2025-04-26@05:52:22 GMT
تلاش کی گنتی: 7561
«شہید خواجہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ملاقاتوں کی اجازت دی اور احکامات بھی جاری کیے لیکن عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ درخواست کے مطابق انصاف تک رسائی کیلئے وکلا اور فیملی ممبران سے ملاقات قانونی حق ہے وکلا اور فیملی ممبران اور دوست احباب کی فہرستیں بھی مرتب کی گئیں، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ درخواست میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست گزار علیمہ خانم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی...
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خانم نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار علیمہ خانم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مختلف کیسز میں جیل ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، مگر عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کے حکمنامے میں پٹیشنر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی تھی، اور ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کروائی گئی تھی۔ اس کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے متعدد بار ملاقات...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف، جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے، حال ہی میں ایک مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں۔ پروگرام میں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامہ کے ساتھی اداکار ثمر جعفری اور ابوالحسن بھی شریک تھے۔ شو کے دوران جب میزبان نے ہنستے ہنستے عینا سے پوچھا کہ وہ شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں اور کس عمر میں شادی کو مناسب سمجھتی ہیں، تو نوجوان اداکارہ شرما گئیں اور مسکراتے ہوئے کہا کہ، ”ابھی میری عمر نہیں ہے شادی کے لیے، یہ لوگ بات کریں شادی پر۔“ ندا یاسر نے مزید کہا کہ وہ صرف ان کی رائے جاننا...
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نو سال کے طویل وقفے کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے اور اس کی کہانی محبت، جذبات اور تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل وانی کپور نے ایک انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے، تو انہوں نے فوراً فواد خان کا نام لیا اور ان کی بھرپور تعریف کی۔ وانی نے کہا، ’فواد کے ساتھ...

ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں،احسن اقبال
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن 18-2017 میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔وفاقی وزیر ترقیات نے کہا کہ 2013 میں گوادر کا...
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرلیے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اس سوال کا جواب اٹارنی جنرل دیں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے حوالے سے وزارت دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے تو عدالت نے انہیں آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جاچکے ہیں، جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلے پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئر فراہمی کے پروگرام کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد بہت سارے لوگوں کو پیچھے چھوڑ جانے کے اہل ہیں اور اگر حکومت تھوڑی سی ان کی اسپورٹ کردے تو ان کی زندگیوں میں کتنا بڑا فرق آسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہو سکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔ پی ٹی آئی کا مقصد ملکی ترقی روکنا ہے، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد...
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت کی اجازت کے باوجود بانی چیئرمین سے اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ شبلی فراز عمر ایوب کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں وہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ اس موقع پر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر اڈیالہ جیل گئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، پچھلے 3 ہفتے سے خاندان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ میں مقیم محققین کا ایک گروپ جون سے ایک فرانسیسی یونیورسٹی میں کام شروع کرنے والا ہے، کیونکہ سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی بڑے پیمانے پر کٹوتیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ فرانس کی ایکس مارسے (Aix-Marseille) یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ’’سائنس کے لیے محفوظ جگہ‘‘ کی جس اسکیم کا اعلان کیا تھا، وہ درخواست دہندگان سے اب پوری طرح بھر چکی ہے۔ یہ اسکیم مارچ میں ایسے امریکی سائنس دانوں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جن کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں کٹوتیوں کے سبب خطرات لاحق...
وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کو روشنی میں لانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں جب بلوچستان آیا تھا تو لوگوں نے کہا تھا کہ ہماری کوئی سڑک محفوظ نہیں، لوگ کہتے تھے کہ ہمارا کوئی کاروبار محفوظ نہیں لیکن 18-2017ء میں بلوچستان میں مکمل امن قائم ہو گیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت کی گئی، ہمیں بلوچستان میں اقدامات سے صورتِ حال کو معمول پر لانے میں بہت مدد ملی۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ہر پالیسی کم از کم پانچ سال تک جاری رکھنے کی سفارش کریں گے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 153 کے غلط استعمال کو روکا گیا ہے، کیونکہ اس کے تحت ملازمین کو چھ لاکھ روپے تک کی انکم پر ٹیکس میں چھوٹ سے محروم کیا جاتا ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین سے 22 فیصد تک ٹیکس لیا جا رہا ہے جسے شکایت ملنے پر قانون کے مطابق ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو چھ لاکھ روپے تک ٹیکس میں ریلیف نہ دینے کا بھی نوٹس لیا ہے، ان ملازمین سے...
پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں منعقد کی گئی ہیں جہاں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود ہیں۔ ان کی مہندی کی رنگا رنگ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ایک ویڈیو میں انوشے اشرف کو عروسی لباس زیب تن کیے اسٹیج پر ڈانس کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر انوشے کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیوز پر بھرپور ردعمل دیا جارہا ہے۔ انوشے کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی...
ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور...
اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل عینا آصف نے ایک حالیہ مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان کی شادی کی عمر نہیں ہے اور وہ پچیس یا چھببیس سال کی عمر کے بعد ہی شادی کے بارے میں سوچیں گی مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے ان سے شادی سے متعلق خیالات پوچھے تو عینا آصف نے شرماتے ہوئے اپنے ساتھ بیٹھے اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شادی پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی ندا یاسر نے وضاحت کی کہ وہ صرف ان کے خیالات جاننا چاہتی ہیں شادی کروانا مقصد نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عینا نے...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی سُپر اسٹار اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں پرکشش شخصیت قرار دے دیا۔ وانی کپور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے یہ سوال نہ کریں‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے‘، فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار کیوں؟ میزبان کے اصرار پر وانی کپور نے بتایا کہ فواد خان ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار ہیں وہ بہت اچھے اور مددگار ہیں۔ انہوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بانی چیرمین کی رہائی کےلیے لڑتے لڑتے آپس میں گتھم گتھا ہونے لگے ہیں۔ تحریک انصاف میں واضح طور پر گروپ بندی سامنے آچکی ہے۔ مرکزی سطح پر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ آمنے سامنے ہیں، تو بانی چیئرمین کی بہن حلیمہ بی بی بھی ایک گروپ کے طور سامنے آرہی ہیں۔ خیبرپختونخوا کی سطح پر بھی واضح دو گروپ سامنے آچکے ہیں، ایک گروپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہے تو دوسری طرف سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا گروپ سامنے آچکا ہے۔ بانی چیئرمین کے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس وقت پارٹی گروپوں میں بٹتی چلی جارہی ہے۔ بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے موثر تحریک کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ خوش رہیں اور امید رکھتے ہیں کہ شادی کے بعد بھی خوشی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن دس میں نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم والی ڈرائیو انہیں بہت پسند ہے اور وہ اشتہارات میں زیادہ آنے کے حوالے سے کسی کو جوابدہ نہیں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کو انجوائے کرنے کا خوب انداز آتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہے تو شاداب خان سے پوچھ سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ انسان کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروڈی کے طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی گھریلو فروخت میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیلا ٹرمپ ٹوائلٹ برش نیا نہیں ہے۔ یہ امریکی صدر کے دفتر میں پہلی مدت کا ہے، جب چین اور امریکا دونوں میں، ان کی مقبولیت کی وجہ سے چینی فیکٹریاں ٹرمپ کی تھیم والی مصنوعات تیار کر رہی تھیں۔ لیکن اب چینی اشیا پر ٹرمپ کے زیادہ ٹیرف لگانے کے بعد امریکی صدر کا مذاق اڑانے کے لیے چینی عوام یہ مضحکہ خیز ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں۔ ییوو نامی چینی شہر میں بہت سی چھوٹی فیکٹریاں ہیں جو کم لاگت...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیر کی شام ایک حملے کے بعد ضلع پونچھ کے علاقے لسانہ سوان کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی جو تاحال جاری ہے۔ بھارتی فوج اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار علاقے میں مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں بھی...

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی کراچی میں پیڈل ٹینس اور گلف کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔ اس کے بعد ان کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ فرید خان لکھتے ہیں کہ ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل کھیل رہے ہیں۔ اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے حیدرآباد...
—فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی اڈہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق کراچیلیاری بخاری مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 2... پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں صرف 40 سیکنڈز کی مختصر انٹرویو کے بعد ایک بھارتی شہری کا B1/B2 ویزا مسترد کر دیا گیا۔ درخواست دہندہ، جس کا ریڈٹ صارف نام "nobody01810" ہے، نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس کی ایمانداری ہی اس کے ویزا کی راہ میں رکاوٹ بنی؟ انٹرویو کے دوران اس سے تین سوالات پوچھے گئے: امریکہ جانے کا مقصد کیا ہے؟ اس کی بین الاقوامی سفر کی تاریخ کیا ہے؟ کیا اس کا کوئی خاندان یا دوست امریکہ میں ہے؟ اس نے سچائی سے جواب دیا کہ وہ فلوریڈا میں چھٹیاں منانے جا رہا ہے، اس نے پہلے کبھی بین الاقوامی سفر نہیں کیا، اور اس کی گرل فرینڈ امریکہ...
کراچی: کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکوؤں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں...
ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 7 لوگ ہوتے ہیں۔ جو سچ ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ہمشکل صارفین کو حیران کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح دنگ رہے گئے اور خاتون کو بالکل حرامانی جیسا قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی اپنی ہمشکل سے ایئرپورٹ پر ملاقات پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور...
جائے وقوعہ سے تین ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، جن میں ایک مشتبہ شخص کے پاس، دوسرا ایک قریبی گاڑی سے، جبکہ تیسرا شاٹ گن اسٹوڈنٹ یونین میں ملا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی (FSU) میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر کے وقت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین بلڈنگ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42,000 سے زائد طلبہ زیرِ...
امریکیوں کی ایک بڑی اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی زیادہ تر معلومات پر بھروسہ کرتے ہیں، جو تیزی سے آن لائن عام ہوتی جارہی ہے۔ کوئناپیاک یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے سروے کے مطابق 51 فیصد جواب دہندگان یقین رکھتے ہیں کہ وہ مصنوعی سے تیار کردہ مواد پر ’کچھ وقت‘ کے لیے بھروسہ کرسکتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے دوسرے سرے پر، 24 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ وہ اس نوعیت کی معلومات پر ’شاید ہی کبھی‘ بھروسہ کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب 24 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ وہ معلومات پر زیادہ تر یا ہر وقت بھروسہ کر سکتے ہیں،...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) ’’شالا وسدا روے پنجاب‘‘ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب دیہاڑ کی تین روزہ رنگا رنگ تقریبات کا الحمراء میں آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پنجاب دیہاڑ کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مریم نواز کے الحمراء آرٹس کونسل پہنچنے پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ الحمراء آرٹس کونسل کے احاطے میں ڈھول کی دھمک، رنگیلے گھوڑے، اونٹوں کا مست رقص اور فوک موسیقی بھی پیش کی گئی۔ مریم نوازشریف نے استاد اللہ بخش گیلری میں پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا۔ ذوالفقار زلفی کی بنائی پینٹنگ میں لاہور کی ثقافت کی شاندار عکاسی کی گئی۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز نے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مارے گئے...
اسکیم 33میں فلک ناز ٹوئن ٹاؤر ،دانیال ریزیڈنسی ،برج الحرمین بریشنا ہائٹس کی عمارتیں موجود خلاف ضابطہ عمارتوں کو انہدام سے بچانے میں قربان جمالی، عدیل قریشی ،الطاف سومرو کامیاب غیر قانونی تعمیرات پرڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کی باربار کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے جاری کردہ بیانات حقیقت کے منافی نکلے۔ڈائریکٹو ریٹ آف پریس انفارمیشن محکمہ اطلاعات کے 16اپریل کو جاری کردہ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج،18سے زائد ملزمان کو پولیس نے...
یہ کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا اس کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟ اٹارنی جنرل نے خود اپنا حق خواجہ حارث کو دے دیا تو ہم انہیں کیوں سنیں؟ریمارکس سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا ہے کہ سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور شہدا فورم بلوچستان سمیت دیگر کی جانب سے دائر 38 انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت...
اسلام آباد: تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے. تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ...
مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
ڈیرہ اسماعیل خان ( نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسزکا ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،4خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن۔سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم شہبازشریف کا شہید سپاہی باسط صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مزیدپڑھیں:این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے۔ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وفاقی حکومت اور SIFC سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید سپاہی باسط کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید سپاہی باسط کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید سپاہی باسط نے جرات کے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ، شہید سپاہی باسط کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ...
فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔ شہید 23 سالہ سپاہی کا تعلق اٹک سے تھا۔ آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ Post Views: 3
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے 4 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 4خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، شہید اہلکار باسط صدیقی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار...
سٹی 42 : ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج واصل جہنم کردیے گئے۔ ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ سے 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، سپاہی باسط صدیق نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، عمر 23 برس تھی۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج کا دہشتگردی کے خاتمے...
ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشنسکیورٹی فورسز کا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقہ مڈی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں کارروائی کی اور خوارج کے ٹھکانوں پر موثر انداز...
پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد...
لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کہا ہے کہ ملک میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں .لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کی باتیں ہو رہی ہیں۔لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں. ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقاریب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہے، بہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں. دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے...
ایف آئی آر کے مطابق 80 سے 100 کے قریب افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی میں تھانہ سرسید کی حدود میں پیش آیا، جہاں 16 اپریل کی شب مشتعل ہجوم نے ریسٹورنٹ پر شدید پتھراؤ کیا، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں، ملک بھر کے نوجوانوں کو بیرون ملک 15 لاکھ اور اندرون ملک 16 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر 20 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا یوتھ کوآرڈینیٹر کے ڈویڑنل، ضلع اور تحصیل عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، ماضی میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور رانا احسان افضل سمیت ہم سب نے پارٹی...
عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔498 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے حکومتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرول سے بچت نہ ہو تو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش دو اہم مسائل کسانوں کے بحران اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسان سراپائے احتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسان گندم اگاتا ہے تو ملک...
سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کہا میرے خلاف نومئی پر 35 مقدمات ہیں، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو بینچ نے کہا ہم صرف اپنی رجسٹری کی حد تک فیصلہ کرسکتے ہیں، میرے مقدمات ملتان ،فیصل آباد لاہور برانچز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت ایسے مقدمات میں ممکن نہیں، پراسیکیوشن لوگوں کو سزائیں دلوانے سے زیادہ رگڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا میرے خیال...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں اور پنجاب کی ثقافت میرے دل میں ہے۔ لاہور میں الحمراآرٹس کونسل میں پنجابی کلچرڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اورپنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، میں ابھی ترکیے میں تھی تو میں نے وہاں دیکھا کہ وہاں صدر سے لے کر نیچے عوام تک سب اپنی زبان پر فخر محسوس کرتے ہیں، تو میں سوچ رہی تھی کہ اگر ان لوگوں کو اپنی زبان اور کلچر پر اتنا فخر ہے تو پنجابی بولنے والوں کو بھی اپنی زبان اور کلچر پر...
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں، پوری دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر طبقے نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، اقوام عالم اس جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دیں اور اس ضمن میں برطانیہ کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقوام عالم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیاں اقوام عالم کیلئے مثال ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ عمرایوب، حامد رضا، زرتاج گل گورکھ پورناکے پرموجود ہیں۔ پولیس نے رہنماؤں، کارکنوں کو منتشر ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔ پولیس وارننگ پر کارکن منتشر، رہنما اکیلے رہ گئے۔ راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، حامد رضا، احمد خان پھجر، زرتاج گل گورکھ پورناکے...
فوٹو: فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں نجی حج ٹورز آپریٹرز کے صدر ثنااللّٰہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں۔قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کابینہ نے حج پالیسی منظوری میں ڈھائی ماہ لگا دیے۔انہوں نے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سرکاری اسکیم کے ساتھ ہی درخواستیں لینے نہیں دی گئیں، ہمیں بروقت درخواستیں نہ لینے دی گئیں تو ہم انتظامات نہیں کرسکے۔ مزید پڑھیں: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی لاپروائی، ہزاروں عازمین حج سے محروم ہوگئے ثنااللّٰہ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے اور مسئلہ حل کیا...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کی توقع رہتی ہے کہ IAEA غیر جانبدار رہے۔...
اسلام آباد میں گزشتہ روز اچانک ہونے والی ژالہ باری سے کئی گاڑیوں، سولر پینلز اور املاک کو نقصان پہنچا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ سابق کرکٹر عمر گل نے بھی ژالہ باری کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے گھر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر کے سامنے اولوں کی موٹی تہہ جمی ہوئی ہے جسے عمر گل صارف کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ عمر گل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے گھر کے باہر کا منظر بھی دکھایا جہاں شدید...

فوجی عدالتوں سویلین ٹرائل کیس: کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟.جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل آج بھی مکمل نہ ہو سکے جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی کیا پوزیشن ہے وہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کو 2 سے 3 دن کا وقت درکار ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا اس کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
ٹرمپ کی معاشی پالیسی پر کیلیفورنیا کا بڑا وار: امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی ریاست کیلیفورنیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے خلاف وفاقی حکومت پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ گورنر گیون نیوزم اور اٹارنی جنرل روب بونٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ٹرمپ کو یکطرفہ طور پر درآمدی اشیاء پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے۔ یہ اب تک کا سب سے سخت قانونی ردعمل ہے جس سے امریکہ کی اندرونی معاشی سیاست میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ نیوزم نے اسے “ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی خودکش معاشی چال” قرار دیا۔ کیلیفورنیا، جو...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ...
سپریم کورٹ ائینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل آج بھی مکمل نہ ہو سکے، جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی کیا پوزیشن ہے وہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کو 2 سے 3 دن کا وقت درکار ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا اس کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟ نیوز ڈیسک کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یورپی یونین نے بدھ 16 اپریل کو سات ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں وہ 'محفوظ‘ سمجھتا ہے، کیونکہ اس اتحاد کے رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ اس فہرست میں کوسووو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ پناہ کی درخواستیں دینے والوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک تیز رفتار طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کا امکان کم ہے۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت میگنس برنر کا کہنا...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی فلیگ شب پروگرام احساس کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے کم آمدنی والے افراد بینک آف خیبر میں 8 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کرے گی، جو ان افراد کے لیے ہے جو کم آمدنی کے باعث اپنے مکان تعمیر نہیں کرسکتے، حکومتی اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے، لیکن کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے...
جنوبی وزیرستان میں دوتانی قبائل نے فتنتہ الخوارج دہشتگردوں کے خلاف قومی جرگہ بلا کر متحدہ مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب حال ہی میں دہشتگردوں نے دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل حمید شاہد اور اشرف کو اغوا کے بعد شہید کردیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بہیمانہ کارروائی کے خلاف دوتانی قبائل نے قبائلی روایات کے تحت قومی سطح پر اکٹھ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف صف بندی کا فیصلہ کیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعلان دہشتگردوں کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب مزید خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج کو...
’’اسلام آباد کی دلکش فضاؤں میں جب پردیس سے آئے پاکستانی اپنے پرچم سینے سے لگائے کانفرنس ہال میں داخل ہو رہے تھے، تو وہ صرف شرکت کرنے نہیں آئے تھے۔ وہ اپنے وجود کے ساتھ ایک پیغام لے کر آئے تھے۔محبت کا، وفا کا، اور ریاست پر اعتماد کا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دل کی دھڑکن نے جغرافیہ کو شکست دی۔”اوورسیز پاکستانیز کانفرنس” صرف ایک تقریب نہ تھی، یہ ان زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش تھی جو سالہا سال سے ریاست اور پردیس میں بچھڑے پاکستانیوں کے درمیان حائل تھے۔ یہ اس خاموش اکثریت کا اظہار تھا جو سوشل میڈیا کے شور سے دور، خاموشی سے وطن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔محبت جو بینک کی رسیدوں...
سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا ہے کہ سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 23 اکتوبر 2023 کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور شہدا فورم بلوچستان سمیت دیگر کی جانب سے دائر 38 انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مجھ سے جو سوالات ہوئے میں نے تحریری معروضات کی شکل میں عدالت کے سامنے...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے، جن میں فوجداری کارروائی، سفری پابندیاں اور شہریت پر نظرثانی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ اس معاملے پر رابطے میں ہیں، اور اگر کسی پاکستانی شہری نے اسرائیل کا سفر پاکستانی پاسپورٹ کے برعکس کسی اور طریقے سے کیا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جاری کردہ دستاویزات کا غلط استعمال ہوا ہے یا بغیر مجاز اجازت کے سفر کیا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کی جانب گامزن ہے، صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا عثمان محسود نے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ای وزٹ ایپ سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے اہلِ خانہ مستفید ہوئے۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک سےخیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہاڈسٹرکٹ جیل اٹک سے عدالتی حکم پر خیبرپختونخوا کے 86... انہوں نے کہا کہ ای وزٹ ایپ پر قیدیوں کے اہلِ خانہ ویڈیو کال پر ملاقات کرتے ہیں، ایپ کے استعمال پر کوئی اخراجات نہیں آتے۔آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کے بیرونِ ممالک رشتے داروں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سے جو سوالات ہوئے تحریری معروضات کی شکل میں سامنے رکھے ہیں،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فوجی عدالتوں میں منصفانہ ٹرائل ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سے جو سوالات ہوئے تحریری معروضات کی شکل میں سامنے رکھے ہیں،اس میں کوئی دو...
پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز ہو گیا، مہندی کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت، خوبصورت اندازِ گفتگو اور شاندار میزبانی کی وجہ سے ہمیشہ مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہ نجی ٹی وی کے مشہور مارننگ شو کی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔ گزشتہ سال 30 جون کو انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس میں...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر برائے فیتھ اینڈ کمیونیٹیز لارڈ واجد خان نے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج شروع ہوں گے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا...
لندن (نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے، رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان کی بڑی شاہراہ این 25 کی تعمیر کے لئے رقم استعمال کرنے کافیصلہ اصولی طور پرغلط ہے اور پی ایس ڈی پی کس مرض کی دوا ہے؟اس میں سے بلوچستان کا احساس محرومی دورکرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکیوں نہیں دیئے گئے،کیااس کاکوئی حساب دینے والاہے؟پھرقوم کو کوئی بتائے گاکہ اب تک این ایف سی ایوارڈ کا کتناپیسہ بلوچستان کو دیاگیااوروہاں کے نواب،سردارکتناپیسہ دبئی اور ملائشیالے کرگئے؟اس کاکسی نے پتہ چلانے کی کوشش کی ،ایک عام موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے کاکیاقصورہے کہ اسے عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ ملے ،جب مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کو منانے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن عناصر کے کہنے پر رقوم بھیجنا بند کردیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں...
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور بے گھر ہو رہے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے ضروری خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا گمنام ہیرو، پیاسوں تک پانی پہنچانے والا ابراہیم علوش اقوام متحدہ کے امدادی شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ 18 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کے احکامات پر تقریباً پانچ لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جن میں ہزاروں افراد جنگ بندی سے پہلے ہی کئی مرتبہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ پناہ گزینوں کے لیے خیمے دستیاب نہیں امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں پناہ گزینوں...
سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے وکلا کے لیے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک کسی کو نہیں سونپا۔ ڈیل نہ پہلے کی نہ اب کروں گا۔ ڈیل کا خواہاں ہوتا تو 2 سال قبل ڈیل کر لیتا، جس میں میرے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کے عوض 2 سال کی خاموشی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں عمران خان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار ضرور کیا تھا لیکن میرے نزدیک مذاکرات لایعنی ہیں کیونکہ دوسرے فریق کی نیت مسائل کے حل کی بجائے محض کچھ مزید وقت مستعار لینے کی...
اگر آپ مغربی سوشل میڈیا کو فالو کرتے ہوں تو یقیناً واقف ہوں گے کہ وہاں اب یہ تصور پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ’سوشل میڈیا ہی مین سٹریم میڈیا ہے۔‘ ان کی یہ بات یوں درست ہے کہ ان کے مین سٹریم میڈیا سے ناظرین کا اعتماد اٹھ چکا۔ جس کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ سی این این جیسے نیوز چینل کی بھی پرائم ٹائم ویورشپ محض 3 لاکھ رہ گئی ہے۔ امریکی ناظر اس بداعتمادی کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ مین سٹریم میڈیا پر فری سپیچ باقی نہیں رہی۔ وہاں سے اب اسٹیبلیشمنٹ کے بیانیے ہی پیش ہو رہے ہیں۔ ان چینلز پر کوئی ایک بھی صحافی اب ایسا نہیں بچا جو ان...

ثناء اللہ مستی کیخلاف کارروائی: پی اے سی اجلاس میں احتجاج، ٹرانسفارمر اتارنا ہمارا د ائرہ اختیار نہیں: واپڈا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا۔ کمیٹی ارکان نے رکن ثناء اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ہی ختم کردیا گیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا، ان کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لیے گئے۔ کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں قوانین بن چکے مگر عملدرآمد نہیں ہے، میری عمر کے لوگ اب سیکھ نہیں سکتے۔ نیشنل لرننگ اینڈ شیئرنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی آئیڈیاز پر بات ہو رہی ہے، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ہوچکی ہے۔ نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانی ہے، ہم تو موبائل میں ای میل کاپی پیسٹ نہیں کر سکتے۔ جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ہمیں ٹیکنالوجی سکھائی، ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حامی بن کر جتھے لے کر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے شروع ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان اور زوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا کراچی سے چمن ہائی وے کی تعمیر دیرینہ مطالبہ تھا۔ وفاقی حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لئے اس جگہ پر ہائی وے کی تعمیر کے تحفے پر شکر...
کراچی: لیاقت آباد بی ایریا کی ندی سے کمسن بچی "سویرا" کی لاش ملنے کے بعد ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلزار ہجری پیراڈائز اپارٹمنٹ کے قریب سڑک کو بلاک کردیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ متوفیہ سویرا کے لواحقین جو سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کے رہائشی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کے جسمانی اعضا غائب پائے گئے جس سے واقعے میں سفاکی اور سنگینی کے مزید پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق سی سی...
بلوچستان میں حالات مخدوش ہیں۔ دھرنوں کی بناء پر بلوچستان سے ایک طرف کراچی اور دوسری طرف ایران جانے والی شاہراہیں بند ہیں۔ اسی طرح کوئٹہ آنے اور جانے والی ریل گاڑیوں کی آمدورفت باقاعدگی سے نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بعض نامعلوم وجوہات کی بناء پر انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ انسانی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد روف عطاء، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اﷲ لانگو اور سینئر وکلاء کے ایک وفد نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف وزیر اعظم...
واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس کل سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال اور بشری بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں،...
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 16 اپریل 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، پی ڈی ایم کی حکومت اور 2024 انتخابات میں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عملاً عوام سے سیاسی جمہوری انسانی حقوق، شخصی آزادی،آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا چھین رہی ہیں، دونوں جماعتوں کے لیڈرز اور ورکرز کے پاس عوام کے سوالات کا کوئی جواب نہیں، ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے اتحادی حکومت کے پارٹنر محض اقتدار انجوائے نہ کریں، سیاسی استحکام لانے کے لیے اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے سے آزاد کرکے قومی سیاسی کردار ادا کریں، بلوچستان میں عوامی احتجاج...
سٹی42: جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا منرل اینڈ مائنز بل کی مخالفت میں بھی ڈٹ گئے۔ اس بل کے متعلق عام رائے یہ ہے کہ اس کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں کی قسمت بدلنے کا امکان ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا، " بل جب کمیٹیوں میں آتا ہے تو خوشنما بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور اندر ناگ چھپا ہوتا ہے"، "خیبرپختونخوا حکومت مائنز اینڈ منرل بل پیش کرتی ہے اور پارٹی مخالفت کرتی ہے۔" صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ "صوبے کے وسائل" پرقبضے کی کوشش کی...
یورپی یونین نے 7 ممالک کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وہ ’محفوظ‘ سمجھتی ہے کیونکہ رکن ممالک تارکین وطن کی واپسی میں تیزی لانا چاہتے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا توسیع شدہ فہرست کا مطلب ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک محفوظ سمجھے جانے والے ممالک کی درخواستوں پر تیز رفتار طریقہ کار کے ذریعے کارروائی کریں گے کیونکہ ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے مائیگریشن میگنس برونر نے کہا ہے کہ بہت سے رکن...