2025-09-18@02:30:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9539
«خلاف دائر درخواست پر»:
(نئی خبر)
سٹی42: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، مقدمات درج کیے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 187 سلنڈرز ضبط کیے گئے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔
لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر بحث کے دوران اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ مجوزہ بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں، جن کے تحت اسمگل شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کرنے اور ان کا سامان ضبط کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ بل کے تحت کسٹمز حکام کو ایسی گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات دیے جا رہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں ملوث پائی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون پر تشدد کے الزام میں کار سوار مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی کو کار سوار خواتین نے معمولی سی ٹکر پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خاتون پر تشدد کرنے والی 2 خواتین اور ایک نوجوان گرفتار ہے، جنہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نمرہ سلیم نے تینوں ملزمان کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی اور انہیں 31 اگست کو دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل کی کار سے ٹکر ہوئی تھی،...
سٹی 42: بھکر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا اس وقت دریائے سندھ میں 4 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے پر نشیبی علاقوں سے عوام اور مال مویشیوں کے انخلاء کی ہدایت کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے ندی نالوں، دریاؤں، نہروں میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ العمل ہے، تیراکی سمیت دریائی پتنوں پر کشتی رانی پر پابندی عائد کی گئی پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف بھکر نے کہا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامہ عدالت نے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض نجی پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پر ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جو ملزمان کو مبینہ جرائم کے ارتکاب سے منسلک کریں لہٰذا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کو خارج کیا جاتا ہے، ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد اور عدالت میں موجود ملزمان کو اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے کیوں کہ چھاپے کے دوران کوئی نجی گواہ شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کا بیان قلمبند کیا...

ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور
ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل تھا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون...

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف، برطانیہ، سوئیڈن، فن لینڈ اور اسرائیل میں ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف، برطانیہ، سوئیڈن، فن لینڈ اور اسرائیل میں ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتی کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ۔برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسٹاک ہوم کی اوڈن پلان اسکوائر میں مظاہرین جمع ہوئے جہاں انہوں نے غزہ اور مغربی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟لاہور میں سیمینار سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، مسلح افواج نے ایک اسٹریٹیجی سے جنگ لڑی۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد رہا ہوں، میں خاموش اور پسِ پردہ مجاہدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کا ذکر ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس جنگ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد بھی حاصل تھی۔ بھارت نے ہمارے ایک ایئر بیس پر سات میزائل فائر کیے، ہمیں پتا چل گیا کہ یہ پاکستان کی طرف آ رہے ہیں اور کس بیس کی طرف جا...
لاہور: پنجاب میں غیر قانونی شکار کی روک تھام خصوصاً فالکن اور بٹیر کے رواں موسم شکار کے دوران غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف رینجرز کے ترجمان کے مطابق رواں موسم شکار کے دوران اب تک غیرقانونی شکاریوں کیخلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں 125 سے زائد ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں اور 300 سے زیادہ جنگلی پرندے ریسکیو کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، سالٹ رینج اور جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران زیادہ تر شکاری بٹیر، تیتر اور طوطوں کی غیرقانونی نیٹنگ اور پکڑ دھکڑ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ TagsShowbiz News Urdu
لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی شکل میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور پولیس کا شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں جنان سندھو، رحمت ظفر، جان حسینہ اور سات نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گلبرگ کے ایک اسٹوڈیو میں عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر ویڈیوز بنائی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
غزہ: فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ برطانیہ، فن لینڈ، سوئیڈن اور حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانیہ میں رائل ایئر فورس بیس کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ فن لینڈ میں فلسطین حامیوں نے ایک اسلحہ ساز کمپنی کے دفتر کے شیشوں پر سرخ رنگ پھینک کر اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سوئیڈن میں فلسطینی صحافیوں کی یاد میں مارچ کیا گیا جو اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور...
’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔ عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔ اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا جس کے باعث انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ مزید پڑھیں: اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلانا ڈکی بھائی کو مہنگا پڑگیا نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں، جن میں آن لائن جوئے کی پروموشن بھی شامل ہے۔ ایجنسی نے تصدیق کی کہ ان کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل تھا اور بیرون ملک...
ب نقاب /ایم آر ملک انقلاب کی آواز سورِ اسرافیل بن کر فضا میں مرتعش ہو رہی ہے اور اقتدار کی بارگاہوں میں اندیشے جنم لے رہے ہیں! سلطان ٹیپو شیہد کی مجاہدانہ للکار میرے کانوں کے پردے پھاڑ رہی ہے مسلم تاریخ کے اوراق پر سات صدیاں ہو چلیں منفی رحجانات کی پر چھائیوں کا تسلظ ٹوٹنے میں نہیں آرہا ۔ میں تصور کی آنکھ سے 17جون کو 19مارچ 1940کا معرکہ لاہور برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں ،بڑی عظیم و جلیل اور لازوال تھی وہ قربانی جو خوفناک برطانوی سامراج کے خلاف بروئے کار آئی 313خادمان خلق نے منظم ترین فریضہ سر انجام دیا تاریخ کامورخ اس دن کی عظمت کو نظر انداز نہیں کر سکے گا جب غلام...
کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر " کنگرو کورٹ " کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت راہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ رضیہ سلطانہ کا عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر کے پی پولیس محکمہ انسداد دہشت گردی کی ستائش کی اور دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت...
ویب ڈیسک : ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 5 روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو 16 اگست کی شام 5 بجے سے 21 اگست کی شام 5 بجے تک نافذ رہے گا، اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔ پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا کے لئے بڑا اعزاز عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا...
خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت سامنے آگئی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ اسامیوں کی تشہیر اور امتحانات ریگولیشنز 2023 کے تحت کیے جاتے ہیں۔ ایس پی ایس سی بھرتی عمل میں اہلیت کے معیار کی مکمل پاسداری ہے، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس پی ایس سی بھرتی کا عمل صرف سندھ ڈومیسائل امیدواروں کے لیے ہے۔ دیگر صوبوں کے امیدوار قبول نہیں کیے جاتے، ایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔ایس پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈومیسائل اور دیگر سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں ہے۔ ڈومیسائل اور پی آر سی...
خیبرپختونخوا ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائی جاری ہے،مقامی انتظامیہ نے ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی کے باعث مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی منظوری کے بعد یہ حکم نامہ آج 16 اگست 2025 شام 5 بجے سے 21 اگست 2025 شام 5 بجے تک مؤثر رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: جرگے کی ناکامی کے بعد باجوڑ میں آپریشن شروع، لیکن جرگہ ناکام کیوں ہوا؟ حکمنامے کے تحت شہریوں کو گھروں سے نکلنے اور سڑکوں پر آنے کی سختی سے ممانعت ہو...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ اس سے قبل تین مغربی ممالک کے گروپ ای تھری نے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ اگر اگست کے آخر تک اس سلسلے میں کوئی سفارتی حل نہیں نکلتا تو وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دیں گے۔ یورپی ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں 2015 کے معاہدے کے بعد نرم کر دی تھیں، جس کے بدلے تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر تجویز کردہ پابندیاں قبول کر لی تھیں۔ تاہم بدھ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل یورپی گروپ ای تھری کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر 2 ممبران نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف شکایات خارج کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم فیصلہ پبلک کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ، رکن الیکشن کمیشن نثار احمد اور رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد کے خلاف 3 الگ الگ شکایات خارج کی گئی ہیں.(جاری ہے) سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا تھا اعلامیہ کے مطابق...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بچوں کے والد نے بیان دیا کہ 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب میری سابقہ اہلیہ نے فون کال کی اور فون پر مجھے بتایا کہ آپ کو پتہ چلا کہ میں نے کیا کیا ہے۔سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کال پر واقعے کو دکھایا، میرے بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے۔دونوں مقتولین بہن اور بھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے...
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔ جوڈتیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔ متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نےحلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔ مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔ تفتیشی افسر نے پہلے سی...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار اور 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث 2 بڑے گروہوں کا نیٹ ورک توڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں جنہیں تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی...
(محمد اویس )اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے مطابق 100 سے 120 افراد پر مشتمل ہجوم نے غلیلیں، ڈنڈے اور آہنی راڈ اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔ مقدمے کے مطابق مظاہرین نے مری روڈ بلاک کیا، حکومت مخالف نعرے بازی کی اور پولیس سے دست اندازی بھی کی، شرپسند عناصر پر اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان پولیس نے 20 سے زائد افراد کواس...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنا فیصلہ پبلک کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردی گئیں۔ جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور 2 اراکین کے خلاف دائر کی گئی تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے 8نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیکر خارج کر دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دائرتین علیحدہ علیحدہ شکایات نمبرہائے 532/2021، 557/2022، 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے پی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر 2 ممبران نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف شکایات خارج کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم فیصلہ پبلک کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا، رکن الیکشن کمیشن نثار احمد اور رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد کے خلاف 3 الگ الگ شکایات خارج کی گئی ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف شکایت کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2 اراکین نثار احمد...
جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) جےیوآئی کا وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف، ایس ایس پی آپریشن شعیب خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق جےیوآئی پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور کارکنان کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کروائے گی ، جےیوآئی نے زخمی کارکنوں کا میڈیکل کروالیا، مقدمہ کا متن بھی تیار کرلیا گیا۔ متن کے مطابق جےیوآئی ٹیکسلا کے کارکن پولیس کی لاٹھی سے شدید زخمی ہوئے۔ جے یو آئی ضلع راولپنڈی...
لاپتا شیعہ عزادار کی اہلیہ نے کہا کہ یہ ریاستی اداروں کی بھول ہے، ہم اپنی زنگی کی آخری سانس تک، ان مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہینگے، سوال کرتے رہیں گے کہ لاپتا شیعہ عزادار کہاں ہیں، اور ہمارا نعرہ یہی ہوگا کہ شرم کرو حیا کرو اسیروں کو رہا کرو۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اربعین حسینیؑ کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی...
سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کو بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میںمقبوضہ یروشلم میں یہودی آباد کاروں کے لیے جاری غیر قانونی تعمیرات کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کا فیصلہ، دو ریاستی حل کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں دیرینہ تنازعے کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔” وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کی غیر قانونی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو ظاہر کرتے ہیں...
پاکستان نے 12 اگست کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں، میڈیا پر پابندیوں، اقلیتی حقوق اور مزدوروں کے تحفظ سمیت مختلف مسائل جو کے تو برقرار ہیں اور انسانی حقوق ک صورتحال میں گزشتہ سال کی نسبت کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔پاکستانی حکام نے اس رپورٹ کو حقائق کی یک طرفہ تشریح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملک کے جائز سیکیورٹی خدشات...

اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مری روڈ پر واقع مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ اندراج مقدمہ کی درخواست امیر جمعیت علمائے اسلام ،اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مسجد کی شہادت کے دوران قران پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اس کے...

وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا...
اسلام آباد: آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔ معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔ بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔ معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرین کا...
اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آج جب غزہ کے معصوم بچے بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں اور ظالم طاقتیں ان کا خون بہا رہی ہیں، تو مکتبِ حسینیتؑ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زبان، قدم اور وسائل سے مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں اربعین امام حسینؑ کے جلوسِ عزاء برآمد ہو رہے ہیں، اربعین صرف ایک مذہبی رسم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف بغاوت اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی سرزمین پر امام...
(حاشر احسن )پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کیس میں 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اورپی ٹی آئی کارکنان کی بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔وکیل صفائی نے کہاکہ ہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی بھیر کے مقدمہ میں لگائی گئی تھی،یہ تمام ملزمان سٹوڈنٹ ہیں یہ کوئی احتجاج نہیں کررہے تھے۔ مغوی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر پی ٹی آئی کارکنان...
کراچی: کراچی کے ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست تحریک بحالی کراچی کے اشرف جبار قریشی و دیگر نے دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں۔ فریقین صوبے میں پانی کی فراہمی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور امن و امان کے متعلق فرائض انجام نہیں دے سکے۔ درخواست کے مطابق فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600 سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی...
راولپنڈی: جشن آزادی کے موقع پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ چکلالہ پولیس نے 3 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے 3نامزد افراد کو گرفتا کرلیاگیا ۔ یہ مقدمہ امن وامان میں خلل ڈالنے اور مداخلت بے جا کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے مقدمہ کے متن کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں چکلالہ اسکیم تھری میں گشت پر تھے جہاں 40 افراد نے اسکیم تھری بازار والی روڈ بلاک کی ہوئی تھی ۔ تمام افراد ریاست مخالف و ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ان افراد کے اقدام کہ وجہ سے...
پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
پلاٹ نمبر 92 شیٹ نمبر 5 پر کمرشل تعمیراتی امور میں ناقص میٹرل استعمال ڈائریکٹر جنرل شاہ میر اور اے ڈی ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت برقرار ہے سندھ بلڈنگ ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا طوفان ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی سرپرستی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی متحرک پلاٹ نمبر 92 شیٹ نمبر 5 عوامی شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے سے بدعنوانی اور ملی بھگت کے الزامات زور پکڑ گئے ۔ ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات نے خطرناک حد اختیار کر لی ہے جہاں تعمیراتی قوانین اور بلڈنگ بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ،ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے مرکزی کردار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ہیںجنہیں...
850 سے زائد رپورٹ، سیکڑوں بلاک، شدت پسند گروہ سوشل میڈیا پر تشدد کو فروغ دے رہے ہیں تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سے منسلک اکاؤنٹس پر کارروائی پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی...
یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آزادزندگی اور آزادی سے سانس لے رہے ہیں شہداء پاکستان کے لہو کی مرہون منت ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے آزاد و خودمختار پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کے 78ویں جشن آزادی ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو فروغ دینے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کا درس دیتی ہے، غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر پاکستان کے قیام کیلئے 22 لاکھ سے...
ویب ڈیسک : باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ملنگی، سپرے، دواوگئی، مینہ سلیمان خیل،خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زرے، نختر، ملا کلے اوربکرو کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گواٹی، چمیالوں، لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترا، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا کے مکین گھر خالی کریں ۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ان علاقوں کے لوگ 16 اگست صبح 10 بجے تک اپنے گھر/علاقہ قلیل مدت کیلئے خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزارت خارجہ کی دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق نئی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر یا تو ناکافی یا شاذ و نادر ہی اقدامات کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف برائے نام کارروائی کی۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سری لنکا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے، اصلاحات پر عملدرآمد اور ماضی میں ہونے والے بین الاقوامی جرائم پر انصاف یقینی بنانے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکا کی قیادت نے حقوق کی پامالیوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی، قانون کی عملداری قائم کرنے اور تفریق و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کر کے ماضی سے چھٹکارا پانے کے وعدے کیے ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے اسے ایک جامعہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ Tweet URL اس عمل...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے، ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی، فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یاد گار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی، عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے- مریم نواز نے کہا کہ اب غربت اور جہالت...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل نے ملکی خودمختاری میں امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراقی مزاحمت، ملک عزیز پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کو تیار ہے اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی ملکی خودمختاری اور اپنے ملکی فیصلوں کی آزادی میں امریکہ، برطانیہ و غاصب اسرائیلی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ شیخ اکرم الکعبی نے تاکید کی کہ حشد الشعبی کے قانون کی منظوری میں تاخیر پر ہم حیران ہیں کیونکہ حشد الشعبی عراقی عوام کی نمائندہ اور ان کی...
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبہ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے) اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔
امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور تجارت میں تعاون کو سراہا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام کو 14 اگست کے موقع پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی و تجارت میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اہم معدنیات، ہائیڈروکاربنز سمیت اقتصادی تعاون کے نئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل کرکے نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رولز2025کے مطابق سکین شدہ نقول فراہم کرنا لازم ہے،نوٹسز، احکامات، تصدیق شدہ نقول اور درخواستیں ڈیجیٹل صورت میں جاری کی جائیں گی۔ رولز2025کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اجازت ہوگی،حلف نامے اپوسٹیل کے ذریعےتصدیق کئے جا سکیں گے،فریقین اور وکلا اپنے فون نمبر، ای میل، پتے اور ڈیجیٹل ایپ کی تفصیلات فراہم کریں گے،بذریعہ ڈاک بھیجے گئے عدالتی دستاویزات قبول نہیں کئے جائیں گے۔ سینئر صحافی انصار عباسی کی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت رولز 2025کے مطابق فریقین آن لائن یا بالمشافہ ریکارڈ معائنہ یا نقول حاصل کر سکیں گے،فوری نوعیت یا عبوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کے درمیان بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبۂ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے 40؍ دن سے زائد غیر حاضری پر سزا کی قرارداد کو روکے رکھا۔ اس اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے...
کوپن ہیگن فیشن ویک میں ایک معروف برانڈ کے شو کے دوران ماڈل اور موسیقار جورا نے اسٹیج پر کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ واک کے دوران جورا نے اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر نسل کشی کے خلاف ابھی اقدام کریں کا پیغام درج تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بات یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟ انہوں نے لکھا کہ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔سرفراز بگٹی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جب پاکستان پر مشکل وقت آیا، بلوچستان کے لوگ پیچھے نہیں ہٹے۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے جشن آزادی منایا ہے، بہت مٹھی بھر لوگ ہیں جو ملک کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، ہماری روایات کو بے دردی کے ساتھ کچلا جا رہا ہے۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی...
مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے ریمارکس بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل،نیلامی کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے درخواست سننے سے معذرت کرلی۔چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کو پرانے بینچ کے پاس بھجواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس...
سابق راہنما جئے سندھ متحدہ محاذ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی سلامتی اور بقا کیخلاف استعمال کیا گیا، دشمن ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے موقع پر قوم پرست جماعتوں نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ جیے سندھ محاذ، جیے سندھ قومی محاذ اور جیے سندھ تحریک کے 53 سے راہنماؤں و کارکنان نے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ لیاقت چنہ، زاہد حسین، مظہر علی لاشاری، دودو خان ممدانی، و دیگر نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے اور...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جرات، نظم اور حکمت بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کا باعث بنی ہے۔صدر مملکت نے پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا اور اہل وطن کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج ہم قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معرکہ حق...
ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔12 بجتے ہی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آتش بازی کا ایک منظر ۔ فوٹو: اسکرین گریب جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔ جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئیگورنر ہاؤس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جرات، نظم اور حکمت بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کا باعث بنی ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا اور اہل وطن کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج ہم قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ لبرٹی چوک،...
بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست چیئرمین کنزیومر سوسائٹی نے دائر کی ہے، درخواست دہندہ کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبا کا تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، غیر معینہ مدت کے لیے سروس کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ آئینی درخواست چیئرمین کنزیومر سوسائٹی خیر محمد شاہین نے دائر کی ہے، درخواست دہندہ کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال آج کل زندگی کے ہر شعبے کی ضرورت ہے، کسی مناسب جواز کے بغیر بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے،...
بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت...
امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے اس حکم امتناع کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت محکمہ خارجہ کو غیر ملکی امداد کی ادائیگیاں جاری رکھنے کا پابند بنایا گیا تھا۔ اس فیصلے کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اہم قانونی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے 3 رکنی اپیل بینچ نے 1-2 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ماتحت عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی منظور یافتہ غیر ملکی امداد بحال کرنے کا حکم دے کر غلطی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کے لیے 397 ملین ڈالرز سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے یاد...
رضا ربانی : فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔ کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی...
عارف علوی : فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علماء بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علماء بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
پرینکا گاندھی نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر اپنے درد کا اظہار کیا، جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے غزہ کی صورتحال پر پارٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر کے ردعمل پر سخت تنقید کی اور سفیر کے ردعمل کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کانگریس پارٹی کمیونیکیشن انچارج و کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر پرینکا گاندھی واڈرا کے "درد اور غم" کے اظہار کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور جنید افضل ساہی کی سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف اور ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر شہزاد شوکت پیش ہوئے۔ بیرسٹر شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدموں میں سزائیں سنائی الیکشن کمیشن نے سپیکر کا ریفرنس آئے بغیر ہی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دے دیا جبکہ سپیکر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
—فائل فوٹو بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔بلوچستان ہائی کورٹ نے معاملے پر محکمہ داخلہ اور پی ٹی اے حکام کو 15 اگست کو طلب کیا۔ بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشانبلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک... درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش سے آن لائن تعلیمی نظام درہم برہم اور تجارت متاثر ہے۔ موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے مسافروں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا ہے۔موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست کنزیومر سول سوسائٹی نے دائر کی تھی۔
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کے دو مالیاتی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے حال ہی میں روس کے ساتھ ملوث ہونے کی بنیاد پر دو چینی مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اصرار کیا اور 9 اگست کو پابندیوں کو باضابطہ طور پر نافذ کیا۔ اس سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا، اور چین-یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے انسدادِ غیر ملکی...
لندن/اسٹراسبرگ: عالمی رہنماؤں کے گروپ دی ایلڈرز نے پہلی بار واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ میں "نسل کشی" جاری ہے اور اسرائیل کی جانب سے انسانی ہمدردی کی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے "انسانی ساختہ قحط" پیدا ہو چکا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وفد نے مصر کی سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔ یہ گروپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نے قائم کیا تھا۔ وفد میں نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلارک اور آئرلینڈ کی سابق صدر و اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق کمشنر مریم رابنسن شامل تھیں۔ ہیلن کلارک نے کہا کہ رفح سرحدی گزرگاہ کو فوری کھولا جائے تاکہ امداد پہنچائی جا سکے، کیونکہ غزہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں ملک میں غیر ضروری الجھن پیدا کرتی ہیں اور جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو اسے پھیلانا مناسب نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملک ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے...