2025-07-02@06:31:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1150
«پارلیمان کے»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ حکمران یہ جاننے کے لیے تیار نہیں ہے کہ عوام کو کیا کیا مشکلات ہیں بس وہ صرف اپنی فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شدید گرمی میں بھی عوام پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کیوں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے شہر قائد میں پانی بجلی گیس کی بندش کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر شہریوں کے بل بھی اسی طرح آتے ہیں جیسے 24 گھنٹے بجلی دی جا رہی ہو، پورے کراچی...
نئے بجٹ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، شمسی توانائی کے نظام میں توسیع، تعلیم، صحت، زراعت، اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25ء میں ہم نے کوئی نئی اسکیمیں شروع نہیں کیں کیونکہ ہماری ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ تجاویز پر غور کیلئے ایک اعلی سطح کابینہ اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد کیا جس میں وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت کی ترقی، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے عزم...
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاک بنگلہ دیش میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، اس فتح میں حسن علی کی شاندار باؤلنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ باؤلر نے بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 3.2 اوورز میں تیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وہ چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں ان سے پہلے یہ اعزاز عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم حاصل کر چکے ہیں۔

نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر
نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...

قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان
قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔ Ansa Awais Content Writer

بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
— فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں دشواری ہے۔ترجمان کے مطابق 27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی بند رہی، جس سے شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی جبکہ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور 28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل اور ٹائروں کو نذر آتش کیا ، مظاہرین نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل اے ایریا کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا ، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنا محال ہوگیا ہے۔ خصوصاً خواتین ، بچوں اور بزرگ افراد کو انتہائی ازیت ناک...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین اور وزٹرز کو درپیش پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا نے چیئرمین سی ڈی اے کو نئی سیکرٹریٹ پارکنگ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پارکنگ تقریبا 1 لاکھ 33 ہزار 729مربع فٹ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس پر ورک ویزے بھی موجود تھے، تاہم تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے یہ پاسپورٹ حاصل کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین غیر ملکی شہریوں کو مشکوک سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر سفر کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہریوں خالد بلوچ اور محمد عارف پاکستانی پاسپورٹس پر قطر روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں کے پاسپورٹس...

صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت
پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز طرابلس(سب نیوز) لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میںقذافی شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ائیرپورٹ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے، ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، عالمی مالیاتی ادارے نے صرف خیبرپختونخوا صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے...
طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔" پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی...
لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔محمد علی شاہ باچا نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج سے گھبرا کر کےپی حکومت نے آنسو گیس شیلنگ کی۔ پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ...
حسن علی: صدرپاکستان آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ,پارٹی رہنماؤں سےملاقاتوں میں پنجاب بارے خصوصی ہدایات جاری کر دی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کی رہنماؤ ں کوعوامی رابطہ مہم بڑھانےکی ہدایات جاری کر دی۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کےساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکرزکنونشنزکاانعقادکیاجائے،جن اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے مکمل نہیں انکو پارٹی قیادت کی مشاورت سےجلد مکمل کی ہدایت دی جا ئیں۔ ہنجروال؛ 22 سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی لاہور تنظیم کو فعال کرنے اور لاہور کا صدر جلد مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے تمام رہنماگھرگھرجاکرپارٹی کامنشور وبلاول بھٹوکاپیغام پہنچائیں،پارٹی کی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے،پنجاب سے متعلق...
ارادہ مصمم اور نیت نیک ہو تو کوئی راستہ نکل ہی آتا ہے۔ لیبیا کے عازم حج پر جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے لیکن پاسپورٹ میں مسئلہ آیا اور انہیں روک لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز نے 2 بار اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث اسے واپس لوٹنا پڑا۔ لیبیا کے عامرالمھدی منصور القذافی کی حیران کن داستان نے سب کو حیران کر دیا۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے لیبیا کے عازم عامرالمھدی ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں کلیئرنس نہ ملی۔ اس دوران جہاز نے اڑان بھرلی جس کے بعد اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور اسے واپس لوٹنا پڑا۔ پائلٹ نے عامر کو بٹھانے سے انکار بھی کر دیا تھا۔ مگر مردِ مومن تو مایوس...
پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی، متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی،...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ انھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان علیمہ خان کا...
بجلی چوری پر مقدمات کے اندارج سے متعلق کریمنل بل 2024 کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، حکومتی جماعت نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بل مسترد کیا گیا۔ارکان کی رائے تھی کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل و خوار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں۔ ہم اس بل کو بغیر اصلاحات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں اور پروموشن سے متعلق تحقیقاتی کی رپورٹ سامنے آگئی۔کمیٹی رپورٹ کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظر ثانی کریں گے، وہ قانونی طور پر کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔کمیٹی رپورٹ کے مطابق کمیٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو کوئی حکم نہیں دے سکتی، اسپیکر ایسے احکامات جاری کریں جو پارٹی منشور اور بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں۔کمیٹی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ اسپیکر اپنے دور میں بھرتیوں، ترقیوں اور نان گزیٹڈ سےگزیٹڈ پوسٹوں پر تقرریوں کا ازسر نو جائزہ لیں۔
---فائل فوٹو مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں امن و امان ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، وفاق نے غیرقانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل کرنا ناگزیر ہے، انضمام کے بعد ضم اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کو فنڈز سے محروم رکھنا آئینی و قانونی خلاف ورزی ہے، وفاق سیاسی بغض و عناد بالائے طاق رکھ کر امن و امان جیسے اہم مسئلے پر صوبے کے ساتھ تعاون کرے۔ وفاقی حکومت ضم اضلاع فنڈز کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن واپس لے،...

190 ملین پاﺅنڈ مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی‘عمران خان اور بشری بی بی درخواستیں سماعت کے لیے مقررنہ ہوسکیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ نیب مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواستیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں...
---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ لگتا ہے حکومت نے فیصلہ کر لیا بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے... اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،...

جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ آئینی بینچ کے پہلی براہ راست سماعت میں ریمارکس
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے براہ راست نشر کی جانے والی پہلی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے پہلی مرتبہ براہ راست نشر کی جانے والی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنیں۔ درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص...
— فائل فوٹو تھرپارکر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعجاز تالپور کا کہنا تھا کہ آج صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔ تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکےسندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سال میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ...
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے،...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے انٹراپارٹی ضمنی الیکشن 18 اپریل کو منعقد ہوئے تھے۔ حافظ محمد سعد رضوی ٹی ایل پی کے مرکزی امیر ہیں۔ Post Views: 4
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہونے والی پاک بھارت فوجی کشیدگی میں بھارت کو جہاں فوجی محاذ پر شدید ہزیمت اٹھانی پڑی وہیں اسے سفارتی محاذ پر بھی شدید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے بھارت کے اندر شدید تنقیدی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس کشیدگی میں ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ سوائے اسرائیل کے کسی بھی ملک نے بھارت کے مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ دوسری طرف پاکستان کو جہاں ترکیہ، چین اور آذربائیجان کی جانب سے حمایت حاصل رہی وہیں دنیا کی بڑی طاقتوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی امریکی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے۔ بھارت نے دریائے ستلج بند کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت پر ہم بالکل اعتماد نہیں کر سکتے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ میں پانی کے محافظ کے طور پر بات کر رہا ہوں، پاکستان کا شمار پانی کی کمی والے ممالک میں ہوتا ہے، بھارت نے ہم پر واٹر بم پھینکا ہے جس کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے بھارت اوپراور پاکستان زیریں حصے میں آتا ہے، بھارت پاکستان...
---تصویر بشکریہ رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ہمیشہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفرنے کہاکہ بھارت پاکستان کو آبی طور پر اپنے زیراثر رکھنا چاہتا ہے،پاکستان میں پانی کا بحران پیداہورہا ہے،پانی بحران کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ہے ،پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے،بھارت نے ابتدا سے ہی پاکستان کو پانی کے معاملے پر پریشان رکھا، بھارت نے ہمیشہ پانی کو...
بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بھی پاکستانی اداکار علی خان نئی بھارتی ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 9 مئی کو نیٹ فلکس پر بھارتی ویب سیریز ’دی رائلز‘ ریلیز ہوئی جس میں پاکستانی اداکار علی خان نے شاہی سازشوں اور اقتدار کی کشمکش میں گرفتار ’نواب آف ڈھونڈی‘ کا اہم کردار ادا کیا۔ سیریز میں دیگر اداکاروں کی نسبت علی خان کی کارکردگی نمایاں رہی اور اُنہوں نے ناظرین و ناقدین سے یکساں داد وصول کی جبکہ اگر پوری سیریز کی بات کی جائے تو شائقین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ علی خان کی بھارتی ویب سیریز میں زبردست اداکاری نے سوشل...

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ا یس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اھلیان راول ٹا ئو ن کے لئے راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹا ئو ن مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کی درخواست پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹان کمیونٹی سینٹر پلاٹ کی صفائی، لیولنگ،فلنگ،پورے پلاٹ پر سیمٹی فرش،مکمل پلاٹ پر چاردیواری، چاردیواری پر خاردار تار(کنڈہ تار) گلی نمبر 2 ،گلی نمبر 3،اور گلی نمبر 4،سے کمیونٹی سینٹر کی طرف...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجرا میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی منظم گینگ کے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھاپے مار کر منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام...
22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ سرکاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر...
کراچی: آج 22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔ یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ مزید پڑھیں: کراچی طیارہ حادثے کی...
کراچی: کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس...
رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ گزشتہ ہفتے نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت دونوں معیشتوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے محصولات میں کمی کی ہے، جیسا کہ دونوں ممالک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی ایرانی پارلیمان نے منظوری دے دی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع کرنا اور دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے 17 جنوری کو اسٹرٹیجک شراکت معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ روس کی قانون ساز برانچ نے اپریل میں اس معاہدے کی منظوری...
اسلام آباد: جمیعت علما اسلام نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کے بل کو قرآن اور سنت کے منافی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے منظور ہونے والے کم عمری سے متعلق بل پر جمیعت علما اسلام نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے بدھ کے روز اٹھارہ سال سے کم عمر شادی سے متعلق بل پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کے دفاع کی طرح اسلام کے دفاع کو ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کے...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے، کئی اسکول بجلی سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 395 اسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 2 ہزار 625 اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2464 اسکولوں کی چار دیواری، 2292 اسکولوں میں واش رومز دستیاب نہیں، مجموعی طور پر 2211 پرائمری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، 160 مڈل اسکولوں میں بجلی اور 57 میں واش روم کا انتظام نہیں۔ خیبرپختونخوا...
مودی حکومت نے بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فواد خان کی فلم کی نمائش بھی رکوادی تھی۔ اس پابندی کے باوجود او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’’نیٹ فلکس انڈیا‘‘ کی حالیہ سیریز 'دی رائلز' میں 'نواب آف دھونڈی' کے کردار کو ایک پاکستانی اداکار نے نبھا رہے ہیں۔ یہ پاکستانی اداکار علی خان ہیں جو اس سے قبل بھی بھارتی ڈاکومینٹریز میں بھی کام کر چکے ہیں اور آرٹ ڈراموں کا حصہ بھی رہے ہیں۔ اداکار علی خان نے کئی بھارتی پروجیکٹس میں اپنی بھرپور مردانہ اور جاندار آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔ علی خان اب نیٹ فلیکس پر ایشان کھتر کی سیریز 'دی رائلز' میں نظر آ رہے ہیں۔ جس میں پاکستانی...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی...

دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے، اسحاق ڈار کی اعلیٰ چینی حکام سے بات چیت
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرنے اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے مجھے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، اور اس وقت پی ٹی آئی کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل...
کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے اکاؤنٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا ہے اور تاحکم ثانی ان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ عبدالرشید ملاح پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بیرون ملک دوروں کے لیے پارلیمنٹیرینز کے وفود میں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو بالکل سائیڈ لائن کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات دنیا میں سنی جاتی ہے جبکہ شبلی فراز نے قومی مسائل میں اپوزیشن کو ساتھ لینے کا مشورہ دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں، قومی...
اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...
لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں پر سفارتی دباؤ ڈالے۔ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ دونوں فریقین کو بین الاقوامی مبصرین کی رسائی کی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے: برطانوی پارلیمنٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ تنازع کشمیر ایک ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری طور پر بامقصد مذاکرات شروع نہ کیے گئے۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظر انداز کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، اور علاقے کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارشات کی گئی ہیں کہ برطانیہ نئی دہلی اور اسلام...
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے عوام اور تمام سماجی حلقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا...
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک بھرپور اور مربوط سفارتی پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے جس کے تحت 51 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل 7 کثیر جماعتی وفود تشکیل دے کر انہیں درجن بھر ممالک میں بھیجاجائےگا تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایاجاسکے۔ ان میں سے ہر وفد کی قیادت بھارتی پارلیمنٹ کا کوئی سینئر رکن کر رہا ہوگا۔ ہر وفد میں 8 سے 9 افراد شامل ہوں گے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے ان میں سابق سفارتکار اور پالیسی ماہرین شامل ہیں۔ ان وفود میں سے ششی تھرور امریکا جانے والے وفد، سولے قطر جانے والے وفد اور کانی موزی روس بھیجے جانے والے وفد کے سربراہ ہوں گے۔ بھارتی...
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ ہوا، کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔ کنول شوزب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔ کنول شوزب نے کہا کہ میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن...
لندن: برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ...

جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی: مودی حکومت کا سات رکنی پارلیمانی وفد شراکت دار ممالک کو بریفنگ کے لیے تیار
نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے) بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار کو جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر بھی مشکلات کا سامنا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر امتحان میں فیل ہوگئے تو مودی نے نیا فیصلہ کرلیا، ارکان پارلیمنٹ کا وفد مختلف ممالک میں بھیجا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ممالک کے سامنے جنوبی ایشیا کی صورتحال میں بھارت کی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی وفد میں شامل ہونے کی حامی بھرلی ہے۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور وفد کی قیادت کریں گے، ششی تھرور نے وفد کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز کہا ہے۔ بھارتی ارکان پارلیمنٹ کا وفد امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، قطر اور متحدہ عرب...
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران پارلیمان نے سیاسی تقسیم بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا جو خوش آئندہے۔ نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صور تحال اور پاکستان بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا نواز شریف نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ انہوں...

پاک بھارت جنگ میں بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرزمین وطن کا دفاع کیا،پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار اداکیا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینٹر عرفان صدیقی سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے آج “معرکہ حق” آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں بیرسٹر دانیال نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا، یہ جوان پاکستان کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کی سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کے احسان ہم پر ہمیشہ رہیں گے۔ یومِ تشکر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کے سامنے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کم عمر شادیوں پر پابندی عائد کرنے کا بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی شرمیلا ہشام فاروقی کا نجی بل قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر مرد اور خاتون کا نکاح غیر قانونی ہو گا۔ نکاح خواں یقینی بنائے گا کہ میاں بیوی کے پاس نادرا سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ موجود ہو گا۔ بل کے تحت عملدرآمد نہ کرنے والے نکاح خواں کو ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی سے نکاح کرنے والے مرد کو دو سے تین سال قید با مشقت کی سزا دی جا سکے گی۔اٹھارہ سال سے...

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگیا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلی سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی...
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی...
برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
انسداد ملیریا پروگرام کے لیے 1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے۔ تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم چلانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بروقت کارروائی نہ کرنے سے مذکورہ خطوں میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ...

قبائلی اضلاع میں بدامنی کیخلاف ایم این اے حمید حسین کا دیگر ممبران کے ہمراہ سپیکر ڈیسک کے سامنے احتجاج
انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر ڈیسک کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی اضلاع میں شاہراہوں کے کھلنے اور عوام کے خلاف دہشتگردوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی نشاندھی کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین اور ضلع خیبر سے منتخب ایم این اے محمد اقبال آفریدی نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران قبائلی علاقوں میں بدامنی اور شاہراہوں کی بندش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر ڈیسک کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبائلی اضلاع میں شاہراہوں کے کھلنے اور عوام کے خلاف دہشتگردوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے کیے جانے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل جھڑپوں میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے کامرہ ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، وہ قوم کے بیٹوں سے مل کر آرہے ہیں جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اپنی اعلیٰ ترین پروفیشنل مہارت اور...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ انچار ج ٹراما سینٹر کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 2 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کی آن لائن میٹنگ تھی جس کو پبلک کیا گیا۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ اس طرح پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک کرنے سے پارٹی کمزور ہو گی، پارٹی کے اندرونی معاملات کو پبلک میں لایا گیا جو کہ تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عہدہ دیا اس کی عزت ہونی چاہیے، ایک فرد میرے اور بیرسٹر گوہر کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ جاوید اختر نے پاک بھارت کشیدگی پر...
پاکستان تحریک انصاف ویمنز ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور اس حوالے سے ان کی ویڈیو لیک ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پشاور پی ٹی آئی کا سیاسی قبلہ، یہیں سے انصاف کی توقع ہے، کنول شوزب کنول شوزب کی ایک آن لائن میٹنگ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ہماری فیملی ہے، لیکن علیمہ خان کے اس بیان پر افسوس ہوا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کون گوہر؟ لیک ویڈیو میں کنول شوزب کہہ رہی ہیں کہ کوئی کسی کو منشی کہنے والا کون ہوتا ہے، یہ کوئی کرنے والی باتیں ہیں؟ اگر اگر تنظیم...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک دھماکے میں محفوظ رہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی قیادت میں ریلی جشن فتح کی مناسبت سے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے ہاکی گراؤنڈ آرہی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلوچستان...
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، اس...
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل...