2025-08-15@10:19:06 GMT
تلاش کی گنتی: 3479
«رہیں گی»:
(نئی خبر)
امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات پر تیار ہیں، ایران امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات پر تیار ہیں، ایران ایران بنیادی طور پر امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔ یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر عراقچی نے اپنی پوسٹ میں عراقچی نے لکھا، ’’اگر صدر ٹرمپ ایک معاہدے کے لیے واقعی مخلص ہیں، تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے گستاخانہ اور ناقابل قبول لہجہ بدلنا ہو گا اور ان کے لاکھوں پرستاروں کو تکلیف پہنچانے سے رکنا ہو گا۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ’’خیر سگالی، خیر سگالی کو جنم دیتی...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)روزانہ اوسطا 1,330 سے زیادہ پروازیں سعودی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں حالیہ علاقائی بحرانوں سے پہلے کے مقابلے میں شرح نمو 95 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ ہوائی ٹریفک اور ہوائی راستوں کے ہموار بہا کو برقرار رکھنے کے لیے ہے۔(جاری ہے) سعودی ٹی وی کے مطابق مملکت نے تمام انسانی اور مادی وسائل کو متحرک کیا ہے اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تکنیکی تیاریوں اور طیاروں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اوور فلائٹ پروازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بھی ضروری تیاری کی...
1974 میں بھارت نے کینیڈا کی فراہم کردہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنا پہلا ایٹمی دھماکہ کیا، جسے ’اسمائلنگ بدھا‘ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں، بلاول بھٹو یہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین، معاہدوں اور اعتماد کی خلاف ورزی تھا بلکہ خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرے کی بنیاد بھی بن گیا۔ تجربے کے پس منظر میں یہ حقائق سامنے آئے کہ اول بھارت نے جھوٹ بولا۔ دوم یہ کہ سول نیوکلیئر پروگرام کو غلط استعمال کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیار تیار کیا، اور سوم یہ کہ بھارت کے اس اقدام نے پورے خطے کے امن کو خطرے...
امریکا نے ایران پر حالیہ فوجی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔ سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکی حکومت نے ایران کے خلاف کارروائی کو ’اجتماعی دفاع‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ان کا بنیادی ہدف تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی شیا نے تحریر کردہ اس خط میں دلیل دی گئی کہ ’’ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور ممکنہ استعمال کے خطرے کو روکنا ناگزیر تھا‘‘۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنی رابطہ کونسل سندھ کے نائب صدر مولانا عبدالصمد حیدری نے کہا ہے کہ صحابہ ؓ سے محبت رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو صحابہ سے محبت نہیں کرتے وہ ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ بات انھوں نے سنی رابطہ کو نسل ٹنڈوجام کی طرف سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ مراد رسول ﷺ ہیں آج دنیا میں جنتے محکمے چل رہے ہیں چاہیے وہ فوج کا ہو پولیس کا ہو ڈاکخانے کا نظام ہو مردم شماری یا گھر شماری کا نظام ہو یہ سب حضرت عمر ؓ نے بنایا...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی گوشت پروسیسنگ کمپنی دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ یورپ کو بیف کیسنگز برآمد کرنے والی پہلی پبلک لسٹڈ پاکستانی کمپنی بن گئی ہے۔جمعرات کوکمپنی نے اس پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ٹی او ایم سی ایل یورپ کو بیف کیسنگز کامیابی سے برآمد کرنے والی پہلی پاکستانی پبلک لسٹڈ کمپنی بن گئی ہے۔یہ تاریخی کامیابی نہ صرف کمپنی بلکہ پاکستان کی گوشت پروسیسنگ اور برآمدی صنعت کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ پہلی برآمدی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد سپلائر کے طور پر یورپ جیسے امکانات سے بھرپور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام پر شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی بم بنانے کے لیے درکار سطح تک موجود ہے تو وہ بلا تاخیر ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران بات چیت چاہتا ہے کیونکہ اس کی تین انتہائی اہم اور حساس نیوکلیئر سائٹس تباہ کر دی گئی ہیں، جن سے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے،ایران اور اسرائیل دونوں تنازعے سے تھک چکے ہیں مگر اگر ایران باز نہ آیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ایرانی فرود نیوکلیئر سائٹ کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ مایوس کن اور نا انصافی ہے: بیرسٹر گوہر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج آئين کی غلط تشریح ہوئی ہے ، وقت بتائے گا کہ...
یہ صرف اعداد و شمار نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوسکتے ہیں جو ملبے کے نیچے دفن ہوچکے ہیں، بھوک سے جاں بحق ہوچکے ہیں، یا بے گھری اور ہجرت کے عالم میں بغیر کسی ریکارڈ کے کھو چکے ہیں۔ یہ زبردست انسانی نقصان اسرائیل کے غزہ پر تباہ کن حملے کی شدت کو واضح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کربلائے عصر غزہ میں 3,77,000 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، نہ وہ زندوں میں شمار ہوتے ہیں اور نہ ہی مردوں میں۔ یہ چونکا دینے والا اعداد و شمار اسرائیلی فوجی ڈیٹا پر مبنی ایک تجزیے سے سامنے آئے ہیں، جو جنگ کے آغاز کے بعد غزہ کی آبادی میں زبردست کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ جنگ سے قبل غزہ کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے قریب فلسطینی شہریوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کرنے کے الزامات پر ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ خبر اسرائیلی اخبار ہارٹز نے آج ستائیس جون بروز جمعہ شائع کی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران غزہ کے مقامی ہسپتالوں اور حکام کے مطابق ان علاقوں میں، جہاں خوراک تقسیم کی جا رہی تھی، ایسی شوٹنگز میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہارٹز کے مطابق ان تحقیقات کا حکم فوج کے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے دیا گیا ہے۔ چند اسرائیلی فوجیوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر انکشاف کیا...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آ گئی، جس سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، جن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان براجمان تھے۔ اس کے نتیجے میں ایوان میں حکومت کی برتری کم اور اپوزیشن کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں موجود پانچ جماعتوں کے 27 ارکان سمیت اپوزیشن کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 35 آزاد ارکان کے پاس اب بھی کلیدی حیثیت ہے۔ علی امین گنڈا پورکی حکومت کو 93 ارکان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موبائل سمز کے غلط استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں نادرا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشترکہ طور پر 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ان موبائل سمز کو بند کرنا ہے جو فوت شدگان یا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں اور مختلف جرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں آن لائن بینکنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں دھوکا دہی کے کئی سنگین کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ان میں بڑی تعداد ایسے موبائل نمبرز کی ہے جو یا تو انتقال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو اپنی زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے والد بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسے جذبات ہیں جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by EPIC Deep Dive (@epicdeepdive) اس انٹرویو میں حمزہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ایک بار پھر قارئین کو اپنی زندگی کی کہانی سے روشناس کرانے جا رہی ہیں۔اس بار ان کا انداز کچھ مختلف اور کہیں زیادہ ذاتی ہے۔ ملالہ نے اپنی نئی کتاب ’’فائنڈنگ مائی وے‘‘کا اعلان کیا ہے، جو رواں برس اکتوبر میں شائع کی جائے گی۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ یہ وہ کہانی ہے جسے میں سنانے کے لیے برسوں سے انتظار کر رہی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملالہ نے کتاب کا کور شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام کے ذریعے قارئین کو بتایا کہ یہ کتاب ان کی سابقہ تصنیف ’’I Am Malala‘‘ سے مختلف ہے۔ یہ تحریر ان کی زندگی کے ان پہلوؤں...
امیر جماعت اسلامی نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کے عوام کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔ 26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے اطلاع دی کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بھارتی ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیرا کے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری...
بیجنگ (چین) میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی کوریج کرنے والے معروف جیو پولیٹیکل تجزیہ نگار ملک ایوب سنبل نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع اور قومی سلامتی مشیروں کی اجلاس میں موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوشش ہو سکتی ہے، کیونکہ تنظیم کا اہم مینڈیٹ سیکیورٹی اور علاقائی استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کیے گئے، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کی سرحد پار دہشت گردی، خصوصاً بلوچستان میں مداخلت، کا مؤثر جواب دیا۔ ملک ایوب...
کشمیر میں آج بھی آٹا بنانے کے لیے روایتی پن چکیاں استعمال ہوتی ہیں۔ مقامی زبان میں ’جندر‘ کہلانے والی یہ چکیاں مکمل طور پر قدرتی وسیلے یعنی پانی کی طاقت سے چلتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں آٹا پیسنے کی روایتی چکی اب بھی چلتی ہے تیز بہتے ندی نالوں پر نصب کی گئی پتھروں سے بنی یہ چکیاں بجلی، ڈیزل یا پیٹرول کے بغیر کام کرتی ہیں۔ مقامی لوگ آج بھی ان کا استعمال کر کے نہ صرف روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اخراجات سے بھی بچتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باوجود کچھ علاقوں میں یہ نظام آج بھی فعال ہے۔ مزید پڑھیے: جدید دور میں سوات کی قدیم چکی کیسے کام کرتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:گرم موسموں میں قدرت کی جانب سے عطا کردہ ایک ایسا پھل جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد سے بھرپور بھی ہے، وہ ہے جامن، گہرے جامنی رنگ کا یہ رس دار پھل اپنی لذت، فرحت بخش اثرات اور طبی خواص کے باعث پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہے، سادہ زبان میں کہا جائے تو جامن محض ایک موسمی پھل نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا بھی ہے۔ماہرین کیا کہتے ہیں؟ماہر غذائیت کے مطابق جامن میں وافر مقدار میں وٹامن C، آئرن، فائبر، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں کم کیلوریز کے ساتھ ساتھ گلوکوز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جو...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جبکہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان کے ساتھ ہے، علیمہ خان...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے والے پیپلز پارٹی کا بڑا یوٹرن، بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا بجٹ منظوری کیلئے حکومت کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خورشید شاہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، آغا رفیع اللہ، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو اور ناز بلوچ نے شرکت کی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ 2025/26ء کو ووٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پیپزلپارٹی نے حکومت کو پہلے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال کے بعد گیند تبدیل نہیں ہوگی۔کرکٹ کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنے قوانین میں متعدد تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ان قوانین میں باؤنڈری پر کیچ سے متعلق نئی قوانین اور ون ڈے میچز میں 35ویں اوور کے بعد صرف ایک گیند استعمال کرنے کا فیصلہ شامل ہے جب کہ کچھ تبدیلیاں پہلے ہی 27-2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے ساتھ نافذ ہوچکی ہیں جب کہ وائٹ بال سے متعلق نئے قوانین 2 جولائی سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ وائٹ بال کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔ اسٹاپ کلاک کا نفاذ سلو اوور ریٹ پر قابو پانے کے لیے اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فیلڈنگ ٹیم کو ہر اوور کے بعد ایک منٹ کے اندر اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، اگر ٹیم مقررہ وقت میں اوور شروع کرنے میں ناکام رہی تو امپائر پہلی دو خلاف ورزیوں پر وارننگ دے گا، جبکہ تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی،...
جرمنی میں پولیس نے نفرت انگیز مواد کے خلاف ملک گیر کارروائی کرتے ہوئے 65 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائیاں وفاقی اور ریاستی پولیس نے مشترکہ طور پر 26 جون کو کیں، جن کا مقصد سوشل میڈیا پر نازی نظریات، نسلی، مذہبی اور جنسی اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے افراد کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کی سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف رپورٹ کی اپیل حکام کے مطابق کئی گھروں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لیے گئے تاکہ ایسے صارفین کی شناخت کی جا سکے جو آن لائن نفرت انگیز بیانات دیتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل ہولگر مینخ نے کہا کہ یہ کارروائی...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
بیجنگ:چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں مؤثر اور دوٹوک انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔ خواجہ آصف نے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع نے بھارتی حاضر سروس نیول افسر کلبھوشن یادیو کا بھی ذکر چھیڑا اور کہا کہ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
چین کی قدیم ریشم سازی، جو کبھی دنیا بھر میں مشہور تھی، اب جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مصنوعی ریشوں کی وجہ سے زوال کا شکار ہونے والی اس صنعت کو لیبارٹری میں تیار سنہری کوکونز نے ایک نیا رنگ دیا ہے۔ سنہری کوکونز نے دیہاتوں کو بدل دیا سفید کوکونز، جن کی کوئی قیمت نہ تھی، اب ان کی جگہ سنہری کوکونز نے لے لی ہے جو نہ صرف خوبصورت قدرتی رنگ رکھتے ہیں بلکہ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں۔ ان کو رنگنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ کیہوا کا گاؤں، ترقی کی مثال صوبہ ژیجیانگ کے زیڈونگ نامی گاؤں میں کبھی ریشم کی پیداوار بند ہو...
پیپلز پارٹی کا بجٹ میں متنازع شقوں میں ترمیم کا مطالبہ، کابینہ آج نظر ثانی شدہ بجٹ کی منظوری دے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بدھ کے روز آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کچھ سیاسی طور پر غیر مقبول شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت پر زور دیا کہ قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) متوقع منظوری سے قبل ان متنازع شقوں میں ترمیم کرے۔ تفصیلات کے سابق وزیر خزانہ اور پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر (جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین بھی ہیں) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات...
---فائل فوٹو پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی اور عزت و وقار کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی اور نہایت اہم موقع پر جب عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، اس موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص صدر پاکستان آصف علی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کی خواتین رنگ برنگی رلی پر جو ڈیزائن بناتی ہیں، وہ ڈیزائن وادیٔ سندھ کی پانچ ہزار سال قدیم تہذیب موہن جو دڑو سے ملنے والی مہروں سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ مقامی خواتین کے ڈی این اے میں صدیوں سے شامل ہیں۔یہ تمام رنگ وادیٔ سندھ کی تہذیب کے رنگ ہیں، جن کو ایک خاص مہارت سے ڈیزائن کرکے اس تہذیب کی عکاسی کی جاتی ہے۔’رلی کے باہر والے بارڈر پر نیلے رنگ کی پٹی بنا کر دریائے سندھ کی عکاسی کی جاتی ہے، اس کے بعد دیگر رنگوں سے دریائے سندھ سے نکلنے والی نہریں بنا کر ان میں مچھلیوں کے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد میدانی علاقوں اور زراعت کی عکاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ تنازعات کو بین الاقوامی فریم ورک کے تحت بات چیت سے حل کرنے کے لیے تیار ہے، ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر پزیشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے بات کرتے ہوئے کہاہمیں امید ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے اور ان کے نتائج مثبت ہوں گے،ایران بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں منصفانہ اور معقول معاہدے چاہتا ہے جو ایرانی قوم کے ناقابل تنسیخ حقوق...
شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔ ادھر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں۔ Post...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران پر حالیہ اسرائیلی فضائی جارحیت میں شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی قیادت کو ہفتے کے روز تہران میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر تک ادا کی جائے گی، جس میں عوام، علما، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری عہدیداران کی شرکت متوقع ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی عسکری، جوہری اور رہائشی تنصیبات پر یکطرفہ اور شدید فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ شہدا میں اہم ترین فوجی افسران، سائنسدان اور معصوم شہری شامل تھے۔شہید ہونے والی ممتاز شخصیات میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔ https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستانی مندوب...
آڈٹ رپورٹ میں اربوں کی بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کی عدم دستیابی کا انکشاف ، درجنوں کیسز مشکوک قرار مختلف محکموں میں خریداری، بینک اکائونٹس، خدمات، سرکاری ملازمین سے متعلق مالی بے ضابطگیاںرپورٹ سندھ حکومت کی مالیاتی بدعنوانیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور ریکارڈ کی عدم دستیابی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت 97 ارب روپے کا ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کے مختلف محکموں میں خریداری، بینک اکائونٹس، خدمات، اور سرکاری ملازمین سے متعلق سنگین مالی بے ضابطگیاں دیکھی گئی ہیں، جن میں درجنوں کیسز مشکوک قرار دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دھوکہ...
بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلیے محمد عامر اور عثمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا اداکاری کے بعد کھیلوں کے میدان میں دلچسپی ، کئی کرکٹ فرنچائز کے مالک ہیں ، رپورٹ انڈین پریمئیر لیگ کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔محمد عامر اس...
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوراک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر گولیاں چلانا بند کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے لیے خوراک کو ہتھیار بنانا، یا ان کی زندگی بچانے والی خدمات تک رسائی کو روکنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق جنگی جرم ہے، اور بعض حالات میں یہ دیگر جرائم کے زمرے میں بھی آ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا عسکری امدادی نظام عالمی امدادی اصولوں سے متصادم...
کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔ رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ایس ایس...
سٹی 42: چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جہانگیر ترین میرے بھائی اور قریبی عزیز ہیںیوسف رضا گیلانی نے کہا جہانگیر ترین کا پیپلزپارٹی میں آنا ایک نیک شگون ہوگا،جہانگیر ترین کے آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا پنجاب صرف لاہور نہیں ہے یہ ایک بہت بڑا صوبہ ہے،پنجاب بارہ کروڑ کی آبادی کا صوبہ ہے کئی ممالک اس سے چھوٹے ہیں،ساوتھ پنجاب میں خاصی پسماندگی اور بےروزگاری بھی ہے،ساوتھ پنجاب میں لوگوں میں لاعلمی بھی ہے اور تعلیم کی کمی بھی ہے،پنجاب حکومت کو مثاوی طور پر سنٹرل پنجاب میں بھی حقوق دینے چاہیے،بلاول بھٹو زرداری ہماری پارٹی کے چئیرمین ہیں،بلاول بھٹو کی ٹریننگ ان...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مشاہد حسین سید اور سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کو جان آف کینیڈی کی طرح خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، یہ دونوں ہی نفرت کی بنیاد پر گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا قیام چاہتے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر ہوا ہے لیکن جب تک فلسطینیوں پر ظلم کا خاتمہ نہیں ہوتا اور آزاد...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ویلیو ایڈڈ یا کمبیٹ کے اخراجات میں بجٹ بڑھنا چاہیے، افواجِ پاکستان کو دفاع پر توجہ دینی چاہیے۔قومی اسمبلی میں دفاع کی کٹوتی کی تحریک پر بحث کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک میں ہائبرڈ سسٹم ہے، آئین کی کتاب میں ایسا کچھ نہیں، یہ ہائبرڈ سسٹم کی مذمت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ 82 ارب ڈالر ہے، پاکستان کا 7 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہے، یہ فرق 1 ہزار فیصد سے بھی زائد ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا جبکہ پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد بڑھوتری ہوئی...
ایلون مسک کے وکلا نے سیم آلٹمن اور اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے کی پیشی کے دوران ایلون مسک کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کر دیا۔ اتوار کے روز مقدمے کی پیشی کے دوران وکلا نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کمپیوٹر استعمال نہیں کرتے۔ البتہ ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر بتاتی ہیں کہ وہ کم از کم ایک کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہیں۔ ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے فروری 2024 میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ کمپنی نے اے آئی کو انسانیت کے فائدے کے بجائے مائیکرو سافٹ کے لیے...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔ شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز پر منی لانڈرنگ کا الزام؛ آئی پی ایل کا مستقبل خطرے میں! محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے...
اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر ایران نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں قائم ’سنٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ سے وابستہ تحقیق کار عباس اصلانی کے مطابق ایران محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل کا ماضی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ اصلانی نے معروف عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہی وجہ ہے کہ تہران محتاط ہے، اور اب تک کسی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اگر وقت کے ساتھ خلاف ورزی نہ ہوئی تو ایران جنگ بندی پر کاربند...

پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ، غلطی اعجاز شفیع کی غلطی نہ نکلی تو بلال یامین معافی مانگیں گے. اسپیکر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )پنجاب اسمبلی کے اجلاس اس وقت جذباتی منظر دیکھا گیا جب رکن اسمبلی بلال یامین نے اپنی گمشدہ گھڑی کا معاملہ ایک بار پھر ایوان میں اٹھایا بلال یامین نے کہا کہ گھڑی کی قیمت کی نہیں بلکہ اس سے جذباتی وابستگی کی بہت اہمیت ہے، کیونکہ یہ گھڑی ان کے والد نے 1997 میں ان کی شادی کے دن اپنے ہاتھوں سے پہنائی تھی.(جاری ہے) بلال یامین نے کہا میرا مقصد اعجاز شفیع پر الزام لگانا نہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں میری گزارش ہے کہ میری اس گھڑی کو تلاش کیا جائے کیونکہ میں اس گھڑی سے اپنی جذباتی وابستگی بیان نہیں کر سکتا معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں ملٹری بیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا، ایران نے 14 میزائل فائر کیے، 13 تباہ کردیے گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع تھی اور اس سے موثر طریقے سے نمٹے، ایک میزائل کو چھوڑ دیا گیا جو غیر دھمکی آمیز سمت میں جارہا تھا۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، نہ کوئی نقصان ہوا، سب سے اہم بات یہ کہ انہوں نے یہ سب اپنے...
معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مضبوط اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ اور مزاج سے واقف لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی بھی حال میں سرنڈر نہیں کرتی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی، تاہم اگر دشمن نے حملہ کیا...
اداکار اسلم شیخ اور بشریٰ انصاری نے عائشہ خان کی وفات کو ایک افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں کی تردید کی۔ عائشہ خان ایک مشہور اور تجربہ کار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رواں ماہ جون میں، عائشہ خان کا انتقال ان کے گھر میں ہوا، لیکن بعد میں ان کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کی وفات کے بعد، عائشہ خان کے بچوں کو شدید عوامی ردعمل اور غصے کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بچے اپنی والدہ کے آخری وقت میں ان کے قریب نہیں تھے۔ اس صورتحال نے عوامی...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی اور اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ "جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ قوم ایسی نہیں جو کسی بھی حالت میں ہتھیار ڈال دے۔" ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، لیکن وہ جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ سپریم لیڈر کے اس بیان کو موجودہ صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت پیغام تصور کیا جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا ایک “انتہائی کمزور جواب” تھی، جیسا کہ انہیں پہلے سے توقع تھی، اور امریکہ نے مؤثر انداز میں اس کا سامنا کیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک میزائل کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ وہ غیر خطرناک سمت میں جا رہا تھا۔صدر ٹرمپ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے میں کوئی امریکی...
TEHRAN/ TEL AVIV: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے کچھ لمحے پہلے ایران کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جن کی شناخت اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے کر لی ہے۔ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، صیہونی حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
فیصل آباد پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جرائم کی روک تھام، فوری ردعمل اور مؤثر قانونی کارروائی کے میدان میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سال 2024 کے مقابلے میں 2025 کے دوران سنگین جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو شہریوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ڈکیتی رابری مع قتل کے واقعات نصف ہوگئے، جب کہ صرف ڈکیتی کی وارداتوں میں 59 فیصد اور راہزنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کے جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی: کار چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے میں 24...
امریکا نے ایران کی نیو کلیئر سائٹس پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری کے بعد ایران نے اسرائیل پر بلاسٹک میزائیل چلائے ہیں۔امریکا کی بمباری کے بعد امریکا کا موقف ہے کہ اس نے ایران کا نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس لیے اسے مزید ایران پر حملوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا کام ختم ہو گیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے ایران پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور جواب میں ایران بھی اسرائیل پر میزائل حملے کر رہا ہے۔ اس لیے امریکی کے حملوں کے بعد بھی سیز فائر کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ اگر امریکی حملے کامیاب رہے ہیں اور ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کے بعد امریکا کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز امریکا نے ایران کے تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی اور میزائل حملے کیے، جس نے عالمی سطح پر ایک نئے بحران کو جنم دیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق، بی-2 بمبار طیاروں نے فردو نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کرتے ہوئے 30 ٹن بارود گرایا، جس سے تنصیب کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کو ’’مڈ نائٹ ہیمر‘‘ کا نام دیا گیا، جسے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بمباری مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران، امریکی آبدوزوں سے داغے گئے ٹام ہاک میزائلوں نے نطنز اور اصفہان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایتھنز (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یونان کے جنگلات میں بڑی آتشزدگی کے باعث متعدد دیہات خالی کرالیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان کے مشرقی علاقے ایجیئن جزیرے چیوس کے جنگلات میں بہت بڑی آتشزدگی کی وجہ سے کوئی 16 دیہات اور بستیوں کے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے محکمہ فائر ڈپارٹمنٹ کے 190 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کی مدد کے لیے 35 گاڑیاں، 5 ہیلی کاپٹر اور 2 پانی گرانے والے طیارے بھی شریک ہیں۔
تبصرہ نگار: سید عاصم محمود ’’21ویں صدی کے ماڈرن مسلمان کے لئے شخصیت سازی کے سنہرے اصول ‘‘ مصنف : محمد بلال لاکھانی ناشر : دارالسلام انٹرنیشنل ، لوئر مال ، نزد سیکرٹریٹ سٹاپ لاہور قیمت :770روپے۔4کلر آرٹ پیپر ،برائے رابطہ : 042-37324034 پیش نظر کتاب ’’ 21ویں صدی کے ماڈرن مسلمان کے لئے شخصیت سازی کے سنہرے اصول ‘‘ دارالسلام کی بہت ہی خوبصورت اور مفید کتاب ہے۔ اس کتاب کے مصنف محمد بلال لاکھانی ہیں جو قرآن وحدیث کے ساتھ ساتھ جدید علوم پر بھی دسترس رکھتے ہیں محمد بلال لاکھانی نے اصل میں یہ کتاب انگریزی زبان میں real Life Lesson From The Holy Quran(for the 21 Ist Century Muslim) کے نام سے لکھی تھی۔ زیر نظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے اور اب 5 کروڑ روپے تک کے مقدمات میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔ گرفتاری کا فیصلہ بھی کسی ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ 15 سال تک ذاتی رہائش پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا، اور سرکاری سکیورٹیز پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے...
دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔ ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زیادہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء یونٹ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور جوابی اقدامات امریکا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس یونٹ کے ترجمان نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کے ایما پر انجام دیا گیا، جو ایران کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025 ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دشمنانہ کارروائی موت کے گھاٹ اترتی ہوئی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے سیزن کے پہلے مہمان کے طور پر اسکرین پر واپس آئے۔ اگرچہ ان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔ #SalmanKhan casually reveals he has brain aneurysm, AV malformation: ‘Iske bawajood kaam kar rahe...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے۔ نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جاری بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے۔ عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ...
پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید بیمار ہوجانے کا انکشاف کر کے فینز کو فکرمند کردیا۔ سبینا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام اس وقت بنایا کہ جب 2019 میں رمضان اسپیشل ڈرامہ ’سنو چندا ٹو‘ میں انہوں نے رومائینا خان عرف ’مینا‘ کا کردار نبھایا تھا اور اس کردار کو اپنی شوخ اداکاری سے منفرد بناتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ اداکارہ نے پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں وہاج علی یعنی مرتسم کی کزن ’حیا‘ کا کردار نبھایا تھا۔ ’تیرے بن‘ کے بعد اب اداکارہ ایک ویب ڈرامے ’کابلی پلاؤ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا نظر آئیں اور اس ڈرامے میں ان کا...
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ اس فلم سے متعلق اطلاعات تھیں کہ پاک بھارت جنگ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ہانیہ کا کردار فلم سے نکال دیا گیا اور فلم کے کچھ مناظر دوبارہ برطانیہ میں شوٹ کیے گئے، تاہم مداحوں کے لیے یہ خوشگوار حیرت کی بات رہی کہ ہانیہ عامر ناصرف فلم میں موجود ہیں بلکہ ٹریلر میں بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں معروف پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔...
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا...
مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر اقتصادی بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی معیشت اور صارفین پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ کشیدگی شدت اختیار کرتی ہے، تو پیٹرول، ایل پی جی، خوردنی اشیا، اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ممکن ہے۔ معاشی تجزیہ کار عابد سلہری کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی سے قبل ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری تھا، اور صرف 2 ہفتوں میں قیمت 10 ڈالر فی بیرل بڑھ چکی ہے۔ عابد سلہری نے کہا کہ اگر ابنائے ہرمز بند ہو گئی تو دنیا کی 30 فیصد تیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استبول(خبرایجنسیاں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ترکیہ کے دارالحکومت استبول میں او آئی سی میں مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں،کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہل گام واقعہ پر تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا ہے، امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصدقہ اطلاعات کے مطابق کمشنر سیسی میانداد راہجو کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کی سرکاری ٹریننگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ 27 جون 2025 سے اس ٹریننگ کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں میانداد راہجو کی بطور کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن تعیناتی ہوئی تھی، بنیادی طور میانداد راہجو فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ و آڈٹ کے افسر تھے جن کو ڈیپوٹیشن پر سیسی میں بطور کمشنر سیسی تعیناتی ہوئی تھی، ان کی پوری کوشش تھی کہ سیسی کے بدعنوانی و بدانتظامی کے تاثر کو ختم کیا جائے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی بھرپور کوشش بھی کی لیکن سیسی کی افسر شاہی نے انہیں...
امریکا نے اپنے جدید ترین بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جب کہ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کو ایران، اسرائیل جنگ میں براہ راست شمولیت سے منع کرتی رہی جب کہ یورپ سفارت کاری پر زور دیتا رہا، مسلم...
کراچی: شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ایس ایچ او...
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود مضبوط اور محفوظ ہیں، ہم پرزور طریقے سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایران کی مقامی اور پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی وسیع موجودگی طاقت کی علامت نہیں، بلکہ کمزوری کا پہلو ہے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد، پھیلاؤ اور وسعت کوئی طاقت نہیں بلکہ ان کی کمزوری کو دوگنا کر چکی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بیرونی حملوں کے باوجود مضبوط اور محفوظ ہیں،...
ویٹیکن سٹی: عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے۔ پوپ لیو نے ویٹی کن میں ہفتہ وار اینجلس دعا کے دوران کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی ’تشویش ناک خبروں‘ پر ردِعمل دے رہے ہیں۔ Post Views:...
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003ء میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
ایران کی جوہری سائٹس پر حملے جنگی جرائم ہیں، مشاہد حسین سید WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکہ بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جون 2025ء) 42 سالہ افغان شہری شیر خان اینٹوں کے ایک بھٹے پر اپنی دیہاڑی مکمل کر کے گھر لوٹے تھے۔ دروازے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کو دیکھ کر ان کے دماغ میں جیسے جھکڑ چلنے لگے۔ وہ اپنی پوری زندگی کیسے سمیٹ سکتے تھے اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنی پیدائش کا ملک کیسے چھوڑ سکتے تھے؟ طالبان کی طرف سے افغانستان چھوڑ جانے والوں کو وطن واپسی کی پیشکش پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ انہوں نے سخت حالات میں اپنی جو زندگی بنائی تھی وہ ان سے پلک جھپکنے میں چھین لی گئی۔ انہوں نے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کے سلسلے کا تسلسل ہیں، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات ڈالے گی، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کو فوری ختم کیا جانا ضروری ہے، شہریوں کے جان...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف مذہبی اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار برابر کے شہری ہیں اور آئینی طور پر مکمل حقوق سے مستفید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اتحاد صرف برابری، رواداری اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قائم رہ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بےمثال اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
بالی وڈ کے ‘دبنگ’ اداکار سلمان خان نے ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سلمان خان نے حال ہی میں ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں شرکت کر کے شائقین کے دل جیت لیے، حالیہ مہینوں میں ان کی صحت کو لے کر کئی افواہیں زیرگردش تھیں، تاہم شو میں ان کی شاندار فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔ مگر حیران کن طور پر سلمان خان نے شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کئی خطرناک بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، مگر اس کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی...
—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ امریکی حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان...
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو خطرہ ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو...
مشرق وسطیٰ میں امریکا نے گزشتہ 2 دہائیوں میں جس تسلسل اور قوت سے اپنی عسکری موجودگی کو پھیلایا ہے، وہ کسی بھی ممکنہ جنگ یا ہنگامی صورتحال میں اس کی فیصلہ کن مداخلت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ سوال پھر سے اٹھا ہے کہ خطے میں امریکا کے جنگی اثاثے کہاں کہاں موجود ہیں اور کس حد تک فعال ہیں؟ الجزیرہ کے دفاعی تجزیہ کار ایلیکس گیٹوپولوس کے مطابق امریکا کے پاس خلیجی خطے میں متعدد کلیدی فضائی اور بحری اڈے موجود ہیں۔ امریکا کے 5 فضائی ایکسپیڈیشنری ونگز اس وقت خلیجی ممالک میں تعینات ہیں، جن میں 2 کویت، اور ایک ایک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن بدتمیزی کرےگی تو بدتمیزی سے جواب ملے گا۔پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں بانوے لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں نئے اسپتال بنے ہیں، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے،انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں۔انہوں نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے "ہمیشہ یاد رکھے جانے والے نتائج" ہوں گے۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا: "امریکہ، جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے ایران کی پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔" انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات ناقابلِ برداشت، غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہیں، اور دنیا بھر کے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خود مختاری،...