2025-12-04@17:05:55 GMT
تلاش کی گنتی: 44984

«بھی جو»:

(نئی خبر)
    مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور پاکستان سے نہ صرف مالی مدد بلکہ نجی شعبے، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بھی زیادہ کردار کی توقع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں مزید نمایاں کردار ادا کرے۔ نجی نیوز ویب سائٹ سے...
    ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین برانز میڈل جیت لیے۔ سعودی عرب میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان آرمی کی اولمپیئن ایتھلیٹ صدف صدیقی نے ماسٹرز کیٹیگری میں برونز میڈل جیت کر اپنی برتری قائم کی۔ حوالدار مقبول احمد نے انفرادی ماسٹرز، انعام اللہ نے سینٸرز کیٹیگری میں میڈل جیتا۔ تینوں ایتھلیٹس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔ ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں 57 ممالک نے حصہ لیا۔ ویمنز ایونٹ میں 18ممالک  شریک ہوئے۔ صدف صدیقی کا کہناہے کہ ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اب ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے کی بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جنون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت...
    گیمبلنگ ایپ کی تشہیر میں ملوث، حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے ان کی یوٹیوب سرگرمیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔ ڈکی بھائی کے ضمانت پر رہائی کے بعد عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے اور ڈکی بھائی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ بعدازاں انہوں نے ایک وضاحتی پیغام میں بتایا کہ مذکورہ تصویر نئی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ سعد اس وقت سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ فی الحال جو بھی...
    ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما سے امیدیں لگالیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلامیچ آج رانچی میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود ایک روزہ کرکٹ میں اچھے ریکارڈ کی وجہ سے میزبان سائیڈ کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت نے گزشتہ ڈھائی برس میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلا۔ ون ڈے فارمیٹ میں سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کی موجودگی بھی بھارتی ٹیم کو ڈھارس دے گی۔ تاہم بھارت کے مستقل کپتان شبمان...
    فائل فوٹو مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد آمد پر مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی تعمیرِ نو، نجی شعبے کی شمولیت، طبی امداد اور تکنیکی تعاون میں پاکستانی حصہ داری کی توقع ظاہر کی۔ غزہ فوج بھیجنے کیلئے تیار، حماس کو غیرمسلح کرنے کے مخالف، پاکستاناسلام آباد پاکستان غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادگی... عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل، خطے میں سیاسی کشیدگی پر قابو اور امن کے لیے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔پاکستان آمد پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن فورس کا کردار جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔ترجمان...
    فِن لینڈ نے اپنی عالمی سفارتی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 تک پاکستان میں موجود سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان ہفتے کو فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق فن لینڈ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق زیادہ اہم ممالک میں وسائل کو مرکوز کیا جا سکے۔ اسی منصوبے کے تحت نہ صرف اسلام آباد، بلکہ کابل اور یانگون میں موجود فن لینڈ کے سفارت خانے بھی آئندہ سال بند کر دیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے،...
    پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ کار لفٹر خالد حسین کراچی میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم کے خلاف پنجاب اور کراچی کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ، موٹرسائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ اور موٹرسائیکل چوری کی لہر برپا کرنے والا بدنام زمانہ ملزم خالد حسین آخرکار کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی منتقل ہونے کے بعد بھی جرائم سے باز نہ آیا اور یہاں بھی متعدد وارداتیں کیں۔ حکام کے مطابق ملزم لیہ کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف لیہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، راجن پور،...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ 2000 سے 2024 کے دوران حفاظتی ویکسین مہمات کے باعث خسرہ سے اموات میں 88 فیصد کمی آئی ہے اور قریباً 5 کروڑ 90 لاکھ جانیں بچائی گئی ہیں۔ پچھلے سال دنیا بھر میں خسرہ سے 95 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر 5 سال سے کم عمر بچے تھے۔ 2024 میں ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خسرہ کا شکار ہوئے، جو 2019 کے مقابلے میں 8 لاکھ زیادہ ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ خسرہ سب سے زیادہ متعدی مرض ہے اور ویکسین میں کمی اس کے بڑے پیمانے...
    بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مجرمانہ سازش کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (ای او ڈبلیو) نے ایک نئی ایف آئی آر میں دونوں رہنماؤں سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے۔ ایف آئی آر میں سم پٹروڈا Sam Pitroda اور 3 دیگر افراد کے نام شامل ہیں، جبکہ تین کمپنیاں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل)، ینگ انڈین اور ڈوٹیکس مرچنڈائز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی الزامات کی زد میں ہیں۔ درج شدہ الزامات کے مطابق ملزمان پر ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ پر دھوکا دہی کے ذریعے قبضہ کرنے کی مجرمانہ سازش کا...
    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قیامِ امن کے لیے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شرکت کے لیے فوج بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کر چکا ہے کہ غزہ میں امن فوج کی تعیناتی کے منصوبے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل ہونی چاہئے، ملائیشیا کو بھی آئی ایس ایف کے حماس کو غیر مسلح کرنے کے مجوزہ کردار پر اعتراض ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان غزہ امن فورس میں اپنا حصہ ڈالنے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان غزہ امن فورس کے تحت فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے اس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار کو واضح طور پر طے کیا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے، پاکستان اس کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے پر انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستانی فوجی دستوں سے متعلق پاکستان نے واضح کیا کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے تسلیم شدہ ہونا چاہیے، وزیراعظم نے...
    ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز ٹیکساس (آئی پی ایس) امریکی ریاست ٹیکساس میں سکیورٹی اداروں نے ایک افغان نژاد شخص کو بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں خود کو بم بنانے والا ظاہر کیا تھا اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے منگل کے روز حراست میں لیا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے باضابطہ طور پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سری لنکا کے لیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی روانگی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آج روانہ کی جانے والی پہلی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہوگا۔امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹس، کمبل، خشک خوراک، دودھ اور ادویات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، 45 رکنی آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینیٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔ادارے...
    سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ دوران خطاب اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پی ٹی آئی رکن اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے  صدر آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ مفاہمت کےبادشاہ ہیں،عمران خان جیل میں ہیں،ملک میں استحکام کا راستہ نکالیں۔ اس پر صدر زرداری نے جواب دیا کہ مفاہمت اور مذاکرات کا راستہ صرف پارلیمنٹ سے نکلتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہمیں جینے نہیں دو گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دینگے، اسد قیصر پھٹ پڑے صدر زرداری کا یہ کہنا ممکنہ طور پر اِس بات کی طرف ایک اشارہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمانی فورم پر اپنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے، قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق ن لیگ کے وہ واحد بندے ہیں جو فارم سنتالیس والے نہیں ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سردار لطیف خان کھوسہ نے بتایا کہ ہماری کل اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر، ن لیگ سے رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں میں نے اسپیکر کو کہا کہ آپ فارم سنتالیس والے نہیں ہیں جس کے بعد اسپیکر سے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بات کی جس پر انہوں نے...
    ’کل آپ آرہی ہیں نا صنوبر… کیو بی ایس ہوم؟‘ ’ہاں ضرور! میں وقت پر پہنچ جاؤں گی۔‘ ’تھینک یُو یار،‘ اسما نے اپنائیت سے کہا اور کال بند ہوگئی۔ مگر جیسے ہی فون کی اسکرین بجھی، میرے ذہن کی کتاب کے پنّے خودبخود ماضی کی طرف پلٹنے لگے ـ ……………………. بھرے پُرے گھر میں ایک انجانی سی اداسی کا بسیرا تھا۔ ڈرائنگ روم میں سب کے بولنے کے باوجود موت کا سا سناٹا پھیلا ہوا تھا… کسی بڑے سانحے کے بعد کا سناٹا۔ یہ بھی پڑھیں: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی دیجیو: صنوبر ناظر اس ماحول میں صرف اسما تھی جو اپنے برجستہ جملوں اور کھنکتی ہنسی سے بوجھل فضا کو کچھ لمحوں کے لیے ہلکا ضرور کر دیتی،...
    تاجکستان اور امریکا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں نے افغانستان کے بارے میں دنیا کی تشویش میں خاطرخواہ اِضافہ کر دیا ہے اور اب عالمی اور علاقائی طاقتوں کے نزدیک افغانستان ایک بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2593 میں واضح طور پر طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کے لیے پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ بین الاقوامی انسدادِ دہشتگردی ادارے بھی اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں مختلف عسکریت پسند گروہوں کی موجودگی اور ان کی سرحد پار سرگرمیوں کی صلاحیت خطے اور دنیا دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بھی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوکر گرفتار ہوا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت دولت خان ولد استی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور شہری سے چھینا گیا موبائل...
    لاہور: لاہور میں وردی کا رعب، سوشل میڈیا کی شہرت اور یوٹیوبرز کی شرارتیں اس وقت ایک خطرناک مرکب بن گئیں جب مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں باوردی پولیس اہلکار اس کے پرینک شو کا حصہ بنتے نظر آئے۔ یوٹیوبر نے اپنے دوستوں پر سنسنی خیز پرینک کرنے کی ٹھانی اور اس مقصد کے لیے ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی کھیل میں شامل کر لیا۔ حیران کن طور پر اہلکار یوٹیوبر کے کہنے پر فوراً کاروائی میں شریک ہوگئے اور اس کے ساتھ اس کے دوستوں کے فلیٹ تک پہنچ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر نے اہلکاروں کو کہا کہ میرے بھائی اور دوستوں کے فلیٹ پر...
    راولپنڈی: بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا ریکارڈ بنا لیا اورمجموعی طور پر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ کیچز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 مشکل کیچز تھامے، پہلے کوشل مینڈس، پھر سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز بنانے والے کامل مشارا اور پھر پاون ریتھنائیکے کا کیچ لیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 3 اہم کیچز کے ساتھ ٹی20 کرکٹ...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 25 نومبر کو سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی ہے، اس گفتگو کے دوران انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افغان رجیم پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے ایک خطرہ بن چکی ہے، افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کے لیے افغان طالبان مکمل سہولت کاری کرتے ہیں۔ افغانستان کے بارے میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے اہم ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں جن میں ڈنمارک جیسا پرامن ملک بھی شامل ہے۔ حال ہی میں تاجکستان میں چینی انجینئرز پر جو حملہ ہوا ہے، وہ...
    پاکستان کے بڑے شہرکراچی، لاہور،فیصل آباد، آسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور بڑھتی ہوئی آلودگی، بے ہنگم ٹریفک اور شہری منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ایک خاموش مگر خطرناک بحران سے گزر رہے ہیں۔ یہ بحران کسی ایک حکومت کا پیدا کردہ نہیں بلکہ برسوں کی غفلت،کمزور منصوبہ بندی، ناقص گورننس اور بڑھتی ہوئی آبادی کا شاہ خسانہ ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہمارے شہروں کا بنیادی انفرااسٹرکچر وہی ہے، لیکن آبادی تین سے چار گنا بڑھ جانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دی۔ نتیجہ یہ کہ ان شہروں کے باسی روزانہ ٹریفک جام، ماحولیاتی آلودگی، پانی کی قلت،اور تجاوزات اور بے ہنگم کچی آبادیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔لاہور دنیا کے آلودہ...
    پہلی نظر میں یہ کسی فلم کا سین نظر آیا۔ بلند قامت بلڈنگز میں آگ کے شعلے بھڑکے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی بلڈنگ بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں کو مکان چھوڑنے کا موقع ہی نہ ملا اور دوسری جانب فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کو رسپانس کی مطلوبہ مہلت نہ ملی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ مناظر کسی فلم کے نہ تھے بلک رواں ہفتے ہانگ کانگ میں آٹھ سے زائد ہائی رائز بلڈنگ کمپلیکسز میں لگی آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل تھے۔ ان مناظر کے ساتھ ساتھ بچ جانے والے مکینوں کی دل دوز دہائیاں اور بے بسی رلا دینے والی تھی۔ تازہ ترین اطلاعات کے...
    دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک اور تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ خون ،آنسو اور ماؤں کی ہچکیوں سے بھری ہوئی تاریخ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ دو ملکوں کا تنازعہ نہیں رہی، یہ سرمایہ دار طاقتوں کے مفادات، اسلحہ ساز کمپنیوں کی بھوک اور عالمی سیاست کے بے رحم کھیل کی بھٹی میں دہکتی وہ آگ ہے جس کی لپٹیں بچوں کے جھلسے ہوئے وجود تک پہنچ چکی ہیں۔ ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جارحانہ سفارت کاری جو خود ان کی صدارت کا سب سے بڑا امتحان بنتی جا رہی ہے۔ دنیا کے سامنے ایک بار پھر اس سوال کو کھڑا کرتی ہے کہ آخر امن کس کی ترجیح ہے اور جنگ کس کا کاروبار۔...
    آج پانچ برس بیت گئے، 30 نومبر2020 کی ایک خاموش مگر سرد شام کو میرے ابو جی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یکم دسمبر کو انھیں آبائی گاؤں کھوڑہ وادی سون میں اپنے والد کے پہلو میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مگر ان کی تحریریں آج بھی زندہ ہیں، ان کا شمار پاکستان کے اُن کالم نگاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے صحافت کو محض خبر رسانی یا تبصرہ نگاری نہیں بلکہ تہذیب، زبان، تاریخ اور فکری ارتقاء کے ساتھ جوڑے رکھا۔ ان کے کالم صرف رائے نہیں ہوتے تھے بلکہ قاری کو تہذیبی شعور، سیاسی بصیرت اور لسانی حُسن کا ایک مرکب پیش کرتے تھے۔ ان کی تحریر کے اندر ایک ایسا خلوص، طنز...
    ایک زمانہ تھا کہ کسی بچے سے پوچھو ’’ تم بڑ ے ہو کرکیا بنو گے؟‘‘ تو وہ فورا جواب دیتا تھا کہ ’’میں بڑے ہوکر ڈاکٹر بنوں گا‘‘ پوچھاجاتا کہ ’’ تم ڈاکٹرکیوں بنو گے؟‘‘ تو بچہ جواب دیتا کہ ’’ میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کروں گا۔‘‘ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب ملک کے گنتی کے سرکاری تحویل میں میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج یا یونیورسٹیز ہوا کرتی تھیں اور ان اداروں میں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر داخلے ملا کرتے تھے۔ اب یہ شوق وجذبہ تقریبا ختم ہی ہوچکا ہے اور ہمارا پڑھا لکھا طبقہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرون ملک روانہ ہوجاتا ہے۔ جن کی مالی حیثیت مستحکم ہوتی ہے وہ اپنے...
    اسرائیل کا دفاعی نظام لوہے کی دیوار کی مانند مضبوط ہے، یہ ایک مسلمہ حقیقت تھی اور جس طرح دیکھتے ہی دیکھتے اسرائیلی پروڈکٹس نے دنیا بھر کے ممالک میں اپنی شاخیں پھیلائیں، ان کی کامیابیاں جھنڈے گاڑتی گئیں۔ غالباً نہیں یقینا اس طرح کی باتیں چلتی ہی رہتیں لیکن سات اکتوبر 2023 کو اچانک ایسا ہوا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام پرکاری ضرب لگی اور عیاں ہوگیا کہ اونچی دکان کے پھیکے پکوان ہیں۔ فلسطینی آزادی کے علم بردار حماس نے پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گوریلا جنگجو، اسرائیل کے بقول ان کی ناقابل تسخیر زمین پر اتارے اور وہ کر دکھایا کہ جس سے دنیا دنگ رہ گئی۔ اسرائیلی عوام اپنی حکومت کی دفاعی ذمے داریوں کو شکست اور غصے...
    پاکستان کا آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ ایک زندہ معاہدہ ہے جو بدلتے ہوئے سیاسی، عدالتی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق ارتقا پذیر رہتا ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم اسی آئینی ارتقا کا تسلسل ہے، جس کا بنیادی مقصد ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کا توازن بہتر بنانا، عدالتی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور شفافیت کے اصولوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ اس ترمیم کا سب سے نمایاں پہلو سپریم جوڈیشل کونسل (SJC)، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی جیسے کلیدی اداروں کی ازسرِ نو تشکیل ہے۔ ماضی میں ان اداروں کی تشکیل و طریقہ کار پر اعتراضات اٹھتے رہے، جن میں کہیں شفافیت کا مسئلہ،کہیں اختیارات کا غیر متوازن استعمال شامل تھے۔ 27...
    پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں ماہ کیلئے مقررکردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نومبر 2025 میں اب تک مجموعی طور پر 885 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ995 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2025-2026 کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور پر 4730 ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ مقررہ ہدف 5045 ارب روپے سے 315 ارب روپے کم ہیں۔ حکام کے مطابق اگلے چند روز...
    27 ویں ترمیم کا کیا کم شوروغوغا تھا کہ ہمارے وطن کے ’انصافیوں‘ نے نومبرکی 27 ویں تاریخ کا پروپیگنڈہ کر کے عوام کو سیاسی عمل سے لاتعلق کردیا اور غیر ضروری بحث میں الجھا کر اپنی غیر سیاسی سوچ سے حکومت کو کھیلنے کودنے کے لیے چھوڑ دیا۔ بس یہی ھاھا کار رہی کہ نومبرکا 27 واں دن ملک کی قسمت یا بدقسمتی کی تاریخ رقم کرے گا، یہ ہوگا، وہ ہوگا۔ سب برباد ہو جائے گا وغیرہ۔ مگرکھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق نومبرکی 27 ویں تاریخ بھی 27 ویں ترمیم کی طرح گزرگئی اور ’’انصافی‘‘ ایک دوسرے کا منہ ہی تکتے رہ گئے۔  یہ پاکستان کی غیر سیاسی اور غیر سنجیدہ سوچ کا وہ چہرہ ہے جس...
    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے سندھ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بھارت میں شامل ہونے کا تصور محض ایک خواب اور خام خیالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ قیامت تک پاکستان کا حصہ رہے گا اور بھارت کی یہ خواہشیں کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی اور پاکستان کے وجود کی بنیاد رکھی تھی، اس لیے اس خطے کے متعلق...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو ہم بھی آپ کو جینے نہیں دیں گے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے، کیوں ملنے نہیں دیا جا رہا؟اسد قیصر نے کہا کہ امن اور مذاکرات کو موقع دیں۔ قطر، ترکی اور دیگر ممالک امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران برادر مسلم ممالک ہیں، ہمیں اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
    تصویر بشکریہ، سہیل آفریدی فیس بک وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے 5300 ارب کا حساب لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔پشاور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ نظام پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے شروعات کی اور آج وزیر اعلیٰ ہوں، کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کرتی ہے۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر انصاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  شہرقائد کے علاقے ضلع وسطی میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے ایک نوجوان گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے، جس کی تلاش میں اہلِ خانہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان مصروف ہیں۔لاپتہ نوجوان کا نام زبیر ولد عبداللہ قریشی ہے، عمر تقریباً 20 سال، رنگت گندمی، درمیانہ قد، اور جب وہ گھر سے نکلا تو لال رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق زبیر کا ذہنی توازن درست نہیں اور اسے مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود پولیس نے واقعے کے پانچویں روزروزنامچہ درج کیا، تاہم اب تک اس کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔زبیر کا تعلق جماعت اسلامی نظمِ حلقہ عبداللہ...
    فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )  صدر مملکت آصف علی  زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی سے متعلق آگاہی بڑھانے میں ان کی لگن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ مکالمےکو فروغ دینےکے نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے اور اس سے پاکستان کو درپیش موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ...
    اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسرائیلی حکام نے ایسے اعترافات کیے ہیں جو ایران سے جنگ میں ان کی شکست کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ اسرائیل کی ایروسپیس پروڈکٹشن کمپنی یو ویژن ایئر لمیٹڈ کے منیجر ران گوزالی نے ایک کانفرنس میں حیرت اور پریشانی کی ملی جلی کیفیت سے اعتراف کرتے ہوئے کہا: "ہم ہر گز یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی اتنی بڑی تعداد میں میزائل اسرائیل کے مرکز پر داغ سکتا ہے اور حتی شہری علاقوں اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔" اس نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائلوں کی جنگ میں ایک نیا باب کھول دیا ہے اور اس جنگ کا مستقبل میزائلوں کی "موسلادھار بارش" کی صورت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنیوا سے جاری اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ آئین میں کی گئی موجودہ 27ویں اور ترمیم بھی گزشتہ سال کی گئی 26ویں ترمیم کی مانند قانونی حلقوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد بازی میں کی گئی آئینی ترامیم سے عدالیہ کی آزادی کمزور ہوئی ہے اور فوج کے نظام احتساب اور قانون کی حکمرانی پر گہرے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فن لینڈ نے آپریشنل  اور  اسٹریٹیجک  وجوہات  پر  پاکستان میں اپنا سفارت خانہ  بند کرنےکا اعلان کر دیا۔فن لینڈ کی  وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان  اور  میانمار  میں سفارت خانے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق  اسلام آباد،کابل  اور  ینگون میں  فن لینڈ کے سفارت خانے 2026 میں بند کر دیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈکے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت  خانے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا فِن لینڈ نے پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔فِن لینڈ کی جانب سے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فن لینڈکا اسلام آباد میں سفارتخانہ، ممبئی میں قونصلیٹ کھولنے کا اعلان وزارتِ خارجہ فن لینڈ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کابل اور ینگون میں فِن لینڈ کے سفارت خانے 2026ء میں بند کر دیے جائیں گے۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔  سفارت خانوں...
    دو روز قبل ہی اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ہاتھ اُٹھا کر عمارت سے باہر آنیوالے 2 فلسطینیوں نوجوانوں کو تلاشی کے باوجود گولیوں سے بھون دیا تھا، جس پر عالمی سطح شدید تنقید کی گئی تھی اور اسرائیلی حکومت نے انکوائری بھی بٹھائی ہے، لیکن آج پھر ایسا جنگی جرم دہرایا، جس سے انسانیت شرما گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دونوں بھائی 11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی شہید ہوگئے، جو اپنے زخمی باپ کی مدد کرنے گھر سے نکلے تھے۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق جنوبی غزہ کے یہ دونوں بچے اپنے باپ کے شدید زخمی ہونے پر گھر کے استعمال کی لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے اور پھر زندہ لوٹ کر نہ...
    غزہ میں ظلم و بربریت کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے المیے جنم دے رہا ہے۔ تازہ واقعے میں جنوبی غزہ کے دو کمسن بھائی—11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی—اس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ اپنے زخمی والد کی مدد کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ دونوں بچوں کا مقصد محض اتنا تھا کہ وہ سردی سے بچنے کے لیے آگ جلانے کو چند لکڑیاں اکٹھی کریں، مگر وہ واپس لوٹ نہ سکے۔ خاندان کے مطابق بچوں کے والد شدید زخمی تھے اور گھر میں ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کے لیے ان کا سہارا یہ معصوم بچے ہی تھے، جو نہتے ہونے کے باوجود باہر جانے پر مجبور ہوئے۔...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے ٹوپی میں نئے بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حکومت اور ریاستی اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کو ماننے والی جماعت ہے، مگر اگر انہیں جینے کا حق نہ دیا گیا تو پھر دوسروں کے لیے بھی حالات آسان نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کو ایک اور موقع دینے کے خواہش مند ہیں، لیکن انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان جو اس ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے اور ان کے خاندان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، تاہم اگر اُن کی سیاسی جماعت کو جینے کا حق نہ دیا گیا تو وہ بھی جواب دینا جانتے ہیں۔صوابی کے علاقے ٹوپی میں نئے بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین و قانون کا راستہ اپنایا ہے اور ایک بار پھر ریاستی نظام کو موقع دے رہے ہیں، مگر انہیں دیوار سے لگا کر مسائل حل نہیں ہو سکتے،اسد قیصر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں دونوں بھائی 11 سالہ جمعہ اور 8 سالہ فادی شہید ہوگئے جو اپنے زخمی باپ کی مدد کرنے گھر سے نکلے تھے۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق جنوبی غزہ کے یہ دونوں بچے اپنے باپ کے شدید زخمی ہونے پر گھر کے استعمال کی لکڑیاں جمع کرنے باہر نکلے تھے اور پھر زندہ لوٹ کر نہ آسکے۔ معصوم بچوں کے خاندان نے بتایا کہ جمعہ اور فادی اپنے زخمی والد کو سردی سے بچانے کے لیے آگ جلانا چاہتے تھے جس کے لیے لکڑیاں درکار تھیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ میں دو مشکوک افراد کو یلو لائن عبور کرتے دیکھا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں زمین...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، اگر ہمیں جینے نہیں دیا گیا تو پھر ہم آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بس اسٹینڈ ٹوپی کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ اور اسی پر عمل کرتے ہیں، ہم آئین و قانون کو ایک موقع اور دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو ہم آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔ عمران خان اس ملک کے سابق وزیراعظم ہیں...
    پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ آج بھی تمام جماعتیں آئین پر متفق ہیں جو پیپلز پارٹی نے دیا، اس ملک کو ایٹم بم اور میزائیل بھی پیپلز پارٹی نے دیئے، صوبائی خودمختاری بھی پیپلز پارٹی نے دی، ہماری قیادت نے قربانی دے کر مثال قائم کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 58 سال قبل پیپلز پارٹی کی جب بنیاد رکھی تھی اس وقت پاکستان کی سیاست جاگیرداروں اور وڈیروں کے ڈرائینگ روم تک محدود تھی اور پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد سے آج تک ملکی سیاست عام عوام،...
    ناسا کے پریزروینس روور نے مریخ پر پہلی بار برقی سرگرمی (mini lightning) کا براہِ راست ثبوت ریکارڈ کر لیا ہے، جسے ماہرین نے سرخ سیارے کے ماحول سے متعلق ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ انکشاف جریدہ نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت سائنس دانوں نے روور کے 28 گھنٹوں پر مشتمل آڈیو اور ویڈیو ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ مریخ پر ہونے والی برقی چمک روایتی آسمانی بجلی نہیں بلکہ زمین کے ریگستانی علاقوں میں پائی جانے والی ساکن بجلی جیسی ہے، جو عموماً گرد آلود بگولوں اور طوفانوں کے دوران پیدا ہوتی ہے۔...
    ٹی20 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، گیم میں اِن راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشہارا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل مینڈس 14 اور پتھم نسانکا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسدقیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔اسدقیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ سے دہشتگردی کا شکار  رہا ہے،ہم نے افغان جنگ کے بہت نقصانات اُٹھائے اور ابھی تک افغان جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لیکن افسوس کی...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی بھی طرح کسی سنسنی خیز کرائم تھرلر فلمی کہانی سے کم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کہانی کا آغاز 1987 سے ہوتا ہے جب پردیپ سکسینہ نامی شخص اپنے بھائی کو قتل کردیتا ہے۔ پردیپ نہ صرف گرفتار ہوجاتا ہے بلکہ اسے 1989 میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جاتی ہے اور وہ یہ سزا جیل میں بھگتنے لگتا ہے۔ تب ہی اس کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے جب اسے پیرول پر رہا کیا جاتا ہے اور وہ واپس جیل آنے کے بجائے فرار ہوجاتا ہے اور پولیس اسے ڈھونڈتی ہی رہ جاتی ہے۔ پردیپ مراد آباد پہنچ جاتا ہے لیکن پردیپ سکسینہ کے نام سے نہیں...
    سٹی42: پی ٹی آئی کے سینئیر لیڈر نے پاکستان کی حکومت کو  دھمکی دی ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔  پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ہمارا آئینی اور  قانونی حق ہے۔ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔صوابی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے اسدقیصرنے کہا،  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرناہمارا حق ہے۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی،" ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا، اگر ہمیں جینے نہیں دیں گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دیں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ دہشتگردی اور افغان جنگ کے نقصانات کا شکار رہا ہے اور وفاق نے کبھی بھی صوبے کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔ وفاق نے ہمارے صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے اس موقع پر افغان بحران اور پاکستان کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر افغانستان اور پاکستان...
    بنگلا دیش کی 3 بار وزیراعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیا کی طبیعت کافی ناساز ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے دور میں زیادہ تر عرصہ قید میں گزارنے والی 80 سالہ خالدہ ضیا کو گزشتہ برس کے آخر میں رہائی نصیب ہوئی تھی۔ انھیں جیل سے رہائی اُس وقت ملی تھی جب شیخ حسینہ واجد طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ خالدہ ضیا جیل میں ہی علیل ہوگئی تھیں اور رہائی کے بعد بھی کچھ عرصہ اسپتال میں بھی گزارا تھا اور تب سے وہ گھر پر آرام ہی کر رہی تھیں۔ تاہم اب انھیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تین طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک موثر نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی نے تحریر کردہ فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں قرار دیا گیا ہے کہ طلاق کیلیے مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت 90 روزہ مدت ضروری ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا بھی مکمل اختیار ہے۔  فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن نمٹا دی گئی اور سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ تین طلاق یا کسی بھی طلاق کا اطلاق تب تک مؤثر نہیں ہوگا جب تک کہ 90 دن کی قانونی مدت پوری نہ ہو جائے۔ عدالت کے فیصلے میں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے لکھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت طلاق کے لیے 90 روزہ انتظار لازمی ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر خاوند نے بیوی کو بلا شرط طلاق کا حق دیا ہے تو بیوی کو بھی طلاق واپس لینے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ یہ فیصلہ محمد حسن سلطان کی سول پٹیشن کے سلسلے میں آیا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو برقرار...
    انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 303 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ درجنوں دیہات لینڈ سائیڈنگ کی زد میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ ملبے تلے دبی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج بھی امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبی 31 لاشیں ملی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئیں۔ امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ 3 ہزار 500 زائد پولیس اہلکار بھی مصروف ہیں۔ شدید تباہی کے باعث شمالی سماترا کے کئی علاقے زمینی راستوں سے کٹ چکے...
    بحیر اسود میں روسی شیڈو فلیٹ کے 2 آئل ٹینکرز، Virat اور Kairos، ہفتہ اور جمعہ کو غیر انسانی سمندری ڈرونز اور دھماکوں کے ذریعے شدید نقصان کا شکار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ ترک حکام کے مطابق، جمعہ کی رات کو Kairos، جو گیمبیا کے پرچم تلے Novorossiysk روسی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا، 28 ناٹیکل میل (51 کلومیٹر) ترک ساحل سے دور، ’خارجی اثرات‘ کے باعث آگ پکڑ گیا۔ ٹینکر کے عملے کے تمام 25 افراد کو ترک کوسٹ گارڈ نے محفوظ طور پر نکال لیا۔ اس کے علاوہ گیمبیا کے پرچم تلے چلنے والے ٹینکر Virat نے جمعہ کی شب...
    عالمی ایئرلائنز نے ہفتے کے روز ائیربس اے 320 طیاروں میں سامنے آنے والی سافٹ ویئر خرابی کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا۔ یورپی طیارہ ساز کمپنی کی جانب سے جزوی ریکال کے بعد ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا میں بھی سال کے مصروف ترین سفر کے دوران خلل کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں پھنسے طیاروں کی واپسی: پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی  ائیربس کے سی ای او گیوم فاری نے اے 320 فیملی کے تقریباً 6 ہزار طیاروں کے اچانک ریکال پر ایئرلائنز اور مسافروں سے معذرت کی۔ یہ ماڈل دنیا میں سب سے زیادہ...
    ٹی وی اسکرین پر اکثر منفی کرداروں میں نظر آنے والی بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلی بار اپنے ماضی کے ایسے کربناک پہلو بے نقاب کیے ہیں جنہوں نے ان کے مداحوں کو حیران اور افسردہ کر دیا ہے۔ جیا بھٹاچاریہ کے مطابق بچپن میں انہیں اپنی ہی والدہ کے ہاتھوں جسمانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، اور پیسوں کی خاطر زبردستی شوبز کی دنیا میں دھکیلا گیا۔ جیا نے مشہور ڈرامے ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں ’’’پائل‘‘‘ کا کردار نبھایا تھا، انھوں نے بتایا کہ ان کی اصل زندگی اسکرین کی چمک دمک سے بالکل مختلف تھی۔ گھر میں والدین کی ناچاقی کا سارا بوجھ اُن پر ڈالا جاتا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں...
    بھارتی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے حال ہی میں اپنے ابتدائی تجربات اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیا نے بتایا کہ انہیں بچپن سے اداکاری یا شوبز کا کوئی شوق نہیں تھا، بلکہ والدین نے انہیں ناچنے اور فنونِ لطیفہ کی تربیت پر مجبور کیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بچپن کافی مشکل گزرا۔ والدین کی خراب شادی اور والدہ کی جانب سے جسمانی تشدد نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات ڈالے۔ جیا کے مطابق والدہ کے رویے کی وجہ سے انہیں خود سے بھی نفرت محسوس ہوئی اور وہ کئی بار خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2025ء کا سال کشمیر کے سیاحتی شعبہ کیلئے نیک شگون نہیں رہا، چاہے پہلگام کا واقعہ ہو، دلی دھماکہ ہو یا نوگام سانحہ، ان تمام واقعات نے رواں برس کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد بڑھانے اور سیاحتی شعبے کو تقویت و دوام بخشنے کے لئے اس سیزن بھی برفباری سب سے اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ رواں برس سیاحتی شعبے کے لئے کافی مشکل ثابت ہوا ہے۔ ان باتوں کا اظہار وزیراعلیٰ نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی...
    انتھونی البانیز وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی رہنما بن گئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کینبرا میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ دی لاج میں ایک مختصر اور نجی تقریب کے دوران جوڈی ہیڈن کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں انتخابات، وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی جماعت نے دوسری بار میدان مار لیا تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور چند منتخب دوستوں نے شرکت کی، جبکہ شادی کی تاریخ اور تمام انتظامات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ I love you, Jodie. pic.twitter.com/kRow1FZhWP — Anthony Albanese (@AlboMP) November 29, 2025 اس موقع پر البانیز کا بیٹا نیتھن بھی موجود تھا، اور وزیراعظم کا پالتو کتا بھی خوشی کے...
    اسلام ٹائمز: اسرائیل نے حزب اللہ کے چیف آٖف سٹاف ہیثم علی طباطبائی کو شہید کر دیا ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل علامہ نعیم قاسم نے اسے ایک کھلی جارحیت اور ایک بھیانک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کو جواب دینے کا حق ہے اور ہم اسکے لیے وقت کا تعین کریں گے۔ انہوں نے کہا: کیا آپ جنگ کی توقع کرتے ہیں؟ ہاں، اسکا امکان موجود ہے اور جنگ نہ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پوپ لیو کا لبنان کا آنیوالا دورہ امن لانے اور (اسرائیلی) جارحیت کے خاتمے میں کردار ادا کریگا۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ بی این پی کے رہنما مرزا فخرال عالمگیر نے 28 نومبر کی رات بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہے۔ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق خالدہ ضیا کو دل،...
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کی تقسیم کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ ڈان نیوز کے مطابق مراد علی شاہ دو روزہ دورے پر بھان سید آباد پہنچے، جہاں انہیں کمشنر حیدرآباد اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے استقبال کیا۔ انہوں نے چیف شمن رہپوٹو اور سینئر صحافی آدم مینگل سے ان کے اہل خانہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور دوسرے کان سے نکال دو۔ پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی...
    پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (AUST) نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل، مقامی مواد اور نوجوان افرادی قوت کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی ملک سے کم نہیں، مگر نصاب کی جدید سازی اور اختراعی سوچ کے بغیر ملک کا صنعتی اور تعلیمی سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ڈاکٹر طاہر عرفان کے مطابق دنیا کی بڑی تکنیکی تبدیلیاں مٹیریلز کی بدولت آئیں، اور بیسک مٹیریلز کے بعد اب سرامکس اور جدید کوٹنگز کی عالمی مارکیٹ میں وسیع طلب پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے نینو اسٹرکچرل کوٹنگز پر کام کیا ہے، جس کی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہے، اور پاکستانی جامعات بھی اپنی مصنوعات تیار...
    لاہور میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہاں سے بھی محمد علی اور مائیک ٹائسن جیسا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا۔ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں برطانوی باکسر جیمز میٹکالف نے ڈبلیو بی اے ایشیا گولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے ڈومینیکن ریپبلک کے جولیو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔ دوسری جانب ارجنٹائن کے البرٹو پلمیٹا نے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ایشیا ساؤتھ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ تین طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن پورے ہونے تک مؤثر نہیں ہوتی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق مسلم فیملی لاز آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت 90 روزہ مدت لازمی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ اگر شوہر بیوی کو بِلا شرط حقِ طلاق دے تو بیوی طلاق واپس لینے کی بھی مکمل مختار ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیا گیا 7 اکتوبر 2024ء کا فیصلہ برقرار رکھا۔کیس میں بیوی مورِیل شاہ نے 3 جولائی 2023ء کو نوٹس جاری کیا تھا اور 90 دن پورے ہونے سے پہلے 10 اگست کو...
    ---فائل فوٹو  کراچی کی رہائشی خاتون کو جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خاتون نے موقع پاتے ہی تھانہ صدر پہنچ کر تحفظ کی درخواست کی ہے۔جیکب آباد میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اُس کے والد نے اسے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے، جان کے خطرے کے پیشِ نظر وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچ گئی جہاں اس نے...
    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے  پورے ملک میں تقاریب منعقد کئے جا رہے ہیں، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے  تقاریب کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔ مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
    وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسی کیپٹل مارکیٹ تشکیل دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جو نہ صرف مستحکم اور متحرک ہو بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ جامع اور پُرکشش بھی ہو۔ ان کے مطابق مضبوط کیپٹل مارکیٹ ہی وہ بنیاد ہے جو معاشی وسعت، سرمایہ کاری میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو حقیقی معنوں میں تقویت دے سکتی ہے۔ فنانس ڈویژن میں ہونے والے کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے تیار کیے گئے روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،...
    جنرل پریزیڈنسی برائے حرمین شریفین نے مسجدِ نبویؐ میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے سہولتیں مزید بہتر بنا دیں، جس کا مقصد عمر رسیدہ زائرین اور خصوصی ضرورت کے حامل افراد کو عبادات ادا کرنے میں زیادہ آسانی اور سکون فراہم کرنا ہے۔ خصوصی نمازی مقامات اور سہولیات کی فراہمی انتظامیہ نے مسجد کے مرکزی دروازوں کے قریب بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی نماز کے مقامات مختص کیے ہیں۔ سماعت سے محروم افراد کے لیے الگ نماز گاہ قائم کی گئی ہے جہاں خطبوں کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ مغربی حصے کی چھت پر واقع گیٹ نمبر 6 کو ان کی آمد و رفت کے لیے مخصوص کیا گیا...
    ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشن انتظار گاہوں اور مختلف ٹرینوں کی بوگیوں کی آپ گریڈیشن اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی سر سبز شاداب بنانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف میں دلکش اور خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان ریلویز نے  حکومتِ پنجاب کے تعاون سے اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا باضابطہ آغازدیا ہے۔ پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ریلوے ٹریکس کے اطراف شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ طیاروں کے سافٹ ویئر میں سنگین خرابی، عالمی پروازیں معطل پنجاب بھر میں اربن ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے لمز میں 2 روزہ "انٹرنیشنل کانفرنس آن گرین پروڈکٹیویٹی 2.0" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست جمہوری نہیں،انتشار پھیلانا ہے۔ بھارت اور پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ماحول دوست ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ موسمیاتی خطرات سے بچا جا سکے ، گرین پروڈکٹیویٹی 2.0 ویژن کا مقصد پاکستانی صنعت کو نہ صرف ماحول دوست بنانا ہے بلکہ اسے عالمی مارکیٹ میں مسابقت کے قابل بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرین منصوبوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  پولیس کی زیر حراست تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ ریاست کی طاقت رکھنے والے ادارے کسی بھی صورت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور نہ ہی زیر حراست افراد پر ظلم، بدسلوکی یا تشدد کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں سنایا جس میں چند پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی زریاب خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس تمام عمل کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت عظمیٰ...
    معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے وکٹ اور سہولیات کو بہترین قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: عجمان ٹائٹنز کے کپتان معین علی نے ابوظہبی ٹی10 کے ایلیمینیٹر مقابلے سے پہلے کہا ہے کہ فائنل فائنل ہوتا ہے، ہم کسی کا بھی مقابلہ کریں گے۔معین علی نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ پیش کی ہے اور گزشتہ میچ میں یو اے ای بلز کے خلاف بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اگرچہ بلز نے تین وکٹوں سے فتح حاصل کر کے پلے آف میں جگہ پکی کر لی۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹورنامنٹ میں 197 رنز 262.66 کی دھواں دار اسٹرائیک ریٹ سے بنائے اور 17 چھکوں کے ساتھ چھکوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں 18 سال غیر قانونی طور پر رہنے والی 65 سالہ سری لنکن خاتون ایدھی فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور انسانی حقوق کے وکیل ضیاء احمد اعوان کی مشترکہ کوششوں سے بالآخر اپنے بچوں کے پاس کولمبو واپس جا سکے گی۔ کراچی کے میٹھا در میں واقع ایدھی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران رشینہ اپنی آنکھوں میں آنسو لیے موجود سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غریب عورت ہوں۔ حکومتِ پاکستان نے مجھ پر 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ میں پاکستان میں ویزے کی مدت سے زیادہ رہی۔ میرے پاس تو واپسی کے ٹکٹ کے پیسے بھی نہیں تھے، اتنے بھاری جرمانے کی ادائیگی کہاں سے کرتی؟...
    کرافٹ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے سندھ کے کام کو فروغ دیا جائے، نئے صوبوں کے حوالے سے بات ایک کان سے سنو اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ سندھ کو تقسیم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلی یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں،...
    آن لائن خریداری کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) شاپنگ اسسٹنٹس پہلے سے کہیں زیادہ عام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں تین بڑے اے آئی ٹولز گوگل جیمینی، چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیکسٹی کو ایک ہی کام کے لیے پرکھا گیا۔ جب ان تینیوں اے آئی ٹولز سے پوچھا گیا کہ 800 ڈالر سے کم قیمت والے معیاری لیپ ٹاپ تلاش کرو تو تینیوں پلیٹ فارمز کی جانب سے مختلف نتائج سامنے آئے۔ چیٹ جی پی ٹی کا شاپنگ ریسرچ موڈ ایک رہنمائی کرنے والے خریداری اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ جب اے آئی ٹول سے 800 ڈالر سے کم قیمت والے لیپ ٹاپ پوچھے گئے تو اس نے فوراً چند سوالات پیش کیے جن میں...
    امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وینزویلا کے صدر مادورو سے ٹیلفون پر بات کی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں ایک ممکنہ ملاقات کے انعقاد پر بات چیت کی تاہم تاریخ طے نہیں کی گئی۔ امریکی اخبار نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں شریک تھے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان کی اہلیہ، عروب جتوئی، نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈکی بھائی کی کوئی بھی ویڈیو یا تصویر درحقیقت پرانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت انہوں نے کہا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر آپ دیکھ رہے ہیں وہ پرانی ہے۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔ عروب نے ڈکی بھائی کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کی...
    بھارت میں ایک عام بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اودے پور میں ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔ شادی کا تعلق مبینہ طور پر گجرات کے نوجوان سیاستدان آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ رائیڈر کا نہ تو دولہا سے اور نہ دلہن سے کوئی تعلق تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تحقیقات میں پایا کہ اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران رائیڈر کے اکاؤنٹ میں بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے، اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔ منی کنٹرول...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں اور ان کی صحت کے معاملے کو لے کر افغانستان اور انڈیا کے میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شب عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے متعدد بھارتی نیوز چینلز کو انٹرویوز دیے، ان چینلز میں اے این آئی بھی شامل تھا جو بھارت کی نیوز ایجنسی ہے اور اسے نریندر مودی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انٹرویو کے بعد نورین نیازی کے کلپس اے این آئی نے چلا کر پراپیگنڈا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے اڈیالہ جیل میں مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان کی بہن نورین نیازی بھی سامنے آگئیں اے پی بی نیوز جسےانتہا پسند جماعت پی جی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان رجیم پورے  خطے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مسلسل بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے دوران ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 1873 عسکریت پسند مارے گئے، جن میں افغان شہریت رکھنے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں پر الزام تراشی اور سوشل میڈیا پر پھیلایا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر جاری دھرنا جمعہ کی صبح ختم کر دیا ۔ دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ علامہ ناصر عباس کے آنے کے بعد ہونے والی مشاورت میں کیا گیا، علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور مشال یوسفزئی مشاورت میں شامل تھے ۔ مشاورت میں منگل کو دوبارہ آنے کی تجویز کی سب نے حمایت کی، مشاورت میں شامل پارٹی رہنماؤں نے ہائیکورٹ سے توہین عدالت کیلئے بھی رجوع کرنے اور سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ بھی کیا، منگل کو فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو کال بھی دی جائے گی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے شہریوں کی سلامتی سے متعلق ایک نیا اور مؤثر نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہر شہری کا موبائل فون اب براہِ راست سیف سٹی کے کیمرے کے طور پر استعمال ہو سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اس منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے ہنگامی صورتِ حال میں فوری شواہد کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے، جس سے نہ صرف ریسپانس ٹائم کم ہوگا بلکہ موقع پر بروقت امداد بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔نئے نظام کے مطابق سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ نامی ایسا فیچر شامل کیا گیا ہے جو شہریوں کو اپنے موبائل فون کے...
    ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی نگرانی میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیاں ، مکین تنگ عزیز آباد نمبر 2 کے پلاٹ 1142 پر منہدم شدہ کمرشل یونٹس کی ازسرنو تعمیرشروع ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں واقع پلاٹ نمبر 1142 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے محض چند ماہ بعد ہی غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ دن کے اجالے میں جاری ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق،ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جعفر امام صدیقی کی سربراہی میں منہدم کی جانے والی عمارتوں، کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی ازسرنو تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ عمل اتھارٹی کے انہدامی اقدامات کی اثر پذیری پر سوالات کھڑے کر رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے مجموعی کاروباری ماحول کو نمایاں طور پر مثبت رکھا۔  مارکیٹ میں سرگرمی بڑھنے کے بعد نہ صرف سرمایہ کار اعتماد بحال ہوا بلکہ مجموعی رجحان میں بھی مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے دوران مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ادارہ جاتی خریداروں اور میوچل فنڈز کی جانب سے بھرپور انویسٹمنٹ نے مجموعی کاروباری حجم کو اوپر دھکیلا، جس کا اثر بڑی حد تک انڈیکس کی تیزی کی صورت میں سامنے آیا۔رپورٹس کے مطابق اکتوبر کے دوران ٹریڈنگ رجسٹریشن میں مرد سرمایہ کاروں کا حصہ 87 فیصد جبکہ خواتین کا حصہ 13 فیصد رہا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مالیاتی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے بھی روپے نے اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی اور امریکی کرنسی کی قدر دباؤ میں رہتی نظر آئی۔مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس استحکام کی بنیاد کئی اہم مثبت عوامل پر رہی جنہوں نے طلب اور رسد کے توازن کو ملکی معیشت کے حق میں ثابت کیا۔ سب سے بڑا محرک ریکوڈک منصوبے کے لیے ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ تھی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔اسی طرح سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری کی توثیق نے بھی زرمبادلہ مارکیٹ میں مثبت لہر پیدا کی۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ہفتے...
    بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہفتے کو چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی صدارت میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالده ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ دعا کی قیادت ریلیئجس افیئرز ایڈوائزر اے ایف ایم خالد حسین نے کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات اجلاس کے دوران، فارن ڈونیشنز (رضاکارانہ سرگرمیاں) ریگولیشن (ترمیم) آرڈیننس 2025 کے مسودے کو پالیسی سطح اور حتمی منظوری دی گئی۔ ترمیم کے تحت این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا اور غیر ملکی مالی امداد کے اجرا...