2025-09-19@04:59:39 GMT
تلاش کی گنتی: 7243

«ایک بیان میں»:

(نئی خبر)
    وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے مصنوعی ٹھیکیداروں کے چہرے بے نقاب کئے جانے چاہییں، مصلحتوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے سچ کو ترجیح دینا ہوگی۔ اتوار کو اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں کی جانے والی تقاریر پر مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ سینیٹر عرفان صدیقی کے زوردار ردّعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیراعلی نے کہا کہ” اُستاد محترم نے اُن لوگوں کو آئینہ دکھا کر پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر دیا ہے۔ پنجاب، وفاق، مسلح افواج اور آئین کے بارے میں بعض مقررین کے منفی ریمارکس پر شدید ردّعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا...
    1979میں آسام میں خوفناک سیلاب آیا تھا۔ آبادیاں‘ درخت ‘ مال مویشی سب کچھ قدرت کے ہاتھوں بے بس ہو چکا تھے۔ اس وقت کی حکومت‘ اپنے تئیں ‘ عام لوگوں کو پانی کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی تھی۔ مگر پاک و ہند کے تمام اکابرین‘ عوام کے تحفظ کے لیے بے جان سے اقدامات کرتے ہیں۔ سیلاب کے بعد‘ گرمی کی شدت میںبھی اضافہ ہو چکا تھا۔ بحالی کا کام بہر حال جاری تھا۔ تباہ شدہ علاقے میں ایک سولہ برس کا نوجوان بھی تھا۔ جس کانام یادیو پیانگ تھا۔ واجبی شکل و صورت رکھنے والا لڑکا‘ کسی کی دوسری نظر کا مستحق نہیں تھا۔ چوڑی چپٹی ناک‘ کالا بھجنگ رنگ‘ اندر کو...
        14 اگست آتا ہے تو ساتھ ایک بحث بھی لاتا ہے، اس بحث کا موضوع ہے، ریاست کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے لیے اعزازات۔ اس برس بھی یہ روایت برقرار ہے بلکہ ماضی کی نسبت اس میں شدت کچھ زیادہ ہے۔ اس بحث کی نوعیت کیا ہے، اسے سمجھنے کے لیے ایک مثال مناسب ہو گی۔     جناب نصیر احمد ناصر نئی نظم کے نمایندہ شاعر ہیں۔ اپنی نظم میں انھوں نے انسانی جذبوں کے اظہار کے لیے جو اسلوب اختیار کیا ہے، اس نے انھیں ہم عصر شعرا میں ممتاز کر دیا ہے۔ ریاست پاکستان نے ان کے لیے اعزاز کا اعلان کیا ہے تو اس کا مطلب...
    پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری سماج پر ہمیشہ اہل دانش کی سطح پر مکالمہ جاری رہتا ہے ۔کیونکہ ہم جمہوری نظام اور اس نظام کو مضبوط بنانے میں ناکام رہے ہیں۔آج بھی یہ بات برملا کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے۔یہ اعتراف بھی کرنا ہوگا کہ فرد کی آزادی ، آزادی اظہار ، ووٹ کا تقدس، آئین اور قانون کی بالادستی ہو یا میڈیا ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کا اپنا داخلی نظام جمہوری اصولوں پر استوار نہیں ہے۔ یقینی طور پر جمہوریت کا آگے بڑھنا ایک بتدریج عمل ہے اور یہ اپنے ارتقائی عمل کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ۔لیکن ہمارا سماج جمہوری سوچ کے سفر میں آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے...
    عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے، 2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دے دیا ہے،2025ء میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا، کئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے اور اس وقت پاکستان کا نظام وفاقی حکومت یا پارلیمان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی خبر ہمیں امریکی صدر ٹرمپ دیتے ہیں کیا پاکستان کی پارلیمان کو اس کی خبر ہے؟ پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے اس وقت ملک کی اندرونی سلامتی فوج کے پاس ہے جو اصولاً فوج کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کو سیاسی نظام سے الگ کرنے کے لیے...
    پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے...
    بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بلند ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما بی کے ہری پرساد نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو “انڈین طالبان” قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُن کے اس بیان نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں بی جے پی نے نہ صرف اس بیان کو مسترد کیا بلکہ کانگریس کی نیت اور نظریات پر بھی سوال اٹھا دیے۔   ہری پرساد کا بیان: ’’آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں‘ کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن ہری پرساد نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں امن کو برباد کرنے پر...
    سابق ایرانی سفیر ڈاکٹر ماشاء اللہ شاکری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بالادستی کی پالیسیوں کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔ اگر آپ کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ملک کو امریکی ایجنسی کو قبول کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ میں ضرور کہوں گا، نہیں، ایسا نہیں ہوگا اور پاکستانیوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ایک بااختیار اور خودمختار ریاست و اتھارٹی ہے اور مذہب اسلام کی صحیح تعلیمات پر مبنی ایک اسلامی جمہوریہ۔ اس لیے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے عزائم کو درست طریقے سے امریکیوں تک پہنچا سکتا ہے، کچھ دوسرے ممالک...
    آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
    طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر میں سیلابی ریلے میں...
    چین، چھوٹے سے پہاڑ ی گاؤں سے پوری دنیا تک سبز مہم کا پھیلاؤ بیجنگ () بیس سال پہلے شی جن پھنگ نے صوبہ زے جیانگ کے یوچھون گاؤں کے دورے کے دوران “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا ۔ 2025 میں “شی جن پھنگ کی کتاب ” ماحولیاتی تہذیب پر منتخب مضامین”شائع ہوئی ۔ اس کتاب میں بتایا گیا کہ اس تصور کو کس طرح ایک مقامی اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی میں تبدیل کیا گیا ہے اور پھر ایک عالمی سبز مہم کا آغاز ہوا ہے. “سر سبز پہاڑ اور صاف پانی ” ہر کسی کے لیے ایک قدرتی منظر نامہ ہے ، اور یہ صحت مند اور خوبصورت ماحول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سمندری پانی کے سندھ ڈیلٹا میں داخل ہونے سے کاشت کاری کے ساتھ ساتھ ماہی گیر برادریاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ حبیب اللہ کھٹی کا تعلق کھارو چھان کے گاؤں عبداللہ میر بہار سے ہے اور یہ دریائے سندھ کے سمندر میں گرنے کی جگہ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ بتاتے ہیں، ''نمکین پانی نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔‘‘ مچھلیوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد 54 سالہ حبیب اللہ نے درزی کا کام شروع کیا لیکن جب 150 گھرانوں میں سے صرف چار باقی رہ گئے تو یہ بھی ناممکن ہو گیا۔ درجنوں دیہات غائب ہو چکے ہیں انہوں...
    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...
    سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر جہاں اب تک سرکاری امدادی ادارے بھی نہیں پہنچ سک قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد بھی شامل ہیں۔شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے...
    گلگت بلتستان میں حالیہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسکردو جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی تھی اور سکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے دن رات محنت کر کے کئی دن کا کام صرف 18 گھنٹوں میں مکمل کر لیا اور روڈ کو بحال کر دیا۔ روڈ کی بحالی کے بعد مسافر گاڑیاں اور مال بردار ٹرک دوبارہ اپنی منزلوں کی...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی وقتی یا عارضی کیفیت کا نام نہیں بلکہ یہ ناگزیر، تزویراتی اور خطے کے امن و معاشی استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ڈیلس کے دورے کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت یہ واضح کرچکی ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے طویل المدتی شراکت داری قائم کی جائے گی اور یہ تعلقات محض ’رومانس‘ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہیں جو مستقبل میں مزید گہرے ہوں گے۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے...
    انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے علاقے پوسو ریجنسی میں اتوار کی صبح 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ، امدادی کارروائیاں شروع یہ زلزلہ زمین کے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کی وجہ سے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیے گئے۔ ملکی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) کے مطابق ایک چرچ کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرے چرچ کا زیرِ تعمیر حصہ منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔ #اندونيسيا ⚠️#زلزال بقوة 6.0 درجة هز مقاطعة بوسو، سولاويزي الوسطى، في 17 أغسطس...
    ذیابیطس کے علاج کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانیہ کی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) نے ٹائپ 1 ذیابیطس کو سست کرنے والی پہلی دوا ’ٹیپلیزوماب‘ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی دوا کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کیا گیا ہے جو اس مرض کے اثرات کو کم کر کے مریضوں کو انسولین کے روزمرہ انجکشن سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ماہرین نے اس فیصلے کو ذیابیطس کے علاج میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مریضوں کے لیے ’گیم چینجر‘ ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں تقریباً چار لاکھ افراد ٹائپ 1 ذیابیطس کے شکار...
    امریکا نے غزہ کے شہریوں کے لیے وزیٹر ویزا عارضی طور پر معطل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو وزیٹر ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روک رہا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے ویزا پالیسی کے ’مکمل اور جامع جائزے‘ کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ افراد کو طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی ویزے ضرور جاری کیے گئے، تاہم اس کی درست تعداد فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار...
    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔...
    صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ایک گاڑی میں ملی ہے۔ مقامی صحافیوں نے واقعے کی اطلاع کراچی میں صحافی حلقوں کو دی۔ Journalist Khawar Hussain was found dead in Sanghar. His body was found inside a vehicle near a restaurant with gunshot wounds. Police said he held a pistol in his hand and a bullet wound to his head. He worked as a reporter for ten years and was associated with Dawn News. pic.twitter.com/IFzc5SEhcO — Kumail Soomro (@kumailsoomro) August 16, 2025 سانگھڑ کے صحافیوں کی جانب سے بھیجی گئی ابتدائی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاور حسین ایک سیاہ گاڑی کے ڈرائیونگ سیٹ پر خون میں...
    كوئٹہ میں واقع آئی ٹیک پارک میں سینٹر فار ریسرچ پالیسی ڈویلپمنٹ، پیس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز بلوچستان کو-کریئیشن ڈائیلاگس کے دوسرے سیشن کا انعقاد كیا گیا جس کا موضوع  ’خواتین کا بااختیار بننا اور بلوچستان کی کو-کریئیشن میں ان کا کردار‘ ركھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خواتین صحافیوں پر ڈیجیٹل حملے، ایک خاموش محاذ کی کہانی اس سیشن میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا كیا گیا تاکہ تعمیری مکالمے کے ذریعے صنفی عدم مساوات کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس پروگرام كے تحت خواتین كو ایک...
    لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
    حمیداللہ بھٹی جنوبی قفقاز کے ممالک آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان امریکی صدرکی میزبانی میں امن معاہدہ طے پاگیا ہے جو ایک بڑی پیش رفت ہے ۔یہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں اور میزبانی میں ہواہے ۔اِس لیے توقع ہے کہ دونوں طرف سے پاسداری ہو گی مگر اِس معاہدے کی جزیات اور شرائط کے بارے میں ابہام ہے جس کی وجہ سے کچھ حلقے بدگمانی کاشکارہیں اورمعاہدے کو خطے کی حساسیت کے مطابق قرارنہیں دیتے ،بلکہ دستاویز کو جلدبازی میں اُٹھایا گیا قدم کہتے ہیں۔ یہ معاہدہ پائیدار امن کی جانب پیش رفت ثابت ہوگا یا نہیں؟ اِس بارے عالمی ردِ عمل اورخیالات کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ خطے کے اہم ممالک روس اور ایران بھی معاہدے پرناخوش ہیں۔ آذربائیجان...
    احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے جب ہم سسٹم کو اپنی روش پر چلنے نہیں دیتے۔ سسٹم کو آہنی ہاتھوں سے جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی ریاست کا احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے تو وہ ریاست کو کمزور بنا دیتا ہے۔ایسا کہنا بھی درست نہیں کہ آمریت کا ہر دور ملک کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ تاریخ کمال اتا ترک جیسے آمروں کی بھی گواہ ہے۔اسٹالن کی مثال بھی اس مخصوص پس منظر میں لی جا سکتی ہے،مگر ایسے آمر ہمیں تاریخ میں صرف دو چار ہی مثال کے طور پر ملیں گے۔زیادہ تر آمر درباریوں کے خوشامدیوں کے گھیرے میں رہے، انھوں نے ایک مخصوص’’ شرفاء‘‘ کا طبقہ بنایا اور رخصت ہوئے۔پھر ’’شرفاء‘‘...
    ایک چائے والے سے وزیراعظم تک کا سفر یقیناً ایک ناقابل یقین سفر ہے۔ عام طور پر ایسی خواہشات پر مشتمل سفر خواب میں ہی کیا جاتا ہے۔ خوابوں کی دنیا بھی عجیب دنیا ہوتی ہے، کبھی آغاز ڈراؤنا تو انتہا خوبصورت اور کبھی آغاز رومانوی تو انتہا عبرتناک۔ اسی میں مودی کا مستقبل چھپا اور عیاں دونوں ہیں بس دیکھنے والے کی نظر ہونی چاہیے۔ ایک بات تو طے ہے کہ ایسے عہدوں تک پہنچنے کے لیے اپنوں کے کندھوں اور گردن پر پیر رکھنے پڑتے ہیں اور اس میں اگر گردن ڈھلک بھی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ یہ تو گردن ڈھلک جانے والے کا قصور گردانا جائے گا کہ اس نے پہلے سے کسی اور...
    گزشتہ دنوں امریکا سے عامر فہیم شو بہ ذریعہ آن لائن منعقد ہوا، یہ پروگرام ممتاز و معتبر شاعر رئیس فروغ کی یاد میں تھا۔ عامر فہیم علم و ادب اور اس کے فروغ کے حوالے سے اہم نام ہے، وہ پروفیسر ہیں، تخلیق کار ہیں، مترجم ہیں، اپنی انھی خوبیوں کی بنا پر وہ ہر روز ادبی و علمی پروگرام پاکستان کے ممتاز قلم کاروں کے ساتھ منعقد کرتے ہیں۔ اس بار منفرد لہجے کے شاعر رئیس فروغ کی برسی کے سلسلے کا پروگرام تھا، عامر ’’فہیم شو‘‘ کے علاوہ بھی حلقہ ارباب ذوق کے سیکریٹری جنرل جناب زیب اذکار نے شاعر محترم کے حوالے سے ایک محفل سجائی۔ اس محفل میں بھی شعرا و ادبا نے ان کی...
    امریکی مذاکرات کاروں نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کی اگست میں ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ مذاکرات 25 سے 29 اگست کے درمیان نئی دہلی میں ہونے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر دیے تھے اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بچوں (بالخصوص لڑکوں) کا بہت زیادہ گیم کھیلنا (بنج گیمنگ) ان میں براہ راست بے چینی، ڈپریشن اور خراب نیند سے تعلق رکھتا ہے۔ ہانگ کانگ میں کیے جانے والے مطالعے میں محققین نے 2592 اسکول کے بچوں اور نوجوانوں کا سروے کیا جس میں معلوم ہوا کہ 31 فی صد بچوں میں کثرت سے گیم کھیلنے کا مسئلہ تھا۔ ماہرین نے بنج گیمنگ کا پیمانہ کونسول یا کمپیوٹر پر پانچ یا زیادہ گھنٹوں تک لگاتار گیمنگ کرنا طے کیا ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ 30 فی صد نوجوان مہینے میں کم از کم ایک بار بنج گیمنگ کرتے ہیں جبکہ لڑکوں میں تناسب 14.3 فی صد زیادہ پایا گیا۔ دونوں...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئیں اور انھیں جھڑک کر بلڈنگ سے باہر نکال دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کےلیے پہنچی تھیں۔ جیسے ہی وہ گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ اس اچانک مداخلت پر عالیہ نے سخت لہجے میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘ اداکارہ نے بات ختم کرتے ہی عمارت کا دروازہ خود بند کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں...
    مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے حالیہ کالم پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ معافی کس سے؟ مفافی مانگنے سے نہ صرف سیاسی مصالحت ممکن ہے بلکہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں اڈیالا میں راولپنڈی کی مہمان نوازی ملتی ہے۔ واضح رہے...
    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑیں۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک " مسئلہ " بن چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نیتن یاہو پر برس پڑیں۔ میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل...
    شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
    سٹی42:  چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی  تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔" جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب فیلڈ...
    کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...
    برسلز:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔ برسلز میں تقریب کے دوران انہوں ںے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرا دوست قربان نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ عاصم منیر نے افغانستان کو بھی خبردار کیا...
      برسلز میں یورپی یونین اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن، جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی۔ ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں...
    ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے غزہ میں انسانی المیے کو انتہائی ہولناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے مغربی کنارے میں نئی یہودی آبادکاریوں کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے مزید کہا کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہمیں دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ان ملک جو اس وقت یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے، اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی المیے کا خاتمہ ہو۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک "خود ساختہ مسئلہ" بن چکے ہیں۔ ہم کسی بھی آپشن...
    بیجنگ : موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو نے موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کے صدارتی محل میں چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال موزمبیق کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ ہے، لہذا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماپوتو پل نصف صدی سے موزمبیق اور چین کے درمیان دوستی کا گواہ ہے ، اور گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی ایک روشن مثال قائم ہوئی ہے جو چین اور بر اعظم افریقہ کے مابین تعاون کی بھی ایک اہم علامت ہے۔ڈینیل چاپو کا کہنا تھاکہ موزمبیق اور چین کو نہ صرف گزشتہ 50 سالوں بلکہ دونوں ممالک...
    اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسین علیہ السلام کا قیام اصول اور حق کی حفاظت کے لیے تھا۔ انہوں نے یزید کے باطل نظام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اسلام کی اصل تعلیمات کو بچانے کے لیے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جان قربان کر دی۔ قیامِ پاکستان میں بھی یہی اصول کار فرما تھے۔ ایمان، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا۔ لاکھوں مسلمانوں نے ہجرت کی، اپنی جانیں اور املاک قربان کیں تاکہ ایک آزاد اسلامی ریاست قائم ہو۔ دونوں تحریکیں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ نظریے کی حفاظت قربانی سے ہی ممکن ہے۔ تحریر: آغا زمانی 14 اگست 1947ء کا دن ہماری قومی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ یہ دن اس...
    اسلام ٹائمز: ایسی صورت حال میں جب علاقائی اور بین علاقائی دشمن جنگ، محاصرے اور سیاسی دباؤ کے ذریعے مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، اربعین نے ایک عظیم سماجی مشق کے طور پر مزاحمتی قوموں کے عزم کو پختہ اور باہمی ہم آہنگی میں اضافہ کیا ہے۔ نجف سے کربلا تک جو پیغام ہر کسی کو پہنچا وہ یہ تھا کہ ہم حسینی وہ قوم ہیں جو شکست کو قبول نہیں کرتے، کیونکہ ہم نے درسگاہ کربلا اور درس عاشورہ میں یہ سیکھا ہے کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے افضل ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ برسوں میں اربعین حسینی نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع بن گیا ہے بلکہ...
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالا کنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کو اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جگہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ پنجاب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں،...
    دہلی کی ایک عدالت میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ملزم نے سماعت کے دوران اچانک فرش پر چاول پھینک دیے۔ وکلا اور عدالت کے عملے نے اسے کالے جادو کی کوشش قرار دے کر سخت احتجاج کیا، جس کے بعد کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی۔ واقعہ 11 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج شفیع بارنالا ٹنڈن کی عدالت میں پیش آیا۔ عدالت کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر چاول بکھیرے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا اور وکلا نے مطالبہ کیا کہ فوراً فرش صاف کیا جائے۔ جج نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خود چاول اکٹھے کرے اور ساتھ ہی صفائی کے عملے کو بھی طلب کر لیا۔ یہ بھی...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
    لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔  روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب...
    ’اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا...
    مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ کی چھٹی برسی (پانچ اگست) سے ایک ہفتہ قبل ریاستی حکومت نے کشمیری تاریخ و سیاست سے متعلق پچیس کتابوں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی۔فرمان جاری ہوا کہ جس کے پاس بھی یہ کتابیں برآمد ہوئیں اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جن مصنفین کی کتابوں کو معتوب قرار دیا گیا ان میں ارون دھتی رائے ، اے جی نورانی ، یوسف صراف ، وکٹوریہ سکوفیلڈ ، سمانترا بوس اور عائشہ جلال سمیت متعدد معروف مصنفین کے علاوہ مولانا مودودی کی الجہاد فی السلام اور حسن البنا کی کتاب مجاہد کی اذان بھی شامل ہے۔ سرکار...
    کراچی میں ان دنوں حالات ٹینشن زدہ ہیں، ویسے تو سال بھر بجلی، پانی،گیس اور کچرے کے مسائل کیا کم ہوتے ہیں کہ حالات ایک اور ٹینشن، بلکہ یہ مسئلہ بھی تشویش ناک ہے۔ ڈمپر کی ٹکر اورکچلے جانے کے واقعات پہلے بھی ہوا کرتے تھے اور اب بھی ہیں، غرض اگر ملا جلا کر دیکھا جائے تو سڑکوں پر صرف 2024 میں ہی سیکڑوں حادثات کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ آٹھ سو کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سات سے آٹھ ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے، ابھی ان میں ان زخمیوں کا ذکر نہیں ہے جو بے چارے گر گرا کر اپنا آپ روتے سڑک کنارے بیٹھ جاتے ہیں اور خود ہی اپنا علاج...
    فوٹو: اے ایف پی  پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کا ایک دن کا راشن تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی کے مناظر صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر... فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے...
    جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان  نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
    آوارہ کتے نہ صرف انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں بلکہ ریبیز جیسی جان لیوا بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سڑکوں پر آوارہ کتے نظر نہیں آتے  اور وہ ملک ہے نیدر لینڈ ۔ یہ کارنامہ کسی جادو سے نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے، منظم اور انسانی ہمدردی پر مبنی حکومتی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوا۔ سب کچھ کہاں سے شروع ہوا؟ انیسویں صدی کے دوران نیدر لینڈ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ریبیز کی وبا نے خوف پھیلا دیا۔ اس کے نتیجے میں لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو گھروں سے نکالنا...
    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ایک نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام سدرشن چکر  کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ یہ نظام آئندہ دس برسوں کے دوران ملک بھر میں نصب کر دیا جائے گا، اور اس کا مقصد بھارت کو کسی بھی بیرونی فضائی خطرے سے مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سدرشن چکر کیا ہے؟ نریندر مودی کے مطابق سدرشن چکر ایک ایسا طاقتور نظام ہوگا جو نہ صرف دشمن کے حملے کو ناکام بنائے گا بلکہ بھرپور جوابی وار کی بھی صلاحیت رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کی حفاظت اور جدید جنگی چیلنجز...
    میانمار کی راکھین ریاست میں قحط کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے فوری امداد کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فنڈز نہ ملے تو یہ بحران مکمل تباہی میں بدل سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے مطابق جنگ زدہ علاقے میں خوراک کی قلت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، خصوصاً 1 لاکھ 40 ہزار روہنگیا مسلمان 2012 کے نسلی فسادات کے بعد سے کیمپوں میں مقیم ہیں۔ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی نے میانمار کی معیشت تباہ کر دی ہے، لیکن فوجی محاصرے کی وجہ سے راکھین کی صورتحال دیگر علاقوں...
    سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان  میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔  پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک  دہشتگرد ہلاک  ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔ آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان   کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔     مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر   ڈیرہ اسماعیل خان...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو 79 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح نے یوم آزادی کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ کردیا ہے بلکہ پاکستانیوں کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بھی بیدار کردیا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر پیغام میں کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دِل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان...
    پاکستان اور مائیکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کے نئے باب کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے تاکہ دو طرفہ تعاون کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ریاستہائے مائیکرونیشیا ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ دونوں ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور ریاستہائے مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی مشن کے دوران المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان پہنچانے اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف تھا کہ راستے میں فنی خرابی یا خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے 16 اگست کو صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے...
    لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔ ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز...
    سٹی42: خیبر پختونخوا کے  وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈروں  کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والو  وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ jجمعرات کو  علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ ریلی کے اختتام پر بعد میں  پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  علی امین نے کہا  ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟  ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ؛ ادارہ شماریات کی رپورٹ  انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری...
     پاکستان میں ذیابیطس ایک خطرناک حد تک پھیل چکا ہے اور اب یہ صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ایک خاموش قاتل بن چکا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ اس وقت ملک میں ہر 10 میں سے ایک ذیابیطس کا مریض “ذیابیطس فٹ” جیسی پیچیدہ حالت کا شکار ہے، جو شدید زخموں اور آخرکار پاؤں کٹنے جیسے تکلیف دہ انجام تک پہنچا سکتا ہے۔ اس وقت 34 لاکھ سے زائد افراد اس خطرے سے دوچار ہیں۔ کراچی میں بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیابیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی میں ایک جدید ملٹی ڈسپلنری کلینک کے افتتاح کے موقع پر ماہرین نے اس سنگین صورتحال کی جانب توجہ دلائی۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، پروفیسر زاہد میاں نے کہا کہ ذیابیطس نہ صرف گردوں کے...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا  کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور تامل سینما کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت نے فلمی دنیا میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ سفر صرف کامیابی کی کہانی نہیں بلکہ غربت سے شہرت تک پہنچنے کی ایک غیر معمولی داستان ہے، جس نے مداحوں کے دلوں میں انہیں ایک دیوتا کا درجہ دے دیا ہے۔ 1975 میں، شیواجی راؤ گائیکواڑ نامی ایک نوجوان، جو بعد میں رجنی کانت کے نام سے مشہور ہوا، نے فلم Apoorva Raagangal میں ایک مختصر لیکن یادگار کردار کے ذریعے اپنا ڈیبیو کیا۔ آج، تقریباً 170 فلموں کے بعد، ان کی تازہ ترین فلم Coolie 14 اگست کو ریلیز ہوئی ہے، جو ان کی زندگی کے پہلوؤں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ یہ...
    شدید بارش اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے کشتواڑ کے علاقے چسوتی گاؤں میں قیامت برپا کر دی، جس میں اب تک کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 80 سے زائد لاپتہ ہیں۔  ہلاک ہونے والوں میں ہندو یاتری بھی شامل ہیں جو ایک مقامی مزار پر حاضری کے لیے آئے تھے۔ حکام کے مطابق اچانک آنے والا "کلاؤڈ برسٹ" گاؤں میں بہا کر بڑے پیمانے پر تباہی لے آیا، جس سے ایک عارضی کچن سمیت درجنوں ڈھانچے بہہ گئے۔  فوج، ریسکیو ٹیمیں اور بھاری مشینری مٹی، چٹانوں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پانی کا بڑا ریلا آنے سے ایسا محسوس ہوا...
    فلسطین کو تسلیم کرنیکے فیصلے پر امریکی اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا انکے عوام، غزہ کی پٹی میں ہونیوالی انسانی تباہی سے بیزار ہو چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی عوام، غزہ کی پٹی میں ڈھائے جانے والے غیر انسانی صیہونی مظالم سے بیزار ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے بی سی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران، انتھونی البانی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر امریکی اعتراض کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی عوام، غزہ میں وقوع پذیر ہونے والی وسیع انسانی تباہی سے بیزار ہو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
    فرانس اور اٹلی میں شادیوں کے حوالے سے ایک دلچسپ اور منفرد ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں لوگ پیسے دے کر دوسروں کی شادیوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اب شادی میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامے کی ضرورت نہیں، بس ٹکٹ خریدیں اور کسی اور کی خوشیوں کا حصہ بن جائیں۔ فرانس کی رہائشیکاتیہ لیکارسکی نے 2025 کے آغاز میں ’انوائٹ‘ نامی اسٹارٹ اپ قائم کیا، جو ایسے افراد کو شادیوں میں جانے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں وہ مدعو نہیں ہوتے۔ اس کا خیال اس وقت آیا جب ان کی پانچ سالہ بیٹی نے معصومانہ سوال کیا، “ہمیں شادیوں میں کیوں نہیں بلایا جاتا؟” اس پلیٹ فارم پر کئی جوڑے اپنی شادی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن میرے عوام کو حقوق کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر...
    چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...
    کراچی:  سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کپتان اور ہیڈ کوچ دونوں کو ہی فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔  سابق اسٹار نے کہا کہ دونوں کو معلوم ہی نہیں کہ کنڈیشنز کس طرح کی ہیں، کس کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا یا اسپنرز کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اسپن آپشنز کو نظر انداز کیا گیا اور اب ایشیا کپ بھی اسپن کنڈیشنز میں ہی کھیلا جانا ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ آپ کو ایک جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے، اس لیے شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سونپنی چاہیے، وہ پی ایس ایل میں مسلسل قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، انھیں پہلے کپتان بناکر ایک ہی...
    سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنے نایاب کینسر کی علامات اور علاج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیماری کی بروقت تشخیص اور احتیاطی ٹیسٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ گزشتہ دنوں اریج فاطمہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں کوریوکارسینوما نامی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ ایک نایاب قسم کا کینسر ہے جو مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں اریج فاطمہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا کہ پہلی ویڈیو انہوں نے اس وقت بنائی تھی جب وہ کینسر سے تقریباً صحت یاب ہو چکی تھیں۔ ان کے مطابق ویڈیو کے بعد بہت سے لوگوں نے ان سے...
    رپورٹ: سعید وزیر پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
     آزاد  کشمیر کی فضاؤں میں کتاب کی خوشبو کو کبھی قید نہیں کیا جا سکا لیکن اس بار خبر کچھ اور ہے۔ بھارت کے  زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 25 ایسی کتابوں پر پابندی لگا دی گئی ہے جو تاریخ کی گواہی دیتی ہیں، سوال اٹھاتی ہیں اور حقیقت کی پرتیں کھولتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد حکم براہِ راست بھارتی آئین کے نئے فوجداری قانون Bharatiya Nyaya Sanhita (BNSS) 2023 کے تحت جاری ہوا ہے جس میں کتابوں کو ’علیحدگی پسند بیانیہ‘ قرار دے کر نہ صرف ان کی اشاعت بلکہ ان کی تقسیم اور فروخت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ ان کتابوں میں...
    مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان،...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے 14 اگست ہمیں بڑی قربانیوں، شہادتوں اور ہجرتوں کے بعد ملی ایک عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے اور قومی یکجہتی کے عزم کو دہرانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی کے بعد اس سال کا جشنِ آزادی قوم کے حوصلے، عزم اور قومی فخر کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منائیں، لیکن قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھیں۔ ہمارا پرچم ہماری پہچان ہے،...
    کراچی: خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آسمانی آفات نے تباہی مچا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ، دیر لویر اور بالاکوٹ سے ہولناک واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں آسمانی بجلی گرنے، چھتیں گرنے اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد انسانی جانیں ضائع ہو گئیں، جب کہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ تحصیل سالارزو جبراڑی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات...
    آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں آصف علی زرداری اورشہباز شریف کی قوم کو تہہ دل سے آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد...
    یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
    لاہور: پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی پر لاہور کے تاریخی واہگہ بارڈر کو آرائش و تزئین اور توسیع کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، یہ وہی مقام ہے جہاں 1947 کی تقسیم کے بعد ہندوستان سے مسلمانوں کے لٹے پٹے قافلے ہجرت کر کے اس سرزمین پر پہنچے تھے جبکہ واہگہ بارڈر کی توسیع کے منصوبے کا آغاز 2024 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت نہ صرف سرحدی تنصیبات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا بلکہ تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو بھی نمایاں کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈرکی توسیع اور آرائش وتزئین کی ڈاکومنٹری بھی جاری کردی ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب ایک پیشہ ور فورس...
    پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کی سیاسی مشکلات کم نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ایک طرف ان کو مقدمات اور عدالت سے سزاؤں کا سامنا ہے تو دوسری طرف ان کوان مشکلات سے نکلنے کے لیے سیاسی راستہ بھی نہیں مل رہا نہ مخالفین انھیں راستہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت ایک محفوظ سیاسی راستے کی تلاش میں ہے مگر اس میں اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ایک طرف پارٹی کا داخلی اور تنظیمی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور پارٹی مختلف نوعیت کی گروپ بندی کا شکار ہے۔ 9مئی کی بنیاد پر قائم مقدمات پر پارٹی کے کئی سینئر راہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور اور فیصل آباد کی...
    منجھی ہوئی سینیئر اداکارہ پروین اکبر کے اداکارہ صنم سعید کو ٹام بوائے کہنے پر سوشل صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کو انٹرویو میں ابھرتی ہوئی اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی لیکن ان کا ایک لفظ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ صنم ایک بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی پرفارمنس ہمیشہ مضبوط اور متاثر کن رہی ہے لیکن میرے نزدیک وہ لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں۔ پروین اکبر نے یہ بات ہلکے پھلکے انداز میں صنم سعید کو ٹام بوائے کہا تھا مگر جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ صنم سعید کو "ٹام بوائے” کہنا کچھ صارفین کو غیر...
    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ “گریٹر اسرائیل” کے تصور سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں خود کو ایک “تاریخی اور روحانی مشن” پر سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے سے خود کو منسلک محسوس کرتے ہیں، تو نیتن یاہو نے جواب دیا: “بہت زیادہ۔” ان کے مطابق اس تصور میں صرف فلسطینی علاقے ہی نہیں، بلکہ اردن اور مصر کے بعض حصے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں،...