2025-11-03@16:19:06 GMT
تلاش کی گنتی: 7038
«کا استعمال کی»:
(نئی خبر)
نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 6دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ فورسز نے دالبندین بلوچستان میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
نئی دیلی (ویب ڈیسک )بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔ بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا،...
سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبید عرف کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مقدمے میں دی گئی سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔ ایم کیوایم مرکز سے گرفتار تمام ملزمان جیل سے رہا ملزم کے وکیل راج علی واحد کے مطابق، اس مقدمے میں پہلے بھی 2 بار ٹرائل ہو چکا ہے، جن میں سے ایک فوجی عدالت میں مکمل ہوا تھا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار ہونے والے تمام دیگر ملزمان کو جیل سے رہا کیا جا چکا ہے، صرف عبید...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے۔پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران 4 فیصد معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مجموعی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت اب بھی پُرامید ہے کہ شرحِ نمو 3.5 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی استحکام کے میدان میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، افراطِ زر کی شرح میں کمی آئی ہے اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ...
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ خاقان شاہنواز کے مطابق بطور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مشرقِ وسطیٰ کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے 5 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کے ساتھ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔یہ معاہدہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ممکن ہوا، جو پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی، جس کی مارکیٹ ویلیو 240 ارب ڈالر سے زائد ہے اور جو دنیا بھر میں 1300 سے زیادہ ذیلی اداروں کی نگرانی کرتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بینکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔کمپنی کا مرکزی ہدف فرسٹ ویمن بینک کو مصنوعی ذہانت (AI)...
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران 11 نئی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں ضمنی ترقیاتی پروگرام کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان سکیموں پر 8 سے 10 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔ حکومت نے ان منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ہی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے تاکہ فوری عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔شامل کی جانے والی نئی سکیموں میں تعلیم، صحت، توانائی اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سکیموں کی پی سی ون (PC-I)...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی...
مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔ آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔ کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم ”لوگرو“ بھارتی فلم کی نقل تھی۔ حیدر سلطان نے حال ہی میں یو ٹیوب چینل آر این این میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ہمایوں سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم ”لوگرو“ کو عوامی ردِعمل اس لیے ملا کیونکہ فلم کی کاسٹنگ غلط کی گئی۔ بقول ان کہ، ’اگر میں ہمایوں سعید کو کالج کے لڑکے کے کردار میں کاسٹ کروں تو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ انہیں اب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا،...
عمران خان کی سبقہ اہلیہ اور ممتاز برطانوی سماجی رہنما جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر دی۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ زندگی کا قدرتی اصول ہے، ہر اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جس کے والدین زندہ ہوں مگر پھر بھی میں ایک ایسی دنیا کا تصور نہیں کر سکتی جس میں ماں موجود نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 91 برس کی تھیں اور ایک بھرپور زندگی گزار چکی تھیں، پھر بھی ہم سب تیار نہیں تھے، یہ اچانک اور دل دہلا دینے...
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-4 جنیوا (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانی ہمدردی، انصاف اور بین الاقوامی اصولوں کے استحکام کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کیا۔ سیف اللہ
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ہائر پاکستان کے سی ای او احمد علی مفاہمی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
جمعیت اتحاد العلما ضلع غربی کا اجلاس مولانا عبدالوحید کی زیر صدارت ہو رہا ہے ، امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری ودیگر بھی شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
اسلام آباد: ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔...
بچوں میں 2 سے 7 سال کی عمر کو دماغی نشوونما کیلیے سب سے اہم دور سمجھا جاتا ہے۔ آئن سٹائن جب بچہ تھا تو بہت کم لوگ یا شاید کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ سائنس میں کتنی شاندار خدمات سرانجام دے گا۔ کیونکہ اُس کی زبان سیکھنے کی صلاحیت نسبتاً سست تھی، جس کی وجہ سے اُس کے والدین اس قدر فکرمند ہوئے کہ اُنہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ آئن سٹائن کی بہن نے بعد میں بتایا کہ آئن سٹائن کو زبان سیکھنے میں اتنی دشواری تھی کہ لوگ پریشان تھے کہ شاید وہ کبھی بول ہی نہ سکے۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر یہ بچہ، جو ذہنی طور سیکھنے میں تاخیر...
معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پایا، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ???????????????????? مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا۔مولانا محمد خان شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی تھے،مولانا نے نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ کیا،شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔علماء و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا… pic.twitter.com/8gsIirwng3 — Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 21, 2025 اس موقع پر علما کرام اور مختلف شخصیات...
ریاض سے ایک نہایت قابلِ ستائش خبر، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعضا عطیہ کرنے والے 200 سعودی شہریوں کو “کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس)” سے نوازنے کی منظوری دے دی۔ یہ اقدام اُن افراد کے لیے اعزاز ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں سے بڑھ کر دوسروں کو زندگی دینے کا عمل سرانجام دیا۔ سعودی عرب میں 2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو اب بڑھ کر 4.9 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ فی الوقت مملکت میں اعضا کی پیوندکاری کے 31 مراکز فعال ہیں، جن میں سے 55 فیصد گردوں کی پیوندکاری کے لیے مخصوص ہیں۔ علاوہ ازیں، جگر،...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد نیلام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آرڈر جاری کیا جہاں زلفی بخاری کی بہن نے درخواست دائر کی تھی کہ جائیداد تقسیم نہیں ہوئی تو نیلامی کا آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اہلیہ جمائمہ خان کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا اپنی فیملی کو اڈیالہ جیل میں دیا گیا پیغام ان کے ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا "مجھے لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خاندان نے یہ افسوسناک خبر آج مجھے جیل میں بتا ئی۔" عمران خان نے مزید کہا " اینابیل میرے بیٹوں کی ایک شفیق نانی تھیں اور بے حد مہربان، ہمدرد اور شفیق انسان تھیں۔ لندن کے دوروں کے دوران میں اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے گھر ٹھہرتا تھا۔ 1985 میں میری والدہ...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات...
ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بالوں کا سفید ہونا صرف بڑھاپے کی علامت نہیں بلکہ یہ عمل ممکنہ طور پر جسم کوجلد کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بالوں کی جڑوں میں موجود melanocyte اسٹیم سیل جینیاتی تناؤ کی صورت میں یا تو بالوں کا رنگ ختم کر دیتے ہیں (جس سے بال سفید ہو جاتے ہیں) یا تقسیم ہوکر ایسے خلیات بناتے ہیں جو آگے چل کررسولی (ٹیومر) کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ محققین نے چوہوں پر تجربات کیے اور پایا کہ جب ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے تو کچھ خلیات اپنی حفاظتی صلاحیت کے تحت سفید بالوں کا باعث بنتے ہیں تاکہ کینسر...
ایران و عمان کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی منرل واٹر کے پروڈیوسرز کی ساکھ بحال ہونی چاہیے، مصنوعات کی صحت کا سرٹیفکیٹ اور سفارتی حمایت ضروری ہے تاکہ ایران کا وقار اور منڈی دونوں بحال ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران و عمان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے سربراہ رزاقی نے ایرانی منرل واٹر کی عمان اور خلیجی ممالک میں درآمد پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے منرل واٹر تیار کرنے والے، خاص طور پر صوبہ چهارمحال و بختیاری کے کارخانے، اپنی اعلیٰ معیار کی وجہ سے برسوں سے عمان اور خلیجی ممالک کو برآمدات کر رہے تھے، لیکن کچھ عرصہ قبل ان ممالک کے میڈیا نے غلط خبر...
پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے، سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: امریکی جریدہ فارن پالیسی
امریکی جریدےفارن پالیسی نے پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذخائر نہ صرف اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں بلکہ وسیع رقبے پر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل تقریباً دو لاکھ تیس ہزار مربع میل پر محیط ہیں، جو کہ برطانیہ کے رقبے سے دوگنا بڑا علاقہ بنتا ہے۔ جریدے نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان ان قیمتی قدرتی وسائل سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھائے اور اس شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دے، تو نہ صرف ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے بلکہ سماجی ترقی کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے...
ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق؛ پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں، معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابقپاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ صوبوں کے دیہی...
پشاور میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی تینوں گاڑیاں اگرچہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت اور بلٹ پروف معیار اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ گاڑیاں کسی مقامی ورکشاپ میں تیار نہیں کی گئیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہنے کے بعد بین الاقوامی معیار کے تحت بلٹ پروف کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس کو یہ تین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے...
ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔ فیلڈ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو باصلاحیت، محبِ وطن اور پُرعزم عوام کی سرزمین ہے، لوگ صوبے کا اصل...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی، انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ریمارکس دیئے...
پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی اپنی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں دی گئی سزا کے تحت جیل بھیج دیے گئے۔ وہ جیل جانے والے پہلے فرانسیسی صدر بن گئے۔ سرکوزی نے اپنی سزا اور اپیل کے دوران جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے دونوں کو چیلنج کیا ہے۔ ایلیزے پیلس سے پیرس کی مشہور لا سانتے جیل تک ان کا سفر پورے ملک میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی ہونے والے وزیرِاعظم کو دوبارہ عہدے پر مقرر کر دیا صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ ہفتے سرکوزی سے ایلیزے پیلس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر عدلیہ کی آزادی کا احترام...
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق 12 ماہ کے ایک بچے میں ہوئی ہے جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے، اس کیس کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، جن میں سے 19 خیبر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) دنیا میں 72 فیصد تجارت عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد کے تحت ہوتی ہے۔ تباہ کن تجارتی جنگوں سے بچنے کے لیے اصولوں پر مبنی اس نظام کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کی تجارتی و ترقیاتی کانفرنس (انکٹاڈ) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے جنیوا میں ادارے کے چار سالہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت دنیا ایسے مسائل سے بچنے میں کامیاب رہی ہے جس نے 1930 کی دہائی میں تجارتی محصولات میں اضافے سے جنم لیا جس کے نتیجے میں عالمی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تاہم، حالیہ عرصہ میں اس...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
26ویں ترمیم کیس : ہم حلف کے پابند‘ قوم کو جوابدہ ‘ ثابت کریں آئینی بنچ مقدمہ سننت کا اہل نہیں : جسٹس امین الدین
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم نے کسی بھی ڈکٹیٹر سے زیادہ آئین کو نقصان پہنچایا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟۔ جس پر وکیل نے کہا کہ 24 ججز...
لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، جس کا ثبوت ستمبر 2025ء میں ریکارڈ ہونے والا کرنٹ اکائونٹ سرپلس اور آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ ہے۔پیر کو ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025ء میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 110 ملین ڈالر سرپلس میں رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 325 ملین ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال 2025-26 کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس میں آیا ہے۔ستمبر کے اس سرپلس کے...
کراچی: خام تیل عالمی قیمت میں کمی، ترسیلات زر میں اضافے کے کے رحجان سے ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11کروڑ ڈالر سرپلس میں آنے اور حکومت کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک کی 14کروڑ 60لاکھ ڈالر میں اکثریتی حصص کی فروخت کے ساتھ قومی ائیر لائن کی نجکاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی سطح پر ڈالر کمزور ہونے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری یقینی ہونے اور مرکزی بینک کی ڈالر پر انحصار کم کرکے روپے کی بنیاد پر فنانسنگ کو فروغ دینے کی غرض سے انٹرنیشنل فنانس...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان امریکا کی ایما پر کابل میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور سراسر لغو‘ قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جو 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق بعد ازاں دونوں فریقین نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ آئندہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے۔ خواجہ آصف...
ریلوے ہسپتال بہاولنگر کی لیز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، انکوائری میں سابق ڈی ایس ملتان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار
پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
بدنام زمانہ اسرائیلی انٹیلجنس ایجنسی کے جاسوسوں کی سزائے موت پر مقدس ایرانی شہر قم میں گذشتہ روز ہونیوالے عملدرآمد کا سائبر صارفین نے بڑھ چڑھ کر خیرمقدم کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین نے، انسانی حقوق کی برملاء خلاف ورزیوں کی مرتکب ہونے والی قابض و سفاک صیہونی رژیم کے لئے اپنے ہی ملک و قوم سے غداری کرنے والے اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کو "صحیح"، "مناسب" اور "مستحق" سزا قرار دیتے ہوئے تمام اسرائیلی جاسوسوں کے لئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبہ قم کے چیف جسٹس و سربراہ جوڈیشل کونسل سید کاظم موسوی کے مطابق، ہفتے کے روز پھانسی پر لٹکائے گئے اسرائیلی جاسوس کے خلاف، موساد کے انٹیلیجنس افسر کے...
پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم
سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکی۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے، کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی...
حکومت سندھ نے وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے ، کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کی منظوری دی تھی جس کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر کی گئی تھی۔وفاقی اور صوبائی...
بھکر (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھکر میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلمانوں میں فتنے پیدا کئے جا رہے ہیں۔ فتنوں کا خاتمہ امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کا اجتماع بھکر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کو نسل کشی کا عالمی مجرم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا۔ اگر صدام حسین پر مقدمہ چل سکتا ہے تو نیتن یاہو پر کیوں نہیں؟۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جو اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں قوم کے بچوں کے لئے بھی وہ سوچنا ہو گا۔فضل الرحمنٰ نے کہا ہمارے معاشرے میں امت...
پاک افغان معاہدہ: دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ کہنے والوں کا ٹی ٹی پی کی حمایت ترک کرنے کا وعدہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوگیا جس میں طالبان نے تسلیم کیا کہ وہ پاکستان مخالف عناصر کی حمایت نہیں کریں گے۔ ’دوسرے لفظوں میں طالبان حکومت نے تحریکِ طالبان پاکستان کی سرپرستی کو تسلیم کیا۔‘ معاہدے پر پاکستان کے دوست ممالک جیسا کہ قطر، ترکیہ، عمان اور چین نے مبارکباد دی جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا کہ وہ طالبان حکومت کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی معاہدہ کا عالمی سطح پر خیرمقدم، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی تعریف ایک طرف اِس چیز کو پاکستان کی سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہ سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ، لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے تعلقات کی افواہوں پر جمائما خان بھی بول پڑیں میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا، جب کہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فتنوں کا خاتمہ صرف علمائے کرام کی ہی نہیں، امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہوا ہے، اگر صدام حسین کے خلاف مقدمہ چل سکتا ہے تو اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کیوں نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، صوبہ برباد کردیا، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ ہم جو اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں وہی قوم کے بچوں کے لیے بھی سوچنا ہوگا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...
واشنگٹن: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا ہے اور اب سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، گورنر نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جے پی مورگن، بینک آف امریکا، جیفریز اور کریڈٹ ریٹنگ کی اہم ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کی۔ جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ گیا، اب سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ...
ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان
الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں وی سی گلی بدرال میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو...
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد القصیم ریجن میں ہونے جا رہا ہے، جو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ مقابلے 2 تا 13 فروری 2026 کے دوران ہوں گے، جن میں 40 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 500 سے زیادہ خواتین و مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے القصیم ریجن کے امیر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ قیادت کے کھیلوں کے فروغ کے وژن اور مملکت کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں...
سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ پنجگور پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر...
اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ...
حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل غزہ کی بحالی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی ان کنسائنمنٹس میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس...
بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیمآر ایس ایس اور حکمران جماعت بی جے پی کے گٹھ جوڑ نے ملک کے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ انتہاپسند نظریات کے خلاف آواز اٹھانا اب سیاست دانوں کے لیے بھی خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی کے مطالبے کے بعد جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص — جسے آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے — کھلے عام انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پریانک کھرگے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا...
امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا ہے کہ امیگریشن محض نقل مکانی کا عمل نہیں بلکہ صلاحیت، علم اور قیادت کے تبادلے کا ایک اہم ذریعہ ہےآج پاکستان کی افرادی قوت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ کارپوریٹ دفاتر اور تحقیقی لیبارٹریوں سے لے کر اسپتالوں اور جامعات تک، پاکستانی ماہرین ایسے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو میں امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ہجرت نہیں بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کا منظم، میرٹ پر مبنی اور قانونی توسیعی عمل ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عملی...
سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ حکومت نے وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایت کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں، گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے کسان شدید مالی دباو کا شکار ہیں، وفاق کم از کم گندم کی امدادی قیمت 4ہزار 200روپے فی من مقرر کرنے کا اعلان کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر کسانوں کو مناسب قیمت نہ ملی تو وہ گندم کی کاشت...
حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم جلد ہی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ توڑنے والی ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکا نے اپنے اتحادی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اسے ایسے "قابلِ اعتماد اطلاعات" ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اگر حماس اس حملے کی منصوبہ بندی پر عمل کرتی ہے تو امریکا "غزہ کے عوام کے تحفظ اور جنگ بندی کے تسلسل" کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
اپنے بیان میں وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اگر کسانوں کو مناسب قیمت نہ ملی تو وہ گندم کی کاشت چھوڑ کر دیگر فصلوں کی طرف جا سکتے ہیں، جس سے ملک میں غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایت کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں، گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے کسان شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ سردار محمد بخش مہر نے مطالبہ کیا کہ وفاق...
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔ افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
روزینہ علی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات،اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کو پورا سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق کرکٹ ہو ٹینس...
سعودی دارالحکومت ریاض میں مشرقِ وسطیٰ سوسائٹی برائے ریڈی ایشن تھراپی اینڈ آنکولوجی (MESTRO) کی چوتھی سالانہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگی، جو خطے کی نمایاں ترین طبی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے کینسر کے علاج کے ماہرین، محققین اور ریڈی ایشن تھراپی کے ماہر ڈاکٹر شرکت کریں گے۔ رواں سال کا موضوع مصنوعی ذہانت اور جدید تکنیکی طریقوں کے ذریعے کینسر کے علاج میں پیش رفت پر مرکوز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر تا یکم نومبر ریاض میں ہوگا تقریب میں کینسر کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے کثیرالمضامین ٹیموں کی حکمتِ عملی، بنیادی سائنسی علوم، اطلاقی تحقیق، اور...
انتہاء پسند امریکی صدر کیخلاف ملک بھر میں منعقد ہونیوالے لاکھوں احتجاجی مظاہروں میں امریکی عوام، آئین کے تحت اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز امریکہ کی سڑکوں پر "بادشاہ نامنظور احتجاج" (No Kings protests) کے عنوان سے تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مظاہرے دیکھے گئے جن میں مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں اور فاشزم کو فروغ دیتی ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی این بی سی (NBC) نیوز کے مطابق اس احتجاجی کمپین کے تحت ملک بھر میں تقریباً 2 ہزار 700 احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن کے دوران احتجاجی مظاہرین انتہاء پسند امریکی صدر کی شدت پسند پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ یہ...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی اپنے خصوصی انٹرویو میں مفتی اعظم جموں و کشمیر اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ صرف ایک مذاق، دھوکہ اور فریب ہے، کیونکہ اسرائیل اور امریکہ پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی...
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے 6 بچے تھے جن میں جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، لیڈی اینابیل کے ایک بیٹے کا انتقال مغربی افریقا میں ہوا جبکہ دوسرے بیٹے کو ایک شیر نے ہلاک کر دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے لندن کے مشہور مے فئیر نائٹ کلب کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر رکھا تھا، جہاں...
بھارت خبرار : ایٹمی موحول میں جنگ کی گنجائش نہیں ‘ چھوٹی ست اشععال انگیز ی کا بھی فیصلہ کن جواب دینگے : فیلڈ مارشل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...