن وام کے علاقوں میں بالترتیب 125 اور 92...
    سینٹ کٹس(سپورٹس ڈیسک) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے ایک اور دھماکا خیز اننگز کھیل کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز جڑ دیے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 7 چھکے لگا کر بولرز کو بے بس کر دیا۔ 38 سالہ پولارڈ نے نیویان بڈائسی اور وقار سلام خیل کو خاص طور پر نشانہ بنایا اور دونوں کے اوورز میں یکے بعد دیگرے چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے عظیم کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی زندگی خوشیوں اور غموں، کامیابی اور ناکامی، شہرت اور تنہائی کا ایک امتزاج ہے۔ ایک طرف ان کا فلمی ستارہ آج بھی روشن ہے، تو دوسری طرف ذاتی زندگی نے کئی بار انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگنی کا ٹوٹ جانا، شادی کی تلخیاں اور پھر سابق شوہر کی اچانک موت—یہ سب کچھ ان کی زندگی کو ایک دردناک داستان بناتے ہیں۔ کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب ان کی منگنی بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار ابھیشیک بچن سے طے پائی۔ بچن خاندان کی بہو بننے کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ یہاں تک...
    تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔ رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے  دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور...
    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے کی جانے والی بڑی کارروائی کے دوران ملزم شبیر محمد کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 11 سال سے پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد، فیصل آباد میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ...
    مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔  باغی گروپ کی اپیل سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ علاقے میں متاثرین کو خوراک، ادویات اور پناہ گاہوں کی اشد ضرورت ہے۔  خانہ جنگی سے بے گھر افراد...
    بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے رہائشی جتیندر کمار کی گمشدگی کا معمہ برسوں بعد اس وقت کھلا جب وہ سوشل میڈیا رییلز پر دوسری عورت کے ساتھ نظر آیا۔ جتیندر کمار نے 2017 میں شیلو نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن پھر اچانک وہ لاپتہ ہوگئے۔ اپریل 2018 میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی گئی اور پولیس کی تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس دوران جتیندر کے اہلِ خانہ نے شیلو کے رشتہ داروں پر اُنہیں غائب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ تاہم...
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات تھی، فیملی اور دوستوں نے کریئرکے اتار چڑھاؤ میں ساتھ دیا۔ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ Post Views: 7
    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
    معروف اداکار انور علی ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا آغاز ایک فنکارانہ ماحول میں ہوا، جہاں موسیقی، ادب اور تھیٹر کی محفلیں ان کے لیے ایک ترغیب تھیں۔ بچپن سے ہی انور علی کو اداکاری اور طنز و مزاح کا شوق تھا، اور وہ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور لوگوں سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں ہر دلعزیز بنایا۔ ’تھیٹر سے ٹیلی ویژن تک‘ انور علی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں لاہور کے مشہور تھیٹرز سے کی، جہاں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ کرداروں نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا مخصوص انداز، جس میں وہ...
    سہ فریقی سیریز کے میزبان متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار  تعزیت کیا ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک زلزلے کے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت پیش کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج یو اے ای اور افغانستان کے سہ فریقی سیریز کے میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ The Emirates Cricket Board joins the Afghanistan Cricket Board in offering sympathies and condolences to the victims of the tragic earthquake. A one-minute silence will be observed today at the Sharjah Cricket Stadium before the start of the...
    تیانجن(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ کا الزام مغرب پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے۔ الجزیرہ انگلش کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا اور یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔ پیوٹن کا اشارہ 14-2013 کی اُس...
    راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
    اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی خواتین اور مرد باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں دنیا کے 26 ممالک کی 34 ٹیمیں شریک تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی باکسر عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچیں اور پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔ اس کامیابی کو ملک کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ویمنز مقابلوں میں پاکستان کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جسے ماہرین پاکستانی خواتین باکسنگ کے لیے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ مرد باکسرز میں بھی عمدہ کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ پاک آرمی کے...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے 1990 میں صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ یہ شادی چند مہینوں کی ملاقات کے بعد انجام پائی اور توقع کی جا رہی تھی کہ ریکھا کی زندگی میں استحکام آجائے گا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدا ہو گئیں۔ ریکھا کے مطابق لندن کے ہنی مون کے دوران ہی یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ دونوں کی سوچ...
    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ ہوگئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 اور شہری علاقوں میں 31 ہوگئی، اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 51 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، مری میں ڈینگی کے 21 مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق  سال 2025 کے دوران راولپنڈی میں 5 ہزار 430 مریض اسکرین کیے گئے جس میں 144 کیسز کنفرم ہوئے۔ ویكٹر سرویلنس میں اب تک 45 لاکھ...
    قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965 ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور  1ستمبر1965 کو بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پہ لے آیا تھا۔ شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔ یکم ستمبر کو 7پاکستانی شہریوں کو مؤثر قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود کانپور بھارتی حکام کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سینٹرل وزیر اطلاعات خواجہ شہاب الدین کی جانب بھارت کو کشمیر لائن آف کنٹرول پر جارحیت سے خبردار کیا گیا۔ 4 بھارتی ویمپائر جنگی طیاروں کی پٹھانکوٹ سے پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس پر حملے کو ہماری چوکنا...
    دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے۔ چند سال پہلے تک جو کام صرف ہاتھوں سے یا انسانوں کے ذریعے ممکن تھے، آج وہی کام مشینیں نہ صرف بہتر بلکہ زیادہ تیز کر رہی ہیں۔ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ دفتر کے ملازمین دن رات کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ایک جیسے کام دہراتے رہتے ہیں۔ کوئی ایکسل شیٹ میں نمبرز ڈال رہا ہے، کوئی ای میلز کو کھول کر معلومات آگے بھیج رہا ہے اور کوئی ہر دن کی رپورٹ بنا کر اپنے باس کے پاس پہنچا رہا ہے۔ یہ سب کام اہم ضرور ہیں مگر ایک حد کے بعد یہ انسان کےلیے بوریت اور تھکن کا باعث بن جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک نئی قسم کی مددگار ٹیکنالوجی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آل جماعت حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت قومی فخر اور کشمیری عوام سے پاکستان کے دلی و روحانی تعلق کی واضح علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور ان کی زندگی کشمیری عوام...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے۔ یورپی جریدے ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘ کے مطابق ’’وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔‘‘ معروف بین الاقوامی کمپنی ’’سینرجیکو‘‘ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ’’حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا...
    لاہور: لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب میں گھِرے ہوئے ہیں اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سیکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں.  موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے تعفن اٹھ رہا ہے، لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے، ایک مقامی خاتون جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں  کہا کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی سب بہہ گئی، اب نہ ہمارے پاس چھت ہے نہ سہارا.  حکومت...
    راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی 24 اور26  نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے راولپنڈی ڈویژن میں درج 7مقدمات میں ضمانت درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان ساتوں کیسوں میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر کے مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔  بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ دلائل پیش کریں گے۔
    آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
    کوئٹہ: شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔...
    پاکستان توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر قابو پانے کے لیے اب سمندر کی گہرائیوں میں امکانات تلاش کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک کے تحت آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے — اور اس بار ماہرین کو امید ہے کہ نتائج ملک کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ گردشی قرضے کا بوجھ اور درآمدی انحصار پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف معیشت پر بوجھ ہے بلکہ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں برسوں سے جاری سرحدی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ باہمی احترام، اعتماد اور حساسیت کو بنیاد بنا کر تعلقات کو نئی سمت دینا چاہتے ہیں۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ چین نہیں چاہتا کہ سرحدی تنازعہ دونوں ممالک کے وسیع تر تعلقات کی تعریف بنے۔ ان کے مطابق، اگر بھارت اور چین ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار سمجھیں، تو دوطرفہ تعاون دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکتا ہے۔ مودی نے بھی تسلیم کیا کہ ہمالیائی سرحد پر اب امن...
    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں ایک حاملہ خاتون کے 3 نومولود بچوں کی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سوہدرہ کے رانا علاقے میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف ریسکیو حکام کے مطابق، سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکیں ڈوبی ہوئی تھیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات تھیں۔ حاملہ خاتون بروقت اسپتال نہیں پہنچ سکی اور راستے میں ہی 3 بچوں کو جنم دیا۔ اطلاعات کے مطابق، تینوں نومولود بچے، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس...
    بالی وُڈ اداکارہ ریکھا کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔ مارچ 1990 میں انہوں نے دہلی کے صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی۔ بظاہر یہ ان کی زندگی کا سکون بھرا فیصلہ لگ رہا تھا، لیکن حالات مختلف نکلے۔ مزید پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟ ریکھا نے بعد ازاں پروگرام میں بتایا کہ یہ شادی ’محبت پر مبنی نہیں تھی‘ بلکہ مکیش انہیں ایک اجنبی لگتے تھے۔ شادی کے بعد لندن کے ہنی مون پر انہیں احساس ہوا کہ دونوں کی سوچ اور مزاج میں شدید فرق ہے۔ ریکھا کے مطابق چند ہی مہینوں میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا اور طلاق کا خیال سب سے...
    بانجول/ایتھنز: مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں برآمد کیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوسکتی ہے۔ یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے استعمال ہونے والے خطرناک راستے اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم چین کے شہر تیانجن میں ایک ساتھ موجود ہیں۔ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنما ایک ہی شہر میں شریک ہیں۔ مبصرین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال میں واضح فرق دیکھا گیا۔ شہباز شریف کا استقبال ریڈ کارپٹ پر ہوا اور چینی اعلیٰ حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خیرمقدم روایتی اور نسبتاً سادہ انداز میں کیا گیا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کی۔ چینی سوشل میڈیا پر شہباز شریف کے استقبال کو...
    بانجول/ایتھنز (نیوز ڈیسک)مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب کشتی گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں زیادہ تر گیمبیا اور سینیگال کے شہری سوار تھے۔ گیمبیا کی وزارتِ خارجہ کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 مسافر موجود تھے جن میں سے صرف 16 افراد کو زندہ بچایا جاسکا۔ موریطانیہ کی ریسکیو ٹیموں نے بدھ اور جمعرات کو 70 لاشیں نکال لیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ کشتی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک اٹلانٹک مائیگریشن روٹ پر رواں دواں تھی، جو افریقہ سے...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
    پاکستان نے بھاری درآمدی بل میں کمی اور توانائی کے بحران کے حل کے لیے سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون اور بین الاقوامی اشتراک سے جاری یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ توانائی بحران اور گردشی قرضہ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس نے ملکی معیشت پر گہرا بوجھ ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک)امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے پاکستان کے ماہی گیری کے ریگولیٹری معیارات کو تسلیم کرلیا ہے۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری قوانین اور حفاظتی اقدامات امریکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اہم نکات: پاکستان کے ماہی گیری ریگولیٹری معیارات امریکا کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ امریکی ادارے نے باضابطہ طور پر پاکستان کے نظام کی توثیق کردی۔ اس فیصلے سے امریکا کو پاکستانی مچھلی اور سمندری مصنوعات کی برآمدات میں سہولت ملے گی۔ ماہرین کے مطابق برآمدی شعبے میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تجزیہ...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے تین بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی جس کے سبب ہزاروں دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مختلف حادثات میں 33 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد لاہور کے علاقے شاہدرہ سے متصل علاقوں اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہوا جس سے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ راوی کے بعد چناب اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب نشیبی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔ جھنگ...
    ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
    کراچی: پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں بھی قصور وار قرار دے دیا اور اس حوالے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات کا چالان جمع کرادیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی اجازت سے مغوی مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے پولیس خیابان مومن پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی...
    سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کیلیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ یو اے ای کے جنید صدیقی اور صغیر خان تین تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے۔ اس کے حوالے حیدر علی نے دو وکٹیں لیں۔