2025-07-02@02:58:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1150

«پارلیمان کے»:

(نئی خبر)
    اسلام ٹائمز: ابتدائی طور پر، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ بھٹو کی سیاست سماجی جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے فروغ پر مرکوز تھی۔ بھٹو نے 1972ء میں لینڈ ریفارمز متعارف کروائیں، جن میں انفرادی ملکیت کو 150 ایکڑ سیراب اور 300 ایکڑ غیر سیراب زمین تک محدود کر دیا گیا۔ بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات، طبی نگہداشت، رہائش، ورکرز ویلفیئر فنڈز، رہائش کے اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ اور بڑھاپے کی پنشن، لیبر کورٹس کا قیام جیسے اہم معاملات کو باقاعدہ حل کیا۔ خواتین کے قانونی، سیاسی، شہری اور معاشی حقوق کے ذریعے صنفی مساوات کی ضمانت اسے 1973ء کے آئین کا حصہ بنا کر دی گئی تھی۔ تحریر: سید انجم رضا پاکستان کی تاریخ...
    ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔...
    بھارت کی نریندر مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف املاک یعنی مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور خیراتی استعمال کے لیے مختص اراضی اور اثاثوں کے انتظام میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور مسلم گروپوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مسلمانوں کے املاک پر حقوق کمزور ہو سکتے ہیں۔ وقف (ترمیمی) بل، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پیش کیا ہے، مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم نمائندوں کو شامل کرنے کی راہ کھولتا ہے۔ یہ حکومت کو متنازعہ وقف املاک کی ملکیت کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔...
    سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور حسین—فائل فوٹو پی پی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانی پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی، آپ شیخوپورہ  کا پانی کاٹیں گی، سیالکوٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نا، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔ ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔ چیئرمین سینٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ اعزاز بطور پارلیمنٹیرین، بطور سپیکر قومی اسمبلی اور بطور چیئرمین سینٹ، گیلانی صاحب کی شاندار خدمات اور انتہائی قابل قدر کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ امر ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ یوسف...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کل پیپلز پارٹی کے بانی کی چھیالیسویں برسی ہے، چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔ پیپلز پارٹی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، ذاتی معالج
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں،یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورے ملائیشیا کے دوران کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے اثرو رسوخ کی علامت ہے،اس موقع پریوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ انٹرپارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس صرف تقریب نہیں ویژنری اقدام ہے۔ موسمیاتی تبدیلی،اقتصادی عدم مساوات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں گے،پانی کی قلت پر شراکت داری اور تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم، اخترمینگل کا مستونگ سے کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا اعلان انٹرپارلیمنٹری یونین جیسے فورمز نے...
    لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا۔ یونیورسل پیس فیڈریشن (یو پی ایف) کے زیر اہتمام سیئول میں منعقد بین الاقوامی سربراہی اجلاس 2025ء کے دوران...
    لاہور: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا، جہاں انہوں نےآئی ایس سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ یونیورسل پیس فیڈریشن(یو پی ایف) کے زیر اہتمام...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیروں، ارکان پارلیمان، وزراء اور صوبے کے اعلیٰ افسران نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب اور عمان کے سفیر شامل تھے جنھون نےانھیں عید کی مبارکباد دی۔ کراچی سے وزیر اعلیٰ سندھ کے  ترجمان کے مطابق ان سے عید ملنے والوں میں قطر، عراق اور بنگلا دیش کے سفیر بھی شامل تھے۔  ترجمان کے مطابق جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افغانستان کے سفیروں نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے علاوہ سینیٹرز اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ سے صوبائی وزیر سعید غنی،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے...
    عمران خان: فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں...
     پاکستان کے اوپننگ بیٹر عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ اوپننگ بیٹر عثمان خان جمعہ کو نیپئر کے میکلین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ ایم آر آئی اسکین نے کم درجے کے آنسو کی تصدیق کی ہے، اس انجری کے سبب اب عثمان 2 اپریل کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول دوسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی اقرباء پروری اور ریگولیٹری بدانتظامی نے ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بینکوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بینکوں کو "کلیکشن ایجنٹ" بنا دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2018ء سے 2024ء کے درمیان بینکوں نے عوام سے کم از کم بیلنس نہ رکھنے پر 43500 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے بینک فیس کے نام...
    بیجنگ :فجی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر فلیمونی جیٹوکو پہلی بار چین آئے اور شنگھائی، شانشی اور بیجنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی، دیہی ترقی اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں چین کی اختراعی کوششوں کا مشاہدہ کیا۔ہفتہ کے روز سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی فجی کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس دورے کا سب سے دلچسپ پہلو یہ تھا کہ چین کس طرح لوگوں کو ان کے روایتی رہائشی علاقوں سے نئے مقامات پر منتقل کرنے اور ان کے روزگار کا بندوبست کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جیٹو کو نے کہا کہ...
    کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ختم ہو جائے، ہم اپوزیشن کے کہنے پر نہیں کریں گے، مگر ہم اپنے انداز میں بات کر رہے ہیں اور ہم کینالز کسی صورت بننے نہیں دیں گے، ہمیں اپنے ملک کا بھی سوچنا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ ہم کینالز بننے نہیں دیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے،...
    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا۔ آٹھ جولائی کے اجلاس کے منٹس درست نہیں۔ کہا کہ ملک میں نئی کینالز کے لیے پانی دستیاب نہیں، ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت میں تمام سہولتوں سے آراستہ جدید پارک بنے گا جسے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیاجائے گا۔پی ایچ اے نے راوی کنارے نیااسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ ،پی ایچ اے کے بورڈآف ڈائریکٹر نے مریم نواز پارک بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔(جاری ہے) اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کومحکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول بارے ٹاسک دیدیا ہے ۔شہر میں سالوں بعد کوئی نیا پارک بنایا جائے گا،اس سے قبل سابق دورحکومت میں شاہدرہ پارک بنانے کی بات کی جاتی رہی جونامکمل منصوبہ رہا۔پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کاتعین ، محکمانہ طورپراراضی منتقلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی میں خلیج علی امین گنڈاپور کی پیدا کردہ نہیں، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے خلیج پیدا ہوئی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیوں ایسے اتحاد کا حصہ بنیں گے جس سے فائدہ پی ٹی آئی کا ہو، لگتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی پہلے ضم...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    گجرات ہائی کورٹ نے 17 جنوری 2025ء کو ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ نظم میں لفظ "تخت" کا ذکر کیا گیا ہے اور اس پوسٹ پر ردعمل سماجی ہم آہنگی کی خلاف ورزی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ ججوں کو اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرنا چاہیئے، چاہے وہ اظہار خیال کو پسند نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کو منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ تبصرہ کیا۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے پرتاپ گڑھی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے...
    برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔ ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔ تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر...
     سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔  وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول چلڈرن کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ...
    چیئرمین سینٹ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوالالمپور: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے پارلیمنٹس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس میں عالمی پارلیمانی تعلقات اور موجودہ عالمی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ دورے کے دوران، سید یوسف رضا گیلانی نے شیخ عفیف الدین جیلانی سے بھی ملاقات کی، جو معزز اسلامی اسکالر الشیخ عبدالقادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 19ویں براہ راست نسل سے تعلق...
    (ویب ڈیسک)بلوچستان پولیس میں عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  محکمہ پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام فیلڈ آفیسرز کو عید کے دوران متعلقہ سٹیشنز پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں پر پابندی موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔ سیالکوٹ،یونیورسٹی طالبات کی وین کو روکنے اور ہراساں کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
    پی آئی اے انتظامیہ نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی یے کہ کچھ افراد ائیر کرافٹ ڈوننگ مینٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لے رہے ہیں، یہ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے اہم سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی اور رازداری کی اعلیٰ ترین سطحوں کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ درج ذیل پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکاروں  ایئر کرافٹ انجینئرز یا متعلقہ حفاظتی ٹیم کے اراکین کو دیکھ بھال کے دوران طیارے کی تصاویر یا ویڈیوز لینے...
    ویب ڈیسک : محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت مرد و خواتین اساتذہ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے مرد اساتذہ کے لیے ٹی شرٹ اور جینز پہننا نامناسب قرار دے دیا۔ جب کہ خواتین اساتذہ کو زیادہ میک اپ، زیورات اور ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ یہ کونسا اصول ہے کہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی بات نہیں کریں گے، یہ کب تک ظلم کریں گے بانی ڈٹ کر کھڑے ہیں، 26 نومبر کے بعد ہمارے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب نے 2 منٹ وکیل کا انتظار نہیں کیا، سماعت ملتوی کر دی، آج ہم جیل میں ملاقات کے لیے وقت پر آگئے تھے، ڈھائی گھنٹے گیٹ کے پاس بیٹھے رہے، فیملی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی...
    پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی و ثقافتی روابط پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم تھے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا...
    سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ گیارہویں جماعت کے نتائج کا تناسب کم آنے کے معاملے پر سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ نتائج کی شرح کم آنے پر سوشل میڈیا پر یہ مسئلہ اجاگر ہوا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فزکس اور ریاضی میں طلبا کو 15 نمبرز اور کیمسٹری میں طلبا کو 20 نمبرز اضافی مارکس دیے جائیں گے۔ گریس مارکس طے شدہ فارمولے کے مطابق دیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں نے عوامی توجہ حاصل کرنے کےلیے اس معاملے کو استعمال کیا، 10 سالوں سے طلبا کی کامیابی کا تناسب 47 فیصد...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔روز نامہ امت کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے...
    پاکستان میں چالیس فیصد کم بارشیں ہونے کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 62، بلوچستان 52 اور پنجاب میں38 فیصد کم بارش ہوئی۔ سندھ، بلوچستان کے جنوبی اور پنجاب کے  میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ پانی بحران سے فصلیں متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا، محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سنٹر نے ایڈوائزی جاری کردی۔ ایڈوائزی میں بتایا گیا کہ  ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، سندھ، بلوچستان کے...
    راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔ عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے۔ اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا...
    پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) کے مطابق ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں ڈیڈ لیول برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ پرہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1068 فٹ پر ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک ہے۔ پانی کے بحران کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ارسا ذرائع نے کہا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت سے پیش ہی نہ ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے وکیل کی غدم موجودگی کے باعث سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سپریم کورٹ سے آرہے...
    اٹاوہ: کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 28 اپریل کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ اس مقصد کے لیے وزیرِاعظم مارک کارنی نے باضابطہ طور پر گورنر جنرل سے ملاقات بھی کی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق  مارک کارنی کا کہنا ہے کہ کینیڈا اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں عوام کا مضبوط مینڈیٹ ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ٹرمپ کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں اور ہماری خودمختاری کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مرکزی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر کل سماعت ہوگی۔ خاتون نے زیادتی سے بچنے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی مزید :
    اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو خط لکھ کر پارلیمنٹ سے وفاقی وزرا کے غائب ہونے کی شکایت کردی۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کا تشویش ناک مسسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپنے خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخی عمل ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے اور جمہوریت کی فتح ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کیلئے خدمات کا اعتراف ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق اور سیاسی شعور دیا، سیاست کو ڈرائنگ روم سے سڑک اور ہر گلی میں پہنچانے کا کریڈٹ بھی...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گابرسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،جلسے،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس...
    عاجز جمالی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے  کو سراہتے ہوئے تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے کی ایک اور فتح ہے، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے دریائے سندھ پر نئے کینال بنانے کے منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ...
    پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد زمین سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہے۔ پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں اس وقت بند کردی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ارتھ آور پارلیمنٹ ہاؤس زمین سے محبت لائٹیں بند وی نیوز
    دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری (deportation) کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بات محسوص کی گئی کہ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پوڑٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔ جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔ ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1402 فٹ پر پہنچنے کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔ ہفتہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی پیدا کرنے والے 17 میں سے 12 یونٹ بند کر دیے گئے ہیں اور اب صرف 5 یونٹ کام کر رہے ہیں۔ یہ پانچ یونٹ قومی گرڈ اسٹیشن کو 455 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی آمد 17300 کیوسک اور اخراج بھی 17300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد ملک میں مجموعی ہائیڈرو پاور پیداوار 1100 میگاواٹ تک محدود ہوگئی ہے۔ واپڈا کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 9400 میگاواٹ سے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے تاکہ ہماری نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پانی کے وسائل کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔   انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مریم نواز...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، آئندہ نسل کی بقا کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ نسل پرستی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے جس کے ہر انداز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہر طرح کی نسلی تفریق کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ کئی دہائیوں کی مثبت پیش رفت کے باوجود غلامی، استعمار اور نسلی امتیاز کی زہرناک میراث اب بھی برقرار ہے۔ اس سے معاشرے خراب اور مواقع محدود ہو رہے ہیں، زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں اور وقار، مساوات اور انصاف کی بنیادوں کو خطرہ لاحق ہے۔ Tweet...
    یوم علیؑ کے موقع پر کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی ڈویژن کی حدود میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی 21 اور 22 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ تک نافذ رہے گی۔ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پرکسی بھی...
    لاہور:   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
    جمعرات کی رات دیر گئے ایک فیس بک پوسٹ میں بنگلہ دیش کے انقلابی طالبعلم رہنما اور نو تشکیل شدہ نیشنل سٹیزنز پارٹی کے اہم عہدیدار حسنات عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں عوامی لیگ کی بحالی کے لیے ایک سازش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ عوامی لیگ کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والی بغاوت کے اہم کردار حسنات عبداللہ نے رات گئے اپنی فیس بک پوسٹ پر 11 مارچ کو کنٹونمنٹ میں اپنے اور این سی پی سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کے درمیان ممکنہ طور پر فوجی قیادت کے درمیان ہونے...
    مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک  کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
    پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔بلال کیانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے عمر ایوب کی تقریر کے بعد احتجاج کرتے ہیں، کاغذات پھاڑتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔حامد رضا نے سوال کیا کہ جب ہمارے ارکان کو پکڑا جائے، تشدد کیا جائے کیا تو ہم ایوان میں احتجاج نہ کریں؟ بلال کیانی نے کہا کہ ایک سال سے وزیراعلیٰ علی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اکائیوں کے عوام کا ساتھ نہ...
    پیپلز پارٹی نے 9ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے، محمد علی درانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل کرکے پانی کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، مگر آئین سے انحراف کے باعث عوام میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔محمد علی درانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کو وفاق کے بجائے نفاق کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے عوام اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سندھی میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب روپے کے بدلے سندھ کے دریا کا پانی اور عوام کے حقوق بیچ دیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سے پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے، لیکن آئین سے روگردانی عوام میں نفرتوں کو جنم دے رہی ہے۔ محمد علی درانی نے ایوانِ صدر کو وفاق کی بجائے نفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام تمام صوبوں کے شہریوں اور ان کے آئینی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے وفاق کی مضبوطی کے...
    — فائل فوٹو رکنِ سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی غلام قادر چانڈیو نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی احتجاج کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔رہنما پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری بجٹ اور کنالز کا اہم ایشو ہے.انہوں نے کہا کہ  ہمیں 8 سے 10 منٹ دل کی بھڑاس نکالنے کا ٹائم مل رہا ہے۔ آصف زرداری کا کورونا وائرس میں مبتلا غلام قادر چانڈیو کو ٹیلی فونپبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا سندھ کے شہر سکرنڈ میں بارشوں کی تباہی کے حوالے سے...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    مشیر اطلاعات کے پی نے ایک بیان مین کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان مین کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ مشیر اطلاعات کے پی حکومت کا کہنا تھا پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم...
    کوئٹہ میں سکیورٹی اجلاس کے موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں۔ حقوق چھیننے پر یقین نہیں رکھتے، بلکہ انہیں حقوق دیکر عوام کا دل جیتیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔ قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ ریاست کا مؤقف واضح ہے، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں...
      دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی  کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہوئے اور اظہارخیال کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے...
    آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
    اسلام آباد(رضوان عباسی )پاکستان کو درپیش آبی اور توانائی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، جہاں منگلا کے بعد تربیلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کو چھونے کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں پانی سے بجلی کی پیداوار میں زبردست کمی واقع ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ملک کے بڑے آبی ذخائر ڈیڈ لیول پر پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے ہائیڈل پاور جنریشن صرف 1100 میگاواٹ تک گر گئی ہے۔ توانائی کے اس بحران نے ملک کے بجلی کے نظام پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق تربیلا ڈیم تقریباً ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے۔منگلا اور چشمہ ڈیم پہلے ہی ڈیڈ لیول پر آ چکے ہیں۔ملک میں پانی کی قلت کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں جب کہ عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر پارٹی کوئی بھی فیصلہ کیسے کرسکتی ہے؟ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں، عمران خان سے ملنے پارٹی رہنما جاتے ہیں تو اجازت نہیں ملتی، یا تو اعلان کردیاجائے کہ بانی پی ٹی آئی خطرناک آدمی ہیں، اْن سے کوئی نہیں مل سکتا، جیل سپرنٹنڈنٹ...
    جے یو آئی کے اختلافی بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی پالیسیوں میں صرف اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور معاشی سوچ ہی کافی نہیں ہے، اسے صرف یکطرفہ ایجنڈے اور یکطرفہ نفاذ کی حکمت عملی کی حمایت حاصل نہیں کہا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے بیان پر بعض نکات سے اختلاف کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے جے یو آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے نکات درج ذیل ہیں: 1. پاکستان، ہمارا ملک، ہمارا وطن، اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے جو اس نے ہمیں...
      فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے بطور وزیرِاعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ نہ ہی دہشت گردی پر، نہ کشمیر پر اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر ہونے والے اجلاس میں وہ شریک ہوئے۔  ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر لاکر بسایا گیا، خواجہ آصفذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ردعمل جاری کردیا۔ بلاول بھٹو نے ایکس پر عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نہ دہشت گردی، نہ کشمیر اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر ہونے والے کسی اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہوئے۔ آج وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا۔ بلاول نے کہا کہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ  جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے  ۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے "جیو نیوز" کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔   مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے  پارلیمانی کمیٹی کے اِن کیمرا اجلاس  میں کیا کہا ۔۔؟ اس حوالے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استاد کو شہید کہوں گا لیکن مارنے والے کو مجاہد نہیں کہہ سکتا۔ "جنگ " نے ذرائع کے  حوالے سے بتایا کہ  پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو یہاں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ مجھ سے مشورہ کرتے تو ان کو اجلاس میں آنے کا ضرور کہتا۔ 1988 سے اس ایوان کا حصہ رہا ہوں، آئین سے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18مارچ 2025ء ) وزیر داخلہ کا قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم رہنماوں کی جانب سے شرکت نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما بھی شریک نہ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں بیرون ملک ہیں، اسی لیے وہ اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ جبکہ نواز شریف کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...
    سندھ کے زرعی سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ، زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید نئی زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ کے زرعی سائنس دانوں نے زیادہ پیداوار اور کم پانی پر کاشت ہونے والی مزید 22 زرعی اجناس تیار کرلیں۔ سندھ حکومت نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونے والی کاٹن,مکئی، سرسوں،چاول، دال اور مینگو سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کے لیے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا دوسرا 36 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بیجوں کی خصوصیات، نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت  کے لیے منظوری دی گئی۔ وزیر زراعت...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا انہوں نے کہاکہ 1988 سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھارہا ہوں، ملک ہے تو سب کچھ ہے، ریاست کو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ افغانستان کے...
    فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں و وکلا کی ملاقات، مائنس ون فارمولے کا ذکر، ذرائعبانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے...
    سٹی42:  اسلام آباد  میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار  دیا ہے۔ قومی سلامتی  کی پارلیمانی  کمیٹی کے انتہائی اہم اجلاس میں پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بائی کاٹ کرنے پر سپریم کورٹ بار نے  تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔ جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے...
    بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلیٰ وزارتی سطح کا دورہ طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بنگلا دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے۔ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس دورے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق افتتاحی کلمات اور شرکا کو خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوگا۔ مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا تاہم علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بطور نمائندہ خیبر پختون خوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے اجلاس سے قبل صوبے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگاذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں، ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل ہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...