2025-11-07@15:10:34 GMT
تلاش کی گنتی: 5024
«چین اور روس کا»:
(نئی خبر)
بیجنگ: چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔ گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاؤژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں۔ فوشان کے ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ شدید...
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے، کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار...
اختیارات کی جنگ کے دوران خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے 30 ستمبر کا احتجاج ملتوی کردیا اور اے پی سی طلب کرلی۔ میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں دعوت دی جائے گی۔ چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے کہا کہ 30 ستمبر کو احتجاج کے بجائے آل پارٹیزن کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین لوکل کونسل نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں توسیع کا معاملہ عدالت میں زیر اہتمام ہے۔
گوانگ ژو، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے۔ دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشہ کو سمجھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہواہے۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔دوران اجلاس سربراہ نیشنل لاجسٹک سیل ( این ایل سی ) نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہے، گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کی ہڑتال پاک چین باہمی تجارت میں رکاوٹ ہے۔سربراہ این ایل سی نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال کے باعث این ایل سی کے 64 ٹرک اپنی جگہ پر کھڑے ہیں۔دوران اجلاس سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جدید انجینئرنگ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تعمیر کیے گئے ڈیم میں پانی بھرنے کا آغاز کر دیا۔ چین کے نیم خود مختار علاقے سنکیانگ میں واقع 247 میٹر بلند یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم ہے۔ اس کی بلندی 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور یہ منصوبہ مکمل طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی خاص بات اس کی تعمیر میں مکمل طور پر خودکار اور ذہین ٹیکنالوجی کا استعمال ہے، اس میں بغیر ڈرائیور کی مشینیں ، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن اور بلاک چین جیسی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر برائے خوراک و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فوڈ آئٹمز پر آئی ایم ایف کو قائل کیا جائے تاکہ کسانوں اور عوام دونوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس حسین طارق کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کنٹرول کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نئی...
عالمی ریکارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بالکل بھی کتاب کا متبادل نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ماہ نور چیمہ، عالمی ایوارڈ یافتہ کم عمر مصنفہ ملائیکہ نواز اور صدر آکسفورڈ یونین موسیٰ ہراج نے شرکت کی۔ماہ نور چیمہ نے کہا کہ آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ملائیکہ نواز نے کہا کہ وہ پاکستان میں کتاب پڑھنے کے رجحان کو واپس لانے کے لیے کوشش کریں گی اور جن لوگوں کو کتاب لکھنا پسند ہے وہ ان کی رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔موسیٰ ہراج نے کہا کہ کتاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے، جن ممالک کے رہنے والے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...
کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل (24 ستمبر) ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مذکورہ اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور اس دوران دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبرز اور وارڈ ممبرز کا انتخاب ہوگا۔ صوبائی حکومت نے جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں کے اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔ کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو،...
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کو امداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ...
چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر ’فوجیان‘ نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس کے ذریعے مختلف اقسام کے فکسڈ وِنگ طیارے کامیابی سے لانچ اور لینڈ کرلیے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق کیریئر سے جے-15T، جے-35 (اسٹیلتھ فائٹر) اور کیریئر بیسڈ جے-600 ارلی وارننگ طیارے کے تجربات مکمل ہو چکے ہیں، جن میں کیٹاپلٹ لانچنگ اور معمول مطابق ریکوری شامل تھی۔ شائع شدہ فوٹیج اور بیانات کے مطابق یہ تجربات بیجنگ کی پریڈ سے پہلے کیے گئے تھے جس سے فوجی تیاری میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ ’’فوجیان‘‘ کو چین کا پہلا مکمل طور پر اندرون ملک ڈیزائن کردہ کیریئر قرار دیا گیا ہے اور اسے تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے آراستہ کیا...
سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین شپ کے لیے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین شپ کے لیے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا۔ انہوں نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا کہ...
چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالدعباس نے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اتار چڑھاؤ کے باوجود کاروبار میں مجموعی طور پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 554.66 54.66پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے متوقع قرض معاہدے کی زیرگردش اطلاعات، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی پاکستان کی فنانسنگ فریم ورک کو پائیدار، گرین اور سوشل اصولوں سے ہم آہنگ قرار دیے جانے کی خبر سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس کی ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس...
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے چیئرمین نادرا نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی جس میں نادرا کی پاک ایپ کی ریلوے کی رابطہ ایپ سے انٹیگریشن پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کی سی این آئی سی سے ٹکٹ خریداری اور ویریفکیشن سسٹم متعارف کرانے پر غور کررہا ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سسٹم سے بوگس ٹکٹنگ کا خاتمہ اور سیکیورٹی مسائل بھی حل ہوں گے، اقدام سے ریلوے اور ملک دونوں کو فائدہ ہوگا۔ ملاقات میں ریلوے میں پنشن ویریفکیشن سسٹم لانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر ریلوے کا...
احسن اقبال کا بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ، ادارے کا پاکستانی ماہرین کےلیے500 اسکالرشپس کا اعلان
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے، دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ...
چین نے اے آئی کی مدد سے دنیا کا بلند ترین ڈیم بنا لیا، پانی ذخیرہ کرنے کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )چین نے جدید انجینئرنگ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تعمیر کیے گئے دنیا کے بلند ترین ڈیم میں پانی بھرنے کا آغاز کر دیا ہے۔چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں واقع 247 میٹر بلند یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا ‘کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم’ ہے۔ اس کی بلندی ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور یہ منصوبہ مکمل طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ داشیشیا نامی یہ منصوبہ...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ابتدائی گھنٹوں میں تقریباً 1200 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,179.62 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 158,734.28 پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں دیکھنے میں آئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1023.34 points (+0.65%) at midday trading. Index is at 158,578 and volume so far is 382.86 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/Ps55uTRu3Q — Investify Pakistan (@investifypk) September 23, 2025 ...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ امریکہ میں 170 ملین صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا...
دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے) مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ...
اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے "کے" ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے متعارف کردہ "K" ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا، امیدواروں کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت زیادہ آسانی سے ملے گی۔ یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 3 چیئرمین عبدالمعیز، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ ڈسپنسری، یوسی 4 جی ایریا ٹی ایم سی اسکول، یوسی 3 ٹی ایم سی سرسید اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پرا یگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی نے ٹاؤن چیئرمین کو جاری کاموں پر بریفنگ دی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-2 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر...
— چین نے اپنی بحری صلاحیتوں میں ایک انقلابی اضافہ کرتے ہوئے ایسا جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سسٹم تیار کر لیا ہے جو دشمن کی آبدوزوں کا نہایت مؤثر طریقے سے سراغ لگا سکتا ہے۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے بعد دشمن آبدوز کی زندہ بچنے کی شرح صرف 5 فیصد رہ جاتی ہے۔ یہ انکشاف ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا جس کے مطابق یہ اے آئی سسٹم روایتی نیول وارفیئر کے طریقے بدل کر رکھ دے گا۔ یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ نئے نظام میں مختلف انڈر واٹر سینسرز، ہائیڈرواکوسٹک بوائز اور ریڈارز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو انتہائی تیزی سے پراسیس کیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ سمندری درجہ...
چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، دونوں ممالک دفاعی اور اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ بیجنگ میں پیر کے روز امریکی قانون سازوں کے ایک وفد نے چین کے وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی، جس کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان فوجی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت، محصولات میں اضافہ مؤخر اس دو جماعتی وفد کی قیادت ڈیموکریٹ رکن ایوان نمائندگان ایڈم اسمتھ نے کی، جو امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں ڈیموکریٹس کے سینیئر ترین رکن ہیں۔ یہ کمیٹی امریکی محکمہ دفاع اور مسلح افواج کی نگرانی کرتی ہے۔...
ایک خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان ’راگاسا‘ نے فلپائن کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور کئی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان اب اپنی رفتار اور سمت بدلتے ہوئے چین کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں پہلے ہی ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے ایک نیا ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویزا ماہرین کو چین میں تعلیم، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں میں باآسانی حصہ لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور حاملین کو داخلے، قیام اور بار بار آمد و رفت کی زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو چین کی جانب راغب کرنا اور بین الاقوامی تعاون...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔ چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب...
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی:...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائینیز یوآن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترکش لیرا اور 40...
چینی ٹیک کمپنی ہواوے نے ایک نیا مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک آر ون سیف (DeepSeek-R1-Safe) تیار کیا ہے، جو حساس یا سیاسی موضوعات پر گفتگو کو روکنے میں تقریباً 100فیصد کامیاب ہے۔ چین میں اے آئی ماڈلز کو عوام کے لیے جاری کرنے سے پہلے ’سماجی اقدار‘ کی پابندی کرنی ہوتی ہے، تاکہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مواد نہ آئے۔اس ماڈل کو ہواوے اور زیجیانگ یونیورسٹی کے محققین نے مل کر تیار کیا ہے۔ ان کا مقصد اس اے آئی میں ایسی حفاظتی پرتیں شامل کرنا تھا جو اسے چینی حکومت کے طے شدہ قوانین اور پابندیوں کے مطابق بنا سکیں۔ اس نئے ورژن کو ایک ہزار ہواوے کے Ascend AI chips کا استعمال...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں قائم ایک تحقیقی مرکز میں ماہرینِ حیاتیات نے آلو کی ایک ایسی قسم تیار کی ہے جو مستقبل کے بڑھتے درجہ حرارت کی پیشگوئیوں کے مطابق ماحول میں تیار کی گئی تاہم اس کا نتیجہ تشویشناک نکلا اور آلو عام سائز سے آدھے رہ گئے۔ تحقیق میں 7 آلو حاصل ہوئے جن میں سے ایک محض 136 گرام کا نکلا جو چین میں عام آلو کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آلو کی ابتدا ٹماٹر سے ہوئی، نئی تحقیق میں آلو کے ارتقا سے متعلق حیران کن انکشافات چین دنیا میں سب سے زیادہ آلو پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ فصل غذائی تحفظ کے لیے نہایت...
سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔ اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق: ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران صدر زرداری کی چین کے صوبائی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں پاک چین تعلقات، سی پیک، علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدر نے دونوں ملکوں کی سٹرٹیجک شراکت داری کے عزم کی تجدید کی۔ صدر نے شنگھائی الیکٹرک کو...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے چین کی 2 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چین کے سرمایہ کار گروپوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ چین کی کمپنیوںنے پنجاب میں اپنی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ اس مقصد کیلئے شینڈوگ ڈائے بائیو ٹیکنالوجی گروپ پنجاب میں آرگینک کھاد بنانے کا کارخانہ لگائے گا۔ اس کارخانے میں ماحول دوست کھاد تیار ہوگی جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔ اسی طرح تائیذو حواجیان پلاسٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی پنجاب میں ماحول دوست سی پی وی سی پائپ بنانے کا کارخانہ لگائے گی۔کلورین کے استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250921-01-5اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت آصف زرداری چین کا دس روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، صدر زرداری کے دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوپر دستخط کیے گئے۔ چین کے حکام سے پاک چین تعلقات،سی پیک، اور علاقائی امن،ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت کے دورے میں پاکستان اور چین نے 16 ستمبر کو مفاہمت کی تین یادداشتوں (ایم او یوز)پر دستخط کیے جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری 13 ستمبر کو چین کے دورے پر چینگڈو پہنچے تھے، جہاں چین کے نائب وزیرِ خارجہ اور نائب گورنر نے چینگڈو ایئر پورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا تھا، پاکستان کے...
کراچی: ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجی ٹی وی چینل کے اینکر امتیاز میر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، امتیاز میر کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ چین روانگی سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، معاشی ترقی میں چین اور پاکستان قدم بہ قدم باہمی خوش حالی پر کام کریں گے، جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے مسقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔...
پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی ، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے مُزمل حسین بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، فائنل میچ کل پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت،...
افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے: افغان طالبان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بگرام ائیر بیس واپس لینے کی دھمکی پر افغانستان کی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان افغان حکومت کا کہناتھاکہ افغانستان اسلامی اصولوں، متوازن اور اقتصادی طور پر مبنی خارجہ پالیسی کی روشنی میں تمام ممالک کے ساتھ باہمی اور مشترکہ مفادات پر مبنی مثبت تعلقات کی خواہاں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کر دیا گیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور سالمیت ہر چیز سے زیادہ اہم ہے۔ ترجمان کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔ صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے 30 ستمبر کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن عزیز اللہ خان مروت کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے مستحکم بلدیاتی نظام، عوام کو سماجی ومیونسپل سروسز فراہمی، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد بار احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سے مذاکرات کیے جس میں ہر بار بلدیاتی نمائندوں کو ان کے قانونی آئینی اختیارات کے ساتھ ساتھ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے وعدے کیے گئے مگر صوبائی حکومت اپنے کسی وعدے کو...
چند برسوں کے وقفے کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے امکانات پر زور دیا گیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندے ایڈم اسمتھ کی قیادت میں یہ وفد چین پہنچا، جہاں اس نے بیجنگ میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ دورہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکی قانون ساز براہِ راست چینی قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں، جسے دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلنے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ نے واضح کیا کہ...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ صدر آصف علی زرداری نے چین میں چنگدو، شنگھائی، اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے۔ اپنے دورے کے دوران صدرِ مملکت نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پاک۔چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ۔ صدرِ مملکت کے دورے میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہوئے ۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے صدر آصف علی زرداری کا دورہ پاک۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید ہے۔
یہ ایک نیا فیشن ٹرینڈ بن چکا ہے جو چین میں نوجوانوں میں خاص مقبول ہو رہا ہے، جسے “دانتوں پر ٹیٹو کہا جا رہا ہے۔ اصل میں یہ “ٹیٹو” دانتوں پر براہِ راست رنگ کرنے والا کام نہیں بلکہ 3D پرنٹڈ ڈینٹل کراؤنز پر کسٹم ڈیزائن یا الفاظ کندہ کروانے کا رجحان ہے۔ عام ڈیزائن میں شامل ہیں خوش قسمتی کے الفاظ جیسے “Get Rich” ، “Reach Success” یا “Fortune” وغیرہ۔ اخراجات تقریباً 2,000 یوان ہیں جو تقریباً 300 امریکی ڈالرز فی کراؤن ہوتے ہیں۔ قیمت مواد اور ڈیزائن کی مقدار پر منحصر ہے۔ دانتوں کے اسپتالوں میں خاص طور پر نجی کلینکس اس سروس کو فیشن ایبل سروس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ماہرینِ ڈینٹسٹری خبردار کر رہے ہیں کہ ڈیزائن یا کندہ...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-30 اور دوسرے راؤنڈ میں 13-32 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پہلے ہی بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر سوا چار بجے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ Post Views: 1
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول امریکی شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) سے الگ ہوکر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو ایک علیحدہ کمپنی کی شکل دی جائے گی۔ امریکی بورڈ کی اکثریت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیوٹ نے ہفتے کو فاکس نیوز پر گفتگو میں بتایا کہ نئی کمپنی کے بورڈ کے 7 میں سے 6 اراکین امریکی ہوں گے، جبکہ ایپ کا الگورتھم بھی چین کے بجائے امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو امریکا میں اکثریتی طور پر امریکیوں کی ملکیت بنا دے گا۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر...
لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
پنجاب کی ترقیاتی رفتار کو نئی جہت دینے اور سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کی کمر توڑنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبائی حکومت نے سرکاری یوٹیوب چینل (@govtofpunjabpakistan) لانچ کردیا ہے۔ یہ چینل نہ صرف عوام کو براہِ راست حکومتی اقدامات کی اپ ڈیٹس فراہم کرے گا بلکہ فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے خلاف ایک مضبوط ڈیجیٹل ہتھیار کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب پی آئی اے خرید رہا ہے؟ حکومت کا مؤقف سامنے آگیا صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسے ’پنجاب کے روشن مستقبل کی آواز‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ چینل عوام اور حکومت کے درمیان ایک ناقابل تسخیر پل بنے گا، جو شفافیت، جواب دہی اور ترقی کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ علاوہ ازیں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی پی ایس 102 عوام اور بچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے کے لیے 3 پارکوں کو بند کرانے کے لیے سرگرم، متعلقہ حکام کا غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار، عوامی حلقوں کا حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے، عوام وبچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور درجنوں افراد کو بیرووز گار کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی انٹر ٹینمنٹ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ذریعے قاسم پارک، میرعثمان خان پردہ پارک اور کے ایم سی اسٹیڈیم پی...
لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے، انہیں ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے آج باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی، طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں اور ملاقات میں وفد نے اپنے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں، اب ان...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
صدر مملکت کا چین میں کاشغر کی تاریخی مسجد کا دورہ، نمازعصر ادا کی، شاندار فنِ تعمیر کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اورمسجد کے امام نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔صدرمملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے مسجد میں نمازعصر ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفرا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک کو چینی کے ممکنہ بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر جاری، بولیاں طلب ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اس پالیسی پر سخت ردعمل دیا ہے، جس کے تحت شوگر ملز کو چینی کی فروخت صرف مخصوص پورٹل کے ذریعے ممکن بنائی گئی ہے، اور دیگر ذرائع سے فروخت کو محدود کردیا گیا ہے۔ بیان میں نشاندہی کی گئی کہ درآمدی چینی کی نہ فروخت پر کوئی روک ہے اور نہ ہی قیمت پر کوئی...
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں چینی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چینی کی فروخت کو صرف مخصوص پورٹل کے ذریعے مشروط کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شوگر ملز کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ مقامی چینی کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ درآمدی چینی کی نہ فروخت پر کوئی قدغن ہے اور نہ ہی قیمت پر کوئی کنٹرول، جو کہ...
پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔ پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ قبل ازیں پاکستان...
حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد...
چین نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے لگائے گئے اُس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بعض ممالک، بشمول چین، اسرائیل کے خلاف اطلاعاتی ناکہ بندی کر رہے ہیں۔ چین کے سرکاری اخبار’’گلوبل ٹائمز‘‘ کے مطابق اسرائیل میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو کے الزامات نہ صرف بنیادی طور پر غلط ہیں بلکہ چین،اسرائیل تعلقات کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ چین کو ان الزامات پرگہری تشویش ہے اور وہ ان کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ چینی سفارتخانے نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو چین سے...
مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بگرام پر دوبارہ قبضے کے لیے اشتعال انگیز بیانات علاقائی کشیدگی اور پیچیدگیوں میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ روس نے بھی حالیہ مہینوں میں متعدد بار مغربی، بالخصوص امریکی، افغانستان میں فوجیوں کی واپسی کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بگرام ایئر بیس پر دوبارہ قبضے کی کوشش کے بارے میں امریکی صدر کے ریمارکس کے جواب میں چین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے جیسی سوچ کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور افغانستان کے مستقبل کا تعین ملک کے عوام کو کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے...
کاشغر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین میں کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری اورمسجد کے امام نے صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ صدرمملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسجد میں نمازعصر ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سندھ سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا مزید :
چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کا ٹک ٹاک پر مؤقف واضح ہے۔ حکومت ادارے کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور اسے مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق تجارتی مذاکرات کرنے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ایسا حل نکالا جاسکے جو چین کے قوانین سے مطابقت رکھتا ہو اور تمام فریقین کے مفادات کا توازن قائم کرے۔‘ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹک ٹاک کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کا معاہدہ آگے بڑھ رہا ہے، یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-شی فون کال: تعلقات میں بہتری کا اشارہ، مگر ٹک ٹاک ڈیل...
صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان
صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعے کو فون پر گفتگو کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک کے امریکی آپریشنز کے مستقبل کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مہینے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے دوران چینی صدر سے ملاقات کریں گے اور اگلے برس چین کا دورہ بھی کریں گے۔ ٹرتھ سوشل پر ایک بیان میں صدر...
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے) کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر آصف علی زرداری کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ امام نے صدر مملکت کو مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور...
صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ہفتے کو کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کے لیے ایئر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ایئر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جاسکے۔(جاری ہے) ڈاکٹر یونچون یانگ نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ چین میں ایک لسٹڈ سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی اور صدر...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے...
ایران یکطرفہ پسندی اور جبر کی سیاست کی مخالفت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :گزشتہ دنوں ایس سی او تھیانجن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین آنے والے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ تمام ممالک چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے، امیر ہوں یا غریب، ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، اور تمام ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے ۔ ایران مذکورہ نقطہ نظر کو...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شِن جیانگ کے نائب گورنر اور کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کاشغر ، نیے ژوانگ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف شہروں میں نظر آنے والی شاندار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام سے ملاقات اُن کے لیے توانائی اور مثبت جذبات کا باعث بنتی ہے۔ صدر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رہنمائی میں چین ایک...
’’يوٹیوب‘‘نے وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ بند کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم “یوٹیوب” نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے سرکاری اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔ ان کا اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش پر ایک پیغام ظاہر ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ “قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی کے باعث” معطل کر دیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی “نووسٹی” کے مطابق صدر مادورو کا چینل یوٹیوب کی سرچ لِسٹ سے بھی غائب ہو گیا ہے … اور مخصوص لنک سے کھولنے پر یہی پیغام آتا ہے کہ “یہ اکاؤنٹ یوٹیوب کے قواعدِ استعمال کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا گیا ہے”۔کراکس حکومت کی جانب سے فی الحال اس اقدام پر کوئی با...
اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں...
ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ ترجمان موٹر وے...
پاکستان اور چین کے اشتراک کے باعث زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے، ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے تحت چین کی جدیدٹیکنالوجی سے پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت ممکن بنائی جائے گی، تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور اسکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ چینی سبز ترقیاتی...
پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع سیلاب کا سبب اور رسپانس چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی...
احمد منصور: پاکستان اور چین کا اشتراک،زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت، زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی...
ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 3 ماہ بعد پہلی فون کال میں تعلقات میں نرمی کا اشارہ ملا، تاہم مشہور ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا ٹرمپ نے کال کے بعد دعویٰ کیا کہ ڈیل قریب ہے، مگر بیجنگ کے بیان میں محتاط لہجہ اختیار کیا گیا۔ چینی صدر نے کہا کہ کاروباری مذاکرات مارکیٹ اصولوں اور ملکی قوانین کے مطابق ہونے چاہییں۔ ماہرین کے مطابق یہ کال بظاہر تعلقات میں ’برف پگھلنے‘ کا اشارہ ہے، مگر بڑے تجارتی معاہدے کا امکان اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایپیک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اْرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو مزید فعال کرنے میں...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے فورم کے موقع پر انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پمز ہسپتال اسپتال کی چار رکنی ٹیم شام سات بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی نے معائنہ کرانے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جیل میں موجود رہی اور سوا آٹھ بجے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت صحافی...
طالبان کے وزارتِ خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلال نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کا بگرام ایئر بیس واپس لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ رائٹرز کے مطابق طالبان عہدیدار نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کا امکان دوحا معاہدے میں مکمل طور پر رد کر دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بگرام بیس اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ چین کے ایٹمی تنصیبات کے قریب واقع ہے۔ تاہم طالبان اور چین دونوں اس دعوے کو مسترد کر...
اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اضافی ٹیکسوں کے لیے منی بجٹ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نیا منی بجٹ لایا جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تناظر میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے. تاہم سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف میں رد و بدل کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا.ایف بی آر ذرائع نے...
اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین
اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چین کی وزارت زراعت و دیہی امور ، اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ایک اعلی سطحی چھ رکنی وفد نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ یہ دورہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو مضبوط بنانے کی لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کا مقصد غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں چئیرمین پی اے آرسی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی نے چینی وفد کا پرتپاک استقبال کیا،...
جنوبی ایشائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضا کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزرات داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا ایف آئی اے کمبوڈیا جانے والے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہا تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہے جسمانی اعضا تک نکال لئے جانتے ہیں۔کمیٹی چیئرمین آغارفیع اللہ نے بڑے سوالات اٹھائے دیئے۔ کہا ڈی جی بیورو آف امیگریشن کا عہدہ خالی کیوں ہے؟ تمام اختیارات کیا قائم مقام ڈی جی کے پاس ہیں؟...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کراچی زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف 44 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 44 مقدمات درج کیے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالر،...