2025-08-11@02:35:35 GMT
تلاش کی گنتی: 5470

«ریاض حسین پیرزادہ»:

(نئی خبر)
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی میں آنے والے دنوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن کے نتیجے میں سیلابی صورتحال جنم لے سکتی ہے۔ یہ سلسلہ 15 جولائی سے 31 اگست کے درمیان جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسی تناظر میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 7 فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات، عارضی رہائش اور سیکیورٹی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔...
    یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مطالعاتی دورے پر لاہور آئے ہیں ، 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیر اعلیٰ آئیں تو ان کی مہمان نوازی کریں گے، اگر اسلحے کیساتھ  آئیں گے تواس کی اجازت نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پنجاب میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب کی ترقی کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں وزیراعلیٰ کے لاہور آنے پر کوئی اعتراض نہیں،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  ...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پُرانی لاش کو ابتدا میں اہل خانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں بھائی اور بہنوئی کراچی سے میت کو لاہور لے گئے تھے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے جب ابتدا میں لاش وصول کرنے سے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھائے تھے کہ اداکارہ نے ایسا کیا جرم کیا تھا جس پر ان کے والد نے لاش وصول نہ کرنے کا اتنا بڑا اقدام اُٹھایا۔ لاہور کے قبرستان میں تدفین کے بعد حمیرا کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ والدین شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔  ممکنہ طور پر...
    پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا  نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،  یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے،  تمام پارٹی کا آکٹھے ہوکر لاہور آنا یہ ثبوت ہے کہ ہم بانی کی رہائی کیلئے متحد ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ریاست عدلیہ اور قوم کی رہائی ہے، تحریک انصاف میں اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،  یہ ملک اشرافیہ کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی ٹی آئی کی سربراہی میں ہم ملک کی تاریخ کو بدلیں گے، 8  فروری ہم کسی کو بھولنے نہیں دیں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تحریک انصاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق رہنما اور بلور خاندان کی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے کہا ہےکہ  مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے ایک سال قبل انہیں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر ذاتی اور گھریلو ذمہ داریوں کے باعث فیصلہ مؤخر کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےثمر ہارون بلور نے کہا کہ اس بار جب امیر مقام نے دوبارہ رابطہ کیا تو فیصلہ لینا آسان تھا کیونکہ ان کے والدِ نسبتی غلام بلور اب عملی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے ہیں،جب پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو یہ قدم میں نے چھپ کر نہیں بلکہ غلام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کینیڈا، جاپان، برازیل اور دیگر 23 تجارتی شراکت داروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک کے یکساں درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اقدام امریکی تجارتی پالیسی میں دوبارہ جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد محصول بھی شامل ہے، مذکورہ خطوط میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ 30 فیصد عمومی ٹیکس موجودہ محصولات کے علاوہ ہوگا۔ جن میں اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد اور گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس شامل ہیں، جو بدستور نافذ رہیں گے، ان ممالک کو یکم اگست تک انفرادی تجارتی معاہدے طے کرنے کی مہلت دی گئی ہے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹو  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، شہداء نے 13جولائی1931ء کو ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن...
    اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت ڈبل سنچری (یعنی 200 روپے) کو چھو چکی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے 26 اراکینِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کی کوشش کے طور پر پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی آج اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں نے اس مسئلے پر مذاکرات کے لیے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، یہ مذاکرات پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کیخلاف اسپیکر کی جانب سے دائر کیے گئے نااہلی ریفرنس کے معاملے پر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس آج متوقع ہے، اگر یہ بات چیت کامیاب رہتی ہے تو اسپیکر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیرلین نےکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کیلیے تیار ہے۔ یورپی یونین کی صدر نے تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے، اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد...
    قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، پرامن احتجاج اور تحریک سب کا جمہوری حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر قانون شکنی کی تو گرفتاری ہوگی۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مگر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ گورنر...
    امریکا نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔ امریکی صدر کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔یورپی یونین کی صدر ارسلا وان دیرلین نیکہا امریکی ٹیکس نافذ ہوا تو جوابی اقدامات کریں گے، یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعدازاں یاسر گیلانی کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکا۔ یہ قافلہ...
    پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔ شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب...
    اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے خلاف سپیکر کی جانب سے کارروائی کا معاملہ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ 26 اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ان 26 ممبران کو نااہل کرنے کی بھی درخواست جمع کی گئی ہے۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی نے خط میں کہا کہ ممبران کی معطلی کے بعد ان کے خلاف نااہلی کا اختیار استعمال کرنا ٹھیک نہیں، ممبران کو نااہل کرانا آئین کا غلط استعمال کرنے کے...
    پشاور( نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان کی تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام غلط فیصلہ تھا جسے سب پارٹیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، کل قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، ان سے مشاورت کریں گے، ہم نے پہلے بھی فاٹا کے عمائدین کے...
    بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی  چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی 11 جولائی 2025 کی رپورٹ نے بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں و روہنگیا پر مبنی منظم، غیرقانونی اور انسانیت سوز پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے اہم نکات: 1. 11 جولائی 2025  کی تازہ ترین واشنگٹن پوسٹ رپورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں بھارتی ریاست کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف جاری ریاستی جبر، نسل پرستی اور غیر انسانی سلوک کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔  2. رپورٹ میں ان تمام وحشی ہتھکنڈوں کا انکشاف...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آج کسی نئی تحریک کا آغاز نہیں ہو رہا اور نہ ہی لاہور میں کوئی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، بلکہ یہ دورہ صرف ایک اہم مشاورتی میٹنگ کے لیے ہے۔کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ لاہور روانگی کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک میٹنگ ہے، کوئی تحریک یا احتجاجی سرگرمی نہیں، ہم پنجاب میں اپنے ارکان اسمبلی سے بھی رابطے میں ہیں اور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کررہے ہیں، ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو 5 اگست تک عروج پر ہوگی۔ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ لاہور کے لیے جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کوئی قانونی کی حکمرانی نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ لاہور روانہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہماری تحریک تو پہلے روز سے...
    برازیلیا(نیوز ڈیسک) برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل سسٹم کی خریداری پر جاری مذاکرات روک دیے ہیں اور اس کے بجائے ایک جدید یورپی دفاعی نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برازیلی فضائیہ اب یورپی کمپنی MBDA کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل سسٹم کی جانب متوجہ ہو چکی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور بہتر رینج کا حامل ہے۔ رینج، ٹیکنالوجی اور اعتبار نے یورپی نظام کو آگے کر دیا اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، برازیل نے ابتدائی طور پر بھارتی آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم جب یہ واضح ہوا کہ بھارت جدید آکاش-NG ورژن کی پیشکش نہیں کر رہا، تو برازیلی حکام نے یورپی آپشن کی طرف جھکاؤ...
    برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے مذاکرات منقطع کردیے ہیں اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بھارت کےلیے ایک بڑا سفارتی اور دفاعی دھچکا ہے، کیونکہ آکاش سسٹم کو بھارتی دفاعی صنعت کا اہم برآمدی پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیلی فضائیہ نے MBDA نامی یورپی کمپنی کے CAMM-ER میزائل سسٹم کو ترجیح دی ہے، جو 45 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی آکاش میزائل کی رینج صرف 25 سے 30 کلومیٹر تک محدود ہے۔برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نظام میں جدید ترین...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی عمران وسیم کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی تحریک میں ٹیریان کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی اور انہوں نے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹر صارفین کے رد عمل پر ایک اور پیغام جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قاسم سلیمان کے ساتھ اگر ٹیریان بھی میدان میں آ گئیں تو احتجاجی تحریک میں ناقابل تسخیر جان پڑ جائے گی ‘‘۔  سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطینی ریاست کے قیام سے...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا۔ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے لیکن عوام کے لیے نوکریاں نہ دینے اور پیسے کی بچت کے دعووں پر سینئر صحافی و تجزیہ نگاررؤوف کلاسرا برس پڑے اور کہا کہ اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے لیے بھی پیسہ ہے لیکن پنجاب میں سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ لوگوں کے حوالے کردیاگیا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤوف کلاسرا کاکہناتھاکہ "آپ کہتے ہیں کہ پیسے بچا رہے ہیں، نوکریاں دینا ہمارا کام نہیں تو حکومت خود کیا کررہی ہے، آپ نے چوبیس کلومیٹر کا شہر اسلام آبادکے ڈپٹی کمشنر آفس کے کام ، کلیریکل یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے کاموں کے لیے ایک وزیر رکھا ہوا ہے، پورے محکمے رکھے ہوئے ہیں،پچاس ساٹھ...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔
    ڈائریکٹوریٹ آف ملیریا کنٹرول پاکستان نے ملک کے پہلے جی 6 پی ڈی پائلٹ منصوبے کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔   ترجمان وزارت صحت کے مطابق انسداد ملیریا پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈایریکٹوریٹ ملیریا اور عالمی ادارے ترقی برائے ادویات کے تعاون سے پاکستان کے 9 متاثرہ اضلاع میں جی 6 پی ڈی پائلٹ منصوبے کے نتائج پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او یونیسیف، گلوبل فنڈ، میڈیسنز فار ملیریا وینچر سمیت قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔  قومی ادارہ تدارک برائے ملیریا کے ڈایریکٹر ڈاکٹر مختار نے منصوبے پر بریفننگ دی جس میں واضح کیا گیا کہ بنیادی صحت کے نظام میں جی 6 پی ڈی ٹیسٹنگ کو مؤثر طریقے سے ضم کیا جا سکتا...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
    ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
    بھکر: "بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟" یہ کہاوت اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھکر میں ایک جعلی ایس پی کو اصل ایس پی شوکت علی نے گرفتار کرا دیا۔ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوٹ مار اور دھوکا دہی کرنے والا ملزم ارباز آخر کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، چھڑی، ٹوپی، اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی بھکر شوکت علی کے مطابق ارباز نہ صرف عام شہریوں بلکہ مختلف محکموں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہی ہے مگر اس نے اب تک کوئی قابل ذکر اور ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ ناکامی کی بدترین مثال ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبے میں 550 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے مگر کوئی احتساب نہیں ہو...
    اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے  لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ  اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں وہاں دہشت گردوں کو کامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کو ہمیں بطور قوم لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر...
    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا...
    ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ نون لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا...
    نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ انکی پارٹی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام سے 13 جولائی کی چھٹی کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر احمد صادق نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی 13 جولائی "یوم شہداء" کی سرکاری تعطیل کو بہت جلد بحال کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ پیش کرتی رہے گی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے یوم ولادت اور 13 جولائی یوم شہداء کی تعطیل پر سیاسی...
    سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے  سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا تھیم نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں پاکستان کی آبادیاتی صورتحال کے لیے اہم پیغام رکھتا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 242 ملین تک پہنچ چکی ہے، جس میں 65 فیصد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں۔ یہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ایک طرف پاکستان کے لیے غیر معمولی مواقع فراہم کرتی ہے، لیکن دوسری طرف آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث عوامی وسائل اور حکومتی نظام پر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...
    پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل...
    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346 اعشاریہ 34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔ایک ہفتے...
    اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو وزن بڑھنے کی فکر کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ خوراک نئی ماؤں کی صحت یابی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جو لوگ ڈیلیوری کے بعد کھانا چھوڑ دیتے ہیں، اُن کے بال جھڑنے لگتے ہیں۔ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے حمل اور ماں بننے کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے نئی ماؤں کو مشورے بھی دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہوگئی‘، مریم نفیس نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی مائیں جلد وزن کم...
    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )  پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابقہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان سٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔ سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا پاک، روس معاہدے میں پاکستان سٹیل...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا  پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔پاک روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔ پاکستان اور روس کا کراچی میں نئی ​​اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاقوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 11 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے تیسرے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور آندھی کا سلسلہ متوقع ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہاﺅ س پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی وزیراعلی کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا .(جاری ہے) پی ٹی آئی ذرائع کے مطاق اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ہر بار احتجاج میں خیبر پختونخوا کے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست نیو ہیمپشائرکے وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پیدائشی شہریت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نافذ کرنے سے روک دیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے ججوں کے لیے ملک گیر حکم امتناعی کے ذریعے ان کی پالیسیوں کو روکنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا تھا.(جاری ہے) ریاست نیو ہیمپشائر کے کانکورڈ میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جوزف لاپلانٹے نے یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب تارکین وطن کے حقوق کے حامیوں نے ان سے استدعا کی کہ وہ ایک مقدمے کو کلاس ایکشن کا درجہ دیں جو انہوں نے ان تمام بچوں کی نمائندگی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج  کر دی، عدالت نے عمرسرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتیں بھی خارج  کردیں۔ مزید :
    عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام,  11 جولائی 2025  ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ  آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور...
    کراچی: شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کلفٹن میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب پھوار ہوئی۔ آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل فعال رہ سکتی ہیں۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 13 جولائی تک جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز اور جامشورو...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...
    سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں شواہد کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سیتا رام کو سزا نہیں دی جا سکتی، اس لیے اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم ایک آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔ یہ بھی پڑھیں: سیتا رام پر الزام تھا کہ اس نے 18 اگست 2018 کو چندر کمار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
    پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ صنعتی شراکت داری کی تجدید ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے، انہوں نے صاف الفاظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں آبادی میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافے نے تعلیم، صحت اور معیشت پر دبا¶ بڑھا دیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے حکومت نے شرح پیدائش کم کرنے کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر وزارت صحت کی کانفرنس میں ماہرین اور وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے موجودہ صورتحال کو نیشنل کرائسز قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مصطفی کمال نے خبردار کیا کہ پاکستان میں آبادی میں ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے اور اگر یہی رفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنماؤں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مالم جبہ میں پرتعیش کانفرنس کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول بے حسی پر مبنی اور قومی وسائل کا زیاں قرار دیا ہے۔ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر رجسٹرار کانفرنس منعقد کی جس پر تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ کاروباری برادری کے رہنماؤں نے اقدام کو کاروباری طبقے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک مالی دباؤ میں پسا ہوا ہو، جب ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کاروباری فیسوں، ریگولیٹری بوجھ اور مہنگائی سے عوام پریشان ہوں، ایسے وقت میں ایک ریگولیٹری ادارے کا یہ شاہانہ...
    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا، حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی آخری بعد از حج پرواز آج جمعرات کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پروازوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کاکہناہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور صرف رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کسی کو اہم پوزیشن دی گئی تو پارٹی میں سوالات اٹھیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ وہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ عمران خان کے بیٹے  واقعی وہ پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں، تاہم چند روز سے ان کی آمد کی خبریں زیرِ گردش ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کے بیٹے کوئی سیاسی کردار ادا کریں گے لیکن...
    وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول کے پروگرام کے لیے پاکستان کو 20 ملین یورو دے گا، حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت "بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول" کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا، یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔ مذکورہ معاہدے پر یورپی...
    وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے کہا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی کے بیٹے والد سے ملنے  یا سیاحت کیلیے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے تاہم سیاسی  انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانوی شہری ہیں،وہ پچھلی دفعہ بھی آئے تو پاکستان کا ویزہ  لے کر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کسی بیرون ملک جا کر حکومت کیخلاف سیاسی  احتجاج نہیں کر سکتے، آئین ہے  جو  بھی پاکستان کی شہریت رکھتا ہو وہ پر امن احتجاج کر سکتا ہے، یہ حق صرف...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
    ایک نئی تحقیق میں ہوا ہے کہ میٹھا مشروب پینا، خواہ وہ سوڈا ہو یا جوس، کھانے میں شامل میٹھے کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل اس بات کی نشاندہی برگھم ینگ یونیورسٹی اور جرمن محققین کی مشترکہ تحقیق میں کی گئی جس میں دنیا بھر کے 5 لاکھ سے زائد افراد کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔ اس اسٹڈی میں ثابت ہوا کہ شوگر کے مائع ذرائع ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں مستقل اضافے سے تعلق رکھتے ہیں تاہم وہ میٹھا جو خوراک میں شامل ہوتا ہے جیسے پھلوں یا مکمل اناج میں ذیابیطس کے خطرے کو بڑھانے کے بجائے کبھی...
    سٹی 42 : حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپر ایشن مکمل ہو گیا ۔ پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز آج  رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔  پی آئی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا ۔ حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔ پی آئی اے کا بعد...
    سٹی 42 : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔  ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ گورننس کی بہتری اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے استعمال ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔  ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر  سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ’بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔مزید بتایا کہ یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے، معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 27-2021 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا، جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے...
    کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا اور ادکارہ کو اپنے کمرے میں مردہ پایا۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر پر تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے...
    وزیراعظم نے نانگا پربت سرکرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا ہے، اس بات کا اعلان وزیراعظم نے قطری شہزادی شیخہ اسما سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے نانگا پربت سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما آل ثانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے شیخہ اسما کو پاکستان کے خطرناک ترین پہاڑ نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد وزیرِاعظم نے شیخہ اسما کی غیر معمولی جرأت، استقامت اور عزم کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقدہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق فورم نے بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا فورم نے عزم ظاہر کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ فورم نے کہاکہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق آریانی نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر گوہر، شکیل خان آفریدی اور عاطف خان نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، لہٰذا وہ مشال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بن جائیں۔ تاہم طارق آریانی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے انکار کرتے ہوئے کہا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر لکھے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔یاد رہے کہ آج سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا...
    اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے...