2025-08-10@03:35:16 GMT
تلاش کی گنتی: 15988

«قازقستان کے نائب وزیراعظم»:

(نئی خبر)
    کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔اپنے بیان میں سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاورمیں گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے یورپ اور امریکہ جانے کے منتظرہیں۔ امریکہ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فورسز کے لیے کام کرنے والوں کو امریکہ میں آباد کیا جائے گا لیکن امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد اس وعدے پرعمل درآمد روک دیاگیا۔ امریکی پالیسی تبدیل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان نے بھیافغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا۔ اب یہ افغان گرفتاری اورڈی پورٹ ہونے کے خوف سے گھروں تک محدود رہتے ہیں۔ امریکی پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی ممالک کا بھی...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتہ کی صبح پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران سے لاہور روانہ ہو گئے۔ یہ دورہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی باقاعدہ دعوت پر ہو رہا ہے۔صدر پزشکیان ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔  انہیں الوداع کہنے والوں میں ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف، دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سربراہ برائے بین الاقوامی تعلقات حجۃ الاسلام محسن قمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران سب سے پہلے لاہور جائیں گے، جہاں وہ برصغیر کے ممتاز مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد روانہ...
    اسلام آباد/لاہور/پشاور/مظفرآباد/گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے) زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری تھی۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں "پاکستان" کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔  بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ کرنا...
    کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔...
    کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔  یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
    کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
    اسلام آباد: امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر10 فیصد کمی کے بعد 19فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے جوبھارت سمیت دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ امریکا کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیرف فہرست کے مطابق بھارت پر25فیصد، بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام، تائیوان پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ یوں امریکا کے ساتھ تجارت میں پاکستان کو جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ترجیحی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ جمعے کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر خوشی کا اظہارکیا گیا ہے کہ نیا ٹیرف امریکی حکام کی جانب سے ایک متوازن پالیسی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان کو جنوبی و جنوب...
    اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔  ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے منصوبے کو...
    پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزکے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور شہر میں اچانک زمین لرز اٹھی، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ہری پور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن، چارسدہ اور سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی...
    گزشتہ دنوں ایران کے جنوبی شہر زاہدان کی عدالت میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا مگر اس کے ردعمل میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور عمارت میں کئی ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے چھ شہری شہید ہوگئے، جن میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل تھی۔ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے بتایا کہ دہشت گرد بہت تیاری کے ساتھ آئے تھے مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور سیکیورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ویسے تو ایران کے اس صوبے میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حملہ اس لحاظ سے زیادہ شدید تھا کہ اس میں...
    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔  ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4...
    وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی، پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ...
    وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ قائداعظم ایک آئینی ماہر تھے، 1940ء کی قرارداد ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، قراردادِ لاہور میں آزاد ریاستوں کی بات کی گئی تھی، ہمارے اکابرین 23 مارچ کو یومِ جمہوریت کے طور پر مناتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھی، یہ عوامی شعور اور پاکستان کے مسائل پر گفتگو کی بڑی...
    قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا،...
    ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
    پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر انیس فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی حکام کے متوازن اور مستقبل بین نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بناتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ٹیرف سطح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دینے کے لیے متوقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں، جو ملکی برآمدات کا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پی ایف یو جے نے ملک میں صحافت کی آزادی کے لیے تاریخی جدوجہد کی اور آج بھی پاکستان میں صحافی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری  انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو...
    جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلی ہاوس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی، بینظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی...
    امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کردی۔  برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔  رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ...
    وزارت داخلہ کا عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعوی خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد میں زیر...
    حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پرحق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم کرنے کر دیا ، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی وفد سے ملاقات...
    بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اس دوران موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، عوامی مقامات پر ہتھیاروں کی نمائش اور 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہوائی اڈوں اور فوجی ایئربیسز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی وجہ کیا بنی؟ مردوں کو ماسک پہننے یا چہرہ ڈھانپنے سے بھی روک دیا گیا ہے، جبکہ گاڑیوں کے سیاہ شیشوں پر پہلے سے نافذ پابندی برقرار رکھی گئی ہے، بلوچستان میں...
    سرکاری اعلامیہ کے مطابق متعدد بار مذکورہ افسران کو سختی سے ہدایات کے باوجود کارکردگی میں بہتری نہیں آئیں۔ جنہیں چیف سیکرٹری کے احکامات پر معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے حکم عدولی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر 13 ضلعی خزانہ افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد بار ان افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور سرکاری امور کو ذمہ داری سے انجام دیں، مگر اس کے باوجود ان کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں نہ آ سکی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ضلعی خزانہ دفاتر...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان  کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل قاسم اور سلیمان نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی۔اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔
    محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات، دھرنے، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری اور چہرہ ڈھانپنے پر 15 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر پندرہ روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش یا استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے شناخت چھپانے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ پابندیوں کا اطلاق صرف...
    سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔  پاکستان پر بھارت، سری لنکا کے مقابلے میں کم ٹیرف لگایا گیا ہے۔ گوہر اعجاز نے ٹویٹر(ایکس) میں امریکہ کے ساتھ کامیاب تجارتی معاہدہ کرنے پر لکھا’’ویلڈن ٹیم پاکستان !‘‘۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل پاکستان کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیل ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو ٹیرف میں 10 فیصد کی رعایت دی ہے، امریکہ نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کردیا ہے۔  راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ...
    پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹس" ایکس " پر اپنے پیغام میں ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھائی کے بیٹوں نے چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے انہیں جواب دیا گیا کہ وہ وزارت داخلہ کے ویزا کی منظوری کے متعلق جواب کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے قاسم خان اور سلیمان خان کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس" ایکس " پر اپنے پیغام میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن لندن...
    ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا...
    اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان...
    امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جولائی میں 5 کوششوں کے باوجود ایک لاکھ 40 ہزار سے اوپر بند نہ ہونے والا 100 انڈیکس اگست کے پہلے ہی روز ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد ٹیکنالوجی، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور کمرشل بینک کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی رہی۔ آج کاروبار کے دوران انڈیکس 2203 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس ایرانی صدر کے اہم دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی رہنما پاکستان آتا ہے، یہ عناصر ایسی حرکات کرتے ہیں تاکہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی تحقیق اور اعداد و شمار کے گھسی پٹی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس محض بیان بازی تھی جس میں نہ تو ملکی معیشت کی بہتری...
    پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام اب کسی بھی لیگ میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ پاکستان کا نام استعمال کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کو فائنل کھیلنے کی اجازت ہوگی، ڈبلیو سی ایل میں بھارتی انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد فیصلہ کیا گیا...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ، طلال چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک قافلہ اور لانگ مارچ اسلام آباد آئے تھے،یہ ہمارے لئے انتہائی عزت و احترام کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب دل سے چاہیتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل ہوں، جماعت اسلامی نے 8 مطالبات رکھے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں بلوچستان حکومت،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز سےملاقات کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے 31 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر نے نیل ہاکنز کو ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئین اور قانون کی بالادستی کی بحالی کے لیے پی...
      وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہےکہ اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے معیشت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا تھا۔ “تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، یہاں تک کہ وہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔” انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے فروغ کے لئے پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور انہیں بہتر بنانا تھا۔اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، نائب چیئرمین پاکستان بار کونسل طاہر وڑائچ ، نائب چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل احمد فاروق خٹک، نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فدا بہادر ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی خیبر پختونخوا بار کونسل اکبر خان کوہستانی، رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان، رجسٹرار...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ علیمہ خان...
    بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لئے ویزوں کی درخواست دے دی۔ نجی ٹی وی وی کے مطابق قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن سے رجوع کیا۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مطا بق قاسم اور سلیمان نے چندر روزقبل ویزوں کے لئے درخواست جمع کرائی،جس کے لئے اسلام آباد میں وزارت دا خلہ کی منظوری کاانتظارہے۔علیمہ خانم کے مطابق سفیرپاکستان کاکہناہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری سے ہی ویزا جاری ہوگی۔ واضح رہے کہ چندروز قبل یہ خبرسامنے آئی تھی کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔ Post Views: 4
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہائنس سے ملاقات کی پاکستان کرپٹو کونسل کے مطابق وزیرمملکت بلال بن ثاقب اور بوہائنس کی ملاقات میں گفتگو کا محور کرپٹو پالیسی کی عالمی ہم آہنگی پر رہا، ملاقات میں پاکستان کو ویب 3 ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی بات چیت کی گئی۔یہ ملاقات امریکا کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل اثاثہ فریم ورک کے اعلان کے ایک دن بعد ہوئی، اس فریم ورک کو عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطے کے...
    پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز وہاڑی(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27...
    کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو...
    ایرانی صدر 2روزہ دورے پر اعلی سطح وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلی حکام پر مشتمل ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان...
    نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو...
    پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
    چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالتی شعبے میں اصلاحات، قانونی برادری کی شمولیت، اور انصاف کی مؤثر فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل، خیبرپختونخوا بار کونسل اور وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا نوٹس لے لیا، ملاقات پشاور میں طے چیف جسٹس نے ملک کے دور دراز علاقوں میں اپنے حالیہ دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالتی انفراسٹرکچر میں موجود مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی دستیابی کے باوجود اداروں کے مابین مربوط روابط نہ ہونے کے...
    پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر نے کہا کہ جب تک تجارتی...
    افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر اطلاق ہوگیا۔ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
    اسلام آباد:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا ود وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
    مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا  تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اترنے والے، منفرد اور مضبوط دوست ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی. جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے ملٹری اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی....
    فائل فوٹو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں دی جانے والی سزائیں افسوسناک ہیں، 1970ء کے انتخابات میں بنگالیوں کا مینڈیٹ تسلیم کرلیا جاتا تو پاکستان نہ ٹوٹتا، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس کے دوسرے روز خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ مصطفیٰ کھوکھر کی قیادت میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنا خوش آئند ہے، جمہوریت اور عوامی مسائل پر رائے اور عمل طے کرنا وقت کی ضرورت ہے، اپوزیشن کا مطلب صرف تنقید نہیں، اچھی پیش رفت کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹریڈ ٹیرف میں پیش...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا شاندار استقبال کیا۔دوران ملاقات پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق،برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کیلئے اہل پنجاب کی جانب...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
    گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔(جاری ہے) اس موقع پر بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت اصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔صدرمملکت نے بلوچستان میں امن و امان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان 2 تا 3اگست کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرمسعود پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ،سینئر وزراء اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔(جاری ہے) اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پیز شکیان صدرمملکت اصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سیڈاکٹرمسعود پیزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    پاکستان کے روشن مستقبل اور قوم کے فخر کو سلام، جن کی کہانیاں نہ صرف متاثر کن ہیں بلکہ ایک نئی راہ بھی دکھاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک داستان ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم میکر عمر عادل کی، جنہوں نے نہ صرف خواب دیکھے بلکہ انہیں حقیقت میں بدل کر ایک مثال قائم کی۔ عمر عادل بتاتے ہیں کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کا خواب تھا کہ وہ ایسی فیلڈ میں کام کریں جس سے معاشرے میں مثبت پیغام دیا جا سکے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں داخلہ لیا۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم میکنگ ایک ایسا ذریعہ ہے...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ شفقت علی...
      پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم):   29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے...
    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی سفارتکاری کے ایک دور کے اختتام پر اب دونوں ممالک کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے جا رہے ہیں۔   اس حوالے سے 31 جولائی کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق مشاورتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بو ہائنس کے درمیان اعلیٰ سطح کی  ملاقات ہوئی، جس میں کرپٹو پالیسی پر عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کےویب تھری (Web3) حب بننے کے خواب پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور اہل پنجاب کی جانب سے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں اس بات پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان 2 تا 3اگست کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرمسعود پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ،سینئر وزراء اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔(جاری ہے) اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پیز شکیان صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سےڈاکٹرمسعود پیزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
    چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز جنیوا : پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کے موقع پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں پاکستانی قومی اسمبلی نے دنیا کا پہلا “گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو گروپ” قائم کیا جسے چین خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کو قانون سازی اور نگرانی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا تاکہ  دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا...
    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف...
    ---فائل فوٹو  تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔(جاری ہے) سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔(جاری ہے) افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر اطلاق ہوگیا۔ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
    حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم کارروائی انجام دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو چمن سے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 34 لاکھ...
    ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
    کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی جس کا  نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر پابندی کا اطلاق   آج سے  شروع ہوچکا ہے۔ واضح  رہے کہ ایک  سال قبل  وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔ سموگ تدارک کیس؛لاہور ہائیکورٹ کا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں کا بندوبست کا حکم مزید :
    لاہور: ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کی جانب سے پاکستانی نامور بائیکرز کا ایک گروپ وسطی ایشیا کے بین الاقوامی سیاحتی اور ثقافتی سفر پر روانہ ہوگیا، 15 بائیکرز کا  یہ قافلہ اقتصادی تعاون تنظیم( ایکو)کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے مابین سیاحتی روابط کو فروغ دینے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ بائیکرز کو ٹی ڈی سی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع سیاحتی بس ٹرمینل سے رخصت کیا۔ ایکسپریس نیوز کو بائیکر گروپ کے لیڈر مکرم ترین نے بتایا کہ ان کا یہ سفر 23 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران بائیکرز تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ  ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز علاوہ ازیں  راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ اور بلوچستان کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے اور تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے۔سندھ کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے تدریسی عمل 4 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔